Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • لاہور:اڑھائی سالہ بچے کا اغواء کے بعد قتل، تفتیش میں سنسنی خیزانکشاف

    لاہور:اڑھائی سالہ بچے کا اغواء کے بعد قتل، تفتیش میں سنسنی خیزانکشاف

    چوہنگ: لاہورکے علاقے چوہنگ میں اڑھائی سالہ بچے کا اغواء کے بعد قتل میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔پولیس کو لگتا ہے بچے کو کالے جادو کے دوران قتل کیا گیا۔ بچے کے سینے پر تیز دھار آلے سے بے ربط تحریر بھی لکھی گئی۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ۔ بچے کے سینے پر لکھی گئی تحریرڈی کوڈ کرنےکےلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئیں جبکہ 23 افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہورمیں ڈھائی سالہ بچہ مبینہ اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔لرزہ خیز واقعہ چوہنگ کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ رات گھر کے باہر کھیلتا کم سن ذیشان اچانک غائب ہو گیا۔ گھر والے ڈھونڈتے رہے۔ صبح مقامی قبرستان سے لاش ملی۔

     

    سمندری میں 467 گ ب باویاں والا گاؤں میں ایک ننھی کلی کا زیادتی کے بعد قتل کردی گئی ہے ، مقامی ذرائع کےمطابق سمندری کے تھانہ سٹی کے علاقے میں دس سالہ بچی کل شام سودا سلف لینے قریبی دکان پر گئی تھی۔

    سمندری میں 467 گ ب باویاں والا گاؤں میں ایک ننھی کلی کی لاش ہمسایوں کی چھت سے ملی تھی

     

    سمندری سے ذرائع کے مطابق بچی کے لواحیقن کا کہنا تھا کہ بچی کو پہلے قریبی دوکان سے پمپرلینے کے لیے بھیجا، بعد میں ہمسائی نے بچی کودوکان سے چاول لینے کےلیے چکی والوں کے پاس بھیجا توبچی واپس نہیں آئی، چکی والوں سے بھی پوچھا کسی نے کچھ نہیں بتایا، جس پر بچی کی تلاش شروع کری اور رات بارہ بجے تک بچی کے والدین اور دیگرعزیزواقارب اپنی بچی کی تلاش میں تڑپتے رہے اور مارے مارے پھرتے رہے ، حتی کہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی اور پولیس بھی بچی کو تلاش کرتی رہی

     

    بچی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ساری رات اسی کرب میں گزری اور بچی کوتلاش کرتے رہے ، کوئی گھرنہیں چھوڑا جہاں بچی کو نہیں دیکھا گیا ،کوئی گلی محلہ نہیں چھوڑا جہاں بچی کی تلاش نہ کی گئی ہو، حتی کہ قریبی فصلوں میں بھی جاکر بچی کو تلاش کرتے رہےلیکن صبح صبح لوگوں نے اطلاع دی کہ بچی کی لاش چکی والوں کے گھر پڑی ہے ،

     

    پولیس کے مطابق بچی کا نام ایمان فاطمہ دختر محمد رمضان تھا جسکا تعلق نواحی گاؤں چکنمبر 467 گ ب سے تھا متاثرہ والد رمضان کے مطابق گزشتہ روز ایمان فاطمہ چار بجے کے قریب ہمارے ہمسائے کا دوکان سے سودا سلف لینے گئی جو گھر واپس نا آئی جس کو کافی تلاش گیا لیکن وہ نا ملی آج جس گھر کی چھت سے بچی کی لاش ملی ہے ہمیں ہمسائے کے بچوں نے بتایا کہ اس گھر کی چھت پر لاش ہے

     

    دھند کے باعث حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد چل بسے

    جس پر پولیس نے اس جگہ سے پانچ سے چھ مشتبہ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اوربچی کی لاش بھی اپنی تحویل میں لے کر اس کے حوالے سے مزید میڈیکل رپورٹ بھی وضع کی جارہی ہے تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جاسکے

  • سری لنکا؛کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے7گولڈ میڈلزجیت لیے

    سری لنکا؛کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے7گولڈ میڈلزجیت لیے

    کولمبو:سری لنکا میں ہونے والی چھٹی ساؤتھ ایشین کیڈٹ جونیئر، انڈر21 اور سنئیر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے 7 گولڈ میڈلزاپنے نام کر لیے۔کولمبو میں ہونے والی چیمپئین شپ میں پاکستان کے ارشادعلی نے انڈر 21 کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشاد علی پ

    فیفا ورلڈکپ 2022 ؛ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

    اکستان کے لیے دوسرا گولڈمیڈل سینئر کیٹیگری میں جیتا۔پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کوٹیم کاتا میں ہرا کر جیتا، چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس اکسٹھ کے جی میں جیتا، پانچواں گولڈ میڈل ہمایوں نے مائنس ساٹھ کے جی میں بھارت کے گورو ساندھیا کو شکست دیکرجیتا۔

    آزادکشمیر: بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ:غیر حتمی نتائج،ن لیگ کو سبقت حاصل

    پاکستان کا چھٹا گولڈ میڈل آرزو نے جونئیرکیٹیگری کے انسٹھ کے جی پلس میں بھارت کی شام باویر کو شکست دیکراپنے نام کیا۔ ساتواں گولڈ میڈل مبارک علی نے حاصل کیا انہوں نے مائنس چوراسی کے جی کلاس میں بھارتی کراٹے کاز کو ہرا یا۔چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر سات گولڈ گیارہ سلور اور آٹھ برانز میڈلز اپنے نام کئے

    بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کےبعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز

  • عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کا نام بدل کر’ایم پاکس‘کردیا

    عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کا نام بدل کر’ایم پاکس‘کردیا

    جنیوا: عالمی ادارہ برائے صحت نے منکی پاکس وبا اور مرض کا نام بدل کر اسے ایم پاکس کا نام دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اسے استعمال کیا جائے۔پیر کے روز اپنے بیان میں عالمی ادارہ برائے صحت نے منکی پاکس کا نام بدلتے ہوئے ایم پاکس کی اصلاح وضع کی ہے۔ دونوں نام ایک سال تک استعمال کئے جائیں گے جبکہ بتدریج انداز میں منکی پاکس کو ایم پاکس سے بدلا جائے گا۔ بین الاقوامی ماہرین سے مذاکرات کے بعد اس کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

     

    چین میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، شی جن پنگ استعفیٰ دو کے نعرے

    اس سال کی ابتدا میں دنیا بھر میں منکی پاکس کا نام سننے میں آیا تاہم عالمی ماہرین نے نوٹ کیا کہ اس لفظ کو تضحیک اور تعصبانہ انداز میں استعمال کیا جارہا ہے۔ سب سے پہلے تو جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے اسے انسانوں کے دیرینہ دوست بندر کے مرض سے تعبیر کرنے کو غلط قدم قرار دیا۔

     

    ڈی سی عمر کوٹ سےگاڑی واپسی کیلیے ڈبلیو ایچ او کا وزارت خارجہ کو مراسلہ

     

    عالمی ادارہ برائے صحت نے اس سال اگست کے وسط میں بھی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس مرض کا متبادل نام بتائیں۔ ادارے کے مطابق اس وبا میں بندروں کا کردار بہت معمولی ہے اور انہیں اس جانور سے تشبیہہ دینا درست عمل نہ ہوگا۔ پھر کئی اجلاس میں بہت سے ممالک اور تنظیموں نےبھی اس پر اعتراض کیا تھا۔

    فیصل آباد میں 10 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

     

    اگرچہ ویب سائٹ اور ڈیٹابیس میں سرچ کی سہولت کے لیے منکی پاکس کا نام برقرار رہے گا لیکن اب ایک سال تک ایم پاکس اور منکی پاکس دونوں استعمال کرنے کی اجازت ہے جبکہ اس کےبعد صرف ایم پاکس ہی پکارا جائے گا۔

  • مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    مراکش سے اپ سیٹ شکست پر بیلجیئم میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    برسلز: فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کو قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو دو صفر سے اپ سیت شکست دی تھی جس پر بیلجیئم کے دلبرداشتہ فٹبال شائقین نے سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

    فیفا ورلڈکپ 2022 ؛ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

    مشتعل افراد نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی، پولیس نے دلبرداشتہ فٹبال شائقین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا، پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کچھ شائقین لاٹھیوں سے لیس تھے اور آتش بازی سے ایک صحافی کے چہرے پر چوٹ لگی۔ پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے میٹرو اسٹیشنوں کو بند اور گلیوں کو سیل کردیا گیا۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    برسلز کے میئر فلپ کلوز نے ٹویٹ کیا کہ میں آج دوپہر کو ہوئے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پولیس امن بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ فسادیوں کو گرفتار کرے۔ وجح رہے کہ بیلجیم میں مراکش نسل کے تقریباً پانچ لاکھ افراد رہتے ہیں۔

    فیفا ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی

    دوسری جانب مشرقی شہر لیج میں 50 افراد پر مشتمل گروہ نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا، کھڑکیاں توڑیں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ وہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ اسٹور فرنٹ اور ایک بس شیلٹر کو توڑا گیا۔ شمالی صوبے اینٹورپ میں بھی اسی قسم کے واقعات پیش آئے جہاں ایک درجن افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • فیصل آباد میں 10 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

    فیصل آباد میں 10 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

    فیصل آباد: پولیس نے فیصل آباد میں 10 سالہ بچی سے زیادتی و قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دس سالہ بچی ایمان فاطمہ کے قتل میں ملوث منیب نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

    سی پی او کے مطابق منیب کی عمر تقریبا سولہ سال ہے ، ملزم نے اقبال جرم کیا کہ اس نے بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش چھپانے کی جگہ نہیں ملی۔ایک ملزم منیب کا بھائی اٹھارہ سال کا ہے اسے بھی شامل تفتیش کیا ہے، بچی سے زیادتی ہوئی ہے یا نہیں اس پر مکمل میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی دیکھا جائے گا۔

    مدعیان کی جانب سے جتنے لوگوں کو نامزد کیا گیا انکو گرفتار کرنا پولیس کا فرض تھا ، تفتیش میں پتہ لگ جائے گا اور کون کون سے لوگ اس میں شامل ہیں۔سی پی او فیصل آباد خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر احتجاج کرنے والے کیس کو خراب کرنا چاہتے تھے،احتجاج میں کچھ غیر متعلقہ افراد بھی شامل تھے۔سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق کل افسوسناک واقعہ پیش ایا ، پہلے بچی کی گمشدگی کی اطلاع ملی،گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کیا گیا،پولیس افسران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

     

    یاد رہے کہ کل سمندری میں 467 گ ب باویاں والا گاؤں میں ایک ننھی کلی کا زیادتی کے بعد قتل کردی گئی تھی ، مقامی ذرائع کےمطابق سمندری کے تھانہ سٹی کے علاقے میں دس سالہ بچی کل شام سودا سلف لینے قریبی دکان پر گئی تھی۔سمندری میں 467 گ ب باویاں والا گاؤں میں ایک ننھی کلی کی لاش ہمسایوں کی چھت سے ملی۔

     

    سمندری سے ذرائع کے مطابق بچی کے لواحیقن کا کہنا تھا کہ بچی کو پہلے قریبی دوکان سے پمپرلینے کے لیے بھیجا، بعد میں ہمسائی نے بچی کودوکان سے چاول لینے کےلیے چکی والوں کے پاس بھیجا توبچی واپس نہیں آئی، چکی والوں سے بھی پوچھا کسی نے کچھ نہیں بتایا، جس پر بچی کی تلاش شروع کری اور رات بارہ بجے تک بچی کے والدین اور دیگرعزیزواقارب اپنی بچی کی تلاش میں تڑپتے رہے اور مارے مارے پھرتے رہے ، حتی کہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی اور پولیس بھی بچی کو تلاش کرتی رہی

     

    بچی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ساری رات اسی کرب میں گزری اور بچی کوتلاش کرتے رہے ، کوئی گھرنہیں چھوڑا جہاں بچی کو نہیں دیکھا گیا ،کوئی گلی محلہ نہیں چھوڑا جہاں بچی کی تلاش نہ کی گئی ہو، حتی کہ قریبی فصلوں میں بھی جاکر بچی کو تلاش کرتے رہےلیکن صبح صبح لوگوں نے اطلاع دی کہ بچی کی لاش چکی والوں کے گھر پڑی ہے ،

     

    پولیس کے مطابق بچی کا نام ایمان فاطمہ دختر محمد رمضان تھا جسکا تعلق نواحی گاؤں چکنمبر 467 گ ب سے تھا متاثرہ والد رمضان کے مطابق گزشتہ روز ایمان فاطمہ چار بجے کے قریب ہمارے ہمسائے کا دوکان سے سودا سلف لینے گئی جو گھر واپس نا آئی جس کو کافی تلاش گیا لیکن وہ نا ملی آج جس گھر کی چھت سے بچی کی لاش ملی ہے ہمیں ہمسائے کے بچوں نے بتایا کہ اس گھر کی چھت پر لاش ہے

     

    دھند کے باعث حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد چل بسے

    جس پر پولیس نے اس جگہ سے پانچ سے چھ مشتبہ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اوربچی کی لاش بھی اپنی تحویل میں لے کر اس کے حوالے سے مزید میڈیکل رپورٹ بھی وضع کی جارہی ہے تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جاسکے

     

    پولیس اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کئیے جا رہے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی لاش کریانہ کی دوکان کے ہمسائے کی چھت سے برآمد ہوئی ہے گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کے خلاف 363 ت پ کے تحت مقدمہ بھی تھانہ سٹی میں درج کر رکھا تھا

    ووٹرز کو لے جانے والی جیپ کھائی میں گرنے سے ہوئی چھ خواتین کی موت

    کرائم سین کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہی ہے آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی نے تھانہ سٹی سمندری میں دس سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا سی پی او فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی سے اس افسوسناک واقع کی فوری رپورٹ طلب کرلی واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

    گھریلو حراسگی سے کیسے بچا جائے؟ جس دن لڑکی خود مختار ہو گئی تو کیا ہو گا؟

  • ڈیجیٹل اثاثہ کمپنی امبرگروپ کےشریک بانی ارب پتی تیانتیان کولنڈرانتقال کرگئے

    ڈیجیٹل اثاثہ کمپنی امبرگروپ کےشریک بانی ارب پتی تیانتیان کولنڈرانتقال کرگئے

    ہانگ کانگ کی ڈیجیٹل اثاثہ کمپنی امبر گروپ کے شریک بانی تیانتیان کولنڈر 23 نومبر کو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، اتوار کی رات جاری ہونے والے کمپنی کے بیان میں ان کی وفات کی کی تصدیق کی گئی ہے

    نوجوان کرپٹو بانی کی غیر متوقع موت نے مالیاتی منڈیوں کے شعبے میں بہت سے لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم انتہائی دھ اور بھاری دل کے ساتھ آپ کو اپنے دوست اور شریک بانی، تیانتیان کولنڈر کے انتقال کی اطلاع دیتے ہیں، جو 23 نومبر 2022 کو چل بسے،،”بیان میں اسے "امبر کی بنیاد اور ہماری کامیابی کا ایک ستون” کے طور پر بیان کیا گیا۔

    کیا سمندر کا پانی ریکوڈک تک لا کر استعمال نہیں ہو سکتا؟ چیف جسٹس

    کولنڈر، نے2017 میں امبر گروپ کی بنیاد رکھی۔حالیہ مہینوں میں کمپنی کی مالیت تین ارب ڈالرہے فرم نےاپنے بیان میں مزید کہا: تیانتیان کولنڈرایک مخلص شوہر، ایک پیار کرنے والا باپ اور ایک بہترین دوست تھا۔ ان کا انتقال ایک سانحہ ہے اور ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔اس کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور ان کا بیٹا ہے۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہماری درخواست ہے کہ آپ اس مشکل وقت میں ان کی رازداری کا احترام کریں۔

    ‘یاد رہے کہ کولنڈر کی موت ایک اور نوجوان کرپٹو کرنسی کروڑ پتی کی موت کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے۔

  • پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے کالے کرتوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی تو اپنے آپ کو بڑے نیک اور پاکباز کہتےہیں مگراس کا بیٹا امریکہ میں شراب بیچتا ہے،اس کی صرف دوکان ہی نہیں بلکہ فیکٹری ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے انکشافات کرنے جارے ہیں‌ کہ چودہ طبق نہیں بلکہ 28 طبق روشن ہوجائیں گے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میں‌ایسے ایسے ثبوت پیش کررہا ہوں کہ آئے اعظم سواتی ان کوجھٹلائے ، میں چیلنج کرتا ہوں‌ کہ ائے اورکہےکہ یہ جھوٹے ہیں‌، ان کا کہنا تھاکہ اج کل سیاستدانوں نے وطیرہ بنا رکھا کہ وہ لوٹ کر سیاست میں آجاتے ہیں اور پھر سیاست کی آڑ میں یہ انسانوں والا کام نہیں کرتے ، اعظم سواتی 8 دسمبر انیس سوسنتالیس میں پیدا ہوا

     

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ویسے تو اعظم سواتی صاحب پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز کا ملک دیکھنا چاہتےہیں اور سب اس قافلے میں شامل ہیں جو ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں لیکن اعظم سواتی کا بیٹا امریکہ میں شراب کا کاروبار کرتا ہے ، اس کے باقاعدہ ثبوت ہیں ، ٹیکس ریٹرن پیپرز ہیں جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ اعظم سواتی کا بیٹا شراب کا کاروبار کرتا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ایک بھارتی نرمل کنڈا کے ساتھ اس کے کاروباری شیئرز ہیں ، ہریانہ میں شراب کا کاروبار اور امریکہ میں بھارتیوں سے زمین کا لین دین بھی ہے، ان کا کہنا تھاکہ اعظم سواتی کو اتنا بڑا معاوضہ ملکی اداروں کو بدنام کرنے کےلیے تو نہیں‌ہورہا ،

    ان کا کہنا تھاکہ شراب بیچنا تو وہ خود اللہ کو جواب دہ ہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے بارے میں بڑے بڑے انکشافات ہونے والے تھے تو اعظم سواتی نے اس سے توجہ ہٹانے کے لیے اداروں کے خلاف ٹویٹ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی شروع دن سے ہی جھوٹا اورفریبی تھا ، اس کا نام والدین نے بشیراحمد رکھا لیکن اعظم سواتی نے اپنا نام بدل دیا اور ایسا پرکشش نام چن کراستعمال کیا کہ اس سے لوگوں کے اذہان پر ایک انوکھا تاثر دینے کی کوشش کی ہے

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اعظم سواتی المعروف بشیراحمد جس کے بیٹوں کا شراب کا کاروبار ہے اور ان کے شیئرز کچھ ہندوستانیوں کے ساتھ ہیں ، سواتی یہ بتائیں کہ یہ فیکٹریاں کہاں سے بنائی ہیں‌، امریکہ میں بڑے پیمانے پر کارروبار ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ان کے بیٹے اسامہ سواتی کے بارے میں اعظم سواتی بتائے کہ وہ کون سا کاروبار کررہا ہے ، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ یہ شخص شروع دن سے ہی فراڈی ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ تو وہ شخص ہے کہ جس نے 21 سال پہلے سیلاب متاثرین کو ایک ملین ڈالر کا جعلی چیک تھما دیا اورپھر مکر بھی گیا ، انکا کہنا تھاکہ ارشد شریف شہید نے اس جعلی چیک کی حقیقت بھی آشکارکردی تھی ، اعظم سواتی نے امریکہ ، عرب امارات اور دیگر دنیا میں بڑی جائیدادیں بنائی ،ان میں‌ ایبٹ آباد میں 80 ملین کا ایک گھرہے،ایک اور گھر ابیٹ آباد میں ساڑھے آٹھ ملین روپے ، اور ایسے ہی چالیس ملین کی زمین بھی شامل ہے

    ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی دولت کے ساتھ ساتھ اعظم سواتی نے اقامہ پر تنخواہیں لی ہیں اوراتنی دولت کے باوجود چند لاکھ روپے ٹیکس دیا ، ان کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کےساتھ اعظم سواتی کا سلوک کا سب کو پتہ ہے جن کو اڈیالہ جیل میں ڈال دیا گیا ، ان بچوں کو کھانے دینے پر بھی پابندی تھی ، اسلام آباد کے پولیس آفسر کے ساتھ کیا سلوک کیا ، ان کا کہنا تھاکہ آج اگر کچھ نہیں چل رہی تو پھر یہ ڈرامے شروع کردیے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ میں نے جوحقیقت بیان کیا ہے آئے اور بتائے کہ شراب کا کاروباراسکے بیٹے کا نہیں ، ہندوستانی کےساتھ کارروبارنہیں،

  • معروف ادیبہ سائرہ ہاشمی انتقال کر گئیں

    معروف ادیبہ سائرہ ہاشمی انتقال کر گئیں

    معروف ادیبہ سائرہ ہاشمی انتقال کر گئیں وہ 8 کتابوں کی مصنفہ تھیں، فاطمہ جناح کے متعلق ان کی تصنیف ” دو شخصیتیں” بہت مشہور اور متنازع رہی

    پاکستان کی نامور ادیبہ، مصنفہ ، افسانہ نویس اور ناول نگار سائرہ ہاشمی آج 27 نومبر 2022 کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔ وہ برکت علی ہاشمی اور فضل النساء جی بیٹی اور جمیلہ ہاشمی کی بہن تھیں۔ ان کی اب تک 9 تصانیف شائع ہو چکی ہیں جن میں ان کی تصنیف” دو شخصیتیں” بہت مشہور اور متنازع رہی جس میں انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کی موت کو قتل قرار دیا تھا۔ ان کی دیگر تصانیف میں، اور وہ کالہ ہو گئی، سیاہ برف، زندگی کی بند گلی ،ریت کی دیوار و دیگر شامل ہیں ۔

    رپورٹ. آغا نیاز مگسی

  • ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، صحافی کے سوال پر مراد سعید کا چہرہ لال، نہ دیا جواب

    ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، صحافی کے سوال پر مراد سعید کا چہرہ لال، نہ دیا جواب

    پشاور:ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، صحافی کے سوال پر مراد سعید کا چہرہ لال، نہ دیا جواب،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں قتل پاکستانی صحافی ارشد شریف کے بارے میں تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا تھا کہ انکا لیپ ٹاپ عمران خان کے قریبی ساتھی مراد سعید کے پاس ہے۔

    مراد سعید نے آج پشاور میں پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس میں مراد سعید عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداروں پر تنقید کرتے نظر آئے لیکن صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے گھبرا گئے۔ مراد سعید سے صحافیوں نے ارشد شریف کے لیپ ٹاپ کے حوالہ سے سوال کیا جس کا جواب مراد سعید نے ہاں یا ناں میں دینے کہ بجائے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس کس بات پر کی ۔ تحقیقاتی ٹیم سے ہی اس بارے سوال کیا جائے

    قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں: رانا ثناء اللہ

    واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم کا دعوی ہے کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہے تحقیقاتی ٹیم نے مراد سعید کو 28 نومبر کو طلب کر رکھا ہے اور کہا ہے کہ لیپ ٹاپ ساتھ لے کر آئیں تا کہ تحقیقات کے سلسلہ کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ اب دیکھتے ہیں مراد سعید آج تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوتے ہیں یا راہ فرار اختیار کرتے ہیں

    متنازع ٹوئٹس: اعظم سواتی کیخلاف کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج

    ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ٹیم کینیا بھی گئی تھی۔ باغی ٹی وی یہ خبر بھئ دے چکا ہے کہ ارشد شریف نے پاکستان سے روانگی سے قبل ہی کینیا کا ویزہ لے لیا تھا اور انکا کینیا جانے کا پروگرام تھا ۔ ارشد شریف کے پاکستان میں جانے کے حوالہ سے تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے مدد کی تھی وہ پشاور ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے تھے ۔ انہیں پاکستان چھوڑنے کا مشورہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دیا تھا جس کا اعتراف وہ خود ایک خطاب میں کر چکے ہیں ۔

  • شمیم نازلی پاکستان کی پہلی خاتون میوزک کمپوزر:جن کو دنیا یاد کرتی ہے

    شمیم نازلی پاکستان کی پہلی خاتون میوزک کمپوزر:جن کو دنیا یاد کرتی ہے

    شمیم نازلی ایک پاکستانی میوزک ڈائریکٹر تھیں ۔ انہوں نے بہاریں پھر بھی آئیں گی (1969) اور بن بادل برسات (1975) جیسی فلموں میں موسیقی ترتیب دی۔ وہ پلے بیک سنگر مالا کی بڑی بہن تھیں۔ لالی وڈ کی تاریخ میں وہ واحد خاتون موسیقار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

    شمیم نازلی 1940 میں امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ 1947 میں براعظم ہند کی تقسیم کے بعد، ان کا خاندان پاکستان ہجرت کر کے فیصل آباد (اس وقت لائل پور) میں آباد ہوا، نازلی کی ایک چھوٹی بہن مالا تھی جو بعد میں پاکستان کی مشہور پلے بیک گلوکارہ بن گئی۔ فلمی صنعت میں نازلی کے چچا مرزا سلطان بیگ (نظام دین) ریڈیو آرٹسٹ تھے اور انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور کے مشہور پنجابی ریڈیو پروگرام "جمہور دی آواز” میں کئی سالوں تک کام کیا۔ نازلی اور اس کی بہن مالا دونوں کو موسیقی کا جنون تھا۔ اس نے اپنی بہن مالا کو گھر پر موسیقی کی تربیت دی اور بعد میں اسے گلوکارہ کے طور پر تیار کرنے کے لیے سینئر میوزک ڈائریکٹر جی اے چشتی کے پاس لے گئی۔

    چین میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، شی جن پنگ استعفیٰ دو کے نعرے

    شمیم نازلی نے بطور میوزک ڈائریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز 1969 میں اپنی بہن مالا کی پروڈیوس کردہ فلم "بہاریں پھر بھی آئیں گی” سے کیا۔ فلم کے لیے ان کے میوزک کمپوزیشن کو بہت سراہا گیا۔ ٹریک، "پیار کے نغمے کس نے چھیڑے” کی مانگ میں ایک پاپ میلوڈی بن گیا۔ یہ ایک سنسنی خیز کلب گانا تھا جس کی فلمبندی اداکارہ روزینہ پر ہوی تھی۔ فلم کا ایک اور گانا تھا، "خوش نصیبی ہے میری”، جو احمد رشدی اور مالا کی آواز میں ایک رومانوی گانا تھا۔ نازلی کی دوسری فلم ’’نائٹ کلب‘‘ (1971) تھی۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر اچھی نہیں چل سکی، لیکن نازلی کی موسیقی بہت عمدہ تھی۔

    بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کےبعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز

    فلم کے کچھ قابل ذکر گانے "ملا جو پیار تمھارا بہار آئی ہے” (رشدی/مالا) اور "ساتھیا اے میرے ساتھیا کچھ کہ ذرا” (مالا) تھے۔ اس کے بعد نازلی کو 1975 میں ریلیز ہونے والی ایک ہٹ فلم "بن بادل برسات” کے لیے موسیقی ترتیب دینے کا موقع ملا۔ فلم کے گانے بہت مقبول ہوئے۔ "سوال کرتی ہے عورت، جواب دو مردو، صدا درد سنو”، "تو میرا پیار ہے، تجھے کو صدا میں چاہوں گا”، اور "رم جھم نینا برسیں، پیاسے ہیں جبت تجھ بن، بن بادل برست”۔ جب اداکارہ/ہدایتکارہ شمیم آرا نے اپنی فلم ’’میرا پیار یاد رکھنا‘‘ شروع کی تو انہوں نے نازلی کو بطور میوزک ڈائریکٹر سائن کیا لیکن وہ فلم کبھی سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہوئی۔ شمیم نازلی نے فلموں کے علاوہ پی ٹی وی کے ایک پروگرام "بزمِ نگاہ” میں بھی کام کیا اور ریڈیو پاکستان لاہور کے لیے گانے بھی ترتیب دیے۔

    2008 میں نازلی نے پانچ گانوں پر مشتمل اپنا میوزک البم ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا
    شمیم نازلی کا انتقال 27 نومبر 2010 کو ہوا۔
    اس کے ہٹ گانوں کی فہرست یہ ہے:
    1. ملا جو پیار تمھارا بہار آئی ہے (نائٹ کلب)
    2. ساتھیہ او میرے ساتھیہ (نائٹ کلب)
    3. لوگ دیوانے ہیں کیا کام کیا کرتے ہیں (بن بادل برسات)
    4. رم جھم نینا برسے (بن بادل برسات)
    5. نا ماں کا پیار ملا اور نہ باپ کا سایا (بن بادل برسات)
    6. غیروں سے پیار کیا اپنوں پہ وار کیا (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    7. دھڑکھا دل میرا جانے کل ہو کیا (نائٹ کلب)
    8. چور چور چور مچایا میں نہ شور (بن بادل برسات)
    9. تو جو آیا تو دل کو قرار آگایا (بن بادل برسات)
    10. پیار کی نغمے کس نے چھیڑے (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    11. خوش نصیبی ہے میری تم نے اپنایا ہے (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    12. جینا ہے پیارے تو پیار کے جا (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    13. میرے لیے جہاں میں اب کوئی خوشی نہیں (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    14. تیری بغیر زندگی بھٹکا ہوا خیال ہے (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    15. تم آئے ہو تو یہ دل ڈوب گیا غم سے (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    16. تو میرا پیار ہے تجھ کو صدا میں چاہونگا (بن بادل برسات)
    17. سوال کرتی ہے عورت جواب دو مردو (بن بادل برسات)
    18. آ صنم پیار کریں دل سے اقرار کریں (نائٹ کلب)
    19. سہارا دے کلی پیار کا بنا ہے کوئی اجنبی (نائٹ کلب)
    20. دنیا میں پیار نہیں ملے گا (نائٹ کلب)
    اور بہت سے ہٹ گانے ۔