Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    نواب شاہ:آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے خطاب بھی کیا ہے

    نواب شاہ سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب کے جیالوں سے ان کی خیریت دریافت کی، مختصر خطاب بھی کیا، اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام کارکنان سے ملاقات کروں، اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے خاص لگاؤ ہے

     

    آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس ملک کی خوش حالی کی بات کی ہے، ہمیں لوٹ کر اپنے عوام میں آنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ عام آدمی کے روزگار سے متعلق فکرمند رہتی تھیں، یہی فکر آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں موجود ہے،

    نواب شاہ سے پی پی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ عمرے کی متعدد بار سعادت نصیب ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خوش نصیب نوجوان ہیں کہ بیت اللہ کا دروازہ ان کے لئے کھولا گیا،

    ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر سید قائم علی شاہ، ضیا لنجار، غلام قادر چانڈیو، عاجز دھامراہ ، طارق مسعود آرائیں، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی، سلیم جلبانی، عبدالستار کیریو، علی مدد جتک، اسلم گل ودیگر بھی صدر آصف علی زرداری اور جیالوں کی ملاقات کے دوران موجود تھے

  • مفتاح اسمٰعیل کا شکوہ اورحماد اظہرکا جواب شکوہ:الزمات کے موقع پرہی جوابات

    مفتاح اسمٰعیل کا شکوہ اورحماد اظہرکا جواب شکوہ:الزمات کے موقع پرہی جوابات

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے ابہام پیدا کیا، مفتاح اسماعیل کو آٹے کے بھاؤ کا بھی علم نہیں، امپورٹڈ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے آئی ایم ایف کے پیچھے نہ چھپے، قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

    مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں حماد اظہر نے کہا کہ انہوں نے رمضان میں لوگوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزارا، ہمارے دور حکومت میں کبھی بھی اس طرح لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی، انہوں نے امپورٹڈ ایندھن پر پاور پلانٹ لگائے، 27 ڈالر پر انہوں نے تاریخ کے مہنگے ایل این جی کے معاہدے کیے

    اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ روس کے ساتھ بطور وزیر تیل کے معاہدے کرلیے تھے، مجھے پتہ ہے امپورٹڈ حکومت روس سے معاہدے نہیں کریگی، 2 ایل این جی کے سودے جو (ن) لیگ کی حکومت کر کے گئی تھی وہ ڈیفالٹ کر گئے۔

    حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ وہی حکومت ہے جو آج سے 2 ماہ پہلے مہنگائی مارچ کر رہی تھی، وزیر خزانہ کو یہ نہیں پتہ کہ آٹے کی قیمت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سبز بیگ سستے آٹے کی سکیم کا اجراء تو ہم نے کیا تھا، وزیرخزانہ نے گزشتہ روز سیاسی پریس کانفرنس کی، قوم کو بتا دیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں، یہ یوٹیلٹی سٹورز پر جتنی قیمتیں بتا رہے ہیں ہماری حکومت نے مقرر کیں، ہماری حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کو فعال کیا، یہ ہمارے ہی کھاتے سے چیزیں ہمیں نہ گنوائیں، 32 دن کا ڈیزل کا اسٹاک میں چھوڑ کر گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے آئی ایم ایف کے پیچھے نہ چھپیں، ہماری حکومت نے سستے تیل کے لیے روس سے مذاکرات شروع کیے تھے، یہ روس سے سستا تیل نہیں خریدیں گے ان کی ٹانگیں کانپیں گی، امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی، وزیرخزانہ عجیب باتیں کر رہے ہیں، خود ساختہ ڈیزل کا بحران کھڑا کر دیا گیا ہے، کسان آج ڈیزل کے لیے پریشان ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کو پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں دیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پہلے ہی ماہ مہنگائی میں 10 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح 13 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی نالائقی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، مہنگے ترین چار ایل این جی کے سودے کیے گئے، ایسے معاملات نہیں چلیں گے، عوام کی نمائندہ حکومت ہی عوام کو ریلیف دیتی ہے، یہ ایک ووٹ پر حکومت کھڑی ہے کیسے فیصلہ سازی کر سکتی ہے، امپورٹڈ حکومت سے معاملات نہیں سنبھل رہے، فوری الیکشن کرائے جائیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے گرفتاریاں کیں تو معاملات کسی اور طرف چلے جائیں گے، ہم اقتدار نہیں مانگ رہے ہم تو الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، سی پیک اتھارٹی ہم نے بنائی، سنا ہے یہ ختم کرنے جا رہے ہیں، ان کے چین کے ساتھ تعلقات تسلی بخش نہیں، کٹھ پتلی حکومت پتا نہیں کس طرح چین کے ساتھ تعلقات رکھے گی، کراچی، پشاور، اسلام آباد، لاہور میں کارکنوں کی مدد سے جلسے کیے، یہ جو ہمارے ساتھی دوسری طرف گئے ان کو تھوڑی دیر بعد سمجھ آجائے گی۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ڈیزل اور پٹرول مہنگا کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، ہم نے کبھی فورس لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی تھی، اس وقت تحریک انصاف کا کارکن نہیں عوام بھی الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئے گا تو ان کی حکومت ختم ہو جائے گی، سندھ کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں، خود مختاری تو تباہ کردی اب آپ معیشت بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، انہیں پتا ہے عمران کو بھاری اکثریت ملے گی، جب جوڈیشل کمیشن بنے گا تو بہت ساری چیزوں کا پتا چلے گا۔

  • گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ کے جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

    گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ کے جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

    لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔

    علاوہ ازیں عمر سرفراز چیمہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہر گزرتا لمحہ پنجاب کے بے قصور غیرت مند جوانوں کے لیے زندگی مشکل کرتا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ سسیلین مافیا اپنے مخالفوں پر ناموس رسالت ﷺ جیسے سنگین جرائم کے جھوٹے پرچے کاٹ رہی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے غریب اور معصوم شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، وزیراعظم وقت ضائع نہ کریں، آپشننز محدود ہوتے جا رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ دیا۔گورنر پنجاب نے آرمی چیف کو صدر مملکت اور وزیر اعظم کو لکھے گئے خطوط کی نقول بھی بھیجوا دیں۔

    خط میں گورنر پنجاب نے آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کریں۔خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عمر سرفراز چیمہ کا وزیراعظم شہباز شریف کو لکھا گیا خط سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت مجھے آپ کے بیٹے کے غیر آئینی اقدامات کو روکنے سے منع نہیں کر سکتی، میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آئین پاکستان کی حفاظت کروں گا۔

  • حکومتی انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری     کرے توقبول کریں گے:فوادچوہدری نےبتادیا

    حکومتی انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری کرے توقبول کریں گے:فوادچوہدری نےبتادیا

    اسلام آباد:حکومت کا انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری کرے توقبول کریں گے:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی سازش کے الزام کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کے مجوزہ انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو اور کمیشن کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

    وفاقی حکومت کے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست پر الزامات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ فرح خان کے خلاف ابھی تک کوئی کیس نہیں بنا سکے، الزام لگا نہیں رہے، پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا جو شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیاست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق انکوائری کمیشن کے لیے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

  • شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ:جنوبی کوریا اور جاپان کاشدید تحفظات کا اظہار

    شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ:جنوبی کوریا اور جاپان کاشدید تحفظات کا اظہار

    پیانگ یانگ:شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ:جنوبی کوریا اور جاپان نے شدید تحفظات کا اظہار ،اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے پابندی کے باوجود ایک بار پھر اپنے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل تجربہ کیا جس پر جنوبی کوریا اور جاپان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں دارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے جوہری قوتوں کو تیز رفتاری سے اپ ڈیٹ کرنے کی مہم کے تحت بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے، یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف داغا گیا۔

    شمالی کوریا کے سخت حریف اور پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے الزام عائد کیا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔ میزائل نے تقریباً 470 کلومیٹر سفر طے کیا جب کہ فضا میں اس کی بلندی کی حد 780 کلومیٹر تھی۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف جسٹس نے مزید بتایا کہ یہ میزائل تجربہ بھی شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے علاقے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کی گئی۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں شمالی کوریا نے اپنا سب سے بڑا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ کیا تھا۔

    شمالی کوریا کا رواں برس 14 واں میزائل تجربہ ہے اور تازہ ترین میزائل تجربہ اس وقت کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول 5 دن بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

    جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

  • سعودی عرب نے میرے بھتیجے کے بارے میں تحقیقات کیں:شیخ رشید

    سعودی عرب نے میرے بھتیجے کے بارے میں تحقیقات کیں:شیخ رشید

    اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ سعودی عرب کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا میرا بھتیجا وہاں نہیں تھا، 15 تاریخ کو فیصل آباد جلسہ میں جا کر گرفتاری دینا چاہتا تھا مگر عمران خان نے روک دیا۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتا ہوں کہ میرا بھتیجا ایک دو مہینے جیل میں رہے ،اس کی اچھی ٹرینگ ہو جائے گی۔ سعودی عرب کی تحقیقات سے ثابت ہوگیا کہ میرا بھتیجا وہاں نہیں تھا ، اگر ن لیگ کے احسن اقبال ،مریم اورنگزیب یا کوئی بھی کہہ دے کہ راشد وہاں تھا تو میں ذمہ دار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آبادکی شیطانی چمگادڑنے مدینہ ٹاؤن میں مجھ پرمقدمہ درج کرایا،15 تاریخ کو فیصل آباد جلسہ میں جا کر گرفتاری دینا چاہتا تھا، عمران خان نے منع کر دیا۔ عابدشیرعلی کہتاہےراناثنااللہ پر18قتل کےمقدمےہیں۔ نوازشریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں، میں اور عمران خان ان سے باخبر تھے۔ ہماری حکومت کے خلاف سامراجی پلان بنایا گیا، دو ووٹوں کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی، چودھری سالک اور طارق بشیر چیمہ الگ ہوجائیں تو حکومت ختم ہوجائے گی۔

    دوسری طرف رانا ثنااللہ نے حسب روایت اپنی بندوقوں کا رُخ پی ٹی آئی رہنماوں کیطرف کرتے ہوئےکہا ہےکہ مسجد نبوی میں بے حرمتی پر عمران نیازی بلا تاخیر قوم سے معافی مانگیں، ڈیوٹی جج کے کہنے کے باوجود راشد شفیق نے اپنا فون پولیس کو نہیں دیا، یہ عمران اور شیخ رشید کے واقعے میں ملوث ہونے کوتقویت دیتا ہے۔

    وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت نے شیخ راشد کے ویڈیو پیغام کی تصدیق کیلئے موبائل فون برآمد کرنے اور فرانزک کاحکم دیا ہے، عدالت کے اصرار کے باوجود شیخ راشد شفیق نے فون پولیس کو نہیں دیا، یہ عمل عمران خان اور شیخ رشید کے واقعے میں ملوث ہونے کوتقویت دیتا ہے۔

  • موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی

    موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی

    اسلام آباد:‏موٹروے پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی،اطلاعات کے مطابق موٹروے پولیس نے یہ اعلان جاری کردیا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹرشہازگل کی گاڑی کو ٹکرمارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی ہے

    موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکر لگنے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا ، پولیس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے

    حکام کا کہنا ہے کہ وہ متعلقہ افراد تک جلد پہنچ جائیں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موٹروے کے اعلی افسران پر مشتمل ٹیم واقع کی مزید تحقیقات بھی کررہی یے ،

    دوسری طرف شہاز گل نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی:میرے اللہ نے بچا لیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اورپی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طرف سے موٹروے حآدث کے حوالے سے ردعمل آگیا ہے ،

    شہبازگل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں۔ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا

    میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کارحادثے میں زخمی ہو گئے:پیچھے سے ٹکر ماری گئی ،اطلاعات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری، حادثے کے بعد موٹروے پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔

     

    شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہواہوں۔ ان کے ساتھی کا کہنا تھاکہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

  • حکومت کا عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کے 4 ملازمین کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جن ملازمین کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں طاہر اقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق شامل ہیں، 2008 سے 2022 تک ان ملازمین کے نجی اکاﺅنٹس میں جتنی رقوم آئیں ان کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 4 ملازمین کے نجی اکاﺅنٹس میں آنے والی بھاری رقوم کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک سے منگوایا جا رہا ہے، شواہد کی روشنی میں گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

    حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے 2013 سے 2022 کا ریکارڈ بھی منگوایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں صرف 5 سال تک کے عرصے کا ریکارڈ ہے۔

    ذرائع کے مطابق آزاد آڈیٹرز کے ذریعے ریکارڈ کی فارنزک جانچ پڑتال کروائی جائے گی جبکہ ایف آئی اے اور ایف بی آر اپنی اپنی سطح پر ریکارڈ حاصل کرکے کارروائی کریں گے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے انٹرنیشنل بینک اکاﺅنٹس کے ریکارڈ کے لیے عالمی بینکس کو خط لکھنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے دور میں ڈیٹا ایکسچینج معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت کارروائی کی جائے گی، معاہدے کے تحت ایف بی آر کو قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ عالمی بینکس سے ریکارڈ لے سکتا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، ناروے، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر غیر ملکی بینک اکاﺅنٹس کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، گوشواروں اور ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ‏حکومت کا عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

    ‏حکومت کا عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

    اسلام آباد:‏حکومت کا عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا جو شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیایست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق انکوائری کمیشن کے لیے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

    مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان سے متعلق بیان پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں، سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، اس ٹولے نے 4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا۔

    انھوں نے کہا کہ تباہ حال معیشت، بیروزگاری، بدترین مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن اور لوٹ مار ہے، عمران خان کے دور میں آٹا،چینی،گھی، دوائی اور کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی۔

    دوسری جانب مریم اورنگزیب نے موجودہ حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سال سے ستائی عوام کو 2 ہفتے میں مہنگائی سے ریلیف دیا، آج الحمدللّٰہ یوٹیلٹی اسٹورز کے باہر رمضان میں ایک کلوچینی کے لیے قطاریں نہیں لگیں، آج عوام کو 4 سال کے بعد صرف 2 ہفتوں میں سستا آٹا،چینی اورگھی مل رہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج سعودی عرب اور یو اےای سے ملکی ترقی کے لیے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں، عمران صاحب کشکول لے کر دردرکی ٹھوکریں کھاتے رہے، عمران صاحب کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں۔

  • شیریں مزاری کے رانا ثنااللہ سے متعلق خط پر طاہر اشرفی کا ردعمل آگیا

    شیریں مزاری کے رانا ثنااللہ سے متعلق خط پر طاہر اشرفی کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد:پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر اور دیگر اداروں کو خط لکھا ہے۔

    شیریں مزاری نے رانا ثنا کیخلاف اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو مراسلہ لکھ دیا

    انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری اس قانون کے حوالے سے پاکستانی عدالتوں، متحدہ علماء بورڈ یا اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ کرسکتی تھیں۔

    طاہر اشرفی نے کہا کہ شیریں مزاری کے عمل سے عالمی سطح پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو تقویت ملے گی ، امید ہے پی ٹی آئی کی قیادت اس خط کو واپس لے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کے مندوب کو خط لکھا ہے جبکہ یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

    شیریں مزاری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کیا ہے جبک سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کارڈ استعمال کر رہا ہے۔
    انہوں نے اپنے خط میں لکھا پاکستان اقوام متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن، عالمی معاہدوں اور قانون کی پابند ریاست ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں مقامی میرجعفروں کی حکومت عوامی تائید سے مکمل محروم ہے، امپورٹڈ حکومت فاشسٹ اقدامات سے اقتدار کا دوام چاہتی ہے۔

    سابق وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنے خط کے متن میں کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی ایک مبینہ قاتل کو داخلی امن کا نگراں وزیر مقرر کیا ہے جو ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کیخلاف توہین مذہب کارڈ استعمال کررہا ہے، میڈیا پر بھرپور بندشوں کے بعدمخصوص صحافیوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے