Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • گجرات، سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کا سر تن سے جدا کرکے لاش پھینک دی

    گجرات، سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کا سر تن سے جدا کرکے لاش پھینک دی

    گجرات :سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کو بےدردی سے قتل کر دیا۔میڈیا مطابق گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑکنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مقتول کی لاش 4 جون کو ملی تھی جسے بے دردی سے قتل کرکے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا،بعدازاں مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی،

    اطلاعات ہیں کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہلخانہ غائب تھے جس پر پولیس نے اُن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔حکام کے مطابق مقتول غلام سرور کے دو بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے خود اپنے والد کو قتل کیا اور اس قدر بےدردی سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کر دیا۔ملزمان نے مزید کہا کہ والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر والدہ نے طیش دلایا اور ہم نے سفاکانہ واردات کی۔

    ملزمان نے والد کا سسر کاٹ کر لاش گجرات کے نواحی گاؤں میں پھینکی تھی تاکہ لاش کو لاوارث سمجھ کر تحقیقات نہ کی جائیں۔پولیس نے ملزمان غلام حیدر ، ارسلان حیدر اور نجمہ کوثر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مرید کے کے رہائشی ہیں۔اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نارروال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر تھانہ ندو کے گاؤں بڈھا ڈھولہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر قتل ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان ناراض بیوی کو لینے بڈھا ڈھولہ گاؤں آیا ہوا تھا۔تلخ کلامی ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر اس کا سسر صادق موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے میں اس کی ساس جمیلہ بی بی، گاؤں کا ایک شخص علی اور نامعلوم زخمی ہو گئے،جھگڑے کے دوران اہلخانہ کے تشدد سے عرفان نھی شدید زخمی ہوا۔عرفان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دوسری جانب تھانہ سہالہ پولیس نے 35 سالہ طاہرہ یاسمین کے اندھے قتل میں ملوث درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا ۔

  • الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    اسلام آباد :صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن کو الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شریف اللہ کی جگہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن محمد رزاق کو الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ شریف اللہ کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلہ کے پول ڈے مقرر کرنے کیلئے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلہ کیلئے معاملہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ،

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن (آج) جمعرات کو معاملے پر سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن سے مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت متعدد درخواست گزاروں نے رجوع کررکھا ہے، سخت موسم اور برفباری کی وجہ سے الیکشن کمیشن شیڈول جاری نہیں کرسکا، درخواستگزاروں نے الیکشن کمیشن سے شیڈول تاخیر سے جاری کرنے کی استدعا کررکھی ہے،

    الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مولونا فضل الرحمان کی جمیعت علمائے اسلام پہلے نمبر پر فاتح جماعت رہی، جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ بلدیاتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آزاد امیدواروں نے نشستیں حاصل کیں۔

  • عنایات ہی عنایات :شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر

    عنایات ہی عنایات :شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر

    اسلام آباد:عنایات ہی عنایات :شوکت ترین دوبارہ ای سی سی چیئرمین مقرر ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، شوکت ترین دوبارہ ای سی سی کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی دوبارہ دے دی گئی، کابینہ ڈویژن نے سینیٹر شوکت ترین کے چیئرمین شپ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیر خزانہ کے مشیر بننے کے بعد وزیر اقتصادی امور کو ای سی سی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ شوکت ترین حال ہی میں سینیٹر بنے ہیں، اور پیر کو انھیں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو کا قلم دان سونپا گیا تھا، اس سے قبل وہ مشیر خزانہ کے منصب پر کام کر رہے تھے، وفاقی وزیر بننے کے بعد وہ اس عہدے سے سبک دوش ہو گئے۔

    شوکت ترین کو 17 اپریل 2021 کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا، یہ مدت 16 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد 17 اکتوبر 2021 سے وہ بطور مشیر خزانہ و ریونیو خدمات انجام دے رہے تھے۔ حکومت شوکت ترین کو رکِنِ پارلیمان منتخب نہیں کرا سکی تھی جس کے باعث ان کا وزارتی عہدہ 6 ماہ کی آئینی مدت گزرنے کے بعد ختم ہو گیا تھا۔

  • جے ڈی سی کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات:کام اورخدمات کی تعریف

    جے ڈی سی کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات:کام اورخدمات کی تعریف

    کراچی :جے ڈی سی کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات:کام اورخدمات کی تعریف ،اطلاعات کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے جے ڈی سی کے وفد
    نے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں میں چئیرمین شیخ حسن جنرل سیکریٹری ظفر عباس ایڈیشنل سیکریٹری سجاد حیدر فنانس سکریٹری مصطفی علی اور عرفان علی شامل تھے

    جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب کو جے ڈی سی کی جانب سے کراچی میں 50 فری ڈالیسز سینٹرز کی تیزی سے تیاری اور مفت علاج سمیت دسترخوانوں و دیگر خدمات انسانی کے شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جے ڈی فاونڈیشن کے تمام فلاحی کاموں کو سراہا اور پسند کیا۔ صدر پاکستان کی جانب سے جدید ڈالیسز مشینوں کی پاکستان آمد کے لئیے کچھ رابطوں کی یقین دھانی بھی کرائی گئی۔

  • "شاہ جی”کچھ توخیال کریں:مہمانوں کے سامنے ایسے نہیں بیٹھتے:شاہ محمود قریشی کا اندازتکلّم باعث تکلیف

    "شاہ جی”کچھ توخیال کریں:مہمانوں کے سامنے ایسے نہیں بیٹھتے:شاہ محمود قریشی کا اندازتکلّم باعث تکلیف

    "شاہ جی”کچھ توخیال کریں:مہمانوں کے سامنے ایسے نہیں بیٹھتے:شاہ محمود قریشی کا اندازتکلّم باعث تکلیف،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرپاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے عرب مہمان کے سامنے بیٹھے کا منظربہت سے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنا ہے

    جہاں سوشل میڈیا پراس اندازتکلم اورمجلس کے اداب کے حوالے سے شاہ جی پرتنقید کی جارہی ہےوہاں کچھ دیگراہم شخصیات نے بھی وزیرخارجہ سے شکوہ کیا ہے کہ آپ جیسی شخصیت کا یہ اندازکچھ اچھا نہیں تھا

    ااسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سنیئر تجزیہ نگار،معروف صحافی مبشرلقمان بھی اس اندازمیزبانی کو کسی مہمان کے سامنے کچھ بہتر محسوس نہیں کرتے

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایک بڑے شخص کے سامنے ایک بڑے آدمی کا اس طرح بیٹھنا تکبرکی علامت ہے اس لیے آئندہ ایسے انازمجلس سے پرہیز ہی کریں‌تو بہتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسے مہمان سے کہ جس س ہمیں کچھ مطلب بھی ہو اورپھرہم اگراس انداز سے پیش آئیں تو شاید وہ بھی برا مان جائے

     

     

    اسی بات کو خواجہ سعد رفیق نے بھی اچھا نہیں سمجھا وہ کہتے ہیں کہ شاہ جی کویہ اناز زیب نہیں دیتا وہ عاجزانہ اندازسے بیٹھتے ہوان کی شخسیت اور بھی بلند ہوتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سفارتی آداب کےبھی یہ منافی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ شاہ جی آئندہ ایسا رویہ اختیارنہیں کریں گے

  • خبردار:ہوشیار:پاکستان میں ذیابیطس کے3لاکھ سےزائد مریض ٹانگوں سے محروم ہوسکتے ہیں :ماہرین صحت

    خبردار:ہوشیار:پاکستان میں ذیابیطس کے3لاکھ سےزائد مریض ٹانگوں سے محروم ہوسکتے ہیں :ماہرین صحت

    کراچی :خبردار:ہوشیار:پاکستان میں ذیابیطس کے3 لاکھ سے زائد مریضوں کو ٹانگوں سے محرومی کا خدشہ ہے:ماہرین صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کے نتیجے میں ہونے والے پیروں کے زخموں کے بعد ٹانگیں کٹنے اور معذوری کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگریہی صورت حال رہی تو پھر معاملات بہت ہی خراب ہوجائیں گے

    پاکستان میں شوگر یعنی ذیابطس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی اور اس کے تدارک کے لیے ہونے والے اس بہت ہی اہم سمٹ میں ماہرین نے بہت ہی سنہری باتیں کیں‌، ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ 2022 میں پاکستان میں 3 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والے پیروں کے زخموں کے نتیجے میں اپنی ٹانگوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ان خدشات کا اظہار ڈائبیٹک فٹ انٹرنیشنل کے صدر اور نامور ماہر ذیابیطس پروفیسر ڈاکٹر زاہد میاں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    کراچی میں اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے جو چیزیں سامنے آئی ہیں اس میں کہا گیاہے کہ اس موقع پر ذیابطیس کی وجہ سے ٹانگیں کٹنے سے بچانے کے لیے مقامی دوا ساز کمپنی ہائی کیو فارما اور بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹالوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی کے درمیان کراچی میں 30 ڈائبیٹک فٹ کلینکس کے قیام کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

    معاہدے کے تحت بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی کے ماہرین مقامی دوا ساز ادارے کے ساتھ مل کر کراچی میں 30 کلینکس قائم کریں گے تاکہ ذیابطیس کی وجہ سے پیروں میں ہونے والے زخموں کا علاج کرکے ایسے مریضوں کی ٹانگوں کو کٹنے سے بچایا اور ان کو معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

    ڈاکٹر زاہد میاں کا کہنا تھا کہ عالمی ذیابیطس فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد میں ٹانگیں کٹنے کی شرح 20 سے 40 فیصد تک ہوتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ذیابیطس کے مریضوں میں سے 10 فیصد افراد کی ٹانگیں بھی ناقابل علاج زخموں کی وجہ سے کاٹنی پڑیں تو پاکستان میں اگلے سال تین لاکھ سے زائد افراد معذور ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ان میں سے تقریبا 85 فیصد افراد کو معذوری سے بچایا جا سکتا ہے جس کے لیے پاکستان میں 3 ہزار سے زائد ڈائبیٹک فٹ کلینکس قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں پر عالمی معیار کا علاج فراہم کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ پاکستان کے مختلف دواساز کمپنیوں کی مالی اور فنی معاونت سے پاکستان بھر میں فٹ کلینکس قائم کر رہا ہے، کراچی میں کئی سالوں سے قائم فٹ کلینکس کی بدولت لوگوں کی ٹانگیں کٹنے کی شرح میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

    بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس میں مبتلا اکثر افراد کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا جب ان افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوتی ہے اس وقت تک جسم کے کئی اعضا خراب ہو چکے ہوتے ہیں جبکہ پیروں میں خون کی سپلائی یا تو بہت کم یا ختم ہو چکی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں پیروں میں درد محسوس کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے، ایسے مریضوں کو اگر کوئی زخم لگتا ہے تو انہیں پتہ نہیں چلتا اور جلد ہی وہ زخم شوگر کی وجہ سے اتنا خراب ہو جاتا ہے کہ پاؤں اور ٹانگ کاٹنے کی نوبت آجاتی ہے۔

    پروفیسر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ ڈائبیٹک فٹ کلینکس قائم ہونے کے نتیجے میں ایسے مریضوں کا بہتر اور کامیاب علاج ہو سکے گا اور لوگوں کو معذوری سے بچایا جا سکے گا۔ہائی کیو فارما کے مینیجنگ ڈائریکٹر عاطف اقبال کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ ملک بھر میں اس طرح کے 500 ڈائبیٹک فٹ کلینکس قائم کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ لاکھوں لوگوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔

  • اپوزیشن کے سارے کےسارےمنصوبے ادھورے رہ گئے : حکومت کو بڑی حمایت مل گئی

    اپوزیشن کے سارے کےسارےمنصوبے ادھورے رہ گئے : حکومت کو بڑی حمایت مل گئی

    لاہور:اپوزیشن کے سارے کےسارےمنصوبے ادھورےحکومت کو بڑی حمایت مل گئی ،اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر اپوزیشن کے سارے کے سارے منصوبے ادھورے رہ گئے ہیں‌ ، یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ وفاقی حکومت کو منی بجٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل بڑی حمایت مل گئی

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو پیش کیا جائے گا، جس میں آئی ایم ایف کی شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی، پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو بڑھایا جائے گا جبکہ دیگر پر ٹیکسز میں اضافہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر مسلم لیگ ق نے حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے، ق لیگ منی بجٹ کو سپورٹ کرے گی۔حکومت کے ساتھ اتحادیوں کے رابطوں میں ق لیگ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی کی حیثیت سے منی بجٹ کو سپورٹ کریں گے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی اس وقت اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا ، اس موقع پر بھی پاکستان مسلم لیگ قائداعظم نے ملک کی بہتری کی خاطرحکومت کی حمایت کی اور اسی حمایت کی وجہ سے ملک میں‌ بڑے عرصے کے بعد کچھ بہتر قانون سازی ہوئی ہے

    اس وقت حکومت کے دیگراتحادیوں کی طرف سے بھی یہی توقع کی جارہی ہےکہ وہ حکومت کی حمایت کریں گے اور حکومت اپنے مقصد میں‌ کامیاب ہوجائے گی

    ادھر آج اس منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے ایک بار پھر ایوان کومچھلی منڈی بنا دیا گیا قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر گونج سنائی دی جانے لگی، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی، اپوزیشن نے منی بجٹ پیش کیے جانے پر حکومت کا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران اپوزیشن منی بجٹ کے معاملے پر حکومت پر برس پڑی، مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر جگہوں پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے منی بجٹ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک سرنڈر 1971 میں کیا تھا، اس سے زیادہ خطرناک سرنڈر اب کیا جا رہا ہے، حکمران پاکستان کی خودمختاری کو سرنڈر کرنے جا رہے ہیں،

    اس موقع پر سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس منی بجٹ کے حوالے سے ایوان کے اندر اور باہر چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تباہ حال ہے۔ سب کواس حوالے سے تشویش ہے، اگرکوئی منی بل، منی بجٹ آئے گا توعوام کے دکھوں میں اضافہ ہوگا۔

    وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی اور سیاحت کے شعبے کو مکمل طور پر صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی ڈی سی کے اثاثے اور ملازمین صوبوں کے حوالے کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے، مرکزی سطح پر ٹورزم بورڈ کام کرے گا، حکومت مقامی و غیر ملکی سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرے گی

  • اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے:عالمی ادارہ صحت کا پیغام

    اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے:عالمی ادارہ صحت کا پیغام

    جنیوا: اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے:عالمی ادارہ صحت کا پیغام، اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے حوالے سے نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ اومی کرون کی شدت کم ہے، لیکن اس کے پھیلاؤ کی رفتار بہت زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگا دی ہیں۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے، اومی کرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو مؤخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔

    ادھر چین میں کورونا وائرس کے سبب پابندیوں کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، چین کے شہر یان آن کے مختلف علاقوں میں عوام کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    چین کے شہر شیان میں شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ شہر میں ہر 3 دن میں خاندان کے ایک فرد کو ضروری سامان لانے کی اجازت ہے۔

  • سعودی عرب پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے، امریکہ کی  شدید مذمت

    سعودی عرب پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے، امریکہ کی شدید مذمت

    واشنگٹن :سعودی عرب پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے، امریکہ کی شدید مذمت ،اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف مسلسل جارحیت کی مذمت کی ہے۔ امریکی ذرائع حوثی حملوں کو واشنگٹن کے اتحادیوں اور امریکہ میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں اختیار کردہ پالیسی کے تحت امریکہ نے حوثیوں کی قیادت کے خلاف پابندیاں عاید کر کے ان کی جارحیت کا احتساب کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ سعودی عرب اپنے علاقوں پر یمن سے حوثی باغیوں کے 90 فیصد حملے روکنے میں کامیاب رہا ہے۔

    امریکہ کی جانب سے بیان یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانز گرونبرگ کی طرف سے حوثیوں مملکت کے خلاف فوجی جارحیت میں اضافے کی مذمت کے بعد سامنے آیا ہے۔ہانز گرونبرگ نے اپنے بیان میں یمن کے خلاف حوثی حملوں کے تسلسل پر پریشانی کا اظہار کیا تھا۔ ان حملوں میں بے گناہ شہری اور سویلین بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    یو این ایلچی کے مطابق عام شہریوں اور سویلین تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے، جسے فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ حوثی کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی وجہ سے یمن کے تنازع کا پائیدار حل سیاسی حل تلاش کرنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں بین الاقوامی قانون جنگ اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو بلا روک ٹوک جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتہ سعودی عرب کے علاقے جازان کی صامطہ کمشنری پر یمن کے اندر سے حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے ایک مارٹر گولا فائر کیا تھا جس کے ٹکڑے لگنے سے ایک سعودی شہری زخمی ہو گیا تھا۔ اس کارروائی میں کئی گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    ادھر یو این میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے صامطہ [جازان] پر حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ حوثی جرائم پر باغی ملیشیا کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

  • بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے: عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد جاری

    بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے: عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد جاری

    بھوپال :بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے:عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد،مگرعالمی برادری کچھ نہٰں‌کرے گی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کیتھولک چرچ کے ایک پادری سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر قبائلیوں کو عیسائیت اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گرفتار کیے جانے والوںکے نام فادر جام سنگھ ڈنڈور، پادری انسنگھ نناما اور منگو مہتاب بھوریہ بتائے جاتے ہیں۔ انہیں جھابوا ضلع کے ایک گاو¿ں سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی جھابوا ضلع کے ایک تھانے میں درج ایک شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ان تینوں پر مدھیہ پردیش فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2021 کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے جسے مذہب کی تبدیلی کے مخالف قانون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    دریں اثنا جھابوا ضلع میں عیسائی مشنریوں نے الزام لگایا ہے کہ مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقوں میں ان کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور ان پر مذہب تبدیل کرانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

    ادھر بھارتی حکومت نے بھی نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کی بیرونی فنڈنگ روکنے کی کوششیں شروع کردیں۔مدر ٹریسا نے مشنریز آف چیریٹی ادارہ 1950 میں قائم کیا تھا اور اس کے تحت 240 سے زائد فلاحی ادارے چلائے جارہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدرٹریسا مشنریز آف چیریٹی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے نقد وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشنریز آف چیریٹی بیرون ملک سے فنڈز اکٹھے کرتا ہے جبکہ چیریٹی نے اپنے تمام اداروں کو مسئلہ کے حل تک تنظیم کے غیرملکی فنڈز کے اکاؤنٹ کو آپریٹ نہ کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔

    اس حوالے سے بھارتی حکومت نے 27 دسمبر کو ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ مشنریز آف چیریٹی کی درخواست کو رد کردیا گیا ہے اور اس کی وجہ درخواست فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ سے مطابقت نہیں رکھتی اور منفی چیزیں بھی سامنے آئی ہیں۔

    اُدھر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدر ٹریسا کا مشنریز آف چیریٹی ادارہ بھارت بھر میں کئی شلیٹرز ہوم چلاتا ہے اور اسے 2020-21 میں بیرون ممالک سے 75 کروڑ ڈالرز کی امداد موصول ہوئی تھی۔