Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات:کل کون ہوگا کامیاب سب نے امیدیں‌ لگا لیں‌

    13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات:کل کون ہوگا کامیاب سب نے امیدیں‌ لگا لیں‌

    پشاور: 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات:کل کون ہوگا کامیاب سب نے امیدیں‌ لگا لیں‌ ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ اتوار کو ہو گی، مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

    پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، بنوں تحصیل بکاخیل میں پولنگ کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پولنگ صبح 30۔9 بجے سے شام 30۔5 بجے تک ہو گی۔

    صوبے کے 13 اضلاع میں ری پولنگ میئرسٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اورویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو گی، انتخابات کےپہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پرتوڑ پھوڑ،ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

    اُدھر ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے لئے بلدیاتی انتخاب کا ٹاکرا کل ہوگا، پولنگ کے لیے مجموعی طورپر 302 پولنگ سٹیشنز اور 1039 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، سٹی مئیر کی نشست کے لیے مجموعی طورپر 3لاکھ 44ہزارووٹر اپناحق رائے دہی کااستعمال کرینگے۔

  • قوم کو جوئے پرلگا دیا،سب کچھ بند کردیا،قذافی سٹیڈیم کے نواح میں رہنے والی خاتون برس پڑی

    قوم کو جوئے پرلگا دیا،سب کچھ بند کردیا،قذافی سٹیڈیم کے نواح میں رہنے والی خاتون برس پڑی

    لاہور:قوم کو جوئے پرلگا دیا،سب کچھ بند کردیا،قذافی سٹیڈیم کے نواح میں رہنے والی خاتون برس پڑی:اطلاعات کے مطابق ایک طرف لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہورہےہیں تو دوسری طرف عوام خوار ہورہےہیں‌ ، اس حوالے سے عوام الناس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ،

    سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں جن میں اہل لاہور نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے ، ایک خاتون جو کہ اپنے گھر کو جانا چاہتی ہیں پولیس والوں انہیں اس لیے روک رکھا ہےکہ چونکہ پی ایس ایل کی وجہ سے ٹریفک پلان تبدیل ہے اس لیے آپ اس راستے سے اپنے گھر کو واپس نہیں جاسکتی ہیں

     

    یہ خاتون اپنی بے بسی پر آہ وکناں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ عجیب معاملہ ہےکہ پی ایس ایل کے نام پر قوم کو بخار چڑھا دیا گیا ہے ، ہر طرف اس ٹورنامنٹ کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور اس حد تک پریشان ہیں کہ کسی کو کوئی سمجھ نہیں آرہی

    خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ جوئے کے سوا یہ کیا ہے، قوم کو باندھ کرجکڑ کردیا گیا ہے اور ہر کوئی کاروبار کرنے سے محروم ہے ، لوگوں کو ایمرجسنی کہیں جانا ہوتو وہ بھی نہیں جاسکتے ،

    خاتون کا کہنا تھا کہ یہ انداز درست نہیں کہ ایک کھیل کےنام پرقوم کےساتھ کھلواڑ کیا جائے ، لوگوں کو اپنے امورتو نمٹانے دیئے جائیں ناکہ عوام کو پابند دیوار کردیا جائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ہمیں‌ایسی حرکتوں سے باز آجانا چاہیے

     

     

     

  • شاہ محمود قریشی نے وزرا کی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ ساتھ  شہزاد ارباب کی اہلیت پر بھی سوال اٹھا دیئے

    شاہ محمود قریشی نے وزرا کی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ ساتھ شہزاد ارباب کی اہلیت پر بھی سوال اٹھا دیئے

    اسلام آباد :شاہ محمود قریشی نے وزرا کی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ ساتھ شہزاد ارباب کی اہلیت پر بھی سوال اٹھا دیئے،اطلاعات کے مطبق وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھا دیئے، وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھ دیا۔

    شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کو 11 واں درجہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ اس دوران وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں اور وزارت کے امور پر کبھی کسی نے تشویش کا اظہار نہیں کیا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ 30 فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈلائن نہیں دی گئی، وزارت خارجہ کی اس درجہ بندی سے جائزہ کمیٹی کے طریقہ کار پر سوال اٹھتے ہیں۔
    وزیراعظم کی جانب سے بہترین وزارتوں میں وزارت خارجہ کو شامل نہ کرنے پر وزیر خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خط لکھ دیا جس میں وزارتوں کی گریڈنگ کا طریقہ کار دریافت کیا گیا ہے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کے بعد اب شاہ محمود قریشی نے بھی سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھا ہے جس میں وزارت خارجہ کو 11واں نمبر دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا ہے کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26 میں سے 22 اہداف حاصل کیے، دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف پورے کیے، وزارت خارجہ نے یقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیر التواء نہ رہے، اس دوران وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا، 30 فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنز نہیں دی گئیٕں، وزارت خارجہ گریڈنگ کے اس طریقہ کار پر سوالات اٹھاتی ہے واضح کیا جائے کہ وزارتوں کی گریڈنگ کس طریقہ کار کے تحت کی گئی۔

  • نواب شاہ:زرعی زمین تنازعہ پرفائرنگ:ایس ایچ او سمیت 5افراد جاں بحق،8زخمی:پولیس

    نواب شاہ:زرعی زمین تنازعہ پرفائرنگ:ایس ایچ او سمیت 5افراد جاں بحق،8زخمی:پولیس

    نواب شاہ:زرعی زمین تنازعہ پرفائرنگ:ایس ایچ او سمیت 5افراد جاں بحق،8زخمی:پولیس ،اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے نواب ولی محمد کچے کی زمین پر بھنڈ اور زرداری برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    نواب شاہ کے قریبی علاقے نواب ولی محمد میں زمین کے تنازعہ پر زرداری برادری اور بھنڈ برادری میں خونی تصادم ہوگیا۔ دونوں برادریوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بجق ہوگئے۔ موقع پر پہنچنے والے ایس ایچ او مرزا پور عبدالحمید کھوسو بھی فائرنگ کی زد میں آگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی ہونے والے کو قاضی احمد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اندرونِ سندھ کے ضلع خیر پور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئےتھے۔

    اس واقعہ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں گل حسن منگنیجو میں پیش آیا جہاں کئی روز سے دو گروپوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ منگل کے روز فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئےتھے ۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

  • غیرملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پرشدید تحفظات:چیف ایگزیکٹوPIAارشد ملک کا وزیراعظم کوخط

    غیرملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پرشدید تحفظات:چیف ایگزیکٹوPIAارشد ملک کا وزیراعظم کوخط

    لاہور:غیر ملکی ائیرلائن کو ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر شدید تحفظات ہیں:چیف ایگزیکٹوپی آئی اے ارشد ملک کا وزیراعظم کوخط،اطلاعات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ارشد ملک نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے ، جس مین غیر ملکی ائیر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر پی آئی اے سمیت ملک کی دیگر ائیرلائنز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

    قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ غیرملکی ائیر لائن کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے سمیت دیگر ملکی ائیر لائنز کو سخت نقصان ہوگا۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، امریکا سمیت بیرونی دنیا کے ممالک اپنی مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن پاکستان میں ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت سے قلیل مدت میں مقامی ائیر لائنز کو شدید نقصان ہوگا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں لہٰذا مقامی ائیر لائنز انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لیے ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

    واضح رہےکہ غیر ملکی ائیر لائن ائیر عربیہ اور پاکستان کی فلائی جناح ائیر کا فلائٹ آپریشن کا معاہدہ ہوا ہے جس کے ذریعے ائیر عربیہ اپنے جہاز فلائی جناح کے ذریعے پاکستان میں ڈومیسٹک سیکٹر پر چلائے گی۔

  • بھارتی عدالت نے 8 کشمیریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے:ظلم کا سلسلہ جاری

    بھارتی عدالت نے 8 کشمیریوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے:ظلم کا سلسلہ جاری

    نئی دہلی:بھارت کی ایک عدالت نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات میں 8 کشمیریوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں
    ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پیش کردہ ایک درخواست پر غلام نبی خان، عمر فاروق شیرا، منظور احمد ڈار، ظفر حسین بٹ، نذیر احمد ڈار، عبدالمجید صوفی، مبارک شاہ اور محمد یوسف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔۔ عدالت اس معاملے کی مزید سماعت 30 مارچ کو کرے گی۔

    یاد رہے کہ صرف جنوری 2022 ء میں 22 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور 17 کو بدترین تشدد کے ذریعے زخمی کر دیا گیا اور اگر 5 اگست 2019 ء سے لے کر 31 دسمبر 2021 ء تک کی تفصیلات پر نظر ڈالی جائے تو اس عرصہ میں شہید کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 681 بنتی ہے۔ ان میں 13 کشمیری خواتین بھی شامل ہیں جبکہ119 کشمیری نوجوان ناجائز قابض بھارتی فوج کے عقوبت خانوں میں تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ گھروں میںآئے روز کی جانے والی تلاشیوں کے دوران خواتین سے دست درازی سے مشتعل ہو کر بھارتی فوجیوں سے اُلجھنے والے 55 کشمیری موقع پر اپنے ہی گھر میں ماں باپ و بہن بھائیوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنائے گئے ۔

    اسی طرح کی تلاشیوں کے دوران 17 خواتین کو عصمت دری کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بھارتی فوج پر پتھر برسانے کے جرم میں کمسن بچوں کو گرفتار کیا گیا۔ لمینگی کی انتہا یہ ہے کہ گرفتار کیے گئے بچوں کی رہائی کیلئے کشمیریوں سے بھاری رشوتیں وصول کرنے کے علاوہ بچوں سے قریبی رشتہ رکھنے والی خواتین کی آبرو ریزی تک کی گئی۔ ان واقعات کو منظر عام پر لانے کے جرم میں 2 کشمیری صحافی شہید کردیئے گئے۔

    ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ابھی بھی 8 ہزار کشمیری بغیر مقدمات کے جیلوں میں بند ہیں۔ بیشتر بڑے تعلیمی ادارے بھارتی فوج نے اپنے تصرف میں لے رکھے ہیں جس سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کا مستقبل تاریک ہو چکاہے۔ کشمیریوں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کیلئے ان کے کھیتوں و باغات میں فوج کے کیمپ لگا کر مالکان کا وہاں داخلہ ممنوع قرار دیا جا چکا ہے ۔ سیبوں کے درختوں کو کاٹا جا رہا ہے کشمیری خاندان ان کٹے ہوئے درختوں سے لپٹ کر کس طرح دھاڑیں مار کر رو رہے ہیں

  • مودی سرکارمقبوضہ جموں وکشمیر اور اترپردیش میں گرفتار صحافیوں کی رہا کرے:ششی تھرور

    مودی سرکارمقبوضہ جموں وکشمیر اور اترپردیش میں گرفتار صحافیوں کی رہا کرے:ششی تھرور

    نئی دہلی:مودی سرکارمقبوضہ جموں وکشمیر اور اترپردیش میں گرفتار صحافیوں کی رہا کرے:اطلاعات کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھارتی وزیر داخلہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری صحافیوں فہد شاہ، سجاد گل اور بھارتی مصنف صدیق کپن کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے لیے کردار ادا کریں جنہیں مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تھرور نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریںلوک سبھا میں زیرو آور کے دوران مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ فہد شاہ اور سجاد گل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غداری کے الزام میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ صدیق کپن اتر پردیش میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون یو اے پی اے کے تحت طویل عرصے سے حراست میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر، اتر پردیش یا بھارت میں کہیں بھی صحافی محفوظ طریقے سے اور گرفتاری کے خوف کے بغیر اپنا کام کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ بھارت میں آزادی صحافت کے تحفظ کے مفاد میں فہد شاہ، سجاد گل اور صدیق کپن کی فوری اور غیر مشروط رہائی میں سہولت فراہم کریں۔

    یاد رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت میں مجرم آزادانہ گھوم رہے ہیں جب کہ سچائی کیلئے کھڑے ہونے والے جیلوں میں بند ہیں۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی کا یہ تبصرہ بھارت میں بی جے پی کے مرکزی وزیر کے بیٹے کو عدالت سے ضمانت ملنے کے پس منظر میں آیا ہے۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت دے دی ہے جسے گزشتہ برس 3اکتوبر کو پیش آنے والے لکھیم پور کھیری واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے۔

    محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں لکھا” عمر خالد ، فہد شاہ ، وحید پرہ اور صدیق کپن الزامات کے تحت جیل میں بند ہیں لیکن ایک وزیر کا بیٹا فری ہو گیا، بھارت میں مجرم آزادنہ گھومتے ہیں اور سچ بولنے والوںکو چیل بھیج دیا جاتا ہے۔“

  • مودی سرکارکشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کےخطرناک منصوبے پرکام کررہی ہے:عالمی ادارہ

    مودی سرکارکشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کےخطرناک منصوبے پرکام کررہی ہے:عالمی ادارہ

    سری نگر:مودی سرکارکشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کےخطرناک منصوبے پرکام کررہی ہے:اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد اس قتل عام کے خدشات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیرکو دنیا کے سب سے بڑے فوجی جماﺅ والے خطے میں تبدیل کر دیا ہے جہاں بھارتی فوجی انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوجی کالے قوانین کی آڑ میں روز بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اور وہ بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کر چکا ہے۔بین الاقوامی ماہرین نے بھی مقبوضہ علاقے میں نسل کشی کے آنے والے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

    امریکہ میں قائم Watch Genocideنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیراور بھارتی ریاست آسام کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ جینوسائیڈ واچ کے بانی Gregory Stanton نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اور آسام میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ان کے قتل عام کا پیش خیمہ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھی خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نسل کشی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے بے رحمانہ قتل پر مجرمانہ خاموشی ترک کرنی چاہیے اور انہیں بھارتی مظالم سے بچانے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

  • دو غیرملکی صحافی افغانستان میں غائب کردیئے گئے

    دو غیرملکی صحافی افغانستان میں غائب کردیئے گئے

    کابل : دو غیرملکی صحافی افغانستان میں غائب کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے دو غیرملکی صحافیوں کو مبینہ طور پر کابل میں حراست میں لے لیا گیا تاہم طالبان نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین (یواین ایچ سی آر ) کے مطابق یو این کے اسائنمنٹ پرکابل میں موجود دو غیرملکی صحافیوں اوران کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افغان افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

     

    یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ صورتحال کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

    صحافی کی اہلیہ کا بیان

    ایک صحافی اینڈریو کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ کابل میں یو این ایچ سی آر کیلئے کام کر رہے تھے، صحافی اینڈریو کی حفاظت کیلئے فکر مند ہیں، فوری رہائی چاہتے ہیں۔

     

     

    طالبان کا ردعمل
    دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکام معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اوراس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے یا نہیں۔

  • پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا

    پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا

    لاہور:پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 17 ویں میچ کیلئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    ملتان سلطانز اننگز

    لاہور قلندرز کی جانب سے 183 رنز کا ہدف ملتان سلطانز کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    شان مسعود 8، کپتان محمد رضوان 20، صہیب مقصود 29، رائیلی روسو صفر، ٹم ڈیوڈ 24، خوشدل شاہ 22، انور علی 5، عباس آفریدی 1، بلیسنگ موزاربانی صفر پر اور عمران طاہر 3 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہنواز دھانی 6 سکور پر ناٹ آؤٹ رہے، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان نے 2،2 جبکہ زمان خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

     

    لاہور قلندرز اننگز

    قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ملتان سلطانز کے انور علی نے پہلا اوور کرایا۔

    فخر زمان 60، عبداللہ شفیق 4، کامران غلام 42 اور محمد حفیظ 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، عباس آفریدی ،شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

     

     

    لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے، فل سالٹ 26 اور راشدخان 1 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    فخر زمان کو 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ملتان سلطانز سکواڈ

    لاہور قلندرز کے خلاف میچ کیلئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ موزاربانی اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

    لاہور قلندرز سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔