Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • پاکستان:کورونا نے مزید 30 زندگیاں نگل لیں، 8183 کیسز رپورٹ:دنیا بھرمیں 65 لاکھ سے زائد افراد جانبحق

    پاکستان:کورونا نے مزید 30 زندگیاں نگل لیں، 8183 کیسز رپورٹ:دنیا بھرمیں 65 لاکھ سے زائد افراد جانبحق

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد انتقال کر گئے اور 8183 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 68624 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 8183 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 30 افراد انتقال کر گئے۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29192 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 تک پہنچ چکی ہے۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 657 ہو گئی ہے۔

    اس سے پہلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور عائد شدہ پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔ کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد یا اس سے زائد شرح والےعلاقوں میں پابندیاں برقراررہیں گی۔

    ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پہلے سے عائد پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے جو پہلے 31 جنوری تک تھی۔ 10 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت شرح والے شہروں میں اِن ڈور تقریبات ، ڈائن ان پر پابندی 15 فروری تک برقرار رہے گی ۔

    اندرون ملک فضائی سفرکےدوران کھانے اور اسنیکس کی فراہمی پر بھی پرمکمل پابندی ہوگی۔

    تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دن اسکول بھیجنے کی شرط میں بھی 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

    10 فیصد سے کم مثبت کیسز والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 ویکسین شدہ افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسین شدہ افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں دنیا بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد364,661,000ہو چکی ہےجبکہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد :5,649,128صحت مند افراد کی تعداد 288,477,521ہوچکی ہے جکہ ، امریکہ میں متاثرین کی تعداد 74,176,403.,,چین متاثرین105,811,،،،برطانیہ 16,245,474,,

  • شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف عالیہ حمزہ میدان میں‌       آگئیں‌:سارے پردے ہی چاک کردیئے:خاندان سخت پریشان

    شہبازشریف اورحمزہ شہبازکےخلاف عالیہ حمزہ میدان میں‌ آگئیں‌:سارے پردے ہی چاک کردیئے:خاندان سخت پریشان

    لاہور:شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے خلاف عالیہ حمزہ کا بڑا اقدام :سارے پردے ہی چاک کردیئے،اطلاعات کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے کارہائے نمایاں کو بے نقاب کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ مجرموں کو ریلیف دینے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ،

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چئیرمین پی اے سی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں اور یہ حقائق ساری دنیا کے سامنے ہیں

    عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہےکہ ان حالات میں جبکہ ایک شخص کی کرپشن اب بینک سٹیٹمنٹس کے ثبوتوں کے ساتھ موجود ہے تو شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں، عالیہ حمزہ نے درخواست میں حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ایک کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا،اس لیے کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور سابق حکمران خاندان کے مرکزی کردار شہباز شریف کی سربراہ اپوزیشن کی حیثیت ختم کردے

    عالیہ حمزہ نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سے سوال کیا ہے کہ ان حالات میں جبکہ تمام ثبوت لف ہیں کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی؟
    عالیہ حمزہ نے درخواست کی ہے کہ پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے،

    عالیہ حمزہ نے اپنے خط میں حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی اے سی شہباز شریف فیملی ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے،
    اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،

    خط میں انکشاف کیا ہے کہ ہزاروں روپے تنخواہ والے ملازمین کے اکاونٹس سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے،عالیہ حمزہ نے ثبوت دیتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے شریف فیملی کے 14 ملازمین کے 28 بے نامی اکاونٹس کا سراغ لگایا، خط کے ذریعے چیئرمین پی اے سی سے پوچھا گیا ہے کہ کیا پی اے سی کا کام پبلک آفس ہولڈر کی کرپشن بے نقاب کرنا نہیں؟

    عالیہ حمزہ نے کہا کہ شہباز شریف جواب دیں، ہزاروں روپے ماہانہ کمانے والے ملازمین کے اکاؤئنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے،ملازمین کے مرنے کے بعد بھی ان کے اکاؤنٹس سے شہباز شریف اور فیملی کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے،اس خط میں کچھ حقائق پیش کرنے کے بعد پھرپوچھا گیا ہے کہ کیا پبلیک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کی اس ننگی کرپشن پر خاموش رہے گی؟

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کیا کوئی اخلاقی جواز بنتا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر رہیں؟ پارلیمانی سیکرٹری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر مطالبہ کرتی ہیں کہ پی اے سی شہباز شریف کا احتساب کرے،

    ذرائع کےمطابق پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نےمطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تنخواہیں اور اکاونٹس سے رقوم منتقلی کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔
    وہ انکشاف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ملک مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار، اکاونٹ میں 3.74 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، محمد اسلم کیشیئر کی تنخواہ 10 ہزار، 1.781 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے،اظہر عباس کلرک کی تنخواہ 9 ہزار، 1.677ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔غلام شبیر قریشی سٹور کیپرکی تنخواہ 10600، 1.545ارب روپے ڈپازٹ ہوئے

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے مزید انکشافات کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضرحیات نذر اسسٹنٹ کی ماہانہ تنخواہ 21 ہزار 5 سو، 1.425ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، گلزار احمد چپڑاسی کی تنخواہ 12 ہزار 8 سو، 1.2ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ایسے ہی اقرار حسین کلرک کی تنخواہ 13 ہزار، 1.186ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ایم انور اسسٹنٹ 15 ہزار تنخواہ، 88.3 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے شہباز کی شریفانہ کرپشن کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم یاسین گودام کلرک کی تنخواہ 31 ہزار، 71.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ توقیرالدین اسلم ملازم کی تنخواہ 21 ہزار، 48 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ظفر اقبال انجم اسسٹنٹ کی تنخواہ 14 ہزار، 52.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

    پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے کرپشن کی ایک جھلک پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی سے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا یہی ہےکہ میاں شہبازشریف کوکرپشن اور ان جرائم کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے الگ کیا جائے اور جب تک ان کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوجاتامیاں شہبازشریف کو ایک قومی مجرم سمجھ کرکسی بھی قسم کے حکومتی عہدے سے الگ کیا جائے

  • مستقبل کی جنگوں میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاریاں ضروری ہیں: آرمی چیف

    مستقبل کی جنگوں میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاریاں ضروری ہیں: آرمی چیف

    ملتان:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی تیاریاں نہایت ضروری ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کادورہ کیا، کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی تیاریاں نہایت ضروری ہیں ۔

    انہوں نے میدان جنگ میں درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل منصوبہ بندیوں اور حکمت عملی کی توثیق کی ۔

  • یکم فروری سے ڈنمارک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کردیں گے:وزیراعظم کا اعلان

    یکم فروری سے ڈنمارک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کردیں گے:وزیراعظم کا اعلان

    ڈنمارک :یکم فروری سے ڈنمارک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کردیں گے:وزیراعظم کا اعلان،اطلاعات کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد اسی ہفتے کے اختتام تک ملک کو ہر قسم کی کورونا پابندیوں سے آزاد کردیں گے اور اس کے بعد تمام شہری بھی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے

    اس حوالے سے ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے وبائی کمیشن کی سفارشات کے بعد اور تمام اہم سیاسی جماعتوں کی حمایت کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا۔ آخری پابندیاں یکم فروری کو ہٹا دی جائیں گی۔

    یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب Omicron کا ایک نیا ذیلی قسم، BA.2، ڈنمارک میں قدم جما رہا ہے اور بدھ کو 46,000 نئے COVID-19 کیسز کے ساتھ انفیکشنز کو بڑھا رہا ہے۔

    فریڈرکسن نے کہا، "حالیہ ہفتوں میں انفیکشن کی شرح بہت زیادہ دیکھی گئی ہے، حقیقت میں پوری وبائی بیماری میں سب سے زیادہ ہے۔” "لہذا، یہ عجیب اور متضاد معلوم ہوسکتا ہے کہ اب ہم پابندیوں کو چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔”

    وزیر صحت میگنس ہیونیک نے مزید کہا: "ڈنمارک کی صورتحال یہ ہے کہ ہمارے پاس انفیکشنز اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کے درمیان یہ فرق ہے، اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہےکہ حکومت کے پاس کورونا سے نمٹنے کے لیے زبردست حفاظتی انتظآمات موجود ہیں‌

    ڈینش ہیلتھ اینڈ میڈیسن اتھارٹی کے مطابق، ڈنمارک کی تقریباً 82 فیصد آبادی کو مکمل طور پر دو خوراکوں سے ٹیکہ لگایا گیا ہے، جن میں سے 50 فیصد کو تیسری خوراک بھی دی جارہی ہے

  • نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے: راجہ شیراز کیانی

    نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے: راجہ شیراز کیانی

    اسلام آباد : نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما اور رکن ریجنل ایڈوائزری کمیٹی اسلام آباد ڈویژن راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی 100 فیصد آبادی کے لیے نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے پاکستان بلاشبہ ایک اسلامی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہا ہے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمرات کو اپنے ایک بیان میں کیا، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ انصاف کارڈ سے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے اور لوگوں کے صحت کے بجٹ کا خرچ بچے گا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں یہاں کے مستقل رہائشی بلا تفریق اپنی مرضی کے ہسپتالوں سے علاج کروا سکیں گے

    انہوں نے کہا کہ چاہے لنگر خانوں کا منصوبہ ہو یا پناہ گاہوں کا اور اب صحت سہولت کارڈ یہ سب منصوبے ملک کے پسماندہ طبقے کی فلاح کے لیے ہیں جن کا کبھی پاکستان کی تاریخ میں سوچا نہیں گیا ہمارا پورا سسٹم صرف ایلیٹ کو سہولیات فراہم کرتا تھا اور غریب صرف ٹھوکریں کھانے کے لیے تھا انہوں نے کہا کہ غریب کا تعلق ریاست کے ساتھ تبھی مضبوط ہوسکتا ہے جب ریاست غریب کا خیال رکھے اور یہی وہ نظریہ جو عمران خان نے دیا اور آج اس پر عملدرآمد ہورہا ہے

  • فرانس میں بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا،احتجاجی جلسہ بھی کیا

    فرانس میں بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا،احتجاجی جلسہ بھی کیا

    پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے)فرانس میں بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا گیا،احتجاجی جلسہ بھی کیا ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری 26جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے  طور پر مناتے ہیں، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی جموں و کشمیر فورم فرانس نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد کیا

    میزبان تقریب چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس نعیم چوہدری تھے،اس موقع پر چیرمین نعیم چوہدری ،صدر مرزا خالق جرال سئنیر نائب صدر نوید غوث ،جنرل سیکڑی راشد جرال اور انکے ساتھیوں نے آنیوالے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا

    اس موقع پر چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس نعیم چوہدری کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بے گناہ کشمیریوں کی زیر حراست ہلاکتوں اور مسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا ہے ،

    قائم مقام صدر مسلم لیگ(ن) سردار ظہور احمد نے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری قوم کا احتجاج اس امر کا مظہر ہے کہ بھارت میں نہ تو حقیقی جمہوریت رائج ہے اور نہ ہی وہاں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔ صدر جموں وکشمیر فورم فرانس مرزا اخلاق جرال نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کی طرف دلانا ہے ،بانی پاکستان پریس کلب (رجسٹرڈ) فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا۔75سال سے کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، لاکھوں بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کی خواہشات کچلنے کے لیے تعینات کیا گیا،

    چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) فرانس راجہ علی اصغر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے کشمیر پر اپنا غیر قانونی اور نا جائز تسلط قائم کر رکھا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر کشمیریوں کی سر زمین میں اپنی فوجیں داخل کر کے مارشل لاء نافذ کر کے بندوق کے زور پر جمہوریت کو پروان چڑھانے کی لاحاصل کو شش کی جا رہی ہے۔

    جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر چھائی ہوئی ظلم کی سیاہ رات بھی ان شا اللہ جلد ہی ختم ہو گی اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ ان شا اللہ ! وہ دن ضرور طلوع ہوگا کہ جب جموں و کشمیر کے عوام اپنا یوم آزادی کسی خوف کے بغیر منائیں گے،فرانس کی معروف شخصیت چوہدری صفدر برنالی نے کہا ہے کہ بھارت کا یوم آزادی ہو یا یوم جمہوریت یا پھر کوئی اور خوشی کا دن.کشمیری عوام کے لیے بھارت کا ہر ایک خوشی و شادمانی کا قومی دن یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔اور کیوں نہ ہوکہ جب کوئی قوم یا کوئی ملک نا جائز تسلط جما کر دوسری قوم یا ریاست کے عوام کو محکومی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دے تو محکوم قوم کے مظلوم افراد ظالم کے خلاف سینہ سپر نہ ہوں، احتجاج نہ کریں تو پھر کیا کریں۔

    یوم سیاہ احتجاجی جلسہ کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری جموں وکشمیر فورم فرانس راشد رضا جرال نے ادا کئے ،انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت میں سرعام جمہوری اقدار کی پامالی کرتے ہوئے سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کے حقوق کو سرعام غصب کررہا ہے بلکہ نیچ ذات کے ہندو بھی استحصالی طبقہ کی چیرہ دستیوں سے کسی بھی طرح محفوظ نہیں ہیں۔

    یوم سیاہ احتجاجی جلسہ میں مسلم لیگ ن فرانس ، تحریک انصاف فرانس ، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس ، پاکستان بزنس فورم فرانس ، ہیومن رائٹس کمیشن ، ادارہ منہاج القرآن فرانس ، انجمن فلاح دارین فرانس ، پوٹھوہار ایسوسی ایشن فرانس ، کرائی ایسوسی ایشن فرانس و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے شرکت کی۔ پ
    اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر اور شہد ائےکشمیر کے لئےدُعا بھی مانگی گئی۔یوم سیاہ کی تقریب فرانس آزاد کشمیر اور پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی ۔

  • چوہدری شجاعت حسین نے ملکی سیاست میں شرافت کو فروغ دیا:طارق حسن

    چوہدری شجاعت حسین نے ملکی سیاست میں شرافت کو فروغ دیا:طارق حسن

    کراچی :چوہدری شجاعت حسین نے ملک کے استحکام و سیاست میں شرافت کو فروغ دیا:ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے تحت تمام شہروں. گاؤں اور گھوٹوں میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا یوم پیدائشں بھرپور انداز میں منایا گیا اس موقع پر سالگرہ کے کیک کٹنگ کی تقریبات منعقد کی گیئں

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ قائد چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی. ملک کے استحکام اور سیاست میں شرافت کے فروغ کیلئے ہر اول درجے کا کردار ادا کیا اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ بلاشبہ قائد چوہدری شجاعت حسین سیاست میں رواداری کی پہچان ہیں

    اس موقع ہر مسلم لیگ ق کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی حق و سچ کے پیغام کیلئے کوشاں ہیں اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین انتہائی وضع دار. معاملہ فہم.سچائی و عظمت کی گواہی مخالفین بھی دیتے ہیں اللہ پاک قائد چوہدری شجاعت حسین ہمیشہ شاد و آباد اور صحت مند رکھے

    اس موقع پر سندھ کے سینئر نائب نعمت خلجی. شاہد عباسی. معیزالحسن. نیاز شیخ. فرید قریشی. عبدالقادر چاچڑ. مالک جانباز. سردار الہی بخشں بھٹی اور دیگر نے سندھ بھر میں تقریبات سے خطاب کیا.

  • شوکت خانم اسپتال کے عطیات کی رقوم پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کا حصہ:حقیقت یا افسانہ:تفصیلات آگئیں‌

    شوکت خانم اسپتال کے عطیات کی رقوم پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کا حصہ:حقیقت یا افسانہ:تفصیلات آگئیں‌

    لاہور:شوکت خانم اسپتال کے عطیات کی رقوم پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کا حصہ:حقیقت یا افسانہ:تفصیلات آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے مخالف اس وقت پی ٹی آئی کے فنڈز میں غیرقانونی فارن فنڈنگ ثابت کرنے کےلیے کوشاں ہیں ، اس حوالے سے ایک معروف میڈیا گروپ نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو فنڈز دینے والوں کا پیچھا کیا اوراس لمبی باگ دوڑ میں صرف 40 افراد نے جواب دیا ،

    معروف میڈیا گروپ کا جن سے رابطہ ہوا ان 40 افراد کی فہرست میں شامل 34.5 فیصد ڈونرز نے کہا کہ انہوں نے رقم شوکت خانم اسپتال کے لیے دی تھی،عطیات دینے والوں میں سے بعض افراد کو حیرت ہوئی کہ ان کے عطیات کی رقوم کو سیاسی مقاصد میں کیوں استعمال کیا گیا۔

    دی نیوز میں فخر درانی کی شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسپتال کو عطیہ دینے والے اس بات سے لاعلم تھے کہ عطیات پی ٹی آئی کو منتقل ہوئے، بعض ڈونرز نے سوال کیا ہے کہ عطیات شوکت خانم کے لئے دیئے، پارٹی فنڈز کے طور پر کیوں استعمال کیا؟ جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی ریکارڈ سے حقائق کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ عطیات کس مقصد کے لئے دیئے گئے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پیش کی گئی ان افراد کی فہرست جنہوں نے پارٹی کو عطیات فراہم کیے تھے کی صداقت مشکوک ہو گئی ہے کیوں کہ ان میں سے بعض نے استفسار کیا ہے کہ ان کے عطیات ، سیاسی مقاصد کے لیے کیوں استعمال کیے گئے۔

    پی ٹی آئی کے مطابق فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد نے 4 لاکھ 60 ہزار ڈالرز پارٹی فنڈز میں دیئے۔ تاہم، ان میں سے تقریباً 35 فیصد افراد نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو عطیات نہیں دیئے تھے بلکہ ان کے عطیات شوکت خانم اسپتال کے لیے تھے۔ جب کہ صرف 27 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی فنڈز کے لیے عطیات دیئے تھے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے سابق رکن اکبر ایس بابر کی پٹیشن پر پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کیس میں سماعت کررہی ہے۔ پی ٹی آئی نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس اور غیرملکی کمپنیوں کی فہرست کے ساتھ 1414 عطیات فراہم کرنے والوں کے نام بھی جمع کیے ہیں جنہوں نے 2013 میں پارٹی فنڈز کے لیے 467320 ڈالرز عطیہ کیے۔

    دی نیوز نے اس حوالے سے دو ہفتے طویل تحقیقات کی ہیں تاکہ فہرست میں شامل پارٹی کو فنڈز دینے والے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ اس مقصد کے لیے 80 ڈونرز کو سیمپل کے طور پر منتخب کیا گیا۔

    دی نیوز نے 40 افراد سے رابطہ کیا جنہوں نے 1 ہزار ڈالرز یا اس سے زائد کے عطیات دیئے تھے جب کہ 40 ایسے افراد کو منتخب کیا گیا جنہوں نے 500 ڈالرز یا زائد کے عطیات دیئے تھے۔

    ان 80 عطیات دینے والوں میں 29 نے دی نیوز کے سوالات کے جوابات دیئے۔ صرف 8 افراد (27.5 فیصد) نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو سیاسی مقاصد کے لیے عطیات دیئے تھے کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ عمران خان تبدیلی لاسکتے ہیں۔

    10 افراد نے (34.5 فیصد) نے کہا کہ انہوں نے رقم شوکت خانم اسپتال کے لیے دی تھی کیوں کہ وہ باقاعدگی سے ایسا کرتے رہے ہیں۔ جب کہ 7 افراد (24 فیصد) کا کہنا تھا کہ انہیں یاد نہیں ہے۔ جب کہ باقی ماندہ 4 افراد (13.7 فیصد) نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

    شوکت خانم اسپتال کے لیے عطیات دینے والوں میں سے بعض افراد کو حیرت ہوئی کہ ان کے عطیات کی رقوم کو سیاسی مقاصد میں کیوں استعمال کیا گیا۔ 2017 میں پی ٹی آئی نے امریکا میں رکن سازی کی مہم شروع کی تھی اور امریکا میں پارٹی ورکرز کو ممبر شپ کارڈز بھجوائے تھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ شوکت خانم کےعطیات سیاسی مقاصد میں استعمال کیے گئے ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی ڈونر ایل ڈی سی پر دستخط کرتا ہے تو چیک میں واضح لکھا ہوتا ہے کہ وہ رقم کس مقصد کے لیے دی جارہی ہے۔ جنہوں نے 1 ہزار ڈالرز یا زائد رقوم دی ہے وہ بذریقہ چیکس دی گئی ہے۔ اس کی تصدیق چیکس سے ہوسکتی ہے۔

    وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس نمائندے نے عطیات فراہم کرنے والوں کے نام فراہم کیے تو وہ ریکارڈ سے تصدیق کرسکتے ہیں کہ انہوں نے رقوم اسپتال کے لیے دیں یا پارٹی فنڈز کے لیے دیں

  • ابراج گروپ کے مرکزی کردار:عارف نقوی کو دبئی میں 24 ارب 5 کروڑ جرمانہ،کاروبار پر پابندی

    ابراج گروپ کے مرکزی کردار:عارف نقوی کو دبئی میں 24 ارب 5 کروڑ جرمانہ،کاروبار پر پابندی

    دبئی : ابراج گروپ کے مرکزی کردار:عارف نقوی کو دبئی میں 24 ارب 5 کروڑ جرمانہ،کاروبار پر پابندی،اطلاعات کے مطابق دبئی فنانشل سروسز اتھارٹی نے سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے اور دھوکا دینے پر ابراج گروپ کے عارف مسعود نقوی اور وقار صدیق کے خلاف ابراج گروپ کے حوالے سے سنگین ناکامیوں پر فیصلہ کردیا ہے۔

    اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹر کے مطابق ڈی ایف ایس اے نے اپنے فیصلے میں عارف نقوی پر 49 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار درہم (تقریباً 24 ارب 5 کروڑ روپے) اور ان کے ساتھ وقار صدیق پر 42 لاکھ 20 ہزار درہم (تقریباٍ 20 کروڑ 38 لاکھ روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ دونوں کے دبئی میں کوئی بھی بزنس کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    عارف نقوی اور وقار صدیق نے ڈی ایف ایس اے کے فیصلے کے خلاف فنانشل مارکیٹس ٹریبونل سے رجوع کیا تھا اور استدعا کی تھی کہ فیصلے کے خلاف اپیل پر کوئی فیصلہ ہونے تک ڈی ایف ایس اے کو فیصلہ جاری کرنے سے روکا جائے۔

    ایف ایم ٹی نے عارف نقوی اور وقار صدیق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رواں ماہ ڈی ایف ایس اے کو فیصلے جاری کرنے کی اجازت دے دی تھی تاہم جرمانہ کی ادائیگی کے حوالے سے حکم امتناع دے دیا تھا تاہم دبئی میں کسی بھی قسم کے کاروبار پر پابندی کے حوالے سے فیصلے کو بھی برقرار رکھا گیا تھا۔

    عارف نقوی نے 2002 میں ابراج گروپ کی بنیاد رکھی تھی یہ کمپنی خطے کی سب سے بڑی پرائیویٹ ایکویٹی فرم بن گئی تھی جس کے زیر انتظام14 ارب ڈالر کے اثاثے ہیں۔ عارف نقوی ابراج گروپ کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر، سی ای او اور ایگزیکٹیو وائس چیئرمین تھے۔

    فیصلے کہا گیا ہے کہ عارف نقوی جان بوجھ کر ابراج انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ذریعے سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے میں ملوث تھا۔ خاص طور پر ڈی ایف ایس اے نے پایا کہ عارف نقوی نے ذاتی طور پر ایسے اقدامات کیے جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر سرمایہ کاروں کو گمراہ اور دھوکا دیتے تھے۔

  • نوازشریف کو معصوم عن الخطا قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    نوازشریف کو معصوم عن الخطا قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان سے سزا یافتہ نوازشریف کو معصوم عن الخطا قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر،اطلاعات کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو قومی مجرم اور سزا کے فیصلوں کو سپریم کورٹ کے ذریعے ہی بدلنے اور نوازشریف کو معصوم عن الخطا قرار دینے کی درخواست دائرکردی گئی ہے

    صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

     

     

    عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ درخواست کے مطابق اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 وب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔ سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 ب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو کالعدم کیا جائے ۔