Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. مریم نواز

    شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. مریم نواز

    صوابی :شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے، صوابی کے لوگوں نے ریاستی مشینری کا مقابلہ کیا اور ن لیگ کو کامیاب کرایا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کی ریاستی مشینری کا مقابلہ کیا ہے، عمران خان سے پاکستانی عوام کی جان چھوٹ گئی ہے، آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوگی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ شکر ہے ان جھوٹے اور ڈرامے بازوں سے پاکستان کی جان چھوٹی۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ چار سال حکمرانی کرنے والے چار سیکنڈ بھی اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرسکتا، سازش تو ایک بہانہ تھا، مقصد کارکردگی چھپانا تھا۔انہوں نے کہا کہ تمہیں تمھارے اپنے ایم این ایز نے تمہیں نکالا، اس سے بڑی ذلالت کیا ہوگی کہ تمہارے ارکان مسلم لیگ سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، یہ چار سال سرکاری ہیلی کاپٹر پر گومتا رہا، سرکاری خرچے پر بنی گالہ کو چلاتا رہا۔

    مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کھائی میں گررہا تھا اگر اس وقت پاکستان کو نہ بچایا جاتا تو پتہ نہیں کیا ہوتا، یہ پاکستان کو کھوکھلا کرگیا، معیشت کو آخری حد تک برباد کردیا۔

  • ایج گروپ کرکٹ میں شفافیت لانے کےلیےمزید سخت اقدامات متعارف کروادئیےگئے

    ایج گروپ کرکٹ میں شفافیت لانے کےلیےمزید سخت اقدامات متعارف کروادئیےگئے

    لاہور:تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے پی سی بی نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انڈ 19 پچاس اوورز ٹورنامنٹ میں شریک 2976 کھلاڑیوں کے جدید سائنسی تقاضوں کے مطابق لیے جانے والے ایج ویریفیکیشن ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں۔

    اس ضمن میں ملک کے معروف ریڈیولوجسٹ کی مشاورت کے ساتھ ساتھ عمر کا اندازہ لگانے کے لیے سائنسی طور پر توثیق شدہ طریقہ کارکا استعمال کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے مالیت سے مکمل کیے جانے والے ان ٹیسٹ کےدوران ہر کھلاڑی کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسریز کروائے گئے ہیں، جن کا جائزہ ممتاز ریڈیالوجسٹ نے خود لیاہے۔اس سے قبل کھلاڑیوں کی درست عمر جاننے کے لیے صرف کلائی کے ایکسرے کروائے جاتے تھے۔

    گزشتہ سال چند کھلاڑیوں کی جانب سے ایج گروپ کرکٹ میں غیرمنصفانہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنی عمر میں ردوبدل کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس سے متعدد باصلاحیت کھلاڑیوں اور کھیل کی ساکھ کو نقصان ہوا تھا۔

    ا س اقدام کا مقصد ایچ گروپ کرکٹ میں شریک نو عمر کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹس میں شرکت کرتے وقت درست عمر بتانے کی ترغیب دینا ہے۔

    پی سی بی اس سے قبل جنوری میں ایسوسی ایشنز کے انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس میں شریک کھلاڑیوں کی بھی درست عمر جاننے کے لیے ایک بھرپورکاروائی کرچکا ہے۔

    ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس:

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کاکہنا ہے کہ زائدالعمر کھلاڑیوں کی شرکت خود ایج گروپ کرکٹ کے لیے ایک خطرہ ہے جو اس سطح کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ نئے سیزن میں شفافیت لانے کے لیے اٹھایا گیا یہ اقدام بہت اہم ہے۔ پی سی بی نے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے خطیر اخراجات اسی لیے برداشت کیے ہیں تاکہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے ستاروں کی ساکھ کو بلند کیا جاسکے۔

    پی سی بی نے پہلی مرتبہ کم عمر کی حد بھی متعارف کروادی ہے تاکہ کھلاڑیوں کی جانب سے سرکاری دستاویزات پر عمر کم کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ یکم ستمبر 2003 کو یا اس کے بعد یا یکم ستمبر 2007 سے پہلے پیدا ہونے والے کھلاڑی ہی آئندہ سی سی اے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ یہ ٹورنامنٹ21 مئی سے 4 جون تک جاری رہے گا۔

  • پی ٹی آئی نے جلسوں میں طلبا کولانےکےلیے کالجوں اور یونیورسٹیز کا رُخ کرلیا

    پی ٹی آئی نے جلسوں میں طلبا کولانےکےلیے کالجوں اور یونیورسٹیز کا رُخ کرلیا

    سیالکوٹ:پی ٹی آئی نے جلسوں میں طلبا کولانےکےلیے کالجوں اور یونیورسٹیز کا رُخ کرلیا،اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے اپنے جلسوں میں‌ طلبا کو آنے کی دعوت دینا شروع کردی ہے اور یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے کالجز اور یونیورسٹیز کا بھی رُخ کرلیا ہے ،

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی طرف سے بغیر اجازت کے تعلیمی اداروں کو جلسوں اور کارنرمیٹنگ کے لیے استعمال میں لانے کا انکشاف ہوا ہے ، سیالکوٹ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ نے سٹی پبلک ہائی سکول میں ہیڈ آف دی انسٹی ٹیوشن کی اجازت کے بغیر کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا ہے ،

     

     

    اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سکول انتظامیہ نے ڈی سی سیالکوٹ کو درخواست دی ہے کہ پی ٹی آئی نے بغیر اجازت کے ان کے سکول کول کو اپنے سیاسی جلسے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ،

    اس کے ساتھ ساتھ کے پی میں بھی پی ٹی آئی نے جلسوں کے ساتھ ساتھ سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو سڑکوں پر لانے اور کا پلان تیار کر لیا.جس کی ابتدا پی تی آئی کے رکن مراد سعید نے خبیر میڈیکل یونیورسٹی آمد سے کر دی. مراد سعید نے طلباء کو عمران خان کا پیغام پہنچایا. مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں بدی کا اورنیکی کا راستہ حق کا راستہ کٹھن ہے لیکن اصل کامیابی اسی میں ہے. اللہ نے بھی ہمیں حق کا ساتھ دینے اور برائے کو روکنے کا حکم دیا ہے. حق کے رستے کی سب سے بڑی ڈیمانڈ ہے لا الہ اللہ اور یہ مشکل رستے کے manual کا سب سے basic step ہے. لا الہ الا للّٰہ کا مطلب اللہ کے سوا کسی کے سامنے سر نہ جھکانا

    عمران خان نے خودی کی ملکی خود مختاری کی بات کر کے امریکہ کو ابسولٹلی ناٹ کہا. عمران خان کے خلاف بیرونی سازشوں کا جال بچھایا گیا. سندھ ہاوس میں منڈی لگائی گئی. عمران خان نے پاکستان کی حقیقی آزادی اور خودداری کی بات کی. عمران خان کے دور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا زرداری اور نواز کے دور میں ۴۰۰ ڈرون حملے ہوئے، عمران خان نے عالم اسلام کا مقدمہ لڑا اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور کروائی، دنیا میں خوددار قوموں کی عزت ہوتی ہے غلامی تسلیم کرنے والے انکے مہرے بننے والو کو ڈو مور کے حکم ملتے ہیں

    امپورٹڈ حکومت کو آتے ہی ڈو مور کا حکم ملا پوری قوم پاکستان کی خودداری اور حقیقی آزادی کے کے لئے اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ کے لئے تیار ہے میں آج آپکو مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت دینے آیا ہوا، یہ کسی پارٹی نہیں پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہےمراد سعید کے ساتھ تیمور جھگڑا اور کامران بنگش نے بھی خطاب کیا

  • نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں عمران خان کے بیانات کی مذمت

    نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں عمران خان کے بیانات کی مذمت

    لندن سے بڑا فیصلہ آگیا. مسلم لیک ن کی اعلی سطحی قیادت کا لندن میں انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبر یا نومبر مین عام انتخابات کرانے جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے. تفصیلات کے مطابق ویسٹ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا.

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد اور بڑے بھائی نوازشریف سے بگل گیر ہوئے. نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو مبادکباد دی. کچھ دیر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اسخاق ڈار بھی شریک ہوئے. نواز شریف نے شہباز شریف کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر اعتماد میں لیا.

    وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ملک کی تازہ ترین صورتحال اور پنجاب میں حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بریفنگ دی… زرائع کے مطابق دونون بھائیوں کی ملاقات میں انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبر یا نومبر میں اعام انتخابات کرانے پر اتفاق گیا گیا. زرائع کے مطابق اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کرانے کی تجویز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے دی گئی. بڑون کی اہم بیٹھک کے بعد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا.پارٹی رہنماوں نے فردا فردا نواز شریف سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی. نواز شریف نےثابت قدم رہنے پر پارٹی رہنماوں کی تعریف کی.

    اجلاس کے دوران پاکستان میں عام انتخابات، عمران خان کی جانب سے پھیلاتی جانے والی اشتعال انگیزی، ریاستی اداروں، انتخابی اصلاحات سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام جو ریلیف دینے کے معاملات زیر بحث آئے.
    نواز شریف کی زیرقیادت اجلاس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم شہبازشریف، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعدرفیق، خرم دستگیر اور عطاء تارڑ نے شرکت کی. اجلاس میں تمام معاملات پر ارکان کی رائے لی گئی.

    ذرائع کےمطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پہلے انتخابی اصلاحات کی جائیں گی اور بعد میں انتخابات کا اعلان کیا جائے گا. اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کی مزمت کی گئی. تاہم زرائع کے مطابق عمران خان کو حراست میں لینے کی تجویز کو رد کر دیا. اس پر قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بناءے گی.اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے پر اتفاق گیا گیا. اجلاس کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اہم تجاویز دیں. اجلاس کے دوران آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ختم ہونے اور نئے آرمی چیف کے تقرر سمیت اہم معاملات بھی مشاورت کی گئی.

  • اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے بہت اہم اقدام ہے، شازیہ مری

    اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے بہت اہم اقدام ہے، شازیہ مری

    اسلام آباد:اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے انقلاب ہے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے بہت اہم اقدام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اسلام آباد میں منعقدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول فوڈ پروگرام پاکستان کی آنے والی نسلوں کیلئے بہت اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بھرپور پزیرائی کرے گی، پاکستان بھر میں سرکاری اسکولوں میں فوڈ پروگرام کے اجراء پر مشاورت ہوئی۔

    شازیہ مری نے پاکستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے اقدامات کو سراہا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام نے اسکول فوڈ پروگرام میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی کی نہ اپوزیشن میں حامی تھی اور نہ اب حکومت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کی مخالفت کو ہتھیار بنا رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ میں کھل کر سیاست کریں، ہم سیاسی انتقام لینے والوں میں سے نہیں ہیں۔شازیہ مری نے مزید کہا تھا کہ اشتعال، نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دے کر عمران خان کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

  • مودی کی فسطائی حکومت کشمیری طلباءکا مستقل تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے:حریت رہنما

    مودی کی فسطائی حکومت کشمیری طلباءکا مستقل تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے:حریت رہنما

    سری نگر:جموں وکشمیر میں آزادی پسند تنظیموں رہنماﺅں اور طلبہ تنظیموں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کشمیری طلبہ کا مستقبل تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ ، جموںوکشمیر مسلم لیگ ، جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ، فلاح پارٹی جموںوکشمیر کے نائب چیئرمین ڈاکٹر اختر رسول ، جموںوکشمیر سٹوڈنٹس یونین ، ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارتی حکومت کے حالیہ نوٹس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جس میں پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کی اسناد کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ انہیں نوکریاں دی جائیں گی۔

     

     

    حریت تنظیموں رہنماﺅں اور دیگر نے کہا کہ بھارت کشمیری طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم نہیں کر رہا اور جو کشمیری بھارتی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لیے جاتے ہیں انہیں بھارتی انتہا پسند ہندوﺅں کے عتاب کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو تعلیم کے میدان میں بھی پیچھے رکھ کر ان پر بھارتی ہندو افسروں کو مسلط کرنا چاہتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کی اسناد کو قبول نہ کرنا بھارتی تعصب اور تکبر کی ایک اور نشانی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام تعلیم کے حصول کے حق کے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    حریت تنظیموں رہنماﺅں اور دیگر نے مزید کہا کہ بھارت پہلے ہی کشمیری ملازمین کو بلا جواز طور پر نوکریوں سے نکال رہا ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو مختلف حیلے بہانوں سے نوکریوں سے باہر رکھ کر کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا ایک اور ثبوت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کی تمام تر ریشہ دوانیوں کے باوجود اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    حریت تنظیموں رہنماﺅں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی بھارتی اقدامات کو نوٹس لے اور کشمیریوں کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔

  • دریائےسندھ میں پانی کی60 فیصد کمی خطرناک حد تک پہنچ گئی:شیری رحمان

    دریائےسندھ میں پانی کی60 فیصد کمی خطرناک حد تک پہنچ گئی:شیری رحمان

    کراچی:دریائےسندھ میں پانی کی60 فیصد کمی خطرناک حد تک پہنچ گئی،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی 60 فیصد کمی انتہائی خطرناک ہے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے سندھ میں پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بیراجوں اور نہروں میں پانی کی 52 سے 62 فیصد کمی کی وجہ سے آبادی، زراعت اور مویشیوں کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ کے کئی شہروں کو پانی نہیں مل رہا، اس وقت کوٹری ڈاؤن اسٹریم 15 ہزار کیوسک پانی ہونا چاہیے تھا لیکن 2 ہزار کیوسک سے بھی کم چھوڑا جا رہا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پانی کی اس شدید قلت کی وجہ سے سندھ میں کپاس، چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی اس موسم میں سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پانی کی قلت تشویشناک ہے۔

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق 2025 تک پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، پانی کی 1991 کے پانی معاہدے کے مطابق منصفانہ تقسیم ضروری ہے، ہمیں واٹر کنزرویشن اور صوبوں کے بیچ منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہوگا۔

     

    ادھرسندھ حکومت نے سندھ کے تقریباً تمام پانی کے کینالوں پر پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سندھ حکومت کی ہدایات پر سندھ کے محکمہ داخلہ نے ڈی جی رینجرز سندھ سے سندھ کے مختلف پانی کینالز پر رینجرز کی تعیناتی کے لئے خط لکھ دیا۔

     

     

    خط میں بتایا گیا ہے کہ صوبے اور ملک بھر میں پانی کی شدید کمی کے سبب صوبے بھر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے اریگیشن ایکٹ 1979 کی شق 27 سی کے تحت بندوبست کیا گیا۔روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد کی کوشش کے دوران صوبے کے مختلف کینالز پر محکمہ آبپاشی کے عملے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر پانی چوروں کی جانب سے حملے کئے گئے ہیں۔

     

     

    صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ آبپاشی حکام نے رینجرز کی تعیناتی کی گزارش کی ہے، تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم میں رکاوٹ نہ آ سکے۔

     

  • الحمدللہ! میں بالکل خیریت سے ہوں :چودھری شجاعت حسین

    الحمدللہ! میں بالکل خیریت سے ہوں :چودھری شجاعت حسین

    لاہور:الحمدللہ! میں بالکل خیریت سے ہوں ،سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ان گمراہ کن خبروں پر دھیان نہ دیا جائے ، ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پران کی وفات کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں

    سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کے انتقال کے حوالے سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ،خود چوہدری شجاعت حسین نے ان افواہوں کی تردید کردی ۔ ادھر پارٹی رہنماوں کی طرف سےکہا گیا ہے کہ افواہ ساز خدا کا خوف کریں ، خاندان اور چاہنے والے کس کرب سے گزریں گے ، کسی کو پرواہ ہی نہیں ،

    پارٹی رہنماوں کی طرف سے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ایسی افواہیں انسانیت دشمنی ، ایسے شخص کے بارے میں سنسی پھیلائی جا رہی ہے ، جو لاکھوں لوگوں کی امید اور سہارا بنا ۔ چوہدری شجاعت حسین ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ، جن کی وضع داری اور بالغ نظری کے مخالف بھی معترف ہیں .انکے خاندان اور کارکنوں میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ اور اضطراب پیدا ہو گیا ہے ، انکی صحت کے حوالے سے منفی خبروں کا سلسلہ نہایت شرمناک عمل ہے.آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللہ رب العزت چوہدری شجاعت حسین کو مکمل صحت عطا فرمائے آمین.

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سال 2021 کے آخر میں بھی ایسی افواہیں پھیلائی گئی تھیں جس پر مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین کی وفات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین بالکل خیریت سے ہیں۔ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔

  • اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں الجزیرہ کی معروف صحافی کا قتل، وزیراعظم کی شدید مذمت

    اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں الجزیرہ کی معروف صحافی کا قتل، وزیراعظم کی شدید مذمت

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی جانب سے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل کی جانے والی الجزیرہ کی معروف صحافی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے الجزیرہ کی معروف صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الجزیرہ کی معروف صحافی شیریں ابو اکلیح کے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم لوگوں کی کہانیاں سنانے والوں کی آواز کو خاموش کرنا اسرائیل کی جانب سے استعمال کی جانے والی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

     

     

    خیال رہے کہ ازہ ترین واقعے میں ظالم اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی معروف خاتون رپورٹر شیریں ابو عاقلہ جاں بحق اور ان کے ہمراہ موجود صحافی علی السمودی شدید زخمی ہو گئے۔

    الجزیرہ ٹیلیویژن کی تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر ایک گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی مسلح افراد کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اِن جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے دو صحافی شدید زخمی ہو گئے۔ ایک خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ جاں بحق اور علی السمودی زخمی ہوگئے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ابو اقلہ کے سر میں گولی لگی تھی جبکہ ایک اور فلسطینی صحافی کو بھی گولی لگنے کا واقع پیش آیا ہے تاہم یروشلم میں مقیم القدس اخبار کے لیے کام کرنے والے علی سامودی کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق گولی لگنے کے بعد صحافی کو فوری اسپتال لے جایا گیا، لیکن ان کی جان نہیں بچائی جا سکی، اور ڈاکٹرز نے ان کے مرنے کی تصدیق کی۔ الجزیرہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافی کی موت کے حالات ابھی تک واضح نہیں ، لیکن واقعے کی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ شیریں ابو اقلہ کو سر میں گولی ماری گئی تھی۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ ان صحافیوں کے لیے ایک بہت مشکل وقت ہے جو ان کے ساتھ وہاں کام کر رہے تھے۔جھڑپیں آئی ڈی ایف، شن بیٹ اور بارڈر پولیس فورسز کی گرفتاری کی کارروائیوں کے بعد شروع ہوئیں، جن میں جنین پناہ گزین کیمپ، برکین قصبے کے قریب اور مغربی کنارے کے متعدد دیگر مقامات پر بھی شامل ہے۔

    جنین میں آپریشن کے دوران، فلسطینیوں کی طرف سے "بڑے پیمانے پر لائیو فائر” کے طور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بھی پھینکے فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کا جواب دیا۔فلسطین اور بیرون ملک سے بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر صحافی کی بہادری اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ صحافی زخمی ہوئے ہیں، "ممکن ہے فلسطینیوں کی فائرنگ سے” لیکن ایسا نہیں ہے کہ کوئی ہلاک ہوا ہے آئی ڈی ایف کے عربی زبان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل Avichai Adraee کے مطابق، اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ان کی موت کی مشترکہ تحقیقات شروع کرنے کی پیشکش کی۔

  • راجستھان :ضلع جودھ پور کے مزید علاقوں میں کرفیو کا نفاذ، انٹرنیٹ معطل

    راجستھان :ضلع جودھ پور کے مزید علاقوں میں کرفیو کا نفاذ، انٹرنیٹ معطل

    جودھ پور:: عید سے ایک روز قبل شروع ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اب دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں ، ادھر بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور میں فرقہ وارانہ تصادم کے دوران کرفیو نافذ کر دیا گیاہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جودھ پور کے قصبے بھیلواڑہ میں ایک 22 سالہ ہندو نوجوان کو مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی طرف سے مبینہ طور پر چاقو کے وار کیے جانے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

    قتل منگل کی شام کوتاوالی پولس تھانہ علاقہ میں ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ ذاتی تنازع کیوجہ سے پیش آیا۔ ایک اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس معاملے میں اب تک تین ملزم گرفتار کیے گئے جو سبھی نابالغ ہیں۔حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ کو بھی معطل کر دیا ہے ۔

    ہندوتوا تنظیموں وشو ہندو پریشد اور ہندو جاگرن منچ نے آج علاقے میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 5 پولیس اہلکاروں سمیت کئی دیگر افراد زخمی ہوئے۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل جب عید کی نماز کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا جبکہ کچھ لوگوں نے جلوری گیٹ کے قریب پتھراؤ کیا جھڑپوں کے دوران فسادیوں نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے اور کئی اے ٹی ایم میں بھی توڑ پھوڑ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

    ایک ہفتہ گزرنے کےباوجود ابھی تک حالات قابو میں نہیں آرہے اور یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ فرقہ وارانہ فسادات اب پورے راجھستان میں پھیل گئے ہیں

    ادھر تازہ جھڑپوں اور فسادات کے باعث جودھ پور کے مزید کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ رات سے ہی انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جھڑپوں کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو شہر میں ہر قیمت پر امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔