Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر20سےزائد چینی لڑاکےطیارے تائیوان کی حدود میں داخل ہوگئے

    نینسی پلوسی کی تائیوان آمد پر20سےزائد چینی لڑاکےطیارے تائیوان کی حدود میں داخل ہوگئے

    تائیوان:تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کیساتھ ہی 20 سے زائد چینی لڑاکا طیارے تائیوان اور چین کی مشترکہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

    دوسری جانب واشنگٹن سے امریکی حکام کا کہنا ہے امریکی اسپیکر کے متنازع دورے کے باعث کئی امریکی جنگی بحری جہاز تائیوان کے قریبی پانیوں میں گشت کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کے مطابق چین کو اپنی علاقائی خود مختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کا دورۂ تائیوان واضح اشتعال انگیزی ہے۔

    ایران کیخلاف غیر قانونی پابندیاں:چین نےامریکہ سے بڑامطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق چین نے ایران کےخلاف امریکی رویے کا نوٹس لے لیا ہے اور اسی سلسلے میں آج چینی محکمۂ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق چینی محکمہ خارجہ کے ادارے برائے ہتیھاروں کے کںٹرول کے سی ای او کے عہدیدار فو کنگ نے گزشتہ شب اقوام متحدہ میں جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر نظر ثانی کرنے سے متعلق منعقدہ دسویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے چیلنجز کے حل کیلئے سیاسی طریقیہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔

    دنیا کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ناکام ہو گئی: یورپی یونین

    فو کنگ نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو مذاکرات اور سفارتکاری سے جوہری معاہدے کی بحالی پر ذمہ داری سے کام اور انہیں پابندیاں لگانے اور دھمکی دینے کے ذریعے دباؤ ڈالنے سے گریز کرنا ہوگا۔

    سیلاب ریلوے ٹریک بہا لے گیا، پاک ایران ٹرین سروس معطل

    چینی محکمۂ خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو ایران کیخلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو مکمل طور پر اٹھانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پورپ سے اپنے تمام جوہری ہتیھار نکال کرکے انہیں دنیا کے دیگر جگہوں پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی بند کرنا ہوگا۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، جوہری ہتیھاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی تقویت پر تمام ممالک سے تعاون پر تیار ہے اور کسی بھی صورتحال میں وہ جوہری ہتیھاروں کا استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔

    چین کے صدر سے ایرانی صدر کی ٹیلیفونک گفتگو،باہمی اورعالمی معاملات پرگفتگو،مشاورت

    چینی محکمۂ خارجہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ چین، اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنے جوہری ہتھیاروں کو کم سے کم سطح پر لائے گا اور جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور صلاحیت کے لحاظ سے دوسرے ممالک کا مقابلہ نہیں کرے گا۔

  • برٹش ائیرویز کی اسلام آباد کے لئے پروازیں بحال

    برٹش ائیرویز کی اسلام آباد کے لئے پروازیں بحال

    اسلام آباد:برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کیلئے پروازیں بحال کر دی ہیں۔ترجمان برٹش ائیرویز کےمطابق آج سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کررہے ہیں۔ برٹش ایئرویز کی ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    برٹش ایئرویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر 6 جون کو فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

    پاکستان کیلئے برٹش ایئر ویز کی براہِ راست پروازوں کا 10 سال بعد 2019ء میں آغاز ہوا تھاجو کہ کرونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ برطانوی ایئر لائن کی پہلی پرواز 1976ء میں اسلام آباد آئی تھی۔

     

     

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق برٹش ایئرویز کو معاہدے کے تحت سی اے اے کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہوں گے۔برٹش ایئرویز کے طیارے کو پاکستان کی حدود میں دیے گئے فلائٹ روٹس پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا اور دوران پرواز جہاز میں کسی بھی قسم کے جنگی سامان یا جاسوسی کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    فلائٹ کی منسوخی یا تاخیر سے متعلق برٹش ایئرویز انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے دو ماہ قبل لندن اور اسلام آباد کے درمیان فلائٹس آپریشن عارضی طور پر معطل کیا تھا۔

    برٹش ایئر ویز کی لندن سے براہِ راست اسلام آباد کے لیے پرواز آج رات روانہ ہو گی۔برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی دو پروازیں اسلام آباد پہنچیں گی۔شیڈول کے مطابق برٹش ایئر ویز کی لندن سے پہلی براہِ راست پرواز بی اے 261 آج رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو گی جو شیڈول کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ٹانک تیسری بار ملتوی

    وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ٹانک تیسری بار ملتوی

    وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ٹانک تیسری بار ملتوی کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شریف نے آج ٹانک کے سیلاب زدہ گاؤں کا دورہ کرنا تھا۔ اس سلسلے کے تحت وزیراعظم نے آج دن 12 بجے پائی پہنچنا تھا۔ وزیراعظم کوسرکل کنڈیان کے سیلاب زدہ علاقہ پائی کا دورہ کرنا تھا اورسیلاب زدگان سے بھی ملنا تھا ۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے دورے کے ملتوی ہونے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

     

    وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس:فارن فنڈنگ کیس پر مشاورت

    اس سے قبل پائی میں وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے لیے پیلی پیڈ سمیت دورے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے۔اپنے دورے میں وزیراعظم کی جانب سےسیلاب زدگان کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی متوقع تھا۔ وزیراعظم کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ،سول و عسکری حکام پائی پہنچ چکے تھے۔

    منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب

    اس سے پہلے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں، ریسکیو آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر صوبائی انتظامیہ اور افواج پاکستان کا مشکور ہوں۔

     

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام اداروں نے ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آباد کاری مکمل نہیں ہو جاتی۔

    شہباز شریف واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو پٹرول 150روپے پرواپس لاؤ،عمران خان

    انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں، چیلنج یقیناً بہت بڑا ہے لیکن اس چیلنج سے نمٹنے کا ہمارا عزم اس سے بھی مضبوط تر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا ہمارے بھائی بہنوں کی مدد کرے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کا خاص طور پر مشکور ہوں۔

  • کرپٹوکرنسی کمپنی سیلسیئس نیٹ ورک دیوالیہ ،لاکھوں صارفین لُٹ گئے

    کرپٹوکرنسی کمپنی سیلسیئس نیٹ ورک دیوالیہ ،لاکھوں صارفین لُٹ گئے

    نیویارک:کرپٹو کرنسی لینڈنگ کمپنی ’سیلسیئس نیٹ ورک‘ کے کریش کرجانے سے صارفین مایوس ہوکر خودکشی کرنے کا سوچنے لگے۔

    رپورٹ کے مطابق سیلسیئس نیٹ ورک کے دیوالیہ ہو جانے سے دنیا بھرکے لاکھوں افراد اب خودکشیوں پرغورکرنے لگے ہیں ، آئر لینڈ سے لے کر امریکا تک شہریوں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سرمایہ ڈوبنے کی وجہ سے ان کے ذہن میں خودکشی کے خیالات آرہے ہیں۔ یہی نہیں کمپنی کے کریش کرجانے سے لاکھوں افراد اپنے ریٹائر منٹ پلانز اور زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

     

    پی ٹی اے کا فوری کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی اربوں ڈالر مالیت کے اثاثوں کی حامل تھی، تاہم کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے اور دیگر کئی عوامل کے باعث یہ دیوالیہ ہوگئی۔

    کرپٹو کرنسی اسکینڈل: فراڈ میں ملوث ایک کمپنی کو نوٹس جاری

    جو امریکی جج کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا تمام معاملہ دیکھ رہے ہیں، انھیں مختلف ممالک سے لوگوں کے خطوط موصول ہورہے ہیں، جن میں اس کمپنی کے متاثرین اپنی تکالیف سے جج کو آگاہ کررہے ہیں۔

    پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے 18 ارب کی واپسی کی امید

    یاد رہے کہ سیلسیئس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیکس ماشنسکی نے اپنی کمپنی کو کرپٹو کرنسیاں ڈیپازٹ کرانے کے لیے محفوظ ترین پلیٹ فارم بتایا تھا اور کہا تھا کہ اُن کی کمپنی کرپٹو کرنسی ڈیپازٹ پر سب سے زیادہ شرح سود بھی دیتی ہے۔ کمپنی لوگوں کی طرف سے ڈیپازٹ کرائی گئی کرپٹو کرنسیوں کو آگے ادھار دیتی اور سرمایہ کاری میں لگا دیتی تھی۔کمپنی کے ذمہ اپنے کسٹمرز کے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں۔

  • عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب،پارٹی رہنماوں سمیت اہم شخصیات سےاہم ملاقاتیں

    عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب،پارٹی رہنماوں سمیت اہم شخصیات سےاہم ملاقاتیں

    لاہور:عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب ،ارکان پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقاتیں کی۔

    سابق وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کےلیے ناموں پر مشاورت کی اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔

    عمران خان کا دورہ لاہور،پرویزالہیٰ سے ملاقات، پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے، بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے۔

     

    عمران خان عدالت میں پیش، دس مقدمات میں ضمانت منظور

    اس سے قبل عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی، اور عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات دی گئی ہیں، ریلیف سرگرمیوں پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی ہے

    ہم کسی صورت دوبارہ عمران خان کووزیراعظم نہیں بننے دیں‌ گے :فضل الرحمن

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، احساس پروگرام کے حوالے سے بھی میٹنگ ہوئی، عمران خان 6 ڈویژن کے ایم پی ایز سے آج مل رہے ہیں

     

     

    چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی،اقلیتی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے شرکت کی ، اس موقع پر عمران خان نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا
     

    اجلاس میں لاہور اور گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،اجلاس میں سابق وزیر شفقت محمود، شہباز گل ،حافظ فرحت عباس،ڈاکٹریاسمین راشد،مراد راس، میان اسلم اقبال ،چیف وہیپ عباس علی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے

     

     

    اس کے ساتھ ساتھ ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے عمران خان سے ملاقاتیں کیں اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں
    اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے والوں کا وقت گزر چکا ، جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا۔

     

  • شدید سیلاب کے بعد بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ،مکانات کی تباہی کا خدشہ

    شدید سیلاب کے بعد بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ،مکانات کی تباہی کا خدشہ

    کوئٹہ:شدید سیلاب کے بعد بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے ،سیلاب کے بعد بلوچستان کے ساحل سمندرکے قریب زلزلہ کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔لوگوں پرخوف کے سائے ہیں ،اطلاعات ہیں کہ اس زلزلے میں پانی میں گھرے ہوئے مکانات کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی زیرزمین 60 کلومیٹرتھی، زلزلے کا مرکز پسنی کے قریب آف کوسٹل ایریا تھا، 10 منٹ کے وقفے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے گوادر اور بلوچستان کی دیگر ساحلی پٹی پر بھی محسوس کیے گئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

    بارشیں اور سیلاب سے بلوچستان میں حالات خراب، ہر طرف تباہی، سیکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے، متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے تباہی پھیل گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 127 ہوگئی، سیکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے اور 565 کلومیٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، گیارہ پل سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

  • بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    لاہور: بھارت کی آبی جارحیت جاری ؛ سیلابی پانی چھوڑ کرپاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ، بھارت کی طرف سے یہ آبی حملہ پاکستان میں جاری سیلاب کی شدت میں اور اضافہ کررہا ہے

    پاکستانی حکام کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے علاقے ظفروال میں بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں سیلابی پانی چھوڑدیا ہے، جس کے باعث نالہ ڈیک میں ظفروال کےمقام پراونچےدرجےکا سیلاب آگیا ہے۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بغیر اطلاع کے بہت زیادہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کے باعث مقامی افراد میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان آبی جارحیت کرنے کا فیصلہ کرلیا

    اس وقت پاکستان کے ان سرحدی علاقوں میں اس سیلابی پانی سے کیا کیفیت ہے اس حوالے سے محکمہ انہارکے حکام کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک میں اس وقت بارہ ہزارسےزائد کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، رات گئے اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت سے عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج کا حفاظی بند ٹوٹ گیا

    دوسری جانب بھارت کیجانب سےدریائےچناب میں چھوڑاگیا سیلابی ریلہ جھنگ ہیڈ تریموں پہنچ گیا ہے، فلڈ کمیشن کے مطابق ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کے بہاؤمیں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    پاکستانی حکام کے مطابق اس وقت ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10ہزارکیوسک تک جاپہنچی ہے، جس کے باعث حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، جلال پوربھٹیاں، چنیوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کی سیکڑوں ایکڑ اراضی متاثرہوچکی ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

    دریائے چناب پراس وقت کیاطوفانی کیفیت ہے اس سے متعلق فلڈ کمیشن نے دریائےچناب اورراوی کےندی نالوں میں سیلاب سےمتعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران طغیانی اورشدید سیلاب کا خدشہ ہے۔

  • ججزتقرر:اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو منفی  رنگ نہ دیا جائے:اٹارنی جنرل

    ججزتقرر:اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو منفی رنگ نہ دیا جائے:اٹارنی جنرل

    اسلام آباد:ججزتقرر:اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو منفی رنگ نہ دیا جائے:اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ ججز نامزدگیاں منظور یا مسترد رولز کے تحت ہی ہونی چاہیے، اس فرض کی ادائیگی میں عدم شفافیت کا شائبہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔اور اس حوالے سے غیرضروری بحث نہ کی جائے

    جوڈیشل کمیشن اجلاس ( Judicial Commission of Pakistan ) کےاعلامیے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کے بعد اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

    جوڈیشل کمیشن کے اجلاس اور اس کے بعد بننے والے تنازعے پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ( Ashtar Ausaf ) کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اجلاس مؤخر کیے جانے کی رائے کو کوئی منفی رنگ نہ دیا جائے، تجویز کردہ ناموں کے میرٹ پر منظور یا مسترد کیے جانے پر کوئی رائے نہیں دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی رائے سے مکمل اتفاق کیا، جب کہ جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تقرری کے حق میں رائے دی۔

    اٹارنی جنرل نے یہ بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ججز کا تقرر کرنا کمیشن کا ایک مقدس فریضہ ہے، اور اس فرض کی ادائیگی میں عدم شفافیت کا شائبہ بھی نہیں ہونا چاہیے، نامزد تمام ججز کی معلومات اجلاس سے پہلے فراہم کی جانی چاہیے، تاکہ اس کا بغور جائزہ لیا جاسکے۔ ججز کی نامزدگیاں منظور یا مسترد رولز کے تحت ہی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ رولز اور پیشگی معلومات کے تناظر میں اجلاس مؤخر کرنے کی رائے دی تھی۔

    گزشتہ ہفتے ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے پیش کیے گئے ناموں کو منظوری نہیں مل سکی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کیلئے 5 ججز کے ناموں پر غور کیا گیا تھا، جسٹس سردار طارق سمیت 5 ججز نے چیف جسٹس کی 5 نامزدگیوں کو مسترد کر دیا تھا۔

    جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے تجویز دی تھی کہ جن کے نام سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے لیے پیش کیے گئے تھے ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اجلاس کو مؤخر کر دیا جائے۔

    ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جسٹس طارق مسعود نے سنیارٹی کا اصول نظر انداز کرنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے نامزد ججز کے نام مسترد کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ نامزد ججوں کی عزت کی خاطر ان کے کوائف پر رائے دینے سے اجتناب کیا۔

  • سیاسی مخالفین کوغداری سےلنک کرانےوالی بشری بی بی کی”ارسلان بیٹے”کوہدایت کاتازہ شاہکار

    سیاسی مخالفین کوغداری سےلنک کرانےوالی بشری بی بی کی”ارسلان بیٹے”کوہدایت کاتازہ شاہکار

    اسلام آباد:وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منکشف ہونے والی تصاویر اور منظرعام پرآنے والی ویڈیو کےمتعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ میاں شہبازشریف کے دورہ بلوچستان کے متعلق سوشل میڈیا پرجومنفی حقائق پیش کیے گئے ہیں اس کے تانے بانے بشریٰ بی بی کے منہ بولے بیٹے ارسلان سے ملتے ہیں

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشری بی بی کی "ارسلان بیٹے” کو ہدایت کا تازہ شاہکار۔اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں وڈیوز پیش خدمت ہیں۔وڈیو میں نے بنائی اور گزشتہ روز سہہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر میں نے میڈیا کو جاری کی تھی اور ARY کے پاس بھی اوریجنل video موجود ہے

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وڈیو FIA سائیبر کرائم ونگ بھجوا دی ہے تاکہ وڈیو میں آوازیں شامل کرنے والے جعلساز قانون کی گرفت میں آئیں۔صحافت اور آزادی اظہار کی آڑ میں جھوٹ پھیلانےعمران خان کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے ایجنڈے کا حصہ بننے والے ARY کو بھی شرم آنی چاہئے جو سچائی اور حقیقت کا ہر لمحے قتل کرتا ہے

    ان کا کہنا تھاکہ اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے مل رہے ہوں تو پھر صحافت کے لبادے میں جھوٹ کا پرچار ہی ہوگا۔عمران صاحب کی یہ اوچھی، نیچ اور گھٹیا حرکت اس مائنڈ سیٹ کا اظہار ہے جو مدینہ کی ریاست کے پاک نام سے لے کر فاٹف ،کورونا سیلاب ،مذہب،سیاسی مخالفین کی صحت، معیشت،عوام کے روزگار پہ جھوٹ بولتا ہے

    مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مری میں سیاحوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی رہیں بشری بی بی نے جانے کی اجازت نہیں دی۔ پہاڑوں کی سیر کرتا رہا ۔ اب تکلیف ہو گئ کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی مشکلات میں ان کی مدد کیوں کرتا ہے، ان کے پاس کیوں جاتا ہے، ان سے ہمدردی کیوں کرتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے جنازے پڑے تھے کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا،نعیم الحق اور کئی قریبی ترین دوست وفات پاگئے،عمران صاحب کو جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملی خیبرپختونخوا میں بدترین سیلاب اور ڈینگی تھا لیکن بے شرم اور بے حس عمران صاحب وزیراعلیٰ ہاؤس میں لڈو کھیلتے رہا

  • تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے

    تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے

    لاہور: یکم اگست سے شہر بھر کے سکولوں کے لئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کی مطابق یکم اگست سے شہر بھر کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی سوا ایک بجے ہوگی۔گرلز سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے چھٹی ایک بجے ہوگی۔

    جمعہ کے روز بوائز سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولز صبح 7 بجے لگیں گے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی۔

    جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔موسم سرما کے لئےاوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سربراہ غفران الٰہی کی جانب سے کہا گیا ہے اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز یکم اگست سے کھلیں گے، مزید چھٹیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    عبدالوحید خان نے مزید بتایا کہ کیمرج سسٹم کے ساتھ منسلک ادارے اپنی جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔یاد رہے دو روز قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا تھا۔

    اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔