Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی و عالمی پارٹنرز کیساتھ مشاورت سے حل کیا جائیگا۔سی پیک میں سماجی و اقتصادی منصوبوں پر بھر پور توجہ دیا جا رہا ہے۔پاکستان ،حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں کی سفارتی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ ابو ظہبی میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملے میں جاں بحق پاکستانی کی میت کو گزشتہ روز پاکستان منتقل کر دیا گیا باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر او پی ایف حکام نے میت وصول کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے جاں بحق ہاکستانی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

    حوثی باغیوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کریگا۔سی پیک کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ نومبر 2018 میں وزیر اعظم کے پہلے دورہ چین سے سی پیک میں سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے،جس سے دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ27 منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔سی پیک منصوبوں میں ٹیکنالوجی،زراعت،سائنس اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ بڑے انفرا سٹرکچر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ جی سی سی نے نئے میگا انفراسٹرکچر منصوبوںکی بھی توثیق کی ہے،ان میں آزاد پتن اور کوہالہ ہائیڈرو پاور کے منصوبے شامل ہیں۔ان منصوبوں سے پاکستان کی فوڈ سیکورٹی اور توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    ترجمان نے 21جنوری 1990گائوکدل سری نگر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر کہا کہ آج سے تین دہائی قبل بھارتی قابض فورسز نے بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے پر امن احتجاج کرنے والے 52 بے گناہ کشمیریوں کو گائو کدل سری نگر میں وحشیانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔پاکستان بھارت کے اس وحشیانہ عمل کیخلاف کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور واقعہ کےذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔یہ بات انتہائی قابل مذمت ہے کہ تین دہائیاں گزرنے کے باوجود ذمہ داروں کا احتساب نہیں ہو سکا۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔تاہم یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بتدریج توجہ دے رہی ہے۔ترجمان نے عالمی برادری،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیلئے بھارت کا احتساب کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اور دہشت کشمیری عوام کے حوصلوں کو کبھی بھی دبا نہیں سکتا۔پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں کو حق خودارادیت کے حصول تک تمام سفارتی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات کا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،تاہم یہ ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ مذاکرات کیلئےسازگار ماحول پیدا کرے۔پاک بھارت تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد سے تعلقات مزید بگڑ گئے،انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ وادی کی آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلسل عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرا رہاہے، جس کے نتیجے میں عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا نوٹس لیا۔تاہم ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر کے معصوم لوگوں کے خلاف مظالم کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی طلباءکی چین واپسی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ وزیر خارجہ ،سیکرٹری خارجہ نے اپنے چینی ہم منصبوں کیساتھ اٹھایا ہے جبکہ پاکستانی حکام بھی اس معاملے کو متعلقہ چینی حلقوں کے ساتھ اٹھا رہے ہیں تاکہ پاکستانی طلباء اپنی تعلیم کے حصول کے لیے واپس چین جا سکیں۔

  • ضیا مصطفی کا ماورائےعدالت قتل:مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کی تحقیقات پر گول میز کانفرنس

    ضیا مصطفی کا ماورائےعدالت قتل:مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کی تحقیقات پر گول میز کانفرنس

    اسلام آباد: ضیا مصطفی کا ماورائےعدالت قتل:مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کی تحقیقات پر گول میز کانفرنس ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کی تحقیقات کے حوالے سے اسلام آباد میں گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں لیگل فورم کشمیر کے مرکزی رہنماؤں نے بریفنگ دی۔

    گول میزکانفرنس میں ضیاء مصطفی پر ڈوزئیر کا اجرا کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے وکیل ناصر قادری ایڈوکیٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضیاء مصطفی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، ڈوزئیر میں 111 فرضی پولیس مقابلوں کا ذکر ہے جوسنہ 2000 سے 2021تک کیے گئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضیاء مصطفے غلطی سے راولا کوٹ سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوا تھا، اس کی عمر صرف پندرہ سال تھی جب اسے پکڑا گیا تھا ، اٹھارہ سال سے کم عمر بچے کو قانونی طور پر جیل میں قید نہیں کیا جاسکتا ۔کیس ٹرائل کورٹ شپیاں میں چلا جس میں 38گواہوں کو پیش کیا گیا ۔

    پولیس ضیا کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ، ہائی کورٹ نے بھی اپیل خارج کرکے ضیا کو معصوم قراردیا ،بعد ازاں سپریم کورٹ میں تاخیر سے اپیل دائر کی گئی ، اکتوبر میں سری نگر میں ضیا کو جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا گیا۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ 5 اگست کے بعد سے بھارتی فوج کو کشمیریوں کی نسل کشی کے احکامات دئیے گئے ہیں ، عالمی برادری اپنی مجرمانہ خاموشی ختم کرے ۔

    مشتاق اسلام کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں آزادی کی آواز دبانے کے لیے مہلک ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔

    ڈوزیئر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹوک وایئٹ کی رپورٹ میں اس بات کے دو ہزار سے زائد ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی حکام جموں و کشمیر میں شہریوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔

    آزاد جموں و کشمیر کے راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ضیا مصطفی کا کیس 18 سال سے زیر سماعت تھااور وہ جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید تھے۔ بھارتی پولیس کے مطابق ضیا مصطفی کو پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک ٹھکانے کی نشاندہی کے لیے بھاٹا دوریاں لے جایا گیا اور بعد ازاں کراس فائر میں شہید کر دیاگیا۔
    تاہم، ان کے اہل خانہ کے مطابق ضیا کو ایک جعلی مقابلے میں مارا گیا۔ انہوں نے 17 سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید ایک شخص کو اس طرح شہید کرنے اور بھارتی فورسز کے ظلم پر بھی سوال اٹھایا۔
    ضیا مصطفی ولد عبدالکریم برمگ کلاں تحصیل راولاکوٹ ضلع پونچھ آزاد جموں و کشمیر کا رہائشی تھا جسے بھارتی فورسز نے 13 جنوری 2003 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ نادانستہ طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرکے دوسری جانب چلا گیا تھا۔ ضیا کے بھائی عامر حامد کے مطابق ایل او سی پار کرنے کے وقت ضیا مصطفی کی عمر15 سال تھی۔
    بھارت نے اس کی گرفتاری کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، کیونکہ وہ ایجنسیاں اس کی گرفتاری کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھیں، اس لیے ضیا کی باقاعدہ گرفتاری مارچ 2013 میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے نادیمرگ میں دکھائی گئی، جہاں نامعلوم مسلح افرادنے 24 کشمیری پنڈتوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ .
    ضیا کو شوپیاں کی ضلعی عدالت میں مقدمے کا سامنا تھا جہاں مقبوضہ کشمیر کے حکام ان کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ ٹرائل کورٹ نے کیس کومستردد کر دیا ۔مقبوضہ جموں کشمیر کے حکام نے جموں کشمیر ہائی کورٹ سری نگر ونگ میں فوجداری اپیل دائر کی جسے بھی خارج کر دیا گیا۔

  • بیٹا بلاول میں آرہا ہوں ، سندھ جارہا ہوں:روک سکتےہوتوروک لو،میں سچ بتارہوں:شاہ محمود قریشی

    بیٹا بلاول میں آرہا ہوں ، سندھ جارہا ہوں:روک سکتےہوتوروک لو،میں سچ بتارہوں:شاہ محمود قریشی

    اوکاڑہ:بیٹا بلاول میں آرہا ہوں ، سندھ جارہا ہوں:روک سکتےہوتوروک لو،میں سچ بتارہوں:شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کی نیندیں اڑا دیں ،اطلاعات ہیں کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو ایک پیغام دے بھیجا ہے جس میں ان کو چیلنج کیا گیا ہے

     

     

     

    اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور ہم گھوٹکی سے کراچی کی طرف مارچ کریں گے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ دیا اس کے خلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔

     

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے نہیں ہے بلکہ مہنگائی سے ہے۔

     

    قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا تھا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔

    قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدلیہ آزادنہیں ہوگی توجمہوریت کا تحفظ نہیں ہوسکتا، تنقید برائے تنقید سے ملک میں مایوسی پھیلتی ہے، سال 2018 میں جب حکومت سنبھالی تومعیشت کی حالت بری تھی، اب معاشی صورتحال بہترہورہی ہےجس کےاثرات نظرآرہےہیں۔

     

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 100جتن کرلےہمیں ذرابھی گھبراہٹ نہیں ،خوب جانتاہوں ان کی صفوں میں کھلبلی کیوں ہے۔5فیصد گروتھ کی بات آتی ہےتواپوزیشن کوسانپ سونگھ جاتاہے، کوروناکےباوجودمعیشت 5.3فیصدکی شرح سےترقی کررہی ہے، اکانومسٹ اوربلوم برگ جیسےادارے ملکی معیشت کی بہتری کااعتراف کررہےہیں۔

     

    وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی کی ڈائریکشن تبدیل ہورہی ہے۔ ہماراچیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے۔شہبازشریف کےخدمت میں ایک خط لکھاہے،دوسرا خط بلاول صاحب کےنام بھیجا ہے۔ یوریاکھادکےذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

  • جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج سوموارکےدن پہلا کام کیا کرنے جارہی ہیں‌؟اہم خبرآگئی

    جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج سوموارکےدن پہلا کام کیا کرنے جارہی ہیں‌؟اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج سوموارکےدن پہلا کام کیا کرنے جارہی ہیں‌؟اہم خبرآگئی ,اطلاعات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

     

    سپریم کورٹ کی خاتون جسٹس محترمہ عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس گلزار احمد ان سے حلف لیں گے۔

     

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

    پارلیمانی کمیٹی کے ججز تقرری کے اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 ستمبر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا تھا، جس کی وجہ سے وہ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکی تھیں، جسٹس عائشہ ملک ‏کی سپریم کورٹ ترقی پر وکلا نے احتجاج کیا تھا۔

     

    دسمبر 2021 کے آخر میں چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ کی سینئر جج جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کر دیا تھا۔

     

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 17 ججوں کی تعداد مقرر ہے، جسٹس مشیر عالم 17 اگست 2021 کو ریٹائر ہو گئے تھے، جس کے باعث ایک نشست خالی ہوئی تھی۔

    جسٹس عائشہ ملک کون ہیں؟
    لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک 1966 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی تعلیم پاکستان سمیت دیگر ملکوں بشمول فرانس، برطانیہ اور امریکہ میں حاصل کی۔
    قانون کی اعلیٰ تعلیم ایل ایل ایم امریکہ کے مشہور ترین ہارورڈ لا سکول سے حاصل کی۔

     

     

    بحیثیت وکیل وہ ہائی کورٹس، ڈسٹرکٹ کورٹس، بینکنگ کورٹس، سپیشل ٹریبیونلز اور آربٹریشن کورٹس میں بے شمار کیسز لڑتی رہی ہیں۔

     

     

    جسٹس عائشہ ملک مئی 2012 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج مقرر کی گئی تھیں۔ جسٹس عائشہ ملک لاہور ہائی کورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں اور بطور ہائی کورٹ کے جج  ان کی ریٹائرمنٹ دو جون 2028 کو ہونا تھی

     

    مگر اب چونکہ وہ سپریم کورٹ کی جج بن گئی ہیں تو ان کی ریٹائرمنت 2031 کے بعد ہوگی

  • اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا

    اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا

    اسلا م آباد :اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق اے ٹی سی کنٹرول ٹاور کے اعلیٰ افسران میں امنی کرون کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں ڈائریکٹر سعید احمد ملک،جوائنٹ ڈائریکٹر اشفاق خان، اشفاق حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی کنٹرول راجہ منیب زاہد، ماجد نواز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی کنٹرول عثمان افضل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی کنٹرول ٹاور علی رضا السلام شامل ہیں،

    ادھر اس حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اسلا م آباد ایئرپورٹ عملہ اور مسافروں کی بڑی تعداد کا انفیکٹیڈ ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسوقت جڑواں شہروں سمیت دور دراز کے علاقوں سے مسافر اندرون و بیرون ممالک کا سفر کرنے کی غرض سے ایئرپورٹ کا رخ کررہے ہیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیرون ممالک کیلئے بنائی جانیوالی ویزٹر گیلری میں مسافروں کا کورونا ریپٹ ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے ، کورونا ریپٹ ٹیسٹ کیلئے ہزاروں مسافر روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرواتے ہیں جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے،

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلا م آباد، ایئرپورٹ پر مسافروں کے دوران مناسب فاصلہ نہ ہونے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے سے مسافروں اور عملہ میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے ایئرپورٹ سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، انتظامیہ کی جانب سے عملہ کیلئے نہ تو کوئی سینی ٹائزر فراہم کیے گئے ہیں اور ہی عملہ کی حفاظت کیلئے ماسک دئیے گئے ہیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے عملہ کی تعداد کو بھی کم نہ گیا گیا جس سے ایئرپورٹ پر کام کرنیوالے عملہ میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار اس حوالے سے ایکشن لیکر ایئرپورٹ عملہ کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرے

  • میرے عزیز ہم وطنو : وزیراعظم کل پھراپنی قوم سے کریں‌ گے بات چیت

    میرے عزیز ہم وطنو : وزیراعظم کل پھراپنی قوم سے کریں‌ گے بات چیت

    اسلام آباد:میرے عزیز ہم وطنو : وزیراعظم کل پھراپنی قوم سے کریں‌ گے بات چیت،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کا خیال ہےکہ پاکستانی عوام

    وزیراعظم عمران خان 23 جنوری 3 بجے آپ کا وزیراعظم پروگرام میں شرکت کریں گے اور عوام کےسوالات کا براراست جواب دیں گے ۔

    وزیراعظم عوام کی شکایات اور تجاویزسنیں گے اور حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پانچ اعشاریہ تین سات فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوعالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ بلوم برگ نے ترقی کی بلندرفتارکی پیشگوئی کی اور کہا کہ پاکستان روزگارکی سطح کو برقرار رکھے گا۔ کوویڈ کے بعد سے پاکستان کو نارمیلسی انڈیکس میں سرفہرست رکھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دی اکانومسٹ نے بھی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

  • کراچی:تیزہواؤں سےتباہی، دیواریں گرنےسےبچےسمیت 5 افراد جاں بحق:ہواوں کا رُخ پنجاب کی طرف مُڑگیا

    کراچی:تیزہواؤں سےتباہی، دیواریں گرنےسےبچےسمیت 5 افراد جاں بحق:ہواوں کا رُخ پنجاب کی طرف مُڑگیا

    کراچی : تیز ہواؤں سے تباہی، دیواریں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق:رُخ پنجاب کی طرف مُڑگیا،اطلاعات کا مطابق شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی ، چھتیں اڑ گئیں جبکہ دیواریں گرنے کے واقعات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ اکھڑ گئے۔

    کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث تقسیم اسناد کیلئے لگائے گئے ٹینٹ اکھڑ گئے ، موسم کی خرابی کے باعث جامعہ کراچی کا سالانہ تقسیم اسناد ملتوی کردیا گیا ۔

    رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید نے اعلان کیا کہ جلسہ تقسیم اسناد غیر متوقع موسمی تبدیلی کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے، جلسہ کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    موسم کی موجودہ صورتحال رات گئے تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی جبکہ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب لانڈھی مانسہرہ کالونی گلی نمبر10 کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت خوانین ولد غلام جان کے نام سے ہوئی۔

    ادھرکورونا کراچی کو ٹارگٹ کرنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 46 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں شرح 18 اعشاریہ نو ایک، حیدرآباد میں 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    کراچی میں کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ، شہرقائدمیں مثبت کیسز کی شرح چھیالیس اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک پہنچ گئی۔ حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین ہزار 739کیسز رپورٹ ہوئے، موذی وبا کا شکار سترہ مریض جان کی بازی ہار گئے۔

    اسلام آباد میں بھی کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، دو سال میں پہلی بار ایک روزمیں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ایک ہزار 359 کیس سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح اٹھارہ اعشاریہ نوایک فیصد رپورٹ ہوئی۔

    راولپنڈی میں شرح سترہ اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سترہ اعشاریہ نو فیصد تک پہنچ گئی۔
    خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کیسز بڑھنے لگے، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16فیصد ہوگئی۔

  • مساجد میں داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن ضروری ہوگی:این سی او سی کے بڑے فیصلے

    مساجد میں داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن ضروری ہوگی:این سی او سی کے بڑے فیصلے

    اسلام آباد:مساجد میں داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن ضروری ہوگی:این سی او سی کے بڑے فیصلے،اطلاعات کے مطابق این سی او سی اجلاس میں بڑے اہم فیصلے کیئے گئے ہیں جن کے مطابق مساجد میں داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن کی شرط عائد کر دی گئی،

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے

    اسلام آباد این سی او سی ہیڈآفس سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ اس اجلاس میں ملک میں بیماریوں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ملک بھر سے آمدہ رپورٹ کے مطابق کچھ متفقہ فیصلے کیے گئے جن کے مطابق :

    اس اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مساجد / عبادت گاہوں میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت ہے۔جس نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوگی اس سے مسجد میں داخل ہونے کے حوالے سے معذرت کی جائے گی

    اس اہم اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ تمام افراد کےلیے ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے

    اس حوالے سے مزید یہ معلوم ہوا ہے کہ قالین وغیرہ کو ہٹایا جائے گا اور صاف فرش پر نمازیں ادا کی جائیں گی ، اس کے ساتھ ساتھ مساجد میں بھی نمازیوں کے درمیان 6 فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

    این سی او سی کے اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بوڑھے اور مریض ان دنوں میں مساجد میں داخل نہیں ہوسکیں‌ گے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا اور دیگر بیماریوں سےمحفوظ رہنے کےلیے بار بار ہاتھ کی صفائی ضروری ہے

    اس اجلاس میں یہ بھی طئے کیا گیا ہےکہ کوشش کی جائے کہ مساجد میں رش کم سے کم رکھا جائے تاکہ کورونا اور دیگر ملتے جلتے وائرسز سے محفوظ رہا جاسکے

    اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں یہ بھی بات طئے ہوئی کہ نمازی حضرات کوشش کریں کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے وضوکرکے آیا کریں‌، اس کے ساتھ ساتھ وینٹیلیشن کے لیے دروازے/کھڑکیاں کھولنا؛ ترجیحاً کھلے میں نماز کا اہتمام کرنا بھی ضروری قراردیا گیا ہے

    این سی او سی کے اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہےکہ نمازجمعہ کےلیے کم سے کم وقت رکھا جائے تاکہ کورونا کے پھیلاوسے محفوظ رہ سکیں‌

  • بے حسی کی انتہا یا انسانیت مرگئی : انار کلی دھماکے کے بعد لوگ دوکانوں کولوٹتے رہے

    بے حسی کی انتہا یا انسانیت مرگئی : انار کلی دھماکے کے بعد لوگ دوکانوں کولوٹتے رہے

    لاہور:بے حسی کی انتہا یا انسانیت مرگئی : انار کلی دھماکے کے بعد لوگ دوکانوں کولوٹتے رہے ،اطلاعات کے مطابق نئی انار کلی بم دھماکے کے بعد بعد انسانیت بھی مر گئی،پولیس کو ملنے والی ویڈیوز سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ دھماکے کے بعد چند شہریوں کی جان سے پرائز بانڈ پر لوٹ مار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    جہاں لاہور میں نئی انار کلی میں پان منڈی کے مقام پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔وہاں بے حس لوگ بدبختی کرتے ہوئے دکھائی دیئے ،جن کے اس عمل پر ہردیکھنے اور سننے والا نوحہ کناں ہے

    پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد اردگرد آگ لگ گئی اور بھگدڑ مچ گئی تھی ،اسی بھگدڑ میں 20 سالہ عبداللہ نامی پرائز بانڈ کا کاؤنٹر تھا جس پر تقریباً 3 لاکھ روپے موجود تھے اور چند افراد زخمیوں کی مدد کرنے کی بجائے پیسے لوٹنے میں مصروف رہے۔

    ادھر پولیس نے پیسے لوٹنے والوں کی فوٹیج کے ذریعے لوٹ مار کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بدبخت نہیں بچ پائیں گے کیون کہ ان کے اس عمل نے سرشرم سے جھکا دیئے

    لاہور انارکلی دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کی تصویر منظر عام پر آ گئی، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی مل گئے، وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    لاہور گذشتہ روز خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ سمیت 302 اور 324 کی دفعات لگائی گئی ہیں،

    پولیس کی طرف سے دی گئی اس مقدمے کی درخواست کے متن کے مطابق تین دہشت گرد بارودی مواد رکھنے کیلئے موٹر سائیکل پر آئے، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ مل گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    دھماکے کے باعث شہر کی فضا آج بھی سوگوار ہے، جائے وقوعہ پر جلی ہوئی موٹرسائیکلیں موجود جبکہ سامان بکھرا پڑا ہے۔ بارودی مواد کے پھٹنے سے تقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ تفتیشی ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے جن سے پتہ چلا ہے کہ دھماکے کیلئے 2 سہولت کار اور ایک مبینہ دہشتگرد انارکلی پہنچے، 2 سہولت کار سرکلر روڈ سے آئے جبکہ مبینہ دہشتگرد پان گلی سے آیا، مبینہ دہشتگرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ پر چلا گیا۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس کے پاس بہت اہم معلومات پہنچ چکی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ دہشت گرد بہت جلد پکڑے جائیں گے ،ادھر ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بھی حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے

  • پاکستان کا5.37 فیصد شرح نموحاصل کرنا بڑی کامیابی،وزیراعظم عمران خان

    پاکستان کا5.37 فیصد شرح نموحاصل کرنا بڑی کامیابی،وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2020-21میں مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو 5اعشاریہ 37 فیصد حاصل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جارہا ہے ، عالمی جریدے بلوم برگ کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان بڑھتی ہوئی شرح نمو کا تسلسل جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ اس شرح نمو کی بدولت روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔

    اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نموملازمتوں کی تخلیق اور فی کس آمدن میں اضافے کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کامیاب رہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان اعلیٰ اقتصادی ترقی اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔

    واضح رہے کہ تجارت اور زراعت میں اضافے کے باعث پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ،مالی سال 2021ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5اعشاریہ 37 فیصد رہی۔
    معاشی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 5اعشاریہ 37 فیصد رہی ہےجبکہ صنعت وزراعت میں 7اعشاریہ 8 فیصد گروتھ ہوئی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیرحماد اظہر کاکہنا ہے کہ سابقہ حکومت ایکسپورٹس میں خاطرخواہ اضافہ نہ کرسکی، ہم نے تیسرے مالی سال اتنی گروتھ حاصل کرلی ہے۔ملکی معاشی گروتھ وسیع بنیاد پر ہوئی ہے، اگلے 10 سال میں نوکریاں پیدا کرنے کا تناسب اعلیٰ سطح پر ہوگا۔

    ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے جی ڈی پی گروتھ بڑھنے کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب قوم کے ساتھ پھر ٹویٹ کے ڈرامے ،مالی سال 2018 میں جی ڈی پی گروتھ 6.1 تھی ، آپ نے منفی اور اب 5.57 پے ٹویٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہئیے ‏ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام مر رہی ہے اور آپ بے شرمی اور ڈھٹائی سے ٹویٹ کر رہے ہیں ملکی تاریخ کے بلند ترین پچاس ارب کے قرضے لینے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے تین سال میں ساٹھ لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے ‏تین سال میں دو کڑوڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دینے کا بھی ٹویٹ کر دیتے

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی مالیاتی خسارہ 4400 ارب پہ پہنچ رہا ہے اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے ،مہنگائی 22 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، اس کا ٹویٹ بھی کردیتے؟ ‏مہنگائی کی بدترین سطح، بجلی گیس اور دوائی کے نرخ بھی ٹویٹ کردیتے عمران صاحب تین سال میں پٹرول کی قیمت میں 55 روپے زائد کا اضافہ ہوا، اس پر بھی ایک ٹویٹ کر دیتے بلند ترین ملکی تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پہ پہنچ گیا ہے اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے ‏تین سال میں ڈالر کی قیمت 123 سے 184 روپے پر لیجانے کے کارنامے کا بھی کوئی ذکر کردیتے ؟ ملک میں یوریا کھاد کے لئے دھکے کھاتے کسانوں کی پرسان حالی کا بھی کوئی اعلان کرتے؟ DAP کی قیمت ساڑھے تین سالوں میں 2400 سے 9700 ہوگئی اِس پہ بھی ٹویٹ کر دیتے ‏یوریا 1200 سے 2800 لینے کے لئے کسانوں کو جو دھکے پڑھ رہے ہیں اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے 40 ارب وفاق اور ڈیڈھ ارب خیبر پختونخوا میں کووڈ فنڈ سے چوری کرنے کے بعد آج کی اپنے مافیا کو مبارکباد ہی بنتی ہی ‏چینی میں 550 ارب ، آٹے میں 1200 ارب دوائی میں 600 ارب اور بی آر ٹی میں 75 ارب کی چوری کا بھی ٹویٹ کرتے بجلی اور گیس میں 500 ارب کے عوام کے جیب پہ ڈاکے کی بھی ٹویٹ کرتے ‏بچوں کے دودھ اور کھانے پینے کی بنیادی اشیاءپر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح کرنے کا کارنامہ بھی بیان کردیتے؟ عمران صاحب اور ان کے مافیاز کی آمدن بڑھ گئی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ پوری قوم کی آمدن بڑھ گئی ہے