Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • پُراناپاکستان زندہ باد:مُرادعلی شاہ کی مُرادپوری ہوگئی: نيب زدہ افسرکوچيف سيکريٹری لگوانےميں کامياب

    پُراناپاکستان زندہ باد:مُرادعلی شاہ کی مُرادپوری ہوگئی: نيب زدہ افسرکوچيف سيکريٹری لگوانےميں کامياب

    کراچی :پُرانا پاکستان زندہ باد :وزيراعلیٰ سندھ نيب زدہ افسرکوچيف سيکريٹری لگوانے ميں کامياب،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت بدلتے ہی وزير اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ من پسند اور نيب زدہ افسر کو چیف سیکریٹری سندھ لگوانے ميں کامياب ہو گئے۔

    سہيل راجپوت وزيراعلیٰ سندھ کے ساتھ نوری آباد ريفرنس ميں نامزد ہونے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے جعلی بلوں کی ادائيگی کے کيس ميں بھی شامل تفتيش ہيں۔

    سہيل راجپوت پر بطور سیکریٹری خزانہ ساڑھے3ارب روپے کے جعلی بلوں کی ادائیگی کاالزام ہے۔ سہیل راجپوت کے ساتھ 3 دیگر فنانس سیکریٹریز، اے جی سندھ بھی شامل تفتيش ہے۔ نیب جعلی بل اسکینڈل میں ٹھیکیداروں سے 30کروڑ روپے برآمد کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے 12 اپریل کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر ترین افسر ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو چیف سیکریٹری سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رواں سال ممتاز علی شاہ کے چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سہیل راجپوت وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اورکمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

  • ترکی۔بھارت۔یواے ای۔سعودی عرب کے بعد برطانوی وزیراعظم کی شہباز شریف کو مبارکباد

    ترکی۔بھارت۔یواے ای۔سعودی عرب کے بعد برطانوی وزیراعظم کی شہباز شریف کو مبارکباد

    لندن:نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کیلئے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اورآج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے

    آج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے،ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

     

    شہباز شريف کے وزیراعظم بننے کے بعد چین، ترکی اور بھارت سے تہنیتی پیغامات آگئے، ترکی اور چین کا کہنا ہے کہ تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ آپ کے وزيراعظم منتخب ہونے پر بے حد خوشی ہوئی، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترک تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔وزیراعظم شہبازشريف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، تعلقات میں مزید قربت چاہتے ہيں۔

    پاکستان ميں موجود چینی سفارتخانے نے ٹوئٹر پيغام ميں کہا کہ سياسی تبديلی کا پاک چين دوستی پر کوئی اثر نہيں ہوگا، پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ميں ثابت قدم رہيں گے، پاک چين دوستی کی صورتحال تبديل نہيں ہوگی۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت خطے کو دہشتگردی سے پاک اور امن و استحکام چاہتا ہے، ترقیاتی چیلنجز پر توجہ، عوامی فلاح و بہبود کے خواہاں ہيں۔

    وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کشمیر کے معاملے پر مودی کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کےخواہاں ہیں، بدقسمتی سے بھارت سے تعلقات اچھے نہیں بنے،

  • اسرائیلی فوج کی کارروائیاں،17 روزے دار فلسطینی زخمی

    اسرائیلی فوج کی کارروائیاں،17 روزے دار فلسطینی زخمی

    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی کارروائیاں،17 روزے دار فلسطینی زخمی ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے مختلف واقعات میں 17 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

    فلسطین کی ہلال احمر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر تل کریم میں واقع ہادوری یونیورسٹی میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان پیش آنے والے تصادم کے واقعات میں 51 متاثرہ فلسطینیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

    بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی کارروائی میں 17 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کو اصلی گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ 34 افراد کو گیس بموں کی وجہ سے دم گھٹنے کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    موقع پر موجود افراد سے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ہادوری یونیورسٹی کے طالبعلموں کے خلاف اصلی اور ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ماہِ رمضان سے پہلے ہی اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیل میں ہونے والے چار حملوں میں اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اب تک اسرائیلی فوج کی جانب سے دو خواتین سمیت کم از کم 10 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کیے جا چکے ہیں۔

  • امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    نئی دہلی : پٹھان کوٹ واقعہ:امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان ، پاکستان کی سلامتی کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی اورکشمیریوں کے خلاف مدد مانگ لی،اس سلسلے میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور یہ بھی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اس پیغام سے پہلے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور سی آئی اے کے سربراہان کے درمیان بھی مشاورت ہوئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق امریکہ اوربھارت نے بمبئی حملوں کے مبینہ ماسٹرمائینڈ یعنی جماعت الدعوہ کے بانی سربراہ پروفیسرحافظ محمد سعید، کشمیری جماعتوں اور کشمیرکے مسئلہ پرحمایت کرنے والی قوتوں کواس حملے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اورمبینہ دہشت گردی کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ "ناقابل واپسی اقدام” کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

    دونوں ممالک کی طرف سے ڈو مور کا یہ مطالبہ وزارتی ڈائیلاگ” کے اختتام پر ان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا جس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ورچوئل میٹنگ ہوئی۔یہ بھی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی اور جوبائینڈن کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات پراتفاق کیا گیا اوراس امید کا اظہارکیا گیا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت جس کے وزیراعظم شہبازشریف ہیں وہ ضرور اس مطالبے پرعمل درآمد کرکے دکھائیں گے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو ڈومور کہنے کے حوالے سے 11 اپریل کو واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت کے شرکاء میں ریاستہائے متحدہ سے سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور سکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن III اور ہندوستان سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شامل تھے۔

    مشترکہ بیان میں بھارت اور امریکہ کے "وزراء نے دہشت گرد پراکسیوں اور سرحد پار دہشت گردی کے ہر قسم کے استعمال کی سختی سے مذمت کی اور 26/11 کے ممبئی حملے، اور پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔”

    امریکہ اوربھارت کے وزرا نے اپنے مشترکہ بیان میں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری، پائیدار اور ناقابل واپسی کارروائی کرے کہ اس کے زیر کنٹرول کوئی بھی علاقہ دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔”

    وزراء نے دہشت گرد گروپوں اور افراد کے خلاف پابندیوں اور عہدوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ جاری رکھنے، پرتشدد بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے، دہشت گردی کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال اور دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کا عزم کیا۔

    ذمہ دار ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اورامریکہ کی طرف سے شہبازشریف سے یہ بھی شکوہ کیا گیا ہے کہ پچھلی حکومت جس کے سربراہ عمران خان تھے وہ اندر سے خود کٹراسلام پسند تھے اوران کی ہمدردیاں ان قوتوں کے ساتھ تھیں جوبھارت اورامریکہ کومطلوب ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ "وزراء نے FATF کی سفارشات کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ پر بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھنے اور تمام ممالک کی طرف سے دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کی اہمیت پر بھی زور دیا،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت اور امریکہ نے اس مطالبے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی موجودہ حکومت کویہ یقین دہانی کروائی ہےکہ امریکہ اپنی حمایت جاری رکھے گا

    یاد رہے بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ واقعہ مرکزی منصوبہ ساز ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ا مسعود اظہر کو اس واقعے میں باقاعدہ طور پر ملزم نامزد کرتھا ۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں سات بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور بھارتی حکومت نے الزام عائد کیاتھا کہ بظاہر صرف عسکریت پسندوں کی طرف سے کیا جانے والا یہ حملہ اسلام آباد حکومت کی مبینہ مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔

    اس کے بعد بھارتی دفاعی ماہرین ، حکومتی اہلکار اوربھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ واقعہ کا الزامات پاکستان کی سلامتی کیے خفیہ ادارے آئی ایس آئی ، جماعتہ الدعوۃ اورکشمیری تنظیموں پرلگائے تھے ، جن کو بنیاد بنا کرامریکہ اوربھارت نے پاکستان کی موجودہ حکومت سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • نئی حکومت نئی انتظامیہ،پُرانے اورسینیئرافسران نااہل؟تتّربتّرکردیئے گئے

    نئی حکومت نئی انتظامیہ،پُرانے اورسینیئرافسران نااہل؟تتّربتّرکردیئے گئے

    اسلام آباد: نئی حکومت نئی انتظامیہ،پُرانے اورسینیئرافسران نااہل؟تتّربتّرکردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ اور ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید کو عہدے سے ہٹادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دو اہم افسران کو تبدیل کردیا، جس میں ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے بابر بخت قریشی اور ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید شامل ہیں۔

    ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے بابر بخت قریشی کا تبادلہ کرکے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید کو بھی وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا، طاہر خورشید وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔

    اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کیا تھا، جن میں گریڈ 19 کے افسر سمیر احمد سید ،محمد علی رندھاوا شامل ہیں۔

    خیال رہے وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کاامکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے پچیس بیوروکریٹس کےنام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں ، یہ افسران ن لیگ کےساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں۔

    ادھروزیراعظم آفس میں نئی ٹیم کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں بیوروکریسی میں تقرروتبادلے بھی شروع کردیے گئے ہیں۔

    خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات 20 گریڈ کے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی ہیں جب کہ پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے سُمیر احمد سید کا بھی تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی ہیں۔

    سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کی گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کی طرف سے خیرمقدم

    وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کی طرف سے خیرمقدم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس میں جشن،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔اور جشن منایا گیا ہے

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ خطےمیں امن، سکیورٹی اور ترقی کےفروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم امریکا کے ساتھ اہم تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکاکے ساتھ تعلقات کو مساوات کے اصول، باہمی مفادات پر مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ امریکہ نے اس بات پرخوشی کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت آئی ہے

    وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں ساکی نے کہا کہ ہم آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا یقینی طور پر قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

    جین ساکی نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے ،خواہ قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

  • ’برطانوی شہریت چھوڑنے انگلینڈ جارہا ہوں‘، ذلفی بخاری کا اعلان

    ’برطانوی شہریت چھوڑنے انگلینڈ جارہا ہوں‘، ذلفی بخاری کا اعلان

    اسلام آباد:’برطانوی شہریت چھوڑنے انگلینڈ جارہا ہوں‘، ذلفی بخاری کا اعلان،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کیلئے انگلینڈ جانے کا اعلان کردیا۔

    ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ جب حکومت میں آیا تھا تب ہی کہا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا اور تب ہی کہا تھا کہ مکمل طورپرپاکستان شفٹ ہوچکا ہوں۔

    ان کا کہنا تھاکہ اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے انگلینڈ جارہا ہوں، اب میرے پاس ایک ہی شہریت پاکستانی ہوگی۔ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اپنی برطانوی شہریت سرنڈرکررہا ہوں اور پھر الیکشن لڑوں گا۔
    زلفی بخاری عمران خان کو سیاست میں آنے سے پہلے سے جانتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری برطانوی شہری ہیں اور وہ اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ہمراہ مستقل طور پر تو لندن میں رہتے ہیں تاہم ان کے والدین اور دیگر رشتہ دار پاکستان میں ہی ہیں۔

    ظفر علی شاہ کے مطابق زلفی بخاری جائیداد کی خریدوفروخت کے کاروبار سے منسلک ہیں جو کہ انگلستان میں ہے اور ان کے علم کے مطابق پاکستان میں زلفی کا کوئی کاروبار نہیں ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں موجودگی کے دوران وہ تقریباً سارا دن عمران خان کے ساتھ ہی ہوتے ہیں اور ان کی ساری مصروفیات بھی انھی سے متعلق ہوتی ہیں۔

  • نظام عدل کوسلام:نورعالم نے80 سالہ بزرگ پرتشدد کےبعدمقدمے کی درخواست دے دی

    نظام عدل کوسلام:نورعالم نے80 سالہ بزرگ پرتشدد کےبعدمقدمے کی درخواست دے دی

    اسلام آباد:واہ پرانے پاکستان کےنظام عدل کوسلام:نورعالم نے80 سالہ بزرگ پرتشدد کےبعدمقدمے کی درخواست دے دی،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں نور عالم خان کی طرف سے 80 سالہ بزرگ پرتشدد اورپھرتھانے میں مقدمے کی درخواست نے پُرانے پاکستان نے نظام عدل کے سنہرے پہلووں کواجاگرکرنا شروع کردیا ہے

    اطلاعات ہیں کہ تھانہ سکرٹریٹ میں نور عالم خان کی جانب سے الزام عائد کیا ہے کہ شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں افطاری کے لئے گیا تھا توایک بوڑھے نے مجھے اچھے انداز سے نہیں پکارا اس لیے اس بدتمیز بوڑھے کو سبق سکھانے کےلیے تھانے کی ہوا کا چکھانا ضرور ی ہے

     

     

    پی پی نواز نورعالم کےضمیرکوکیوں جھنجھوڑا؟مصطفیٰ نوازنےایک شہری کومُکارسید کردیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کےنجی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو جملہ کسنے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نامعلوم شخص کو مکا مار دیا۔

     

     

     

    اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں افطاری کا اہتمام کیا گیا، افطاری کے دوران ایک شخص نے نور عالم کو فقرہ کسا جس پر رکن قومی اسمبلی کے ساتھ موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر مشتعل ہوگئے اور شہری کے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز نے بہت گندی گالیاں بھی اس شخص کو دیں اور دھمکیاں بھی دیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس شخص پرتشدد بھی کیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نورعالم بھی اس شخص کو گالیاں دیتے رہے

     

     

    ندیم افضل چن اور دیگر پیپلزپارٹی کے ارکان بیچ بچاؤ کراتے رہے۔کہا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں منحرک رکن نور عالم پر بزرگ شہری نے جملہ کسا و انہیں ارکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں نور عالم کو ’لوٹا‘ کہنے پر بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہری نے نور عالم پر جملہ کسا تو مصطفیٰ نواز کھوکھر اور منحرف ارکان مشتعل ہوگئے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی ف نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہراس شخص کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو ان کے لیے بدنامی کا باعث بنیں گے

     

  • عمران خان کےخدشات درست ثابت ہونےلگے:    نوازشریف،اسحٰق ڈارکو رعائتیں ہی رعائتیں

    عمران خان کےخدشات درست ثابت ہونےلگے: نوازشریف،اسحٰق ڈارکو رعائتیں ہی رعائتیں

    اسلام آباد :عمران خان کےخدشات درست ثابت ہونےلگے:نوازشریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکاحکم، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میان نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

    لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا تاہم سفارتی عملے نے واضح کیا کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔

    سفارتی عملے کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا ہے۔

    شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردیں ، نواز شریف کا عید کے بعد وطن واپسی کا امکان ہے. ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کا سامنا کریں گے۔

    یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اپریل کے آخر میں سعودی عرب جائیں گے اور مئی کے پہلے ہفتے میں وطن واپسی کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے تقریباً دو سال سے لندن میں مقیم ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہاؤس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نئی حکومت کو دینے سے انکار

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہاؤس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نئی حکومت کو دینے سے انکار

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جاتے ہوئے چند سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس نئی حکومت کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل ایسٹس میں وزیراعظم آفس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بھی شامل ہے جس کے باعث نئی حکومت کو معلومات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پرانے ڈیجیٹل ایسٹس کو بند کردیا، یہ اکاؤنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان کے یوٹیوب چینل کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان‘ کردیا گیاذرائع بتاتے ہیں کہ نئی حکومت کو وزیراعظم آفس کا نیا ٹوئٹرہینڈل بنا کرکام شروع کرناپڑا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان آفس کے یوٹیوب چینل کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان‘ کردیا گیا تھا۔
    وزیراعظم پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل 2019 میں بنایا گیا تھا اور یہ چینل باقاعدہ طور پر ویریفائیڈ تھا

    ادھر ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کل پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں رنگ رو ڈ سے ملحقہ گراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کل رات نو بجے پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، یہ جلسہ عمران خان کا حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا جلسہ ہے۔

    جلسے کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ ساونڈ سسٹم اور لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات ڈی جے بٹ کے سپرد کیئے گئے ہیں۔

    جلسے کے لئے 80 فٹ چوڑا 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا جارہا ہے جبکہ اسٹیج پر پر بڑی اسکرین بھی لگائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران پشاور،کراچی کے بعد مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی بھی تجویز دی گئی۔

    اجلاس عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عوام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت دی جبکہ عمران خان نے کارکنوں پر مقدمہ کے خلاف ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

    عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کل پشاور میں بڑا جلسہ کریں گے، کسی صورت اس حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری ،خسرو بختیار، علی امین گنڈاپور فرخ حبیب، شہباز گل، امین اسلم سمیت، قاسم سوری سمیت دیگر شریک ہوئے۔