Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار

    سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار

    لاہور:سٹور میں چھپنے والے سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید گرفتار،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمامیاں محمود الرشید کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا کے چھاپے کے دوران وہ گھر کے اسٹور میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    اس حوالے سے میاں محمود الرشید نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے حوالے سے لاہور سے روانگی کیلئے حماد اظہر کے گھر فائنل میٹنگ تھی، میٹنگ میں پارٹی کی لاہور کی لیڈرشپ اکھٹی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی، تو میں گھر کے اسٹورمیں ایک باکس کے نیچے چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔

    دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے بتایا کہ میرے گھرپر 15 پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔سعدیہ سہیل کاکہنا تھا کہ پولیس والوں نے کوئی وارنٹ نہیں دکھائے، گھر کی تلاشی لی اورجاتے ہوئے اہلکار میری سرکاری گاڑی بھی لے گئے۔

  • سڑکوں پر نکلنے سے ملک کا نقصان ہو گا۔عمران خان کا ویڈیو بیان وائرل

    سڑکوں پر نکلنے سے ملک کا نقصان ہو گا۔عمران خان کا ویڈیو بیان وائرل

    اسلام آباد:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور آج وہ اسلام آباد پہنچیں گے عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آزادی مارچ میں نکلیں اور جب تک اس حکومت کا خاتمہ نہین ہوتا تب تک وہ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے

    تاہم دوسری جانب عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ویڈیو اسوقت کی ہے جب عمران خان وزیراعظم تھے اور غالبا تحریک لبیک احتجاج کر رہی تھی اس ویڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ یہ کہتے ہیں ملک بند کر دیں گے کچھ نہیں چلنے دیں گے اس سے کیا ہو گا غریب عوام کو نقصان ہو گا دیہاڑی دار کو نقصان ہو گا آپ نے انکی باتوں میں نہیں آنا ملک دشمن عناصر اس طرح کی باتیں کرتے ہیں سڑکیں بند کرنے سے ملک کا نقصان ہو گا

    عمران خان اپنے اس بیان سے بھی یوٹرن لے چکے ہیں اور اب لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہویے اسلام آباد پہنچیں گے۔ یوٹرن کے بارے میں مشہور عمران خان کے کئی ایسے بیانات ہیں جس میں بعد میں انہوں نے یوٹرن لیا اب موجودہ حکومت بھی یہی کہ رہی ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ دھرنے دیئے جائیں ملک کو معاشی استحکام چاہیے دھرنے ہوں گے تو کاروبار بند ہو گا جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا لیکن عمران خان بضد ہیں اور وہ ہر صورت لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں

     

    عمران خان کا یہ پرانا بیان ہے جو ٹی ایل پی کے دھرنے کے موقع پر دیا گیا تھا جو اب وائرل کیا جارہا ہے

     

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے ایسے میں عمران خان اسلام آباد کیسے پہنچتے ہیں یہ آج واضح ہو جایے گا صوابی میں ہیلی پیڈ بنا لیا گیا ہے عمران خان پشاور سے صوابی ہیلی کاپٹر پر صوابی تک آئیں گے اسکے بعد مارچ کی قیادت کریں گے اور اسلام آباد کی جانب نکلیں گے

  • کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

    کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

    اسلام آباد:عمران خان کے لیے مشکلات میں اضافہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ وہ کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ عمران خان کاارادہ پر امن احتجاج کانہیں بلکہ فتنہ فسادکا ہے۔

    اس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ریڈ زون سمیت پورے اسلام آباد کی سکیورٹی اہم ہے، ریڈ زون کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائےگی، ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ ان کے جتھے خیبرپختونخوا سے اسلحہ بردار ہو کر آئیں گے، عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو عمران خان اور ان کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائےگا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ 2 سے 3 دن نہیں بلکہ کل شام تک حالات نارمل ہو جائیں گے، اگر اسلام آباد انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اور فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال بیورو کریسی، عدلیہ اور نیوٹرل کا امتحان ہے۔

    پشاور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کا امتحان ہے کہ وہ امریکی نوکروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کے حقیقی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم بیدار ہے، قوم کو سازش کا پتہ ہے، قوم ان چوروں اور امپورٹڈ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کرے گی، جو بھی عوامی سیلاب کو روکنے کی کوشش کرے گا وہ بہہ جائے گا۔چیئرمین تحریک کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کل رات ایسا کریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی غداری کررہے ہیں، ہمارے لوگوں کوپکڑ کرجیلوں میں ڈالا، گھرمیں گھس کرہراساں کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے مارچ کی قیادت کروں گا، مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہوگا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ يہ سياست نہيں جہاد ہے، يہ ملکی آزادی کی جنگ ہے، تحريک تب تک چلے گی جب تک اليکشن کی تاريخ نہيں ملتی۔

  • طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا

    طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا

    اسلام آباد: طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کےبعد جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے ساتھ اسلام آباد جانے کا وعدہ کررکھا ہے وہاں اس لانگ مارچ کو ناپسند کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ، اسلام آباد کے طالب علموں نے اس لانگ مارچ کی مخالفت کی ہے اور کہا ہےکہ وہ لانگ مارچ نہیں کریں گے

    طلبا نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام وائرل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان اپنے ایجنڈے لے کر اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رہے ہیں۔اور وہ نہیں جانتے کہ اس دوران تعلیم کا کتنا نقصان ہوتا ہے ، ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ وہ اس لانگ مارچ کے خلاف ہیں

    شاید اسی حوالے سے ایک طالب علم نے ویڈیو پیغام دیا ہے کہ وہ عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کرتے ہیں۔ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسلام آباد کو سیاسی منڈی بنا دیا ہے۔طالب علم کا کہنا تھاکہ اس لانگ مارچ سے ہماری تعلیم کا ہرج ہو رہا ہے،طالب علم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے کووڈ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ، اب عمران خان کے دھرنوں نے مسائل پیدا کر دیے۔

    ایک طالب علم نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران۔آپ کے بچے باہر پڑھ رہے، آپ ہمارے مستقبل کے پیچھے کیوں پڑے ہو۔اس طالب علم کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کو ملتوی کریں

  • جو بھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کرے گا بہہ جائے گا:عمران خان

    جو بھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کرے گا بہہ جائے گا:عمران خان

    پشاور:عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی عوام کے سمندر کو روکنے کی کوشش کرے گا بہہ جائے گا۔اطلاعات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنےکیلئے تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کوپکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا گیا، گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، کریک ڈاؤن ایسے کر رہے ہیں جیسے ہم قوم کے مجرم ہیں یا غداری کی ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ ساڑھے تین برس میں فضل الرحمان دھرنے کیلئے آتا تھا، ہم نے نہیں روکا، مریم نے بھی کوئی لانگ مارچ کیا تھا جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں چلا، ہم نے انہیں کبھی نہیں روکا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ ان کا جمہوری حق ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال بیورو کریسی، عدلیہ اور نیوٹرل کا امتحان ہے۔پشاور میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کا امتحان ہے کہ وہ امریکی نوکروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا ملک کے حقیقی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم بیدار ہے، قوم کو سازش کا پتہ ہے، قوم ان چوروں اور امپورٹڈ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کرے گی، جو بھی عوامی سیلاب کو روکنے کی کوشش کرے گا وہ بہہ جائے گا۔

    چیئرمین تحریک کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد جانے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کل رات ایسا کریک ڈاؤن کیا گیا جیسے ہم کوئی غداری کررہے ہیں، ہمارے لوگوں کوپکڑ کرجیلوں میں ڈالا، گھرمیں گھس کرہراساں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے مارچ کی قیادت کروں گا، مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہوگا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ يہ سياست نہيں جہاد ہے، يہ ملکی آزادی کی جنگ ہے، تحريک تب تک چلے گی جب تک اليکشن کی تاريخ نہيں ملتی۔

    ادھرپاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جب بھی احتجاج ہوا پر امن ہوا، ہمارے ساتھ فیملیز ہوتی ہیں انہوں نے کبھی بھی تشدد نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ، پی پی اور نون لیگ نے جلسے کیے، رکاوٹ نہیں ڈالی، جب عوام نکلیں گے تو کنٹینرز دھرے رہینگے، آزادی مارچ کل ہر حال میں نکلے گا۔

    شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے اپنی ماں کے ساتھ رہ رہے ہیں، اپنے باپ اور بھائیوں کو ملک واپس بلالیں جو پاکستان کو لوٹ کر بھاگے ہیں۔

  • ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

    ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا

    کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر14روزبعد قابو پالیا گیا۔

    حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنےوالی آگ کو کنٹرول کرلیاگیاہے، آگ سے وسیع رقبے پر پھیلے چلغوزہ اور زیتون کے جنگلات کو نقصان پہنچاہے۔

    آگ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سےبھجا ئی گئی ہے اورآگ پر قابو پانے میں برادراسلامی ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ کافی مدد گار ثابت ہوا ۔جبکہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔نقصان کاجائزہ لینے کےلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بلوچستان: جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگے، کئی افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں‌بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں ایک اور مقام پر آگ بھڑک اٹھی، ایک ہفتے کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے

    اس سے پہلے سرکاری حکام کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر شیرانی کے جنگلات لگی آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان نے بھی متعلقہ اداروں کو فوری طور اقدامات کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    حکام کے مطابق محکمہ جنگلات، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکمے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی میں مصروف عمل تھے، آگ پر قابو پانے کی مؤثر سرگرمیوں اور اقدامات کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جارہےتھے۔

    واضح رہے ضلع شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 روز قبل جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات کے دیگر علاقوں میں آگ لگنے سے متعلق تخریب کاری سمیت دیگر وجوہات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    کراچی :پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

    ہرشیتھا مداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا 25،25 ، انوشکا سنجیوانی 16 اور اما کنچانا 12 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکی۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن نے صرف 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔انعم امین نے 21 رنز کے عوض 3 اور ایمن انور نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف باآسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ندا ڈار 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ عائشہ نسیم ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔کپتان بسمہ معروف نے 28 ، منیبہ علی اور ارم جاوید نے 18،18 رنز بنائے۔

    تاہم ڈیبیوٹنٹ گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن کو شاندار بالنگ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئےیواےای سےمعاہدہ کرے گی

    طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئےیواےای سےمعاہدہ کرے گی

    کابل: طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئے یو اے ای سے معاہدہ کرے گی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکی اور قطر کے ساتھ مہینوں سے جاری گفتگو کے بعد قائم مقام نائب وزیر اعظم کے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے تاکہ وہ افغانستان میں ائیرپورٹ معاملات چلا سکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ملا عبد الغنی برادر نے اس معاملے کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا تھا اور بعد ازاں کابل میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ یو اے ای کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ائیر پورٹ کی تجدید کرنے جا رہی ہے۔

    یہ بات اب تک واضح نہیں ہے کہ کیا کہ معاہدہ انتظامات کی حد تک ہے یا اس میں ائیر پورٹ کی سیکیورٹی بھی شامل ہے، سیکیورٹی طالبان کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے جنہوں نے دہائیوں تک امریکی زیر قیادت نیٹو افواج سے جنگ لڑی اور کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی افواج کی واپسی نہیں چاہتے۔یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر معاملے پر تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع نے مذاکرات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ قطر کے ساتھ مذاکرات کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ دوحہ کی شرط پر قطری سیکیورٹی کے اہلکار ائیر پورٹ پر موجود رہیں گے۔

    ترکی اور قطر نے گزشتہ سال کے وسط میں جب غیر ملکی افواج کے انخلا پر طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہوائی اڈے کی کارروائیوں اور سیکیورٹی میں مدد کے لیے عارضی تکنیکی ٹیمیں بھیجی تھیں۔

    ائیر پورٹ سے متعلق ہونے والی گفتگو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ممالک افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سخت گیر گروپ کی حکومت کو کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے’رائٹرز‘کےمطابق ذرائع نے گزشتہ سال گفتگو کے آغاز کے حوالے سے آگاہ کرتےہوئے بتایا تھا کہ اماراتی قطر کے سفارتی تسلط کا مقابلہ کرنےکے خواہاں ہیں۔قطر اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برسوں سے کشیدہ رہے ہیں کیونکہ وہ علاقائی اثرو رسوخ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔

  • گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

    گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

    لاہور:گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیخلاف پہیہ جام کا اعلان،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیے جانے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

     

    گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق نبیل کا کہنا ہے کہ گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں تو آج کے اجلاس میں پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت نے سیکڑوں کنٹینرز غیر قانونی طور پر پکڑ لیے ہیں۔

     

    ادھر اطلاعات کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پلان تشکل دے دیا، اسلام اور لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔

     

    راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، لاہور اور اسلام آباد میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

     

    محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق موٹروے کو بھی تمام طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

    سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    یوکرین جنگ سے معاشی طور پر متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2 جوان شہید

  • امریکا آزادی اور انسانی حقوق کے مسائل پر بھارت سے بات کرے گا:جیک سلیوان

    امریکا آزادی اور انسانی حقوق کے مسائل پر بھارت سے بات کرے گا:جیک سلیوان

    امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت سے انسانی حقوق اور آزادی کے بنیادی اصولوں سے انحراف کرنے پر بھارت سے بات چیت کا راستہ تلاش کرلیا ہے۔جیک سلیوان نے یہ ریمارکس اتوار کو صدر جو بائیڈن کے ایشیا کے دورے میں صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے دیے۔

    اس دورے کا مقصد امریکا کے انڈو۔پیسیفک خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف امریکی کوششوں کی حمایت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
    جو بائیڈن بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے جمعرات کو ٹوکیو سمٹ میں ‘کواڈ سیکیورٹی ڈائیلاگ’ کے اجلاس میں ملاقات کریں گے۔

    جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے نومنتخب وزیر اعظم انتھونی البانیس بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔امریکا اور بھارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ جو بائیڈن اور نریندر مودی علیحدہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں باہمی مسائل کے ساتھ روس کی جارحیت پر بھی بات چیت ہوگی۔

    بھارت کے امریکا اور روس دونوں ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، بھارت نے حال ہی میں روس سے رعایتی قیمتوں پر گیس اور تیل خریدا ہے حالانکہ امریکا نے ماسکو سے اس طرح کی تجارت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    امریکی قومی سلامتی مشیر کو صحافی نے بریفنگ کے دوران یاد دلایا کہ انتظامیہ اپنی خارجہ پالیسی اسٹریٹجی کو جمہوریت اور آمریت کے درمیان عالمی جنگ قرار دیتی ہے۔