Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • کوئٹہ:لاکھوں روپےکا فراڈ کرنیوالاملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا

    کوئٹہ:لاکھوں روپےکا فراڈ کرنیوالاملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا

    کوئٹہ:لاکھوں روپےکا فراڈ کرنیوالاملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں لاکھوں روپے کا فراڈ کر کے پنجاب فرار ہونیوالا ملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا ۔ پنجاب پولیس نے سول لائن پولیس تھانہ کوئٹہ کے حوالے کردیا پولیس ذرائع کے مطابق دو سال قبل پرانی بی ایم سی بروری روڈ کوئٹہ کے رہائشی میاں حسن نعیم اورمحسن نعیم مختلف لوگوں سے فراڈ کے ذریعےلاکھو ں روپے ہتھیا کر فیصل آباد فرار ہو گئے ہیں

    شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ فراڈ کرنے کے بعد جب یہ گروہ فیصل آباد پہنچا تویہ جانکر سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا لیکن ملزمان پنجاب میں روپوش ہونے کے باعث قانون کی گرفت میں نہیں آ سکے تھے گزشتہ دنوں مقدمے میں مطلوب ایک ملزم محسن نعیم مسافرکوچ میں لاہور سے فیصل آباد جانے کیلئے موٹر وے پر سفر کر رہا تھا جب پولیس نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیکنگ کی غرض سے سکین کئے تو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت معلوم ہوگیا کہ ملزم بلوچستان پولیس کو مطلوب ہے

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    اطلاعات ہیں‌ کہ اس اطلاع کے بعد موٹر وے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور سول لائن پولیس کوئٹہ کے اہلکاروں نے پنجاب جا کر ملزم کو باقاعدہ اپنی تحویل میں لے لیاہے اور درج مقدمات کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

    پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

    لاہور:پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سود کے نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

    اتوار چار دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب سے علمائے کرائے نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    ملاقات میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ملاقات میں گفتگو کرتےہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ سنبھالنےکےبعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا، پنجاب میں طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کردیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے، جب کہ عقیدہ ختم نبوت کیلئے قوانین سازی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلی مرتبہ نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شامل

    علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ علما کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چنددن پہلے پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت کی دسمبر2027 تک بینک کاری نظام کو شریعت کے مطابق مکمل طورپرتبدیل کرنے کی ہدایت کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی عدالتِ عظمیٰ میں دائرکردہ اپیلیں واپس لے لی جائیں گی۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    طویل عرصے سے التوا کا شکاراس اہم کیس میں شرعی عدالت نے اس سال اپریل میں فیصلہ سنایاتھااور قراردیا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں متعلقہ قوانین میں ترمیم کریں اوردسمبر 2027 تک ملک میں سُود سے پاک بینک کاری نظام رائج ہونا چاہیے۔

    لیکن اس پر عمل درآمد کے بجائے پاکستان کے بعض کمرشل بینکوں اور مرکزی بینک نے شرعی عدالت کے اس فیصلے ہی کو چیلنج کردیا تھا اور عدالتِ عظمیٰ میں اس پر نظرثانی کی اپیل دائرکردی تھی۔

  • پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر ہونے پر اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر ہونے پر اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کو تحلیل کرنے کے فیصلے پر اپوزیشن نے نئی سیاسی حکمت عملی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی انتظار کرو اور دیکھوں کی پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی کارڈ سینے سے لگالیے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ پندہ دسمبر تک مؤخر ہونے کے فیصلے کے پیش نظر اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے اور گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔

    آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات:نتائج آنے کا سلسلہ جاری:حکمران جماعت کوشکست

    دوسری جانب لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو حکومتی اتحاد مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر یہ کسی شرط کے بغیر ہوں گے۔ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی خواہش پوری کرلیں، جہاں اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن ہوجائیں گے۔

    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شامل

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو مذاکرات کیلیے تیار ہیں، چاہتے ہیں معاملہ بگڑنے کے بجائے بہتری کی طرف آئے، مذاکرات کسی پیشگی صورت کے بغیر ہوں گے، مل کر مسائل حل کرنے کا نام ہی سیاست ہے، ملکی مستقبل کے فیصلے سیاستدانوں کو ہی کرنے ہیں اور سارے کام آئین و قانون کے مطابق ہی ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کب ہونا ہے اس سے متعلق واضح ہوجائے گا، ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، سب کو ملکر ملک کا سوچنا ہوگا۔

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اسمبلی تحلیل اور مذاکرات کے معاملے پر عمران خان کی پیش کش کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے بھی مشاورت کریں گے اور حتمی مشاورت کے بعد عمران خان کی پیش کش پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

  • سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شامل

    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شامل

    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی جمیعت علمائے اسلام میں شامل ہو گئے۔اس سلسلے میں گفتگو کرتےہوئے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ وہ 7 دسمبر کو مولانا فضل الرحمان کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر جلسے کے دوران باضابطہ طور پر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    اسلم رئیسانی نے کہا کہ جب تک سیاسی جماعتیں اپنی سمت کو درست نہیں کرتی حالات بد سے بد تر ہوتے جائیں گے، جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے، اس کے منشور اور کردار کو مد نظر رکھ کر ایک سال قبل ہی اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں لانے والے سیاستدان ہیں، جو مسائل سیاستدان حل کرسکتے ہیں وہ بیوروکریٹ یا اسٹیبلشمنٹ حل نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کو مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی ، انہوں نے فضل الرحمن سے ملاقات کر کے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

    اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت جے یو آئی بنائے گی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نواب اسلم رئیسانی کی شمولیت سے جے یو آئی مزید مضبوط ہوگی۔

  • برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری رکھےگا:محمد صادق

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری رکھےگا:محمد صادق

    اسلام آباد:برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری رکھےگا:محمد صادق .اطلاعات کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے سفیر حمد صادق نے کہا کہ پاکستان اپنے برادراسلامی ملک افغانستان کے بچوں کی تعلیم وتربیت کےلیے ہرممکن حد تک تعاون فراہم کرتا رہے گا

            

    اس سلسلے میں تقسیم اسناد کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے محمد صادق کا کہنا تھا کہ مجھے افغان یونیورسٹیوں کے لیکچررز کی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی، اس موقع پرانہوں نے باور کراتے ہوئے کہا کہ نسٹ کی طرف سے پیش کردہ، ٹرین گنگ افغان ماہرین تعلیم کے لیے تربیت کے سلسلے کا حصہ تھی۔

    یاد رہے کہ تقریب کا اہتمام پہلی کھیپ کے ان 30 افغانوں کے لیے کیا گیا جنہوں نے اپنی تربیت مکمل کی۔اس پروگرام کے دو مراحل میں 240 ماہرین تعلیم کو اگلے مہینوں میں تربیت دی جائے گی۔افغانستان کے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد نے تربیت حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں.ان کا کہنا تھا کہ صلاحیت کی تعمیر/اعلیٰ تعلیم اہم شعبے ہیں جہاں پاکستان افغانستان کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کر رہا ہے۔

    میں تربیتی پروگرام کا اہتمام کرنے پر NUST کا شکر گزار ہوں۔ NUST اور کئی دیگر پاکستانی یونیورسٹیاں مستقبل کے کورسز کا انتظام کریں گی۔

  • زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    لاہور :زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کے اشتراک سے لاہور میں جونیئر گرلز کرکٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ پاکستان کے سٹار فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ویمن کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں،سٹار فاسٹ بائولر سے ملاقات اور کوچنگ ٹپس پر ویمن کرکٹرز نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

     

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہونیوالے اس جونیئر گرلز کیمپ میں خیبر پختونخواہ اور لاہور سے بیس بیس جونیئر گرلز نے شرکت کی، گزشتہ ہفتے اس کیمپ کا پہلا مرحلہ لاہور میں ہی منعقد ہوا تھا ۔ اس سے قبل 2017اور 2019میں جونیئر گرلز کرکٹ کیمپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔پشاور زلمی اور زلمی فائونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن ویمن ایمپاورمنٹ اور کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔

    T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ…

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور امریکی قونصلیٹ لاہور کے ساتھ مل کر نوجوان گرلز کرکٹرز کو ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں جو کیمپ میں آئے اور نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی ۔

  • آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات:نتائج آنے کا سلسلہ جاری:حکمران جماعت کوشکست

    آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات:نتائج آنے کا سلسلہ جاری:حکمران جماعت کوشکست

    مظفرآباد:آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی کو مظفر آباد میں شکست، ن لیگ بازی لے گئی

    وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اپنی آبائی یونین کونسل میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگئی۔ ان کی یو سی میں پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کے امیدوار اویس لیاقت 134 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    راولا کوٹ میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ راولا کوٹ میونسپل کارپوریشن کی 22 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں جیت سکی ہے۔یوں مظفرآباد کے بعد آزاد کشمیر کے ایک اور بڑے شہر راولا کوٹ میں بھی میئر اپوزیشن سے ہوگا۔ پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکےہیں۔

    انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی حکمران پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھااس سے پہلے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی حکمران پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تھی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

    مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں ملی تھیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی تھی۔نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے 3 اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی تھی۔غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی، 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستیں جیت سکی تھی۔

  • ڈائمنڈ پینٹس کے زیر اہتمام کور کمانڈر پولو کپ: گارڈ گروپ کو 10-8½ سے شکست

    ڈائمنڈ پینٹس کے زیر اہتمام کور کمانڈر پولو کپ: گارڈ گروپ کو 10-8½ سے شکست

    لاہور : ڈائمنڈ پینٹس/شیخو اسٹیل نے ہفتہ کو یہاں جناح پولو فیلڈز میں ڈائمنڈ پینٹس کے زیر اہتمام کور کمانڈر پولو کپ کے پانچویں دن کھیلے گئے واحد میچ میں گارڈ گروپ کو 10-8½ سے شکست دی۔

    جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ:چوتھے دن بھی مقابلے جاری رہے

    نکولس انٹینوری کی غیر معمولی کارکردگی اس میچ کی خاص بات تھی کیونکہ اس نے شاندار پولو مہارت اور تکنیک کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی فتح میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کی۔ میر حذیفہ احمد نے خوبصورت تسمہ باندھ کر ان کی ٹیم کے ساتھیوں کی بھرپور مدد کی جبکہ ڈائمنڈ پینٹس/شیخو اسٹیل کے لیے عمر اسجد ملہی اور عثمان عزیز انور نے ایک ایک گول کیا۔

    T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ…

    ہارنے والی ٹیم کی جانب سے تیمور علی ملک اور تیمور علی نون نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین گول کیے جبکہ گارڈ گروپ کی جانب سے حمزہ اعجاز اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول کیا جس کو آدھے گول کی برتری حاصل تھی۔ جان فشر اور مینوئل کارانزا نے بطور فیلڈ امپائر میچ کی نگرانی کی۔

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں میچ دیکھنے اور لطف اندوز ہونے کے لیے اس موقع پر کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ اور پولو کے شائقین کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔ آج (اتوار) کو تین اہم میچ کھیلے جائیں گے۔ دوپہر 12:30 بجے، ماسٹر پینٹس/نیویج ایف جی/دین پولو سے، دوپہر 1:30 بجے 4 کور کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس/شیخو اسٹیل سے ہوگا جبکہ دوپہر 2:30 بجے، ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ریمنگٹن فارما سے ہوگا۔

  • نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ؛ 3 اہلکار شہید

    نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ؛ 3 اہلکار شہید

    نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک میں جی ٹی روڈ سریا خیل میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں منظور، کانسٹیبل ایاز اور وین ڈرائیورشامل ہیں۔

    کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

    پولیس کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی سے رپورٹ طلب کی اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کیں۔

    یاد رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ،جنوبی وزیرستان کے علاقہ شیوا میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گرد گروپ میں مسلح تصادم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث خطرناک دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔

    شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضہ میں لے لیا گیا،دہشت گرد کمانڈر سیکورٹی فورسز کے خلاف ہائی پروفائل کارروائیوں،دہشت گردی میں ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد قتل، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔مقامی آبادی کے مکینوں کا کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے سیکورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

  • شمالی وزیرستان میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا

    شمالی وزیرستان میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا

    وزیرستان:شمالی وزیرستان میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں معذور افراد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کردیا گیا، پاک فوج معذور افراد کے 100 خاندانوں کو راشن فراہم کرے گی۔

    معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے شمالی وزیرستان میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان، ٹوچی کمانڈنٹ بریگیڈیئر رضوان، تحصیل چیرمین مولانا نیک زمان، سول اور ملٹری افسران، علاقائی مشران، علمائے کرام اور ضلع بھر سے معذور افراد نے شرکت کی۔

    شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

    ضلعی انتظامیہ اور ہیڈ کوارٹر سیون ڈویژن کی طرف سے معذور افراد میں راشن، وہیل چیئرز اور سردی کے کپڑے بھی تقیسم کیے گئے، اس موقع پر معذور افراد کے لیے ایک اسپیشل فنڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا جس میں تمام تمام مخیر حضرات اور کمپنیوں کے تعاون سے ایک فنڈز جمع کیا جائے گا جس سے معذور افراد کی فلاح و بہود کا خیال رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے فنڈ میں اپنی تنخواہ سے دو لاکھ روپے اور ملک خان مرجان نے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

    پاک فوج کی طرف سے ایک معذور فرد کے لیے ماہانہ بنیاد پر 100 خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا جبکہ تمام معذور افراد کی ایک لسٹ بنائی جائے گی اور ان کے لیے ہر قسم کی فلاح و بہود کے کاموں کا انتظام کیا جائے گا۔

    کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

    ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ٹوچی کمانڈنٹ بریگیڈیئر رضوان نے معذور افراد کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن میں اسپیشل کوٹہ، انٹرن شپ پروگرام میں کوالیفائیڈ معذور افراد کے لیے اسپیشل کوٹہ، نادرا آفس میں معذور افراد کے لیے خصوصی کاؤنٹر کے قیام، معذور افراد کو ڈومیسائل کی گھر پر فراہمی، سوشل ویلفیئر کے ذریعے Wheel Chairs اور معذور افراد کے لیے باقی فلاحی کاموں کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    یاد رہے کہ یہ شمالی وزیرستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جسکا مقصد معذور افراد کے مسلے مسائل کو مقامی لیول پر اُجاگر کرانا تھا۔ تاکہ اس میں حکومت فلاحی ادارے اور تمام مکاتب فکر اپنا اپنا کردار ادا کر سکیں۔