Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ’زندگی میں پہلی مرتبہ شیر دیکھا:خلیل الرحمٰن قمر

    ’زندگی میں پہلی مرتبہ شیر دیکھا:خلیل الرحمٰن قمر

    کراچی: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن کی پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات پر تبصرہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ٹی وی انٹریو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں خلیل الرحمٰن عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان نے ان سے پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پوچھا۔

    خلیل الرحمٰن قمر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ’میں اس ملاقات کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتا۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی شیر نہیں دیکھا لیکن جب میں عمران خان سے ملا تو پہلی بار شیر دیکھا‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان چلا گیا ہے یہ ان کی غلط فہمی ہے وہ ان کا واپس آنے کا دوسرا طریقہ ہے ، مجھے امید ہے کہ عمران خان اس بار اور بھی مضبوط ہوکر واپس آئیں گے‘۔

    خلیل الرحمن نے شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بھکاری وں کا دیس نہیں ہے اسے بھکاری بنایا گیا ہے، ڈرامہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ 35 سال انہوں نے اپنا مال بنانے اور ہمیں بھکاری بنانے میں صرف کیا ہے ‘۔

    واضح رہے کہ ’میرے پاس تم ہو‘ جیسےکامیاب ترین ڈرامے کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے چند دن قبل سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر فلم اسٹار شان کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔

  • خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم کی دنیا سے اپیل

    خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم کی دنیا سے اپیل

    کولمبو: شدید مالی اور معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے جس سے قحط سالی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران اور ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، ہم بھوک سے مرنے والے ہیں۔

    رانیل وکرماسنگھے نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے دنیا میں خوراک کی کمی کی پیش گوئی کی ہےجس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا اور افغانستان کو شامل کیا ہے۔

     

    نو منتخب وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے اپنی حکومت کی زرعی پالیسی سے متعلق بتایا کہ آئندہ موسم کے لیے کافی کھاد خریدیں گے تاکہ خوراک کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

     

    خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی کھادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے ملک میں اجناس کی پیدوار غیرمعمولی طور پر کم ہوگئی تھی۔

     

    اجناس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کو دیکھتے ہوئے اُس وقت کی حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی تھی تاہم ایک تو یہ فیصلہ دیر سے ہوا اور دوسرے کھادوں کی درآمدات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا تھا۔

  • ‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:مولانافضل الرحمان

    ‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:مولانافضل الرحمان

    کراچی :‏اچھا ہوا عمران خان اقتدارمیں آئے ان کی نااہلی دنیاکے سامنے آئی:اس کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمن نے عدلیہ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی اے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست ناکام ہوگئی ہے۔

    کراچی میں تقدس حرم نبوی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت سے ایک شکوہ کرنا چاہتا ہوں، چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی کے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ کس کے کہنے پر لیا،کیا جلسے میں عمران خان کی تقریر پر اتنا بڑا اقدام لیا گیا؟ آپ آئیں، آپ حکومت کریں، آپ چیف ایگزیکٹو بن جائیں، عدلیہ کا اپنا کام ہے حکومت کا اپنا کام ہے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں یہودی لابی کا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کی نااہلی پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کو علم ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست بدنام ہوگئی، عمران نیازی نہ صرف ذہنی طور پر بیمار شخص ہے بلکہ فتہ پرور بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، عمران خان اچھا ہوا تم اقتدار میں آئے سب کے سامنے بے نقاب ہوئے، ہمیں ان کے جلسوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، میری شرافت مجھے اس پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی، پاکستان کی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ مراسلہ جھوٹ ہے۔

  • ‏دورہ  روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    ‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں:بلاول بھٹو

    نیو یارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔‏دورہ روس پرپاکستان کوقصوروارٹھہرانادرست نہیں

    پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں، ایڈ نہیں ٹریڈ یہ ہماری وزارت خارجہ کی ترجیح ہے، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھگ گئے ہیں، جنگوں میں ہمارے بچے، خواتین شہید ہوئے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی تبدیل ہے، بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے۔

    عمران خان کے دورہ روس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی طور پر پاکستان میں اختلافات ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نے دورہ ماسکو خارجہ پالیسی کے تحت کیا، ان کے دورے کا دفاع کرتا ہوں۔ دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہو گا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان حکومت ناکام ہوگئی ۔تو اندازہ لگائیں کیا ہو گا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسئلے سے نمٹ پائے گی، کشمیری اور فلسطینی کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے کے بجائے تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے اندر امریکا مخالف نفرت پھیلانے والوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

    امریکی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کو جس طرح پورا کیا ہے، دنیا تسلیم کرے۔

    امریکا کی جانب سے پاکستان کو مشکل حالات میں کوئی بیل آؤٹ پیکیج دیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ ہے امریکا کے ساتھ تعلقات میں تجارت کو امداد پر فوقیت دی جائے۔ ہم تجارت پر یقین رکھتے ہیں،

    انٹونی بلنکن کے ساتھ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بارے میں بلاول نے بتایا کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ملاقات میں باہمی تجارت پر بات کی گئی۔امریکا آنے سے قبل واضح کر دیا تھا تجارت کو امداد پر فوقیت دینا حکمت عملی ہے۔ اسی پر ہماری بات ہوئی۔ اب چاہے وہ زرعی شعبہ ہو یا توانائی کا، ٹیکنالوجی کا شعبہ ہو یا طب کا، ہر شعبے میں تعلقات میں بہتری لانے کی امید رکھتے ہیں۔ امریکا کیساتھ تعلقات میں جتنی وسعت ہونی چاہیے تھی وہ اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی وجہ واقعات کے گرد گھومنے والا محدود رابطہ ہے۔

  • پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

    پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نےپلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام کٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

    اس اضافے کے بعد اب دس یا اس سے کم ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ماہوار ایک لاکھ 42 ہزار روپے پینشن ملے گی۔ گیارہ سے بیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑی اب ماہوار ایک لاکھ 48 ہزار روپے ماہوار پینشن وصول کریں گے۔ اسی طرح 21 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی ماہوار پینشن 52 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 52 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    پی سی بی ویلفیئر پالیسی میں ترمیم کے بعد اب کسی بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات کے بعد ان کی پینشن ان کی اہلیہ کو پی سی بی سے وصول کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس سے قبل کرکٹر کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثاء کو صرف ایک مرتبہ ہی پینشن وصول کرنے کا حق تھا، جو ان کی کٹیگری کی بریکٹ کے مطابق 12 ماہ کے برابر تھی۔

    پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی آخری مرتبہ جنوری 2019 میں اپ ڈیٹ کی گئی تھی۔لہٰذا پی سی بی نے آئندہ مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافےکا اعلان بھی کردیا ہے۔

    رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی پینشن کی میں اضافے اورپی سی بی ویلفیئر پالیسی میں دیگر ترامیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ کے امور کی سربراہی ملنے پران سے توقع تھی کہ وہ ہمیشہ موجودہ اور سابق کرکٹرز کے مفادات کی حفاظت اور ان کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کریں گے ۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے میں کامیاب رہے اور ان ترامیم کے بعد اب کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافہ بھی ہوا کرے گا۔

    رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پینشن میں اضافے کے علاوہ پی سی بی نےسابق کھلاڑیوں کے انتقال کے بعد ان کی بیواؤں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سےوہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے اہلخانہ کتنی قربانیاں دیتے ہیں ۔ یقین ہے کہ یہ ترامیم کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کی شریک حیات کے لیے بھی اطمینان کا سبب بنیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے کرکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں یہ ترامیم پی سی بی کےان عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے۔

    پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں تازہ ترین تبدیلیاں یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہوں گی ۔ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے کرکٹرز اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔

     

  • قصور:سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

    قصور:سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

    قصور:سابق وفاقی وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے۔ان کی وفات کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بیٹے سردار فاروق کا کہنا تھا کہ۔وہ عارضہ قلب کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، رات ساڑھے 10 بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔

    سردارآصف احمد علی کے بیٹے سردار فاروق کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو 2 بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائیگی

    یاد رہے کہ سردار آصف احمد علی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن رہ چکے ہیں ان کے والد سردار احمد علی بھی سیاست کے میدان سے تعلق رکھتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد 1951ء اور پھر 1962ء میں ان کے والد پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1977ء میں پیپلز پارٹی کی مدد سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور کامیاب بھی ہوئے مگر قومی اتحاد کی اجتجاجی تحریک چلی تو بعض دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ جن میں سردار شوکت حیات خان، امیر عبداللہ روکڑی اور میر بلخ شیر مزاری وغیرہ شامل تھے، قومی اسمبلی کی رکنیت سے بطور احتجاج استعفی دے دیا۔

    سردار احمد احمد علی انجمن ارائیاں پاکستان کے صدر بھی رہے۔ آصف احمد علی اوکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایف سی کالج لاہور میں تدریس سے کیا مگر جلد ہی اپنی آزاد خیالی کے باعث اسلامی جمعیت طلباء کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ درس و تدریس چھوڑ کر حکومت پنجاب کے مشیر بن گئے۔

    1981ء میں عملی سیاست کا آغاز جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوری سے کیا۔ 1985ء میں قصور سے غیر جماعتی انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1990ء میں آزاد امیدوار کے طور پر آئی جے آئی کی حمایت سے قومی اسمبلی کے رکن بنے اور میاں نواز شریف کی مرکزی کابینہ میں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مقرر ہوئے۔

    5 اپریل 1993ء کو میاں نواز شریف کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم بلخ شیر مزاری نے کابینہ بنائی تو سردار صاحب اس میں انسداد منشیات کے وزیر کے طور پر شامل تھے۔ 1993ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ جونیجو گروپ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بطور وزیر خارجہ شامل ہوئے۔ 6 نومبر 1996ء کو بے نظیر حکومت کی برطرفی کے بعد ان کی وزارت بھی چلی گئی۔ 2008ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں دوبارہ سرگرم ہوئے اور ڈپٹی چیرمین پلانگ کمشین مقرر ہوئے۔

    انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو 2011 میں جوائن لر لیا تھا

  • آرمی چیف کا دورہ سکول آف آرٹلری نوشہرہ، کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت

    آرمی چیف کا دورہ سکول آف آرٹلری نوشہرہ، کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرمی چیف نے آرٹلری کی سالانہ کمانڈنگ آفیسر کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے نوشہرہ آمد پر لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیز نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جنگی مشقوں کےارینہ سمیت مختلف تنصیبات کادورہ کیا جبکہ آرمی چیف نے جنگی ماحول میں مختلف تربیتی امور کا بھی مشاہدہ کیا

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

  • توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی متوقع نہیں ہے:خرم دستگیر

    توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی متوقع نہیں ہے:خرم دستگیر

    اسلام آباد:توانائی اور ایندھن کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ییں ،اس حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا ہے کہ توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی متوقع نہیں ہے۔

    وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں توقع سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے، عذاب عمرانی آج بھی جاری ہے، وقت پر کوئلہ، ایل این جی اور فرنس آئل نہیں خریدا گیا۔انہوں نے کہا کہ بدانتظامی کی سونامی اس ملک سے گزری ہے، اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں، جب حکومت سنبھالی 58 سو میگا واٹ ایندھن نہ ہونے اور بارہ سو میگا واٹ مرمت کی وجہ سے بند تھی۔

    خرم دستگیر نے کہا ہے کہ یکم مئی سے بارہ مئی تک اچھی ریکوری اور کم خسارے والے فیڈرز پر صفر لوڈشیڈنگ کی، کوئلے کی قیمت میں تین سو فیصد اضافے کی وجہ سے کچھ پلانٹس بند کرنا پڑے۔

    وزیر توانائی نے کہا ہے کہ عذاب عمرانی نے آئی پی پیز کو ادائگیاں نہیں کیں، ایل این جی کے چار لوڈ خرید چکے ہیں، فرنس آئل کے پانچ جہاز ہمیں مہیا کیے ہیں، ایندھن کی کمی کا بحران حل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ پلانٹ کی بحالی اور مرمت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، ہم ہنگامی بنیادوں پر پلانٹس کے مسائل حل کر رہے ہیں، کوشاں ہیں کہ بجلی کی پیداوار میں وقتی تعطل دور کیا جائے گا۔

    خرم دستگیر نے کہا ہے کہ توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی متوقع نہیں ہے، مزید فرنس آئل خریدا جائے گا تاکہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کی جا سکے۔

    وزیر توانائی نے کہا ہے کہ سرکلر ڈیٹ 2460ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، آئی ایم ایف سے مزاکرات میں توانائی ڈویژن کا کلیدی کردار ہے، وزارت پیٹرولیم اور خزانہ سے کوآرڈینیشن موجود ہے، ہم توانائی کے معاملات میں توازن اور تسلسل کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

  • معروف گلوکارعلی ظفر خدشات میں مبتلا، مداحوں کے نام اہم پیغام جاری

    معروف گلوکارعلی ظفر خدشات میں مبتلا، مداحوں کے نام اہم پیغام جاری

    لاہور:معروف گلوکارعلی ظفرکا مداحوں کے نام اہم پیغام جاری،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف ترین گلوکار علی ظفر کو اپنی بڑھتی عمر کے باعث بڑھاپے کا خوف لاحق ہوگیا ہے۔

     

     

    گزشتہ روز علی ظفر کی 42 ویں سالگرہ پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب مبارکباد دی گئی۔علی ظفر نے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ویڈیو میں اپنے چہرے کا تجزیہ کرتے ہوئے بڑھتی عمر کے اثرات کا جائزہ لیا۔

     

     

    مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ اپنا جائزہ بھی لیتے رہیں۔

    علی ظفر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک ایسے دور میں جہاں ہم اپنی تصویر کے بارے میں حد سے زیادہ فکر مند ہیں، ایچ ڈی کلیئرٹی کے ساتھ آئی فون کیمرے پر بغیر کسی فلٹر یا میک اپ کے عمر ایک اہم کلینیکل ٹیسٹ ہے۔انہوں نے اپنے چہرے کے ساتھ آنکھوں کے گرد اور ماتھے پر پڑنے والی جھریوں کا جائزہ بھی لیا۔

    گلوکار اور اداکار بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے چہرے میں آنے والی تبدیلیوں سے مطمئن نظر آئے اور جھریاں چھپانے کے لیے انجیکشنز لگوانے کی بھی مخالفت کی۔

    علی ظفر نے کیپشن میں مزید لکھا کہ اس تجربے کو گھر پر نہ آزمائیں اور نہ ہی اس پر میمز بنائیں، اس تجربے کے بعد مجھے جج نہ کریں اور نہ ہی مجھے ان فالو کریں اور دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں،ر سب سے بڑھ کر یہ کہ اسے یا مجھے سنجیدہ نہ لیں، اس کا مذاق اڑائیں، ہنسیں، لطف اٹھائیں، ہنستے رہیں اور گاتے رہیں۔

  • جنوبی وزیرستان:ضلع مکین میں فوجی قافلے پرحملہ:حوالدارشہید:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

    جنوبی وزیرستان:ضلع مکین میں فوجی قافلے پرحملہ:حوالدارشہید:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

    شمالی وزیرستان: 19 مئی 2022 کو جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین کے جنرل علاقے میں فوجی قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس بزدلانہ حملے میں حوالدار محمد سنورشہید ہوگئے ہیں ، حوالدار محمد سنورکا تعلق جہلم سے تھا اور ان کی عمر 39 سال تھی ، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔

    شمالی وزیرستان سے پاک فوج کے ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے شمالی وزیرستان میں ملک وقوم کے دشمنوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں اور ایک تازہ آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے 17 مئی 22 کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے جنرل ایریا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کے ملنے کےبعد ان دہشت گردوں کا پیچھا کیا اورپھرایک کامیاب کارروائی کی

    شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت دہشت گرد محمد الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارا گیا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہتا ہے۔