Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • روس یوکرین جنگ چوتھا مہینہ شروع:جنگ تیز

    روس یوکرین جنگ چوتھا مہینہ شروع:جنگ تیز

    لندن :روس یوکرین جنگ چوتھا مہینہ شروع:جنگ تیز،اطلاعات کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو اب تک تین ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے، دوسری طرف امریکہ کی جانب سے روس پر مغربی پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تازہ ترین رپورٹ کے مطابق يوکرين پر روسی حملے کو چوتھا ماہ لگ گيا، ڈونباس پر حملے تيز کردیے گئے، روس نے يوکرين کے مشرقی ڈونباس خطے ميں لوہانسک پر بمباری اور حملے تيز کرديے ہيں۔

    لوہانسک کے گورنر نے دعویٰ کيا ہے کہ روس نے پورے خطے پر قبضہ کرنے کے مقصد سے مزيد ہزاروں فوجی طلب کرليے ہيں اور شہريوں کے ليے انخلاء کا وقت اب گزر چکا ہے۔

    يوکرين پر روسی حملے کو شروع ہوئے اب چوتھا ماہ شروع ہوگيا ہے۔ يوکرينی صدر وولودمير زيلنسکی نے بتايا کہ تين ماہ ميں روس نے پندرہ سو ميزائل حملے اور تين ہزار سے زائد فضائی حملے کيے ہيں۔ اس جنگ کی وجہ سے اب تک چھ ملين سے زائد يوکرينی شہری بے گھر ہوچکے ہيں۔

    عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے صرف روس ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات حقیقت پسند‘ لگنے لگے ہیں مگر نتیجے پر پہنچنے کے لیے اب بھی وقت چاہیے۔

  • ’مودی حکومت ہٹلر، اسٹالن، موسولینی سے بدتر ہے‘:ممتابینرجی

    ’مودی حکومت ہٹلر، اسٹالن، موسولینی سے بدتر ہے‘:ممتابینرجی

    کولکتہ:’مودی حکومت ہٹلر، اسٹالن، موسولینی سے بدتر ہے‘:اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی نے مودی حکومت کو ہٹلر، اسٹالن، اور موسولینی سے بدتر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس میں بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے کہا بی جے پی حکومت ہٹلر، اسٹالن اور موسولینی سے بھی بدتر ہے۔انھوں نے کہا بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے تحت حالات اُس سے کہیں زیادہ بدتر ہیں، جو ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا بینیٹو مسولینی جیسے آمروں کے دور میں تھے۔

    حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ حکومت ریاستی معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے، اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔

    ممتا بینر جی کا کہنا تھا کہ مرکزی ایجنسیوں کو جمہوریت کو بچانے کے لیے مکمل اختیارات دینے چاہئیں، ایجنسیاں با اختیار ہونی چاہئیں اور انھیں کسی سیاسی مداخلت کے بغیر غیر جانب دارانہ طور کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

    وزیر اعلیٰ مغربی بنگال نے نام لیے بغیر کہا کہ ایجنسیاں کام نہیں کر سکتیں کیوں کہ کوئی خود مختاری حاصل نہیں ہے، خود مختاری دو افراد اور بی جے پی کے ہاتھ میں ہے، اس طرح کی سیاسی مداخلت ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا موسولینی کے زمانے میں بھی نہیں تھی۔

  • بھارت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکھوں کے پاس جدید ہتھیار ہونا ضروری ہے:سربراہ اکال تخت

    بھارت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکھوں کے پاس جدید ہتھیار ہونا ضروری ہے:سربراہ اکال تخت

    امرتسر:اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے اقلیتوں خصوصاسکھوں اور مسلمانوں کے خلاف مذموم عزائم کے پیش نظرسکھوں پر جدیدہتھیار رکھنے پر زوردیا ہے۔

    گیانی ہرپریت سنگھ نے سری گرو ہرگوبند صاحب کے یومِ گرگدی کے سلسلے میںجاری ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ گرو ہرگوبند جی نے اپنے پیروکاروںکو گھڑ سواری اور ہتھیاروں کااستعمال سیکھنے کی ہدایت کی تھی ۔ لہذا سکھ برادری کو جدیدہتھیار رکھنے اور ان کے اصول کو کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔سکھ گرو ہرگوبند صاحب نے اپنے پیروکاروںکو گربانی پڑھ کر مضبوط ہونے اور مسلح ہونے کی بھی ہدایت کی تھی ۔

    انہوں نے کہاکہ گروہرگوبند کی ہدایت پرعمل درآمد آج بھی سکھ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ضروری ہے۔ گیانی ہرپریت سنگھ کے بیان سے بھارتی ریاست پنجاب میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے ۔

    وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گیانی ہرپریت سنگھ کو سکھ نوجوانوں کو ہتھیاررکھنے کی بجائے امن و ہم آہنی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی ہدایت کرنی چاہیے ۔ بی جے پی کے ریاسی صدر اشونی شرما نے کہاہے کہ ہرپریت سنگھ کے بیان سے لوگوں میں غلط پیغام جائے گا

  • عمران خان ڈر گئے ۔۔؟؟ ||  لانگ مارچ کا مستقبل کیا ؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ ؟

    عمران خان ڈر گئے ۔۔؟؟ || لانگ مارچ کا مستقبل کیا ؟ مبشر لقمان کا بڑا دعویٰ ؟

    لاہور:عمران خان ڈر گئے ۔۔؟؟ || لانگ مارچ کا مستقبل کیا ہوگا اس حوالے سے تجزیہ کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے اس ملک میں صورت حال کو بڑی تیزی سے بدلتا ہوا دیکھ رہے ہیں،مبشرلقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کے حوالے سے کچھ حقائق بیان کیے تو کچھ خدشات

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ آج عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کرکے ملک میں ایک بے چینی کی کفیت پیدا کردی ہے، ان کایہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ اس لانگ مارچ سے وہ اپنے مطالبات منوا لیں گے تو شاید یہ ان کی بھول ہے، اب وہ ماضی کے دھرنے کی صورت حال نہیں ہے ، اب فضا ان کے خلاف ہے اور ان کے خلاف تیرہ جماعتی پی ڈی ایم اتحاد کی حکومت ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عمران خان کی طرف سے اعلان کے ساتھ حکومت نے بھی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے ، مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وہ خونی مارچ کو نہیں ہونے دیں گی ، رانا ثنااللہ بھی اپنے ارادوں سے اگاہ کرچکے ہیں

    مبشرلقمان کا کہنا ہےکہ اس موقت ملک ی صورت حال بڑی خراب ہے، معاشی دیوالیہ نکلا ہوا ہے اورعمران خان نے کہا ہےکہ وہ روس سے پٹرول اورگندم لے کرملک کی عوامکو ریلیف دینے کا سوچ رہے تھے کہ حکومت گرادی گئی ، امریکہ نے براہ راست سازش کرکے میری حکومت گرا کرملک 22 کروڑ عوام کی توہین کی ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب بتائیں کہ وہ انڈیا کی مثال دیتے ہیں انڈیا کے تو ریزور ہی بہت زیادہ ہیں اورہمارے پاس تو ریزور ہی نہیں تو کیسے ہم یہ کرسکتے تھے ، کیسےخام تیل کو ریفائن کرسکتے تھے ہمارے پاس تو ریفائنری ہے نہیں ،پھرروس سے معاہدے کرنے کے بعد پے منٹ کس طرح کرنی تھی جبکہ روس کے بینکوں پر پابندی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بار پھراپنے موقف میں تبدیلی لے آئے ہیں‌

    مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ وہ پشاور سے بہت بڑا جلوس لے کراسلام آباد آئیں گے ،ٹھیک ہے لیکن حکومت کس انداز سے سلوک کرتی ہے اس نے بھی منصوبہ بنا رکھا ، پھربنی گالہ اس دفعہ نہیں جاسکیں گے وہیں رکنا پڑے گا ،موسم بہتر رہے گا لیکن اگریہ مارچ طوالت اختیار کرگیا تو پھرستائیس مئی کے بعد توسخت گرمی ہے، پھرکیسے سامنا کرپائیں گے ، مبشرلقمان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ہورہے ہیں اور امید ہے کہ صورت حال بہتر ہوجائے گی

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس مارچ کو کامیاب کرنے کے لیے فنڈریزنگ کی اپیل کی ہے اور یہ توممکن ہےکہ خان کے وفادار فنڈریزنگ تو ہر صورت کریں‌گے،الیکشن کمیشن کے ھوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ساتھ نیب کے چیئرمین کی تبدیلی اوراپنی مرضی کا بندہ لانےکےلیے کوشاں ہوں گے یہ بھی آسان نہیں ، اپنے دور میں‌تو الیکشن کمیشن کا عملہ ہی پورا نہیں کرسکے تو اب کیسے یہ کرلیں گے

    مبشرلقمان نے کہا کہ بس دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ ہمیں کسی سانحے اور حادثےسے محفوظ رکھے اورپاکستان کو ازمائش سے نکالے ، ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیا رنگ لاتا ہے ، اس کے بارے میں حتمی تو کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن یہ امکان ہےکہ یہ لانگ مارچ ناکام ہوجائے اور عمران خان کو ناکامی کا سامنا کرنے پڑے

  • پی کے8303حادثہ؛ انویسٹی گیشن بورڈ کاطیارہ حادثے سے متعلق عبوری بیان جاری

    پی کے8303حادثہ؛ انویسٹی گیشن بورڈ کاطیارہ حادثے سے متعلق عبوری بیان جاری

    کراچی:پی کے 8303حادثہ؛ انویسٹی گیشن بورڈ کاطیارہ حادثے سے متعلق عبوری بیان جاری ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں ایئرپورٹ کے گرکرتباہ ہونے والے مسافر بردار طیارے کے حادثے کوآج دوسال مکمل ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے جہاز حادثے کا معاملے پر پاکستان ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ (اے اے آئی بی) نے طیارے حادثے سے متعلق عبوری بیان جاری کردیاہے۔بیان کے مطابق پی کے 8303 حادثے سے متعلق مزید شواہد اکھٹے کرنے کے لیے اے اے آئی بی کی ٹیم نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کراچی ولاہور دفاترکے دورے کیے۔

    عالمگیروبا کورونا کی وجہ سے جہازحادثے کی تحقیقات سے متعلق اے اے آئی بی ٹیم کا جنوری 2022 میں کیے جانے والا فرانس کا دورہ ملتوی ہوا۔ تاہم، تحقیقاتی ٹیم نے مارچ 2022 میں فرانس پہنچ کرفرانسیسی ماہرین کی ٹیم اورانجن بنانے والی کمپنی کے ماہرین کے ساتھ سیشن کیے۔

    فرانسیسی ماہرین کے ساتھ ہونے والے ان سیشنزمیں حتمی تحقیقات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ اے اے آئی بی نے فرانسیسی ماہرین سے ٹیکنیکل سیشنز میں پی آئی اے طیارہ حادثے سے متعلق مختلف پہلوؤں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    بیان میں بتایا گیا ہے کہ اے اے آئی بی ٹیم کی طرف سے کچھ اضافی معلومات اور انجینئرنگ سیمیولیشنزکی درخواست کی گئی تھی، جس میں سے زیادہ ترمعلومات موصول ہو چکی ہیں۔ فرانسیسی ماہرین کی طرف سے موصول ہونے والی تحقیقات کے نتائج اورسفارشات رپورٹس کے ساتھ جمع کی گئی اوراب ان معلومات کا تجزیہ جاری ہے۔

    اے اے آئی بی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازپی کے 8303 حادثے کی تحقیقات کا حتمی مسودہ جلد ہی مکمل ہونے کا امکان ہے۔ حتمی رپورٹ جاری کرنے سے قبل جائزے کے لیے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے رکن ممالک کے تحقیقاتی بورڈزکو بھیجی جائے گی۔جس کے بعد جہازحادثے کی حتمی رپورٹ کا مسودہ پبلک کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو بھیج دیا جائے گا۔

    یاد رہےکہ 22 مئی 2020 کو پی آئی اے کی لاہورسے کراچی آنے والی پروازپی کے 8303 دوپہر2 بج کر 40 منٹ پرایئرپورٹ کے نزدیک رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گرکرتباہ ہوگئی تھی۔

    حادثے کا شکارہونےوالے ایئربس 320 کا رجسٹریشن نمبر AP-BLD تھا، جہاز پر عملے کے ارکان سیمت 99 افراد سوار تھے جن میں دو خوش نصیب افراد زندہ بچ گئے تھے جب کہ 97 افراد جان بحق ہوگئے تھے۔

  • چاند کی مٹی ایندھن اور آکسیجن پیدا کر سکتی ہے’:سائنسدانوں کا دعویٰ

    چاند کی مٹی ایندھن اور آکسیجن پیدا کر سکتی ہے’:سائنسدانوں کا دعویٰ

    بیجنگ : چاند کی مٹی ایندھن اور آکسیجن پیدا کر سکتی ہے’:سائنسدانوں کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چاند کی مٹی کو آکسیجن اور ایندھن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔مطالعاتی جرنل ‘جول’ میں شائع تحقیق کے مطابق چاند کی مٹی میں فعال مرکبات ہوتے ہیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آکسیجن اور ایندھن میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

    نانجنگ یونیورسٹی کے مادی سائنس دان ینگ فانگ یاؤ اور زیگینگ زو ایک ایسا نظام وضع کرنے کی امید رکھتے ہیں جو چاند پر موجود دو سب سے زیادہ وسائل چاند کی مٹی اور شمسی تابکاری سے فائدہ اٹھائے۔

    چین کے Chang’e 5 خلائی جہاز کے ذریعے واپس لائی گئی چاند کی مٹی کا تجزیہ کرنے کے بعد ان کی ٹیم نے پایا کہ نمونے میں خاص مرکبات بشمول آئرن اور ٹائٹینیم سے بھرپور مادے موجود ہیں، جو سورج کی روشنی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا استعمال کرتے ہوئے آکسیجن جیسی مطلوبہ مصنوعات بنانے کے لیے ایک عمل انگیز کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔مشاہدے کی بنیاد پر ٹیم نے “ایکسٹراٹریسٹریل فوٹو سنتھیسس” کی حکمت عملی تجویز کی۔

    چاند پر موجود خلا نوردوں کی طرف سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بھی چاند کی مٹی کے ذریعے عمل انگیز ہائیڈروجنیشن کے عمل کے دوران پانی کے الیکٹرولیسس سے جمع کیا جاتا ہے اور ہائیڈروجن کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔اس عمل سے میتھین جیسے ہائیڈرو کاربن حاصل ہوتے ہیں، جنہیں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    محققین نے کہا کہ یہ حکمت عملی بیرونی توانائی نہیں بلکہ سورج کی روشنی کا استعمال کرتی ہے تاکہ مختلف قسم کی مطلوبہ مصنوعات جیسے پانی، آکسیجن اور ایندھن تیار کیا جا سکے جو چاند کی بنیاد پر زندگی کو سہارا دے سکتے ہیں۔ٹیم ممکنہ طور پر چین کے مستقبل کے قمری مشن کے ساتھ خلا میں نظام کی جانچ کرنے کا موقع تلاش کر رہی ہے۔

    یاؤ کا کہنا ہے کہ “ہم راکٹ کے پے لوڈ کو کم کرنے کے لیے ماحول کے اندر موجود وسائل کا استعمال کرتے ہیں، اور ہماری حکمت عملی ایک پائیدار اور قابل استطاعت ماورائے ارضی زندگی کے ماحول کا منظرنامہ فراہم کرتی ہے۔”

    اگرچہ چاند کی مٹی کی عمل انگیز کارکردگی زمین پر دستیاب عمل انگیز اشیا سے کم ہے، لیکن یاؤ کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈیزائن کو بہتر بنانے کے لیے مختلف طریقوں کی جانچ کر رہی ہے، جیسے کہ قمری مٹی کو نانو ساختہ ہائی اینٹروپی مواد میں پگھلانا، جو ایک بہتر عمل انگیز ہے۔

    اس سے قبل، سائنس دانوں نے ماورائے زمین کی بقا کے لیے بہت سی حکمت عملیاں تجویز کی ہیں۔ لیکن زیادہ تر ڈیزائنوں کے لیے زمین سے توانائی کے ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے۔

    مثال کے طور پر، ناسا کا پریزروینس مارس روور کے لیے ایک ایسا آلہ تیار کیا گیا جو کرہ ارض کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آکسیجن بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے، لیکن یہ جہاز پر جوہری بیٹری سے چلتا ہے۔

    یاؤ کا مزید کہنا تھا کہ “مستقبل قریب میں، ہم خلائی پرواز کی صنعت کو تیزی سے ترقی کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ جیسے 1600 کی دہائی میں ‘Age of Sail’ کی طرح جب سینکڑوں بحری جہازوں نے سمندر کا رخ کیا، اسی طرح ہم ‘Age of Space ‘ میں داخل ہو جائیں گے۔ لیکن اگر ہم ماورائے ارضی دنیا کی بڑے پیمانے پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں پے لوڈ کو کم کرنے کے طریقے سوچنے کی ضرورت ہوگی، یعنی زمین سے ممکنہ حد تک کم سپلائی پر انحصار کرنا اور اس کے بجائے ماورائے زمین وسائل کا استعمال کرنا۔”

  • "نگران حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،مختصر کابینہ بنے گی:کامران خان کا دعویٰ

    "نگران حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،مختصر کابینہ بنے گی:کامران خان کا دعویٰ

    کراچی:اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، آئندہ ہفتہ تبدیلیوں کا ہوگا۔

    اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ جو پاکستانی ملک کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں انہیں مزید انتظار نہیں کرنا ہوگا، آئندہ ہفتہ تبدیلیوں کا ہوگا اور جمود کا خاتمہ ہوگا، جن سخت فیصلوں کی پاکستان کو ضرورت ہے وہ ہوں گے، زرداری شہباز حکومت پہلے ہی ہاتھ کھڑے کر چکی ہے، ان کی حکومت کے 40روز ملک پر قیامت بن کر گزرے،

     

     

     

    سینیئرصحافی کامران خان کہتے ہیں کہ اس حکومت کی ساری کوشش یہ رہی کہ اس حکومت کے بڑوں کے خلاف نیب اور کرپشن کیسز ختم ہوجائیں لیکن سپریم کورٹ نے بروقت مداخلت کرکے مذموم کاوش ناکام بنادی، معیشت سدھارنے کیلئے جن اقدامات کی ضرورت تھی وہ نواز شریف نے مسترد کردیے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی تیاری آخری مراحل میں ہے ، عبدالحفیظ شیخ اور ڈاکٹر رضا باقر جیسے ماہرین پر مشتمل ایک مختصر کابینہ ہوگی جس کو فوج اور سپریم کورٹ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، نگران حکومت کو فوری طور پر سخت فیصلے کرنے ہوں گے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے مہنگائی بڑھے گی۔

     

     

    کامران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگران حکومت کے قیام سے کچھ عرصے کیلئے سیاست میں دھماچوکڑی ختم ہوگی، معیشت درست ٹریک پر آجائے گی اور الیکشن پھر ہوتے رہیں گے ، ویسے بھی الیکشن نے کب پاکستانیوں کو سکون دیا ہے۔

  • ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ڈھاکہ :ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،اطلاعات کے مطابق 2022 کا ایشیا کپ اگست میں سری لنکا میں ہونا ہے تاہم ملک میں سیاسی بحران اور عدم استحکام کی وجہ سے سری لنکا کو ہائی پروفائل ٹورنامنٹ کی میزبانی سے انکار کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے صورتحال پیدا ہونے پر ایشیا کپ کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    ایشیا کپ کی میزبانی کے ہنگامی منصوبے کے حصے کے طور پر تیاریوں کے بارے میں، نظم الحسن نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مارکی ایونٹ کے انعقاد پر بات کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا مشکل وقت سے گزر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کے بورڈ کی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔

    بی سی بی کے صدر نے کہا کہ وقت سب کچھ بتائے گا، مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)] کے صدر سے ملاقات کے لیے بھارت جانا تھا مجھے نہیں لگتا کہ اس کے بارے میں بات کرنے کا یہ صحیح وقت ہے لیکن اگر مقام تبدیل ہوتا ہے تو بنگلہ دیش پہلا انتخاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہونے والا ہے اور اس میں ٹورنامنٹ کے کوالیفائر کے بعد پانچ ٹیسٹ ٹیمیں شامل ہوں گی، مقام میں تبدیلی کی صورت میں شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    ایشیا کپ کا 2022 ایڈیشن آسٹریلیا میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2018 میں ہوا تھا اور آئی سی سی 2019 ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے فارمیٹ میں تھا جو کہ انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا۔پچھلے ایشیا کپ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایشیا کپ جیتا تھا۔

  • عمران خان مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے: فضل الرحمان

    عمران خان مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے: فضل الرحمان

    پشاور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، عمران خان کے معاشی ماہرین نے کہا تھا ڈالر 200 تک جائے گا، یہ ان ہی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، مشکل وقت میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے، کسی کا دماغ خراب ہے جو لانگ مارچ میں آئے گا؟ جو لانگ مارچ ہم نے کیے کسی کا باپ بھی ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سب سے بڑا چیلنج ہے ملک کو کیسے اٹھایا جائے؟ 4 سال کی خرابی چار دن میں پورا کرنے کی بات کی جا رہی ہے، ملک کو دوبارہ اٹھانا بہت بڑا چیلنج ہے، ہمیں عوامی سپورٹ چاہیے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا

  • عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو دیوار سے لگایا: شہباز شریف

    عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو دیوار سے لگایا: شہباز شریف

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی کے ایل آئی کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو بحال کر دیا، عمران خان کے پتھر دل کی وجہ سے ہسپتال کے3 سال ضائع ہوگئے، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو دیوار سے لگایا، قوم ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی غریب کےعلاج کیلئے بنایا گیا تھا، گزشتہ سالوں میں ہسپتال کو نقصان پہنچایا گیا، 50 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوگا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کو بحال کر دیا گیا ہے، نرسنگ یونیورسٹی کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، ورلڈ کلاس نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب الٹا ہوگیا، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکے، عمران خان نے اقتدار میں اپنے مخالفین کو دیوار سے لگایا، ایک ماہ میں میرا پی کے ایل آئی کا تیسرا دورہ ہے، ہسپتال کی اربوں روپے کی جدید ترین مشینری بند پڑی رہی، عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، کسی کو ایک گھر اور نوکری نہیں ملی، عمران نیازی کو کردار کشی کے علاوہ فرصت نہیں تھی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان میں سستا آٹا اور چینی فراہم کی گئی، نئے پاکستان کی بات کرنیوالے نے عوام کو ایک سبسڈی نہیں دی، عمران نیازی کو قوم معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے سماج کو برباد کر دیا ہے، عمران خان نے جو پرسوں بات کی وہ زبان پر نہیں لا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی دن رات نیب کے اوپر سوار رہتا تھا، عمران خان نے شہزاد اکبر کو ہدایات دیں کہ جیل میں مجھے زمین پر سلایا جائے، جمہوریت ہوگی اور ملک آگے چلے گا، 2018 میں میثاق معیشت کا کہا تھا جسے ٹھکرا دیا گیا، عمران خان معاشرے میں زہر گھول رہا ہے، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عمران خان کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔