Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ  گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے:آصف زرداری

    ‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے:آصف زرداری

    کراچی :‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے علاقے باندھی میں عید ملن پارٹی سے خطاب میں کہا ہے کہ جومزاعوام میں رہنے کا ہے وہ کہیں بھی نہیں۔

    کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بھٹواوربے نظیرجیسا نہیں بن سکتا لیکن ان کے نقش قدم پرچلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

    میرا ویژن صرف عوامی خدمت کرنا ہے، جب بے نظیربھٹوکوگڑھی خدابخش میں دفنایا گیا تب میں نے عہد کیا تھا کہ بے نظیرکا مشن جاری رکھوں گا۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست کوعبادت سمجھتا ہوں، عوامی طاقت سے ہرسازش کا مقابلہ کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔ کیوں کہ عوامی طاقت میرے ساتھ ہے۔

    سابق صدرکا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ عمران کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود ہی گر جائے گا۔ آج ملک کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے۔ ملک کی ترقی اورمعیشیت کوصرف پیپلزپارٹی ہی بہتراندازمیں چلا سکتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ زبان کا پکا ہوں، اتحادیوں کے ساتھ جوبھی وعدے کیے ہیں وہ وعدے وفا ہوں گے۔ اب ضلع شہید بینظیرآباد کے تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کروں گا۔

    سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کیے کا خود شکار ہوئے، ان کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں،

    آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے علاقے باندھی میں عید ملن پارٹی میں کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ ظالموں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں، وہ کبھی مشرف اور کبھی ضیاء الحق کی شکل میں آتے ہیں۔ آج کا ظالم عمران خان ہے۔

    آصف علی زرداری نے اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‏پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گئے لیکن ان کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جمہوری روایات کا پاس کرنے کے قائل ہیں‌

  • پاکستان تحریک انصاف نے’غلامی نا منظور‘ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں

    پاکستان تحریک انصاف نے’غلامی نا منظور‘ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی مقامی قیادت کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ جس کا مقصد’غلامی نا منظور‘ مارچ کی تیاریوں کوتیزکرنا ہے۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق رکن اسمبلی علی اعوان نے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف علاقوں کے ذمہ دار مرد و خواتین سے بھی ملاقات کی۔

    ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور آزادی مارچ میں شرکت کے لیے مختلف طبقہ فکر کے حلقوں سے ملاقاتیں شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ذمہ داران انہیں مارچ میں شرکت کے لیے با ضابطہ دعوت دیں گے۔

    ملاقات میں طے کیا گیا کہ ملک بھر سے آنے والے قافلوں کا استقبال اسلام آباد کی تنظیم کرے گی۔

    اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف پروپیگنڈے کوقوم نے پہلے بھی مسترد کیا ہے اور اب بھی کرے گی۔ آزادی مارچ کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ عمران خان کی کال پرلاکھوں پاکستانی ملک بھرسے اسلام باد پہنچیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی اعوان کا اس بابت کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کے دن گنے جا چکے ہیں، پاکستانی قوم نے آزاد خارجہ پالیسی کی نئی تحریک کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول جاری کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ملک گیر جلسوں کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عمران خان 6 مئی کو میانوالی سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔ 7 مئی کو عمران خان ورچوئلی یورپی یونین اور برطانیہ ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تیسرا جلسہ 8 مئی کو ایبٹ آباد، چوتھا جلسہ 9 مئی کو راولپنڈی اور پانچواں جلسہ 10 مئی کو جہلم میں منعقد کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ کپتان کرک، اٹک اور مردان میں بالترتیب 11، 12 اور 13 مئی کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    سیالکوٹ اور فیصل آباد میں 14 اور 15 مئی کو جلسہ عام کیا جائے گا۔ عمران خان صوابی اور کوہاٹ میں 16 اور 17 مئی کو جلسے سے خطاب کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 مئی کو لاہور میں وکلاء کنوینشن سے خطاب کریں گے۔ 19 مئی کو چکوال اور 20 مئی کو ملتان میں جلسہ کیا جائے گا۔

  • میرے نام سے بنائے گئے تمام فیس بک پیجز جعلی ہیں:حامد میر

    میرے نام سے بنائے گئے تمام فیس بک پیجز جعلی ہیں:حامد میر

    اسلام آباد:میرے نام سے بنائے گئے تمام فیس بک پیجز جعلی ہیں:اطلاعات کے مطابق سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ میرے نام سے بنائے گئے تمام فیس بک پیجز جعلی ہیں اور میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ بات انہوں نے حامد میر کے نام سے موجود پیجز سے پوسٹیں شیئر ہونے کے بعد کی

     

     

    اس حوالے سے حامد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں کئی بار وضاحت کر چکا ہوں اور اب دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ میرے نام پر کوئی فیس بک پیج نہیں ہے۔ کچھ لوگ جعلی فیس بک اکاؤنٹس پر میرا نام اور تصاویر استعمال کر رہے ہیں۔

    حامد میر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کئی بار پہلے بھی باور کرا چکے ہیں کہ وہ ان جعلی صفحات کو ہٹانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے ایک جعلی صفحہ کی تصدیق کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے بہت وضاحتیں دے چکے ہیں

    ادھر ذرائع کے مطابق حامد میر کا کہنا تھا کہ ان کے نام سے کئی لوگوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز بنا رکھے ہیں ، جن کے ذریعے ایسا کرنے والے ان کا نام غلط استعمال کررہے ہیں اور وہ اس قسم کے تمام پجیز سے برات کا اعلان کرتے ہیں

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فیک آئی ڈیز سے پوسٹیں اورمواد شیئر کیا جاتا ہے جس کا یقینی طور پر نقصان اس شخص کو ہوتا ہے جس کے نام سے وہ پیجز ہوتے ہیں

  • ”ہر مداخلت کےپیچھےکوئی نہ کوئی سازش ہوتی ہے“:امجد اسلام امجد

    ”ہر مداخلت کےپیچھےکوئی نہ کوئی سازش ہوتی ہے“:امجد اسلام امجد

    لاہور:سازش اورمداخلت میں کیا فرق ہے اور کیا سازش اور مداخلت واقعی ہوئی اس حوالے سے پاکستان کے معروف شاعر امجد اسلام امجد نے لفظ ”سازش“ اور ”مداخلت“ کی تشریح کر دی ہے۔

    نجی ٹی وی میں خصوصی گفتگو کے دوران معروف شاعر امجد اسلام امجد نے ”سازش“ اور ”مداخلت“ کا مفہوم بتا دیا۔

    امجد اسلام امجد نے کہا کہ اردو میں سازش اور مداخلت کے الگ الگ معنیٰ ہیں لیکن ان کا آپس میں گہرا تعلق ہے، سازش ہوتی ہے تب ہی مداخلت ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر مداخلت کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ضرور ہوتی ہے تب ہی مداخلت کی جاتی ہے، اس کے پیچھے ایک مخالف سوچ بھی ہوتی ہے۔

    معروف شاعر نے کہا کہ جب انگریزوں اور فرانسیسیوں نے برصغیر پر حملہ کیا تھا تو اس کے پیچھے بھی ایک پلانگ تھی، وہ پلانگ دراصل سازش تھی، سازش اور مداخلت دونوں آپس میں کزن یا بہنیں ہیں۔

    گفتگو کے دوران امجد اسلام امجد نے دلچسپ قصے بھی سنائے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈم نور جہاں نے میرے لکھے گانے میں لفظ ”ساجنا“ کو ”سجنا“ پڑھا، نور جہاں نے غلطی پر مجھ سے پوچھا آپ کو ”سجنا“ اچھا نہیں لگا، میں ان کو کیا جواب دیتا؟

  • 2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا: حماد اظہر

    2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا: حماد اظہر

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، مسلم لیگ ن کی غلطی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درآمدی ایندھن پر انحصار کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے لکھا کہ سال 2013 سے 2018 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، یہ مسلم لیگ ن کی تاریخی غلطی ہے، یہ پلانٹس ٹیک یا پے کی بنیاد پر ہیں، رقوم کی واپسی کے لیے ڈالر کا حساب لگایا گیا ہے۔

     

    اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر توانائی نے لکھا کہ اس غلطی کا خمیازہ ہمارے عوام روز بھگت رہے ہیں، نون لیگ کی غلطی انڈسٹری ہر روز برداشت کر رہی ہے۔

    اس سے پہلے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ رضا باقراسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ رضا باقر اسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے۔

    جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ ان کا نقطہ نظر ہمیشہ پیشہ ورانہ اور ترقی پسند رہا، کورونا کے دوران تجارت و صنعت کیلئے موثر پیکیجز ان کے دورکی خاص باتیں ہیں۔

     

    واضح رہے کہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے مدت ملازمت مکمل ہونے پر اہم بیان جاری کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت مکمل کرلی، اللہ نے مجھے ملک کی خدمت کا موقع دیا۔

    رضا باقر نے کہا کہ تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اوورسیز کو عوامی خدمت کی ترغیب دیتا ہوں۔

  • عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

    عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 مئی کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں، کرپٹ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جمعہ کے روز میں آپ کے پاس آرہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام !

    6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور

     

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپٹ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا، اس کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری کا آغاز کر رہے ہیں، میانوالی نے پہلی بار مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ جتوائی تھی، آپ نے اس میں بھرپور شرکت کرنی ہے، پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہے، سب کو بتانا ہے میانوالی امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ساتھ کھڑا ہے۔

     

     

    دوسری طرف

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی بہتری پر یقین رکھتے ہیں۔

    گجرات میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کیلئے درد دل رکھنے والے ہے ، وہ عوام کی بہتری، دین کے فروغ کیلئے نہ صرف نیت رکھتے ہیں بلکہ فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلی سے پانچویں تک ناظرہ اور پانچودیں سے بارہویں تک ترجمے کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا ہے، جس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی کی صورت میں حاصل ہو گا۔

  • پنجاب کا سیاسی و آئینی بحران۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    پنجاب کا سیاسی و آئینی بحران۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    لاہور: گورنر پنجاب کا وزیراعظم کو خط:بڑا اہم ایشوبن گیا:خط پڑھنے کے قابل ،اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پنجاب کے سیاسی بحران اور آئینی تعطل کے بارے آگاہ کیا ہے۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ متنازع ہے، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں ڈی فیکٹو ممبران کی مکروہ حمایت حاصل کی، وفاداری تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، وزیر اعلیٰ کے متنازع الیکشن کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تمام غیر آئینی عمل کا مرکزی کردار حمزہ شہباز ہے، حمزہ شہباز نے وزیراعظم کا بیٹا ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے،متنازع الیکشن کی رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے مجھے بھجوائ، سیکرٹری اسمبلی نے فراڈ الیشکن سے متعلق قانونی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیا۔

     

     

    خط کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نے ڈپٹی اسپیکر کے نتیجے میں بھی قانونی خامیوں کی نشاندہی کی،میں نے صدر پاکستان کو خط لکھ کر حقائق سے آگاہ کرکے رہنمائی مانگی ہے۔

     

     

    گورنر کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ حالیہ الیکشن پنجاب اسمبلی کی 100 سالہ تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے اس معاملے میں گھناؤنا کردار ادا کیا، ان افسران نے گورنر پنجاب کے دفتر کے تمام اختیارات سلب کیے، حلف برداری کی تقریب سے قبل گورنر ہاؤس کو سکیورٹی کے نام پر حصار میں لیا گیا،چیف سیکرٹری نے ہائیکورٹ کے حکم کا جواز بنا کر گورنر کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔

    خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھی ان افسران نے ارکان اسمبلی پر تشدد میں کردار ادا کیا، آپ نے بطور وزیراعظم اختیارات کا غیر آئینی استعمال کر کے ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلا، آپ اور آپ کا بیٹا، مریم نواز اور نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد پر مجرمانہ کیسز ہیں، ملک کی بد قسمتی ہے کہ آپ اور آپ کا بیٹا ضمانت پر ہونے کے باوجود اہم عہدوں پر ہیں۔

     

    گورنر پنجاب نے خط میں لکھا کہ کوئی طاقت مجھے آپ کے بیٹے کے غیر آئینی اقدامات کو روکنے سے منع نہیں کر سکتی، میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آئین پاکستان کی حفاظت کروں گا۔

  • عمران خان اوراداروں میں کوئی ناراضگی نہیں:    امریکی دھمکی آمیزخط ایک حقیقت:پرویزخٹک

    عمران خان اوراداروں میں کوئی ناراضگی نہیں: امریکی دھمکی آمیزخط ایک حقیقت:پرویزخٹک

    نوشہرہ:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان اور اداروں میں کوئی ناراضگی نہیں ، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی، حکمران مسجد نبوی واقعہ کو غلط رنگ دے رہے ہیں.پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ امریکی خط ایک حقیقت ہے جسے کبھی بھی نظرانداز نہیں کرسکتے

    پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے اور اس وقت کی اپوزیشن کو آرمی چیف کے ذریعے کوئی مشروط مذاکرات کی دعوت نہیں دی گئی تھی، آرمی چیف اور فوج کے ساتھ جو تعلقات پہلے تھے اب بھی ویسے ہی ہیں مگر حالات تبدیل ہوچکے ہیں، تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دے گی، خیبرپختونخوا اسمبلی کو توڑنے کا بھی کوئی آپشن زیر غور نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی تجویز ان کے ذریعے اپوزیشن کو دی گئی تھی، اپوزیشن کو اقتدار میں لانے کے لیے امریکہ سمیت دیگر ممالک نے اپنا کام دکھایا ہے، امریکی مداخلتی دھمکی آمیز خط ایک حقیقت ہے، کبھی خاموش نہیں رہے، امپورٹڈ حکمران مسجد نبوی ﷺ کے باہر واقعہ کو مسترد کرتے ہیں، حکمران غلط رنگ دیکر جھوٹے مقدمات قائم کر رہے ہیں۔

    پرویز خٹک نے مزید کہا کہ عمران خان اس وقت جہاں اندورونی پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کررہے ہیں وہاں بیرونی قوتوں کا بھی سامنا کررہے ہیں ، وہ بہت جلد بڑی قوت کے ساتھ واپس حکومت میں آئیں گے

  • شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ:رواں برس 14 تجربات:سلسلہ جاری رکھنےکااعلان

    شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ:رواں برس 14 تجربات:سلسلہ جاری رکھنےکااعلان

    :شمالی کوریا نے آج بدھ کے روز ایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر نظر رکھنے والے جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ کمیونسٹ ملک کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل مشرقی سمندر میں گرا ہے۔

    کچھ دن قبل ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اِس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کو ہر ممکن تیز رفتاری سے جدید تر بنائیں گے۔ اِس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ ان ہتھیاروں کو اپنے تمام مخالف ممالک کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس شمالی کوریا کی طرف سے کیا گیا یہ 14 واں میزائل تجربہ تھا۔ عالمی برادری شمالی کوریا کے ان جوہری تجربات کو جزیرہ نما کوریا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق تازہ ترین بیلسٹک میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ سے داغا گیا تھا جس نے مشرقی سمندر تک پرواز کی۔ اُنہوں نے شمالی کوریا کی جانب سے تسلسل کے ساتھ کیے جانے والے بیلسٹک میزائل تجربات کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بھیانک خطرہ قرار دیا۔

    جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے بھی جو اِن دنوں روم کے دورے پر ہیں، شمالی کوریا کے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو عالمی برادری کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرات بننے والے تجربات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے مختلف قرار دادوں کے ذریعے شمالی کوریا کے جوہری تجربات پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جنہیں شمالی کوریا کبھی بھی خاطر میں نہیں لاتا۔

  • عمران خان کی سوتیلےرشتے دارکے ساتھ ویڈیو آچکی ہے بس وہ منظر عام پرآنے والی ہے:حامد میر

    عمران خان کی سوتیلےرشتے دارکے ساتھ ویڈیو آچکی ہے بس وہ منظر عام پرآنے والی ہے:حامد میر

    لاہور:عمران خان کی سوتیلےرشتے دارکے ساتھ ویڈیو آچکی ہے بس وہ منظر عام پرآنے والی ہے:اطلاعات کے مطابق معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک عمران خان کی سوتیلےرشتے دارکے ساتھ ویڈیو آچکی ہے بس وہ منظر عام پرآنے والی ہے

    کھرا سچ ود مبشر لقمان میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس طرح اپنے دورحکومت میں اپنے مخالفین کو کرپشن کیسز میں جیلوں میں بند رکھا اسی طرح ہی اب عمران خان کی باری بھی آسکتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز کو بنیاد بناکراپنے مخالفین سے انتقام لیا اب عمران خان کی باری ہے

     

    حامد میر نے سنیئر صحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اس شخص کو جانتے ہوں گے جوعمران خان کا قریبی رشتہ دار ہے اور جس نے اس دوران مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اس آنے والی ویڈیو میں عمران خان کا وہ رشتہ دار کسی سے لے دے کررہا ہوں اور یہ بھی ممکن ہےکہ وہ پیسے وصول کررہا ہو ، جس آنے والے دنوں میں عمران خان کے لیے سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہوئے

    حامد میر نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے ابھی سے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ عمران خان کے خلاف ایک سازش رچائی جارہی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چودھری بھی اس حوالے سے خبردار کرچکے ہیں کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے