Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ضابطہ فوجداری میں کیا اہم  ترامیم کی گئیں کہ سُن کرہرکوئی حیران رہ گیا

    ضابطہ فوجداری میں کیا اہم ترامیم کی گئیں کہ سُن کرہرکوئی حیران رہ گیا

    اسلام آباد:ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔،اطلاعات کے مطابق منشیات کیس میں سزائے موت ختم، خواتین کی جاسوسی جرم، ضابطہ فوجداری کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    ترمیم کے مطابق ملزمان کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ میں ماہر نفسیات شامل ہوں گے، ایس ایچ او کے لیے گریجویشن کی ڈگری لازمی ہو گی اور جہاں مقدمات کا بوجھ زیادہ ہو گا وہاں ایس ایچ او اے ایس پی رینک کا ہو گا۔

    مجوزہ فوجداری ترمیمی قوانین کے مطابق مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کر دیے جائیں گے جبکہ جلسے جلوسوں میں اسلحہ لے کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، دفعہ 161 کے تحت ہونے والے بیانات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی، پراسیکیوٹر تفتیش سے مطمئن نہ ہو تو مزید یا ازسرنو تحقیقات کا کہہ سکے گا۔

    ترامیم کے مطابق فوجداری مقدمات کا ٹرائل 9 ماہ میں ہو گا، ہر ماہ ہائیکورٹ کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانی ہو گی، غیر سنجیدہ مقدمہ بازی پر سیشن کورٹ 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کر سکے گی اور 9 ماہ میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کو وضاحت دینے کی پابندی ہو گی، ٹرائل کورٹ کی وضاحت قابل قبول ہوئی تو مزید وقت دیا جائے گا۔

    بل میں یہ بات بھی شامل کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ میں گواہان کے بیانات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی، گواہ بیان کے ٹرانسکرپٹ سے اختلاف کرے تو ریکارڈنگ سے استفادہ کیا جائے گا، گواہ عدالت نہ آ پائے تو ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کروا سکیں گے جبکہ بیرون ملک مقیم گواہان بھی مجاز افسر کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کروا سکے گا۔

    ترامیم کے مطابق فوجداری مقدمات میں تین دن سے زیادہ کا التواء نہیں دیا جا سکے گا، تین دن سے زیادہ التوا دینے پر ٹرائل کورٹ کو وجوہات بتانا ہوں گی۔اس کے علاوہ فوجداری ریفارمز میں منشیات مقدمات میں سزائے موت ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سزائے موت کی جگہ مجرم کو باقی تمام زندگی جیل میں گزارنے کی سزا ہو گی۔

    ریلوے ایکٹ میں بھی سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دےدی گئی ہے جبکہ غیر قانونی پولیس حراست پر7سال تک سزا کی تجویز کی گئی ہے اور مفرور ہونے پر بھی 7 سال تک کی سزا بھی مقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

    فوجداری قوانین کی مجوزہ ترامیم کے مطابق خواتین کی جاسوسی اور پیچھا کرنے کو بھی جرم قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ کوئلے پر چلنے اور کسی کو پانی میں پھینکنے کو بھی جرم قرار دینے کی تجویز ہے۔ترامیم میں یہ بھی لکھا ہے کہ آڈیو، ویڈیو اور ای میلز بھی قابل قبول شواہد تصور ہوں گے، ویڈیو درست ثابت ہو تو بنانے والے کی عدالت میں پیشی کی ضرورت نہیں ہو گی۔

  • "سوہتھ رساسرےتےگنڈھ”نوازشریف واپس نہیں آئیں گے   :ایڈجسٹمنٹ کرنےوالابہتررہےگا:چودھری شجاعت حسین

    "سوہتھ رساسرےتےگنڈھ”نوازشریف واپس نہیں آئیں گے :ایڈجسٹمنٹ کرنےوالابہتررہےگا:چودھری شجاعت حسین

    لاہور:”سوہتھ رسا سرے تے گنڈھ”نوازشریف واپس نہیں آئیں گے:جوایڈجسٹمنٹ کرلے گا وہ کامیاب رہے گا: چودھری شجاعت حسین نے حسین مشورہ دے کر ن لیگ کےارکان اسمبلی کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، ان کی واپسی کے معاملے سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔اورجو باقی ن لیگی ہیں وہ آگے بڑھنےکے لیے اپنی ایڈجسٹمنٹ کرلیں یہی ان کے لیے بہتر ہوگا

    سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ نوازشریف کی واپسی کا کہیں تو یہ مضحکہ خیز بات ہے۔ جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے اس سے زیادہ تو ان کے کیسوں کے چکر میں خرچ کر دئیے گئے۔ واپسی کیلئے گارنٹی کی بات کرتے ہیں، زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا، اس کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل لیڈر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں جس کا عنقریب وہ انجام خود دیکھیں گے۔ مہنگائی مہنگائی کا شور تو ہر طرف ہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے کوئی تجویز نہیں دیتا۔کوئی بھی پارٹی یا لیڈر مہنگائی کے خاتمے کیلئے ایوان میں مثبت پلان دے تو اپنے ارکان کو کہوں گا کہ ان کی بات سنیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کے بذرگ اور منجہے ہوئے سیاستدان ہیں اور وہ غیر ضروری سیاسی بحث کرنے کے عادی نہیں ، وہ اس وقت بولتے ہیں جب انکے پاس مصدقہ اور 100 فیصد مصدقہ حقائق آئیں تو وہ اس میں سے خلاصہ کلام پاکستانیوں سے شیئر کرتے ہیں ، آج کا ان کا یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ان کے پاس یہ بھی صورتحال پہنچی ہے کہ پاکستان کے قومی مقتدر اداروں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ریاست مخالف کسی بھی شخص کو اب ریلیف نہیں دیا جائے گا اور یہ قومی ادارے آبیل مجھے کی پالیسی دوبارہ نہیں دہرائیں گے ،بلکہ ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا ،ان حالات کی بنیاد پر چوہدری شجاعت حسین کے بیان کو بہت زیادہ اور غیرمعمولی اہمیت دی جارہی ہے

  • کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: عثمان بزدار

    کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: عثمان بزدار

    لاہور:کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن بھی وہ ملی جو صرف بیان بازی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے، ان میں استعفے دینے کی ہمت ہے، نہ ہی یہ مارچ کر سکتے ہیں، استعفے اور لانگ مارچ کی باتیں سن سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھر ڈینگی پر، کورونا وبا کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا، آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں، حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلیے بَروقت فیصلے کیے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کامیاب حکمتِ عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا، نہ ہی آئندہ آئے گا۔

    ادھر کل کپتان اپنی ٹیم کے بہترین کھلاڑی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کےلیے لاہور تشریف لانے کی خواہش رکھتے ہیں،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ لاہور کا امکان ہے۔ وزیراعلی اور گورنر پنجاب سمیت صوبائی وزراء سے ملاقاتیں اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور میں عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کریں گے۔ وزیراعلی صوبے کے اہم امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ گورنر پنجاب اب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں پیشرفت بارے بریف کریں گے۔

    پنجاب کابینہ کے سینئر وزراء بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا وزٹ بھی وزیراعظم کے دورے میں شیڈول ہے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

  • ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا

    ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا

    نیویارک :ہالی ووڈ کی جاسوس فلم فرنچائز میں کون ہو گا نیا ‘جیمز بانڈ’؟نام سامنےآگیا،اطلاعات کے مطابق ہالی وڈ کی مقبول جاسوس فلم فرنچائز ‘جیمز بانڈ’ کے اگلے حصے کے لیے پہلی بار کسی سیاہ فام اداکار کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

    میکرز فلم کے اگلے حصے میں ‘دی سوسائیڈ اسکواڈ’ سے شہرت پانے والے اداکار ادریس ایلبا کو ‘007’ کا کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو 49 سالہ ادریس ایلبا فرنچائز کے لیے ‘بانڈ’ کا کردار ادا کرنے والے 7ویں اداکار بن جائیں گے۔

    فرنچائز کی پروڈیوسر باربرا بروکولی اور مائیکل جی ولسن نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اشارہ بھی دیا ہے۔

    ادریس ایلبا کے علاوہ، ٹام ہارڈی، رچرڈ میڈن، سیلین مرفی، لاشانہ لنچ، ہنری کیول، ٹام ہلڈلسٹن، اور سیم ہیوگن بھی سیکوئل میں MI6 ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کے لیے سامنے آئے ہیں۔ تاہم فلم کے اگلے حصے کے لیے باضابطہ کاسٹنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا۔

    فرنچائز کا آخری حصہ ‘جیمز بانڈ: نو ٹائم ٹو ڈائی’ 30 ستمبر 2021 کو ریلیز ہوا۔ جس میں ڈینیئل کریگ بانڈ کے کردار میں نظر آئے۔ یہ ‘جیمز بانڈ’ فرنچائز کی 25ویں فلم تھی۔ ڈینیئل کریگ 2006 سے جیمز بانڈکا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

  • پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    کراچی :پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پاکستان میں چلانے اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر کراچی کےچار مختلف مقامات پر کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 13 افراد گرفتار کرلیے۔

    حکام کی مطابق گرفتار افراد کا تعلق بیرونی انٹلیجنس ایجنسی سے ہے جبکہ گرفتار ہونے والوں میں سوئس ایکسچینج کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 18 ہزار امریکی ڈالر، 2کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی اور نہایت حساس اور غیر قانونی دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار شدہ افراد بیرونی انٹلیجس ایجنسی کی ایما پر ان کے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام کرنے کے علاوہ پاکستان سے حساس نوعیت کی معلومات بیرونی ایجنسی کو بھی دیتے تھے اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی بھی کرتے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ گزشتہ 7 سالوں سے پاکستان میں متحرک تھا تاہم گرفتار 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ،غائب ہونے والوں کوحاضر کرنے کی تیاریاں،سخت فیصلے متوقع

    فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ،غائب ہونے والوں کوحاضر کرنے کی تیاریاں،سخت فیصلے متوقع

    کراچی :فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ،غائب ہونے والوں کوحاضر کرنے کی تیاریاں،سخت فیصلے متوقع اطلاعات کے مطابق کل صبح سے ہی ایسی خبریں آرہی تھیں‌ جن میں پی آئی اے کے غائب ہونے والے پائلٹس اور دیگرعملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہاہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ پی آئی اے نے بڑے اہم فیصلے کرلیے ہیں ،

    ادھر اس سے پہلے پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر کینیڈا جانیوالے عملے کے سفری دستاویزجمع کرنا شروع کر دیے، ڈھائی سال میں 5 فضائی میزبان ٹورنٹومیں جا کرغائب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر ایئرلائن انتظامیہ نے کینیڈا جانیوالے عملے کے سفری دستاویز بطور ضمانت ادارے میں جمع کرنا شروع کردیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور ضمانت سفری دستاویزات ادارے میں جمع کیےجارہےہیں، ڈھائی سال میں پی آئی اے کے5فضائی میزبان ٹورنٹومیں جا کرغائب ہوگئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس رپورٹ آنے کے بعد 4 فضائی میزبانوں کوملازمت سےبرطرف کردیا گیا تھا ، برطرف کئے جانے والوں میں تین 3 فضائی میزبان شامل ہیں۔

    دو روز قبل پی آئی اے کا فضائی میزبان وقار احمد جدون کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے کے بعد لاپتا ہوگیا تھا،پی آئی اے نے وقار جدون کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے4فضائی میزبانوں کوملازمت سےبرطرف کیا ، فضائی میزبانوں کیخلاف وفاقی تحقیقاتی اداروں سے بھی تحقیقات کرائی جائے گی جبکہ کینیڈین حکومت سے بھی ان کیخلاف کارروائی کی درخواست کرٰیں گے۔

  • کراچی: مظاہرین پرلاٹھی چارج، ایک کارکن جاں بحق، متحدہ کا یوم سیاہ کا اعلان:شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

    کراچی: مظاہرین پرلاٹھی چارج، ایک کارکن جاں بحق، متحدہ کا یوم سیاہ کا اعلان:شیخ رشید نے نوٹس لے لیا

    کراچی: مظاہرین پرلاٹھی چارج، ایک کارکن جاں بحق، متحدہ کا یوم سیاہ کا اعلان:شیخ رشید نے نوٹس لے لیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کا نوٹس لے لیا۔

    اب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کا نوٹس لتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ادھرکراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دھرنے کے بعد پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی، خواتین سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔ جبکہ ایک کارکن زندگی کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور اسی دوران دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ ایمپریس مارکیٹ سےمزارقائد جانےوالا کوریڈور3 بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

     

     

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کے اطراف میں مرکزی شاہرواں پر آمد ورفت متاثر ہوئی تو گرو مندر، گولیمار اورلسبیلہ کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    دھرنے کے باعث پولیس اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی جس کے باعث متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سے پیچھے دھکیل دیا اور پولیس مظاہرین کو جگہ سے ہٹانے میں کامیاب ہو گئی اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد خواتین اور رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین بھی زخمی ہوئے، انہیں زخمی حالت میں بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے زخمی ہونے والے جوائنٹ آرگنائزر اسلم جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسلم کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔ جوائنٹ آرگنائزر اسلم بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج میں پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

     

     

    ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اسلم بھائی آج کے مظاہرے میں پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے تھے جناح ہسپتال میں وہ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

     

    دوسری طرف ایم کیو ایم نے کارکن کی ہلاکت کے بعد دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ دھرنا جوائنٹ آرگنائزر اسلم کی نماز جنازہ کے بعد دیا جائے گا۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند

    کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند

    راولپنڈی :کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند،اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی طرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں کورونا کی لہر تیز ہوگئی ہے اور کورونا کے تابڑ توڑ حملوں اور کورونا کیسز میں اضافےکے بعد راولپنڈی میں چار کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند کر دیےگئے۔

    ضلعی صحت کے حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں پانچ فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں طلبا ، اساتذہ اور عملے کے 83 افراد متاثر ہوئے تھے۔

    کورونا وائرس کی وجہ سے راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا ہے۔

    راولپنڈٰی میں کورونا وائرس کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں میں 11 سکولز اور گارڈن کالج سمیت چار کالجز شامل ہیں ، اداروں میں 83 سٹودنٹس، اساتذہ اور عملہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ یہ تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے سربمہر کئے گے ہیں ۔

    راولپنڈی میں اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سربمہر کیا گیا ہے، سیل کئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال اڈیالہ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویسٹریج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صرافہ بازار ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایلیٹ مری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوکی برحد کوٹلی ستیاں ، گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونگی22، گورنمنٹ ایلیٹ سکول مورگاہ شامل ہیں ۔

    کالجز میں گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ڈھوک کالا خان اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں اب تک 39 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کےخلاف سخت عوامی ردعمل کے سبب پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

    پیپلزپارٹی کےخلاف سخت عوامی ردعمل کے سبب پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ

    کراچی :پیپلزپارٹی کےخلاف سخت عوامی ردعمل کے سبب پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ،اطلاعات کے مطابق راچی میں بدھ کی شام سیاسی جماعتوں کی ریلیوں اور سیاسی کارکنان کی پولیس سے جھڑپ کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے ۔

    جمعرات سے شروع ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے قبل بدھ کی رات چار ٹیموں کو پریکٹس کرنا تھی، معین خان اکیڈمی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کا پریکٹس میچ شیڈولڈ تھا جب کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو نیٹ پریکٹس کرنا تھی۔

    سیاسی جماعتوں کی ریلیاں، کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ٹریفک کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس شیڈول منسوخ کردیا گیا۔

    اس سے قبل صبح لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں صبح کے سیشن میں پریکٹس کی۔پریکٹس کے بعد ٹیموں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے روٹین کے راستے کے بجائے متبادل راستے سے اسٹیڈیم سے ہوٹل واپسی کا سفر کرایا گیا۔

  • بلاول بھٹو پتہ چل گیا کہ عوام کتنی ان سے کتنی نفرت کرتی ہے: خرم شیر زمان

    بلاول بھٹو پتہ چل گیا کہ عوام کتنی ان سے کتنی نفرت کرتی ہے: خرم شیر زمان

    کراچی:پیپلز پارٹی کو آج کے عوامی ردعمل کے بعد احساس ہوچکا ہوگا کہ عوام کتنی ان سے کتنی نفرت کرتی ہے:،اطلاعات کے مطابق خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کا کام زرداری کیلئے مال اکھٹا کرنا ہے، آج کا واقعہ پیپلز پارٹی کی گھبراہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر جو ہوا وہ پوری قیادت کیلئے شرمناک بات ہے ، پیپلزپارٹی اپنی ناکامیوں کو چھپانہ چاہتی ہے، پورے پاکستان نے دیکھا ہے کہ رکن اسمبلی اور خواتین پر لاٹھیاں ماری گئی۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی صداقت حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بلاول اگر زرا بھی شرم ہے تو صوبے کے لوگوں کو دیکھو، مراد علی شاہ کا کام زرداری کیلئے مال اکھٹا کرنا ہے، آج کا واقعہ پیپلز پارٹی کی گھبراہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت سے پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہوئی، سندھ کابینہ میں بیٹھے لوگ زرداری کیلئے تماشہ لگاتے ہیں، ہم ایم کیو ایم کے دوستوں کے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے۔