Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • اسلام آباد : ایمانداری کی سزا تفتیشی افسرکو اچانک قتل کیس کی تفتیش سےہٹا دیا گیا

    اسلام آباد : ایمانداری کی سزا تفتیشی افسرکو اچانک قتل کیس کی تفتیش سےہٹا دیا گیا

    اسلام آباد : ایمانداری کی سزا تفتیشی افسر کو اچانک قتل کیس کی تفتیش سے ہٹا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے اہم حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسپکٹر سہیل احمد کو نوازش قتل کیس سے کس کی ایما پر ہٹایا گیا

    ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی…

    یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں نوازش قتل کیس درج ھوا جس میں سابقہ تفتیشی نے ملزمان کو بیگناہ کیا ،ورثاء کے مطابق افسران بالا کے دفتروں میں بار بار چکر لگانے کے بعد تفتیش تبدیل کی گئی ۔ انسپکٹر سہیل نے غریب ورثاء کو تسلی دیتے ہوئے پوری ایمانداری سے تفتیش دوبارہ شروع کی ۔

     

     

     

    دوران تفتیش مقتول نوازش کے دوست کو شامل تفتیش کیا جس نے تمام ملزمان کی نشاندھی کرتے ہوئے حقیقت بیان کی ۔ تفتیشی افسر سہیل احمد نے بااثر ملزمان کی کسی سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مزید ملزمان گرفتار کئے ۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    یاد رھے وقوعہ میں ملوث ملزمان عدالت سے ضمانت پر ہیں جن کی ضمانت کینسل کی کل ہائی کورٹ میں ڈیٹ بھی ھے ۔

    ورثاء کے مطابق ملزمان بہت بااثر ہیں جو کیس میں ہر طرح کی رکاوٹ ڈالنے کی طاقت رکھتے ہیں جس کی مثال سابقہ تفتیش ھے جس میں حقیقت سامنے ہونے کے باوجود ملزمان بیگناہ کر دئے گئے ۔

    گوجرہ :موٹروے پولیس کی کارروائی ،32 پیکٹ افیون اورایک من چرس برآمد،ملزمان گرفتار

    ورثاء کے نے مزید کہا کہ بااثر ملزمان کی طرف سے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رھی ہیں امید تھی کہ انسپکٹر سہیل ملزمان کو گرفتار کر لیں گے مگر بااثر ملزمان نے تفتیشی افسر کو ھی تفتیش سے دور کروا دیا تو کیا ہمیں اسلام آباد پولیس کوئی انصاف فراہم نہیں کرے گی ؟؟؟

  • بلوچستان:32اضلاع میں دوسرے مرحلےکیلیےبلدیاتی انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

    بلوچستان:32اضلاع میں دوسرے مرحلےکیلیےبلدیاتی انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

    کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں بی این پی (عوامی) نے 9 مخصوص نشستوں پر کامیابی کی۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    پنجگور میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے 6، نیشنل پارٹی نے 2 نشستیں اپنے نام کیں جبکہ سوراب میونسپل کمیٹی سے کسان اور لیبر کی نشست پر جے یو آئی کامیاب ہوئی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی سبی کی 13 نشستوں میں سے 10 سیٹیں حاصل کرکے ڈومکی گروپ نے میدان مار لیا جبکہ میونسپل کارپوریشن الیکشن میں سہ فریقی اتحاد نے میدان مار لیا ۔

    ٹھٹھہ : ایس ایس پی کے حکم پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-نجم…

    زیارت کی تحصیل سنجاوی میں 8 میں سے 7 یوسیز کی نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کامیاب قرار پائی جبکہ دالبندین ٹاون کمیٹی میں مخصوص نشست پر اقلیتی رہنما پروشتم لال کامیاب ہوئے۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مانجھی پور کی یونین کونسل دوائیکہ میں سلیم احمد کھوسہ پینل نے میدان مار لیا جبکہ بولان میں ایم سی ڈھاڈر کے الیکشن میں رند پینل کامیاب ہوا اور میونسپل کمیٹی مچھ کے الیکشن میں گیلو پینل کامیاب ہوا۔

  • سرکاری کتابیں ردی میں فروخت کرنےوالےمحکمہ تعلیم سندھ کےافسران معصوم عن الخطا قرار دیئے گئے

    سرکاری کتابیں ردی میں فروخت کرنےوالےمحکمہ تعلیم سندھ کےافسران معصوم عن الخطا قرار دیئے گئے

    کراچی: گھوٹکی میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سرکاری کتابیں فروخت ہونے کے معاملہ پر سندھ حکومت کی تحقیقات ٹیم نے محکمہ تعلیم کے افسران کو کلین چٹ دے دی۔محکمہ تعلیم سندھ کےافسران معصوم عن الخطا قرار دیئے گئے

    ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر گھوٹکی میں کتابیں فروخت ہونے کے معاملہ پر محکمہ تعلیم کے افسران کو کلین چٹ مل گئی، اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کا تعلق 2016 سے 2020 کے درمیاں 150 من سرکاری کتابوں کو ردی میں فروخت کرنے کا معاملے سے تھا

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

     

    کراچی سے آنے اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی تحقیقاتی ٹیم نے جاری رپورٹ میں محکمہ تعلیم کے افسران کو معاملے سے بری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے کتابیں فروخت نہیں کی گئیں۔انکوائری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کباڑے میں فروخت کتابیں نجی پبلشر کی ہیں جب کہ یہ کتابیں سیمی گورنمنٹ ادارے چھپواتے ہیں۔

    لاہور میں کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

    انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ کتابیں فروخت کرنے والا شخص محکمہ تعلیم کا ملازم نہیں، تفتیش کے دوران تعلقہ ایجوکیشن افسر نے سرکاری اسکول دی گئی تمام کتابوں کا ریکارڈ دکھایا جب کہ پولیس تفتیش میں بھی محکمہ تعلیم کا عملہ ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

    ٹھٹھہ : ایس ایس پی کے حکم پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-نجم…

    یاد رہے کہ گھوٹکی میں سرکاری کتابوں کو ردی میں فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے بھی نوٹس لے رکھا ہے جب کہ سندھ حکومت نے افسراں کو کلیں چٹ دے دی ہے۔

  • پنجاب بھرمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    پنجاب بھرمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    لاہور: پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ وزارت تعلیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکول میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

     

    گوجرہ :موٹروے پولیس کی کارروائی ،32 پیکٹ افیون اورایک من چرس برآمد،ملزمان گرفتار

    وزارت تعلیم نے موسم سرما چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    اس سے پہلے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق ماڈل کالجز اور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 26 سے31 دسمبر تک ہوں گی۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    نوٹیفکیشن کے مطابق 26 سے 31 دسمبر کے دوران ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ٹیچنگ و نان ٹیچنگ عملہ اسکولوں میں موجود رہے گا۔

  • انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی پہنچ گئیں

    انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی پہنچ گئیں

    کراچی:پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لئے کراچی پہنچ گئیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

    دونوں ملکوں کی ٹیمیں ملتان سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں جمعرات اور جمعے کو پریکٹس کریں گی۔

    ٹیہسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ میچ کے دوران کئی سڑکوں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک پلان بھی جاری کیا جائے گا۔

     

     

     

    واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ٹیسٹ سیریز 2 صفر سے ہار چکا ہے اور اب کلین سوئپ سے بچنے کے لئے جدو جہد کرے گا۔

     

     

     

    کراچی کنگز نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو ایک بار پھر کپتان مقرر کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے پی سی ایل کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کریں گے، جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عماد وسیم کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ،

     

     

    یاد رہے کہ یہ فیصلہ عماد وسیم کو بابر اعظم کے فرنچائز چھوڑ جانے کے بعد کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اسٹار آل راؤنڈرعماد وسیم پہلے بھی کراچی کنگز کے کپتان رہ چکے ہیں۔کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے گزشتہ 7 سیزن میں سے صرف ایک اپنے نام کیا ہے۔ اس کی قایدت بھی عماد وسیم ہی کررہے تھے۔

  • نئی ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی

    نئی ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی

    لاہور: نئی ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کرکٹ کےاسٹارز کے لیے کوئی اچھی خبریں نہیں ہیں، بتایا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے

     

     

    ٹیسٹ رینکنگ کے حوالے سے آنے والی خبروں میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انہیں کے ہم وطن اسٹیو اسمتھ دو درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں

     

     

    دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے جس کے باعث انکی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، اسی طرح سابق انگلش کپتان جو روٹ بھی ایک درجہ تنزلی پاکر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں

     

    انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں 63 اور 94 رنز کی اننگز کھیل کر مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 32 درجے ترقی کے بعد 61 نمبر پر آ گئے ہیں

     

     

    وکٹ کیپر بیٹر رضوان اور عبداللہ شفیق کی بھی تنزلی ہوئی ہے، رضوان 4 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں جبکہ عبداللہ شفیق 15 ویں سے 18 ویں پوزیشن پر پھسل گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد رینکنگ میں 60 واں نمبر ہیں

  • چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل پیش

    چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل پیش

    واشنگٹن:چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل پیش ،اطلاعات کے مطابق امریکی قانون سازوں نے چین کی مشہور ایپ ٹک ٹاک پر امریکہ سے پابندی لگانے کا بل پیش کیا ہے۔سی این این کے مطابق، سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چوٹی کے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو کی طرف سے متعارف کرایا گیا نیا بل، اور ایوان میں کانگریس کے ارکان کا اس حوالے سے اتفاق امریکی پالیسی سازوں کے چین کے ساتھ حالیہ جھگڑے کو نمایاں کرتا ہے۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ ادھر چینی حکومت کی جانب سے امریکی صارف کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مختصر شکل کی ویڈیو ایپ کو زیربحث لایا گیا ہے۔

    امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ مجوزہ قانون ریاستہائے متحدہ میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے ذریعہ "تمام لین دین کو مسدود اور ممنوع قرار دے گا” جس میں کم از کم 10 لاکھ ماہانہ صارفین ہیں جو ان ممالک کے "کافی اثر و رسوخ” میں یا ان کے زیر اثر ہیں جنہیں غیر ملکی مخالف سمجھا جاتا ہے، بشمول چین، روس، ایران، شمالی کوریا، کیوبا اور وینزویلا بھی اس میں شامل ہیں‌

    گوجرہ :موٹروے پولیس کی کارروائی ،32 پیکٹ افیون اورایک من چرس برآمد،ملزمان گرفتار

    امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں قانون سازی کی وجہ سے خاص طور پر ٹک ٹاک اور اس کے والدین، ByteDance کو بطور سوشل میڈیا کمپنیوں کا نام دیا گیا ہے۔اس سے پہلے، ٹک ٹاک نے امریکی عتاب سے بچنے کے لیے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کا چینی حکومت کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہے کہ جس سے وہ امریکہ مخالف کوئی سوچ رکھتی ہو

  • کراچی:لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

    کراچی:لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

    کراچی:شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد نے ادھوم مچا رکھا ہے، پولیس کی طرف سے جاری کی گئی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی  ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے اور پھر پولیس نے ان درندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،کراچی پولیس ڈیفنس ملزمان کے خلاف مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا گیا۔

     

    ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی…

    پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کل گزرے ہوئے دن یعنی منگل کی شب ڈیفنس فیز8 میں پولیس نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانے بناتے ہوئے 3 ملزمان ناصر،عتیق مزمل احمد کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا جبکہ متاثرہ لڑکی کواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    لڑکی سے زیادتی اور مجرمون کی گرفتاری کے حوالے سے جاری بیان میں ایس ایچ او ساحل شاہد نے بتایا کہ اس متاثرہ لڑکی عمر 14 سال ہے اوروہ موسیٰ کالونی ناظم آباد کی رہائشی ہے اور متاثرہ لڑکی کو گرفتارملزم مزمل نے بلایا تھا اور لڑکی کونشہ آورچیز پلا کربے ہوش کر دیا تھا اورملزمان لڑکی کو گاڑی میں ڈیفنس فیز 8 لے گئے تھے جہاں گرفتار ملزم ناصر متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا

     

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس لڑکی سے جنسی زیادتی بھی ثابت ہوگئی ہے ،

    سکول پرنسپل کی طالبہ سے زبردستی زیادتی،پھر دی فیل اور قتل کرنیکی دھمکی

    ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اورگرفتارملزمان چند روز قبل ایک فوڈ فیسٹیول میں ملے جہاں ان کی دوستی ہو گئی تھی، انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان ایم اے جناح روڈ پر گاڑیوں کی ڈیکوریشن کاکام کرتے ہیں اورآپس میں دوست ہیں۔یاد رہے کہ پچھلے چند دنوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور یہ کہ اس وقت علاقے میں آوارہ لڑکوں کے خوف سے ہرطرف خوف کی فضا ہے ،

  • سیلاب نے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ کردیئے؛ 141 ہلاکتیں

    سیلاب نے گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ کردیئے؛ 141 ہلاکتیں

    کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 141 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی نے ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

    زیادہ تر جانی اور مالی نقصان نشیبی علاقوں میں ہوا جہاں سیلابی نے ریلے نے ایک ہزار کے قریب گھر تباہ کردیئے جب کہ کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ سیلابی پانی میں مٹی اور کیچڑ بھی شامل ہوگئی۔ ہائی وے ٹوٹ کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور گلیاں کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئیں۔

    کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن بازار اور گھروں پر گرگئی، 26 افراد ہلاک

    وزارت صحت کے مطابق امدادی کاموں کے درمیان 120 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں اور 14 افراد لاپتہ ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

    کانگو: سونے کی کان بیٹھنے سے50 افراد ہلاک

    دارالحکومت کا بندرگاہ سے رابطہ کٹ گیا۔ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کردی گئیں۔ دارالحکومت کو صاف کرنے میں 4 دن لگ سکتے ہیں تب تک معمولات زندگی معطل رہیں گے۔

    پنجاب میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خطرہ،محکمہ صحت نے خبردار کر دیا

    تاریخ کے اپنی نوعیت کے ہلاکت خیز سیلاب میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ملک بھر میں تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بزرگ شہریوں نے عالمی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں بتایا کہ اپنی زندگی میں ایسی بارشیں اور سیلاب نہیں دیکھا۔

  • ناکام امریکی میزائل دفاعی سسٹم پیٹریاٹ یوکرین کےحوالے:یوکرینی دفاعی حکام غیرمطمئن

    ناکام امریکی میزائل دفاعی سسٹم پیٹریاٹ یوکرین کےحوالے:یوکرینی دفاعی حکام غیرمطمئن

    ماسکو:ناکام امریکی میزائل دفاعی سسٹم پیٹریاٹ یوکرین کےحوالے:یوکرینی دفاعی حکام غیرمطمئن دکھائی دے رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق روس یوکرین کے درمیان جنگ میں امریکہ اور نیٹو کی طرف سے یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اور کل شام ایک معاہدے کے مطابق امریکی حکومت یوکرین کو ایک جدید پیٹریاٹ سسٹم دینے وای ہے جو اگلے چوبیس گھنٹوں میں یوکرین پہنچا دیا جائے گا،

    جوہری فیوژن توانائی کے حصول میں انتہائی اہم پیشرفت

    اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ امریکی حکومت یوکرین کو روس کے فضائی اور میزائل حملوں سے بچاؤ کےلئے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کے منصوبے کے آخری مرحلے میں ہے جس کا یوکرین کافی عرصے سے امریکہ سے مطالبہ کر رہا تھا۔یوکرین اور امریکہ کے درمیان طئے پانے والے معاہدے کے مطابق یوکرین اس سسٹم کو بہت جلد مختلف مقامات پر نصب کرے گا اور پھر روسی حملوں سے بچاوکےلیے اس کا استعمال کرے گا

    امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے

    اطلا ت کے مطابق یہ منصوبہ امریکی وزیر دفاع اور امریکی صدر کی منظوری کے بعداس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے ،۔پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام میں بجلی فراہم کرنے والا یونٹ، کمانڈ اور کنٹرول کا مرکز، راڈار یونٹ، انٹینا اور میزائل فائر کرنے والی آٹھ گاڑیاں شامل ہوتی ہیں جن میں سے ہر گاڑی میں زمین سے ہوا میں مارکرنے والے چار پیٹریاٹ میزائل نصب ہوتے ہیں جو 160 کلومیٹر کی دوری تک میزائلوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    روس اور مغرب تصادم کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں: روس اہلکارنے خبردارکردیا

    اس میزائل دفاعی نظام کے خلیج فارس کی جنگ میں بہت وسیع پیمانے پر تجربات کئے گئے تھے اور امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کے ذریعے سے عراق کی طرف سے فائر ہونے والے 47 سکڈ میزائلوں میں سے 45 کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا تھا جب کہ بعد میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے انکشاف کیا تھا کہ مذکورہ امریکی میزائل دفاعی نظام نے صرف ایک سکڈ میزائل کو ہی روکا تھا۔ ۔

    اسکے علاوہ 2017 میں نیویارک ٹائمز نےبھی اپنی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ یمنی حوثیوں کے میزائل حملے روکنے میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام ناکارہ ثابت ہوا تھا اور سعودی علاقوں میں اس امریکی دفاعی سسٹم کے ہوتے ہوئے یمنی فوج نے بھرپور طریقے سے اُس علاقے میں اپنے میزائل حملے کئے ہیں