Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف مہم ناقابل برداشت ہے: وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

    فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف مہم ناقابل برداشت ہے: وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

    اسلام آباد: شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کو پاکستان ہاؤس میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں پورے پاکستان سے بیورو کریسی لائیں گے، اللہ نے اچکن پہنا دی ہے، فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم ناقابل برداشت ہے، قانون اور ادارے اپنا راستہ خود لیں گے، ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ملک کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا، قانون اور ادارے اپنا راستہ خود لیں گے، ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرینگے، مجھے کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ ریکارڈ میں موجود ہے، انتخابی اصلاحات ترجیج ہے، فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم ناقابل برداشت ہے، ایسے عناصر کے خلاف قانون سخت کارروائی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوگا، نیب کو کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں کرینگے، وفاقی کابینہ ایک دو روز میں تشکیل پا جائے گی، پارلیمنٹ کا ڈیڑھ سال رہتا ہے، میرا فیصلہ اتحادی کرینگے، پیپلز پارٹی کو کابینہ میں آنا چاہیے۔

    صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا اچکن کا طعنہ دینے والوں کو کیا پیغام ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دیکھ لیں اللہ نے اچکن پہنا دی ہے، صدر مملکت کی طبیعت ٹھیک نہیں تو اللہ انہیں صحت دے۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تارکین وطن ہمارے سفیر ہیں، ان کو ووٹنگ کا پورا حق ہے، جو ممالک دوست بننا چاہتے تھے ان سے بھی تعلقات خراب ہوگئے، عمران خان نے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا، مودی کو مشورہ دیا ہے مسئلہ کشمیر حل کر کے پائیدار امن کی طرف چلیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سب سے بڑاچیلنج تباہ حال معیشت اور مہنگائی پر قابو پانا ہے، تحریک انصاف والے خزانہ خالی کر گئے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کے مستقبل پر بھی مشاورت ہوگی، 2 چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں، باتوں سے قومیں نہیں بنا کرتیں، اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، مہنگائی کم کرنے کیلئے طویل اور قلیل المدتی پلان بنا رہے ہیں، لیگی وزرا کے قلمدان نواز شریف فائنل کریں گے، سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، (ن) لیگ کی سوچ ہے اصلاحات لائیں اور الیکشن میں جائیں، اب پنجاب اسپیڈ نہیں پاکستان اسپیڈ ہوگی۔

  • جنوبی وزیرستان میں 2 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

    جنوبی وزیرستان میں 2 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید

    جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت دو جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا یہ واقعہ 11 اور 12 اپریل کی رات کو پیش آیا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردفورسزکے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجرشجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔ علاقےمیں دہشت گردکی موجودگی ختم کرنےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • روسی صدرکی مبارکباد،چین نے سی پیک پرکام جاری رکھنے کی امید کردی

    روسی صدرکی مبارکباد،چین نے سی پیک پرکام جاری رکھنے کی امید کردی

    بیجنگ :روسی صدرکی مبارکباد،چین نے سی پیک پرکام جاری رکھنے کی امید کردی،اطلاعات کے مطابق چین نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ سی پیک پر پاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکا خواہش مند ہے۔

    بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی۔

     

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اعلیٰ معیار کے سی پیک منصوبے پرپاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکاخواہش مند ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین کمیونٹی کےدرمیان مشترکہ مستقبل کے لیے بھی قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔

    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

    گزشتہ روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

  • نیویارک سب وے اسٹیشن پر دھماکا، 5 افراد ہلاک

    نیویارک سب وے اسٹیشن پر دھماکا، 5 افراد ہلاک

    نیویارک: امریکی ریاست نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن پر ایک شخص نے دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے متعدد بم بھی برآمد ہوئے ہیں، فائرنگ سے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد تک پہنچ رہے ہیں، سب وے پر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق رش کے اوقات میں بروکلین سب وے اسٹیشن میں بم پھینکنے کے بعد گیس ماسک اور اورنج کنسٹرکشن جیکٹ میں ملبوس شخص نے متعدد افراد پر فائرنگ کی۔

     

    https://twitter.com/derekcfrench/status/1513861902945902599

    پولیس نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسکولوں کو بند کروادیا گیا ہے۔

  • نورعالم کاضمیرکیوں جھنجھوڑا؟مصطفیٰ نواز   کھوکھرنے80سالہ بزرگ پرتھپڑوں کی بارش کردی

    نورعالم کاضمیرکیوں جھنجھوڑا؟مصطفیٰ نواز کھوکھرنے80سالہ بزرگ پرتھپڑوں کی بارش کردی

    اسلام آباد:پی پی نواز نورعالم کےضمیرکوکیوں جھنجھوڑا؟مصطفیٰ نوازنےایک شہری کومُکارسید کردیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کےنجی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو جملہ کسنے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نامعلوم شخص کو مکا مار دیا۔

     

     

    اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں افطاری کا اہتمام کیا گیا، افطاری کے دوران ایک شخص نے نور عالم کو فقرہ کسا جس پر رکن قومی اسمبلی کے ساتھ موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر مشتعل ہوگئے اور شہری کے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز نے بہت گندی گالیاں بھی اس شخص کو دیں اور دھمکیاں بھی دیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس شخص پرتشدد بھی کیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نورعالم بھی اس شخص کو گالیاں دیتے رہے

     

    ندیم افضل چن اور دیگر پیپلزپارٹی کے ارکان بیچ بچاؤ کراتے رہے۔کہا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں منحرک رکن نور عالم پر بزرگ شہری نے جملہ کسا و انہیں ارکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں نور عالم کو ’لوٹا‘ کہنے پر بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہری نے نور عالم پر جملہ کسا تو مصطفیٰ نواز کھوکھر اور منحرف ارکان مشتعل ہوگئے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی ف نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہراس شخص کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو ان کے لیے بدنامی کا باعث بنیں گے

     

     

  • سوشل میڈیا کریک ڈاون انصاف لائرز فورم نے بھی حرکت میں آگیا

    سوشل میڈیا کریک ڈاون انصاف لائرز فورم نے بھی حرکت میں آگیا

    اسلام آباد:سوشل میڈیا کریک ڈاون انصاف لائرز فورم نے بھی حرکت میں آگیا،اطلاعاعت کے مطابق سوشل میڈیا کریک ڈاؤن کیں خبروں کے بعد عمران خان کی کارکنان کو قانونی معاونت دینے کی ہدایت بھی سامنے آچکی ہے

    سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابل تشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے ذمہ داران کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کارکنان و سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے زیر حراست اور ہراسگی کا نشانہ بننے والے کارکنان کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین وقانون کی بالادستی کی تواناترین آوازہے عدل وانصاف پرمبنی معاشرے کے بغیر فلاحی ریاست ناممکن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابل تشویش ہے انصاف لائرز فورم مربوط حکمت عملی سےکارکنان کی معاونت کرے۔

    ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور فارمیشن کمانڈرز نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہکانفرنس میں شرکاء کو پیشہ ورانہ امور ، قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شرکا نے پاک فوج کو بدنام کرنے کی پروپیگنڈا مہم کانوٹس لیا جبکہ کانفرنس میں ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لیا گیا۔

  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس،پاک فوج کو بدنام کرنےکی پروپیگنڈا مہم کا نوٹس

    فارمیشن کمانڈرز کانفرنس،پاک فوج کو بدنام کرنےکی پروپیگنڈا مہم کا نوٹس

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، فورم کا آئین اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کا بھی نوٹس لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس میں تمام کورکمانڈرز، اسٹاف آفیسرز، فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔

    فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کا دفاع جاری رکھے گی، پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کیا جائے گا، ملکی سلامتی سب سے مقدس ہے، پاک فوج اس کی حفاظت کیلئے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی جبکہ فورم کے شرکا نے عسکری قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    کانفرنس میں فورم کے شرکا نے ہر قیمت پر آئین اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے قیادت کے قابل غور موقف ، عسکری قیادت کے آئین اور رول آف لا کے حوالے سے موقف پر بھرپور اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے، ادارے اور معاشرے کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی حالیہ پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لیا گیا اور واضح پیغام دیا گیا کہ فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس پوری فوج کی آواز ہے، پوری فوج آئین اور قانون پر عمل پیرا ہے، ہم پروپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں، جو بھی ہو جائے فوج قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔

  • برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    لندن:(امین طاہرسے)برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستان کی عدالت عظمیٰ اوراداروں کے لیے پیغام،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سنک کو لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیوں میں شرکت کرنے پرقانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت جرمانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

    میٹروپولیٹن پولیس ڈاؤننگ اسٹریٹ اور وائٹ ہال میں ہونے والے 12 اجتماعات کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے مبینہ طور پر کوویڈ کے قوانین کو توڑا ہے۔

    برطانیہ جہاں قانون سب کے لیے ایک ہے وہان برطانوی وزیراعظم کے والد کو بھی سخت جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو43 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا۔

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو بغیر ماسک پہنے خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    اناسی سالہ سٹینلے جانسن نے چند ماہ قبل بھی سفر کے دوران کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے والد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتے انگلینڈ سے باہر گزار کے آئے ہیں، واپسی کے فوراً بعد ان سے نئے قوانین کو سمجھنے میں بھول چوک ہوئی اور وہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

    اب تک، سرکاری عمارتوں میں کووڈ قانون کی خلاف ورزی پر کل 50 سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا جس میں ایک سینئر معاون نے 100 سے زیادہ ساتھیوں کو 20 مئی 2020 کو ہونے والے پروگرام میں مدعو کیا تھا اور انہیں اپنی شراب ساتھ لانے کی ترغیب دی۔

    یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا تھا جب حکومت عوام کو کھلے مقامات پر بھی ملاقاتیں نہ کرنے کا حکم دے رہی تھی، اور جنازوں سمیت سماجی میل جول پر سخت پابندیاں عائد تھیں۔

    یہ پارٹی کورونا سے متاثر بورس جانسن کے انتہائی نگہداشت سے باہر آنے کے صرف ایک ماہ بعد منعقد کی گئی تھی، اور کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس بات سے واقف تھے کہ اس پارٹی کا انعقاد ان کی واپسی پر ’ویلکم بیک‘ ایونٹ کے طور پر کیا گیا تھا۔

    اس وقت پولیس کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کر رہی تھی اور ان کے پاس بار بار قانون توڑنے یا سنگین خلاف وزریوں میں ملوث مجرمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا بھی اختیار تھا۔

     

    دوسری طرف پاکستان کی عدالت عظمی اور دیگرماتحت نظام عدل کے منہ پرطمانچہ ہے جہاں انصاف اور ریلیف صرف طاقتور کے لیے ہے اورسزا غریب اوربے سہارا شخص کےلیے ، اس کی تازہ مثال نومنتخب ہونےوالے وزیراعظم شہبازشریف پر16 ارب کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملنے کے باوجود عدالت عظمیٰ نے سب کچھ معاف اور استثنیٰ دیتے ہوئے معصوم عن الخطا قراردیتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایک نہیں دو پاکستان

  • شہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے

    شہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے

    لاہورشہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے،اطلاعات کے مطابق شہبازشریف کوابھی اقتدار میں آئے چند گھنٹے ہی ہوئے کہ انہون نے پی سی بی کوہدایت کی ہے کہ عمران خان کی تصویر پی سی بی ویب سائٹ سے ہٹا دی جائے

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان زبانی احکامات کے فوری بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر عمران خان کی جگہ شہباز شریف کی تصویر لگادی گئی ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے دفتر سے بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہٹادی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق ملک کا موجودہ وزیراعظم بورڈ کا پیٹرن انچیف ہوتا ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز ملک کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

    ادھرچیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )رمیز راجہ نے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے وہ استعفیٰ نہیں دیں گے ۔

    نجی ٹی وی "جیو نیوز” کے مطابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ نئی حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے استعفیٰ دیا تو نجم سیٹھی کو پی سی بی کے چیئر مین لگانے سے متعلق سوچا جائے گا ۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم فرائض سنبھال لیے ہیں ۔

  • وزیراعلیٰ محمود خان کا ایسا اعلان کی شہبازشریف ہوگیا پریشان

    وزیراعلیٰ محمود خان کا ایسا اعلان کی شہبازشریف ہوگیا پریشان

    پشاور: وزیراعلیٰ محمود خان کا ایسا اعلان کی شہبازشریف ہوگیا پریشان،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری ملازمین کے لئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا، یہ الاؤنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اپنے ملازمین کا ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہماری حکومت نے پورا کیا، مشکل مالی صورتحال کے باوجود پچھلے سال بھی ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

    عمران خان کے اعلان کردہ اعلانات سے سیاست کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق موجودہ وزیراعظم شہبازشریف پھراپنے فن کے ماہر ثابت ہورہےہیں اور کچھ ایسے اعلانات کررہے ہیں کہ جن سے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن سوشل میدیا نے اس قسم کی شعبدہ بازیوں کو بے نقاب کرنا شروع کردیا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آتے ہی اعلان کیا تھا کہ مزدور کہ ماہانہ اجرت پچیس ہزار کی جائے ، اس اعلان کو میڈیا کے ذریعے ایک بہت بڑا ریلیف قرار دیا جارہا ہے لیکن سوشل میڈیا کے طالب علموں نے شہبازشریف کی شعبدہ بازی کو بے نقاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ اعلان تو وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کرچکے ہیں ، اس کےساتھ ساتھ وزیراعظم پرائیویٹ سیکٹر کو بھی تنخواہیں بڑھانے کی درخواست کرچکے تھے

    اس پر سوشل میڈیا پر موجود ہزاروں صارفین نے کہا ہے کہ عجیب بات ہے شہبازشریف یہ اعلان کیوں نہیں کرتے کہ جوغیرسرکاری ملازم ہیں ان کی تنخواہیں بھی دس فیصد بڑھائی جائیں گی