Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • سید نوید قمر نیشنل انشورنس کمپنی پہنچ گئے

    سید نوید قمر نیشنل انشورنس کمپنی پہنچ گئے

    کراچی :سید نوید قمر وہاں پہنچ گئے جہاں وزرا کم ہی جاتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کراچی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کا دورہ کیا ہے۔جہاں انہوں بہت سے معاملات کا بغور جائزہ بھی لیا

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ خالد حامد نے بریفنگ دی، این آئی سی ایل کے کام، افعال اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران سید نوید قمر نے افسران سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل جانے

    اس حوالے سے یہ بھی بتا چلا ہے کہ اس دوران ایگزیکٹو آفیسر خالد حامد کا کہنا تھا کہ امور کار کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے لئے پیپر لیس ماحول پر کام شروع کیا جا رہا ہے، وزیر تجارت نے این آئی سی ایل کی انتظامیہ کو ایڈہاک بنیادوں پر آڈیٹرز کی تقرری کا مشورہ دیا۔اس مشورے کو بہت سراہا گیا

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تجارت نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کراچی میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا بھی دورہ کیا، وزیر تجارت کو اسٹیٹ لائف کی کارکردگی اور تقابلی مالی سالوں میں منافع کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیرتجارت کو اسٹیٹ لائف کے مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سےبھی آگاہ کیا گیا

    ادھر ذرائع کے مطابق چیئرمین اسٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے اسٹیٹ لائف کے کام اور عملے کے بارے میں بتایا، وزیر نے سرکاری انشورنس کمپنی کے منافع اور کارکردگی کو سراہا۔

  • ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ پاس ورڈ فری سائن ان سروس کیلئے متحد

    ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ پاس ورڈ فری سائن ان سروس کیلئے متحد

    نیویارک : پاس ورڈ کے بغیر مختلف سروسز میں سائن ان ہونا کسی حد تک ممکن ہے مگر اکثر ایسا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ 3 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس مشکل کو حل کرنے کے لیے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ فیڈو الائنس اور ورلڈ وائیڈ ویب کنسورشیم کو پاس ورڈ فری سائن ان کے لیے معاونت فراہم کرنے کے لیے متحد ہورہے ہیں۔

    تینوں کمپنیوں کے تعاون سے فیڈو آتھنتیکیشن کو فون یا ٹیبلیٹ پر استعمال کرکے کسی ایپ یا ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

    اس اتحاد کا مقصد ایپس اور ویب سائٹس میں ‘اینڈ ٹو اینڈ’ پاس ورڈ فری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اس کے لیے صارف کو سائن ان ہونے کے لیے بائیو میٹرک اسکین یا ایک پن ڈیوائس کی ضرورت ہوگی۔

    کمپنیوں کو توقع ہے کہ اس طرح ہیکرز کے حملوں سے صارفین کو بچانے میں مدد مل سکے گی۔ ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے آنے والے برسوں میں اپنے پلیٹ فارمز میں پاس ورڈ فری فیچرز کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

  • یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد:یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی تناظر میں امن و استحکام کے امور پر دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

    دوسری جانب مسٹر تھامس سیلر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے یورپی یونین کے عزم کی توثیق کی۔علاوہ ازیں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور یورپین کونسل کے صدر اور یورپی یونین کمیشن کے صدر کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات پر چارج ڈی افیئرز کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو اجاگر کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور یورپی یونین اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔اس سنگِ میل کی مناسبت سے تقریبات اسلام آباد اور برسلز دونوں میں منعقد ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔

  • گدھے کی مثال دینے والے عمران خان، سنو،پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں

    گدھے کی مثال دینے والے عمران خان، سنو،پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں

    گدھے کی مثال دینے والے عمران خان، سنو،پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا ہے کہ اس کی بازگشت لندن تک سنائی دی جانے لگی ہے

    ذرائع کے مطابق اقبال لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گدھے اورزیبرے کے حوالے سے جومثال سامنے آرہی ہے وہ قدرے اچھی نہیں ہے ، کیوں کہ گدھے زیبرے کی نسبت جسم پر لکیردار دھاریوں کے مدہم ہونے کی وجہ سے گدھے نہیں قراردیے جاتے بلکہ زیبرے اور گدھے میں بنیادی فرق دماغ کی صلاحیتوں کا ہے

    اقبال لطیف نے کہا کہ برطانیہ میں پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں یہ سب لوگ قابلیت کی بنیاد پر اس ایوان میں پہنچے ہیں ، ان کا ایک بڑا مقام ہے ، عمران خان کی اس حوالے سے مثال کوئی اتنی اچھی نہیں ، اقبال لطیف کہتے ہیں کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد وہاں برطانیہ میں بڑے بڑے عہدوں پرفائز ہیں ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میئرلندن کو ہی دیکھ لیں اس کا تعلق بھی بنیادی طورپرپاکستان سے ہے اور وہ برطانیہ میں ایک بڑے عہدے پر فائز ہیں اس لیے ایسی مثال دینے سے گریز ہی کرنا چاہیے

    یاد رہےکہ چند دن قبل سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں مختلف امورپرکھل کربات کی تھی، عمران خان کا گفتگو کے دوران گدھے سے متعلق مثال دینے والا کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں نے اسے کبھی اپنا گھر نہیں سمجھا کیونکہ میں پاکستانی تھا اورکچھ بھی کرنے سے انگریز نہیں بن سکتا تھا جیسے گدھے کے اوپرلکیریں ڈالنے سے گدھا زبیرا نہیں بن جاتا گدھا ، گدھا ہی رہتا ہے۔

  • عمران خان اور بشری بی بی کی کونسی ویڈیوز ہیں جن سے پی ٹی آئی گھبرا رہی ہے:مبشرلقمان

    عمران خان اور بشری بی بی کی کونسی ویڈیوز ہیں جن سے پی ٹی آئی گھبرا رہی ہے:مبشرلقمان

    لاہور:عمران خان اور بشری بی بی کی کونسی ویڈیوز ہیں جن سے پی ٹی آئی گھبرا رہی ہے:مبشرلقمان کا انکشاف اطلاعات کے مطابق سنیئر صحافی مبشرلقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اوربشریٰ بی بی کے حوالے سے بہت جلد ایک ایسی ویڈیو آرہی ہے جس سے پی ٹی آئی کو خوف لاحق ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ اس ویڈیو میں پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے اور پھرپیسے لیے جاتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کومسئلہ فحش ویڈیوز سے نہیں بلکہ کرپشن کی ویڈیو سے جس میں وہ پیسے مانگ رہےہیں ،اور خاتون اول بھی روحانی یونیورسٹی کے نام پر پیسے مانگ رہی ہیں‌

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب یہ چیز سامنے آئے گی تو پھر میڈیا پربھی چلے گی اور سوشل میڈیا پھر چلے گی اور دبا کر چلے گی

    پی ٹی آئی کی طرف سے اس ویڈیو کو فیک قراردیا جارہاہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح سے پی ٹی آئی اس کو اس سے مسئلہ ہے وہ سوشل میڈیا پر ڈیب فیک کے حوالے سے 10 ہزار ٹویٹس دیکھ چکے ہیں‌،مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کون سا ڈیپ فیک کیلیفورینا کی عدالت کا فیصلہ موجود ہے اگر یہ واقعی سچے ہیں تو جائیں اور اس فیصلے کو چیلنج کریں

    لائیو ود نصراللہ ملک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ یہ ایک حقیقت ہے جس کو منظرعام پر آنا ہی ہے

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی اس ویڈیو پر بات چیت ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کے سوتیلےرشتے دارکے ساتھ ویڈیو آچکی ہے بس وہ منظر عام پرآنے والی ہے:

     

    کھرا سچ ود مبشر لقمان میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس طرح اپنے دورحکومت میں اپنے مخالفین کو کرپشن کیسز میں جیلوں میں بند رکھا اسی طرح ہی اب عمران خان کی باری بھی آسکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز کو بنیاد بناکراپنے مخالفین سے انتقام لیا اب عمران خان کی باری ہے

    حامد میر نے سنیئر صحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اس شخص کو جانتے ہوں گے جوعمران خان کا قریبی رشتہ دار ہے اور جس نے اس دوران مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس آنے والی ویڈیو میں عمران خان کا وہ رشتہ دار کسی سے لے دے کررہا ہوں اور یہ بھی ممکن ہےکہ وہ پیسے وصول کررہا ہو ، جس آنے والے دنوں میں عمران خان کے لیے سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہوئے

    حامد میر نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے ابھی سے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ عمران خان کے خلاف ایک سازش رچائی جارہی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چودھری بھی اس حوالے سے خبردار کرچکے ہیں کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے

  • روس کے مقابلےکے لیے امریکہ کی یوکرین کے لیے بڑی امداد کا اعلان

    روس کے مقابلےکے لیے امریکہ کی یوکرین کے لیے بڑی امداد کا اعلان

    واشنگن :روس کے مقابلےکے لیے امریکہ کی یوکرین کے لیے بڑی امداد کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق صدر جو بائیڈن سے توقع ہے کہ جمعے کے روز یا اس ہفتے کے آخر میں یوکرین کے لیے کم از کم 100 ملین ڈالر کے ایک نئے ہتھیاروں کے پیکج پر دستخط کریں گے۔

    24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سے امریکہ نے یوکرین کو 3.4 بلین ڈالر مالیت کے ہتھیار بھیجے ہیں جن میں ہووٹزر، طیارہ شکن اسٹنگر سسٹم، ٹینک شکن جیولن میزائل، گولہ بارود اور باڈی آرمر شامل ہیں۔

    عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ تازہ ترین پیکج میں ممکنہ طور پر ہووٹزر جیسے سسٹمز کے لیے مزید جنگی سازوسامان شامل ہوں گے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے ہی تقریباً 184,000 توپ خانے بھیجے ہیں۔

    دو عہدیداروں نے بتایا کہ اعلان اگلے 24 گھنٹوں کے اندر جلد ہی آسکتا ہے۔

    ہتھیاروں کی منتقلی کی نئی قسط صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی میں بقیہ $250 ملین سے آئے گی، جو صدر کو کسی ہنگامی صورت حال کے جواب میں کانگریس کی منظوری کے بغیر امریکی اسٹاک سے اضافی ہتھیاروں کی منتقلی کی اجازت دیتا ہے۔

    پچھلے مہینے بائیڈن نے یوکرین کے لیے 33 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کی تجویز پیش کی تھی، جس میں 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد بھی شامل تھی۔

    ادھریوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمٹ نے جمعرات کو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں یوکرین کے لیے امداد سے متعلق ایک بین الاقوامی اجلاس کی صدارت کی، جس میں عطیہ دہندگان نے 6.5 بلین دینے کا وعدہ کیا۔

    اجلاس کا مقصد یوکرین کو فوری مدد فراہم کرنا تھا جو جنگ کے بعد اب بھی ملک کی تعمیر نو کا عمل جاری ہے جس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی۔

    بعد ازاں پولینڈ کے وزیراعظم ماتوز موراؤک نے مختلف ممالک اور کاروباری اداروں کی جانب سے عطیات کے وعدوں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ آج توقع سے زیادہ عطیات جمع ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوکرائن کو روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار ٹن امداد کی ضرورت ہے جب کہ اس وقت صرف 3 ہزار ٹن امداد دستیاب ہے۔

  • گلگت:مرحوم کوہ پیما علی سدپارہ کے مجسمے کی نمائش

    گلگت:مرحوم کوہ پیما علی سدپارہ کے مجسمے کی نمائش

    گلگت: گلگت:مرحوم کوہ پیما علی سدپارہ کے مجسمے کی نمائش ،اطلاعات کے مطابق مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے گلگت کے علاقے سونی کوٹ میں ایم پی چوک پر ان کا ایک مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔ محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونی کوٹ کے ایم پی چوک کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں سونی کوٹ کے ایم پی چوک پر محمد علی سدپارہ کا مجسمہ نصب کیا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

    اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایم پی چوک گلگت سونی کوٹ میں علی سدپارہ کا عظیم مجسمہ نصب کیا گیا اور اس چوک کا نام اب (سدپارہ چوک) رکھ دیا گیا ہے‘۔ اُنہوں نے اپنے والد کو یہ شاندار خراجِ عقیدت پیش کرنے پر گلگت شہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے کہ محمد علی سدپارہ مشہور کوہ پیما تھے جو گزشتہ سال فروری میں کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے اور انہیں تلاش کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہی تھیں۔

    بعد ازاں گزشتہ سال جولائی میں پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ کی تدفین کے ٹو کیمپ فور پر کر دی گئی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے ہیرو کی لاش کو محفوظ کر دیا ہے۔ اس دوران ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک کوہ پیما نے باٹل نیک سے لاش اٹھانے میں میری مدد کی ہے۔ میں نے پوری قوم کی جانب سے اپنے والد کے لیے دعا اور قران خوانی کی ہے۔ اور اس جگہ پاکستانی جھنڈا نصب کردیا ہے‘۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں

    وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے راجہ ظفر الحق اور قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے راجہ ظفر الحق نے ملاقات کی جس میں راجہ ظفرالحق نے وزیراعظم کو کامیاب دورہء سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مباکباد پیش کی۔شہبازشریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے وزیراعظم کے عوامی فلاحی منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کے ویژن پر خراج تحسین پیش کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور ان کے حلقہ انتخاب چنیوٹ کے متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس فورس میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ہواوے کمپنی کے مشرق وسطیٰ اورافریقہ ریجن کے صدر نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے، غیر ملکی کمپنیوں کو ہر صورت سہولت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 15 بلین ڈالر تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہواوے کے ساتھ تعاون سے نوجوانوں کومختلف ذرائع سےتربیت فراہم کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ تعاون سے یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

  • بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے

    بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے

    لاہور:بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے,اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 12 مئی سے 18 مئی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں، بلاول 12 مئی کو امریکہ میں دوسری عالمی کوویڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

     

    سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خارجہ 18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امورخارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مجھے فون کیا اور وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی جبکہ امریکی وزیر خارجہ سے باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امریکی وزیرخارجہ سے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، جبکہ امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کے دوران باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کیا ہے، عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے مجھے مبارکباد دی جس پر ان کا مشکور ہوں۔

    وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی، وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اتفاق ہوا کہ باہمی احترام کے ساتھ ملکر کام کرنا ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

    دوسری طرف آصف زرداری نے کہا ہے کہ اپنےحلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے۔سابق صدر آصف زرداری سے سکرنڈ اور قاضی احمد کے معززین اور پارٹی کارکنان کی ملاقات ہوئی ہے۔

    اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ اپنےحلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، مجھے اور آپ کو دنیا کی کوئی طاقت دور نہیں کرسکتی۔

    سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی جبکہ مخالفین نےجیلوں میں ڈالنےکی سیاست کی۔

  • بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے:قمر زمان کائرہ

    بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے:قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد:بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، اطلاعات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز کی آڑ میں شہید کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھارتی سفارتخانہ اقدامات سے کئی درجے زیادہ مضبوط ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشگردی کا فوری نوٹس لے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں سے متعلق اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    ادھر کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

    دوسری جانب متعصب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وفاقی اکائی میں شامل کرنے کے بعد اب اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں بھی کرلیں تاکہ الیکشن میں اپنی جماعت کو بآسانی جیتوا سکیں۔