Baaghi TV

Tag: بشریٰ بی بی

  • جنہوں نے کچھ نہیں کیا ہم ان کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چاہتے،عرفان قادر

    جنہوں نے کچھ نہیں کیا ہم ان کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چاہتے،عرفان قادر

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ دسمبر 2019 کابینہ کا فیصلہ،برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان واپس ائے،جن کو کابینہ میں ظاہر کیا یہ پاکستان کو مل گئے ہیں۔جوکہ پاکستان کے خزانے میں نہیں آئے،برطانیہ میں این سی اے کو کچھ اور کہا کابینہ میں کچھ اور کہا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتے کے تحت پاکستان کو ملنے والی رقم ملکی خزانے کی بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی، ایسا معاملہ سامنے آیا جو بد عنوانی کی تاریخ میں سب سے بڑی کرپشن ہے، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانی ہوگی، احتساب کو جبر اور ظلم کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے، جنہوں نے کچھ نہیں کیا ہم ان کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چاہتے،190 ملین پاؤنڈ والا کیس آج کل مشہور ہے، نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں کچھ اکاؤنٹس فریز کیے تھے بڑی چالاکی سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ کا ذکر کردیا گیا تھا، تحقیقات کی جائیں گی کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا جائزہ کیوں نہیں لیا سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ ریاست پاکستان کا اکاؤنٹ نہیں ہے خوب تشہیر کی گئی کہ ہم اتنا پیسہ پاکستان لارہے ہیں، سابق حکومت نے این سی اے کے سامنے غلط بیانی کی، القادر ٹرسٹ کیس جیسی گرینڈ کرپشن کی مثال تاریخ میں کم ملتی ہے آج کے حساب سے یہ 70 ارب روپے بنتے ہیں

    عرفان قادر کا کہنا تھا کہ سارے اخباروں میں ہر جگہ آیا تھا کہ یہ ریاست پاکستان کا پیسہ، نیشنل کرائم ایجنسی کو غلط فہمی ہوئی کہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں جارہا ہے،برطانیہ سے رقم پاکستان آئی لیکن خزانے میں جمع نہیں ہوئی،رقم ملکی خزانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی،کیا سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ ریاست کا اکاؤنٹ تھا؟یہ ریاست کا پیسہ ریاست کو نہیں ملا بلکہ مخصوص لوگوں کو مل گیا،اسکے بدلے میں القادر ٹرسٹ قائم کیا گیا،مفت 458 کنال زمین حاصل کی گئی،قادر ٹرسٹ کے نام پر 80 کروڑ کے مالی فوائد حاصل کیے گئے ،القادر ٹرسٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا ذکر آتا ہے جبکہ فرح گوگی اور زلفی بخاری بھی اس میں شامل ہیں۔

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    تحریک لبیک کا مہنگائی مارچ ،مبشر لقمان نے بھی حمایت کر دی

  • ہم نے بشریٰ بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے، نیب پراسیکیوٹر

    ہم نے بشریٰ بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے، نیب پراسیکیوٹر

    احتساب عدالت اسلام آباد ،این سی اے تحقیقات، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ،سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت پہنچ گئے علی بخاری اور گوہرعلی خان بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے ،انتظار پنجوتھا، نعیم پنجوتھہ، خواجہ حارث کمرہ عدالت پہنچ گئے ،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے درخواست پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی بس پہنچنے والی ہیں،

    نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم روسٹرم پر موجود تھے ،بشری بی بی کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پر آگئے ،جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2 بجے ہائیکورٹ بھی جانا ہے،خواجہ حارث نے کہا کہ بشری بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ آتی ہیں اس لیے کہا تھا،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہو گئیں، عمران خان اپنی گاڑی میں بیٹھے رہے

    پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ہماری کسی کیساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ہم نے بشریٰ بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے،جب وارنٹ ہی نہیں تو درخواست ضمانت خارج کی جائے، میں دو گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں،عمران خان نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر جھوٹا پراپیگنڈہ کیا،عمران خان نے غلط باتیں کیں،نیب کو دبانے کے لیے یہ بیان دیا گیا، ہماری کسی ٹیم نے چھاپہ نہیں مارا نہ ہی ہم نے کوئی وارنٹ جاری کیے ہیں،عمران خان نے 13 مئی کو ایک بیان جاری کیا،عمران خان نے نیب، چیئرمین نیب کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی،عمران خان کی جانب سے نیب کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ نیب نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے،یہ بدنیتی ہے تاکہ نیب کو دبایا جائے، نہ ہم نے چھاپہ مارا، نہ حملہ کیا، نہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری کیے گئے،عمران خان نیب کے سامنے پیش ہوئے،درخواست گزار ہمارے تفتیش میں ملزمہ ہے،ملزمہ ہمارے ساتھ انویسٹی گیشن میں تعاون کرے،

    وکیل ملزمہ خواجہ حارث نے کہا کہ نیب اتنا صاف اور پارسا ہوتا تو نیب پرانے ججمنٹ سے شروع کریگا،اگر ملزمہ کی گرفتاری مطلوب نہیں اسکے وارنٹ نہیں تو عدالت نہیں کہے گی تفتیش جوائن کرے،ہمیں ایک نوٹس موصول نہیں ہوا اور انویسٹی گیشن شروع کر دی گئی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈائریکشن دے،نیب باتیں کرتی ہے انکو سن لینے دیں،عمران خان کے ساتھ بشری بی بی گئی تو نیب نے کہا ہم نے آپکو بلایا ہی نہیں،ہم نے یہی سننا ہے کہ نیب کتنا پارسا ہے تو آج سے نہیں سپریم کورٹ کے حکم نامے سے شروع کریں گے، نیب کی طرف سے انکوائری میں طلبی کا ایک نوٹس بھی نہیں بھیجا گیا، انکوائری تحقیقات میں تبدیل ہوئی، بشریٰ بی بی عدالت کے حکم پر نیب کے دفتر اپنے شوہر کیساتھ گئیں،نیب نے عمران خان کو اندر بلایا، بشریٰ بی بی کو کہا آپ کا تو وقت ہی نہیں ہے،بشریٰ بی بی 6 گھنٹے گاڑی میں بیٹھ کر عمران خان کا انتظار کرتی رہیں،

    جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب آپ کے چہرے پر غصہ اچھا نہیں لگتا، تفتیشی افسر میاں عمر ندیم نے عدالت میں بیان دیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کسی قسم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں،بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کیوجہ سے بشری بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر ہو گئی

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • عمران کی شادی تڑوا کر چوتھی بیوی بننا چاہتی ہوں، خاتون کی خواہش

    عمران کی شادی تڑوا کر چوتھی بیوی بننا چاہتی ہوں، خاتون کی خواہش

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لندن میں مقیم خاتون نے شادی کا پیغام بھجوا دیا، بولیں، عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہوں

    لندن میں حال ہی میں تحریک انصاف چھوڑنے والے ابرارالحق کے کنسرٹ میں شریک خاتون نے عمران خان سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، جیا خان نامی خاتون کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں صحافی سے بات چیت کے دوران جیا خان کہتی ہیں کہ میں عمران خان کی شادی تڑوا کر چوتھی بیوی بننا چاہتی ہوں، یہاں میرے لئے رشتوں کی لائن لگی ہوئی لیکن میں ابھی تک سنگل ہوں کیونکہ میں نے صرف عمران خان سے ہی شادی کرنی ہے،

    جیا خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے شادی ہو جائے تو ہم اچھی لائف بسر کر سکتے ہیں، عمران خان کی محبت میں دو برسوں سے گرفتار ہوں،صحافی کے سوال کے جواب میں جیا خان کا کہنا تھا کہ ہر مرد کسی دوسری عورت کے آنے سے پہلے ایسی ہی باتیں کرتا ہے مجھ سے ملنے کے بعد ان کی سوچ بدل جائے گی

    واضح رہے کہ عمران خان کی تین شادیاں ہو چکی ہیں، عمران خان کی جمائما سے شادی ہوئی ،علیحدگی کے بعد عمران خان نے ریحام خان سے شادی کی اور پھر وزیراعظم بننے کے چکر میں عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی کر لی، اب مبینہ رپورٹس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کمرے الگ ہو چکے ہیں،

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

    عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

  • عمران خان کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل

    عمران خان کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل

    این سی اے 190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل,سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا

    نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ سرکلر سمری کے زریعے وفاقی کابینہ نے منظوری دی , بشری بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بشریٰ بی بی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تا ہم ای سی ایل میں ڈالنے کی ایک دو دن میں منظوری دے دی جائے گی،

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے گئے تھے،عمران خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے گئے تھے، میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کے نام پولیس کی سفارش پرنو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے،

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرلیا ہے، عمران خان نیب پنڈی میں پیش ہوئے تھے، عمران خان نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے، این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک میری رسائی نہیں، القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ نیب کو پہلے ہی مل چکا ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے جہان انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، عمران خان کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی کیس میں بطور گواہ بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ پردہ دار بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں،فردوس عاشق اعوان

    عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ پردہ دار بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں،فردوس عاشق اعوان

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سیاست میں مداخلت عمران خان کو بند گلی میں لے گئی۔

    باغی ٹی وی: ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ پردہ دار بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں بشریٰ بی بی حکومتی معاملات میں مداخلت کرتی تھیں، میڈیا مینجمنٹ کرتی تھیں، پنجاب کے معاملات میں ان کی مداخلت کی تفصیل بہت طویل ہے۔

    دہائیوں کے انتظار ختم،مسلسل کوششوں کے بعد چین مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سلیم صافی اور حامد میر کے پروگرام میں جانے والے پر بشریٰ بی بی فون کر کے ڈانٹ ڈپٹ کرتی تھیں کہ آپ وہاں گئے کیوں؟بشریٰ بی بی کہتی تھیں کہ ان لوگوں یعنی حامد میر اور سلیم صافی کو بین کرو، ان کے پروگرام میں نہیں جانا ہے۔

    واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی راہیں پارٹی سے جا کر لی ہیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا پوری قوم نے دیکھا، ایک منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا تھا۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ

    ان کا کہنا تھاکہ زمان پارک سے بیرونی ایجنڈے پر سازش تیار کی گئی، سازش کا مقصد غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنا تھا، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی اور عداوت میں بدل دیا گیا گھر گھر میں پولرائزیشن کردی گئی، وزیراعظم ہاؤس کو ایک مخصوص ٹولے نے اپنی آماجگاہ بنایا شہدا کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا، 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ انکوائری کرائی جائے اور ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

    سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاست میں ایسا ماحول اور منظر کبھی نہیں دیکھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، دہشت گرد اور شر پسند کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی سے الگ ہو رہی ہوں، میرا سیاسی سفر جاری رہے گاایک مخصوص ٹولے نے اداروں کی بے توقیری کی، عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، عمران خان کا ایجنڈا ملک کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے عمران خان سب سے پہلے دوستوں کے لیے دشمن بنتے ہیں، پی ٹی آئی آج بند گلی میں جا چکی ہے، پی ٹی آئی کو بند گلی میں پہنچانے والے لاتعلقی کا اعلان کر کے سرخرو نہیں ہوسکتے۔

    عمران خان کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،شرجیل میمن

  • فرح گوگی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج

    فرح گوگی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا مقدمے میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر بھی ملزم نامزد ہیں-

    حریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف

    ایف آئی آر کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا، پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے، سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں-

    ایف آئی آر کے مطابق فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو اور احسن گجر ایک بلڈرز کےچیئرمین ہیں،بلڈرزکمپنی نے ہاؤسنگ سو سائٹی کیلئے 1073 کنال اراضی کی منظوری لی۔

    ایران اور روس کے درمیان کارگو ٹریفک میں غیرمعمولی تیزی

  • 190 ملین پاؤنڈزسکینڈل،عمران اور بشریٰ نے ذاتی حیثیت میں فائدہ اٹھایا،برطانوی تنظیم

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل،عمران اور بشریٰ نے ذاتی حیثیت میں فائدہ اٹھایا،برطانوی تنظیم

    برطانوی تنظیم نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا ہے

    دی نیوز میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے اسپاٹ لائٹ آن کرپشن نے کہا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور تحریک انصاف کی حکومت کے 190؍ ملین پاؤنڈز کے کرپشن کے پیسے کے حوالے سے ہونے والی ڈیل میں بظاہر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم نے ذاتی حیثیت میں فائدہ اٹھایا ہے ،اینٹی کرپشن این جی او اسپاٹ لائن آن کرپشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سوزن ہاولی نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ مشکوک ڈیل کرنے پرعدم شفافیت اور فیصلہ سازی میں کوتاہی پر این سی اے پر تنقید کی ، سوزن ہاولی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کا معاہدہ برطانیہ کی این سی اے اور حکومت پاکستان کے درمیان کرپٹ لین دین کی وجہ سے ہوا اس ڈیل کیلئے این سی اے اور پی ٹی آئی حکومت کے احتساب وزیر شہزاد اکبر کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، جنہیں عمران خان نے اجازت دی تھی کہ برطانوی حکام کے ساتھ ڈیل کو حتمی شکل دیں۔

    دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سوزن ہاولی نے کہا کہ این سی اے کی جانب سے خفیہ طور پر پاکستان میں پراپرٹی کے کاروبار کی نامور شخصیت کے ساتھ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ این سی اے او میں درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت تھی اور نہ ہی شفافیت ، جس معاہدے کو این سی اے نے انٹرنیشنل کرپشن کی روک تھام کے معاملے میں اپنی کامیابی کی گواہی قرار دیا تھا وہ دراصل کرپشن کا ہی نتیجہ تھا یہ معاہدہ اس وقت کی پاکستانی حکومت نے کیا تھا اور بظاہر اس سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نجی حیثیت میں فائدہ ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان میں پراپرٹی کاروبار سے وابستہ بڑی شخصیت کو بے گناہ قرار دیا گیا اور وہ پاکستان میں جرمانوں سے بچ گئے اور اس طرح انہیں تقریباً مکمل معافی مل گئی ، یہ پاکستان کے عوام ہیں جنہیں اس سارے افسوس ناک معاملے میں نقصان ہوا جبکہ برطانیہ بدستور پاکستان اور دیگر ملکوں کی کرپٹ اشرافیہ کیلئے ایک محفوظ مقام بنا ہوا ہے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • عمران، بشریٰ بی بی سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

    عمران، بشریٰ بی بی سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے

    عمران خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے،پولیس کی سفارش پر تمام رہنماؤں کے نام ای سی ایل پر ڈالے گئے،عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا،قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر سابق اراکین اسمبلی کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، بشری بی بی، ملیکہ بخاری اور دیگر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا

    قبل ازیں کل بدھ کو تحریک انصاف کی سابق خاتون رکن قومی اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ،کراچی سے تحریک انصاف کی رہنما صائمہ ندیم بیرون ملک جا رہی تھیں کہ ایئر پورٹ سے انہیں روکا گیا ہے، صائمہ ندیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 503 سے کینیڈا جا رہی تھیں، صائمہ ندیم کو پرواز ٹیک آف ہونے تک آگے نہ جانے دیا گیا، صائمہ ندیم کو پرواز کی روانگی کے بعد پولیس ساتھ لے گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق صائمہ ندیم کا نام سیکورٹی اداروں کی اس فہرست میں موجود ہے جو بیرون ملک فرار ہونا چاہتے ہیں، نو مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں تھیں، اس واقعہ کے بعد صائمہ ندیم نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • احتساب عدالت ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

    احتساب عدالت ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی۔

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

    عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانے کے لئے دستخط کرنے کی ہدایت کی جبکہ تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیے احتساب عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔

    کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس …

    واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن تھا لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی آج (23 مئی) تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھیلاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو 23 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا ضمانت کے سلسلے میں بشریٰ بی بی نے آج اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    ملک میں جمہوریت رُک چکی ہے، بنیادی طور پر بظاہر یہ مارشل لاجیسا منظر ہے،عمران …

  • نیب پیشی عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ روانہ،گرفتاری کا بھی خوف

    نیب پیشی عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ روانہ،گرفتاری کا بھی خوف

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیب اور عدالت پیشی کے لئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے

    عمران خان کی گاڑی اور ذاتی سکیورٹی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت مل گئی ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی، سکیورٹی احاطہ عدالت میں لانے کی درخواست دائرکی گئی عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے درخواست دائرکی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کو اس وقت سکیورٹی خدشات ہیں عمران خان کی گاڑی ذاتی سکیورٹی احاطہ عدلات میں لانے کی اجازت دی جائے عدالت نے عمران خان کی گاڑی اورذاتی سکیورٹی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دے دی

    عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب راولپنڈی میں پیشی ہے عمران خان کی آج 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت ہو گی ،عمران خان جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں پیش ہوں گے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد کیس کی سماعت کریں گے ،عمران خان سات مقدمات میں آج تک ضمانت پر ہیں عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں گے

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج القادر ٹرسٹ کیس میں درخواست ضمانت دائر کریں گی بشریٰ بی بی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں گی عمران خان کی اہلیہ کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت آج ختم ہو جائے گی

    عمران خان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جوڈیشل کمپلیکس کی سڑک کو سیل کردیا گیا ہے غیرمتعلقہ افراد پر جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے پولیس چیکنگ کے بعد صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے کاﺅنٹر ٹیررسٹ سکواڈ اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے،

    عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کے ساتھ عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد جا رہا ہوں اور ممکن ہے کہ انہیں وہاں گرفتار کرلیا جائے

    واضح رہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا بعد میں انہیں عدالت نے رہا کر دیا تھا، عمران خان کی گرفتاری کےبعد ملک بھر میں شرپسند عناصر نے جلاؤ گھیراؤ کیا تھا،

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟