Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • فرانس :ریال میڈرڈ اور لیورپول آج فائنل میں ٹکرائیں گے

    فرانس :ریال میڈرڈ اور لیورپول آج فائنل میں ٹکرائیں گے

    پیرس: ریال میڈرڈ اور لیورپول آج فائنل میں ٹکرائیں گےدنیا بھر میں موجود فٹ بال کے مداحوں کی نظریں آج فرانس کے اسٹیڈ ڈی فرانس اسٹیڈیم پر لگی ہوگی، جہاں دو تگڑے کلبز آج فتح اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

    فرانسیسی شہر پیرس میں ہونے والا فائنل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب لیور پول کے درمیان ہوگا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے درمیان لیور پول اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں دوسری بار فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

    فائنل میچ کے موقع پر 80 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہونگے، جس میں 20 ، 20 ہزار سپورٹر اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔ میچ پیرس کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    ریال میڈرڈ اور لیور پول کے درمیان چیمپئنز فٹبال لیگ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے جیت کیلئے محمد صلاح اور کریم بینزما کی مہارت پر نظریں جما لی ہیں۔ چیمپئنز لیگ کی بات کی جائے تو ریال میڈرڈ اب تک 13 بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے، جب کہ لیور پول کو 6 بار یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز میں ریال میڈرڈ نے 10 جب کہ لیور پول نے 8 گولز ایک دوسرے کے خلاف اسکور کیے۔ دونوں ٹیمیں سال 1981 میں پہلی بار مد مقابل آئی تھیں۔

    ہسپانوی کلب میں کریم بینزما ، جب کہ انگلش کلب میں محمد صالح اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں اور مداحوں کو بے صبری سے ان کی شاندار پرفارمنس کا انتظار ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائنل میچ میں فٹ بال کے شائقین کو کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے سنسنی خیز مقابلہ 2017-18 میں ہوا، جس میں ریال میڈرڈ نے 3 ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ آخری مرتبہ ریال میڈرڈ نے بالترتیب 2016، 2017 اور 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا جب کہ 19-2018 میں لیور پول نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    اس وقت ریال میڈرڈ کی ٹیم کے پاس ان فارم کھلاڑی کریم بنزیما ہیں جو اس سیزن کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

    انہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 10 میچز کھیل کر 15 سے زائد گول اسکور کیے ہیں جن میں کوارٹر فائنل میں کیے گئے چار گول بھی شامل ہیں۔ لیور پول کی کارکردگی کا دارومدار اسٹرائیکر محمد صلاح کی فارم پر ہوگا جن کے آٹھ سے زائد گولز کی بدولت ان کی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

    لیورپول ہی کے رابرٹو فرمینو نے بھی ایونٹ میں اب تک پانچ گول اسکور کیے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کے مداح ساتویں ٹائٹل کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

  • کراچی بحریہ ٹاون فائرنگ سے جانبحق ہونے والے جزلان کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی بحریہ ٹاون فائرنگ سے جانبحق ہونے والے جزلان کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی :شہر قائد میں فائرنگ کرکے لوگوں کو جان سے مارنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیاہے ،اس حوالے سے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عارف صابر کی طرف سے یہ درخواست دائرکی گئی ہےکہ وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے اور اس کو فون پر یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ شمیر اور جزلان دونوں ہسپتال میں آغا خان ہسپتال میں زخمی پڑے ہیں

    عارف صابر کہتے ہیں کہ میرا بھتیجا جزلان اور شمیر دو دوست ہیں اور ان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے ، عارف صابر کہتےہیں کہ زرگام ، جزلان اور شمیر ایک کار پربحریہ ٹاون کی طرف سفر کررہے تھے کہ راستے میں ایک موٹرسائکل سوار سے ٹکر ہوگئی ، اس دوران موٹرسائیکل سواروں کو کہا گیاکہ آپ کواحتیاط سے موٹرسائیکل چلانی چاہیے تھی اس طرح کا یہ انداز لوگوں کے لیے بہت خطرناک ہوتا ہے

     

    عارف صابر کہتے ہیں شمیر نے یہ واقع سنتے ہوئے کہاکہ اس کے بعد وہ موٹرسائیکل سوار غصے کے ساتھ ہماری طرف دیکھ رہے تھے اور انہوں نے اس دوران اپنے دوست احباب یا عزیزوں کو فون کیا ، شمیر کا کہنا تھا کہ جب ہم آئفل ٹاور بحریہ ٹاون کے قریب پہنچے تو ہماری کار پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے میں شمیر اور جزلان شدید زخمی ہوئگئے اس دوران لوگ بھی وہاں جمع ہوگئے تو ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ فائرنگ کرنےوالے محمد احسان عرف احسن ولد فیض ، محمد عرفان ولد محمد فیض اور محمد حسنین ولد فیض کے ساتھ کچھ نامعلوم بھی تھے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے

    محمد عارف صابر نے پولیس اسٹیشن میں‌درخواست جمع کرواتے ہوئےکہا کہ اس کا بھتیجا جزلان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا ہے جبکہ شعمیر ابھی بھی بستر مرکپر ہسپتال میں زیرعلاج ہے ، لٰہذا ان مجرموں کے خلاف کارروائی کے ان کو قرارواقعی سزا دی جائے

  • عراق:اسرائیل سے تعلق ثابت ہونے پر سزائے موت دینے کا فیصلہ

    عراق:اسرائیل سے تعلق ثابت ہونے پر سزائے موت دینے کا فیصلہ

    عراقی پارلیمان نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنے پر موت یا عمر قید کی سزا کا نیا قانون منظور کر لیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی پارلیمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس قانون کی منظوری عوامی امنگوں کی حقیقی آئینہ دار ہے۔ عراق کی 329 رکنی پارلیمان میں 275 ارکان نے اس مسودہ قانون کی حمایت کی۔تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس قانون کا نفاذ کیسے ممکن ہو گادوسری جانب، امریکہ نے اپنے رد عمل میں اس قانون سازی پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    اس ضمن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ اس قانون سازی کے نتیجے میں نا صرف آزادی اظہار کے متاثر ہونے بلکہ اختلاف رائے کو دبانے کے بھی خدشات بہت واضح ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ عراق کے ہمسایہ ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور خطے کے لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنےکی کوششوں کے بھی برعکس ہے۔

    یاد رہے، رواں سال کے آغاز پر ایران نے نیم خود مختار عراقی کردستان کے شہر اربیل پر ایک درجن کے قریب بیلسٹک میزائل داغے تھے اور تب تہران نے کہا تھا کہ ایسا وہاں قائم اسرائیلی خفیہ اداروں کے ایک مبینہ مرکز کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

    اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں میٹرو بس اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے لیگی رہنماؤں نے بھی اسٹیشن جلائے جانے کا پروپیگنڈہ کیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کا شیشہ تک نہیں ٹوٹا اور بس سروس معمول کے مطابق بحال ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ میٹرو اسٹیشن کو جلا دیا گیا ہے۔

    لانگ مارچ کے دوران جس میٹرو اسٹیشن کو جلائے جانے کے گمراہ کن دعوے کئے گئے اس کا شیشہ تک نہیں ٹوٹا، سروس مکمل بحال ہے، آگ لگائے جانے کا دعوی جھوٹا نکلا۔۔

    اس سے قبل انتظامیہ میٹرو بس سروس کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس دو روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث بند کی گئی تھی اور اسے آج بحال کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے سبب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔سیکیورٹی حکام کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

  • پاک فوج کی شکایت پر ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج:ناقابل ضمانت،مگرپھربھی ضمانت ہوگئی

    پاک فوج کی شکایت پر ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج:ناقابل ضمانت،مگرپھربھی ضمانت ہوگئی

    اسلام آباد: پاک فوج کی شکایت پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری طرف ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ جودفعات اس ایف آئی آر میں لگائی گئی ہیں وہ ناقابل ضمانت ہیں پھر بھی اگر ضمانت ہوگئی ہے تو قابل غور ہے

    ان ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری کے خلاف جو مقدمہ درج ہے اس کے مطابق اس کی ضمانت نہیں ہوسکتی مگرپھر بھی اگرضمانت ہوگئی ہے تو یہ سرا سرقانون کے خلاف ہے ، جس کا جائزہ لینا چاہیے

     

     

    ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ لیفٹیننٹ کرنل سید ہمایوں افتخار نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کروایا۔مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 21 مئی کی شام ایمان مزاری نے آرمی قیادت کے خلاف بے بنیاد الزام لگائے ان کے ریمارکس کا مقصد فوج کے رینکس اور فائل میں اشتعال دلانا تھا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ایمان مزاری کا ایسا اقدام پاک فوج کے اندر نفرت پیدا کرنے کا باعث بن سکتا تھا اور یہ سنگین جرم ہے، پاک فوج اور سربراہ کی کردار کشی سے عوام میں خوف پیدا کرنا ریاست کے خلاف جرم ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی 9 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

  • پشاور:صحافی کے سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    پشاور:صحافی کے سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    پشاور:صحافی کے سوال پر عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس کی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ لوگ آپ کو ووٹ دیتے ہیں، آپ کے ساتھ جاتے بھی ہیں لیکن نہ لوگوں نے وزیراعظم ہاؤس کی دیواریں گرتی دیکھیں، نہ لوگوں نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرتے دیکھیں، نہ لوگوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں یونیورسٹیاں دیکھیں، نہ لوگوں نے چوروں کو لٹکتے ہوئے دیکھا، آپ لوگوں کو دوبارہ انگیج کرکے اسلام آباد چڑھائی کرنے جائیں گے تو کون سا نیا نعرہ ہے؟

    انہوں نے مزید سوال کیا کہ آپ کی ٹیموں نے یوٹیوبرز اور کی بورڈ وارئیر سے پاکستان فتح کرنے کی کوشش کی ماضی میں، پختونخوا کے صحافیوں کو آپ لوگ بھلا چکے تھے، اب یوٹیوبرز اور کی بورڈ وارئیرز سے امریکا اور یورپ اور نیٹو کے ممالک افغانستان نہیں فتح کرسکے آپ اسلام آباد کیا فتح کریں گے؟

    صحافی کا مزید سوال تھاکہ گلی گلی اور کوچے کوچے میں آرمی جنرلز کو گالیاں دے رہے ہیں، اب یہ تربیت کس نے دی؟ ٹوئٹر پر یہ کون لوگ ہیں؟ پی ٹی آئی کے لوگ ہیں؟ آپ اپنے ورکرز کو پاکستان کے اداروں بالخصوص آرمی اور عدلیہ کے حوالے سے کیا پیغام دیں گے؟ آپ نے کہا تھا کہ یہ پیغام کان میں پہنچا دیں میرے خیال سے کان میں پہنچ چکا ہے اور گالیاں پڑ رہی ہیں، اب عوام توقع کر رہے ہیں آپ اپنے ورکر کی تھوڑی سی تربیت کرلیں، آپ تحریک چلائیں پاکستان کو فتح کریں اور دوبارہ عوام کی خدمت کریں لیکن جو نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست ہے اس حوالے سےورکرز کو کوئی پیغام دیں گے؟

    صحافی کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھاکہ اس کا بڑا سخت جواب دے سکتا ہوں لیکن وہ نہیں دوں گا۔ ان کا کہناتھاکہ ہم نے چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں سازش واضح ہے، ہم امپورٹڈ حکومت کو نہیں دیکھ سکتے، جو بھی قوم جس کو ووٹ دینا چاہتی ہے بسم اللہ۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکا، کوئی ٹرینڈ چلاتے ہیں لوگ فالو نہیں کرتے تو کل ختم ہوجاتے ہیں، سوشل میڈیا سے عوام کو آواز آگئی ہے جس کے پاس فون ہے اس کے پاس آواز ہے اور وہ اپنی آواز سامنے رکھ لیتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھاکہ میں نفرتیں پھیلانا چاہتا تو کل جو حالات تھے تو وہاں نفرتیں تب دیکھنی تھیں کیسے پھیلنی ہیں، ہم ملک کو متحد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے صحافی کو کہا کہ آپ نے باتیں غلط کی ہیں بالکل غلط کی ہیں اور ایک غلط قسم کی تقریر کردی ہے، یہ پریس کانفرنس ہو رہی ہے۔اس دوران عمران خان غصے میں آگئے اور پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے اور صحافی کو بھی کچھ کہتے رہے۔

  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافے کےلیے پاکستانی تیار رہیں : مصطفیٰ نواز

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافے کےلیے پاکستانی تیار رہیں : مصطفیٰ نواز

    اسلام آباد:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافے کےلیے پاکستانی تیار رہیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے لکھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، آئی ایم ایف شاید کئے گئے اضافہ سے مطمئن نہ ہو، سخت بجٹ بھی دینا پڑے گا۔

     

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ سوال تو یہ ہے کہ عمران خان کی ناکامیوں اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے؟۔

     

     

    دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی شکل میں عوام پر ایک نہیں دو بم گرائے گئے، پہلے مہنگائی کیا کم تھی کہ اب ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے، حکمران سستا تیل روس سے کیوں نہیں لیتے،عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کر لی تھی، بھارت نے روس سے سستا تیل لے کر اپنی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا صرف 6 روز کیلئے حکومت کو مزید مہلت دی ہے، گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، اعلیٰ عدلیہ نے بھی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں طلب کرلیاگیا

    پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں طلب کرلیاگیا

    پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں طلب کرلیا گیا۔،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور اہم فیصلے ہوں گے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کی بعد کی صورتحال پر غور ہو گا اور لانگ مارچ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں حکومت کو دیے گئے الٹی میٹم پر غور بھی کیا جائے گا۔

     

     

    ادھر آج پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ شہباز،رانا ثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزا مل جاتی تو اتنا ظلم نہ کرتے، ہماری حکومت کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میری اگلی ساری زندگی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ہے۔خون خرابے سے بچنے کیلئے اسلام آباد سے واپس گئے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جون میں الیکشن کا اعلان ہوجائے تو باقی معاملات پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

     

     

    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن تھا لیکن حکومت نے اسے پرتشدد بنادیا، لاہور میں پولیس نے وکلا کو بسوں سے نکال نکال کر مارا، حکومت نے پنجاب پولیس کو استعمال کیا، آئی جی سمیت چن چن کر ایسے افسران لائے جنہوں ںے ظلم کیا، کون سی ملک دشمن پولیس نے جو اپنے ملک کی خواتین اور بچوں پر تشدد کرے۔

     

     

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا ہے کہ ہم انتشار پھیلانے جارہے تھے، کیا کوئی خواتین کو اور اہل خانہ لے کر انتشار پھیلانے جائے گا؟ یہ لوگ یزید کو ماننے والے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد کو قتل کے باوجود انہیں سزا نہیں ملی اگر مل جاتی تو یہ لوگ اس طرح کا ظلم نہ کرپاتے۔

     

     

    انہوں ںے کہا کہ میں وہ آدمی ہوں جو 126 دن دھرنے میں بیٹھا، میرے لیے ایک اور دھرنے میں بیٹھنا کوئی مشکل نہیں تھا، جب ہم دھرنے میں پہنچے تو اندازا ہوا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، مجھے معلوم ہوا کہ خون خرابہ ہونے والا ہے، لوگ لڑنے کے لیے تیار ہوگئے تھے، ہمارے لوگ پولیس کی مار کھاکر وہاں پہنچے وہ بہت مشتعل تھے، لوگ بہت غصے میں تھے، میں گارنٹی کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس دن خون خرابہ ہوتا اور پولیس کے ساتھ تصادم ہوتا۔

     

     

    پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ حکومت نے گلو بٹ بٹھائے ہوئے ہیں، پولیس کا قصور نہیں اسے استعمال کیا جارہا ہے، اگر ہمارا تصادم ہوتا تو ملک کا نقصان ہوتا کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہماری کمزوری تھی یا ہم نے کوئی ڈیل کرلی، میں نہیں چاہتا کہ ملک میں اداروں اور عوام کے درمیان خلیج بڑھے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم آرام سے بیٹھ جائیں گے اور اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیں گے تو یہ لوگوں کی بھول ہے۔

     

     

    عمران خان نے کہا کہ ہم چھ دن دے رہے ہیں، اگر انہوں ںے واضح طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا اور اسمبلیاں تحلیل نہ کیں تو ہم دوبارہ نکلیں گے اور اب کی بار تیاری کے ساتھ نکلیں گے کیوں کہ نہیں پتا تھا کہ ہمیں اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑجائے گا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ہمارے جلسے کی راہ میں رکھی رکاوٹیں نہیں ہٹائیں گئیں انہیں کارکنان نے ہٹایا، میں اپنے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر سوالات کیے ہیں کہ اپنی پوزیشن کلیئر کریں، چھ دن میں پتا چل جائے گا کہ سپریم کورٹ ہمارے حقوق کا تحفظ کرتی ہے کہ نہیں۔

  • بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے:میرضیاء اللہ لانگو

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے:میرضیاء اللہ لانگو

    کوئٹہ :بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے:اطلاعات کے مطابق میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔اس حوالے سے مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

     

     

    مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ 32اضلاع کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے21ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات ہونگے، حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

     

     

    میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج اور ایف سی کو کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر رکھا گیا ہے، حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

     

     

    مشیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ فل پرف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے، امن وامان سے متعلق اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حق رائے کے دوران پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

     

     

    مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عوام ووٹ کا استعمال کرکے اپنے حق رائے دہی میں ضرور حصہ لے، عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

  • حمزہ شہبازکی بچگانہ حرکتیں:اثرات بڑوں پر ہوں گے:پرویز الہٰی

    حمزہ شہبازکی بچگانہ حرکتیں:اثرات بڑوں پر ہوں گے:پرویز الہٰی

    لاہور:حمزہ شہبازکی بچگانہ حرکتیں:اثرات بڑوں پر ہوں گے:اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز بچوں والی حرکتیں کر رہا ہے اس کے اثرات بڑوں پر ہی ہوں گے اور آپ دیکھیں گے یہ اثرات دنوں میں آئیں گے۔

     

     

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازجو کررہاہے وہ بچوں والی حرکتیں ہیں، بچے کو اتنی بڑی چیز پکڑا دی ہےکہ وہ کھلونا سمجھ کر کھیل رہاہے، آئی جی اور چیف سیکریٹری حمزہ شہباز کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں، آئین میں بھی یہ چیز نہیں کہ قومی اسمبلی کا اسپیکرآکرحلف لے،عدالت میں چیزیں لے کر جارہےہں ، قانون کے مطابق حساب لیا جائیگا ، مذاکرات چوروں سے نہیں ہوتے اس لئے عدلیہ سے کردار ادا کرنے کو کہا ہے، پہلے بھی عدلیہ کے فیصلے کی بدولت لوٹے ڈی نوٹیفائی ہوئے تھے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ان کی نوکریاں ختم ہوں گی، ایک ایک سے حساب لیا جائیگا ، پریولیج ایکٹ کے تحت ہم ان کو4ماہ کی سزائیں دینگے۔

     

     

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ان سے تو امید نہیں کی جاسکتی یہ تو جھوٹ بولتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے حق کے لیے عدلیہ کے پاس جارہے ہیں، عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی مہلت دی ہے، یہ نا سمجھنا کہ ڈیل ہوگئی ہے انھیں الیکشن کا اعلان کرناہوگا، عمران خان نے درست کہا ہے کہ عدلیہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف پٹرول نہیں ڈیزنل سمیت دو بم گرائے گئے، اس سے ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 50فیصد اضافہ ہوگا، سبزیاں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی، کسان ڈیزل کا استعمال کرتے ہیں، جس کی قیمتیں اب آسمانوں پر ہیں، اس مہنگائی میں غریب تو پس کر رہ جائیگا۔، نواز شریف کہتا تھا رات میں ڈاکا مارا گیا تو اب کیا دن میں ڈاکا مارا ہے۔پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کےحکم کےباوجود ابھی تک رہائی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا اور ہمارے ایم پی ایز کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔