Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • اسرائیلی صدرکی عرب امارات پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت:جدید دفاعی نظام کی پیشکش بھی کردی

    اسرائیلی صدرکی عرب امارات پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت:جدید دفاعی نظام کی پیشکش بھی کردی

    دبئی :اسرائیلی صدرکی عرب امارات پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت:جدید دفاعی نظام کی پیشکش بھی کردی،اطلاعات کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ریاست اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے فون کیا ہے ، جس میں عرب امارات پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

    عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زاید النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے حوثیوں کے حملوں کوبزدلی قرار دیتے ہوئے اسے ایک مجرمانہ فعل قراردای ، اور متحدہ عرب امارات پر اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت پر زور دیا۔

    اسرائیلی صدر نے ان مجرمانہ حملوں کے متاثرین کے لیے شیخ محمد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔جس کے جواب میں شیخ محمد نے صدر ہرزوگ کا یو اے ای اور اس کے عوام کے تئیں ان کے موقف اور مخلصانہ جذبات کا شکریہ ادا کیا۔

    ادھر ابوظبی میں ہونے والے حوثی باغیوں کے حملے کے بعد اسرائیلی نے متحدہ عرب امارات کو سیکیورٹی انٹیلیجنس میں معاونت کی پیش کش کردی۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو تعزیتی خط لکھا جس میں انہوں نے ایک روز قبل ابوظبی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

    انہوں نے حوثی باغیوں کے راکٹ حملے میں تین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ چلنے اور انتہا پسند تنظیموں کو شکست دینے کی پیش کش کی۔

    اپنے خط میں اسرائیلی وزیراعظم نے لکھا کہ ’اسرائیل خطے میں جنگ اور انتہا پسندی کے خلاف ہے، ہم اپنے اتحاد سے مشترکہ دشمن کو باآسانی شکست دے سکتے ہیں‘۔ نفتالی نے لکھا کہ ’اسرائیل اس جنگ میں ابوظبی کے شانہ بشانہ ہے اور ہم ہر قسم کے تعاون کو بھی تیار ہیں‘۔

    انہوں نے لکھا کہ ’اگر یو اے ای چاہیے تو عوام کی حفاظت اور اس طرح کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے کی صورت میں پیشگی اطلاع اور جوابی کارروائی کی معاونت فراہم کرسکتی ہے‘۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منگل کے روز تین پیٹرولیم ٹینکرز پر ڈرون راکٹ حملے ہوئے، جس میں پاکستانی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

    راکٹ حملے کے بعد ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ہوئی تھی۔

    یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی اور اس کارروائی کو اپنے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل قرار دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ہم ان دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

  • عرب ممالک میں کشیدگی، تیل کی قیمتیں7سال کی بلند ترین سطح پر:نقصان غریب ملکوں کو

    عرب ممالک میں کشیدگی، تیل کی قیمتیں7سال کی بلند ترین سطح پر:نقصان غریب ملکوں کو

    لاہور:عرب ممالک میں کشیدگی، تیل کی قیمتیں7سال کی بلند ترین سطح پر:نقصان غریب ملکوں کو،اطلاعات کے مطابق عرب ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات تیل کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگےاور قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ابوظہبی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا تھا ، اس حملے کے بعد تیل کی رسد میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو کہ پچھلے 7 سال میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے جغرافیائی و سیاسی تناؤ کے باعث پوری مارکیٹ میں مشکل صورتحال کے آثار سامنے آئے ہیں اوربرینٹ کے خام کی قیمت بڑھ کر 85 سینٹ یا 1 فیصد بڑھ کر 87 اعشاریہ 33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، اس سے قبل ایسا 29 اکتوبر 2014 کو ہوا تھا جب 1 روز میں 87 اعشاریہ 55 ڈالر فی بیرل تک پہنچا تھا۔

    اسی طرح یو ایس ویسٹ انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ 13 یا 14 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا جو کہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ پیر کے روز امریکہ میں عام تعطیل کی وجہ سے تجارت معطل رہی۔

    حوثیوں کی جانب سے ڈرون اور میزائل کی مدد سے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بھی خبردار کیا گیا کہ وہ مزید اہداف کو بھی نشانہ بنائیں گے جبکہ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کہا کہ وہ ان دہشت گرد حملوں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    معاشی تجزیہ کار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ سخت سرد موسم بھی ہے کیونکہ گرمی کے لیے ایندھن کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔

    امارات کی تیل کمپنی نے کہا کہ میزائل حملے کے بعد بھی اپنے مقامی اور بین الاقوامی خریداروں کے لیے تیل کی بلاتعطل سپلائی کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق توقع ہے کہ اس سال طلب رسد سے بڑھ جائے گی کیونکہ دنیا 2 سال کے لاک ڈاؤن کے بعد کھل رہی ہے اور معمول کی زندگی کی طرف آ رہی ہے جبکہ طلب اور رسد میں توازن پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔

    معاشی ماہر نے کہا کہ اگر موجودہ جغرافیائی و سیاسی تناؤ جاری رہتا ہے اور اوپیک پلس کے ارکان ہر روز چار لاکھ بیرل تیل فراہم کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور 100 ڈالر کے نشان کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

    اوپیک میں شامل تیل پیدا کرنے والے کچھ ممالک کوشش کر رہے ہیں کہ پیداوار کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ کمیابی اور سرمایہ کاری کی کمی سے بچا جا سکے جو کہ روس اور اتحادیوں کے ساتھ ایک معاہدے کا حصہ بھی ہے جس کو اوپیک پلس کے طور پر جانا جاتا ہے۔ معاہدے کے مطابق چار لاکھ بیرل تیل ہر روز فراہم کیا جائے گا۔

  • چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی:عدلیہ حکومت کے انتظامی فیصلوں میں مداخلت کرنے لگی؟

    چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی:عدلیہ حکومت کے انتظامی فیصلوں میں مداخلت کرنے لگی؟

    اسلام آباد:چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی:عدلیہ حکومت کے انتظامی فیصلوں میں مداخلت کرنے لگی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔

    خیال رہے کہ عدالت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا اور اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاتھا ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو کردیا گیا ہے جس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 2 سال کردی گئی ہے۔

    ذرائع کےمطابق طارق بنوری کے خلاف وسیع پیمانے پر شکایت عام تھیں، وہ گزشتہ تین سال سے ایڈہاک بنیادوں پر ایچ ای سی چلا رہے تھے، نہ تو میرٹ پر مستقل ای ڈی تعینات کیا گیا نہ ہی ریجنل ڈائریکٹرز تعینات ہوئے، بھاری تنخواہوں پر درجن بھر کنسلٹنٹ بھرتی کیے گئے تھے جن میں بعض ناصرف ریٹائرڈ بلکہ تعلیمی لحاظ سے گریجویٹ تھے۔

    حال ہی میں نیب نے بھی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف بد عنوانیوں، بےقاعدگیوں، بدانتظامی اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی پر تحقیقات شروع کردی تھیں کہ اس دوران آرڈیننس جاری کر کے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کرکے انہیں فارغ کردیا گیا۔

    طارق بنوری کو (ن) لیگ کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا اور ان کی 4سالہ مدت مئی 2022 تک تھی۔

  • برج الخلیفہ سے بھی بڑا شہاب ثاقب :آج زمین کے نزدیک سے گزرے گا تو کیا ہوگا؟ناسا نے رپورٹ جاری کردی

    برج الخلیفہ سے بھی بڑا شہاب ثاقب :آج زمین کے نزدیک سے گزرے گا تو کیا ہوگا؟ناسا نے رپورٹ جاری کردی

    واشنگٹن :برج الخلیفہ سے بھی بڑا شہاب ثاقب :آج زمین کے نزدیک سے گزرے گا تو کیا ہوگا؟ناسا نے رپورٹ جاری کردی ،اطلاعات کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے بھی زیادہ بڑا عظیم الجثہ شہاب ثاقب آج رات زمین کے بہت نزدیک سے گزرے گا۔

     

     

    خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے مطابق 7482 کا کوڈ نام رکھنے والا یہ شہاب ثاقب آج رات 43 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے زمین سے 12 لاکھ میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

     

    اس سے قبل یہ شہاب ثاقب 1933 میں زمین سے 6 لاکھ 99 ہزار میل کے ٖفاصلے سے گزرا تھا۔ آج کے بعد یہ 2105 میں زمین کے اتنے نزدیک سفر کرے گا۔

     

    اس شہابیے کو آر ایچ میک ناٹ نے میں آسٹریلیا کی ایک مشاہدہ گاہ میں دریافت کیا تھا۔ یہ سورج کے گرد ایک چکر 572 دنوں میں مکمل کرتا ہے۔

     

    برج الخلیفہ سے بھی بڑا شہاب ثاقب آج زمین کے بہت سے گزرے گا

    اس شہابیے کا قطر 3 ہزار 451 فٹ ہے جو کہ زمین پر موجود دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ سے بھی ڈیڑھ گنا اور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے دوگنا زائد ہے۔ برج الخلیفہ کی اونچائی بھی 2 ہزار722 فٹ ہے۔

    The massive asteroid, more than twice the size of the Empire State Building in New York, will come within 1.2 million miles of the Earth

    اس شہاب ثاقب کو یورپ کے مقامی وقت کے مطابق 9:51 پر بنا دوربین کے دیکھا جاسکے گا۔

    Amateur astronomers may be able to see the asteroid in the constellation Pisces using a small backyard telescope

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور اس سے خلابازوں کو اس شہاب ثاقب کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

     

    ناسا اور دیگر خلائی ادارے سورج کے مدار میں گردش کرنے والے 28 ہزار شہاب ثاقب کو باقاعدگی سے مانیٹر کرتے ہیں اور ان میں اکثر زمین کے مدار میں بھی داخل ہوجاتے ہیں۔

  • بلوچستان میں ایک باردہشت گردی، ریلوے لائن میں دھماکہ

    بلوچستان میں ایک باردہشت گردی، ریلوے لائن میں دھماکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے امن پر وار کیا ہے

    بلوچستان میں بولان کے علاقے مشکاف کے قریب ریلوے لائن میں دھماکہ ہوا ہے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں دھماکے کے باعث پٹری سے اتر گئی ہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، دھماکے سے ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوا ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکا اسوقت ہوا جب ٹرین وہاں سے گزرنے والی تھی، ریلوے حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں دھماکے کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اوراضافی ڈاکٹروں کو بھی ڈیوٹی کیلئے طلب کر لیا گیا ہے ،

    تحقیقاتی ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ بارودی تھا اور اسکا نشانہ ٹرین ہی تھی ، تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے،

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا کہ ریلوے کے مسافروں کو ریلیف دیا جائے اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں، وزیرااعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک دشمن عناصر ککسی معافی کے مستحق نہیں، بلوچستان میں قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

    وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بھی ریلوے حکام سے رابطہ کیا ہے، اور واقعہ کی تفصیلات طلب کی ہیں ،گورنر اور مشیر داخلہ بلوچستان نےبولان میں ریوے اسٹیشن دھماکے کی مذمت کی ہے، گورنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاجِ معالجہ کی تمام سہولیات فوری طور پر پہنچانے کی ہدایت کی، متعلقہ حکام واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کریں ، مشیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ امن کے دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے،مسافر ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے،

    میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • ریاست مدینہﷺ کاتصوّرپاکستان میں کیوں ضروری؟وزیر اعظم کا خصوصی مضمون منظرعام پرآگیا

    ریاست مدینہﷺ کاتصوّرپاکستان میں کیوں ضروری؟وزیر اعظم کا خصوصی مضمون منظرعام پرآگیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ‘روح ریاست مدینہ اور پاکستانی معاشرے کی تشکیل نو’ کے عنوان پر خصوصی مضمون لکھا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ریاست کو ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کی سعی کرنی ہوگی۔

    انھوں نے مضمون میں لکھا کہ معاشرے کی اخلاقی تعمیر کو لوگوں کی صوابدید پر نہیں چھوڑا جا سکتا، نیکی و بدی کے تصورات کے بارے میں غیر جانب دار رہنے کا خیال فرسودہ ہے، یہ تصور ریاست کو اپنی اخلاقی ذمہ داری نبھانے سے روکتا ہے، اور ریاست کے مخالفین کو کھلا موقع فراہم کرتا ہے۔

    وزیر اعظم نے لکھا نبی کریمﷺ نے ریاست مدینہ کے ذریعے عظیم ترین تہذیب کی بنیاد رکھی، اور ریاست کے لیے رہنما اصول وضع کیے، قانون کی حکمرانی ریاست مدینہ کا اہم ترین وصف تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا قانون کے احترام کا چیلنج فوری توجہ کا مستحق ہے، مکار سیاست دان اور مافیا کرپٹ سسٹم سے اپنی مراعات کا تحفظ کرنے کے عادی ہو گئے، سیاست دانوں اور مافیا نے ریاستی اداروں کو بھی کرپٹ بنا دیا، یہ خون چوسنے والی وہ جونکیں ہیں جو ملک سے مخلص نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ریاست مدینہ کی روح کے احیا کے لیے رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی قائم کی، کامیاب ریاستیں وہی ہیں جہاں سختی سے قانون کا نفاذ کیا جاتا ہے، جن قوموں نے خوش حالی حاصل کی انھوں نے اسی اصول پر عمل کیا، پاکستان میں قانون کی حکمرانی نظر انداز کرنے سے اربوں ڈالر کی لوٹ مار ہوئی۔

    وزیر اعظم نے کہا جو چیلنجز درپیش ہیں ان میں فوری توجہ کا مستحق قانون کے احترام کا چیلنج ہے، ملکی حقیقی قوت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے قانون شکن افراد کو شکست دینا ہوگی۔

    عمران خان نے لکھا کہ مخالفین تعلیمی نظام اور ذرائع معلومات سے ہماری اقدار برباد کرتے ہیں، رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی سیرت النبی کی تعلیم سے امر بالمعروف کے لیے پر عزم ہے، اس اقدام سے ہمارے معاشرے کے اخلاقی معیارات بلند ہوں گے۔

    انھوں نے لکھا کہ ریاست مدینہ پہلی ریاست ہے جس میں کمزور طبقے کی ذمہ داری اٹھائی گئی، ہمیں بھی نبی کریمﷺ کی سنت کا احیا کرنا ہوگا، محدود وسائل کے باوجود احساس پروگرام جیسے اقدامات کے لیے وسائل مختص کیے، صحت سہولت پروگرام پاکستانی تاریخ کے عظیم منصوبوں میں سے ایک ہے، صحت سہولت پروگرام یونیورسل ہیلتھ کی سہولت فراہم کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا یہ منصوبہ غربت میں دھنسے کمزور شہریوں کا تحفظ کرے گا، صحت سہولت پروگرام سے نجی اسپتالوں کا نیٹ ورک وجود میں آئے گا، پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے 400 ارب مختص کیے ہیں، احساس اسکالرشپ پروگرام کے تحت 47 ارب روپے کے وظائف دیے جا رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں تعلیم کے شعبہ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

  • وزیراعظم عمران خان کاروسی صدرپیوٹن سےرابطہ   :توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف:ملکرچلنےکا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کاروسی صدرپیوٹن سےرابطہ :توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف:ملکرچلنےکا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا روسی صدرپیوٹن سے رابطہ،توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف:ملکرچلنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ۔ توہین رسالت کے خلاف صدرپیوٹن کے بیان کو سراہا۔

    وزیراعظم عمران خان اورروسی صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن کے توہین رسالت کیخلاف بیان کوسراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسلاموفوبیا میں خوفناک اضافے اوراس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگرکیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورروس کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس میں تجارتی واقتصادی تعلقات اورتوانائی کے تعاون پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس نازک موڑ پر افغانستان کے عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    وزیراعظم نے افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجراء کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے اور افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اورایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔

  • چونیاں میں پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک:103 پلاٹس بنائے جائیں گے:میاں اسلم اقبال

    چونیاں میں پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک:103 پلاٹس بنائے جائیں گے:میاں اسلم اقبال

    لاہور:پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک:چونیاں میں 103 پلاٹس بنائے جائیں گے:اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال پیڈمک آفس کوٹ لکھپت پہنچے جہاں پر سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے چونیاں ایکوا بزنس پارک کے منصوبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چونیاں ایکوا بزنس پارک کے ترقیاتی کاموں کا جلد افتتاح کریں گے ، 321 ایکڑ پر مشتمل یہ پاکستان کا پہلا ایکوا بزنس پارک ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ چونیاں ایکوا بزنس پارک میں 103 پلاٹس بنائے جائیں گے ، بزنس پارک میں کمرشل ایریا، لیبر کالونی، گرڈ اسٹیشن، کولڈ اسٹوریجز، فیڈ مل، ریسرچ سینٹرز، پیکیجز سینٹرز اور فش مارکیٹ بھی بنے گی۔

    صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ پیڈمک کے زیر اہتمام اس بزنس پارک میں 2 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سابق حکومت نے چونیاں میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کا منصوبہ زیر زمین پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث ترک کر دیا تھا ، منصوبہ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے ضائع کر دیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چونیاں اسٹیٹ کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر اسے ایکوا بزنس پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ، چونیاں ایکوا بزنس پارک میں جھینگوں اور کیکڑوں کی بڑے پیمانے پر ایکسپورٹ کر کے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے لئے پیڈمک کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے کہا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کی جا چکی ہے۔

  • بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    لاہور:بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں‌ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی، دیگرچیزوں کے بند ہونے تک اسکولز کی بندش کا فیصلہ نہیں کر سکتے، 12 سال سے کم عمر کی بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی،12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزیرتعلیم نے کہا کہ اسکولز بند نہیں کرسکتے، پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے، اسکولوں کو بند نہیں کیا جا رہا صورتحال خراب ہوتی ہے تو مرحلہ وار اول تا ھشتم تک چلایا جائے گا، حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے، اساتذ ہ کی 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے، جب کہ میٹرک سے انٹر تک کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ان کے لیے اسکول مستقل کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    مراد راس نے مزید بتایا کہ صوبے میں اساتذہ کی 16 ہزار اسامیوں کا اشتہار دو ماہ تک آجائے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ کمپلسری ایکٹ پاس کیا گیا، اب اس پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔ کلاس ون سے پانچویں تک قرآن پاک ناظرہ پڑھایا جائے گا، چھٹی سے بارہویں تک قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر مشاورت اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    این سی او سی اجلاس کے دوران ملک میں مارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والی جگہوں پر ایس او پیز کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے پر غور کیا گیا جس کیلئے تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

  • نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کیسز کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مجموعی صورتحال اور ویکسی نیشن کی رفتار پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے کرونا کیسز میں بتدریج اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    صوبوں نے این سی اوسی کو پابندیوں پر عملدر آمد اور ویکسی نیشن پر بریفنگ دی، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی اوسی نے کرونا وائرس کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر مشاورت اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    این سی او سی اجلاس کے دوران ملک میں مارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والی جگہوں پر ایس او پیز کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے پر غور کیا گیا جس کیلئے تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کیسز کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں ہوں گی، نئی پابندیاں صوبوں کی مشاورت سے عائد ہوں گی۔