Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری

    بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بورڈ کے ڈائریکٹرز نے پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری دے دی جبکہ رجسٹرڈ مستحقین کی رقم منتقلی اُن کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق بی آئی ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 56ویں اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈاکٹر قیصر بنگالی، ثانیہ رفعت، عثمان حسن نے براہ راست جبکہ اشفاق حسن خان اور حارث گزدر نے وڈیو کے ذریعہ شرکت کی۔ سیکریٹری بی آئی ایس پی یوسف خان سمیت نادرا، وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور خزانہ کے اعلی سطح نمائندے اور بی آئی ایس پی کے اعلی افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔بورڈ نے بی آئی ایس پی کے مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم کے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی، نئے نظام کے تحت مستحق افراد کسی بھی شیڈول بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹ کے ذریعے نقد رقم حاصل کرسکیں گے۔

    بورڈ نے خواجہ سراؤں کو بی آئی ایس پی کے کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دی۔ محترمہ شازیہ مری نے ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری کو موجودہ حکومت کی ایک اہم کامیابی قرار دیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران پر زور دیا کہ وہ اس پس ماندہ کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لیے اپنے محکمے اور اثر و رسوخ کا استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواجہ سرا اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم کے فلڈ ریلیف پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 28 لاکھ خاندانوں میں 70 ارب روپے کی نقد امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔

    اجلاس میں فلڈ ریلیف پروگرام کی بھی منظوری دی گئی اور بایو میٹرک کی تصدیق میں مشکلات پانے والی مستحق خواتین کے لیے نیا طریقہ منظور کیا گیا۔ بی آئی ایس پی بورڈ نے ادارے کے پروکیورمنٹ ونگ، سائبر کرائم ونگ کو آزادانہ طریقے کام کرنے کی منظوری دی اور دیگر ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالہ سے بھی اہم فیصلے کیے۔

    بی آئی ایس پی بورڈ نے نوکری کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے لیے گرانٹ بھی منظور کی جس کے مطابق گریڈ ایک سے آٹھ کے لئے 20 لاکھ، گریڈ نو سے 16 کے لئے 50 لاکھ اور گریڈ 17 سے اوپر کےبی آئی ایس پی ملازمین کے لئے 70 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دی۔

    شازیہ مری کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ اجلاس نے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز بڑھانے کا پروپوزل خزانہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت ہر سال پے اسکیل روائز کرتی رہی ہے مگر بی آئی ایس پی کے ملازمین کے پے اسکیل 2019ء سے نہیں بڑھائے گئے۔بی آئی ایس پی بورڈ نے بلوچستان کے پانچ اضلاع کو اپ گریڈ کرنے اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ادارے کے اسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • کراچی:اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 1 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد

    کراچی:اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 1 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد

    کراچی:اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 1 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد ،اطلاعات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے اونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی جب کہ دیگر کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔

    اے این ایف ذرائع کے مطابق انسداد منشیات فورس نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گوادر میں خطرناک و بیابان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران اونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 1400 کلو چرس اونٹوں پر لاد کر گوادر اور پھر سمندری راستے سے اسمگل کرنی تھی۔

    ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل میں سے 68 گرام وِیڈ برآمد ہوئی جب کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور سے شارجہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو500 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اے این ایف اہلکاروں نے بنکاک جانیوالے 2 ملزمان اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 150 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے۔دوسری جانب نیشنل ہائی وے روڈ حیدرآباد کے قریب ٹرک سے 119 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ نیشنل ہائی وے پرسکھر کے قریب مہراب پور کے رہائشی ملزم سے 11 کلو چرس برآمد کی گئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • عالمی سطح پر پہلی مرتبہ پاکستان کی آواز سنی گئی:وزیراعظم

    عالمی سطح پر پہلی مرتبہ پاکستان کی آواز سنی گئی:وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنیوالے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مشکل کی اس گھڑی میں کی جانے والی امداد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کوپ 27 میں کامیاب موسمیاتی سفارتکاری میں کردار اداکرنے سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فریقین کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ عالمی سطح پر پہلی مرتبہ پاکستان کی آواز سنی گئی۔

    وزیراعظم نےکہا کہ بلاول بھٹو،شیری رحمان اور مریم اورنگزیب نے عالمی فورم پر بھرپور کردار اداکیا،انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا پاکستان کی آوازعالمی سطح پرسنی گئی، پاکستان خیرات نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف چاہتا ہے، دعاگو ہیں جو پاکستان کےساتھ ہوا وہ کسی دوسرے ملک کےساتھ نہ ہو۔

    شہباز شریف نے کہا کہ تلخ حقیقت ہےجو پاکستان میں ہوا وہ یہاں تک محدود نہیں رہے گا، پاکستان اُس چیز کا شکارہوا جو ہماری پیدا کردہ ہی نہیں، ترقی یافتہ ممالک میں کاربن کااخراج بہت زیادہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے کیلیے عالمی سطح پراقدامات کرنا ہوں گے۔

    شیری رحمان اور حناربانی کھر نےپاکستان کی کامیابی سے آگاہ کیا شہبازشریف نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں سے پاکستان میں بے پناہ تباہی ہوئی۔ سیلاب میں لوگوں کے گھر اجڑگئے، فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیرس معاہدے میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے کے لیے 100 ارب ڈالر کا عہد کیا گیا تھا، پاکستان اس چیز کا شکار ہوا جو ہماری پیدا کردہ نہیں ہے، ترقی یافتہ ممالک میں کاربن کا اخراج بہت زیادہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات روکنے کے لیے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، وزارت خارجہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور تمام متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 33ملین لوگ متاثر ہوئے جبکہ 30بلین ڈالرکا نقصان ہوا۔ وفاقی حکومت نے سندھ اوربلوچستان کی صوبائی حکومتوں نےمتاثرین کی بھرپور مدد کی۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • فرانس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال:مریض رُل گئے

    فرانس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال:مریض رُل گئے

    فرانسس کی ڈاکٹرز اینڈ بائیولوجسٹ یونین نے موجودہ ہیلتھ سروسز ٹیرف کے خلاف ملک بھر کے پرائیوٹ ڈاکٹروں اور بائیولوجسٹ سے دو روزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے۔دوہزار پندرہ سے فرانسیسی ڈاکٹروں کا ایک گروپ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے ہڑتال کی اپیل کرتا رہا ہے۔ فیوچر ڈاکٹرز نامی نوجواں ڈاکٹر کی یہ تحریک محض چند ہفتوں میں فیس بک پر پندرہ ہزار ممبر بنانے میں کامیاب رہی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    ایک لاکھ دس ہزار فرانسیسی ڈاکٹروں اور بائیولوجسٹ میں ہیلتھ سروسز ٹیرف کے معاملے پر شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے۔فیوچرڈاکٹرز نامی تنظیم، اپنی فیسوں میں دو گنا اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اور اس کا کہنا ہے کہ وزٹ فیس پچیس یورو سے بڑھا کر پچاس یوروکردی جائے جو یورپی یونین کے دیگر ملکوں کے برابر ہے۔فرانسیسی تنظیم یونین فار فری میڈیسن یو ایف ایم ایل کے سیکریٹری جروم مارٹی کا کہنا ہے کہ بظاہر ہمارا مطالبہ غیر منطقی دکھائی دیتا ہے لیکن اگر یورپی یونین کے دیگر ملکوں میں رائج میڈیکل ٹیرف کو دیکھا جائےتو پھر یہ مطالبہ پوری طرح منطقی دکھائی دے گا۔

    کہا جارہا ہے کہ برونکائٹس کی وبا کی وجہ سے ایس او ایس میڈیسن اور چلڈرن ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو اس ہڑتال میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی لیکن اس کے باوجود فرانس بھر میں سیکڑوں کلینک بند ہو جانے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں پیرس میں وزارت صحت کی عمارت کے سامنے جمعرات کو ایک مظاہرہ کیا جارہا ہے جس میں سیکڑوں ڈاکٹرز اور بائیولوجسٹ حصہ لے رہے ہیں۔فرانس کے بیس دیگر شہروں سے ایسے ہی مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔

    ادھر برطانیہ میں ایمبولینس ڈرائیوروں کی انجمن کا کہنا ہے کہ کام کی سخت شرائط کی وجہ سے انگلینڈ اور ویلز میں ایمبولنس ڈرائیوروں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
    سی جی ٹی این نامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے ہر دس میں سے ایک ایمبولینس ڈرائیور نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے تاہم ہڑتال شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان ٹریڈ یونین کے فیصلے کے بعد کیاجائے گا۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • کراچی؛ گھر میں کھٹمل مار دوا کی گیس بھرنے سے بچی جاں بحق

    کراچی؛ گھر میں کھٹمل مار دوا کی گیس بھرنے سے بچی جاں بحق

    کراچی: محمود آباد میں گھر کے اندر کھٹمل مار دوا کی گیس بھرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ ماں اور چار بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔تمام افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ، دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں گھر کے اندر گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہی چل بسی ، واقعے میں چار بچے اور ایک خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور ہلاک و متاثرہ افراد کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ گھر میں شہزاد نامی شخص اور اس کے اہل خانہ مقیم ہیں۔انھوں نے گزشتہ روز گھر میں کھٹمل مارنے والے گولیاں گھر میں رکھی تھیں جن کے پھٹنے کے بعد گھر میں گیس بھرگئی ، گھر میں گیس یا ہوا کے اخراج (وینٹی لیشن) کا انتظام نہ ہونے کے باعث گیس گھر سے باہر نہ نکل سکی اور گھر کے اندر ہی جمع ہوتی گئی۔

    شہزاد صبح کام کاج کی غرض سے گھر سے نکل چکا تھا جبکہ اہل خانہ سورہے تھے جس پر ایک بچی چار سالہ ریچل موقع پر ہی دم توڑ گئی ، دیگر میں اس کے چار بہن بھائی کرسٹینا ، فرسٹینا ، پیٹرسن ، اسرائیل اور ان کی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گھر کا مکمل طور پر معائنہ کیا گیا جبکہ خصوصی طور پر گھر کا کچن بھی چیک کیا گیا۔

    ابتدائی طور پر گھر میں سوئی گیس بھرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی تاہم سوئی گیس کے لیکیج کے کوئی شواہد نہیں ملے ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • نئی ایل سی پالیسی کےباعث ملک میں دواؤں کی شدید قلت کا خطرہ

    نئی ایل سی پالیسی کےباعث ملک میں دواؤں کی شدید قلت کا خطرہ

    اسلام آباد:ایل سی کے حوالے سے نئی پالیسی کے باعث ملک میں دواؤں کے خام مال کا ذخیرہ صرف دوماہ کا رہ گیا ہے۔ فارما انڈسٹری نے حکام کو آگاہ کردیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرر ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

     

    ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت وفات پا گئے

     

    صدر پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرر ایسوسی ایشن ارشد محمود کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے بعد اچانک دوائیاں شارٹ ہونا شروع ہو جائیں گی۔ارشد محمود نے کہا کہ وزیراعظم اور سرکاری اداروں کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اسٹیٹ بینک نے جو ایل سی نہ کھولنے کے حوالے سے زبانی احکامات دیے ہیں اس کے باعث دو ماہ کے بعد دوائیں دستیاب نہیں رہیں گی۔

     

    58 سالہ شخص کے پیٹ سے نکلے ڈیڑھ کلو وزنی 187 سکے،ڈاکٹرز بھی حیران

     

    دوا ساز کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ انہیں پہلے ہی دواؤں کی کم قیمتوں کے باعث مسائل اور بحران کا سامنا ہے اگر نیا خام مال درآمد کرنے میں سہولیات نہ دی گئیں تو نتیجہ دواؤں کی قلت کی صورت میں ہی نکلے گا۔

     

     

    یاد رہے کہ اس سے چند ماہ قبل بھی دوائیوں کا بحران پیدا ہوگیا تھا اور انتہائی قیمتی اور جان بچانے والی ادویات ایک تو ناپید ہوگئیں دوسرا وہ ادویات انتہائی مہنگی ہوگئی تھیں ، جس کی وجہ سے مریضوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے

  • چین میں احتجاج کے پیچھے مغربی ملکوں خاص طور سے امریکہ کا ہاتھ ہے، چینی صدر

    چین میں احتجاج کے پیچھے مغربی ملکوں خاص طور سے امریکہ کا ہاتھ ہے، چینی صدر

    چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے نشری انٹرویو میں کہا کہ چند سو فریب خوردہ عناصر کی جانب سے نظم و نسق خراب کرنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی و پیشرفت روکنے میں ناکامی کے بعد دشمن مغربی حکومتیں اوران کے اتحادی ہمارے عظیم اورطاقتور ملک میں ہنگامے کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری پاکستانی گانوں کی چوری میں بھی نمبر ون نکلی

     

    انہوں نے کہا کہ ہم تمام شہریوں کو احتجاج کا یکساں حق دیتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم ان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر نہ نکلیں کیونکہ ہم بات چیت کے ذریعے مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ چین میں کرونا کی نئی بندشوں کے بہانے ہونے والے احتجاج کے پس پردہ مغربی ملکوں اور خاص طور سے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

    کیا اب پاسپورٹ پر سنگل نام والے پاکستانی متحدہ عرب امارات نہیں جاسکیں گے؟

    قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں کورونا کی نئی بندشوں اور قرنطینہ پالیسی کےخلاف چین کے مختلف شہروں میں لوگوں نے مظاہرے کیے ہیں۔اس سے پہلے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کے اختتام کے فورا بعد یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کے نمائندے،یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل کا دورہ چین ، یورپی یونین کے چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا عکاس ہے۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اعلیٰ تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی کے حوالے سے بین…

     

    چین اور یورپ عالمی امن کے تحفظ کی دو بڑی قوتیں، مشترکہ ترقی کی دوبڑی منڈیاں اور انسانی ترقی کی دوبڑی تہذیبیں ہیں۔ چین اور یورپی یونین کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ باہمی فوائد اور جیت – جیت تعاون چین، یورپ اور بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات میں ہے. بین الاقوامی صورتحال بے حد ہنگامہ خیز ہے اور جتنے عالمی چیلنجز سامنے آئیں گے، چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی عالمی اہمیت اتنی ہی اجاگر ہوگی۔

  • امریکہ اور یورپ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتے رہیں گے

    امریکہ اور یورپ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتے رہیں گے

    برسلز: نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے رومانیہ میں اپنے اجلاس کے دوسرے روز یوکرین کو مزید ایئر ڈیفنس سسٹم بھیجنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اطلاعات کےمطابق یورپی یونین نے مولداویہ، جارجیا اور بوسنیا کی بے چون و چرا حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، روس کے اقدامات پر تشویش ظاہر کی جسے انہوں نے خطے کو غیر مستحکم بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی ضرورت کے لازمی وسائل مہیا کیےجائیں گے تاکہ توانائی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مطلوبہ شکل میں ازسرنو تعمیر کیا جاسکے ۔ اینٹونی بلنکن نے یہ بھی کہا کہ امریکہ یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے لازمی ایئر ڈیفنس سسٹم بھی فراہم کرے گا۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو لیک

    امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین کے بعد چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کی جانب سے درپیش منظم چیلنجوں کا بھی مقابلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر چین نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بقول ان کے دباؤ ڈال کر اسے رویہ بدلنے پر مجبور کردیا جائے گا۔

    درایں اثنا نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو صرف یورپی اور غیر امریکی اتحادی نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے اور ہم مل کر ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم چین کو دشمن نہیں سمجھتے اور جب تک ہمارا مفاد ہوا بیجنگ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہم معاملےکو یوکرین میں روس کے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں اپنے متحدہ موقف میں واضح کرچکے ہیں ۔

    بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری پاکستانی گانوں کی چوری میں بھی نمبر ون نکلی

    امریکہ اور نیٹو کا خیال ہے کہ چین جنگ یوکرین میں روس کی بلواسطہ طور پر مدد کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ صدر ولادیمیر پوتین پر نکتہ چینی نہیں کرتا اور اس نے روس سے تیل کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرین کے وزیر دفاع نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ان کے ملک کو فرانس کی جانب سے ملٹی پرپز میزائل لانچنگ سسٹم موصول ہوگئے ہیں۔ اولیکسی رزنیکوف نے کہا ہے کہ اب یوکرینی فوج دفاع اور حملےدونوں کے قابل ہوگئی ہے۔ یوکرین کے وزیردفاع نے اسے، زیلنسکی اور میکرون دوستی کا پھل قرار دیتے ہوئے اپنے فرانسیسی ہم منصب سباسیٹین لوکورنو کا شکریہ ادا کیا ۔قابل ذکر ہے کہ جنگ یوکرین اب دسویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے۔

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اعلیٰ تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی کے حوالے سے بین…

  • انگلینڈ کی ریکارڈ ساز بیٹنگ؛ ثقلین نے راولپنڈی کی پچ پر سوال اٹھادیئے

    انگلینڈ کی ریکارڈ ساز بیٹنگ؛ ثقلین نے راولپنڈی کی پچ پر سوال اٹھادیئے

    راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہےکہ وہ سمجھتے ہیں کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ تھوڑی سپورٹنگ ہونی چاہیے۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ثقلین مشتاق نے کہا کہ پہلے دن انگلینڈ بہرت اچھا کھیلا، ہمارے بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ نہیں کی اور پچ میں بھی بولرز کے لئے کوئی مدد نہیں تھی۔

    انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ انگلینڈ کے اعتبار سے میچ کا پہلا دن تو برا اچھا رہا، انگلینڈ نے بہت زبردست کرکٹ کھیلی، پاکستان کے حوالے سے آج کا دن زیادہ اچھا نہیں رہا، آسٹریلیا کے خلاف رواں برس کے اوائل میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھی ایسی ہی پچ تھی لیکن میرا خیال ہے کہ پچ تھوڑی سپورٹنگ ہونی چاہیے۔

    میرے پاس تجربہ ہے کسی بھی کنڈیشنز میں بالنگ کرواسکتا ہوں:برطانوی فاسٹ باولر…

    پہلے ٹیسٹ کے لیے نئے بولرز کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمیں جو بولرز دستایب تھے ہم انہیں ہی لے کر میدان میں اترے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہیں، نسیم شاہ نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی تھی۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اونچ نیچ آتی ہے، میچ کے دوران پچ کا مزاج بدلے گا اور امید ہے میچ بہت زبردست ہوگا، اللہ کرے فیصلہ پاکستان کے حق میں ہو۔

    محمد نواز اور ابرار کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے کے حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ زاہد محمود ایک سال سے ٹیم کے ساتھ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ تمام ٹیم آفیشلز کی رائے پر محمد علی کو نواز پر ترجیح دی۔

    پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

  • معاشی پالیسیوں کیلئے ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن تشکیل

    معاشی پالیسیوں کیلئے ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن تشکیل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مربوط اور جامع معاشی پالیسیوں کیلئے ملک کے معروف چارٹرڈ اکاونٹنٹ اشفاق تولہ کی سربراہی میں گیارہ ارکان پر مشتمل ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے اور ان تجاویز کے کاروباری محرکات پر اثرات پر بھی وزیر خزانہ کو اپنی ایڈوائس دے گا اور موجودہ آمدنی کی پالیسیوں کا جائزہ لے گا۔کمیشن موجودہ ریونیو پالیسیوں، موجودہ ٹیکس نظام کے مسائل/ مشکلات/ خطرات کی نشاندہی اور بجٹ کی تجاویز اور ان کے نتائج کا جائزہ لے گا۔

    ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن ٹیکس قانون سازی کی پیچیدگیوں اورمضبوط انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام کا جائزہ لے گا اور اس کی سفارش کرے گا،کمیشن خودمختار اور اس کا سربراہ کل وقتی چیئرمین ہوگا۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے11 رکنی کمیشن میں آصف ہارون، حیدر علی پٹییل، عبدالقادر میمن اور وقار احمد شامل ہیں کمیشن میں ثاقب شیرازی، غضنفر بلور اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے صدر شامل ہیں۔

    صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن، چیئرمین ایف بی آر بھی کمیشن کے ارکان میں شامل ہیں، ممبر ایف بی آر کمیشن کے سیکرٹری ہوں گے۔کمیشن میں نثار محمد کسٹمز، ڈاکٹر محمد اقبال انجم ٹیکس، عبدالحمید سیلز ٹیکس ماہرین کے طور پر شامل ہیں۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار