Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے امپائرنگ پینل کا اعلان

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے امپائرنگ پینل کا اعلان

    لاہور:آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے امپائرنگ پینل کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ فائنل میں مارس ایرسمس اور کمار دھرما سینا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

    کرس گفانے تھرڈ امپائر جبکہ پال رائفل فورتھ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔فائنل میچ کے دوران میچ ریفری کی ذمہ داریاں رنجن مدو گالے نبھائیں گے۔

    ادھرآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کی 1992 سے مماثلت رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ربیع الثانی کے مہینے میں روزے رکھنے شروع کردیے۔

    آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں 1992 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرا رہی ہے۔

    1992 کا ورلڈ کپ رمضان کے مہینے میں ہوا تھا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے روزوں کی حالت میں میچز کھیلے تھے۔

    ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے 2022 کے ورلڈ کپ کی 1992 سے مماثلت رکھنے کیلئے جنوبی افریقہ کے میچ کے اگلے دن سے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔

    سابق کرکٹر محمد یوسف اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میچ والے دن بھی باقاعدگی سے روزے رکھتے ہیں، متعدد کھلاڑیوں نے میچ سے ایک دن قبل روزہ رکھا، نمازوں کا اہتمام کیا اور رب کے حضور پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔

    ثقلین مشتاق اور محمد یوسف نے تمام کھلاڑیوں کو روزے رکھنے اور نماز پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • بھارتی سپریم کورٹ کا سابق وزیراعظم راجیو گاندھی قتل کے مجرموں کو رہا کرنے کا حکم

    بھارتی سپریم کورٹ کا سابق وزیراعظم راجیو گاندھی قتل کے مجرموں کو رہا کرنے کا حکم

    نئی دہلی :سپریم کورٹ نے سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی قتل کیس کے تمام 6 مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ تامل ناڈو حکومت نے تمام مجرموں کی رہائی کی سفارش کی ہے، جس پر گورنر نے کوئی کارروائی نہیں کی، مجرموں نے 30 سال سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارا اور جیل میں ان کا طرز عمل تسلی بخش ہے۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے ایک اور مجرم پیراریولن کی رہائی کا حکم دیگر تمام مجرموں پر بھی لاگو ہوگا، پیراریوالن کو اس سال مئی میں رہا کیا گیا تھا۔

    راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم ایس نالینی نے اگست میں سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اپنی قبل از وقت رہائی کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا جس نے ان کی جلد رہائی کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

    مدراس ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منشور ناتھ بھنڈاری اور جسٹس این مالا کی بنچ نے نلنی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت سپریم کورٹ کی طرح حکم دینے کے اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی۔

    18 مئی 2022 کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 142 کا اطلاق کرتے ہوئے پیراریولن کو رہا کر دیا، جنہوں نے راجیو گاندھی قتل کیس میں 30 سال سے زیادہ کی قید کاٹی تھی۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • کراچی:ملازم کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والی ظالم خاتون گرفتار

    کراچی:ملازم کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والی ظالم خاتون گرفتار

    کراچی:آفتاب کو 20 ہزار روپے کی چوری کے الزام میں بیلن سے مارنے والی اورپھراس کےبعد نجی اسپتال میں گھریلو ملازم کی لاش کو چھوڑ کرجانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

     

     

    ایس ایس پی شرقی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون اپنی کار میں ایک لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لاتی ہے، اور لڑکے کی موت کی تصدیق کے بعد خاتون وہ لاش وہیں چھوڑ کر غائب ہوجاتی ہے۔

     

     

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پھینک کرفرارہونے والی ظالم خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی.پولیس بھی حرکت میں آگئی، اور انکشاف ہوا کہ خاتون لڑکےکو بہادرآباد کے نجی اسپتال میں چھوڑ کرفرارہوئی تھی،

     

     

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال میں گھریلو ملازم لڑکے کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والی خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا ہے،

     

     

    ایس ایس پی شرقی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گھریلو ملازم لڑکے کی لاش اسپتال منتقل کرنے والی خاتون کی شناخت ثمرین کے نام سے ہوئی، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ اس کے بیٹے فرحان جاوید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

     

     

    ایس ایس پی شرقی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کراچی کے 14سالہ لڑکے کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جو قاتل خاتون ثمرین کے گھر میں ملازمت کرتا تھا۔

     

     

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ماں اور بیٹے نے لڑکے پر تشدد کا اعتراف کرلیا ہے، اور بتایا ہے کہ آفتاب کو 20 ہزار روپے کی چوری کے الزام میں بیلن سے مارا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

     

     

    دوسری طرف پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکے کے ورثا سے رابطہ ہوگیاہے اوروہ اپنے مقتول کےحوالے اس خاتون کے ہاں ملازمت اورپھرقتل کے بعد اس کیس کی پیروی کرنے کے حوالے سے اپنے آئینی معاملات کو اگے بڑھانے کی کوشش میں ہیں

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مزید اس کیس کے دیگرپہلووں پر چھان بین کررہی ہے کہ کیا واقعی 20 ہزارروپے چوری کا معاملہ تھا یا پھراس کے پیچھے کوئی اور بھی کہانی ہوسکتی ہے

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • تربت:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق

    تربت:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق

    بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔،اطلاعات کے مطابق لیویز حکام کے مطابق واقعہ تمپ کے پہاڑی علاقے شاہاپ میں دوپہر ایک بجے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ مرنے والے افراد کی شناخت حنیف، بالاچ ،اقبال اور نیاز کے نامون سے کر لی گئی۔

    جاں بحق تمام افراد کا تعلق بالیچہ ، پلا آباد اور مند بلوکی سے ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ادھر بہادرآباد کے نجی اسپتال میں کار سوار خاتون نوعمر لڑکے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کی دوپہر کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قائم نجی اسپتال میں کار سوار ایک خاتون نوعمر لڑکے کی لاش لے کر پہنچی، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ۔

    لاش کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نمایاں نشانات تھے، ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد خاتون نے اسپتال کے عملے سے ایمبولینس طلب کی جس پر اسپتال نے ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس منگوائی اور لاش کو قریبی واقع سرد خانے منتقل کرنے لگے۔

  • کراچی:پولیس کی حراست میں خاتون ملزمہ پُراسرار طور پر جاں بحق

    کراچی:پولیس کی حراست میں خاتون ملزمہ پُراسرار طور پر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ وومن پولیس کی حراست میں ملزمہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ متوفیہ کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ نشے کی عادی تھی اس لیے موت کے بعد شوہر نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    پولیس حکام کے مطابق الفلاح تھانے میں درج مقدمہ الزام نمبر 593 سال 2022 کی ملزمہ صدف زوجہ وجاہت کو وومن پولیس اسٹیشن ساؤتھ کے لاک اپ میں رکھا گیا تھا جس کی حالت خراب ہونے پر اسے جمعرات کی صبح جناح اسپتال لیجایا گیا۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    ملزمہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جاملی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر وجاہت انصار نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی بیوی ہیروئن کی عادی تھی اور نشہ نہ ملنے پر اس کی حالت خراب ہوجاتی تھی اور اسے گیس کی بھی پرابلم تھی جس پر اسے کولڈ ڈرنک میں نمک ڈال کر پلاتے تو طبیعت بہتر ہوجاتی تھی۔

    کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    پولیس کے مطاب متوفیہ صدف کے شوہر نے پوسٹ مارٹم کرانے انکار کر دیا اور اس کا کہنا ہے کہ اس پر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے جس کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردی ۔

  • وزیراعظم کا لانگ مارچ کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئےامداد کا اعلان

    وزیراعظم کا لانگ مارچ کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئےامداد کا اعلان

    اسلام آباد:وزیراعظم کا لانگ مارچ کےدوران جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کردیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں انتقال کرجانے والے 4 افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر بھروکے چیمہ کا رہائشی معظم گوندل، لانگ مارچ کے کنٹینر کے نیچے آکر اچھرہ لاہور کی رہائشی اور نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئے تھے۔

     

     

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران راہوالی کا رہائشی سمیر نواز اور لاہوری گیٹ کا رہائشی حسن بلوچ بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔وزیراعظم نے حکام کو ضروری کارروائی کے بعد تمام متاثرین کے لواحقین کو فوری طور پر امدادی رقم کے چیک پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

    پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

    لاہور:پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

    واہگہ بارڈرسے اطلاعات کے مطابق اس موقع پر پنجاب رینجرز کے کرنل عامر عبداللہ نے دونوں اسکواڈز کا استقبال کیا۔

    آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے، جمعرات کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ آئرش ٹیم نے بھی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

    دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے ساتھ منیجمنٹ کے اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    آئرش کھلاڑیوں نے پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی، دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے دو گھنٹے سے زائد واہگہ بارڈر پر گزارے۔ قومی کرکٹرز تقریب کے دوران ترانوں کی دھنوں پر گنگاتی رہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد آج ٹریننگ نہیں کی،دونوں ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کو شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی ،تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 12 نومبر سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز تین صفر سے اپنے نام کی۔

  • کراچی:جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فارن ڈیبریز واک کا انعقاد

    کراچی:جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فارن ڈیبریز واک کا انعقاد

    کراچی:جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فارن ڈیبریز واک کا انعقاد,اطلاعات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جے آئی اے پی) پر آج فارن آبجیکٹ ڈیبریز (ایف او ڈی) پک اپ واک کا انعقاد ہوا

    اس سرگرمی کا مقصد ہوائی اڈے کے عملے میں محفوظ ہوا بازی اور سیکورٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ ہوائی اڈے پر محفوظ جاری آپریشنز کو یقینی بنایا جاسکے۔

    ڈائریکٹوریٹ آف سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (SQMS) کے زیر اہتمام ( ایف او ڈی) واک میں، ایئرپورٹس کے ایگزیکٹوز، ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز سمیت حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے ایئرپورٹ کے ایئر سائیڈ ایپرن ایریا میں ہونے والی واک میں حصہ لیا جہاں انہوں نے ملنے والی مختلف اشیاء کو جمع کی جو ممکنہ طور پر نقصان کا سبب بن سکتیں تھیں۔

    شرکاء نے ایپرن ایریا پر ا(ایف او ڈی) واک شروع ہونے سے قبل سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ (SQMS) ڈیپارٹمنٹ نے سرگرمی اور اس کے مقصد کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈیپارٹمنٹ نمائندوں نے کہا کہ ایف او ڈی واک ہمارے ہوائی اڈوں پرہیلتھ اینڈ سیفٹی اور آپریشنل ماحول اور اس کے طریقہ کار سے متعلق عملے میں رسک مینجمنٹ کے حوالے سےاگاہی پیدا کرتی ہے

    ایف او ڈی واک کے اختتام پر شرکاء ڈیبریفنگ سیشن کے لیے جمع ہوے۔ ائیرپورٹ منیجر نے ایف او ڈی واک میں حصہ لینے پر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف او ڈی واک سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالے سے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے، کیونکہ یہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہماری اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ہمارے ملازمین کو اپنے اور اپنے ساتھیوں کی سیفٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے موثر طور پر کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

  • کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    کوئٹہ:محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سبی روڈ پر خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں عبدالمنان اور سرفراز احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ دستی بم 1200گرام سی فور دھماکہ خیز مواد 2.5کلو بارودی مواد 4الیکٹرک ڈیٹونیٹر ریموٹ کنٹرول کٹ اور ایلفا فائر سسٹم برآمد کر لیا گیا۔

    دہشت گردوں کا تعلق ضلع خضدار سے ہے اور وہ قلات کے پہاڑی سلسلے سے سفر کرتے ہوئے کویٹہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ گرفتار کر لئےگئے۔

    ابتدائی تفتیش میں دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز شہریوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    گرفتار دہشت گرد اس سے قبل خضدار اور اسکے گردونواح میں بھی دہشت گرد کارروائیاں کر چکے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    ادھرآج ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں خفیہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک انتہائی اہم مطلوب دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوابی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی سلیم خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • تحریک انصاف کا ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان

    تحریک انصاف کا ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاجی حکمت عملی میں تبدیلی کر دی۔
    ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ مظاہرین نے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔

    رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی، لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد داخل نہیں ہوسکیں گی۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فتح جنگ روڈاورموٹروے ایم ون انٹرچینج پربیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔

    اس سےپہلے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا وزیر آباد سے دوبارہ آغاز ہوگیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےکہ حقیقی آزادی کی تحریک رکےگی نہيں اور زور پکڑے گی۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قاتلانہ حملے میں زخمی عمران خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈيو لنک پر مارچ کے شرکا سے خطاب کیا۔

    دوسری طرف سابق وزیراعظم کے خلاف ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔

    پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔ پیکا دفعات نفرت انگیز تقاریر ،جعل سازی اور عوام میں اشتعال پھیلانے سے متعلق ہیں۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    عمران خان کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 10 اور 11 کے تحت مقدمہ بنایا جائے گا۔ تعزیرات پاکستان کی دفعات 120 بی ، 124 اے ، 505, 506 , 109/ 134 مقدمے میں شامل ہوں گی۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے شوکت خانم اسپتال میں اُن کی پریس کانفرنس کو بنیاد بنایا جائے گا۔اسی کی بنا پر فوجی قیادت پر الزامات، دھمکی اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد ہوگا۔