Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • میڈیاکی آزادی اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کروں گی:مریم اورنگزیب

    میڈیاکی آزادی اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کروں گی:مریم اورنگزیب

    لاہور:‏وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات ، ممبر گورننگ باڈی مدثرحسین تتلہ، ڈاکٹر شجاعت حامد ، سید رضوان شمسی نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہاکہ جبکہ میٹ دی پریس پروگرام میں صحافیوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

    صدر اعظم چوہدری نے معززمہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ مریم اورنگزیب ایک صحافی دوست خاتون ہیں، انھوں نے ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ صحافیوں کی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکر میڈیاکی آزادی اور ترقی کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ لاہورپریس کلب پر ہمارا حق ہے، اس پر جتناصحافیوں کو مان ہے اتنا ہی ہم اس کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں،

    لاہور پریس کلب وہ واحد ادارہ ہے جو جمہوریت کے استحکام کے لئے سیاسی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑارہااور جہاں سیاسی جماعتیں کھل کر اپناموقف بیان کرسکتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم لاہورپریس کلب کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور کلب کے صدر اعظم چوہدری نے تفصیل سے مسائل کی نشاندہی کی ہے جس کے لئے میں یقین دلاتی ہوں کہ ہماری حکومت تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی۔ انھوں نے مزید کہاکہ سابقہ حکومت نے صحافیوں کی زبان بندی کی،سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے صحافیوں کی معاشی حالت مزید خراب ہوئی، صحافیوں کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا، انھیں گھروں میں گھس کر ماراپیٹاگیا، ان پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور غنڈہ گردی کی نئی مثال قائم کی گئی۔

    انھوں نے کہاکہ میں تمام صحافیوں کی مشکور ہوں کہ انھوں نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا اور جمہوریت کی بقاءکے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کا کہناتھاکہ پیکا قانون کے خلاف وہ خود فریق ہیں اور پیکا قانون کے تحت صحافیوں پرقائم کئے گئے مقدمات کا وزیراعظم شہبازشریف نے خود نوٹس لے لیاہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم پر خوب تنقید کی گئی جسے ہم نے خندہ پیشانی سے برداشت کیا،تنقید اگر بہتری کیلئے ہو تو ہم اسے قبول کرتے ییں لیکن ہم توقع کرتے ہیں کے تنقید برائے تعمیر کی جائے ناکہ تنقید ایسی کی جائے جس سے اداروں کی سبکی ہویاملکی سالمیت پر حرف آئے۔

    انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت ملک کی ترقی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ہم ملک میں ایسے منصوبے بنارہے ہیں جس سے عام آدمی ترقی کرے گا۔ انھوں نے سابقہ حکومت کی جانب سے سیاسی پارٹیوں اورقومی لیڈروں کی کردارکشی پر سخت تنقید کی اور کہاکہ ہم الزامات کی سیاست نہیں کررہے لیکن اگر اداروں یاملکی سالمیت کو چیلنج کیا جائے گا تو ہم قانونی طور پر اس کا سدباب کرتے ہوئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر ان کے ساتھ ایم پی اے عظمی بخاری ، سینئر صحافی وتجزیہ کار سلمان غنی ،وفاقی سیکرٹری انفارمیشن میڈم شاہیرہ شاہد، اے پی پی کے منیجنگ ڈائیریکٹروپریس انفارمیشن آفیسر مبشرحسن ، ڈائریکٹر پی آئی ڈی سجیلانوید ،ایڈیشنل ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل بھی موجود تھیں۔

    عمران خان نوجوان نسل میں منافرت پھیلاکرنوجوان نسل کوگمراہ کررہےہیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے والا عمران نیازی خود جھوٹا، چور اور سازشی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے نوجوان نسل کوگمراہ کیا

     

    لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کلب کا جمہوری عمل میں کلیدی کردار ہے، گزشتہ دور میں صحافیوں پر بدترین تشدد کیا گیا، گزشتہ دور میں صحافیوں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا اور پروگرامز بند کرائے گئے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوریت کے لیے کردار ادا کرنے والے صحافیوں کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، گزشتہ 4 سال میں بیشتر صحافیوں کی زبان بند کی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری کو یقین دلاتی ہوں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی صفر کارکردگی چھپانے کے لیے دوسروں پر فتوے لگا رہا ہے، عمران نیازی سے اتحادی تنگ تھے، عمران نیازی کی کارکردگی آٹا اور چینی چوری کے سوا کچھ نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی کرپشن کے ریکارڈ عوام کے سامنے آ رہے ہیں، دوسروں پر الزام لگانے والا عمران نیازی خود جھوٹا، چور اور سازشی ہے، عمران نیازی کی قیادت میں مافیا عوام کو 4 سال لوٹتا رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سازش ہو رہی تھی تو 28 مارچ تک خاموش کیوں رہے، نااہل اور نالائقوں کو اسی طرح عوام اٹھا کر باہر پھینکیں گی، 4 سال عمران خان نے منصوبوں کو بند کر کے رکھا۔

  • معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں

    معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں

    سری نگر: معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق معروف حریت رہنما غلام حسن لون مقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئے ہیں۔

    حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ معروف حریت رہنما غلام حسن لون مقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئے ہیں
    عبدالحمید لون کے مطابق غلام حسن لون کا انتقال آج اپنے آبائی گھر کپواڑہ میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

    حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ غلام حسن لون کا شمار تحریک آزادی کشمیر کے اولین حریت رہنماؤں میں ہوتا ہے، غلام حسن لون تحریک آزادی کشمیر کے بے باک اور نڈر حریت پسند رہنما تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں غلام حسن لون کا کلیدی کردار رہا ہے۔

    ادھر حکومت آزاد کشمیر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نئی انتخابی حد بندیوں کو مسترد کردیا ہے۔

    مظفرآباد کے مرکزی ایوان صحافت میں آزاد کشمیر کے وزیر عبدالماجد خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم عزائم کو پروان چڑھا رہا ہے۔

    انہوںنے کہا کہ اسی مقصد کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی الیکشن کمیشن کے حد بندی کمیشن نے جموں کے لیے نئی 6 اور وادی کشمیر کے لیے صرف 1 اسمبلی نشست کا اضافہ کیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (CPNE) کے وفد نے ملاقات کی ہے اور پیکا آرڈیننس کے حوالے سے بات چیت کی

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سیکرٹری انفارمیشن شاہیرہ شاہد پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور دیگر حکام شامل تھے۔وفد میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان, سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر پنجاب ارشاد احمد عارف سیکرٹری جنرل عامر محمود اور دیگر ممبران شامل تھے

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کی پیکا آرڈیننس سمیت دیگر تمام قوانین کے تحت صحافیوں کے خلاف بلاوجہ کاروائیوں پرہر ممکن تحفظ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیکا آرڈیننس کا جائزہ لینے کا کام پہلے ہی وزارت قانون کو سونپ دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت، جمہوریت کی بقا اور جمہوری اداروں کے ارتقاء میںCPNE کے بطور ادارہ مثبت کردار کو سراہا.وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، اور ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے CPNE سمیت صحافیوں کے دیگر نمائندہ اداروں کے ساتھ مل کر تعمیری کام کرنے کی خواہاں ہے۔

    شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار اور اس کی ترسیل اور رسد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کی تکلیف کا ازالہ کیا جا سکے۔ پچھلی حکومت نے چار سالوں میں قوم پر قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا جس کی وجہ سے غریب کی زندگی مزید مشکل ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت غریب آدمی کی بنیادی ضروریات زندگی آٹا، علاج اور دواؤں کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔ غریب و نادار اور حقدار طبقوں کے مفت علاج کے لیے پی کے ایل آئی جیسے اداروں پر گزشتہ حکومت میں غفلت اور حقدار طبقات کے مفت علاج کے لیے کوئی خصوصی انتظامات نہیں کیے گئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس وقت قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ غیر معمولی معاشی معاملات کو عوام کی فلاح کے لیے حل کیا جاسکے ایسے حالات میں حکومت کے خلاف مارچ بلاجواز اور قوم میں تفریق پیدا کرنے کے مترادف ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت وقت سی پیک اور ریکوڈک سمیت ملک میں دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں پر موثر طریقے سے کام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔حکومت خارجی معاملات میں برادر ممالک سمیت تمام ملکوں سے باہمی عزت اور باہمی مفاد کا تعلق رکھنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا

    پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا

    اسلام آباد:پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن میں بھیجے گئے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیدیا۔

    پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر الیکشن کمیشن کوجواب جمع کروا دیا گیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق پارٹی کی طرف سے ریفرنسز پر ارکان قومی اسمبلی نور عالم خان، رامیش کمار، راجہ ریاض، ریاض مزاری، باسط بخاری، فرخ الطاف، امجد کھوسہ، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، عاصم نذیر، غفار وٹو، عامر طلال، سمیع گیلانی، وجیہ قمر، نزہت پٹھان، رانا قاسم نون، جویریہ آہیر کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔

    تمام منحرف ارکان نے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ریفرنسز خارج کرنے کی استدعا کی۔

    تمام ارکان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کو نہیں چھوڑا، ابھی تک پارٹی کا حصہ ہیں، ہمارے خلاف ریفرنسز میں کوئی شواہد یا مواد فراہم نہیں کیا گیا، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ملیں، ریفرنس میں بھجوایا گیا شوکاز نوٹس ہمیں نہیں ملا۔

    ارکان نے جواب میں کہا گیا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کےلئے درکار قانونی موقع نہیں دیا گیا، ہمارے خلاف ریفرنس 63 اے پر پورا نہیں اترتے، پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ دیا نہ کسی اور جماعت میں شامل ہوئے، ہم نے کسی اقدام سے 63 اے کی خلاف ورزی نہیں کی، ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پراپگنڈا کیا گیا، الیکشن کمیشن ان ریفرنسز کو خارج کرکے اپنا وقت بچائے۔

  • ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟جس نے بڑے بڑے مضبوط اعصاب والے انسانوں کوبے بس کررکھا ہے

    ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟جس نے بڑے بڑے مضبوط اعصاب والے انسانوں کوبے بس کررکھا ہے

    لاہور:ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟جس نے بڑے بڑے مضبوط اعصاب والے انسانوں کوبے بس کررکھا ہے، شایدیہی وہ حقائق ہیں کہ جن کوبنیاد بنا کرپاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی کچھ غیر مناسب ویڈیوز کا اس وقت سوشل میڈیا پر چرچا ہے۔

    پاکستان میں ڈیپ فیک کی ٹیکنالوجی کی شاہکاریہ ویڈیوز تاحال کسی نے دیکھی نہیں اور کوئی حتمی طور پر یہ بھی نہیں بتا سکتا کہ حقیقت میں ایسی کوئی ویڈیوز موجود بھی ہیں یا نہیں ۔

    تاہم پی ٹی آئی کے رہنماوں اور آئی ٹی کے ایکسپرٹس کی طرف سے اس قسم کے خدشات کےبعد تحریک انصاف اور عمران خان کے حامی سوشل میڈیا پر ایک مہم چلا رہے ہیں جس میں وہ ان مبینہ ویڈیوز کو، جو ابھی منظرعام پر بھی نہیں آئیں، جعلی قرار دے رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے بھی اسی وجہ سے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کردار کشی کی ایک نئی مہم تیار کی جا رہی ہے جس میں مبینہ طور پر جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کا استعمال کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور’ڈیپ فیک ٹیکنالوجی‘ کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔

    آخر یہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک ٹارگٹ ڈاٹ کام‘ کے مطابق لفظ ’ڈیپ فیک‘دو الفاظ ’ڈیپ لرننگ‘ اور ’فیک‘ کے ملاپ سے وجود میں آیا ہے۔یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جعلی تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔

    ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے کئی مثبت استعمالات بھی ہیں، مثلاً خبریں پڑھنے میں اور اپنے ملازمین کو مختلف زبانوں کی تربیت دلوانے سمیت کئی معاملات میں کمپنیاں اور نشریاتی ادارے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔خیال رہے کیونکہ ہر ٹیکنالوجی کی طرف اس کے منفی استعمالات بھی ہیں۔

    اس کے ذریعے مشہور شخصیات کو فحش فلموں کے اداکار بنا کر پیش کر دیا جاتا ہے یا پھر سیاست دانوں کی ویڈیوز بنا کر اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات پھیلا دیئے جاتے ہیں ۔ایسی جعلی ویڈیوز، آڈیوز یا تصاویر بنانے کے لیے مخصوص سافٹ ویئرز استعمال ہوتے ہیں جوڈیپ لرننگ اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈیپ فیک ویڈیو بنانے کے لیے اس سافٹ ویئر کو ٹارگٹ کے متعلق بہت سے معلومات فراہم کرنی ہوتی ہیں،۔مثلاً وہ دیکھنے میں کیسا ہے، بولتا کیسے ہے، بولتے وقت اس کی حرکات و سکنات کیسی ہوتی ہیں، وہ کس طرح کی صورتحال میں کیا ردعمل دیتا ہے، وغیرہ۔

    ٹارگٹ کے متعلق تمام معلومات مہیا کرنے کے بعد یہ سافٹ ویئر آپ کی مرضی کی ویڈیو، آڈیو یا تصویر بنانے کا کام شروع کر دیتا ہے اور نتیجے کے طور پر جو مواد بنتا ہے وہ حقیقت کے قریب تر ہوتا ہے جس کے جعلی ہونے کا فوری طور پر پتا چلانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    ماہرین کا اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں ڈیپ فیک اور حقیقی ویڈیوز میں فرق کرنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ یہ ان میں موجود معمولی فرق بھی ختم ہو جائے گا۔

  • جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی قلت:حمزہ شہبازنےنوٹس لے لیا

    جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی قلت:حمزہ شہبازنےنوٹس لے لیا

    لاہور:جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی قلت:حمزہ شہبازنےنوٹس لے لیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت میں درپیش مسائل خصوصا پانی کی قلت کا فوری نوٹس لے لیا۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنانے اور پانی کی قلت دور کرنے کے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری آبپاشی سے میٹنگ کرکے کپاس کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں۔انہون نے مزید ہدایت دی کہ ان تمام اقدامات کی رپورٹ جلد وزیر اعلی آفس پیش کی جائے۔

    ادھر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماں سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔

    ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہارِ محبت کے لیے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ماں کی دعاؤں سے ہی وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوا ہوں۔حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سال بعد قطر میں والدہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

  • ہنزہ :گلیشیئرپگھلنےسےتباہی: وزیراعظم کا ہنگامی اقدامات کا حکم

    ہنزہ :گلیشیئرپگھلنےسےتباہی: وزیراعظم کا ہنگامی اقدامات کا حکم

    اسلام آباد:ہنزہ :گلیشیئرپگھلنےسےتباہی: وزیراعظم کا ہنگامی اقدامات کا حکم ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر کے باعث بننے والی جھیل سے حسن آباد اور دیگر علاقوں میں آنے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی ہے۔علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں پینے اور زرعی پانی کا نظام تباہ ہو گیا ہے جبکہ 2 بجلی گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔حسن آباد پل گرنے سے شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے اور پل کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    ہنزہ میں حسن آباد پل بہہ جانے کے بعد لوہے کا متبادل پل ہنزہ پہنچا دیا گیا ہے اور عارضی پل نصب کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ہنگامی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے کے لیے وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کی ہدایت بھی کی ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے گلیشیئر جھیل سے پانی کے اخراج کے باعث ہونے والے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

    وزیراعظم نے شاہراہِ قراقرم پر حسن آباد پل بہنے کے باعث متبادل راستہ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی، 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ بھی لگایا جائے۔

    شہباز شریف نے نے 700 اور 250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بجلی گھروں کی بحالی و مرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی۔

    وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے گلیشیئر جھیل کے باعث ہونے والے نقصانات پر اظہار ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ عوام کی بھرپور ہنگامی مدد کرنے کا حکم بھی دیا۔

  • سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل،اسپتال منتقل

    سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل،اسپتال منتقل

    ریاض: سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو علیل ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی العربیہ کے مطابق شاہ سلمان اچانک بیمار ہوگئےہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ86سالہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

    شاہ سلمان2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔ اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔

    شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہے ہیں۔ انہیں 2012 میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔ سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز31دسمبر1935 میں پیدا ہوائے۔

    انہیں 19 سال کی عمر میں 17مارچ1954 میں ریاض کا ڈپٹی گورنربنایا گیا اور 19 اپریل 1955 تک اس عہدے پر رہے۔ پانچ فروری1963 کو انہیں ریاض کا گورنر بنا دیا گیا۔

    سعودی فرماں روا 1963 سے پانچ نومبر2011 تک ریاض کے گورنر رہے۔ پانچ دہائیوں تک ریاض کا گورنر رہتے ہوئے انہوں نے سیاحت اور دیگر اہم شعبوں کو پروان چڑھایا۔

    انہوں نے اپنے دور اقتدار میں معاشی بہتری پر زیادہ توجہ دی اور اس کیلئے مختلف ممالک کے دورے بھی کیے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار شاہ سلمان کو ڈپٹی وزیراعظم بھی بنایا گیا۔

  • ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سےبالاتر ہو کر سوچنا ہوگا: وزیراعظم

    ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سےبالاتر ہو کر سوچنا ہوگا: وزیراعظم

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات سےبالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، گزشتہ حکومت کا فلاحی منصوبوں کو تعطل میں ڈالنا قومی مفادات کےمنافی ہے، پی کے ایل آئی کو سیاست کی بھینٹ چڑھادیا گیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال میں عالمی معیار کی جدید مشینری موجود ہے، سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی طرح ہم نے پی کے ایل آئی بنایا تھا جہاں مایہ ناز ڈاکٹر رکھے گئے۔ سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا۔ ہزاروں لوگ آنیوالے دنوں میں اس ہسپتال سےعلاج کرائیں گے، مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولت اہم کاوش ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہسپتال میں موجود ڈائیلائسز اور سی ٹی سکین کی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے کینسر وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں جدید ترین مشینری کے ذریعے طریقہ علاج اور پیشہ وارانہ سٹاف کی ہمہ وقت دستیابی بھی بتایا گیا۔

    شہباز شریف کو انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ہسپتال میں عالمی معیارکےعلاج کی سہولت میسر ہو گی، جدید آلات سے لیس ہسپتال مستحق مریضوں کومفت علاج فراہم کرے گا، اوپی ڈی، کینسر، امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں کا علاج میسر ہو گا۔

  • امریکا میں ہیپاٹائٹس کا پراسرار حملہ،5 بچے ہلاک،100 سے زائد بیمار

    امریکا میں ہیپاٹائٹس کا پراسرار حملہ،5 بچے ہلاک،100 سے زائد بیمار

    امریکا میں جگر کی پراسرار بیماری کے پھیلاؤ نے طبی ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا ہے جس نے اب تک پانچ بچوں کی جان لے لی اور سو سے زائد کو شدید بیمار کر رکھا ہے۔ زیادہ تر بچے ایک سے تین سال کی عمر کے ہیں۔

    امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران 25 ریاستوں میں اس بیماری کے 109 کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں سے آٹھ بچوں کی جگر کی پیوندکاری کی گئی۔سی ڈی سی میں متعدی بیماریوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جے بٹلر نے گزشتہ ہفتے ایک کانفرنس کال میں ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ جگر کی بیماری کے کیسز پر نظر رکھیں۔

    ڈاکٹر بٹلر کے مطابق نصف سے زائد متاثرہ بچوں کو اڈینو وائرس سے بھی انفیکشن ہوا جو کامن کولڈ کی وجہ بنتا ہے تاہم بیماری کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    اس بیماری کا حالیہ پھیلاؤ سب سے پہلے نومبر میں الاباما میں سامنے آیا جب ریاستی طبی اہلکاروں نے نو بچوں میں شدید ہیپاٹائٹس کی تحقیقات شروع کیں تاہم ٹیسٹ کرنے پر ہیپاٹائٹس وائرس کی بجائے اڈینو وائرس پایا گیا۔

    الاباما کے علاوہ کیلیفورنیا، کولوراڈو، ڈیلاویئر، فلوریڈا، جارجیا، آئیڈاہو، ایلانوئے، انڈیانا، لوزیانا، مشیگن، منیسوٹا، مزوری، شمالی کیرولائنا، شمالی ڈکوٹا، نبراسکا، نیو یارک، اوہائیو، پینسلوانیا، ٹینیسی، ٹیکساس، واشنگٹن اور وسکانسن میں بھی مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پورٹوریکو میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے 20 ممالک میں 300 کے قریب بچوں میں شدید ہیپاٹائٹس کے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔

    برطانیہ میں 163 بچوں میں یہ بیماری پائی گئی ہے اور طبی حکام اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ کہیں اس کا تعلق پالتو کتوں سے تو نہیں ہے۔ یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق 92 میں سے 64 کیسز کا رابطہ کتوں سے ہوا تھا تاہم برطانیہ میں اب تک اس بیماری سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔