Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ایران کے حالیہ بلؤوں اور فسادات میں 47 جاسوسی کی تنظیمیں ملوث: جنرل غلام رضا سلیمانی

    ایران کے حالیہ بلؤوں اور فسادات میں 47 جاسوسی کی تنظیمیں ملوث: جنرل غلام رضا سلیمانی

    تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی نے تہران میں بسیج فورس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عظیم اور باوقار قوم نے رونما ہونے والے مختلف واقعات میں ہمیشہ اپنی ذہانت و ہوشیاری کا مظاہرہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی ہوشیاری کے نتیجے میں دشمن کی تمام شرمناک و ناپاک سازشیں ناکام ہوئیں اورامریکی و صیہونی حکام نے اس ناکامی کا بارہا اعتراف بھی کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایران میں حالیہ فسادات اور بدامنی کے واقعات میں ایرانی قوم اور سیکورٹی اہلکاروں نے دشمن کے تربیت یافتہ اور فریب خوردہ عناصر میں فرق کو سمجھتے ہوئے صبر و بردباری کا مظاہرہ کیا اور منطقی اقدامات عمل میں لاتے ہوئے دشمن کی اس سازش پر بھی پانی پھیر دیا۔

    جنرل غلام رضا سلیمانی نے کہا کہ دشمن اس لئے بوکھلایا ہوا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف قسم کی پابندیوں کے باوجود وہ اپنے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین کے بل بوتے پر ہر شعبے میں قابل ذکر ترقی کر رہا ہے اور ایران نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

    ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ ہارڈ جنگ کے میدان میں بے بس ہو جانے کی بنا پر ایران کا دشمن ایرانی قوم کو فریب دینے کی غرض سے پروپیگنڈہ اور نفسیاتی جنگ کو ترحیح دیتے ہوئے سافٹ جنگ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • امریکا کا سیلاب سے متاثرکسانوں کےلیے80 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

    امریکا کا سیلاب سے متاثرکسانوں کےلیے80 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

    کراچی : امریکا نے سیلاب سے متاثر کسانوں کے لیے 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب میں سیلاب سے متاثر ہونے والے کسانوں کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ یہ امداد 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اعلان کردہ امریکی امداد کا حصہ ہے۔

    سیلاب سے متاثرکسانوں کو یہ امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی شراکت سے فراہم کی جائے گی۔ امریکی امداد سیلاب کے بعد انسانی ضروریات، غذائی تحفظ ، آفات سے نمٹنے اور استعدادکار میں اضافہ کے کام آئے گی۔

    اس سے چند دن پہلے کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ابھی مکمل طور سے نہیں ہوسکا، ہر ملک موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے یہی سبب ہے کہ ہم ایک سبز اتحاد کے قیام کے ذریعہ سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی استعداد کار میں اضافہ پر کام کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا دورہ کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتھا ۔ امریکی سفیر نے اس موقع پر صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات بھی کی۔امریکی سفیر صوبہ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کام میں مصروف مقامی شراکت داروں، اعلی تعلیمی اداروں کے نمائندوں، مقامی غیرسرکاری تنظیموں کے رہنماوں اور افغان پناہ گزینوں سے بھی ملے۔ اپنے دورے کے موقع پر سفیر بلوم نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مختلف شراکت داروں پر مشتمل ایک سبز اتحادکے قیام پر تبادلہ خیال کیا ۔

    اس موقع پر انہوں نے اعلی تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے کے ذریعہ معاشی ترقی کے فروغ کے لیے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کوئٹہ میں سفیر بلوم نے عوامی شجر کاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے ایک پودا بھی لگایا۔واضح رہے کہ یہ سرگرمی مستقبل میں شہر وں میں جنگلات اگانے کے ایک بڑے منصوبہ کی کڑی ہے اور نوجوان کارکنوں کی سربراہی میں آغاز کردہ اس منصوبہ کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، موسمیاتی خطرات کے بارے میں آگاہی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف معاشرتی لچک کو تقویت دینا اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وسیع معاشرتی بہبود کے لیے متنوع گروہوں کو قریب لایا جا سکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت نے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں رواں سال سیلاب سے متاثر ہونے والے ضرورتمند افراد اور آبادیوں میں نو کروڑ ستر لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی امداد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ابھی مکمل طور سے نہیں ہوسکا ہے اور ہر ملک موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ہے۔ یہی سبب ہے کہ ہم ایک سبز اتحاد کے قیام کے ذریعہ سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی استعداد کار میں اضافہ پر کام کر رہے ہیں۔امریکی سفیر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجنیئر نگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے عہدیداروں سے اپنی ملاقاتوں کے دوران اس امر پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح امریکی حکومت کی اعانت سے جاری تدریسی پروگرام معاشی ترقی کی ضروریات کی تکمیل کر رہے ہیں۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • راولپنڈی:پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم

    راولپنڈی:پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم

    راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے روز کے دوسرے سیشن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنالیے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 26 رنز بناکر پویلین لوٹے، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

    قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    گزشتہ روز کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 انگلش کرکٹرز میں وائرل انفیکشن کے باعث پاک انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کے لیے مؤخر کا بیان دیا تھا تاہم آج الصبح بورڈ نے دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ وقت پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان کا اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ
    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

  • ٹریفک حادثات میں 3 طلبہ جاں بحق:7 زخمی:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    ٹریفک حادثات میں 3 طلبہ جاں بحق:7 زخمی:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    لاہور:بہاولپور میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم جاں بحق ہوگئے، اوکاڑہ میں ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر سے پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

    بہاولپور کے علاقے یزمان میں وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سکول کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ طالبہ لائبہ، خدیجہ اور 14 سالہ الیاس نامی طالب علم شامل ہیں۔

    دوسری جانب اوکاڑہ ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر کے دوران پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں، دونوں رکشوں میں سکول کے بچے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق زخمی ہونے والوں میں شاہد، علی حسن، رمشہ، رقیہ وغیرہ شامل ہے، ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچیوں اور بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کو ٹریٹمنٹ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یزمان میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • بھارت:سال2022 میں تارکین وطن کی طرف سےبھیجی جانے والی رقوم 100ارب ڈالرتک پہنچ گئیں

    بھارت:سال2022 میں تارکین وطن کی طرف سےبھیجی جانے والی رقوم 100ارب ڈالرتک پہنچ گئیں

    نئی دہلی:بھارت میں سال 2022 میں تارکین وطن کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم 100 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں ،اطلاعات کے مطابق دنیا کے بڑی معاشی ادارے جو دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر معاشی درجہ بندی کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ سال 2022 جو کہ ابھی ایک مہینہ ختم ہونے میں باقی ہے اب تک ، سمندرپارہندوستانیوں نے اپنے ملک میں 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم بھیجی ہے ،

    بلومبرگ نے اس حوالے سے ایک تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے یہ ثآبت ہوتا ہےکہ بھارت جو کہ ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معاشی قوت ہے ، اس کے مالیات میں اضافہ ہوا ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے کے طور پر اپنا مقام برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

    اس بات کو عالمی بینک نے بھی تسلیم کیا ہے ، اس حوالے سے کل یعنی بدھ کو شائع ہونے والی عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سال بھارت کو ترسیلات زر کی آمد 12 فیصد بڑھ کر 100 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ یہ اس کی آمد کو میکسیکو، چین اور فلپائن سمیت ممالک سے بہت آگے رکھتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، امریکہ، برطانیہ اور سنگاپور جیسے امیر ممالک میں رہنے والے انتہائی ہنر مند ہندوستانی تارکین وطن زیادہ رقم گھر بھیج رہے ہیں۔ عالمی بینک کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہندوستانیوں نے ملک میں اجرتوں میں اضافہ، ریکارڈ بلند بے روزگاری اور کمزور ہوتے روپے نے بھی ترقی کو سہارا دیا۔

    دنیا کے سب سے بڑے تارکین وطن سے آنے والی رقوم بھارت کے لیے نقد رقم کا ایک اہم ذریعہ ہیں، جس نے گزشتہ ایک سال میں تقریباً ایک سو ارب ڈالرز کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے کرنسیوں بشمول ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کمزور ہوگئی۔ ترسیلات زر، جو کہ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار کا تقریباً 3% ہے، مالیاتی خلا کو پر کرنے کے لیے بھی اہم ہیں۔

    اعلی آمدنی والے ممالک سے ہندوستان میں نقدی کی منتقلی 2020-21 میں بڑھ کر 36% سے زیادہ ہوگئی، جو کہ 2016-17 میں 26% تھی۔ عالمی بینک نے ریزرو بینک آف انڈیا کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت پانچ خلیجی ممالک کا حصہ اسی مدت میں 54 فیصد سے گھٹ کر 28 فیصد رہ گیا۔

    یہ رجحان پورے جنوبی ایشیا میں یکساں نہیں ہے۔ ورلڈ بینک نے نوٹ کیا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا سے آنے والے تارکین وطن کی طرف سے کمائی گئی ترسیلات زر میں اس سال کمی متوقع ہے، کیونکہ ملکی اور بیرونی جھٹکے ان ممالک کو خاص طور پر سخت متاثر کرتے ہیں۔

    دوسری طرف پاکستان میں پچھلے سات ماہ سے ترسیلات زر میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ترسیلات کم ہوئی ہیں۔
    جولائی سے اکتوبر 2022 میں ترسیلات زر میں 9.9 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی جو پچھلے سال اسی دورانیے کی نسبت 8.6 فیصد کم ہیں۔پاکستان چار ممالک امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے زیادہ ترسیلات حاصل کرتا رہا ہے، جو ٹوٹل ترسیلات کا تقریباً 67 فیصد ہے اور جن میں کمی آئی ہے۔

    برطانیہ سے وصول ہونے والی ترسیلات میں 8.3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کی ایک وجہ وہاں تاریخی مہنگائی بھی ہو سکتی ہے۔متحدہ عرب امارات سے ترسلات زر میں 9.2 فیصد کمی آئی ہے، جس کی وجہ مطلوبہ ماہر ورکرز کا نہ ہونا ہے۔2019 میں دو لاکھ 11 ہزار 70 پاکستانی متحدہ عرب امارات گئے تھے جبکہ 2020 اور 2021 میں یہ تعداد صرف 81 ہزر 118 ہے۔اس کمی کی وجہ کرونا وبا بھی ہو سکتی ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ متحدہ عرب امارت پاکستانیوں کی نسبت انڈین ورکرز کو ترجیح دے رہا ہے۔

    اسی طرح جولائی سے اکتوبر کے درمیان سعودی عرب سے وصول ہونے والی ترسیلات 2.785 ارب ڈالر سے کم ہو کر 2.459 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔2019 میں تین لاکھ 32 ہزار 764 پاکستانی سعودی عرب گئے جبکہ 21-2020 میں تعداد صرف دو لاکھ 92 ہزار153 ہے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • شادی میں فائرنگ سے ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے 2 لڑکیاں زخمی

    شادی میں فائرنگ سے ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے 2 لڑکیاں زخمی

    کراچی: گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں بارات جانے کی خوشی میں فائرنگ سے 2 بہنیں زخمی ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ فری فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ دونوں خواتین کو ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں ۔ گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی بنگالی پاڑہ میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 بہنیں زخمی ہوگئیں جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل ایس ایچ او گلبرگ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ راجپر نے بتایا کہ علاقے میں بارات جانے کی خوشی میں کئی گئی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بہنوں کی شناخت 20 سالہ یاسمین اور 6 سالہ ماریہ دختر جلال کے نام سے کی گئی جبکہ باراتی علاقے سے جا چکے اور کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں کہ بارات کہاں گئی ہے۔

    پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جو پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں ۔ اسپتال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ماریہ کی بائیں ران پر جبکہ یاسمین کی سیدھی پنڈلی پر گھٹنے کے قریب گولی لگی تھی۔

    ادھرپنجاب بہاولپور میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم جاں بحق ہوگئے، اوکاڑہ میں ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر سے پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

    بہاولپور کے علاقے یزمان میں وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سکول کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ طالبہ لائبہ، خدیجہ اور 14 سالہ الیاس نامی طالب علم شامل ہیں۔دوسری جانب اوکاڑہ ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر کے دوران پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں، دونوں رکشوں میں سکول کے بچے تھے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم

    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم

    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمد آصف ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشین ڈسٹرکٹ کے حوالے سے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد آج کا دھرنا اس امید پر ختم کر رہے ہیں کہ مستقبل میں وزیر اعلیٰ اور دیگر متعلقہ ادارے پشین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے متعلقہ اقوام کو اعتماد میں لے کر حقائق اور میرٹ پر فیصلے کرینگے۔

    آصف ترین نے کہا کہ بصورت دیگر پورے صوبے کو جام کردینگے کیونکہ پشین کے پرامن عوام کوئی بھی ظلم و ناانصافی برداشت نہیں کرینگے بلکہ ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لہذا ڈسٹرکٹ پشین کو 2 نہیں بلکہ تین اضلاع ضلع پشین، ضلع کاریزات اور ضلع حرمزئی میں تقسیم کریں تاکہ حالیہ نوٹیفکیشنز کے بعد پشین کے پرامن اقوام میں پیدا ہونے والی نفرت اور اختلافات کا خاتمہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ ایسا کرنے کی کوشیش کی گئی تو آئندہ دھرنا صرف بلوچستان اسمبلی کے سامنے نہیں ہو گا بلکہ پورے بلوچستان کی شاہراؤں کو بند کر کے احتجاج کرینگے۔

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

  • کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں دو ملزمان کو عدالت نے سزا سنادی

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں دو ملزمان کو عدالت نے سزا سنادی

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں 200 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان کو عدالت نے چھ، چھ سال قید سنا دی۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں نازیبا ویڈیو سکینڈل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل کو چھ برس قید کے ساتھ پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

    جوڈیشل میجسٹریٹ نے سیکشن 22 کے تحت ملزمان کو سزائیں سنائیں۔

    کیس کا پسِ منظر
    واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں کوئٹہ میں 200 سے زائد لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دینے اور نشے کا عادی بنا کر اُن کی برہنہ ویڈیوز بنائی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں بلیک میل کر کے متعدد بار گروہ نے زیادتی بھی کی تھی۔

    پولیس نے شکایات سامنے آنے کے بعد سابق کونسلر ہدایت خلجی نامی ملزم کو گرفتار کیا جس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اُس نے بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ یہ گھناؤنا کام شروع کیا اور پھر تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے دیگر لڑکیوں کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ دیا۔

    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

  • فیفا ورلڈکپ: فرانس کو تیونس سے اپ سیٹ شکست

    فیفا ورلڈکپ: فرانس کو تیونس سے اپ سیٹ شکست

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ میچ میں تیونس نے سابق عالمی چیمپئین فرانس کو ہرا کر ایونٹ کا ایک اور اپ سیٹ کردیا۔قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ میں ایشیا اور افریقا کی ٹیموں کی جانب سے غیر متوقع نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

    فٹبال کو سر سے ہٹ لگانے پر دماغی امراض کے بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا

    گروپ مقابلوں کے دوران مراکش کے ہاتھوں بیلجئیم کو شکست کے بعد اب تیونس نے فرانس کو شکست دے دی ہے۔تیونس اور فرانس کے درمیان مقابلے میں واحد گول وہبی خضری نے کیا۔فرانس پہلے ہی پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں پہنچ چکا ہے جب کہ تیونس پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے ، اس کے باوجود تیونس کی جانب سے فتح پر جشن منایا جارہا ہے۔

    ایران اور امریکہ آمنے سامنے:کشیدگی بھی بڑھ گئی، ایران نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے…

    واضح رہے کہ تیونس شمالی افریقا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جس نے فرانس سے آزادی حاصل کی ہے۔

    ادھر اس سے پہلے فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔

    مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو لیکی نے 60 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

  • لندن پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا

    لندن پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا

    متحدہ قومی موومنٹ کی لندن میں 7 مہنگی پراپرٹیز کے حصول کے لیے فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان رکارڈ کرادیا۔لندن ہائیکورٹ میں پراپرٹیز تنازع کیس میں آج تیسرے روز کی کارروائی ہوئی۔ فاروق ستار نے بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کی صورت حال اور پارٹی قائد کو نکالنے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔

    فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کسی دباؤ میں آکر نہیں نکالا گیا بلکہ مزید نقصان سے بچنے کیلئے یہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ تھا۔

    دوران سماعت فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی پاکستان سے کنٹرول ہوگی، اس حوالے سے پریس کانفرنس کرنے سے قبل بانی متحدہ سے اجازت نہیں لی تھی۔خیال رہے کہ پراپرٹیز کے حصول کیلئے امین الحق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بانی متحدہ کی رہائش گاہ سمیت7 پراپرٹیز کی قیمت 12 ملین پاؤنڈز سے زائد ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ پراپرٹیز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی پر غریب اور ناداروں کا حق ہے، ایم کیو ایم لندن نے آمدن سے غربا کی امداد نہ کرکے شق کی خلاف ورزی کی ہے، ایم کیو ایم لندن کو ان کے غلط استعمال سے روکا جائے۔

    خیال رہے کہ بانی متحدہ کی 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر کے بعد انھیں پارٹی قیادت سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی