Baaghi TV

Tag: بشریٰ بی بی

  • ایتھے رکھ۔! گھڑی چوروں کی منجھی ٹُھک گئی،آڈیو لیک پرمبشر لقمان نے بینڈ بجا دی

    ایتھے رکھ۔! گھڑی چوروں کی منجھی ٹُھک گئی،آڈیو لیک پرمبشر لقمان نے بینڈ بجا دی

    ایتھے رکھ، گھڑی چوروں کی منجھی ٹُھک گئی، بشری، زلفی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،آڈیو لیک پرمبشر لقمان نے بینڈ بجا دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آڈیو آنے کے بعد اب کیا منہ دکھائیں گے کہ ہم نے گھڑی نہیں بیچی، کیا یہ جھوٹا الزام ہے؟ کیا آپ یہ کہیں گے کہ میں جو گھڑی بیچی وہ یہ نہیں تھی، جس کو گھڑی بیچی گئی اس دکان کا نام ہے،آرٹ آف ٹائم، سب رسیدیں موجود ہیں،

    سابق وزیراعظم عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار تاجر شفیق کا بیان سامنے آیا ہے۔عمران خان کی گھڑی کے مبینہ خریدار نے بتایا کہ میرا نام محمد شفیق ہے اور جناح سپر مارکیٹ ایف 7 میں میری دکان ہے، میرے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے کہ میں نے عمران خان کی گھڑی خریدی ہے۔ محمد شفیق کا کہنا ہے کہ نہ میں نے کوئی گھڑی خریدی اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے، نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط ہیں، نہ میری لکھائی ہے۔ میرا نام سامنے آنے پر مجھے پریشانی ہو رہی ہے، مجھے کوئی علم نہیں، میں اس چیز کی تردید کرتا ہوں کہ میں نے وہ گھڑی نہیں خریدی،میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، بار بار میرا نام لیا جا رہا ہے، اگر کوئی دوبارہ مجھے اس معاملے پر گھسیٹے گا تو قانونی کروائی کروں گا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے ٹیکس ریٹرن اٹھا لیں، محمد شفیق کا ٹیکس آفس پنڈی ہے، ایڈریس انکا جناح سپر کا ہے، یہ 2014 سے فائلر ہیں، انکا ٹیکس ڈیٹا 2018 میں بزنس کیپٹل 14 لاکھ سے اوپر تھا، 2019 میں بزنس کیپٹل اتنا ہی رہا اور کیش چالیس لاکھ ہو گیا، اسکے بعد پھر کم ہو گیا، 2021 میں بزنس کیپٹل 20 لاکھ ہو گیا اور کیش 67 لاکھ ہو گیا، اب جس کا ٹوٹل ایسڈ ہی 88 لاکھ کا ہو ،2019 میں 54 لاکھ کے اثاثے تھے وہ پانچ کروڑ کی گھڑی کیسے خرید سکتا ہے، ہاتھ سے لکھی ہوئی رسیدیں عمران خان کو دے دیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی تاریخ میں دو ہی ایماندار حکمران گزرے، ایک اورنگزیب عالمگیر، جو ٹوپیاں بنا کر گزارہ کرتے تھے، دوسرے عمران خان جن کا پتہ چل گیا ہے کہ وہ گھڑیاں کہاں بیچتے ہیں، دنیا مین کچھ نایاب گھڑیاں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو اسکی اوقات دکھاتی ہیں، جب وہ کسی بے اوقاتے کے پاس چلی گئیں تو پھر تب پتہ چلتا ہے، ہمارے ملک کے صادق و امین کو اسکی اوقات ایک گھڑی نے دکھا دی،

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • عدالت کا بشریٰ بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم

    عدالت کا بشریٰ بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم

    عدالت کا بشریٰ بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم
    سندھ ہائی کورٹ نےایس ایس پی ایسٹ کو مغویہ بشری بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔

    پٹیشن بشری بی بی کے بھائی بلاول نے لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی ہے۔پٹیشن میں گورنمنٹ آ ف سندھ، انسپکٹر جنرل سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاون، ایس آئی او مبینہ ٹاون، انویسٹیگیشن آ فیسر سدروخان تھانہ مبینہ ٹاون ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے کلائنٹ کی بہن بشری بی ںی جو کہ شادی شدہ ہے مورخہ 29/6/2021 کو گھر سے باہر گی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔ شام کو میرے کلائنٹ کے موبائل نمبر پر خالد نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ بشری بی بی میرے پاس ہے۔مورخہ 24.7.2022 کو میرے کلائنٹ نے تھانہ مبینہ ٹاون میں ایف آئی آر نمبر 672/2021 زیر دفعہ 496 تھانہ مبینہ ٹاون میں بر خلاف خالد درج کرائی۔ملزم خالد نے عدالت سے ضمانت حاصل کروالی پولیس نے مقدمہ اے کلاس کردیا۔

    لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ تفشیشی افسر نے ابھی تک نہ تو مغویہ کو برآمد کیا ہے اور نہ ہی ملزم خالد نے مغویہ کو عدالت میں پیش کیا ہے۔پٹیشنر جب انویسٹیگیشن آ فسر سدروخان کو مغویہ برآمد کرنے کا کہتا ہے تو وہ ماں اور بہن کی گالیاں اور دھمکیاں دیتا ہے۔تفشیشی aفسر مغویہ کو برآمد کرنے کے ساڑھے تین لاکھ روپے مانگتا ہے کہتا ہے دو لاکھ ملزم خالد کو دونگا اور ڈیڈھ لاکھ روپے خود رکھوں گا۔ مغویہ کو اغوا ہوے ایک سال گزر گیا ہے لیکن ابھی تک پولیس مغویہ کو برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    عدالت نے جب تفشیشی افسر سے سوالات کیے تو وہ مطمین نہ کرسکا۔ عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو انویسٹیگیشن ٹرانسفر کرکے مغویہ کو برآمد کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے حکم دیا پٹیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین احمد پہنور نے کی۔

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

  • عمران خان اورسابق خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں "اول” آئے ہیں ،وزیر داخلہ

    عمران خان اورسابق خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں "اول” آئے ہیں ،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں نے عمران خان اور شیخ رشید کو "مسٹر فراڈئیے” قرار دے دیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسٹر فراڈیا سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا 4 سال میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان نہ صادق ہیں نہ امین،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست میں اسلامک ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی، مخالفین کو بشری ٰبی بی کے حکم پہ غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں ہم سی پیک بچانے پر لگے ہیں، یہ گوگی پنکی اکنامک کوریڈور بچانے پر لگا ہوا ہے عمران خان اور سابق خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں ، چور چور کے نعرے لگانے والا 4سال میں ایک بھی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے4سال تک عوام کو مہنگائی اور معاشی تباہی کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا،آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا آج ماتم کرکے عوام کو نیا دھوکہ نہیں دے سکتے عمران نیازی اور بشریٰ بی بی نے قیراط، ہیرے جواہرات اور گھڑیاں سب کچھ ہضم کرلیا جلسوں میں عوام سے معافیاں مانگیں دھمکیاں نہ دیں فتنہ فساد کے مقدر میں اب صرف اپنی ناکامیوں اور فراڈ پہ ماتم کرنا لکھا ہے، دھونس دھاندلی اورہر جائز وناجائز اختیار ہونے کے باوجود مخالفین کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا امریکہ کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے اور جلسوں میں سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے کا بیانیہ، عوام سب جانتی ہے، ان فراڈیوں کو پہچانتی ہے

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

    احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کیا عمران خان سے ان کی کرپشن کے بارے میں پوچھنا ہراساں کرنا ہے؟ عمران خان یہ بتائیں کہ آپ اقتدار چاہتے ہیں یا این آر او؟ میرے خلاف سزائے موت کا کیس عمران خان نے بنوای

  • بشریٰ بی بی کے بھائی تحقیقات میں تعاون کریں، عدالت کا حکم

    بشریٰ بی بی کے بھائی تحقیقات میں تعاون کریں، عدالت کا حکم

    بشریٰ بی بی کے بھائی تحقیقات میں تعاون کریں، عدالت کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی کو عدالت نے کرپشن کے حوالہ سے تحقیقات میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبی کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ احمد مجبتیٰ اینٹی کرپشن میں پیش ہو اور تحقیقات میں تعاون کرے،عدالت نے اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے اینٹی کرپشن کو انکوائری مکمل ہونے تک تادیبی کارروائی سے روک دیا عدالت نے حکم دیا کہ احمد مجتبیٰ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 13 جولائی کو پیش ہوں اگر تفتیش کا نتیجہ سائل کے حق میں ہوا تو شکایت نہیں رہے گی اگر تفتیش کا نتیجہ خلاف ہوا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا

    احمد مجتبیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ اینٹی کرپشن کی 2022 کی ایف آئی آر نمبر 14 میں طلب کیا گیاہے، اینٹی کرپشن نے 13 جولائی کیلئے دوسرا نوٹس جاری کیاہے، میں کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا نہ ہی فراڈ میں ملوث رہا ہوں لہٰذا طلبی کا نوٹس معطل کیا جائے

    عمران خان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے عمران خان اور انکی اہلیہ کی کرپشن کی داستانیں سامنے آنے پر تھقیقاتی ادارے متحرک ہو گئے ہیں،سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام اینٹی کرپشن نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی کو تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ، بشریٰ کے بھائی احمد مجبتیٰ پر دیپالپور میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے بشریٰ بی بی کے بھائی نے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا سرکاری مارکیٹ کی جگہ پر قبضہ کروا کر دکانیں تعمیر کی گئیں ، ملزمان کی جانب سے سرکاری خزانے کو20 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اورغداری کا بیانیہ گھڑا، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے تصدیق کردی کہ بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیےکی سربراہ ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ ہیں اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیے کے چیمپئن امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلےکرتے پکڑے گئے ہیں

    اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • یہ ہے بنی گالا کے گینگ کی اصل کہانی ۔ تحریر: نوید شیخ

    یہ ہے بنی گالا کے گینگ کی اصل کہانی ۔ تحریر: نوید شیخ

    اس وقت تحریک انصاف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے ۔ یہ سب کچھ پہلے بھی بہت سی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہوچکا ہے ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پی ٹی آئی کی باقیوں کی نسبت کچھ چینخیں زیادہ نکل رہی ہیں ۔ کیونکہ جو اسکینڈل بشری بی بی یا فرح گوگی یا عثمان بزدار کے زبان زد عام ہیں ۔ اس نے عمران خان کے صادق وامین ہونے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ۔ جب سے گینگ آف بنی گالا سامنے آیا ہے ۔ ان کی وردات اور دیہاڑیاں سامنے آئی ہیں ۔ ماضی کے مسٹر ٹین پرسنٹ ، سسلین مافیا اور گاڈ فادر بہت چھوٹے لگنے لگے ہیں ۔ ‏عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری منصوبوں میں رشوت لینے کے الزام میں طلب کر لیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کے بھائی کو سرکاری زمین پرقبضےکے الزام میں اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    اینٹی کرپشن کی عثمان بزدار کے ماموں کیخلاف تحقیقات

    فرح گوگی کو 10 ایکڑ پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ، 2 افراد گرفتار

    عثمان بزدار کے چار بھائیوں نے اینٹی کرپشن عدالت سے عبوری ضمانت کرالی

    ۔ اب اس کا حل تحریک انصاف نے یہ نکالا ہے کہ سوشل میڈیا اتنا گند اچھالا جائے ۔ مخالفین سمیت کسی ادارے کو نہ چھوڑا جائے ۔ اس کا ایک ثبوت تو ہم بشری بی بی اور ڈاکٹر ارسلان کی لیک آڈیو میں سن ہی چکے ہیں ۔ کہ غداری کا تمغہ بانٹو ۔۔۔ ۔ عمران خان اس ہی فارمولے پر لگے ہوئے ہیں کہ سوشل میڈیا کی مدد سے منٹوں میں سچا جھوٹا اور جھوٹا سچا بن جائے ۔ مگر یہ زیادہ دیر تک نہیں چلنا ۔ کیونکہ ایسے ہی آڈیوز یا ویڈیو منظر عام پر آتی رہیں تو ان کا دفاع ممکن نہیں ہے ۔ اس بشری بی بی والے ایپی سوڈ میں بھی غور کریں تو پہلے کہا گیا کہ یہ فیک ہے ۔ پھر شیریں مزاری نے پوری پریس کانفرنس کرڈالی کہ کسی کا فون ٹیپ کرنا جرم ہے خاص طور پر وزیر اعظم کا ۔ اس سے ایک چیز تو ثابت ہوگئی ہے کہ یہ آڈیو اصلی ہے ۔ اور جو چیزیں مستقبل قریب میں منظر عام پر آنے والی ہیں وہ بھی اوریجنل ہی ہوں گی ۔ پر کیوںکہ دھندہ ہے اب چاہے یہ گندا ہی ہو۔ یہ گینگ ایسے ہی چلتا تو رہے گا ۔ کم ازکم اپنی اپنی جان بچانے کے لیے بشری بی بی ، عثمان بزدار ، فرح گجر اور احسن جمیل کے ایک دوسرے کے ہمدرد ہی رہیں ۔ سب سے بڑھ کر اس گینگ کے سربراہ عمران خان عزت و شہرت کیا ان چیلوں کی جان بچانے کی خاطر پوری پارٹی بھی قربان کرسکتے ہیں ۔

    کیونکہ لالچ ، ہوس ، حرص جب دماغ پر سوار ہوجائیں ، تو کچھ بھی ممکن ہے ؟؟؟

    ۔ اسی لیے یہ سوال بار بار اٹھایا جاتا رہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی کیوں کی ؟؟؟ کیونکہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں یہ بات بہت ہی انہونی معلوم ہوتی ہے کہ ایک عورت جس کے بچے جوان اور وہ اپنے شوہر سے خوش اسلوبی سے طلاق لے اور پھر کسی دوسرے بندے سے شادی کر لے ۔ پر اس حوالے سے بہت سے رپورٹ تجزیے اور خبریں ہم نے سن رکھی ہیں کہ بشری بی بی ایک روحانی خاتون ہیں اور عمران خان ان کو بہت مانتے تھے بلکہ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ بظاہر عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی تک پہنچنے میں بشری بی بی کا بڑا اہم کردار ہے ۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بشریٰ بی بی پر پاکستان کی خاتون اول بننے کے بعد سے جادو ٹونے کا الزام لگاتی رہی ہیں ۔ ۔ اگرچہ بشریٰ بی بی کے بارے میں زیادہ معلومات عوام کے علم میں نہیں ہیں لیکن جب دونوں کی شادی ہوئی تو میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عمران خان 2015 سے بشریٰ بی بی سے روحانی رہنمائی کے لیے آ رہے تھے اور ان کی بہت سی سیاسی پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں۔

    ۔ پھر جب عمران خان اور بشری بی بی کی شادی منظر عام پر آئی تھی تو اس وقت سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں بہت سے انکشافات کیے تھے ۔ ۔ چوہدری صاحب کا لکھنا تھا کہ عائشہ گلا لئی نے یکم اگست2017ء
    کو عمران خان پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ عمران خان الزام کے فوراً بعد تین اگست کو بشریٰ بی بی کے ساتھ پاک پتن گئے اور مزار شریف پر سلام کیا۔ بشریٰ بی بی نے خان صاحب کو تسلی بھی دی اور یہ یقین بھی دلایا ۔۔۔ آپ اس بحران سے صاف نکل جائیں گے ۔۔۔۔ بشری بی بی کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی اور یہ ایشو آہستہ آہستہ دب گیا۔ چوہدری صاحب کے مطابق یہ دونوں میاں بیوی (بشری اور خاور مانیکا) عمران خان کےلئے رشتہ بھی تلاش کرتے رہے۔ یہ کوئی ایسی خاتون تلاش کر رہے تھے جس کی عمر چالیس اور پچاس سال کے درمیان ہو‘ جو مذہبی ہو‘ گھریلو ہو اور جو عمران خان کےلئے خوش نصیب ثابت ہو‘ یہ دو سال تک رشتہ تلاش کرتے رہے لیکن رشتہ نہ مل سکا لیکن آخر میں بشارت ہو ئی ۔ روحانی رہنمائی ملی اور رشتہ قرب و جوار میں ہی مل گیا۔

    ۔ پھر آگے چل کر وہ لکھتے ہیں کہ بشریٰ مانیکا نے خاور فرید کو بتایا .مجھے بشارت ہوئی ہے کہ تم خاوند سے طلاق لے کر عمران خان کے ساتھ شادی کر لو۔ شادی کے بعد عمران خان کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ یہ وزیراعظم بن جائیں گے اور پاکستان کا سنہرا دور شروع ہو جائے گا اورخاوند نے پاکستان کے سنہرے دور کےلئے اپنی 30 سالہ رفاقت توڑ دی۔ ۔ پھر وہ یہ بھی ذکر کرتے ہیں کہ خاور فرید مانیکا کا بھی فرمانا ہے کہ ہماری طلاق کی وجہ ناچاقی نہیں تھی کوئی روحانی ایشو تھا۔ ہم اس اعتراف کو خواب یا بشارت کی تصدیق سمجھ سکتے ہیں۔

    ۔ پاکستان نے کیا ترقی کرنی تھی ۔ مانیکا خاندان ، گجر خاندان اور بزدار خاندان کی تمام محرومیاں دور ہوگئی ہیں اور اب عمران خان کا اصل خاندان یہ ہی بشری ، فرح ، بزدار ، گجر اور مانیکا گینگ ہی ہے ۔ کیونکہ آج تک عمران خان نے اپنی علیمہ باجی کو ڈیفنڈ نہیں کیا مگر فرح گجر پر کوئی آنچ نہیں آنے دی ۔ اور بشری بی بی کی خاطر تو پورا ایک قانون لانے کو تلے بیٹھے تھے ۔ کہ کوئی ان کے بارے بات نہ کرسکے ۔

  • عمران خان نے 258 کنال اہلیہ جبکہ 240 فرح کے نام الاٹ کرائی۔ رانا  ثناءاللہ

    عمران خان نے 258 کنال اہلیہ جبکہ 240 فرح کے نام الاٹ کرائی۔ رانا ثناءاللہ

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ: عمران خان بنی گالہ میں بیٹھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ میں یہ بتا دوں گا میں ان سے پوچھتا ہوں انہوں نے دھرنا کیوں دیا تھا ؟

    ان کا کہنا تھا کہ: عمران خان کو ڈی چوک پر بیٹھنے نہیں دیا گیا تو کیا یہ ہراساں کرنا ہوگیا۔

    رانا ثناء نے واضح کیا کہ: عمران خان کی ان دھمکیوں سے کوئی بھی خوف زدہ نہیں ہوگا اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا.

    وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ: عدلیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے کیس پر سوموٹو لے اور اگر میرے خلاف منشیات کا کیس ثابت ہوجائے تو میں ہر قسم کی سزا کیلئے تیار ہوں۔

    رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ: عمران خان مجھے بتائیں کہ وہ پندرہ کلو ہیروئن کس کی تھی؟ اور عمران یہ بھی بتائیں کہ اراضی اسکینڈل میں 5 ارب روپے کا غبن کیسے کیا گیا؟
    انہوں نے دعوی کیا کہ: اراضی اسکینڈل میں اقرار نامہ، رجسٹری سمیت سب کچھ موجود ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب سے اکٹھی ہونے والی رقم وزیراعلیٰ ہاؤس جاتی تھی یا بنی گالہ۔

    رانا نے کہا: ابھی تو صرف سوالات پوچھے جا رہے ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ان کے مطابق: توشہ خانہ میں جو انہوں نے گھڑیاں لیں اور بیچی ہیں اسکے ثبوت موجود ہیں اوروہ دوکان بھی موجود ہے جہاں یہ گھڑیاں بیچی گئی تھیں،

  • بشریٰ بی بی کا پول کھل گیا، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے

    بشریٰ بی بی کا پول کھل گیا، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آڈیوز اور ویڈیوز آ سکتی ہیں، لیکن اب اسکا فرق اتنا نہیں پڑنا جتنا سوچا جا سکتا ہے، عمران خان کا سپورٹر ہر بات مان لیتا ہے،وہ کہتے ہیں کہ خان پھر بھی اچھا ہے، برا نہیں باقیوں جیسا نہیں، بشریٰ بی بی کا کیس لیں، اس پر جب کچھ عرصہ پہلے رپورٹنگ ہوئی تھی تو عمران خان نے کہا تھا کہ خاتون کو دور رکھیں ، اسکا سیاست سے تعلق نہیں لیکن پی ٹی آئی والے باز نہیں آئے، بیگم کلثوم نواز جب ہسپتال میں تھیں تب انکے بارے کیا کہا گیا تھا، وہ بیمار تھیں، لیکن پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ وہ صحیح ہیں، کئی منسٹر آئے اور انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پر بات نہ کریں، ہمیں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی صوم و صلاوۃ کی پابند ہیں انکا وقت عبادت میں گزرتا ہے،اب جو آڈیو ہے اسکو ابھی تک کسی نے تردید نہیں کی،،بشریٰ کی امور ریاست میں مداخلت تھی اور وہ جس طرح ریاست کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے الزامات لگوا رہی تھی وہ تو باقاعدہ غداری کے زمرے میں آتا ہے، یہ کوئی چھوٹی چیزیں نہیں ہیں، آڈیو ایسی بے شمار ہوں گی، ویڈیو بے شمار ہوں گی کیونکہ عمران خان نے کبھی احتیاط نہیں کی، ہم کینیٹر پر جب ہوتے تھے تو کوشش کرتے تھے کہ خان کی علیحدگی میں کوئی ملاقات نہ ہو، انکی ایک میگنیٹک پرسنلٹی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو کرپشن کے کیسز میں کھول رہا ہوں، فرح گوگی، احسن گجر، بشریٰ بی بی سب کی داستانیں سامنے لاؤں گا، بی آرٹی کا منصوبہ، اس پر انکوائری بند کی گئی، کے پی میں دوائیوں کا سیکنڈل ، اسکی انکوائرئ بند کروائی، کتنا کچھ وہ خود کر چکے ،پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے عمران خان کی پارٹی نے لئے، ن لیگ ، پی پی نے اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا خان نے لیا، یا تو اس قرضے سے اتارا جاتا، یہ ترقیاتی کام ہوتے، نہ تو کوئی ترقیاتی کام ہوا، سڑک، سکول ،ہسپتال کچھ بھی نظر نہیں آ رہا اور قرضہ بھی اسی طرح موجود ہے، بلکہ اسکا سود بڑھ رہا ہے، سڑکوں کی ری پیئرنگ چار سالوں میں نہیں ہوئی، کرپشن بھی ہوئی اور ڈھٹائی اس پر یہ کہ ہر ایک کو برا کہہ رہے ہیں،

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

  • بشریٰ بی بی کی لیکڈ کال، مقدمہ درج کر کے جعلی بیانیوں کی چھان بین کی جائے،ناصرحسین شاہ

    بشریٰ بی بی کی لیکڈ کال، مقدمہ درج کر کے جعلی بیانیوں کی چھان بین کی جائے،ناصرحسین شاہ

    بشریٰ بی بی کی لیکڈ کال، مقدمہ درج کر کے جعلی بیانیوں کی چھان بین کی جائے،ناصرحسین شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران کی اہلیہ سیکیور فون کو مجرمانہ کام کے لیے استعمال کیوں کر رہی ہیں ؟

    سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سابقہ خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی لیکڈ فون کال پر قوم سے معافی مانگنے کے بجائے پی ٹی آئی فون ٹیپ ہونے کا شور مچا رہی ہے یہ ہے چور مچائے شور والی بات جو پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، اگر بشریٰ بی بی کا فون ریکارڈ نہ ہوتا تو مدینے کی ریاست کے جعلی دعوے دار کس طرح خوار ہوتے شیریں مزاری کہتی ہیں کہ عمران خان کا سیکیور فون ٹیپ کیا گیا ہے، شیریں مزاری بتائیں کہ عمران خان کی اہلیہ سیکیور فون کو مجرمانہ کام کے لیے استعمال کیوں کر رہی ہیں؟ سابقہ خاتونِ اوّل کا فون ان کے کسی محبِ وطن ملازم نے ریکاڈ کیا ہے جس کو آفرین ہے

    سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا کہ لیکڈ فون کال کی ایف آئی آر درج کر کے پی ٹی آئی کے جعلی بیانیوں کی چھان بین کی جائے ،

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی سوشل میڈیا کے حوالہ سے ایک آڈیو لیک ہوئی ہے، اس آڈیو کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ صحیح ہے، بشریٰ بی بی جس کے بارے میں تحریک انصاف کے رہنما کہتے رہے ہیں کہ وہ گھریلو عورت ہے اور اسکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تا ہم اب آڈیو لیک ہونے کے بعد سب کچھ بے نقاب ہو گیا ہے، بشریٰ بی بی کرپشن کی نہ صرف ماسٹر مائنڈ نکلیں بلکہ سوشل میڈیا پر مخالفین کو غدار ثابت کرنے کے لئے بھی انہوں نے ٹرینڈ چلوائے،بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسے مسترد کیا ہے تو وہیں کئی رہنما تسلیم بھی کر چکے ہیں کہ آڈیو صحیح ہے

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • زمینوں پر قبضے،بشریٰ بی بی کا بھائی طلب

    زمینوں پر قبضے،بشریٰ بی بی کا بھائی طلب

    زمینوں پر قبضے،بشریٰ بی بی کا بھائی طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

    عمران خان اور انکی اہلیہ کی کرپشن کی داستانیں سامنے آنے پر تھقیقاتی ادارے متحرک ہو گئے ہیں،
    سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام اینٹی کرپشن نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی کو تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ، بشریٰ کے بھائی احمد مجبتیٰ پر دیپالپور میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے

    ملزمان کو 6 جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی،بشریٰ بی بی کے بھائی نے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا سرکاری مارکیٹ کی جگہ پر قبضہ کروا کر دکانیں تعمیر کی گئیں ، ملزمان کی جانب سے سرکاری خزانے کو20 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اورغداری کا بیانیہ گھڑا، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے تصدیق کردی کہ بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیےکی سربراہ ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ ہیں اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیے کے چیمپئن امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلےکرتے پکڑے گئے ہیں

    اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،مریم اورنگزیب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری اورشیریں مزاری نے بشریٰ بی بی کے جھوٹے بیانیے کی تصدیق کردی،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنا بشریٰ بی بی کی رائے ہے اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں بشریٰ بی بی نے کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش کا بیانیہ گھڑا ،جھوٹے بیانیہ کے چیمپین امریکہ سے معافیاں مانگتے اور منتیں کرتے پکڑے گئے

    علاوہ ازیں سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بہت سارے لوگ بولیں گے اور بہت کچھ بولیں گے۔ ایسے بھیانک حقائق سامنے آئیں گے کہ لوگوں کو بھیانک خواب محسوس ہوں گے۔

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات زوبیہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کرپشن کے پیسے کا 70 فیصد عمران، بشریٰ بی بی اور 30 فیصد فرح گوگی کو جاتا رہا، پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عظمیٰ کاردارکا سماء کو تہلکہ خیز انٹرویو

    قبل ازیں وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کرنے کی کوشش کی، اگر وہ مزید اقتدار میں رہتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، مفتاح اسماعیل نے سخت تنقید کے باوجود مشکل فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، سابق حکومت کی کارکردگی اتنی بری تھی کہ بتانے میں پورا دن لگ جائے گا، عمران خان نے ایک خاتون فرح گوگی کیلئے پوری پریس کانفرنس کر ڈالی، عمران خان نے پچھلے چار برسوں میں بطور وزیراعظم پاکستان اور عوام کیلئے کیا کیا؟عمران خان کو اپنے دورِ حکومت کے کرپشن اسکینڈلز کے بارے میں عوام کو بتانا چاہیے عمران خان نے ڈالر کی قیمت بڑھا کر مہنگائی کا عذاب مسلط کیا، عمران خان عوام میں فتنہ پھیلا رہے ہیں عمران خان کو پاکستان کے عوام سے کوئی غرض نہیں،

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو