Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ملک بچانا ہے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے:مریم نواز

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔مریم نواز کہتی ہیں‌کہ ملک کو بچانا ہے تو عمران خان کو گرفتار کرنا پڑے گا

    مریم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔‘

    مریم نے مزید کہا کہ ’اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے، 22 کروڑ کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔‘عمران خان کیلئے بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی کا انتظام کیا جائے: پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ دیا

    خیال رہے کہ عمران خان کیلئے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کےانتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور سکیورٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ خط میں سیکرٹری داخلہ کو کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سکیورٹی ملتی ہے، آگاہ کیا جائے۔

  • عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

    عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج رات 12 بجے تک چلے گا۔

    ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کو کہا گیا ہے آج ووٹنگ نہیں کرانی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ کا امکان ہے، آج ووٹنگ نہ کرائی گئی تو توہین عدالت اور آئین سے متصادم ہو گا۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 7 بجے تک کا وقفہ ہے۔

    دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ ہے۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو طلب کرکے پوچھا جائےگاکہ ووٹنگ کیوں نہیں کرائی؟ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکی غیرموجودگی میں ایوان کی کارروائی کون چلائے گا، فیصلہ پارلیمنٹ کرےگی۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ حکم عدولی پر عدالت اسپیکر کو شوکاز نوٹس دیکر جیل بھی بھیج سکتی ہے۔

  • ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے:چوہدری فواد حسین

    ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے:چوہدری فواد حسین

    اسلام آباد:ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے: پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، کوئی ادارہ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، چوہدری فواد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم جان چکی ہیے کہ پوری اپوزیشن آئین شکن ہے،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی بیس بیس اوور کا میچ باقی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر انتخابات کے لئے لائحہ عمل بنانا چاہئے،

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے پانچ مہینے سے زیادہ وقت مانگا جا رہا ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت بھی تباہ ہو رہی ہے،ہم الیکشن کی طرف چلے جاتے تو یہ بحران ہی ختم ہو جاتا،

    فوج اور عدلیہ کا کام نہیں ہے کہ وہ ہر وقت سیاستدانوں کے مسائل حل کرتے پھریں، سیاستدانوں کو اپنے پائوں سے آگے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے،سیاستدان آپس میں مل کر بیٹھیں اور شفاف الیکشن کا فریم ورک طے کریں، یہ سارا ڈرامہ ختم ہو جائے گا،

    چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ خچروں کا بازار لگا کر کرائسز ختم نہیں ہوتے،مارشل لاء کے حوالے سے صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار بے ضمیر لوگ ہوں گے

  • قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے حکم پر ہورہا ہے:پرویز اشرف

    قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے حکم پر ہورہا ہے:پرویز اشرف

    سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے سات بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے وفاقی وزراء اور اسپیکر کے ساتھ پوری رات مذاکرات کیے، اسپیکر نے آج ووٹنگ کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو توہین عدالت سے بچانا چاہتے ہیں، افطار کے بعد ووٹنگ کرانے کا وعدہ کیا گیا، حکومت اکثریت کھو چکی ہے، سپریم کورٹ کی توہین نہ کریں۔

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو ملک رہنے دیں جنگل نہ بنائیں، ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، کسی سازش کا حصہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نہیں آئے جب کہ اپوزیشن کے بینچز بھرے نظر آئے

    ادھر آج خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد ہونا ہی ہونا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد ہونا ہی ہونا ہے، رات بارہ بجے تک وقت ہے، ہم انتظار کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت ختم ہونے کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے۔

  • سینیئر وفاقی وزیر اوراسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کس بات پرہوئی:وجہ سامنے آگئی

    سینیئر وفاقی وزیر اوراسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کس بات پرہوئی:وجہ سامنے آگئی

    قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے ایک سینیئر وفاقی وزیر اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر کی تلخی ہوئی، تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔

    ذرائع کے مطابق اس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کیلئے کی تھی۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی پارٹی کے 20 منحرف اراکین کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کروا دیا۔

    ریفرنس پارٹی چیئر مین عمران خان کی طرف سپیکر کو بھجوایا گیا، ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سپیکر کے حوالے کر دیا، 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔

    ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی ائی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی، منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے، شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا، منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔

  • روس کا یوکرین کے گولہ بارود کے ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

    روس کا یوکرین کے گولہ بارود کے ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

    یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 45 واں روز ہے۔ روسی افواج نے یوکرین کے بنیادی عسکری ڈھانچے کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ اس دوران روسی افواج کی نگاہیں ڈونباس کے خطے پر مرکوز ہیں۔

    روسی وزارتِ دفاع کے اعلان کے مطابق یوکرین میں بولٹاوا کے علاقے اور میرہورڈ فضائی اڈے میں گولہ بارود کے متعدد ڈپو تباہ کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح ایک دن کے اندر یوکرین کی 85 عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

     

    روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اِس کے علاوہ انتہائی درست نشانے پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے دنیبرو بٹروویسک کے علاقے میں بھی گولہ بارود کا ایک ڈپو تباہ کر دیا گیا۔

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے اعلان کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں سینکڑوں یورپی اجرتی جنگجوؤں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روسی انٹیلی جنس نے اُن اُجرتی جنگجوؤں کی باہمی گفتگو بھی ریکارڈ کرلی جو 6 زبانوں میں جاری تھی۔

     

    اس سے قبل روسی فضائیہ نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین میں 54 فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران یوکرین کے جنوب میں اوڈیسا میں میزائلوں اور گولہ بارود کے ایک گودام کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

    یوکرین میں 6 ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری روسی فوجی آپریشن کے نتیجے میں اب تک 40 لاکھ افراد بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یوکرین کی ایک چوتھائی آبادی دیگر ممالک میں پناہ کے حصول کے لیے نقل مکانی بھی کر چکی ہے۔

  • پارلیمنٹ کی بیحرمتی کی گئی:مقدس ایوان کی توہین کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے

    پارلیمنٹ کی بیحرمتی کی گئی:مقدس ایوان کی توہین کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے

    لاہور:پارلیمنٹ کی بیحرمتی کی گئی:مقدس ایوان کی توہین کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،اطلاعات کے مطابق ابھرتےہوئے قانون کے نئے طالب علم اورپاکستان کے سیسی منظرنامے پرگہری نظررکھنے والے نوجوان رہنما مصطفیٰ لقمان کہتے ہیں کہ جو کچھ ایوان میں ہوا وہ اچھا نہیں تھا

     

    https://twitter.com/MustafaLucman/status/1512742866732257283?t=ZgD3kPFMsHsz5lrljCI0ZQ&s=08

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں مصطفیٰ لقمان نے کہا کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے دیکھ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں کچھ بہترنہیں ہورہا ہے ، اس ایوان کی بیحرمتی کی گئی جس سے قانون کودھچکا لگا اوریہ دھچکا اچھا ثابت نہیں ہوگا

    اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک آدمی کی انا کی تسکین کے لیے پارلیمنٹ کو بدنام کیا گیا اور اسے ایک مذاق بنا دیا گیا۔ وہ لوگ جو اس ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کو جھنجھوڑنے کی کوشش میں پارلیمنٹ کی اس بے حرمتی میں ملوث تھے۔ ان کا بھی ایک دن احتساب ہو گا۔

    ادھر آج قومی اسمبلی میں اجلاس جاری ہے پینل آف چیئر امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ عدالت کا احترام ہم پر لازم ہے، لیکن عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کی بجائے ووٹنگ کو تاخیر کا شکار کرنے پر اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پینل آف چیئر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

     

     

  • ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں:فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں:فیاض الحسن چوہان

    ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں۔

    ن لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر فیاض الحسن چوہان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی صورت میں آئینی اور قانونی طور پر عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے زیر نگرانی پنجاب کا صوبہ چل رہا ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ کس طرح 150 سے زائد پنجاب کے ایم پی ایز کو ہوٹلوں میں بند کیا گیا، انکی حکمت عملی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں، یہ لوگ عوام کے ذہنوں کو خراب نا کریں، یہ لوگ عوام کے سامنے کھل کے آگئے ہیں، ان لوگوں کی خاندانی روایت یہی ہے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمان کا بیان کہ پنجاب بغیر حکومت کے چل رہا ہے، حقیقت سے دور ہے۔

    واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے۔علیم خان آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌ ، ہم سب کو جانتے ہیں کون کون کس پانی میں ہے ، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ اے ٹی ایم مشین کس طرح استعمال ہوتی رہی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو بھارت سے محبت ہوگئی خارجہ پالیسی اچھی لگنے لگ گئی ہے، کل رات سے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہمیں کالز کی جا رہی ہیں عمران خان کے متعلق رائے لینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گندے کپڑے چوک میں جاکر نہیں دھونا چاہتے عمران خان کو بھارت بہت پسند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے اقتدار لیا تو پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا اب لاڈلا بچہ روند ی پر اتر آیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کارروائی نہ چلا کر سپریم کورٹ کی توہین کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کو معلوم ہے کوئی وزیر اعلی نہیں عثمان بزدار نگران وزیر اعلی ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی بڑی ٹرانسفر پوسٹنگ نگران وزیر اعلی نہیں کرسکتے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ہٹانے کی پٹیشن ن لیگ نے دائر کر دی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حیرت ہے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، کپتان فئیر پلے پر یقین رکھتا ہے

  • علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں،آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌:عظمیٰ بخاری

    علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے ہیں،آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌:عظمیٰ بخاری

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے۔علیم خان آج بڑے نیک بن رہے ہیں‌ ، ہم سب کو جانتے ہیں کون کون کس پانی میں ہے ، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ اے ٹی ایم مشین کس طرح استعمال ہوتی رہی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو بھارت سے محبت ہوگئی خارجہ پالیسی اچھی لگنے لگ گئی ہے، کل رات سے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہمیں کالز کی جا رہی ہیں عمران خان کے متعلق رائے لینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گندے کپڑے چوک میں جاکر نہیں دھونا چاہتے عمران خان کو بھارت بہت پسند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے اقتدار لیا تو پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا اب لاڈلا بچہ روند ی پر اتر آیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کارروائی نہ چلا کر سپریم کورٹ کی توہین کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کو معلوم ہے کوئی وزیر اعلی نہیں عثمان بزدار نگران وزیر اعلی ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی بڑی ٹرانسفر پوسٹنگ نگران وزیر اعلی نہیں کرسکتے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ہٹانے کی پٹیشن ن لیگ نے دائر کر دی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حیرت ہے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، کپتان فئیر پلے پر یقین رکھتا ہے یہ بال ٹیمبپرنگ کی پیداوار ہے، عمران خان کہتا ہے دو گھنٹے تک کرسی پر رہنے دو۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے چیمبر میں لائحہ عمل تیار کر لیا ہے اگر سپیکر ٹائیگر فورس بنیں گے تو ان کی حالت قانون کے ہاتھوں بری ہوگی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی بھی اتحادی کو وزیر دینے کےلئے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، علیم خان نے کسی عہدے یا وزارت پر نہ خواہش کا اظہار کیا لیکن پارٹی قیادت مل کر فیصلہ کرے گی۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کے پی میں باپ اے این پی اور آزاد اراکین بھی ہمارے ساتھ ہیں ، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کا فیصلہ درست ہے ممبرز خود ہی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے، چینی سکینڈل پر صرف جہانگیر ترین ہی نہیں ہاشم جواں بخت، مونس الہی اور خسرو بختیار کا بھی نام رہا ہے۔

     

     

  • سفاک بھائیوں کےہاتھوں 2 بہنوں کا قتل:6سہیلیوں نےمحبت میں خودکشی کرلی

    سفاک بھائیوں کےہاتھوں 2 بہنوں کا قتل:6سہیلیوں نےمحبت میں خودکشی کرلی

    رنگ پور: بھائیوں نے جائیداد میں اپنا حصہ مانگنے پر دو سگی شادی شدہ بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں کڑی علی مردان میں دوہرے قتل کی واردات کا واقعہ پیش آیا، جہاں جابر اور ناصر نامی بھائیوں نے اپنی سگی بہنوں نسرین بی بی اور شاذیہ بی بی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ شادی شدہ بہنیں بھائیوں سے جائیداد کے حصول کے لئے ملتان سے رنگپور آئی تھی لیکن بھائی وراثت میں ملی جائیداد بہنوں سے ہتھیانا چاہتے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ بہنوں کے جائیداد دینے کے انکار پر سگے بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔

    ڈئ پی او مظفرگڑھ طارق ولایت کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھرشادی سے انکارپرلڑکی نے تو خودکشی کی ساتھ ہی اس کی سہیلیوں نے بھی اپنی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہار(بھارت) کے ضلع اورنگ آباد میں لڑکی کو ایک نوجوان سے محبت ہوگئی جس کے بعد لڑکی نے لڑکے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی۔ جسے نوجوان نے مسترد کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی سے انکارپرلڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اورواپس گھرآکر زہریلی چیزکھا لی۔

    واقعے کے بعد جب لڑکی کی 5 سہیلیاں اس کے گھر پہنچیں تو سہیلی کی یہ حالت دیکھ کر انہوں نے بھی زہریلی چیزنگل لی جس کے نتیجے میں تین کی موت واقع ہوگئی۔ باقی تین لڑکیوں کو مگدھ میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

    پولیس نے تینوں لڑکیوں کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

    واقعہ اورنگ آباد ضلع کے کسما تھانہ علاقہ کے چریلا گاؤں میں پیش آیا جہاں 6 سہیلیوں نے زہریلی چیزکھا کرزندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔