Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا

    اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا

    اسلام آباد: اورتم ہمت نہ ہارو اورغم نہ کھاؤ،اگرتم ایمان والےہوتوتم ہی غالب آؤ گے:عمران خان نے پیغام الٰہی شیئرکردیا،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔یہ پوسٹ قرآن مجید میں اللہ کی طرف سے مومنوں کے لیے پیغام فتح ہے

    یاد رہے کہ آج ہفتے کی صبح قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے دس بجے شروع ہونے کے بعد دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیا گیا جو اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اجلاس نمازِ ظہر کے بعد دوبارہ شروع ہوگا۔

    تاہم ووٹنگ سے قبل عمران خان نے انسٹاگرام پر قرآنی آیات شیئر کیں۔

    عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سورۃ آل عمران کی 139ویں آیت شیئر کی گئی جس کا ترجمعہ ہے کہ ‘ اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے ‘۔

    وزیر اعظم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر ان کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

    سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈھائی گھنٹے ملتوی رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔

    اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی اور پھر قومی ترانہ پڑھا گیا۔

    آج ہونے والے اہم اجلاس کے لیے ممبران قومی اسمبلی ایوان میں اپنی نشستوں پر براجمان ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 51 ارکان موجود ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان ابھی تک اسمبلی ہال نہیں پہنچے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اجلاس کی صدارت شروع کرتے ہوئے کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق من و عن کارروائی کروں گا۔

  • عمران خان انگلی کٹواکر خود کو شہید ثابت کرنا چاہتے ہیں: بلاول

    عمران خان انگلی کٹواکر خود کو شہید ثابت کرنا چاہتے ہیں: بلاول

    اسلام آباد:عمران خان انگلی کٹواکر خود کو شہید ثابت کرنا چاہتے ہیں: اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد عمران خان کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔

     

     

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 3 سال سے حکومت میں ہیں کسی پاکستانی کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا، ہم نےان کوپارلیمان ،عدالت میں شکست دلائی۔

     

     

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد تحریک کے ذریعے جمہوری طریقے سے ہی وزیراعظم کو ہٹایا جارہا ہے اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ انگلی کٹا کر خود کو شہید ثابت کریں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 3سال قوم سے جھوٹ بولا، جاتے جاتے آئین شکنی کی اور عمران خان کو پتا ہے کہ وہ سازش سے نہیں جمہوری طریقے سے ہٹ رہے ہیں۔

     

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں مراسلے کے پیچھے کوئی سازش نہیں، اگر باہر سے مداخلت ہورہی ہے تو ہم نہ صرف مذمت کریں گے بلکہ روکیں گے، ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ بیرونی مداخلت ہے تو سامنے آئے۔

     

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے خط عدالت نے نہیں دیکھا، کیا عدالت میں خط پیش کیا؟ ہمارا مطالبہ تھا کہ خط عدالت میں پیش کرو، وزیراعظم نے عدالت میں خط پیش کیا نہ قومی اسمبلی میں لارہے ہیں۔

     

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پچھلے سیشن میں یہ بھاگے اور بھاگتے بھاگتے آئین شکنی کردی ،ہماری اکثریت ہے،جو ہم سیشن دکھا چکے ہیں۔

     

     

    اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے یکطرفہ الیکٹورل ریفارم کرایا،انہوں نے نہ صرف ہم سے بلکہ اتحادیوں سے بھی مشاورت نہیں کی جبکہ ہم الیکٹورل ریفارم مکمل کرتے ہی نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا مؤقف اور پروگرام عوام کے سامنے رکھیں۔

     

  • بھارت پسند ہے تو وہیں چلے جائیں پاکستان کی جان چھوڑیں:مریم نواز

    بھارت پسند ہے تو وہیں چلے جائیں پاکستان کی جان چھوڑیں:مریم نواز

    اسلام آباد:بھارت پسند ہے تو وہیں چلے جائیں پاکستان کی جان چھوڑیں ، یہ کہنا تھا مریم نواز کا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب پرسخت ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان کواب جانا ہی پڑے گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان داغتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہکوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اسکی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔ بھارت اگر اتنا پسند ہے تو وہیں شفٹ ہو جائیےاورپاکستان کی جان چھوڑیے۔

    مریم نواز آگے چل کرکہتی ہیں‌کہاقتدار کے لیے اس طرح کسی کو روتے پہلی بار دیکھا ہے۔رو رہا ہے کہ میرے لیے کوئی نہیں نکلا۔او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو،غریب عوام کو ان ساڑھے تین سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، تل تل کر کے مارا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی! جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا!

    مریم نواز کہتی ہیں‌کہ جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ستائیس تحریکیں آئیں۔ کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہی کیا۔ واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا — آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا !

    یاد رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اتوار کو پر امن احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہر نکلوں گا، سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں، فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدلیہ کا جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کرتے ہیں

  • سپریم کورٹ کےفیصلےنےملک وقوم کومشکلات ومصائب میں دھنسا دیا: شیخ رشید

    سپریم کورٹ کےفیصلےنےملک وقوم کومشکلات ومصائب میں دھنسا دیا: شیخ رشید

    اسلام آباد:سپریم کورٹ کےفیصلےنےملک وقوم کومشکلات ومصائب میں دھنسا دیا:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر پھیلی، بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتی اور بندے خریدتی ہیں، 3 ماہ پہلے ہی کہا تھا استعفے دو یا اسمبلی توڑ دو۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب میں کہتا تھا اسمبلی توڑدو، گورنر راج لگا دو میں اس وقت بھی ٹھیک تھا،3 ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دے دو یا اسمبلی توڑ دو، اس کیس میں تمام طاقتیں ایکسپوز ہوچکی، عمران خان کو کہہ چکا کہ استعفے دے دیں، زندہ قوم محسوس کر رہی ہے کہ گندی نالی کی اینٹوں کو اقتدار کے محل میں لگایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سمجھ رہا ہے قوم کو سمجھ نہیں تو یہ غلط ہے، قوم کو سب سمجھ آگیا، میں نے عمران خان کو جو مشورے دیے آج سچ ثابت ہو رہے ہیں، بیرونی قوتیں ہماری خودداری پر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔

    ادھروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے، آپ دیکھتے اور یہ سارے ملکر بھی ہمیں نہیں روک سکتے کیوں کہ قوم ہمارے ساتھ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کا عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے لیے ملک بھر میں جلسے کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا اور خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز لی گئیں جس پر اراکین نے خط کی سیکریسی اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔

  • پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد

    پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد

    پشاور:پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔

    اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے۔سردار بابک نے کہا کہ بوکھلاہٹ کی وجہ سے اسمبلی رولز پر حملہ اور ہو رہے ہیں۔

    ممبر صوبائی اسمبلی خوشدل خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اراکین کی تعداد 20 فی صد سے زیادہ ہے۔

    چند روز قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے کہا تھا کہ کےپی اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے رابطے شروع ہو گئے ہیں عثمان بزدار کی طرح محمودخان سے بھی حکومتی اراکین نالاں ہیں۔

    بلاول آفریدی نے کہا کہ حکومتی اراکین سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں بھی عدم اعتماد کی تحریک پر رضامند ہو چکی ہیں۔

    بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی اے پی کے ارکان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

    یاد رہے گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

    لیگی ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان،خلیل طاہر سندھو،خواجہ سلیمان رفیق نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

    چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد کے متن میں لکھا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔

  • عمران خان کوبیرونی سازش کےتحت ہٹایاجارہا ہے:  فضل الرحمن اوردیگرمرکزی کردارہیں:جلیل شرقپوری

    عمران خان کوبیرونی سازش کےتحت ہٹایاجارہا ہے: فضل الرحمن اوردیگرمرکزی کردارہیں:جلیل شرقپوری

    لاہور:مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔میاں جلیل شرقپوری کہتے ہیں کہ بڑے افسوس کا ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ اس سازش کوعملی جامہ پہنانے میں‌ وہ ساتھ رہے ہیں جن کی سیاست پاکستان میں جبکہ ان کا مستقبل امریکہ اور برطانیہ میں ہے

    میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور ساتھ ہی رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیا الیکشن ہی بہتر راستہ تھا، ہمارے بڑوں نے سستا آٹا چینی کے لیے قربانیاں دے کر پاکستان نہیں بنایا تھا، یورپی طاقتوں کے سامنے اسلامی تشخص منوانے والا عمران خان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے اس مولانا کو آگے لگایا ہوا ہے جو شروع سے اب تک پاکستان مخالف ہیں۔

    ادھروفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے جمعے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی سازش کیخلاف لیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے جو دھمکی آمیز لیٹر کی تحقیقات کریگا۔

    فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ یہ کمیشن تحقیقات کرے گا کہ لیٹر میں میں رجیم چینج کی دھمکی موجود ہے یا نہیں، سازش کہاں سے بنی، مقامی ہینڈلر کون ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کابینہ نےعالمی سازش کوسامنےرکھ کر کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ مخصوص لوگ ہیں جنہیں معلوم تھا کہ یہ سازش کہاں بنی، غیرملکی ایمبیسی سے8 سے زائد منحرف اراکین کو اپروچ کیا گیا، منحرفین نےان سےملاقاتیں کیں اور کمٹمنٹس کیں، ان ملاقاتوں کے ریکارڈ خفیہ اداروں کے پاس موجود ہیں، کمیشن تفصیلات کا جائزہ لے گا اور اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بنا سکےگا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان پراعتماد کااظہار کیا اور اعتماد کا اظہار کرکے قرارداد بھی منظور کی۔ ہم کہیں نہیں جارہے،عمران خان وزیراعظم ہیں اور رہیں گے، پنجاب میں بھی منحرفین کو نوٹسز بھیج دیے ہیں ہم قانون کے مطابق آگےبڑھیں گے۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ لیٹر کا مواد کل تمام ممبران اسمبلی کےسامنے رکھا جائیگا۔

  • ‘مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیےگا’:فیصل جاوید خان

    ‘مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیےگا’:فیصل جاوید خان

    اسلام آباد :‘مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا’:اطلاعات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہے بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے۔

     

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا نہیں ہے وہ ہار چکے ہیں، مٹھائی پھر ضائع، الفاظ یاد رکھیے گا، آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ۔

    فیصل جاوید نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے اور کپتان آج شام ایک اہم اعلان کرینگے وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔

     

     

    پی ٹی آئی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیم ابھی باقی ہے، آج شام اور کل بھی سرپرائز ملیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصل آنے سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول کرینگے جب کہ فضل الرحمٰن نے کل کہا تھا کہ اسمبلیاں بحال نہ کیں توفیصلہ تسلیم نہیں کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا ہر کسی کو حق ہے، لیکن فیصلے پر عمل درآمد کوئی نہیں روک سکتا، فلور کراسنگ پر ہم نے بھی پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی جلدی ہونا تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب کےاندر کوئی بھی چیز غیر آئینی نہیں ہوئی، اسمبلی چلانے سے متعلق تمام اختیارات اسپیکر کو حاصل ہیں، ڈپٹی اسپیکرسےاختیارات آرٹیکل235کےتحت واپس لیےگئے۔

    فیاض الحسن چوہان جو کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان بھی ہیں نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ گئے، میں بھی پیر کو درخواست دائر کرونگا۔

     

  • مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے نیا بھارتی حربہ

    مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے نیا بھارتی حربہ

    سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے نیا بھارتی حربہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کشمیری پنڈتوں کی بحالی کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پنڈتوں کی بحالی کی آڑ میں وادی کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو بسانے کے لیے الگ کالونیاں تعمیر کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو مقبوضہ وادی میں اپنے مقامات پر واپس جانے کا پوراحق ہے لیکن انہیں بھارتی فوجیوں کے تحفظ میں منتخب بستیوں میں بسانے کا کوئی جواز نہیں ۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بہت سے پنڈت خاندان اپنے مسلمان پڑوسیوں کے ساتھ وادی کشمیر میں خوشی سے رہ رہے ہیںجبکہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت پنڈتوں کو الگ کالونیوں میں آباد کرکے مقبوضہ علاقے میں سماجی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی حکومت وادی کشمیر میں پنڈتوں کی آڑ میں ہندو انتہا پسندوں کو بسانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں فوجیوں کو مستقل طور پر آباد کرنے کے لیے فوجی کالونیاں قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت بین الاقوامی قانون کے تحت پابند ہے کہ وہ مقبوضہ علاے کی آبادی کو تبدیل نہ کرے لیکن وہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے بھارتی اقدمات کو روکے۔

  • مودی حکومت بھی شیربن گئی:کشمیریوں کوکچلنےکیلیئے ایجنسیوں کوحکم دے دیا:تاریگامی

    مودی حکومت بھی شیربن گئی:کشمیریوں کوکچلنےکیلیئے ایجنسیوں کوحکم دے دیا:تاریگامی

    کنور: کشمیری سیاست دان اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میںسیاسی مخالفین کو ڈرانے اور خاموش کرانے کے لیے تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔

    محمد یوسف تاریگامی نے جو کہ پارٹی کنونشن میں شرکت کے لیے بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کنور میں ہیں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت اپنے مخالفین کے خلاف تفتیشی ایجنسیوں کا ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے۔

    ان کا یہ تبصرہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جمعرات کو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو طلب کرنے کے بعد سامنے آیا۔فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور کئی دوسرے لیڈیوں کو بھی بھارتی تحقیقاتی اداروں کی طرف سے طلب کیا جاچکا ہے۔

    انہوں نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہ طریقہ ہے جس سے بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں امن بحال کرنے جا ررہی ہے۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہ انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ(ای ڈی)، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور این آئی اے کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں چھاپوں کی کھلی چھٹی دی گئی ہے اور مخالفین پر کالا قانون یو اے پی اے لاگو کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا یہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماﺅں کو ڈرانے اور نیچا دکھانے کی کوشش ہے تاہم ہم اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے۔ محمد یوسف تاریگامی نے مزید کہا کہ بھارت کا کشمیر میں ترقی کا دعویٰ قطعی طور ہر بے بنیا د ہے ۔

  • آج صبح سےلاہورکےمختلف علاقوں میں بجلی پوری نہیں‌:کم وولٹیج ہیں:خیرتوہے؟:مبشرلقمان

    آج صبح سےلاہورکےمختلف علاقوں میں بجلی پوری نہیں‌:کم وولٹیج ہیں:خیرتوہے؟:مبشرلقمان

    لاہور:آج صبح سےلاہورکےمختلف علاقوں میں کم وولٹیج ہے:خیرتوہے؟رمضان المبارک میں لوگ پریشان ہیں:اطلاعات کے مطابق اس وقت لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس پریشانی کا سب سے زیادہ شکار روزہ دار ہیں

     

    عوام الناس کی اسی پریشانی کودیکھتے ہوئے سینئر صحافی مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرواپڈا والوں سے اور ان لوگوں سے جو بجلی کے معاملات کے ساتھ منسلک ہیں کہ یہ صورت حال ڈیفینس کے ایریا میں ہے یا لاہور کے دیگر علاقون میں بھی لوگ اسی مسئلے کا شکار ہیں ،

    ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ امید لیکر بیٹھے تھے کہ کہیں سے کوئی اچھا جواب مل جائے گا جس سے اس مسئلے پر قابوپانے میں آسانی رہے گی لیکن افسوس اس بات کا کہ اہل لاہورکچھ اچھے مزاجوں اور رویے کے حامل شہری ثابت نہیں ہوئے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں نے ایک سادہ سا سوال پوچھا تھا مگرافسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ مجھے نفرت انگیز پیغامات مل رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان میں سے کچھ روزہ دار بھی ہوں گے۔

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مجھے یہ جوابات سُن کرکچھ یہ احساس سا ہورہا ہے کہ یہ کیسے منہ پھٹ لوگ کہ جن کو پتہ ہی نہیں‌ کہ کسی کے بارے میں کس قدر محتاط زبان استعمال کرنی چاہیے ، وہ کتہے ہیں‌کہ اصل میں یہ وہ تربیت ہے جو ان کے والدین اور رہنماؤں نے ان کو دی ہے

     

     

    مبشرلقمان بڑے افسوس کے ساتھ کہتے ہیں کہ بیوقوفوں پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کتنے احمق نظر آتے ہیں۔ان کا یہ رویہ ان کےلیے کس قدر نقصان دہ ہے