Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    افغانستان کے درالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرحملے کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملزم پاکستانی سفارتخانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پررہائش پذیر تھا اور ملزم نے اپنے فلور کے تین کمروں میں آئی ای ڈیز بچھا رکھی تھیں۔

    آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سکیورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اے کے 47رائفل، لانگ رینج خود کار رائفل، اسنائپررائفل سمیت دیگراسلحہ برآمد ہوا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے ایک اور مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔

    کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

    خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ کابل حملے میں زخمی سپاہی کو پشاور پہنچادیاگیا ہے۔پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے پر شدید احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    حکومت پاکستان کے مطابق اس ’قاتلانہ حملے‘ کا مقصد کابل کے سفارت خانے میں موجود ہیڈ آف مشن (ناظم الامور) عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنانا تھا مگر وہ محفوظ رہے ہیں۔یاد رہے کہ عبدالرحمان نظامانی نے گذشتہ ماہ چار نومبر کو ہی کابل سفارت خانے میں بطور ہیڈ آف مشن اپنے کام کا آغاز کیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور مارا گیافوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں محمد نور مارا گیا۔

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کر لیے گئے، محمد نور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج سے مکمل تعاون کا عزم کیا۔

     

     

    یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے دہشت گرد مارا گیا تھا جو فوج کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار پاروش نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کی عمر 35 سال اور تعلق کوہاٹ سے تھا۔

  • یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن گئیں

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن گئیں

    کراچی ویسٹ (نامہ نگار) یوم سندھ ثقافت کے دن صوبے بھر میں لوگ سندھی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھی ٹوپی ،اجرک اور ثقافتی لباس زیب تن کرتے ہیں اور اس دن کو عید کی طرح مناتے ہیں۔ جس میں ادیب، صحافی، سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے کراچی سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں، کئی تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔ یوم ثقافت عام طور پر ہفتہ وار تعطیل کے دن ہوتا ہے اور اس دن سندھ میں جشن کا سماں ہوتا اس سلسلے میں ویست پر کلب رجسٹرڈ کی پوری ٹیم کی جانب سے ہفتے کے روز سندھ سے ملاقات کے عنوان سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ادیب دانشور ،صحافی، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سندھ کی ثقافت بہت وسیع ہے، ہمیں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ایسے پروگرام منعقد کرنے ہوں گے:

    ایم این اے آفتاب جھانگیر۔ اصغر پاتنی صدر ویسٹ پریس کلب۔ نائب صدر عبدالوہاب پہوڑ جنرل سیکرٹری عبدالعلیم میمن۔ نذیر بہار وادھو ثناء اللہ کاکڑ۔ محمد علی , محسن راجپر اقبال خاصخیلی محمود پاتنی غلام مصطفی پاتنی۔ ذوالفقار صدیقی اور دیگر کی جانب سے سندھ سے ملاقات کے عنوان سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب جھانگیر۔ پی ٹی آئی رہنما بشیر سوڈھر۔ مقصود بھائی طارق بھائی گلشن سید ٹینٹ سٹی سید احمد علی شاہ کاظمی کی روح۔ چچا لیاقت بلیدی۔ حاجی جان گل مری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ڈائریکٹر عابدہ رحمانی۔ ایس ایچ او گلشن معمار امین قریشی۔ نہال خان عباسی انڈس ویلج کے صدر علی غلام بھنبھڑو۔صحافی ماجد سائمن۔ قمر نواب کندھارا۔ شفقت نوناری علی محمد بھٹو شاہد عباسی امام بخش مگسی عوامی پریس کلب ملیر کے صدر سامی میمن اور ان کے ساتھی۔ میر علی گوہر بلوچ ، فاروق بھنگوار گڈاپ پریس کلب ، نیشنل پریس کلب کے صدر نبی بخش خاصخیلی۔ اعجاز چانڈیو عبدالجبار چانڈیو۔ منصور چانڈیو۔ سعید بھٹو۔ سلمان گبول۔ حبیب اللہ پاتنی ممتاز قادری ۔ علاقہ مکینوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ فنکاروں نے سندھی موسیقی سے بیٹھے لوگوں کو گانے پر جھوم اٹھے ۔ جبکہ سندھ کے بہترین ڈانسر سکندر صنم نے بھی ایونٹ میں بہترین ڈانس کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی

    اس موقع پر ثقافتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب جھانگیر نے کہا کہ سندھ صدیوں سے قائم ہے اور رہے گا سندھ جس نے ہمیشہ غیر ملکیوں اور مہاجروں کو اپنے گلے سے لگایا اور محبّت کا ثبوت دیا ویسٹ پریس کلب کے دوستوں کا شکریہ جو اس پروگرام میں مدعو کیا اور ہمیں سندھ کے ثقافتی تحفے اجرک اور ٹوپی پیشِ کی ویسٹ پریس کلب کے صحافیوں مشکلات سے گزرنا پڑتا لیکن ہمشہ غیر جانبداری صحافیوں پورا کرنے میں مصروف عمل ہیں ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ سید احمد شاہ کاظمی نے کہا کہ سندھ میں بڑے سیلاب کے بعد سندھ کے عوام کو شدید مصائب سے گزر رہے ہیں، سندھ کی غریب عوام سندھ کے دل کراچی پہنچے تو سندھ کے کسی نمائندے نے ان کا استقبال نہیں کیا اور ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ سید گلشن ٹینٹ سٹی خیمہ بستی بنا کر انہیں آباد کیا ہوا سندھ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں،

    کوئٹہ میں خاتون خود کش بمبار حملے کیلئے تیار،تھریٹ الرٹ جاری

    سندھ سندھیوں کا صوبہ اور وطن ہے، ہم ان کی خدمت کریں گے۔ میں ویسٹ پریس کلب کے جن دوستوں نے یہ پروگرام منایا ان اس کاوش پریس کلب کے دوستوں کے ساتھ میرا تعاون رہے گا اور وہ جب بھی بلائیں گے ہم حاضر ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما بشیر سودھر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ویسٹ پریس کلب کے دوست غریب عوام کی ایک مضبوط آواز بنیں گے،

    آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    اس موقع پر ویسٹ پریس کلب کے صدر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ائے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ قدیمی ثقافتی اور تہذیب رکھتا ہے جیسے عبدالطیف بھٹائی نے اپنی شاعری میں ذکر کیا موکھی کی کہانی 400 سال قدیمی ہے جسکو ہمشہ سندھی ثقافتی پروگرام منعقد کر کے اجاگر کیا جاتا ہے ویسٹ پریس کلب ہمشہ غریبوں کی آواز بنتا رہے گے اس علاقے کے مسائل بہت زیادہ ہیں جس کی بہتری کے لیے ہم کوشش کر رہے ہیں اور دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما رمضان رند۔ حمید جوئی۔ایس ایچ او گلشن معمار امین قریشی۔ دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

  • بھارت کسی بھی جارحیت سے بازرہے،منہ توڑجواب دیں گے:آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    بھارت کسی بھی جارحیت سے بازرہے،منہ توڑجواب دیں گے:آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکا لائن آف کنٹرول کا دورہ،تازہ ترین صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کا جائزہ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے نئے سربراہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ہراول دستوں سے ملاقات کی اورسرحد کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

     

    پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کی۔ مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قابلیت اور جنگی تیاری کو سراہا۔

     

     

    جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے محاذ پر انڈین لیڈرشپ کی طرف سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔ میں واضح طور پر واضح کر دوں، پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پربھارت کوپیغام دیا کہ اگردشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یاد رکھے کہ پھر اس کا منہ توڑ جواب دیں‌گے

     

     

    آرمی چیف نےبھارت سمیت دیگرعالمی برادری کو باور کراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلط فہمی کا نتیجہ غلط مہم جوئی کا باعث بنتا ہے، اگرکسی نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تویاد رکھیں کہ ہمیشہ کی طرح ہماری مسلح افواج کی پوری طاقت کے ساتھ ایک اپنی زندہ جاوید قوم کی حمایت سے پورا کیا جائے گا۔

    بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی۔آرمی چیف نے اس موقع پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ دنیا کو انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا گیا وعدہ پورا کریں تاکہ خطے میں دنیا امن کی طرف لوٹ آئے

    قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی بہادری کی لازوال داستان

    کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی بہادری کی لازوال داستان

    لاہور:کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی ایسی داستان جوپہلے نہ سن سکے،یہ داستان پرانی نہیں کل کی بات ہے جب کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں مشن کے سربراہ عبیدالرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا۔

    کابل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی مشن کے سربراہ عبید الرحمن نظآمانی نے اپنے اوپر ہونے والے اس حملے کا جہاں آنکھوں دیکھا منظر پیش کیا ہے وہاں اس جانثارکے جزبہ اورقربانی کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جس نے پاکستانی مشن کے سربراہ عبید الرحمن نظامانی کو بچاتے بچاتے اپنے جسم میں گولیاں پیوست کروالیں

    اس بہت بڑے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کابل میں پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ عبید الرحمن نظآمانی کہتے ہیں کہ پہلے میں‌ پاکستان کے ان شیرجوانوں کی داستانیں سنا کرتا تھا ،کہ پاکستانی فوج کے ایس ایس جی کے کمانڈوز کس طرح دنیا میں اپنی بہترین تربیت کا لوہا منوا چکے ہیں ، مگرکل میں نے یہ منظراپنی آنکھوں سے دیکھا جب مجھے مارنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان کو جوان ، ایس ایس جی کا کمانڈو جس کے جسم میں گولیاں پیوست ہورہی تھیں مگروہ پھر بھی اتنی بڑی تکلیف کے باوجود میری حفاظت کررہا تھا اور جو گولیاں مجھے ماری جارہی تھیں اس کے جسم میں پیوست ہورہی تھیں

    کابل میں پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ منظر کبھی بھی نہیں بھول سکتے جب دشمن فائرنگ کررہا تھا تو وہ میرے وطن کا وہ ہیرو وہ جوان ایس ایس جی کا کمانڈو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر میرے اور قاتل کے درمیان آہنی دیوار بن کرکھڑا رہا ، ان کا کہنا تھاکہ ایک لمحہ بھی اس نے میرے دفاع میں سستی کا مظاہرہ نہیں کیا ،کیا کمال کی تربیت اور وفاداری ہے میرے وطن کے ان شاہینوں کے دلوں‌ میں

     

     

    کابل میں پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ نے اس حوالے سے خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ میں اس شاہین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں اور ان کو بھی جہنوں نے ہمارے بچوں کی اس انداز سے تربیت کی ہے کہ دشمن بھی ان کی ہیبت سے کانپتا ہے اور وہ نوجوان اپنے ملک وقوم کی حفاظت کرنے میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہیں کررہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ ان نوجوانون کی تربیت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

    امریکی صدر کے بیان کے بعد روس کی یوکرین سے مذاکرات پر مشروط آمادگی

    یاد رہے کہ کل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔حکومت پاکستان کے مطابق اس ’قاتلانہ حملے‘ کا مقصد کابل کے سفارت خانے میں موجود ہیڈ آف مشن (ناظم الامور) عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنانا تھا مگر وہ محفوظ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ عبدالرحمان نظامانی نے گذشتہ ماہ چار نومبر کو ہی کابل سفارت خانے میں بطور ہیڈ آف مشن اپنے کام کا آغاز کیا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت پر ہونے والے حملے میں عبید الرحمان نظامانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    قندھارمیں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’’ہیک‘‘ کرلیا گیا

  • پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو مزید 158 رنز درکار

    پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو مزید 158 رنز درکار

    راولپنڈی : انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا لئے۔ امام الحق، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم سینچریاں بنانے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

    گزشتہ روز بیٹنگ کے دوران ناٹ آؤٹ رہنے والے اوپنرز نے تیسرے روز بلے بازی شروع کی۔ امام الحق جو90 رنز پر موجود تھے نے اپنی سنچری مکمل کی اور 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی اپنی سنچری مکمل کرتے ہوئے 114 رنز بنائے۔

    دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی نے کریز سنبھالی تو وہ زیادہ دیر بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور لیچ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ان کے جانے کے بعد کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ کھیلتے کرتے ہوئے 136 رنز بنائے ۔

    اظہرعلی 27، سعود شکیل37، رضوان 29 اور نسیم شاہ 15رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ آغا سلمان اور زاہد محمود کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب ول جیکس نے 3 جیک لیچ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن ایک ایک وکٹ لے پائے۔

    دوسرا روز

    راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز مہمان ٹیم نے 506 رنز اور 4 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ بیٹنگ سے کیا۔ بین سٹوکس جو کہ پہلے روز ناٹ آؤٹ رہے تھے وہ زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکے اور41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    ہیری بروک جو کہ بین سٹوکس کا ساتھ دے رہے تھے وہ بھی کچھ دیر بعد ہی 153 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلش ٹیم دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے 26 اوورز میں 151 رنز ہی بنا پائی اور انکے سارے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3، محمد علی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے بلے بازوں نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک 51 اوورز کھیل کر 181 رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستان کے جانب سے امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور انگلش باؤلرز کے خلاف دفاعی انداز اپنایا۔

    دونوں اوپنرز نے بلے بازی کرتے ہوئے 181 رنز کی شراکت بنائی۔ امام الحق 148 بالز کھیل کر 60 اشاریہ 35 کے سٹرائیک ریٹس کے ساتھ 90 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ جبکہ عبداللہ شفیق 158 بالز پر 56 اشاریہ 35 سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پہلا روز

    انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اولی پوپ 108، جو روٹ نے 23 رنز بنائے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

    انگلینڈ کے اسکواڈ کے نمائندگی کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن کر رہے ہیں۔

  • آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں پہلے مرحلے کے بعد اب دوسرے مرحلے کے انتخابات کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ابتدائی نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں ، جس میں ابھی تک کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت سے دور ہے

    بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بزرگ شہری بھی ووٹ ڈالنے چلے آئے ،کئی علاقوں میں ووٹرز کئی میل پیدل چل کر پولنگ اسٹیشن پہنچے۔آج پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں انتخابات ہو رہے ہیں۔

    آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 867 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔آزاد جموں کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

    مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں مل گئیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی۔نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے 3 اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی۔

    غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستیں جیت سکی۔

  • انگلینڈ نے اچھا کھیلا ہمیں بھی بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا، امام الحق

    انگلینڈ نے اچھا کھیلا ہمیں بھی بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا، امام الحق

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال بہت مختلف ہوتی ہیں، ابھی 6 سیشنز ہیں، پچ کو تھوڑا سا بریک اور باوٴنس ملا ہے۔

    انگلینڈ کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ بہت میچز کھیلتا ہوں،عبداللہ کے ساتھ بھی اچھا کھیلنے کا موقع ملا ہے، انگلینڈ نے پہلے اننگ کھیل لی ہے اب ہم کو سنبھل کر کھیلنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب 650 اسکور ہوتا ہے تو خود کو بچانا بھی ہوتا ہے اور کوشش کرنی ہوتی ہے کہ محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں، میں نے ڈومیسٹک بہت کھیلا ہے اس سے میرے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے مثبت دوست ہیں اور مثبت کمپنی ہے میں انہی میں رہتا ہوں،انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا ہے مگر ہمیں بھی اچھا کھیلنا ہے، ابھی وقت ہے بہتری کے لیے اچھا کھیلنا ہوگا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے نئے عالمی ریکارڈ بنتے جارہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ہر روز نئے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں۔

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں اپنی اپنی سینچریاں مکمل کیں، دونوں نے 225 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔

    رکی پونٹنگ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل 1984 میں محسن حسن خان اور شعیب محمد نے انگلینڈ کے خلاف 173 رنز کا اوپننگ شراکت داری قائم کی تھی۔

    ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کپتان بابراعظم نے بھی سنچری بنائی، وہ 168 گیندوں پر 136 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے سینچریاں اسکور کی ہوں۔

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

  • انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

    انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

    جاوا:انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.7 ریکارڈ ہوئی۔اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ ہوئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جزیرہ جاوا زلزلے سے لرز اٹھا، اور زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جب کہ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی۔یورپی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے، جب کہ مغربی جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 118 کلومیٹر تھی۔

    خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد فوری طور کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں، تاہم گزشتہ ماہ جاوا میں زلزلے سے 327 افراد جان سے گئے تھے، سیکڑوں زخمی اور ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

    اس سے پہلے پاکستان کے کچھ علاقوں سے زلزلے کی خبریں آئی ہیں‌، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر اسمار سے 29 کلو میٹر دور تھا۔اس زلزلے کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

  • شام میں تیل اور اناج کی اسمگلنگ:امریکی افواج کے رویے کی مذمت کرتےہیں:چین

    شام میں تیل اور اناج کی اسمگلنگ:امریکی افواج کے رویے کی مذمت کرتےہیں:چین

    بیجنگ:چین نے شام میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی اور جنگ زدہ عرب ملک سے تیل اور اناج کی اسمگلنگ کو "غیر قانونی” قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی قابض افواج نے شمال مشرقی شام سے تیل سے لدے 54 ٹینکر شمالی عراق میں اپنے اڈوں پر بھیجے ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان کے مطابق کچھ شامیوں نے مبینہ طور پر کہا کہ "امریکی فوجیوں نے جو کچھ کیا اس نے انہیں موسم سرما میں زندہ رہنے کی جدوجہد میں چھوڑ دیا”۔ژاؤ نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ "شام میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ شام سے امریکی تیل اور اناج کی اسمگلنگ غیر قانونی ہے۔ شام کے خلاف امریکی میزائل حملہ بھی غیر قانونی ہے۔”

    انہوں نے شامی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیا کہ 2011 سے 2022 کی پہلی ششماہی کے درمیان امریکی اسمگلنگ کی سرگرمیوں سے شام کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ژاؤ نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے، اور پھر بھی اس کا دعویٰ کرتا ہے کہ اسے "قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم” کہا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب واشنگٹن "قواعد” کے بارے میں بات کرتا ہے تو وہ اکثر اپنے مفاد کو پورا کرنے اور اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کا بہانہ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    ترجمان نے امریکہ میں فرانس کے سابق سفیر جیرارڈ آراؤڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "امریکی بنیادی طور پر جو چاہیں کرنا چاہتے ہیں، بشمول جب یہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہو، جیسا کہ وہ اس کی تعریف کرتے ہیں، وہ کرتے ہیں۔”ژاؤ نے کہا، "ہمیں یقین ہے کہ بین الاقوامی برادری اس سے اندھی نہیں ہے اور اس کے ساتھ چوکسی کا برتاؤ کرے گی۔”

    امریکی فوجی ٹرک اور ٹینکر اکثر ٹن اناج اور خام تیل شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ سے شمالی عراق کے نیم خودمختار کردستان کے علاقے میں لے جاتے ہیں جس کے تحت واشنگٹن کی جانب سے شام سے بنیادی اشیاء کی منظم اسمگلنگ کی جاتی ہے۔امریکی فوج نے طویل عرصے سے شمال مشرقی شام میں اپنی افواج اور سازوسامان تعینات کر رکھا ہے، پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد علاقے میں آئل فیلڈز کو داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھ میں جانے سے روکنا ہے۔

    تاہم دمشق کا موقف ہے کہ تعیناتی کا مقصد ملک کے قدرتی وسائل کو لوٹنا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی مواقع پر اعتراف کیا کہ امریکی افواج اس عرب ملک میں تیل کی دولت کے لیے موجود ہیں۔

    21 ستمبر کو چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے قومی وسائل کو لوٹنا بند کرے اور عرب ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔ چین کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت کا فرض ہے کہ وہ فوجی دستوں کی مداخلت کے ذریعے کی جانے والی ڈکیتیوں کی تحقیقات کرے اور ساتھ ہی اس سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرے۔

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا