Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور:کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد جاں بحق اور 7 ہزار 586 وبا میں مبتلا ہو گئے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 70ہزار 263 ہے۔ ملک میں 13لاکھ 67 ہزار 605 افراد کورونا سے متاثر ہوئے

    اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گذشتہ روز 58 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں تاحال 2 کروڑ 45 لاکھ 32 ہزار 952 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 647 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 245 ہو گئی ہے۔

  • اسلام آباد میں اصلی پولیس اہلکاراورکراچی میں جعلی کسٹم انسپکٹراغوا برائے تاوان پرگرفتار

    اسلام آباد میں اصلی پولیس اہلکاراورکراچی میں جعلی کسٹم انسپکٹراغوا برائے تاوان پرگرفتار

    اسلام آباد:اسلام آباد میں اصلی پولیس اہلکاراورکراچی میں جعلی کسٹم انسپکٹراغوا برائے تاوان پرگرفتار،اطلاعات کے مطابق ‏اسلام آباد میں بھی شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کےانکشاف نے حکام کے رونگھٹے کھڑے کردیئے ہیں ، ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ‌ پولیس افسران نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے

    پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغواء کرکے تشدد کرنے اور 10لاکھ روپے تاوان وصول کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ادھر کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو جعلی کسٹم انسپکٹر بن کر وارداتیں کرتا تھا۔

    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اے وی سی سی معروف عثمان کے مطابق ان کی ٹیم نے ایک کارروائی کرکے ملزم مرزا غیور ولد مرزا داؤد احمد کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم محمود آباد کراچی کا رہائشی ہے جو کراچی پولیس کو اغوا برائے تاوان اور دیگر کیسز میں بھی مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق ملزم کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 1101/2021 جرم دفعہ 365 اے /170/34 7 ATA ہے۔

    ملزم مبینہ ٹاؤن تھانے کے مقدمہ الزام نمبر 754/2021 جرم دفعہ 365A /397/171/34 سیون اے ٹی اے اور گلشن اقبال کے مقدمہ الزام نمبر 1100/21 جرم دفعہ 395/397/34 ت پ میں بھی مطلوب تھا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم خود کو کسٹم کا جعلی انسپکٹر ظاہر کرکے وارداتیں کرتا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • اوکاڑہ:3 اوباش ملزمان کی 14 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ

    اوکاڑہ:3 اوباش ملزمان کی 14 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ

    3 اوباش ملزمان کی 14 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ،اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 10 ون اے ایل میں 3 اوباش ملزمان کی 14 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کی خبر نے اہل شہرکوبہت ہی رنجیدہ کردیا

    پولیس کے مطابق ان ظالموں نے اس بچی کو اس قدر خوف زدہ کیا تھا کہ اس کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا ، متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے ڈرایا گیا ،ملزمان ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے کسی کو بتایا تو تمہاری ماں اور تمہیں قتل کر دے گے

    اوکاڑہ 14 سالہ اقرا اور اس کا بھائی عدیل جو اپنی نانی کے گھر رہ رہے تھے۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ ملزمان بنیامین اور اس کے 2 ساتھی گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بھی بنتے رہے اور ویڈیوز تصاویر بھی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ دن بعد لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر اس کی ماں اسے ڈاکٹر پاس لے کر گئی تو لڑکی حاملہ تھی۔

    اوکاڑہ ملزمان بنیامین اور اس کے ساتھی میرے ساتھ ساری رات زبردستی زنا کرتے رہے اور میری ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے اپنی بے بسی اور پولیس کے رویہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ایف آئی آر ہو جانے کے باوجود انہیں ابھی تک گرفتار نہ کیا گیا ہے۔

    متاثرہ لڑکی کے خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان ہمارا راستہ روک کر ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں۔متاثرہ لڑکی اور اس کی ماں نے واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کا آغاز:اسٹیٹ بینک نے 5 ڈیجیٹل بینکوں کی منظوری دے دی

    پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کا آغاز:اسٹیٹ بینک نے 5 ڈیجیٹل بینکوں کی منظوری دے دی

    لاہور:پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کا آغاز:اسٹیٹ بینک نے 5 ڈیجیٹل بینکوں کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) جلد ہی ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کے لیے لائسنس جاری کرکے ملک میں ایک جدید بینکاری نظام کی جانب سفر شروع کرے گا۔ پہلے مرحلے میں ریگولیٹری اتھارٹی ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کے لیے مختلف اداروں کو پانچ لائسنس جاری کرے گی۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشن گروپ، SBP ارشد محمود بھٹی نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ SBP ڈیجیٹل بینکوں کے لیے پانچ لائسنس فراہم کرے گا، کیونکہ وہ ڈیجیٹل بینکوں کو ایک مضبوط ویلیو پروپوزل، مضبوط تکنیکی انفراسٹرکچر، کے ساتھ فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    ضوابطی دائرہ کار میں اس جدت پسند پیش رفت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے ”ڈجیٹل بینک – بینکاری کا ایک نیا دور“ کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس ویبینار کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد بینکوں کی اگلی نسل یعنی ڈجیٹل بینکوں اور ملک میں مالی شمولیت کے حوالے سے ان کے امکانات کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔

    اس تقریب میں مارکیٹ کے شرکا اور ممکنہ سرمایہ کاروں سے ڈجیٹل بینکوں کے فریم ورک کی تفصیلات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ان کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔

    گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے اپنے کلیدی خطاب میں بینکاری کی صنعت میں ڈجیٹل مالی خدمات کے امکانات کو آفاقی حیثیت حاصل ہونے اور جدت پسندی اور ڈجیٹائزیشن کے لحاظ سے اس کی افادیت کو اجاگر کیا۔ پاکستان میں ڈجیٹل بینکوں کے امکانات پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ بینک دولت پاکستان کے اہم مقاصد میں سے ایک پاکستان میں مالی شمولیت، جدت پسندی کو فروغ دینا اور مالی شعبے کی جدت طرازی ہے۔

    انہوں نے صارفی تجربے کے ایک نئے مجموعے کو فروغ دینے کے ساتھ معاشرے کے مالی خدمات سے محروم اور کم سہولتوں کے حامل طبقات کو سستی مالی خدمات کی فراہمی کے ذریعے مالی شمولیت کے حصول میں اسٹیٹ بینک کی ڈجیٹل بینکوں سے توقعات بیان کیں۔

    ڈاکٹر باقر نے بتایا کہ مالی خدمات کی ڈجیٹائزیشن کی رفتار بڑھ رہی ہے اور یہ افراد اور کاروباری اداروں کے لیے بینکاری کے طریقے کو بدل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈجیٹل مالی خدمات میں پاکستان کا سفر 2000 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا اور تب سے متعدد سازگار ضوابطی فریم ورک متعارف کرائے جا چکے ہیں جن میں برانچ لیس بینکاری ضوابطی فریم ورک، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز ریگولیشنز، روشن ڈجیٹل اکاو نٹ، راست، صارف کی ڈجیٹل آن بورڈنگ کا فریم ورک اور آسان موبائل اکاو نٹس شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ضوابطی فریم ورک ڈجیٹل تبدیلی لانے کے سفر کا ایک اور اہم سنگ میل ہے اور یہ ہماری بینکاری کی صنعت میں انقلاب بپا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

    تقریب میں کاروباری برادری، فن ٹیکس، کاروباری افراد اور حکومتی اداروں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکاری پالیسی اور ضوابط گروپ ارشد محمود بھٹی نے سامعین کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک ڈجیٹل بینکوں کے لیے پانچ (5) لائسنسوں کی منظوری دے گا کیونکہ اسٹیٹ بینک کا ارادہ ہے کہ ایسے ڈجیٹل بینک لائے جائیں جن کی اقدار مستحکم ہوں، ٹیکنالوجی کا انفراسٹرکچر بڑا ہو، وہ کافی مالی طاقت اور تکنیکی مہارت کے حامل ہوں اور جن کے پاس رسک مینجمنٹ کا مو?ثر کلچر ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس سلسلے میں درکار رہنمائی فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

    تقریب میں ”ڈجیٹل بینکوں کے امکانات“ کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ بھی ہوا جس کے ماڈریٹرPlanet-N کے بانی ندیم حسین تھے جبکہ شرکا میں چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن محمد اورنگ زیب، گوگل کی سابق ایگزیکٹو اور وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی مس تانیہ ادریس، میسرز فنجا کے سی ای او اور شریک بانی قاصف شاہد اور اسٹیٹ بینک کے شعبہ بینکاری پالیسی اور ضوابط کے ڈائریکٹر محمد اختر جاوید شامل تھے۔

  • غریبوں،بےبسوں،طالبعلموں اورمحب وطن لوگوں کی نئی سیاسی جماعت:شہرسیالوی نے اعلان کردیا

    غریبوں،بےبسوں،طالبعلموں اورمحب وطن لوگوں کی نئی سیاسی جماعت:شہرسیالوی نے اعلان کردیا

    اسلام آباد:غریبوں،بےبسوں،طالبعلموں اورمحب وطن لوگوں کی نئی سیاسی جماعت:شہرسیالوی نے اعلان کردیا ،طلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف نوجوان رہنما و سابق سٹوڈنٹ لیڈر شہیر سیالوی نے پاکستان کے غریبوں ، بے بسوں ، طالب علموں اور اس ملک کے محب وطن لوگوں پر مشتمل نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کرکے موروثی سیاسی خاندانوں کی زیرملکیت پارٹیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ،

    اسلام آباد سے صحافی حنظلہ نوید نے پاکستان کے سیاسی منظر اس نئی سیاسی جماعت کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اصل میں اس ملک کی سیاسی باگ دوڑ کو چند شخصیات کے شکنجے سے نکال کراس ملک کے ہر شہری کو کردار ادا کرنے کی کوشش ہے ،

    اسلام آباد سے حنظلہ نوید کے مطابق طلباء تنظیم اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی کی اس سلسلے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مختلف طلباء و نوجوان رہنماؤں سے مشاورت جاری تھی جس کے بعد اب باقاعدہ طور پرنوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان شہیرسیالوی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کریں گے۔

    اطلاعات کے مطابق پارٹی کے منشور،نام اور مرکزی کابینہ کے نام فائنل ہوچکے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پارٹی رجسٹریشن کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔اطلاعات کے مطابق اس نئی سیاسی جماعت میں نوجوانوں کو مرکزی نمائندگی دینے کے ساتھ سکھ اور خواجہ سراکمیونٹی کو نمائندگی دی جائے گی،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کی تشکیل کا عمل مکمل ہوچکاہے اور آنے والے دو تین روز میں اس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا جائے گاجس میں پارٹی کے قائدین پریس کانفرنس کے ذریعے نئی سیاسی جماعت کے نام،پروگرام اور منشور کا اعلان کریں گے۔

    حنظلہ نوید کا کہنا تھا کہ شہر سیالوی ایک نوجوان رہنما ہیں اور وہ بہت جلد پاکستان کے سیاسی منظرپراپنا مقام بنا لیں گے اور اس ملک کے نوجوانوں ، طالبعلموں اور محب وطن لوگوں کوسیاست کے گُر سکھائیں گے اور پارلیمنٹ پرخاندانی قبضے کوختم کرکے عوام کو براہ راست ملکی نظام چلانے کا اہل بنانے کےلیے کردار ادا کریں گے

  • بوسٹر شاٹ:حکومت پاکستان کا عوامی فیصلہ:بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بڑی رعایت مل گئی

    بوسٹر شاٹ:حکومت پاکستان کا عوامی فیصلہ:بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بڑی رعایت مل گئی

    اسلام آباد :بوسٹر شاٹ:حکومت پاکستان کا عوامی فیصلہ:بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بڑی رعایت مل گئی ،اطلاعات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والے مسافر صرف دستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سمیت صوبوں کومراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والےدستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    خیال رہے حکومت نے 27 اگست کو بوسٹر ڈوز کےلیے1270 روپے فیس مقرر کی تھی۔

    یاد رہے ملک میں اومیکرون کے کیسز کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیےمیں بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہوگیا ہے ، این سی او سی کا کہنا تھا کہ بوسٹرڈوز کورونا ویکسین کی آخری خوراک سے چھ ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔

    ادھر ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 215، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، بلوچستان میں 33 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 100، سندھ میں 7 ہزار 730، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 969، اسلام آباد میں 975، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • کراچی سرد اور ٹھنڈی ہوائیں :ساحلی پٹی پرموجود ماہی گیراور ان کی  کئی کشتیاں لاپتہ

    کراچی سرد اور ٹھنڈی ہوائیں :ساحلی پٹی پرموجود ماہی گیراور ان کی کئی کشتیاں لاپتہ

    کراچی:کراچی سرد اور ٹھنڈی ہوائیں :ساحلی پٹی پرموجود ماہی گیراور ان کی کئی کشتیاں لاپتہ ،اطلاعات کے مطابق تیزہواؤں کے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر کئی لانچیں پھنس گئیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمیت دیگر ریسکیو ٹیمیں متحرک، گوادر میں 7 ماہی گیروں کو ریسکیو کیا گیا۔ کیٹی بندر سے 20 افراد کو ریسکیو کیا جبکہ 12 کی تلاش جاری ہے۔

    ادھر اطلاعات کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی پر پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

    دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور طغیانی سے بچاؤ کیلئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرچ اینڈ ریسکیو مشن کا آغاز کر دیا۔

    ادھر گوادر سے ذرائع کے مطابق گوادر میں سمندرمیں پھنسی ماہی گیر کی کشتی اللہ مدد کو 7 افراد سمیت ریسکیو کیا گیا۔ فشر فوک فورم کے مطابق کیٹی بندر کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی 2 کشتوں کو حادثہ پیش آیا۔ ایک کشتی میں 16 ماہی گیر سوار تھے، سب کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

    دوسری کشتی کے 4 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا جبکہ 12 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ کراچی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری کا کہنا ہے کہ کل رات 8 بجے گہرے سمندر میں طغیانی کے باعث الصدیقی نامی لانچ سے بھی مدد کی درخواست موصول ہوئی، وہاں بھی ٹیمیں پہنچ چکیں، لانچ کو ریسکیو کیا جا رہا ہے،

    ادھر حکام کا کہنا ہے کہ سرد اورٹھنڈی ہواوں کے آنے کے بعد سے لیکراب تک تقریبا 77 لانچیں، فش ہاربر محفوظ جیٹیوں پر پہنچ چکی ہیں۔ جمعہ کو ہی ماہی گیروں کو سیٹلائٹ اور دیگر صوتی رابطوں سے واپسی کی اطلاع دے دی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کشتیاں لاپتہ ہونے کا نوٹس لیکر کمشنر حیدرآباد اور فشریز ڈپارٹمنٹ کو ماہی گیروں کی مدد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رپورٹ دی جائے کہ خراب موسم کی پیشگوئی کے باوجود ماہی گیرسمندر میں کیسے گئے۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ، بدین کے سمندری علاقے میں چھوٹے بڑے جزائر ہیں، ماہی گیروں نے وہاں پناہ لے لی ہوگی، ان کے اہلخانہ اطمینان رکھیں۔

  • بابراعظم پاکستان کاارطغرل غازی:کس نے یہ خطاب دیانام منظرعام پرآگیا

    بابراعظم پاکستان کاارطغرل غازی:کس نے یہ خطاب دیانام منظرعام پرآگیا

    لاہور:بابراعظم پاکستان کاارطغرل غازی:کس نے یہ خطاب دیانام منظرعام پرآگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولرنے کپتان بابر اعظم کو شہرہ آفاق ترک سیریز کے مرکزی کردار ارطغرل غازی قرار دے دیا۔

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باولر شاہین آفریدی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل غازی اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیرئیر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔

    نوجوان فاسٹ بولر نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ ٹاکرے سے قبل عجیب سا ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاکستان اور انڈیا کا میچ ہے۔

    روہت شرما کو آؤٹ کرنے سے متعلق سوال پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے بولنگ کرائی، مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔

    شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کوارطغرل غازی اس لیے بھی کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتےہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں۔

     

    پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، مچل مارش اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔اس کے علاوہ تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

  • پاکستان کا اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے زور

    پاکستان کا اقوام متحدہ پر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے زور

    جنیوا:پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی کوششوں میں تیزی لائے اور مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کرے تاکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکا جا سکے اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کو روکا جا سکے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی تنظیم کے کام سے متعلق رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کو امن و سلامتی کاموں کا مرکز رہنا چاہیے۔ پاکستانی سفیر نے اپنی تقریر میں کہا ہم سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل پر زور دیتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کے جلد اور پرامن حل کو فروغ دینے اور کشمیری عوام کے خلاف بھارتی دہشت گردی کے راج کو ختم کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا خاطر خواہ اختیار استعمال کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سلامتی کونسل کچھ نہیں کر رہی تو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے چارٹر کی طرف سے فراہم کردہ اختیار کو مکمل طور پر استعمال کرتے ہوئے جنرل اسمبلی میں کارروائی کر کے امن اور سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

    منیر اکرم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بنیادی خطرہ جموں و کشمیر کے تنازعہ سے لاحق ہے اور بھارت کی طرف سے مسلم اکثریتی مقبوضہ جموںوکشمیر کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    منیر اکرم نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کی طرف سے کئے گئے وسیع غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی اور کونسل اور سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کے جلد اور پرامن حل کیلئے کوششوں کا آغاز کریں۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں سنگین جرائم کیلئے بھارت سے اب تک کوئی جوابدہی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت کے کالے قوانین ان نو لاکھ فورسز اہلکاروں کو مکمل استثنیٰ فراہم کرتے ہیں جنہیں بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تعینات کرکھا ہے۔۔ سفیر منیر اکرم نے کہا کہ کشمیر پریس کلب پر حالیہ حملہ اور اسکی بندش مقبوضہ علاقے میں مجرمانہ کارروائیوں اور نسل کشی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو خاموش کرنے کے لیے بھارتی وحشیانہ جبر کی ایک اور مثال ہے ۔

  • پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر پابندیاں ختم نہ کرنے فیصلہ:یورپین ادارے کا اعلان

    پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر پابندیاں ختم نہ کرنے فیصلہ:یورپین ادارے کا اعلان

    کراچی:پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر پابندیاں ختم نہ کرنے فیصلہ:یورپین ادارے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ایکاو ) آڈٹ کی بنیاد پر یورپی روٹ کی پابندیاں ختم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی آئی اے پر پابندیاں نہ ختم کرنے کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا۔ خط ایاسا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے سی ای او پی آئی اے کو لکھا، جس میں کہا گیا کہ پاکستانی ائیرلائنز سے پابندیاں ہٹانے کیلئے ایاسا سول ایوی ایشن کا آڈٹ کروائے گی،

    یورپین ہوابازی کے ادارے کی طرف سے یہ وضاحت کی گئی ہےکہ ایاسا آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو آڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں، ایاسا اکاو آڈٹ کے بعد بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

    خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ ایاسا تیسرے ملک کے ذریعے پابندی اٹھانے کے لئے آڈٹ کروا سکتا ہے، پابندیاں ہٹانے کے لیے ایاسا متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گا، پیشہ وارنہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں، کورونا کے باعث ایاسا عملے کی سفری سرگرمیاں محدود ہیں، کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی آڈٹ کروایا جائے گا۔ ایاسا نے پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق اقدامات پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

    یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے پی آئی اے کے غیرملکی ادارے کی طرف سے آڈٹ کی رپورٹ آنے کے بعد یہ خوش فہمی تھی کہ اب پاکستان کی قومی ایئرلائنز پریورپ کے دروازے کھول دیئے جائیں گے لیکن ایاسا کے بیان کےبعد مایوسی ہوئی ہے اور اب یہ بھی احساس ہوا ہے کہ بین الاقوامی طور پربھی مختلف ریجنز کی اجارہ داری ہے جو وہ ہر صورت قائم رکھنا چاہتے ہیں‌