Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • سندھ ہائیکورٹ کا سرکاری اسکولوں کی 150من کتابیں کباڑمیں فروخت ہونےکا نوٹس

    سندھ ہائیکورٹ کا سرکاری اسکولوں کی 150من کتابیں کباڑمیں فروخت ہونےکا نوٹس

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اسکولوں کی خستہ حالی سے متعلق درخواست پر گھوٹکی میں سنڈھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 150 من سرکاری کتابیں کباڑ میں فروخت کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو اسکولوں کی خستہ حالی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عبد الوہاب ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ڈہرکی میں کالج کی تعمیر کے فنڈز جاری ہیں مگر ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی۔

     

     

    ایمبولینس کا بھاری کرایہ:باپ بیٹے کی میت بائیک پر لیجانے پر مجبور

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی کالج کی زمین سے تجاوزات کا خاتمہ کرائیں، سیشن جج گھوٹکی یقین بنائیں کہ کالج کی تعمیر کے کام کی سربراہی کریں۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ہدایت کی کہ ڈی ایس آر رینجرز قبضہ ختم کرانے کے لیے مکمل فورس فراہم کریں۔

    ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

    دوران سماعت گھوٹکی میں سنڈھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی 150 من سرکاری کتابین کباڑ میں فروخت کا انکشاف ہوا جس کا جسٹس صلاح الدین پہنور نے نوٹس لے لیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دیانت دار افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، کمیٹی ڈیڑھ سو من کتابوں کی کباڑ میں فروخت کی تحقیقات کرے۔عدالت نے گیارہویں اور بارہویں کلاس کی کتابوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ کو بھی طلب کرتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

  • چھوٹابچہ اسپتال کی ایمبولینس لیکر شہر میں گھومتارہا

    چھوٹابچہ اسپتال کی ایمبولینس لیکر شہر میں گھومتارہا

    تریسور:بھارت میں اپنے والد کے ساتھ اسپتال آنے والا نوعمر لڑکا ایمبولینس لیکر شہر میں گھومنے نکل گیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے علاقے تریسور میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب اپنے والد کے ساتھ بخار کے علاج کیلئے آنے والا 15 سالہ لڑکا اسپتال کی ایمبولینس کو گھومنے کیلئے پر ہجوم شہر میں لیکر نکل گیا، کم عمر لڑکا گاڑی چلانا نہیں جانتا تھا اسکے باوجود وہ 8 کلومیٹر تک ایمبولینس چلاتا رہا لیکن کوش قسمتی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔

     

    سی اے اے نےاسکائی ونگز ایوی ایشن کو ایریئل ورکس لائسنس جاری کردیا:ایئرایمبولینس…

    ایمبولینس کا تعلق تریسور ضلع اسپتال سے تھا اور اطلاعات کے مطابق لڑکا اسپتال میں ملازم کا بیٹا ہے اور بخار کے علاج کے لیے آیا تھا، لڑکا چونکہ سب کو جانتا تھا اس لیے وہ آسانی سے ادھر ادھر ہونے میں کامیاب ہو گیا، اس نے ہسپتال کے احاطے میں کھڑی ایمبولینس کو دیکھا جس میں چابی دیکھی، کچھ ہی دیر میں وہ گاڑی میں بیٹھا اور اسے شہر میں لے گیا۔

    پی ٹی آئی احتجاج، مری روڈ پر متعدد ایمبولینسز پھنس کر رہ گئیں مریضوں کو اسپتال…

    جب گاڑی اچانک رک گئی تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد کیرالہ اسٹیٹ میڈیکل سروس کارپوریشن کے اہلکار ایمبولینس کا پتہ لگانے کے بعد وہاں دوڑتے ہوئے آئےتریسور ایسٹ پولیس اسٹیشن نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایمبولینس کے ڈرائیور سے واقعے کی وضاحت طلب کی گئی ہے اور اسے نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے ٹویٹرپرآفیشل پیج پر63 فیصد سے زائد فالوورز فیک

    پی ٹی آئی کے ٹویٹرپرآفیشل پیج پر63 فیصد سے زائد فالوورز فیک

    لاہور:پی ٹی آئی کے ٹویٹرپرآفیشل پیج پر63 فیصد سے زائد فالوورز فیک ،اطلاعات کے مطابق اس وقت کچھ ایسے حقائق سامنے آرہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹرپر آفیشل پیج کی حقیقت کچھ اور ہی ہے، کہا جارہا ہےکہ اس پیج پر 63 فیصد سے زائد فالوورز فیک ہیں ، جن کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے، اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی سامنے آئی ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم بھی فیک مہم ہے جب ان کا جائزہ لیا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ فالوورز نہیں ہیں جبکہ جان بوجھ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بہت سے وفادارلوگ ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے ماہرین نے باقاعدہ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کرکے اصل حقائق پیش کیے ہیں، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ٹویٹر پر 8091051 فالورز ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے صرف 5145908 فیک ہیں‌جبکہ باقی کے بارے میں بھی شکوک وشبہات پائے جارہے ہیں، ان میں سے 41 فیصد ایسے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جوکہ ایک ہی طرح کے ہیں اور انکا ایک ہی سائز ہے ، جس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک پلانٹڈ کھیل ہے جس کا مقصد لوگوں پر یہ ثآبت کیا جاسکے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بہت بڑی جماعت ہے ،

    یاد رہے کہ اس سے پہلے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے بارے میں بھی کچھ ایسے انکشافات سامنے آئے تھے ، جن میں‌ کہا گیاتھا کہ عمران خان کے فالوورز اور چاہنے والے وہ نہیں جو دکھائے جارہے ہیں، عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے یہ سارا کھیل کھیلا ہے اور تکنیکی طریقے سے فیک فالوورز کو عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ کے ساتھ ٹیگ کرکے اپنے مخالفین کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جارہی تھی

  • آئندہ یہ کہے گا میں نے مرشد سے شادی کر کے بھی غلطی کی:خواجہ آصف

    آئندہ یہ کہے گا میں نے مرشد سے شادی کر کے بھی غلطی کی:خواجہ آصف

    سیالکوٹ:وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ یہ کہے گا میں نے مرشد سے شادی کر کے بھی غلطی کی، خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ عمران خان کے محسن لیکن یہ شخص محسن کش ہے، صبح شام اپنے محسنوں پر لعن طعن کرتا ہے ۔

    سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں نے باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر غلطی کی،جنرل باجوہ کےپاس جاکرکہتا رہا میں تاحیات آرمی چیف بنانےکی پیشکش کرتا ہوں۔

    وزیر دفاع نے خطاب میں کہا باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایاگیا، وہ شخص نئی نسل کو تباہ کرکے آوازیں دے رہا ہے کہ اسے الیکشن دیے جائیں۔

    انہوں نے کہا عمران خان اچانک نازل نہیں ہوا، اسے ایجنڈے کے تحت لانچ کیا گیا، منصوبہ سازوں نے تہیہ کر لیا تھا کہ اسے ریاست پر مسلط کرناہے، اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں، عمران خان ایک تجربہ تھا جسے 13-2012 میں لانچ کیا گیا تھا، یہ غلط اور تباہی کا تجربہ تھا۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سات آٹھ ماہ سے کوشش میں ہیں کہ ملک کو دوبارہ پٹری پر ڈالا جائے،مسلم لیگ ن نے ریاست اور سیاست کا بیڑا دوبارہ اٹھایا، جس طرح نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا تھا اسی طرح ملک کو دبارہ ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔

    دوران خطاب خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں تین چار سال جیلیں، قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں، عمران خان کہتا تھا برطانیہ میں انصاف ہوتا ہے، شہباز شریف کو وہاں سے انصاف ملا، آج وہ کہاں ہے جو کہتا تھا اللہ کو جان دینی ہے، منشیات کے جھوٹے کیس میں مرد مجاہد رانا ثنااللہ باعزت بری ہوا۔

    پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع بولے انہوں نے انصاف کے راستے بند کیے، ہم پر زمین تنگ کی گئی لیکن ہمارا رب دیکھ رہا تھا، عمران خان نے خانہ کعبہ والی گھڑی بیچ دی،کارکن کہتے ہیں خان صاحب بڑا ایماندار ہے لیکن یہ تو بڑا چور نکلا، مرشد نے زلفی بخاری کے ذریعے گھڑیاں بیچیں، اس کی دولت اور اقتدار کی ہوس کی کوئی حد نہیں، یہ گناہ عمران اور اس کے ساتھیوں کے ذمے آئے گا۔

    انہوں نے کہا لوگوں کو کٹے، چوزے بیچتے بیچتے گھڑیاں بیچنا شروع کردیں،عوام کو کٹوں اور چوزوں پر لگا دیا اور مرشد کو گھڑیاں بیچنے پر۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دوں گا اب توڑے، اور کرو پرویز الہی پر اعتبار،کل کہے گا کہ میں نے پرویز پر اعتبارکرکےغلطی کی۔

  • زامبیا میں سڑک کنارے سے27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

    زامبیا میں سڑک کنارے سے27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

    لوساکا: زامبیا کے دارالحکومت لوساکا میں سڑک کنارے سے 27 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔زامبیا پولیس ترجمان ڈینی مولے کے مطابق ہلاک شدگان سے ملنے والی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ وہ ایتھوپیا سے آنے والے تارکین وطن تھے جن کی موت راستے میں دم گھٹنے سے ہوئی جس کے بعد لاشوں کو سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مرنے والوں تمام افراد کی عمریں 20 سے 38 سال کے درمیان ہیں، جائے وقوعہ پر ایک نوجوان زندہ حالت میں ہانپتے ہوئے ملا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لاشوں کو زیمبیا یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے مردہ خانے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ افریقی ملک زیمبیا تارکین وطن کے لیے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے جہاں سے زیادہ تر تارکین جنوبی افریقہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس سے قبل اکتوبر میں زامبیا کے ہمسایہ ملک ملاوی میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک اجتماعی قبر سے ایتھوپیا کے 25 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔

    ادھر اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح شخص نے ذاتی تنازع پر فائرنگ کر کے تین خواتین کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کر دیا، فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق 57 سالہ مسلح شخص نے بار میں میٹنگ کرتے مقامی اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ارکان پر فائرنگ کی۔

    رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا، مسلح شخص کا اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن سے ذاتی تنازع چل رہا تھا۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

    کراچی ائیرپورٹ پر7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

    کراچی: ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 7 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 7 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

     

    ایف آئی اے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آف لوڈ کئے گئے مسافروں میں عرفان الدین، محمد عمار، رمیش کمار، محمد سیف اللہ، اکرام شاہ، شیر زادہ اور ریحان احمد شامل ہیں‌،ایف آئی اے کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسافر بطور سی مین ملازمت کے غرض سے کولمبیا سفر کر رہے تھے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے سفری دستاویزات جعلی نکلے۔

     

    حکام کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں پانامہ سی ڈی سیز کی مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئےملزمان کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

     

    ادھر کراچی کی ائیر پورٹ پولیس نے مسافر کے 4 قیمتی موبائل فون پر مشتمل بیگ گمشدگی کے تین دن بعد تلاش کرکے مسافر کے حوالے کردیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق 4 دسمبر کو محمد عارف نامی مسافر اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 کے ذریعے کراچی پہنچا اور اپنا ایک پارسل ائیر پورٹ پر ہی بھول گیا۔

     

    عرفان بہادر کے مطابق مسافر نے اگلے روز 5 دسمبر کو ائیرپورٹ تھانے میں پارسل میں لگ بھگ آٹھ لاکھ روپے مالیت کے چار قیمتی موبائل فون کی موجودگی اور گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

     

    ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق رپورٹ کے اندراج کے بعد انہوں نے ٹیکنیکل طریقے سے مذکورہ پارسل تلاش کرکے اس میں موجود چار موبائل فون مسافر کے حوالے کر دیے۔مسافر محمد عارف نے ائیر پورٹ پولیس کے احساس ذمہ داری اور اس کی مدد پر شکریہ ادا کیا ہے

  • چمن: افغان فورسز کی گولہ باری سے 6 پاکستانی شہری جاں بحق،17زخمی

    چمن: افغان فورسز کی گولہ باری سے 6 پاکستانی شہری جاں بحق،17زخمی

    چمن: افغان فورسز کی گولہ باری سے 6 پاکستانی شہری جاں بحق،17زخمی،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سرحد پار افغان فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    چمن پولیس کے مطابق افغان فورسز نے پاکستانی سویلین آبادی پر فائرنگ کی اور گولے داغے جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے ہونے والی فائرنگ میں بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے۔ پاک فوج نے سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کا مؤثر جواب دیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے کارروائی میں یقینی بنایا کہ عام افغان شہری نشانہ نہ بنیں، معاملے کی سنگینی سے آگاہ کرنے کیلئے پاکستانی حکام نے کابل میں افغان حکام سے رابطہ کرکے مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    افغانستان سے ہونے والی فائرنگ میں بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے۔ مارٹر گولہ لگنے سے کپڑے کے ٹریلر میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 15 نومبر کو بھی چمن میں افغان حدود سے نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے جس کے بعد پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔واقعے کے بعد سرحد کو بند کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان افغان ٹرانزٹ تجارت معطل ہوگئی تھی۔

  • جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

    جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں

    لاہور:دنیااسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیرخان نے اپنی زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں 555 انٹرنیشنل میچزمیں مسلسل ناقابل شکست رہنے والے سابق عالمی چیمپئین کی سالگرہ کے موقع پر پا کستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کیک کاٹنے کی ایک سادہ مگر پرقار تقریب منعقد کی گئی جس میں جہانگیر خان نے کموڈور توقیر احمد خواجہ سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائیزر آسف عظیم و دیگر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کاکیک کاٹا

    واضح رہے کہ 10 دسمبر 1963 کوکراچی میں پیدا ہونے والے جہانگیر خان نے اسکواش میں ابتدائی تربیت اپنے والدسابق برٹش اوپن چیمپئین روشن خان سے حاصل کی صرف 15 برس کی عمر میں دنیا کے کمسن ترین عالمی امیچر چیمپئین کا اواز اپنے کیا جبکہ 17 سال کی عمر میں اس وقت کے عالمی نمبر 1 آسٹریلیا کے جیف ہنٹ کو ہرا کر عالمی ٹائٹل اپنے کیا 10 بار برٹش اوپن اور چھ مرتبہ کے ورلڈ اوپن چیمپئین شپ جیتنے کا ریکارڈ بھی بنایا

    1993 میں اسکواش کے خیرباد کہنے والے جہانگیر خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکارگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر بھی رہے اپنی سالگرہ کے موقع پر جہانگیر خان کاکہنا تھا کہ کبھی سوچا نہ تھا کہ اس مقام تک پہنچوں گا اللہ تعالی نے مجھے میرے خوابوں سے زیادہ مقام عطا کیا خواہش ہے کہ پاکستان اسکواش سرکٹ میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے مگر اس کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو دورحاضر کے مطابق ٹریننگ اور خاص طور پر اپنی فٹنس کو سوفیصد رکھنا ہو گا

    سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید نے جہانگیر خان کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اس عظیم سپوت نے اسکواش کے میدان سے لازوال شہرت حاصل کی مستقبل میں اسکواش کے کھیل میں جہانگیر خان جیسے لیجنڈ تیار کرنے کیلئے ہمارا ادارہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا

  • جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس  کا فائنل ریمنگٹن فارما نے جیت لیا

    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل ریمنگٹن فارما نے جیت لیا

    لاہور :جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعدریمنگٹن فارما نے جیت لیا فائنل میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کیپ 4.5-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پولو میچ کا فائنل دیکھنے کیلئے شاندار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ڈائریکٹر میر حذیفہ احمد، میر حزیمہ احمد، کلب کے صدر لیفٹینٹ کرنل شعیب آفتاب (ر)، سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور دیگر بھی موجود تھے، فائنل میچ ریمنگٹن فارما اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان انتہائی دلچسپ رہا۔

    ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول کی برتری حاصل تھی مگر میچ کے اختتامی لمحات میں ریمنگٹن فارما کی طرف سے خوبصورت گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے فیصلہ کن گول سکور کیا دیگر میں احمد زبیر بٹ نے دو اور احمد بلال ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔

    قبل ازیں سب سڈری میچ میں ری ماؤنٹس کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /نیوایچ کیبلز کو 9-8.5 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بازل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے زبردست محنت کی اور اتنا بڑا کپ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

  • سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری

    سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری

    لاہور: سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ،اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب کے زیراہتمام صوبہ میں سپورٹس میں انقلابی اقدام کرتے ہوئے مختلف کھیلوں کے تمام سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے،

     

     

    دوسرا ٹیسٹ؛355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز

    اطلاعات کے مطابق اب تک ہزاروں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا چکا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہاکی، جمناسٹک، والی بال، اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، آرچری، ہینڈ بال، کرکٹ، ریسلنگ اور مارشل آرٹس کے ٹرائلزشامل ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکولز میںبڑے پیمانے پر ٹیلنٹ ہنٹ ہو رہا ہے،

    دوسرا ٹیسٹ؛ 355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 10 جنوری 2023 تک لاکھوں بچوں کے تحصیل، ضلع اور ڈویژن سطح پر ٹرائلز لئے جائیںگے،ٹرائلز کے بعد پروگرام کے تحت مختلف مراحل میں سکول گیمز، انٹر ڈویژن گیمز اور صوبائی مقابلہ جات منعقد ہونگے، گیمز سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی سپورٹس اکیڈمیز میں ماہر کوچز مزید تربیت دیں گے۔