Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپریڈنڈنٹس تبدیل

    پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپریڈنڈنٹس تبدیل

    لاہور: پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپریڈنڈنٹس کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    سپریڈنڈنٹ بہاولپور ساجد بیگ کو ہائی سیکیورٹی جیل کا سپریڈنڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سپریڈنڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل احمد نوید گوندل کو سپریڈنڈنٹ بہاولپور تعینات کیا گیا۔ سپریڈنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد محمد منشاء کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سپریڈنڈنٹ ابوبکرعبداللہ کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کردیا گیا۔ ارشد علی وڑائچ کو سپریڈنڈنٹ فیصل آباد جیل تعینات کردیا گیا۔اس سےپہلےپنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی موجود ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    پنجاب کی 42 جیلوں میں مختلف جرائم میں ملوث 688 بچے اسیر ہیں 591 کم سن ملزمان کیخلاف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں .97 بچوں کو پنجاب کی عدالتوں سے سزائیں ہو چکی ہیں .سب سے زیادہ 93 کم عمر ملزمان بہاولپور جیل میں موجود ہیں، بہاولپور جیل میں سزا یافتہ بچوں کی تعداد 55 جبکہ 38 کے مقدمات زیر التوا ہیں لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل میں 68 کم سن ملزمان موجود ہیں، سینٹرل جیل راولپنڈی میں 60 ملزمان اسیری کاٹ رہے ہیں

    ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں کوئی کم سن قید نہیں ہے،پنجاب کی جیلوں میں ایک بھی کمسن بچی قید نہیں ہے،محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ کم سن ملزمان کو مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

    پنجاب کی جیلوں میں 633 خواتین قیدی موجود ہیں جس میں فقط 13خواتین قیدیوں کی معاونت کی گئی ، پنجاب کی جیلوں620جبکہ ملک بھر کی جیلوں میں سینکڑوں خواتین قیدی موجود ہیں، ایکٹ کے تحت حکومت پر غریب خواتین قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنا لازم قرار دیا گیا ، 1996 ایکٹ کے زریعے لیگل ایڈ کے لیے باقاعدہ فنڈز بھی منظور ہوئے مگر خرچ نہیں کیے گیے ، حکومتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سینکڑوں خواتین جیلوں میں جبرا قید کاٹنے پر مجبور ہیں ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت متعلقہ محکمہ کو خواتین قیدیوں کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کا حکم دے ،

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • پیمرا نے اے آروائی اور بول نیوز کی نشریات پھرمعطل کر دیں

    پیمرا نے اے آروائی اور بول نیوز کی نشریات پھرمعطل کر دیں

    اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان کے دو نجی نیوز چینلز آے آر وائی اور بول نیوز کی نشریات تین دن کے لیے معطل کر دیں۔پیمرا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں چینلز بغیر کسی موثر تاخیری نطام کے نشریات جاری رکھیے ہوئے تھے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے اس سلسلے میں 5 ستمبر 2022 کو احکامات جاری کیے تھے جن کا مقصد اعلی عدلیہ کے فیصلوں اور پیمرا قوانین پر عمل درآمد کرانا تھا۔’ان احکامات کے تحت تمام چینلز کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ موثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل بورڈ کے حوالے سے کی گئی پیشرفت/اقدامات پر اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے۔

     

     

    اتھارٹی ان اقدامات کی تصدیق کے بعد براہ راست یا تاخیر سے نشر کرنے سے متعلق احکامت صادر کرے گی۔ لہذا اس دوران کسی بھی چینل کو براہ راست عوامی تقریبات کی کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔‘یاد رہے کہ دونوں چینلز مسلسل پیمرا قوانین اور احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مذکورہ خلاف ورزی پر چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان چینلز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ذاتی شنوائی کے لیے بلوایا گیا تاہم وہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے قاصر رہے اور محص اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔

    تحریری جواب کو مدنظر رکھتے ہوئے اور معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اتھارٹی نے دونوں چینلز بول اور اے آر وائی کی نشریات تین دن کے لیے معطل کر دیں اور اس سلسلے میں تمام کیبل آپریٹرز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس:وزیراعظم شہبازشریف اور ازبک صدر کےدرمیان ملاقات

    شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس:وزیراعظم شہبازشریف اور ازبک صدر کےدرمیان ملاقات

    سمرقند: وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزئیوف نے آج ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان ازبکستان تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے انسانی امداد بھیجنے، سیلاب زدگان کیلئے ہمدردی اور جان بحق ہونے والوں کیلئے تعزیت پر صدر شوکت مرزئیوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آئے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع، فصلوں، مویشیوں، مکانات اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والی تباہی پر روشنی ڈالی۔

    اجلاس میں تفصیلی طور پر دو طرفہ تعاون کا احاطہ کیا گیا، جس میں تجارتی و اقتصادی تعلقات، ریلوے، کمیونیکیشن اور بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی روابط بڑھانے پر خصوصی توجہ رہی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ازبکستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (UPTTA) اور ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) کو مکمل طور پر فعال کرتے ہوئے سیاسی تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    وزیر اعظم نے قریبی دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادانہ ویزا نظام سے دونوں ممالک کی تاجر برادری دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔

    وزیراعظم نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور افغانستان، پاکستان اور ازبکستان کی تکنیکی ٹیموں کی جانب سے افغانستان کے اندر فیلڈ مہم کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کے ذریعے وسط ایشیائی ممالک کو مؤثر طریقے سے دنیا سے جوڑ دے گا۔

    دونوں رہنمائوں نے بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا تاکہ پاکستان اور ازبکستان کے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے مخصوص تجاویز اور منصوبے مرتب کیے جائیں۔وزیراعظم نے صدر شوکت مرزیوف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ ازبک صدر نے وزیراعظم کو جلد دورہ ازبکستان کی دعوت دی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • 03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتار

    03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتار

    لاہور:03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتارکرلیئے گئے ہیں ، اس حوالےسے آج پنجاب پولیس لاہور کے اعلیٰ‌ افسران نے انکشاف کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سربراہ لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر کی اپنے دفتر میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اورایس پی سی آئی اے عاصم افتخار بھی شریک ہوئے تھے

    سربراہ لاہور پولیس غلام محمد ڈوگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے سٹی ڈویژن نے03 اندھے قتل ٹریس کرنے سمیت دوران ڈکیتی کانسٹیبل کوزخمی کرنیوالے 08ملزمان گرفتارکرلیے

    ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری پنجاب بار کونسل محمد اشرف کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ، مقتول محمد اشرف نے اپنے ملازم سینئر کلرک ارسلان بٹ کو دفتر کا ریکارڈچوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا

    غلام محمد ڈوگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول نے ارسلان بٹ کواپنے دفتر سے نکال دیا اور تھانہ سول لائن میں چوری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا،ملزم ارسلان بٹ نے مقدمہ کی رنجش پر بدلہ لینے کے لیے ایڈوکیٹ محمد اشرف کے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نے اپنے دوست احمد کے ہمراہ23جولائی کی رات بادامی باغ پل پر محمد اشرف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے میڈیا کو بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا اینالسز اور موبائل لوکیشنز کی مدد سے ملزمان کی گرفتار عمل میں لائی گئی،سی آئی اے پولیس نے شاہدرہ ٹاؤن میں دوران ڈکیتی شہری کے اندھے قتل میں ملوث3ملزمان گرفتارکیے۔ملزمان صدام، افضل اور نادر حسین نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری ارشد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،

     

    سی سی پی اولاہورغلام محمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہری اکبرکےاندھے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں،ملزم وسیم شاہ نے صائمہ بی بی کے ہمراہ مقتول اکبر کو اغواء کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا،

    سی سی پی اولاہور غلام محمد ڈوگر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وحدت کالونی میں تعینات کانسٹیبل شائق اصغر کو دوران ڈکیتی شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں زخمی کرنیوالا ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے ،ملزم بلال عرف بالی نے ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے مزاحمت پر کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا،

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن لاہور نے شب و روز کی محنت کے بعدملزمان کو گرفتار کیا،مضبوط چالان مرتب کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،

  • آئی سی سی ٹی ٹو20ورلڈکپ کیلئےقومی اسکواڈکااعلان

    آئی سی سی ٹی ٹو20ورلڈکپ کیلئےقومی اسکواڈکااعلان

    لاہور:ورلڈ ٹی 20،پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے اور بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے ، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ ٹی 20 کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ ٹی 20 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں 15 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ 3 ریزرو کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں۔

     

    لاہورمیں ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا۔15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی اور حیدر علی شامل ہیں۔

    حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) اور محمد حسنین اسکواڈ میں شامل ہیں۔محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر 15 کھلاڑیوں میں شامل کئے گئے ہیں۔

     

    فخرزمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنوازدھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے۔سلیکٹرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے۔

     

     

    فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔آل راؤنڈرعامر جمال اور اسپنر ابرار احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • روس پاکستان کوگیس دینا چاہتا ہے،یہ پاکستان پرمنحصر ہے کہ وہ کتنی دلچسپی دکھاتا ہے:ولادی میرپوتن

    روس پاکستان کوگیس دینا چاہتا ہے،یہ پاکستان پرمنحصر ہے کہ وہ کتنی دلچسپی دکھاتا ہے:ولادی میرپوتن

    سمرقند:روس پاکستان کوگیس دینا چاہتا ہے،یہ پاکستان پرمنحصر ہے کہ وہ کتنی دلچسپی دکھاتا ہے:ولادی میرپوتن کی پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد گفتگو،اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان کو پائپ لائن گیس کی سپلائی ممکن ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ضروری انفراسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کیا۔وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج سمرقند پہنچے جہاں وہ ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (CHS) کے 22ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

     

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ائیرپورٹ پہنچنے پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم نے خضر کمپلیکس کا دورہ کیا اور ازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کے مزار پر حاضری دی۔

    اپنے دو روزہ دورے کے پہلے روز، وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں پاک ازبک تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، آصف، اسماعیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امامولی رحمان سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "دونوں رہنماؤں نے باہمی فائدہ مند برادرانہ تعلقات کے دائرہ کار کو مضبوط اور بڑھانے پر اتفاق کیا۔”وزیراعظم ترکی کے صدر رجب طیب اردگان، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور کرغزستان کے صدر سدیر جاپاروف سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    روانگی سے قبل، وزیر اعظم شہباز نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار ٹویٹر پر کیا۔انہوں نے کہا کہ "عالمی معاشی بدحالی نے SCO کے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ "SCO وژن” دنیا کی 40 فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

     

    پاکستان نے ‘شنگھائی اسپرٹ’ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ باہمی احترام اور اعتماد مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہو سکتا ہے۔انہوں نے نتیجہ اخذ کیا، "ایس سی او کے پاس جغرافیائی سیاسی اور جیو اکنامک شعبوں میں گہری تشویشناک تبدیلی کے وقت آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔”

    وزیر اعظم ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر CHS اجلاس میں شرکت کریں گے، جو اس کی صدارت کریں گے۔ریڈیو پاکستان نے کہا کہ "آئندہ تقریب میں، SCO کے رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے، بشمول موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت، توانائی کی حفاظت، اور پائیدار سپلائی چین”۔

    وہ ایسے معاہدوں اور دستاویزات کی بھی منظوری دیں گے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے۔

  • مالدیپ کیخلاف فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے:کپتان ماریہ خان

    مالدیپ کیخلاف فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے:کپتان ماریہ خان

    لاہور:قومی فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے کہا ہے کہ ساف چیمپئن شپ میں مالدیپ کیخلاف فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،فٹبال ہاؤس لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 8سال کے طویل وقفہ کے بعد پاکستان کو کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا،تیاریوں کیلئے بھی محدود وقت تھا، ایونٹ کے دوران ہی کارکردگی میں بہتری کے آثار نظر آئے، آئندہ مقابلوں کیلئے مزید محنت کرتے ہوئے بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

    کوچ عدیل رزقی نے کہا کہ کسی کھلاڑی کیلئے بھی کم بیک آسان نہیں ہوتا، اگر کوئی پوری ٹیم ہی کم بیک کررہی ہو تو اس کی مشکلات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے، قلیل وقت میں تشکیل پانے والی ویمنز ٹیم کی انٹرنیشنل سطح پر پہلی آزمائش تھی، بہتری کی جانب سفر جاری رہے گا، پلیئرز کی مہارت اور فٹنس میں بہتری لانے کے لئے کام کریں گے، نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کیا جائے گا۔

    فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایف ایف الیکشن کیلئے پیش رفت کے ساتھ پاکستان فٹبال کی انٹرنیشنل سرکٹ میں واپسی کیلئے بھی کوشاں ہیں،ساف چیمپئن شپ میں ویمنز ٹیم کی شرکت پہلا قدم ہے، ایک نو آموز ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، آئندہ ایونٹس کی تیاری کیلئے بھی بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے پاکستان خواتین کی فٹ بال ٹیم نے منگل کو اپنی اب تک کی سب سے بڑی جیت درج کی جب اس نے ساف ویمنز کپ کے اپنے آخری میچ میں مالدیپ کو 7-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کو جیت پر ختم کیا۔

    نادیہ خان نے گرینز شرٹس کے لیے چار گول کیے اور خواتین کے فٹ بال کے بین الاقوامی میچ میں چار گول کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔پاکستان کو 39 ویں منٹ میں نوجوان رامین فرید نے 25 میٹر سے گول کرکے ٹیم کا کھاتہ کھول کر برتری حاصل کی۔ پاکستان کی برتری کو خدیجہ کاظمی نے 48ویں منٹ میں دوگنا کر دیا جب انہوں نے پنالٹی شوٹ کو کامیابی سے گول میں تبدیل کر دیا۔

    برطانیہ میں مقیم پاکستانی کھلاڑی نے اپنے شاندار کنٹرول اور شاندار مہارت سے لگاتار چار گول کر کے واضح طور پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس نے 53ویں، 78ویں اور 84ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پھر 89ویں منٹ میں گیند کو جال لگا کر اپنا چوتھا گول کیا۔

    وہ میچ میں چار گول کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں اور اس ایک واحد کارکردگی کے ساتھ وہ پاکستانی خاتون کھلاڑی کے بین الاقوامی کیریئر کے سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں ہاجرہ خان اور ملائکہ نور کے ساتھ شامل ہو گئی ہیں۔انمول ہیرا نے انجری ٹائم میں پاکستان کے لیے ایک اور گول کر کے سکور شیٹ 7-0 کر دی۔اس کے ساتھ ساف ویمن کپ 2022 میں پاکستان کی مہم ایک جیت کے ساتھ ختم ہوئی۔

    ٹیم کو اس سے قبل بنگلہ دیش اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جس نے انہیں سیمی فائنل میں جانے سے روک دیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2014 کے بعد یہ پاکستان کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ تھا۔

  • عام انتخابات کی تیاری کریں:عمران خان نےامیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنےکا ٹاسک دےدیا

    عام انتخابات کی تیاری کریں:عمران خان نےامیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنےکا ٹاسک دےدیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاری قبل ازوقت شروع کر دی ہے، حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چودھری اور تنظیمی عہدیداران کی شرکت کی۔ اسد عمر نے پارٹی تنظیموں کے ساتھ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے اگلی حکومت کےلیے بہترین حکمت اپنانے کے حوالے سے پہلے سے تیاری کا حکم بھی دے دیا ہےتاکہ جو غلطیاں پہلے سرزد ہوئی ہیں وہ دوبارہ نہ ہوں

    جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے کہا کہ وفا دار اور مضبوط پارٹی امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں پیش کر دی ہیں، عام انتخابات کی تیاری قبل ازوقت شروع کر دی ہے، حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • عمران خان نے تونسہ میں ڈیم کی فزیبلٹی تیارکرنےکا حکم دے دیا

    عمران خان نے تونسہ میں ڈیم کی فزیبلٹی تیارکرنےکا حکم دے دیا

    تونسہ:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تونسہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کے کام کا جائزہ لینا آیا تھا، میں نے ہیلی کاپٹر سے سیلاب زدہ علاقے کا بھی جائزہ لیا، یہاں ڈیم کی فزیبلیٹی بن چکی ہے، 10ارب کا پراجیکٹ ہے، اس سے 38 ہزار ایکڑ زمیں سیراب ہوگی، اگر ڈیم بن جائے تو پھر پانی شدت اور تباہی نہ مچاتا بلکہ نعمت بن جاتا، فصلیں بھی تباہ نہ ہوتیں۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے 2010 کے سیلاب سے بہت زیادہ تباہی مچائی، یہ ساری تباہی کوہ سلیمان پر بارشوں سے آئی ہے، قوم کو ملکر اکٹھا ہوکر ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی، میں نے پیسے اکٹھے کیے، پاکستانیوں پر فخر کرتا ہوں، پانچ گھنٹے میں پاکستانیوں نے 10ارب اکٹھا کرکے دیا، کبھی اتنے تھوڑے وقت میں پیسا نہیں دیا گیا، پوری قوم کو سیلاب متاثرین کی فکر ہے، افسوس یہ ہے کہ پیسے میں متاثرین کیلئے اکٹھا کررہا ہوں جبکہ امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہوکر ٹی وی نشریات بند کردیں، ملک کے بڑے مجرموں کو خوف ہے کہ ان کی کرسی نہ چلی جائے اور ان کی کرپشن نہ پکڑی جائے۔

    پوری قوم کو اکٹھا ہوکر اس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم، پنجاب اور کے پی حکومت پوری کوشش کریں گے کہ سیلاب متاثرین کی ہرطرح مدد کریں گے۔ متاثرین کو ریلیف کے بعد ان کے گھروں کی تعمیر کرنی ہے۔ ہم پوری کوشش کریں گے ہم اپنے متاثرین کی زندگیاں آسان کریں۔ انڈس ہائی وے متاثر ہوا پڑا ہے، نہروں کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی مدد کرنی پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دریائے سندھ کے ساتھ رائٹ بینک کنال 20سال سے بن رہی ہے، اس کا مقصد کوہ سلیمان کے پانی کو سمندر تک لے جانا ہوتا ہے۔ 2020میں واپڈا نے سیہون تک کام مکمل کرلیا تھا، اگر وہ نہر بن جاتی تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے مطالبہ کروں گا کہ تونسہ کو ضلع کا درجہ دیا جائے ، اس کی ساری فزیبلٹی پوری ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز و دیگر ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز و دیگر ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان

    لاہور:بہت جلد دنیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بہترین مقابلوں سے لطف اندوز ہوگی اور اس سلسلے میں تیاریاں ابھی سے شروع ہوگئی ہیں ، اطلاعات ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور دیگر ٹیموں نے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جن ٹیموں کے سکواڈ کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں:۔

    آسٹریلیا سکواڈ

    میگا ایونٹ کے لئے میزبان ٹیم آسٹریلیا کے سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    انگلینڈ سکواڈ

    برطانوی سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر معین علی، ہیری بروک، سیم کیورن، کرس جورڈن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، بین سٹوکس، ریسے ٹاپلی، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز شامل ہیں جبکہ لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسن اور ٹائمل ملز کو بطور ریزرو پلیئرز رکھا گیا ہے۔

    جنوبی افریقہ سکواڈ

    ورلڈ کپ کے لئے پروٹیز سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، ہینرچ کلاسن، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینرچ نورٹج، وین پارنل، ڈیوئن پریٹوریس، کگیسو ربادا، رائیلی روسو، تبریز شمسی اور ٹرسٹن سٹبز شامل ہیں جبکہ بجورن فورچیون، مارکو جانسن اور پہلکووائیو کو بطور ریزور رکھا گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز سکواڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ویسٹ انڈین سکواڈ میں کپتان نکولس پوران، روومین پاول، یانیک کاریا، جانسن چارلس، شیلڈن کوٹریل، شمرون ہٹمائر، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، کائل مائرز، اوبید مک کوئی، ریمن ریفر اور اوڈین سمتھ شامل ہیں۔

    نیدر لینڈز سکواڈ

    میگا ایونٹ کے لئے نیدر لینڈز کے سکواڈ میں کپتان سکاٹ ایڈورڈز، کولن ایکرمین، شاریز احمد، لوگان وان بیک، ٹام کوپر، برینڈن گلوور، ٹم وان ڈر گوگٹین، فریڈ کلاسن، باس ڈی لی ڈی، پال وان میکرین، رؤلوف وان ڈر مرو، سٹیفن مائی برگ، ٹیجا ندامانورو، میکس او ڈاؤڈ، ٹم پرنگل اور وکرم سنگھ شامل ہیں۔

    نمیبیا سکواڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے نمیبیا کے سکواڈ میں کپتان جیرہارڈ ایراسموس، جے جے سمٹ، ڈیوان لا کوک، سٹیفن بارڈ، نکول لوفٹی ایٹن، جان فرائلنک ڈیوڈ ویزے، روبن ٹرمپلمین، زین گرین، برنارڈ شولٹز، ٹانگینی، لونگامینی، مائیکل وان لنگن، بین شیکونگو، کارل برکن سٹاک، لوہان لووارنس اور ہیلاؤ یا فرانس شامل ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔