Baaghi TV

Tag: بشریٰ بی بی

  • کیا ہم غلام ہیں،عمران خان کے جعلی بیانیے کی حقیقت مسلسل آشکار ہونے لگی

    کیا ہم غلام ہیں،عمران خان کے جعلی بیانیے کی حقیقت مسلسل آشکار ہونے لگی

    لاہور:کیا ہم غلام ہیں، عمران خان کے جعلی بیانیے کی حقیقت مسلسل آشکار ہونے لگی، ہر طرف سے کچھ ایسی ہی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان کوملک حالات کا بھی ادراک نہیں ، بس وہ اپنے ہی بیانیئے پرڈٹا ہوا ہے

    ایک طرف عوام کے سامنے ڈٹ جانے کا راگ، تو دوسری طرف امریکیوں کے سامنے سرتسلیم خم کیا یہ کُھلا تضاد نہیں ہے

    یہ کوئی جھوٹ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ پہلے تحریک انصاف اوورسیز رہنما کے ذریعے عمران کی ڈونلڈ لو سے رجوع کی خبر آئی ، اب یہ قوتیں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے آگے پیچھے ہیں یہ کیا ہورہا ہے ، ان حالات کوہرکوئی دیکھ رہا ہے

    حکومت ملک نہیں چلا سکتی،عمران خان عوام کی آواز ہے،شیخ رشید

    اسلام آباد سے یہ بھی خبریں‌ آرہیں‌ کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی صدر عارف علوی کی جانب سے امریکی سفیر کی آؤ بھگت کی گئی ہے ، یہ کیا ہے اگراتنی ہی غلامی سے نفرت ہے توعارف علوی سے کہتے کہ سب سفارتی اداب چھوڑ کراورغیرملکی سفیروں کے لیے طئے شدہ پروٹوکول چھوڑتے ہوئے امریکی سفیر کو خوش آمدید نہ کہتے

    اںتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں،چٹان کی طرح عمران خان کےساتھ ہیں،راجہ بشارت

    عارف علوی کی طرف سے امریکی سفیر کوگارڈ آف آنر پیش کرنے سے اسناد کی وصولی کی ویڈیوسے ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے امریکی سفیر نہیں، وائسرائے آیا ہو

    یہ بھی تو حقیقت ہے کہ صدرعارف علوی کا ایک معمول کے عمل کو غیرمعمولی بنا کر پیش کرنا کیا ثابت کرتا ، ہرکوئی سوال پوچھنے پرمجبور ہے ، ہرکوئی کہہ رہاہے کہ کیا یہ ثابت کیا جا رہا کہ امریکہ سے شرف قبولیت مل رہا

    دوسری طرف بشری بی بی کی لیک آڈیو نے بھی حقیقت آشکار کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اس کے ساتھ ساتھ پردے کے پیچھے کیسے حکومتی وسائل سے ملک دشمنی کا بیانیہ گھڑا جاتا رہا

    یہ بھی تو حقیقت ہے کہ سب نے جان لیا ارسلان خالد کے پیچھے اصل پراپیگنڈہ مشین ماسٹر کون تھا، واضح ہو چکا سازش کا بیانیہ محض عوام کو چکر دینے کے لیے گھڑا گیا

    ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

    ثابت ہو چکا اپبے کرتوتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے امریکی سازش کا بیانیہ گھڑا گیا، سازشی بیانیہ گھڑ کر پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کی گئی، اب وقت آ گیا جھوٹوں کو گھر تک پہنچایا جائے ، اب تو یہ بھی لگ رہا جھوٹوں کا اب ہر جھوٹ بے نقاب ہو گا

  • کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

    کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سوشل میڈیا پر مخالفین کو غدار کے حوالہ سے ٹرینڈ چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں ساتھ ہی فرح خان جو بشریٰ بی بی کی کرپشن میں فرنٹ میں تھی کے حق میں بھی ٹرینڈ کرنے کی ہدایات دے رہی ہیں۔ بشری بی بی کے بارے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنما کہتے رہے کہ وہ گھریلو عورت ہیں انکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم آج کی آڈیو نے سب پول کھول دیا ہے ۔ ٹویٹر پر مخالفین کے خلاف ٹرینڈ چلانے۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول کرنے میں بھی بشری بی بی ماہر نکلیں

    ماضی میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور بشری بی بی ہے شوہر عمران خان کیسے بشری بی بی کا دفاع کرتے رہے آپکو انکا ماضی یاد دلواتے ہیں

    اس حوالے سے سابق وزیراعظم کی اپنی اہلیہ کے دفاع میں کرنے والی گفتگو بھی اس وقت وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ بشریٰ‌ بی بی کا دفاع کرتے ہوئے کہتےہیں کہ بشریٰ‌ بی بی ایک گھریلو خاتون ہیں اوران کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ،پھر ان کو سیست میں کیوں گھسیٹا جارہا ہے

     

    عمران خان کے بعد اس وقت کے وزیراطلاعات شبلی فراز بھی خاتون اول کا دفاع کرتےہوئے نظرآتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ بشری بی بی ایک گھریلوو خاتون ہیں اوران کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ، ان کا اس وقت یہ بھی کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں کہ ان کے بارے میں گفتگو کی جائے

    ایسے ہی اس وقت کے وزیرمملکت فرخ حبیب بھی کچھ ایسی ہی منطق بیان کررہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ بشریٰ‌ بی بی ایک گھریلوخاتون ہیں اوران کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لٰہذا ان کے بارے میں جو گفتگو کی جارہی ہے وہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے

    ایسے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے بھی ان دنوں میڈیا پرآکرکچھ ایسے ہی خیالات کا اظہارکیا تھا جس میں کہا تھاکہ بشریٰ بی بی ایک گھریلوخاتون ہیں اوران کے بارے میں جادوٹونے کی باتیں‌ کرنا غلط بات ہے ، بشریٰ‌بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں ، اس لیے بہترہوگا کہ بشریٰ بی بی کوسیاست سےدور رکھا جائے

  • نیا پاکستان،پرانی کرپشن۔۔|| بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا نےملک کیسے لوٹا۔خوفناک حقائق

    نیا پاکستان،پرانی کرپشن۔۔|| بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا نےملک کیسے لوٹا۔خوفناک حقائق

    لاہور:سابق خاتون اول بشرہ بی بی، ان کے سابق خاوند خاور مانیکا، اس کے بچے، اس کے بھائی اس کے رشتہ دارکیسے ریاست کو لوٹتے رہے۔ اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پرانکشافات کرکے بہت سی چیزیں صارفین کے سامنےرکھ دی ہیں‌، وہ کہتے ہیں کس سے کتنی رقم لی، کس کی کتنی زمین پر قبضہ کیا، کس سے کتنے تحائف لیے، کہاں کہاں زمین خریدی اور کہاں کہاں انویسٹمنٹ کی۔ ایک ایک چیز آپ کے سامنے رکھوں گا اور یہ کہانی کروڑوں کے نہیں بلکے اربوں کے ہیں، پانچ قیراط کی انگوٹی صرف والدہ نے نہیں لی بلکہ سوا ارب روپے کی کک بیکس صرف بیٹے نے اسی پارٹی سے وصول کی۔

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میاں خاور مانیکا ولد میاں غلام فرید مانیکا کا تعلق ضلع پاکپتن کے معروف مانیکا وٹو خاندان سے ہے۔ ان کے دادا خان بہادر نور خان ایک زمیندار تھے اور تقریباً 3700 ایکڑ زرعی زمین کے مالک تھے۔خاور مانیکا کے والد میاں غلام فرید مانیکا بھی ضلع پاکپتن کے معروف زمیندار تھے۔ خاور مانیکا کو تقریباً400 ایکڑ زرعی زمین اپنے والد سے وراثت میں ملی۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پاکستان کسٹم کو 1983میں جوائن کیا اور 2018 میں ریٹائر ہوئے۔

     

    سنیئرصحافی نے اس حوالے سے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر اس کی شادی اپنے چچا مظہر فرید مانیکا کی بیٹی محترمہ روبینہ سے ہوئی جو دیپالپور ،ضلع اوکاڑہ کی رہائشی تھی۔ یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اورپھربشریٰ بی بی سے دوسری شادی کر لی جس سے ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ آخر میں بشریٰ بی بی کو طلاق دینے کے بعد، اس نے دس اگست 2018 کو اپنی بیٹی کی دوست سمیرا جاوید، آغا جاوید اختر کی بیٹی کے ساتھ تیسری شادی کی، جس سے خاورمانیکا کی صرف ایک بیٹی ہے۔ نکاح کا سرٹیفکیٹ آپ سکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔خاور مانیکا پر الزام ہے کہ وہ ایک روائیتی بدعنوان بیو روکریٹ کی عظیم مثال ہیں جو فرنٹ مین کے ایک باضابطہ نیٹ ورک کے ذریعے منظم بدعنوانی میں ماسٹر بن گئے۔ اس کے کچھ فرنٹ مینوں اور سماجی روابط کی تفصیلات میں آگے چل کر بتاوں گا جسے سن کر اپ کے اوسان خطا ہو جائین گے۔۔ بدعنوانی کی کچھ جھلکیاں میں آپ کو دیکھا دیتا ہون۔۔ خاور مانیکا نے اپنے ایک فرنٹ مین کے ذریعے چک بیدی،ڈسٹرکٹ عارف والا میں مرحوم چوہدری عبدالغفور جن کی وفات 2017 میں ہوئی کی چھوڑی ہوئی تقریباً چار سو ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کر لیا۔ خاور مانیکا نے روبینہ نامی خاتون جو خاور مانیکا کے فرنٹ مین محمد رفیق کی بہن ہےکا جعلی شناختی کارڈ تیار کرکے اور اس کا نام عائشہ رکھ کر مذکورہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور تو اور جعلی شادی کا سرٹیفکیٹ بھی تیار کیا گیا جس میں اسے مرنے والے کی بیوی ظاہر کیا گیا ۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ جعلی نکاہ نامہ اور شناختی کارڈ کی کاپی آپ اپنی سکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔تاہم، جانچ پڑتال کے بعد مذکورہ گاؤں میں شادی کا کوئی ریکارڈ نہ ملا۔خاور مانیکا اور اس کے بیٹے ابراہیم مانیکانے اپنے مقامی فرنٹ مین محمد رفیق کے ساتھ مل کر موضع میر خان میں 45 ایکڑ اراضی دھوکہ دہی سے مقتول کی جعلی بیوہ پیش کر کے ہتھیا لی۔کیونکہ مقتول مقبول کا کوئی قانونی وارث نہیں تھا۔ اور یہ کارنامہ سر انجام دینے کے عوض خاور ما نیکا نے اپنے فرنٹ مین رفیق عرفPhikki کو 12 ایکڑ زمین تحفے میں دی۔خاور مانیکا اور ابراہیم مانیکا جوبشریٰ بی بی کا بیٹاہے، نے خاتون اول کی صورت میں حاصل ہونے والی شہرت کا استعمال کرتے ہوئے اور خاتون اول کی مبینہ حمایت کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً دس لاکھ روپے روزانہ کی بنیاد پروزیر اعلی، آئی جی، اور چیف سیکرٹری آفس کے ذریعے سرکاری افسران کے تبادلوں، پوسٹنگ کا انتظام کر کے کماتے رہے ، یعنی تین کروڑ روپے ماہانہ۔ لیکن یہ تو مونگ پھلی کا ایک دانہ ہے ، آپ آگے تفصیل سنیں گے تو آپ کے ہوش اڑ جائیں گے کہ یہ تو ڈرائی فروٹ کے پورے پورے ٹوکرے ہضم کر گئے اور ڈکار بھی نہیں ماری۔ آپ سنتے جائیں اور شرماتے جائیں۔

     

    https://youtu.be/3FLEnsydJ_4

    ٹرانسفر پوسٹنگ کی رقم کی دھوکہ دہی مسٹر سرفراز کے ذریعے کی جاتی تھی جو لاہور میں خاور مانیکا کے اہم فرنٹ مین ہیں اور اہم کام انجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، خاور مانیکا کے لاہور میں کئی ججوں کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات اور قریبی روابط ہیں۔سروس کے دوران، خاور مانیکا نے گاؤں موضع 22/K میں 135 ایکڑ زرعی زمین خریدی اور اسے بشریٰ بی بی خاتون اول کے نام کر دیا۔ ان کی طلاق کے بعد، مسٹر مانیکا اب بھی اپنے فرنٹ مین عامر نامی شخص کے ذریعے زمین کا سالانہ ٹھیکہ وصول کر رہے ہیں۔ یہ حقیقت محترمہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کے مسلسل مالی روابط کی تصدیق کرتی ہے۔ اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عمران خان نے اپنی بیوی کے اثاثے اپنے گوشوارون میں ظاہر کیئے ہیں اور اگر نہیں کیئے تو یہ کتنا بڑا جرم ہے۔ کیونکہ اس ملک میں اکاموں پر نا اہل کرنے کی روائیت تو پہلے ہی پڑ چکی ہے۔

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بھائی احمد مجتبی کے کارناموں پر ایک نظر :احمد مجتبیٰ ولد سردار ریاض خان (مرحوم) کا تعلق ضلع اوکاڑہ کے معروف وٹو خاندان سے ہے۔ وہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی ہیں۔ ان کے والد، سردار ریاض خان ضلع اوکاڑہ کے معروف زمیندار تھے۔احمد مجتبیٰ کو تقریباً 60 ایکڑ زرعی زمین اپنے والد سے وراثت میں ملی تھی۔ ان کا مستقل پتہ Koaky Bahawalتحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ ہے۔ ان کی شادی سردار لطف اللہ خان کی بیٹی محترمہ مہرالنساء سے ہوئی جس سے ان کے 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے۔ وہ مستقل طور پر لاہور میں آباد ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اپنی بہن کی شادی کے بعد
    احمد مجتبی علاقے کی ایک بااثر شخصیت بن گئے ہیں۔ اپنے ساتھیوں، فرنٹ مینو اور دیگر لوگوں کی مد د سے ایک منظم گروپ بنایا جس میں
    وسیم رسول مانیکا ، حماد احمد مانیکا اور دیگر شامل ہیں،احمد مجتبی تحصیل دیپالپور میں زمینوں پر قبضے سمیت ہر طرح کی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔جب عمران خان کی حکومت آئی تو خاتون اول کے بھائی احمد اپنے بھانجے ابراہیم مانیکا کے ساتھ سرکاری افسران کی تقرریوں،تبادلوں کا انتظام کر تے رہے ۔ کئی فرنٹ مینوں کے ذریعے روزانہ ضرورت مندوں سے پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک کی رقم چھین لی جاتی۔احمد مجتبی کے فرنٹ مین وسیم رسول نے ان کے کہنے پر 2017 میں موضع بونگہ صالح رفیع آباد، کھمبیا والی، تحصیل دیپالپور، ضلع اوکاڑہ میں561 کنال اراضی ایک کروڑ چودہ لاکھ روپے کے ٹھیکے پر ہتھیا لی۔ یہ زمین دراصل دوبہنوں کی ہے جن کا نام بشریٰ بیگم اور عارفہ فخر حیات مانیکا ہے جو میاں فخر محمد مانیکا کی بیٹیاں ہیں۔ مقامی حکومت کے دباؤ سے کیس ابھی بھی زیر التوا ہے۔ملک حسین ولد برکت علی نے حماد احمد مانیکا اور وسیم رسول جو بشرہ بی بی کے بھائی احمد کا فرنٹ میں ہے کے ساتھ مل کر طاہر خورد، بصیر پور، تحصیل دیپالپور، ضلع اوکاڑہ میں مسٹر دین محمد کی 70 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا ،زمین کی قیمت تقریباً 21 کروڑ روپے ہے۔ایف آئی آر نمبر 17/22 مورخہ گیارہ جنوری 2022 مسٹر ملک حسین اور حماد احمد کے خلاف تھانہ بصیر پور، ضلع اوکاڑہ میں درج کی گئی ہے۔

    سینئرصحافی کا کہنا ہے کہ حماد احمد مانیکا جو بشرہ بی بی کے بھائی احمد مجتبی کا فرنٹ مین ہے نے احمد کے کہنے پر بونگہ صالح، بصیر پور، تحصیل دیپالپور، ضلع اوکاڑہ میں 17 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کیا۔ یہ زمین دراصل بریگیڈیئر (ر) شاہد جمیل کی تھی ،زمین کی قیمت تقریباً پانچ کروڑ روپے ہے۔حماد احمد مانیکا نےجعلی دستاویزات کے ذریعے 2.5 ایکڑ اراضی بھی ہتھیا لی جسے اس کے قانونی ورثاء نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کے لیے کسی دوسری پارٹی کو فروخت کیا تھا۔ گفت و شنید کے بعد انہوں نے بڑا حصہ واپس کر دیا لیکن پھر بھی سوسائٹی میں 72 مرلہ کمرشل اراضی پر قابض ہیں۔ احمد مجتبی کے فرنٹ مین حماد احمد مانیکا نے پٹواری ٹھوکر نیاز بیگ کی تقرری کے لیے اسی لاکھ روپے لیے، اور پھر اگلے ہی دن نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی گئی اورحکام کی جانب سےایک اور شخص کو تعینات کر دیا گیا جس کی وجہ سے پٹواری اپنے پیسے واپس مانگتا رہ گیا۔ایک تخمینہ کے مطابق خاور مانیکا اور اس کے بیٹو ں نے ایک ارب 34کروڑ کی گاڑیاں، کاریں اور کیش کی صورت میں بنایا جبکہ زمین اور گھروں کی صورت میں تقریباایک ارب تین کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔احمد مجتبی کے پاس زمین اور کیش کی صورت میں تقریبا 520 millionروپے ہیں۔

    وہ کہتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے مسٹر ابراہیم کو حال ہی میں لاہور میں چار کروڑ روپے کی ایک لینڈ کروزرگاڑی تحفہ میں ملی ہے جو تحفہ فراہم کرنے والے کے ایک مخصوص کام کو پورا کرنے اور اسے سنبھالنے کی صورت میں ملی ہے۔ اس الزام کے ثبوت۔ اس بندے کا نام اور کس کام کے عوض یہ دی گئی بہت جلد ایک اور پروگرام میں آپ کے سامنے لاوں گا۔مبینہ طور پر، بشرہ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا نے پنجاب حکومت کے ذریعے لاہور میں شاہقام چوک اوور ہیڈ برج کی تعمیر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بحریہ ٹاؤن کے سی ای او ملک ریاض سے کک بیک کی صورت میں 80 کروڑ روپے بھی وصول کیے ۔ جبکہ ایک اور ڈیل میں پچیس کروڑ روپے الگ سے لیے۔خاور مانیکا کے چچا نے عرصہ دراز پہلے آٹھ کنال قیمتی جگہ جو287 Ferozpur lahore کے نام سے تھی کو تیس لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔ خاور مانیکا نے ہیرا پھیری کر کے ، حال ہی میں اپنے دادا کے نام کروانے میں کامیاب ہو گئے ۔اب اس جگہ کی مالیت اربوں میں ہے، خاور مانیکا نے محکمہ لینڈ ریکارڈ کو خصوصی طور پر زمین کا ریکارڈ شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی ۔اب یہ پاکپتن میں کس قسم کی بدمعاشی کرتے ہیں زرا یہ بھی سن لیں۔۔بھروان بی بی جو7-SPضلع پاکپتن کی رہائشی ہے نے SP صدر کو درخواست دی ، کہ اس کے بیٹے سہیل منظور ولد منظور جس کی عمردس سال تھی سے ذاکر حسین نامی شخص نے شدید جسمانی زیادتی کی ہے۔ جب وہ دوکان پر سودا لینے جا رہا تھا۔اور اس پر ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔اور بعد میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم خاور مانیکا کے منیجر جاوید کا قریبی رشتہ دار نکلا۔

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کے مینجر جاوید نے بھروان بی بی پر اپنی ایف آئی آر واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا، لیکن اس کے باوجود، نابالغ سہیل منظور نے صلح کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد موسیٰ مانیکا سرگرم ہو گئے ۔موسی بشریٰ بی بی کا چھوٹا بیٹا ہے ، اس نے اپنے ڈیرہ میں پنچایت بلائی۔ متاثرہ کے رشتہ داروں کو بے جا دباؤ کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس نے جھوٹے مقدمات بنا کرانہیں غیر قانونی حراست میں رکھا۔ ابھی تک، مصالحت زیر التواء ہے اور متاثرین کو اب بھی مسٹر خاور مانیکا مقامی پولیس کے ذریعے مجبور کر رہے ہیں۔ان لوگوں کے کام دیکھیں اور ان کے عزائم دیکھیں۔۔ اب ان کی نظر
    دربار بابا فرید پاکپتن کی گدی پرہے۔خاور مانیکا دربار حضرت بابا فرید، پاکپتن کی گدی لینے کے خواہشمند ہیں کیونکہ وہ دربار حضرت بابا فرید کے معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں خاص طور پر دربار کے سالانہ عرس کے موقع پرحال ہی میں دیوان مودود جودربار کے موجودہ نگران ہیں اور ان کے دو بھائیوں کے درمیان تنازعہ ہوا تھا۔ دیوان فیملی کے ممبر ہونے کے ناطے خاور مانیکا نے ‏محکمہ اوقاف کے ذریعہ ساز باز کر کے اس صورٹھال سے فائدہ اٹھایا اور عرس کے پہلے دو دن کا نظام سنبھال لیا۔ دس دسمبر دوہزار اکیس کو جاری کیا گیا چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کا یہ نوٹیفیکیشن آپ اپنی سکرین پر دیکھ سکتے ہیں جس میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن کے بعد خاور مانیکا کا نام درج ہے۔جس نے دربار کی رسومات ادا کرنے میں ہیرا پھیری کرکے مزید اختلافات پیدا کیے ۔

    بشریٰ بی بی، خاور مانیکا، ان کے بیٹے ابراہیم اور بھائی احمد مجتبیٰ نے روابط کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو اس مقام پر پہنچا دیا جہاں وہ خاتون اول کی ملی بھگت سے ریاست کے کسی بھی فرد یا ادارے کو متاثر کرسکتے تھے۔ انہوں نےبیوروکریسی پولیس میں اثر و رسوخ کا اپنا کلب سرکل بنا لیا تھا۔

     

    https://youtu.be/3FLEnsydJ_4

    فرح شہزادی اور احسن جمیل گجرکےساتھ خاور مانیکا پنجاب بھر میں خاص طور پر ساہیوال ڈویژن کی مقامی انتظامیہ میں منافع بخش تقرریوں پر اپنے قریبی ساتھیوں اور دوستوں کو تعینات کرنے میں کامیاب رہی ۔خاتون اول نے اپنے کلب کے ساتھ Graana.com میں سرمایہ کاری کی ہے، جو کہ فرنٹ مین کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گالف فلورس گارڈن سٹی اسلام آباد (عمران گروپ آف کمپنیز)۔عمارات رہائش گاہیں (ایکسپریس وے اسلام آباد)۔ایمیزون آؤٹ لیٹ (جی ٹی روڈ اسلام آباد)۔امارت مال (جی ٹی روڈ اسلام آباد)۔مال آف عربیہ (ایکسپریس وے اسلام آباد)۔فلورنس گیلیریا (ڈی ایچ اے فیز 2 اسلام آباد)۔Taj Residensia i-14
    اسلام آبادپارک ویو سٹی (ملت روڈ اسلام آباد)۔خاور مانیکا اور احمد مجتبیٰ بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر لاہور,اوکاڑہ اور پاکپتن میں متعدد منصوبے شروع کیئے ۔ مزید یہ کہ انہیں مختلف منصوبوں کی منظوری میں سہولت کے لیے نقد رقم اور مہنگے تحائف کی مد میں بھاری کک بیکس بھی ملے۔

    سینئرصحافی کا کہنا ہے کہ خاتون اول کے حمایت یافتہ کلب نے راولپنڈی کے مجوزہ رنگ روڈ منصوبے سے متعلقہ نووا ہاؤسنگ اور دیگر ہاؤسنگ سکیموں میں بھی نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔چکری انٹرچینج M2 کے قریب کنگڈم ویلی اسلام آباد کنگڈم گروپ کا ایک فلاپ/ڈیڈ پروجیکٹ تھا۔ بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا نے، جسے اس کی والدہ کی حمایت حاصل ہے اوراثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئےنیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے ساتھ تعاون کرکے اس منصوبے کو تبدیل کیا ۔
    دو سو کنال زمین کا ایک پورا بلاک بلیو ورلڈ سٹی میں خریدا گیا۔ اس کی ڈویلپمنٹ ابراہیم مانیکا کی طرف سے منتخب کنسٹرکشن کمپنی نے کرنا تھی۔
    ان لوگوں کی ہوس کی انتہا دیکھیں کہ ابراہیم مانیکا کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں اپنےوالد خاورمانیکا کے تعلقات استعمال کرتے ہوئے ہیوی بائیکس درآمد کرتے رہے اور کسٹم میں اچھی خاصی چھوٹ اور ٹیکس چوری تک کرتے رہے۔

  • بحریہ ٹاؤن کے 50 ارب روپے کو تحفظ فراہم کیا گیا،بشریٰ بی بی کے بھی دستخط ہیں،وزیر داخلہ

    بحریہ ٹاؤن کے 50 ارب روپے کو تحفظ فراہم کیا گیا،بشریٰ بی بی کے بھی دستخط ہیں،وزیر داخلہ

    بحریہ ٹاؤن کے 50 ارب روپے کو تحفظ فراہم کیا گیا،بشریٰ بی بی کے بھی دستخط ہیں،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جعلی صادق وامین کا لقب دیا گیا ،شہزاد اکبر نام نہاد مشیراحتساب تھے،شہزاد اکبر عمران خان دورحکومت میں معاملات مینج کرتے تھے ایک ڈاکومنٹ ترتیب دیاگیا جسے مصدق ملک شیئر کریں گے، گزشتہ دورحکومت میں کرپشن کے نئے طریقے دریافت کیے گئے پلان بنایا گیا کہ کس طرح 50 ارب روپے بچانا ہے اور حصہ نکالنا ہے،ڈاکومنٹ منظور کروا لیا گیا تو شہزاد اکبر وہاں گئے اور پورا عمل مکمل کروایا،وفاقی کابینہ نے ایسٹ ریکوری یونٹ کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی ڈیل سے متعلق حقائق کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے 50 ارب روپے کو تحفظ فراہم کیا گیا، بحریہ ٹاؤن نے یہ زمین القادر ٹرسٹ کے نام ٹرانسفر کی،ڈونر بحریہ ٹاؤن اور دوسری جانب بشریٰ بی بی کے دستخط ہیں،خاتون اول خود اس کا حصہ تھیں اورخود سائن کیا،ٹرسٹی سابقہ خاتون اول اورعمران خان ہیں،

    ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    کرپشن ثابت:برطانیہ نے ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ کردیا

    جعلی چیک دینے پر ملک ریاض کے بیٹے پرمقدمہ درج

    شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

    ‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں 19 صوبوں کی ضرورت ہے اور 19 صوبوں کے براہ راست انتخابات ہوں۔ تمام ڈویژنز کو صوبے بنانا چاہیے پنجاب میں بھی ہمارے وزیر اعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیئے جبکہ بلوچستان کو دیکھ لیں کیا چاغی کو کوئٹہ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟ شہباز شریف ڈیل کر کے ہی وزیر اعظم بنے ہیں جبکہ عمران خان کو گرفتار کرنا رانا ثنا اللہ کی بڑھکیں ہی ہیں

     

  • سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلز نیب کو بھیجنے کی قرار داد جمع

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلز نیب کو بھیجنے کی قرار داد جمع

    پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلزنیب بھیجنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے،قراداد حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں وفاق سے بشریٰ بی بی کے کرپشن کیسز نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    ‏عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر قرارداد پیش

    قرار داد میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے خاتون اوّل ہونے کا ناجائز استعمال کیا ہے، اُن کے کرپشن اسکینڈلز کا کیس فوری طور پر نیب کو بھیجا جائے نیب کیسز کی انکوائری تیز کرے اور بشریٰ بی بی اور عمران خان کو انکوائری کے لیے طلب کرے۔

    قبل ازیں ‏عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر قرارداد جمع کرائی گئی ایاز صادق نے عمران خان کے بیان کےخلاف قرارداد پیش کی وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نےسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان عمران خان کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہےعمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو ملک کے 3ٹکڑے ہوجائیں گے پاک فوج تباہ ہوجائیگی پاک فوج کی دفاع کے لئے ناقابل تسخیر خدمات ہیں، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں جسے ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے-

    سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

    ایاز صادق نےکہا کہ عمران خان کو اقتدارکی ہوس اتنی زیادہ ہے کہ اتنی بڑی باتیں کرگئے کہ نقصان پاکستان کوپہنچے گاریاست سابق وزیراعظم کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرےمعلوم نہیں سابق وزیراعظم عمران نیازی نے دنیا میں کس کس سیکریٹس دے دیئے ہوں گے، جو یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو اور تکمیل تک نواز شریف نے پہنچایا، لگتا ہے جو پاکستان کے خلاف نقشے بنائے گئے اس میں بھی یہ شامل تھے، عمران خان نے پاکستان تین ٹکڑوں کی بات کرکے اس کی تائید کی ہے اور ان کا اقتدار کیا گیا ہر روز نئی نئی بات کرتے ہیں۔

  • عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ملک ریاض کی بیٹی سے کیا مانگا؟ ملک ریاض اور اسکی بیٹی کی آڈیو لیک

    عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ملک ریاض کی بیٹی سے کیا مانگا؟ ملک ریاض اور اسکی بیٹی کی آڈیو لیک

    بحریہ ٹاؤن کے چئیرمین ملک ریاض کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی-

    باغی ٹی وی :باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کے چرچے تو عام ہوئے تھے ساتھ ہی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فرح جو بشری بی بی کی دوست ہے کو زمینیں دینے کی بھی خبریں آئی تھیں اب ایک آڈیو سامنےآئی ہےجس میں ملک ریاض اور انکی بیٹی امبر بات چیت کررہے ہیں دونوں کی گفتگومیں انگوٹھی دینے ۔بشری بی بی کی ڈیمانڈ اور کاغذات کا ذکر ہے-


    بزنس ٹائیکون اور ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کے چئیرمین ملک ریا ض اور ان کی بیٹی امبر ملک کی ایک آڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خاتون اول اور فرح گوگی کے ساتھ کی گئی ڈیل کے بارے مین بات کر رہے ہیں-

    وائرل آڈیو میں ملک ریاض کی‌ صاحبزادی بزنس ٹائیکون کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا وہ کہہ رہی تھی کہ انگوٹھی منگوا لیں میں نے انگوٹھی منگوا لی ہے کہہ رہی تھی کہ ہگتے کو میری ملاقات ہے تو اس سے پہلے انتظام کر لیں-

    ملک ریاض کہتے ہیں کہ کب ملاقات ہے؟ امبر ملک کہتی ہیں کہ ہفتے کو ،ملک ریاض کہتے سنائی دیتے ہیں کہ تو کردو تم اسے انگوٹھی منگوا دو-

    امبر ملک کہتی ہیں امی نے اویس کو کہہ دیا ہے پرسوں آجائے گی ملک ریاض کہتے ہیں کہ اسے کہو ادھر سے ہی تیار کر کے منگوا لے-

    ملک ریاض کی بیٹی کال پر بتاتی ہیں کہ نہیں وہ( فرح) کہتی ہے کہ مجھے ہیرا منگوا دیں انگوٹھی میں ادھر سے ہی بنوا لوں گی جو پیسے بنیں گے بعد میں مجھے دے دینا میں نے کہا ٹھیک ہے دوسری بات یہ ہے اس نے( فرح) مجھے کہا کہ خان صاحب( عمران خان) کا فون آیا تھا صبح آپ کی سائٹ کے تالے کھل جائیں گے جو رپورٹ جمع کرائی ہے خان صاحب نے کہا ہے کہ وہ میری گارنٹی ہے میں ختم کرادوں گا اور لیٹر بھی آپ کو کل مل جائے گا اور جو ٹائم ہے آپ کا وہ بی بی ( بشریٰ بی بی ) مجھے رات کو بتائیں گی-

    امبر ملک کا کہنا تھا کیونکہ میں نے فرح پر پوری چڑھائی کر دی ہے میں نے کہا فرح دیکھو ایک کام نہیں ہوا میں نے کہا ایک کام نہیں ہوا عمران خان صاحب نے بھی 4 دن لے لئے ہیں ابھی تک لیٹر نہیں آیا تالے بھی لگ گئے ہیں رپورٹ بھی جمع ہو گئی ہے عدالت میں تو میں نے کہا کیا بنے گا ہمارا ؟ تو فرح کہتی تم پینک نہ ہو تو پھر مجھے خود فون آیا کہ بی بی یہ کہہ رہی ہے ٹھیک ہے کل آپ کو لیٹرلازمی مل جائے گا-

    ملک ریاض کہتے ہیں کہ ہفتے سے پہلے اسے انگوٹھی منگوا دینا ، امبر ملک کہتی ہیں کہ وہ کہتی ہے کہ تم کسے انگوٹھی دے رہی تھی خاتون اول کو تم نے دی کیا ہے –

    ملک ریاض کہتے ہیں اور تم نے پوچھا نہیں تھا پہلے کہ کتنے کیرٹ کی ہو؟ امبر ملک کہتی ہیں میں پوچھا تھا اس نے کہا تم کتنے کیرٹ کی پہنتی ہو؟ میں نے کہا تین،میں نے کہا پھر تم لوگوں کے لئے بھی تین ٹھیک ہے فرح کہتی نہیں پانچ کیرٹ تو کم ازکم منگوا کر دو میں نے کہا اچھا اور میں نے پہلے دی ہوئی انکگوٹھی واپس منگوا لی کہ کہیں یہ انگوٹھی بھی نہ پی جائے یہ سوچ کر کہیں یہ بھی نہ رکھ لے اور کہا کہ آپ کو پرسوں واپس مل جائے گی –

    ملک ریاض کہتے ہیں کہ وہ لیٹر میں کل دے دوں گا اسے کہو ابو کہہ رہے ہیں کہ وہ لیٹر میں کل بھیج دے دوں گا –

    ملک ریاض کی صاحبزادی کہتی ہیں کہ میں پوری چڑھائی کی اس پر میں نے کہا میں اتنی ڈسٹرب ہوئی ہوں میں صبح اتنا روئی ہوں اگر میری یہ فلینگ ہے تو ابو کی کیسی فیلنگ ہو گی میں نے کہا کہ جگہ جگہ ابو لوگوں کو ٹریس کر رہے ہیں فیس کر رہے ہیں اور ہر کوئی لولی پوپ دے رہا ہے فرح کہتی نہ پینک ہو میں نے دو تین فون کئے ہیں میری بی بی سے بات ہو گئی ہے لیٹر آپ کو کل لازمی مل جائے گا صبح تالے کھل جائیں گے خان صاحب نے کہا رپورٹ کا ذمہ دار میں ہوں-


    عمران خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی بہت کم لوگوں سے ملتی ہیں جسے سب سے زیادہ ملتی ہیں وہ فرح خان ہیں-

    واضح رہے کہ فرح بی بی سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست ہیں۔فرح بی بی پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات لگے ہیں نیب میں بھی تحقیقات جاری ہیں نیب نے فرح کے ملازمین کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے اور انکے وکیل نے جواب جمع کروایا ۔فرح کی کرپشن کا ذکر سب سے پہلے ن لیگی رہنما مریم نواز نے کیا تھا کہ فرح جو کر رہی ہے وہ سب سامنے لائیں گے اسکے بعد فرح کا نام مسلسل میڈیا میں آنے لگا بنی گالہ کے کتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اسکی تصاویر بھی سامنے آئیں۔جب فرح پر کڑی تنقید ہوئی تو سابق وزیراعظم عمران خان خود فرح کے دفاع میں آئے اور اسکا ترجمان بن کر پریس کانفرنس کر ڈالی۔ اب عمران خان کی فرح کے بارے ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میری اہلیہ بشری بی بی بہت کم لوگوں سے ملتی ہے لیکن فرح کے ساتھ انکا رابطہ زیادہ تھا۔

    فرح کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں پنجاب میں تبادلوں کے نام پر مبینہ طور پر انہوں نے اندھیر نگری مچا رکھی تھی تبادلوں کے ریٹ فرح طے کرتی اور پھر سارے معاملات بنی گالہ سے طے ہوتے ۔عثمان بزدار اس حوالہ سے بے بس تھے اور ڈمی وزیراعلی کے طور پر کام کر رہے تھے شاید یہی وجہ تھی کہ عمران خان کسی اور کو وزیراعلی نہیں لانا چاہتے تھے تا کہ معاملات کو بنی گالہ سے ہی کنٹرول کیا جائے-

  • عمران خان "پھنس” گئے، فرح خان کیخلاف نیب متحرک،تحقیقات کا آغاز

    عمران خان "پھنس” گئے، فرح خان کیخلاف نیب متحرک،تحقیقات کا آغاز

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نےفرحت شہزادی عرف فرح خان کیخلاف انکوائری شروع کردی چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دے دیا ڈی جی نیب لاہور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں پر انکوائری شروع کی ہے تمام بنک اکاونٹس جائیدادیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے

    فرح خان پر کالا دھن سفید کرنے اور مختلف کاروبار کے نام پر کئی بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام ہے فرح خان کیخلاف اثاثے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنانے کا الزام ہے،فرح خان نے 9 بار امریکہ اور 6 بار متحدہ عرب امارات کا سفر کیا،فرح خان کے اثاثوں میں 2018 کے بعد سے نمایاں اضافہ ہوا ،تین برس کے دوران فرح خان کے ذاتی اکاونٹ میں 84 کروڑ 70 لاکھ موصول ہوئے تمام رقم ذاتی اکاؤنٹ میں آتی رہی اور فوری نکلوائی بھی گئی۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی فرح بی بی ،خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست کے چرچے ہر طرف چل رہے ہیں، ہر آنے والے دن نیا انکشاف سامنے آتا ہے تا ہم اب فرح نے خاموشی توڑی ہے اور ایک بیان جاری کیا ہے،

    فرح کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرا سیاست سے تعلق ہے اور نہ ہی کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی میرے کردار پر کیچڑا چھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی اس کی تردید کر چکے ہیں میری فیملی ان الزامات کو سن کر صدمے میں ہے مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے

    سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہواہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ بیگ دراصل معروف برینڈ ” ہرمز “ کا کیلی بیگ ہے اور اس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے وہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔

    مریم نواز گزشتہ شب پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ راتوں رات فرح کو فرار کروایا تین تین کروڑ کا بیگ پکڑا ہوا ہے وہ کہاں سے آیا ۔کوئی تبادلہ ہوںیا کچھ بھی فرح کو رشوت ملتی تھی اگر اس بات میں سچائی نہیں تو راتوں رات کیوں فرار ہو گئی ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈال جایے تمہارے آگے پیچھے کون تھا سب سامنے آئے گا پورے پنجاب میں کام نہیں ہوا لیکن فرح کے گاؤں میں ہوا۔ بنی گالہ میں فرح عمران خان کے کتوں کے ساتھ تصویریں بنا رہی ہے ۔اب کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں تھا کرپشن کیا ہوتی ہے تبادلوں کے کروڑوں لیے گیے یہ سب قوم کے سامنے آئے گا اور جواب لے کر رہیں گے بھاگنے نہیں دیں گے

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان خود فرح کی گواہی دینے لگے، عمران خان کھل کر فرح کے حق میں میدان میں آ گئے

    آج بنی گالہ میں عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کی، اس ملاقات میں عمران خان نے فرح کا بھی ذکر کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا،کرپشن کیسے کرسکتی ہیں،فرح خان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں،عثمان بزدار پر سب کی نظریں تھیں،عثمان بزدارنے کچھ غلط نہیں کیا،شریف خاندان نے جاتی امرا میں سرکاری خرچ سے 70 کروڑ روپےکی دیوار بنوائی،ساڑھے 3 سال میں میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو توشہ خانہ نکال لائے ،تحائف بیچ کر پیسوں سے بنی گالہ کی سڑک بنوائی اور گھرکے اطراف باڑ لگوائی

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی فرح بی بی ،خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست کے چرچے ہر طرف چل رہے ہیں، ہر آنے والے دن نیا انکشاف سامنے آتا ہے تا ہم اب فرح نے خاموشی توڑی ہے اور ایک بیان جاری کیا ہے،

    فرح کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرا سیاست سے تعلق ہے اور نہ ہی کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی میرے کردار پر کیچڑا چھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی اس کی تردید کر چکے ہیں میری فیملی ان الزامات کو سن کر صدمے میں ہے مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے

    سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہواہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ بیگ دراصل معروف برینڈ ” ہرمز “ کا کیلی بیگ ہے اور اس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے وہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔

    مریم نواز گزشتہ شب پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ راتوں رات فرح کو فرار کروایا تین تین کروڑ کا بیگ پکڑا ہوا ہے وہ کہاں سے آیا ۔کوئی تبادلہ ہوںیا کچھ بھی فرح کو رشوت ملتی تھی اگر اس بات میں سچائی نہیں تو راتوں رات کیوں فرار ہو گئی ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈال جایے تمہارے آگے پیچھے کون تھا سب سامنے آئے گا پورے پنجاب میں کام نہیں ہوا لیکن فرح کے گاؤں میں ہوا۔ بنی گالہ میں فرح عمران خان کے کتوں کے ساتھ تصویریں بنا رہی ہے ۔اب کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں تھا کرپشن کیا ہوتی ہے تبادلوں کے کروڑوں لیے گیے یہ سب قوم کے سامنے آئے گا اور جواب لے کر رہیں گے بھاگنے نہیں دیں گے

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

  • ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرکیوں؟

    ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرکیوں؟

    پاکستان ٹوئٹر پینل پرعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی فرح خان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پرہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق یوں تو پاکستانی سیاست میں گزشتہ چند ہفتوں سے فرح خان کے نام کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں مگرآج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما علیم خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں مذکورہ نام لیے جانے کے بعد یہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پرآیا۔

    عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان


    لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیم خان نے کرپشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ عمران خان یا ان کے اہل خانہ کا نام نہیں لینا چاہتے مگر فرح خان نے بہت کرپشن کی ہے فرح بی بی ہر ٹھیکے اور ہر پوسٹنگ و ٹرانسفر میں موجود تھیں اور ان کے خیال میں اب وہ پاکستان سے باہر نکل گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا کہ فرح بی بی شوہر سمیت ملک سے فرار ہو چکی ہیں اور یہاں سے تمام چیزیں سمیٹ کر جا چکی ہیں فرح خان کا کیا کردار تھا، وہ کسے پیسے پہنچا رہی تھیں؟ ساتھ ہی کہا کہ جب تحقیقات ہوگی تو سب سامنے آجائے گا۔

    سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پرآرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ

    علیم خان کی جانب سے فرح بی بی نام لیے جانے کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ آخر قومی احتساب بیورو (نیب) فرح خان کے نام پر خاموش کیوں ہے؟-


    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے عثمان بزدار اور فرح خان کی کرپشن سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ عمران خان قانون توڑنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ لاہور اور اسلام آباد میں حکومت کرنا چاہتے ہیں اور اپنی پسند کے نگراں لوگ لانا چاہتے ہیں، تاکہ وہ فرح گجر سمیت دیگر لوگوں کو بچا سکیں۔

    فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

    میڈیا میں خبریں ہیں کہ فرح بی بی قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوکر دبئی چلی گئیں اور ان کے شوہر پہلے سے ہی وہاں موجود ہیں۔


    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے فرح بی بی کا نام لیا تھا اگرعلیم خان کے پاس فرح خان کے حوالے سے ثبوت ہیں تو وہ عدالت سے رجوع کریں۔

    دھمکی آمیز خط، بلاول نے سوالوں کے جواب مانگ لئے


    صارفین نے لکھا کہ عمران خان کے دور میں کرپشن کرنے والے لوگ حکومت ختم ہوتے ہی ملک سے فرار ہونا شروع ہوگئے اور فرح خان بھی ملک سے چل گئیں۔
    https://twitter.com/MunirSiddiqui12/status/1511018279670009859?s=20

  • بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، فرخ حبیب

    بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، فرخ حبیب

    وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں-

    باغی ٹی وی : وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، اس کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کی کردار کشی کیا کرتے تھے گھٹیا حرکتوں والوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ باز آجائیں، بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی خبریں چلوائی جاتی ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے، مادرپدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کے درمیان کشیدگی اوربشریٰ بی بی کے ناراض ہوکر لاہور چلے جانے کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر چلائی جارہی ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی انتقال کر گئے

    تاہم گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

    اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں گھر پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولا جائے۔

    وزیراعظم نے میاں چنوں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی