Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • سری لنکا بحران:رانیل وکرما سنگھے کی بطور وزیر اعظم واپسی:احتجاج جاری

    کولمبو:سری لنکا میں راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بعد رانیل وکرما سنگھے نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھال لیا ہے، لیکن ملک میں احتجاج جاری ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا، جو پہلے ہی سخت معاشی بحران سے نبرد آزما ہے، پیر کو اس وقت افراتفری کا شکار ہو گیا جب وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے منتخب حکومت کو ختم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    سری لنکا کے بزرگ سیاسی رہنما رانیل وکرما سنگھے کو صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے بحران سے متاثرہ جزیرے کے ملک کا اگلا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔

    راجا پاکسے نے 73 سالہ معمر رانیل وکرما سنگھے سے حلف لیا، راجا پاکسے نے کل قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ اس ہفتے ایک وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی نے راجا پاکسا قبیلے کے ایک رکن کی سربراہی میں حکومت میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے بعد، مسٹر وکرما سنگھے جو ملک کے چار بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں واحد آپشن نظر آئے۔

    نومنتخب وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں۔ پارٹی سے الگ ہونے والا دھڑا فی الحال پرنسپل اپوزیشن پارٹی بنا رہا ہے۔

    آزادی کے بعد سے پہلے ہی سب سے تباہ کن معاشی بحران سے نبرد آزما سری لنکا پیر کے روز افراتفری میں ڈوب گیا جب وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے منتخب حکومت کو ختم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    سپیکر کے دفتر نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرین بھی صدر راجا پاکسے کو مستعفی کرنا چاہتے ہیں اور توقع ہے کہ لنکن پارلیمنٹ 17 مئی کو صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کرے گی۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سےامریکی ناظم الامور ملاقات:دورہ امریکہ کا اعلان

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سےامریکی ناظم الامور ملاقات:دورہ امریکہ کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سےامریکی ناظم الامور ملاقات:دورہ امریکہ کی دعوت،اطلاعات کے مطابق امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، اس موقع پر وزیر خارجہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی

    وزیر خارجہ نے پاکستان کو 64 ملین کووڈ ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کے اعادہ پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا

    رخصت ہونیوالی امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی پاک۔امریکہ تعلقات کی مظبوطی کے لیے خدمات پر وزیر خارجہ کوخراج تحسین جس کے جواب میں وزیر خارجہ نےامریکی ناظم الامور کے لئیے نیک تمنائوں کا اظہارکیا

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17مئی کو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے، اٹھارہ مئی کو انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوگی۔

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے، بھارت سمیت سب پڑوسیوں سے دوستی چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے باعث مذاکرات بند ہوئے، بھارت پر اب ذمہ داری عائد ہوتی ہے مذاکرات کے لئے مناسب ماحول پیدا کرے۔ بھارت کے ساتھ تجارت کے بارے میں خبریں سامنے آئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز وزارت تجارت نے وضاحت جاری کی ہے، بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا ، ایس سی او انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی ماہرین کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو دہلی میں ہوگا، وزارت خارجہ کے حکام اور ماہرین کا وفد شریک ہوگا۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق ہیں، افغان قیادت کے ساتھ مختلف ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، پاکستان افغانستان پر زور دیتا رہا ہے انکی سرزمین ہمارے مخالف استعمال نہیں ہونی چائیے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، نئی افغان حکومت کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17مئی کو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے، اٹھارہ مئی کو سیکریٹری انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔

  • سیاستدان فوجی قیادت پرتنقید اورتبصروں سے باز رہیں:پاک فوج کا پیغام

    سیاستدان فوجی قیادت پرتنقید اورتبصروں سے باز رہیں:پاک فوج کا پیغام

    پشاور:سیاستدان فوجی قیادت پرتنقید اورتبصروں سے باز رہیں:پاک فوج کا پیغام ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے پاک فوج کے کرداراورافسران کی حب الوطنی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے۔

    پشاور کوردو دہایئیوں سےدہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں ہراول دستےکا کردار ادا کررہی ہے،اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشاور کور کمانڈر کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں ۔ ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

    افواج پاکستان کے بہادر سپاہی اور آفیسرز ہمہ وقت وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر رہے ہیں۔اس لئے سینئر قومی سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازعہ بیانات سے اجتناب کریں ۔

    عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا 

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • چوہدری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    چوہدری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    اسلام آباد :چوہدری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،اطلاعات کےمطابق سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین شریک تھے، برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے ایلکس بالنگر، سیاسی مشیر برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس طلال رضا اور منتہیٰ اشرف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، برطانوی ہائی کمشنر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ادھرمخلوط حکومت نے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کردیا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

    چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین سرمایہ کاری کے علاوہ خصوصی اقدامات کے امور بھی چلائیں گے۔

    واضح رہے کہ چوہدری سالک حسین نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیا تھا۔

  • مشیرامورکشمیرقمر زمان کائرہ کاوادی ہنزہ میں ہونے والےنقصانات کاجائزہ

    مشیرامورکشمیرقمر زمان کائرہ کاوادی ہنزہ میں ہونے والےنقصانات کاجائزہ

    قمرزمان کائرہ وادی ہنزہ میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے وادی ہنزہ پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر قمرزمان کائرہ نے ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔مشیر امور کشمیر نے منہدم ہونے والے پل کا بھی جائزہ لیا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کا عزم کیے ہوئے ہے، حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود گلگت بلتستان آیا ہوں، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے، این ایچ اے اور صوبائی حکومت کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عارضی پل کا سامان موقع پر پہنچ چکا، پندرہ سے بیس دن میں تعمیر کرلیا جائے گا۔

    مشیر امور کشمیر نے کہا کہ مستقل پل کی تعمیر چھ ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی، متاثرہ گھروں کو اگلے ایک سال کے لئے ماہانہ پندرہ ہزار روپے کرایہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مستقل بحالی کے لیے صوبائی حکومت ایک مربوط پالیسی ترتیب دی گئی، متاثرین کی بحالی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔

  • ہندوستان میں قیامت خیزگرمی؛آسمان سے پرندوں کی بارش

    ہندوستان میں قیامت خیزگرمی؛آسمان سے پرندوں کی بارش

    نئی دہلی :ہندوستان میں قیامت خیزگرمی؛آسمان سے پرندوں کی بارش،اطلاعات کےمطابق بھارت میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر نے فضاؤں میں اُڑان بھرنے والے پرندوں پر قہرڈھادیا۔

    پاکستان کی طرح بھارت اور خطے کے دیگر ممالک بھی ان دنوں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں گرمی اس قدر شدید ہے کہ اڑتے پرندے بھی آسمان سے گرنے لگے ہیں۔

    ریاست گجرات میں امدادی کارکن روزانہ کی بنیاد پر زمین پر گرنے والے درجنوں پرندوں کو اُٹھار ہے ہیں۔ سڑکوں پر پڑے پیاسے پرندے موت کے دہانے پر آخری سانسیں لیتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔

    ویٹرنری ڈاکٹرز اور جانوروں کو بچانے والے امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ گرمی کی بدترین شدید لہرکی وجہ سے پانی کے ذخیرے خشک ہورہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں چلچلاتی گرمی سے دوچار ہونے ہزاروں پرندوں کا علاج کیا گیا ہے۔

    گجرات میں صحت کے حکام نے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلق دوسری بیماریوں کے لئے اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں آگ برساتی گرمی کی لہر نے 66 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے جب کہ شدید حبس کی وجہ سے گرمی کی شدت اس سے کئی درجے زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

  • تحریک انصاف کی کابینہ کےوزرا کےاثاثوں میں غیر معمولی اضافہ

    تحریک انصاف کی کابینہ کےوزرا کےاثاثوں میں غیر معمولی اضافہ

    لاہور:تحریک انصاف کی کابینہ کےوزراءکےاثاثوں میں غیر معمولی اضافہ،اطلاعات کے مطابق سماء نیوز کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران سابق پی ٹی آئی حکومت کے ایک درجن وفاقی وزراء کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزرا کی مجموعی اثاثوں کی مالیت 2015 میں 2 ارب 15 کروڑ روپے تھی جو 2020 میں بڑھ کر ساڑھے 5 ارب روپے ہوگئی، اس طرح ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت میں 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کن وزراء کے اثاثوں میں اضافہ ہوا؟
    سماء کے انویسٹی گیشن یونٹ کی تحقیق کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے جن سابق وزرا کے اثاثوں میں دن دگنی رات چوگنی اضافہ ہوا ، ان میں شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اعظم سواتی، عمر ایوب، خسرو بختیار، شفقت محمود، زبیدہ جلال، فہمیدہ مرزا، طارق چیمہ، صاحبزادہ سلطان اور فیصل واوڈا شامل ہیں۔

    کس کے اثاثے کتنے بڑھے؟
    سماء نیوز کی تحقیق کے مطابق 5 برسوں کے دوران سابق وزیر تعلیم شفقت محمود کے اثاثوں میں 308 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    شیخ رشید کے اثاثوں میں 282 فیصد، شاہ محمود قریشی کے اثاثوں میں 241 فیصد، عمر ایوب کے اثاثوں میں 203 فیصد، اعظم سواتی کے اثاثوں میں 202 فیصد جب کہ خسرو بختیار اور فہمیدہ مرزا کے اثاثوں میں 157 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح صاحبزادہ سلطان کے اثاثوں میں 80 فیصد، طارق چیمہ کے اثاثوں میں 50 فیصد اور فیصل واوڈا کے اثاثوں میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    سابق وزرا کا موقف
    سماء نیوز نے ان وزراء کے 2014 سے 2020 کے درمیان الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کا موزانہ کیا ہے۔ تمام وزراء نے سماء انویسٹی گیشن کے سربراہ کو اثاثوں میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔
    پی ٹی آئی دور کے کچھ سابق وزراء کا دعوِی ہے کہ ان کے اثاثے نہیں بڑھے بلکہ ان اثاثوں کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔

    تین سابق وزرا سے جواب طلبی
    تین سابق وفاقی وزرا نے تصدیق کی ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے معاملات پر نوٹس بھی ملے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی
    سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ کے مجموعی اثاثے 2014 میں 7 کروڑ 20 لاکھ روپے تھے، جو 2020 میں بڑھ کر 24کروڑ70 لاکھ روپے ہوگئے۔شاہ محمود قریشی نے اثاثے بڑھنے کی وجہ اہلیہ کو 2015 میں سسرال سے جائیداد کا حصہ ملنا بتایا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو اثاثوں سے متعلق اعتراض کا جواب دے دیا ہے۔

    عمر ایوب
    پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مختلف وزارتوں پر رہنے والے عمر ایوب خان اور ان کی اہلیہ مجموعی اثاثے 2014 میں 46کروڑروپے تھے جو 2020 میں بڑھ کر 1 ارب 40 کروڑ روپے ہوگئے۔عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے بزنس شیئرز اور کاروباری کمپنی سے حصہ آنے کی وجہ سے بڑھے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو اثاثوں سے متعلق اعتراض پر جواب دے دیا ہے۔

    اعظم سواتی
    سال 2015میں اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 82 کروڑ روپے تھی جو 2020 میں بڑھ کر 2 ارب 40 لاکھ روپے ہوگئی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں اور اثاثے بڑھنے کی وجہ بھی بیرون ملک کاروبار ہے۔اعظم سواتی نے کہا کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر غلط فہمی ہوئی تھی، اب وہ ٹھیک کرلی ہے۔

    خسرو بختیار
    سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کی اہلیہ کے 2014 میں مجموعی اثاثے 13 کروڑ روپے تھے جو 2020 میں بڑھ کر 24 کروڑ روپے ہوگئے۔خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے زرعی کاروبار میں وسعت، زمین بیچنے اور بچت کی وجہ سے بڑھے۔

    شیخ رشید
    سال 2014 میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 94 لاکھ روپے تھی جو 2019 میں 14 کروڑ 92 لاکھ روپے ہوگئی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی کاروبار نہیں نہ ہی اثاثے بڑھے ہیں۔ان کے اثاثے زمین بیچنے سے بڑھے ہیں، انہوں نے 10 کروڑ روپے پیشگی وصول کیے ہیں۔

    شفقت محمود
    شفقت محمود اور ان کی اہلیہ 2013 میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک تھے، 2019 میں دونوں کے اثاثے 15 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگئے۔سابق وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے نہیں بڑھے بلکہ اثاثوں کی موجودہ مالیت ظاہر کی کی گئی ہے۔

    فہمیدہ مرزا
    تحریک انصاف کی سندھ سے اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے تعلق رکھنے والی فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کے مجموعی اثاثے 2013 میں 6 کروڑ 50 لاکھ روپے تھے جو کہ 2019 میں بڑھ کر 16 کروڑ 40 لاکھ روپے ہوگئے۔فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثے غیرمعمولی نہیں بڑھے، انہوں نے برطانیہ میں گھر پاکستان میں جائیداد فروخت کرکے لیا ہے، نیا اثاثہ ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    زبیدہ جلال
    بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والی زبیدہ جلال اور ان کے شوہر کے 2017 میں مجموعی اثاثے میں 90 لاکھ روپے تھے، 2019 میں ان کے اثاثوں کی مالیت 11 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگئی۔زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثوں میں کوئی بڑا فرق نہیں آیا، کاروبار ان کے شوہر کا ہے، پہلے اثاثوں اور کاروبار کی مجموعی قیمت نہیں بتائی تھی، بزنس میں اونچ نیچ رہنا بھی اثاثوں میں کمی بیشی دکھاتا ہے۔

    فیصل واوڈا
    سال 2017 میں فیصل واوڈا اور ان کی اہلیہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 50 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی جو کہ 2019 میں 63 کروڑ روپے سے زائد ہوگئے۔فیصل ووڈا نے اپنے اثاثوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

    صاحبزادہ محبوب سلطان
    سال 2018 میں صاحبزادہ محبوب سلطان اور ان کی بیگم کے مجموعی اثاثے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے تھے جو 2019 میں بڑھ کر 22 کروڑ 72 لاکھ روپے ہوگئے۔محبوب سلطان نے بھی اپنی جائیدادوں میں اضافے کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    طارق چیمہ
    سال 2014 میں طارق چیمہ اور ان کی بیگم کے مجموعی اثاثے 7 کروڑ 30 لاکھ روپے تھے جو کہ 2019 میں بڑھ کر 11 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوگئے۔ادھر یہ بھی معلوم ہواہے کہ طارق چیمہ نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

  • موسمیاتی تبدیلی اب  قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہے:شیری رحمان

    موسمیاتی تبدیلی اب قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہے:شیری رحمان

    اسلام آباد:موسمیاتی تبدیلی اب قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب پاکستان کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کا بحران بہت حقیقی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی بقاء کا معاملہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں ہیٹ ویو کی لہر چل رہی ہے، آنے میں دنوں میں سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوگی اور یہ ایک قومی معاملہ ہے، ہمیں ملکر اسکا حل نکالنا ہے۔

     

     

    انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر کمیونٹیز اور لوگوں کو بھی طریقہ زندگی تبدیل کرنا ہوگا، میٹ ڈپارٹمنٹ کو چاہئے کہ معمول کے مطابق وزارت ماحولیاتی تبدیلی سے ساتھ مراسلے اور معلومات شیئر کریں۔

    اجلاس کے دوران کمیٹی نے متفقہ طور پر گلافس کے اوپر خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی جو کہ وفاق اور صوبائی متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ اور نظام قائم کرے گی اور اس نظام کےتحت شسپر گلشئیر جیسے واقعات سے بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکے گا۔

    کمیٹی کی سربراہی صوبائی چیف سیکریٹری کرینگے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی معاون کا کردار ادا کریگی ۔
    کمیٹی باقاعدہ طور پر مفصل انتظامات اور بروقت معلومات فراہم کرنے کی پابند ہو گی اور ضلعی انتظامیہ اور مقامی اداروں کو بہتر طریقے سے موبلائز کریگی۔

  • بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد ہندووں کے نشانےپر:عدالت نے سروے کا حکم دے دیا

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد ہندووں کے نشانےپر:عدالت نے سروے کا حکم دے دیا

    اترپردیش :وارانسی کی ایک عدالت نے جمعرات کو گیانواپی مسجد کے سروے کو مکمل کرنے اور 17 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم اس عرضی کی سماعت کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں عدالت کے مقرر کردہ ایڈوکیٹ کمشنر کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی جس میں سروے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ .

    درخواست گزاروں کے وکیلوں میں سے ایک، سبھاش نندن چترویدی نے کہا، "عدالت نے مکمل سروے کرنے اور کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 17 مئی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔” عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بہانہ بنا کر سروے میں تاخیر نہ کرے۔

    عدالت نے کہا کہ پرسوں سروے شروع ہونے کا امکان ہے۔ عدالت نے پورے گیان واپی کمپلیکس کے سروے کا حکم دیا ہے۔ مسجد اور اس کے تہہ خانے کا سروے کیا جائے گا،‘‘ وکیل نے کہا۔

    چترویدی نے مزید کہا، "عدالت نے انجمن انتفاضہ مسجد کمیٹی کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں ایڈوکیٹ کمشنر اجے کمار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔” عدالت نے ایک اور وکیل وشال کمار سنگھ کو ایڈوکیٹ کمشنر مقرر کیا ہے۔ اجے پرتاپ سنگھ کو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ایڈوکیٹ کمشنر اجے کمار مشرا اور خصوصی ایڈوکیٹ کمشنر وشال سنگھ مشترکہ طور پر کمشنر کی کارروائی کریں گے۔ مشرا کے غیر حاضر ہونے کی صورت میں وشال سنگھ سروے کرنے کی کارروائی کریں گے۔ اگر سنگھ غیر حاضر ہیں تو اجے مشرا کریں گے۔

    اس سروے میں ویڈیو گرافی اور ماں شرنگر گوری اسٹال اور ملحقہ گیانواپی مسجد کے احاطے کا معائنہ شامل ہے۔

    درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ سروے کے دوران تمام فریقین موجود ہوں گے۔ 26 اپریل کو وارانسی میں سول جج روی کمار دیواکر کی عدالت نے ایڈوکیٹ کمشنر کے ذریعہ ماں شرینگر گوری استھال کی ویڈیو گرافی کا حکم دیا تھا اور ان سے 10 مئی کو عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔

    یاد رہے کہ عدالت میں دائر درخواست میں یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے سنہ 1664 میں ’لارڈ وشوشار‘ نامی قدیم مندر کو تباہ کر کہ یہاں مسجد قائم کی تھی۔درخواست کے مطابق تباہ شدہ مندر کے مواد سے مسجد تعمیر کی گئی تھی۔

    عدالتی حکم نامے میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل سے پانچ اراکین پر مشتمل کمیٹی بنانے کو کہا گیا ہے جو مسجد کی تعمیر کے حوالے سے حقائق کا پتا لگائے گی۔

    عدالت کے مطابق کمیٹی کی تشکیل میں ایسے ماہرین شامل کیے جائیں جو آرکیالوجی کی سائنس پر مکمل عبور رکھتے ہوں، جن میں سے دو کا تعلق اقلیتی جماعت سے ہو۔عدالت نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر سے یہ بھی کہا ہے کہ کمیٹی کے مبصر کے طور پر کسی نامی گرامی سکالر یا ماہر تعلیم کو نامزد کیا جائے۔

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آرکیالوجیکل سروے کا بنیادی مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا متنازعہ مقام پر موجود ’مذہبی عمارت‘ کسی دوسری مذہبی عمارت کے اوپر قائم کی گئی تھی یا یہ کسی بھی قسم کی رد و بدل کا نتیجہ ہے۔

    کمیٹی اس بات کا بھی پتا لگائے گی کہ کیا مسجد سے پہلے اس مقام پر کوئی ہندو مندر قائم تھا جس کی جگہ پر بعد میں مسجد قائم کی گئی ہو۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن آر شمشاد کے مطابق سنہ 1991 میں بنائے گئے قانون کے تحت مقدمے پر سماعت نہیں کی جا سکتی، تاہم مقدمہ خارج کر دیا جائے۔

    آر شمشاد نے بتایا کہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی تھی، اب معاملہ الہ آباد کی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے کہ مقدمے پر سماعت کی جا سکتی ہے یا نہیں۔آر شمشاد نے مزید کہا کہ جب معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے تو اس صورتحال میں وارانسی کی عدالت کا مقدمے پر فیصلہ سنا دینا جائز نہیں ہے۔

  • بھارت:زندگی سے تنگ مسلمان ماہی گیروں کی موت کے لیے درخواست

    بھارت:زندگی سے تنگ مسلمان ماہی گیروں کی موت کے لیے درخواست

    گجرات:بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ میں حال ہی میں تقریباً 600 مسلمان ماہی گیروں کی جانب سے قتل رحم کی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ زندہ رہنا نہیں چاہتے اس لیے اُنہیں مرنے کی اجازت دی جائے۔

    بھارتی ریاست گجرات کے مسلم ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اُنہیں مذہبی امتیاز کے باعث اس قدر سیاسی ظلم و ستم کا سامنا ہے کہ اب وہ جینا ہی نہیں چاہتے۔ واضح رہے کہ ان مسلمانوں کا تعلق عدم تشدد کی سوچ کے علمبردار مہاتما گاندھی کے آبائی وطن سے ہے۔

    یہ درخواست پوربندر کے ساحلی علاقے گوساباڑا میں رہنے والے سو مسلم ماہی گیروں کے خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے مسلم فشرمین سوسائٹی کے سربراہ اللہ رکھا اسلام نے دائر کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے گجرات ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومت مسلم کمیونٹی کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کرتی جنہیں کام کرنے اور کچھ کمانے کی اجازت نہیں ہے۔ مسلم ماہی گیر خاندانوں کی معاشی صورتحال انتہائی حد تک خراب ہوچکی ہے۔ مسلم ماہی گیروں نے ریاستی وزیراعلیٰ اور گورنر تک بھی اپنی شکایت پہنچائی ہے تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود کسی نے بھی ان کی فریاد نہیں سنی۔

    اسماعیل بھائی کا الزام ہے کہ حکام مذہب کی بنیاد پر ان ماہی گیروں کے خاندانوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہندو ماہی گیروں کو تمام سہولیات باقاعدگی سے فراہم کی جاتی ہیں لیکن لائسنس ہونے کے باوجود مسلم ماہی گیروں کو کام کرنے کی اجازت تک نہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل دھرمیش گورجر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 2016ء سے گوساباڑی بندرگاہ میں کشتیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے اور مسلم ماہی گیروں کو لائسنس ہونے کے باوجود کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔