Baaghi TV

Tag: بلاول بھٹو زرداری

  • بلاول بھٹو  کی مسیحی کمیونٹی کو کرسمس مبارک باد

    بلاول بھٹو کی مسیحی کمیونٹی کو کرسمس مبارک باد

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی کمیونٹی کو کرسمس مبارک باد پیش کی ہے۔

    میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرسمس خوشی، ہمدردی اورغور و فکر کا موقع ہے۔ یہ ہمیں محبت، امن اور ہم آہنگی جیسے اقدار کی یاد دلاتی ہے، جو عالمگیر ہیں اور تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
    اس خاص دن پر، میں مسیحی برادری کو اپنی گرمجوش مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی خوشحالی اور خوشی کے لیے دعاگو ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جامعیت اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کے اصولوں پر قائم رہی ہے، خواہ ان کا مذہب، نسل یا پس منظر کچھ بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور باہمی احترام و اتحاد کے ماحول کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ہم ایسے پاکستان پر یقین رکھتے ہیں جہاں ہر شہری خوف یا امتیاز کے بغیر اپنے عقیدے کا جشن منا سکے۔ انہوں نے پاکستان کی مسیحی برادری کی تعلیم، صحت، اور قوم کی تعمیر میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمارے ملک کی ترقی میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے۔ ان کی محنت اور حب الوطنی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے پاکستانی مسیحی برادری پر زور دیا کہ وہ رحمدلی، سخاوت اور امید کو اپنائیں جو کرسمس کی روح ہے۔ آئیے ہم سب مل کر ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جو رواداری اور ہمدردی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے۔

  • بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی  کمیٹی کا ورچوئل اجلاس

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی کمیٹی کا ورچوئل اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم ملکی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مختلف قومی امور پر بات چیت کی اور حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔اجلاس میں پی پی پی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے ارکان شامل تھے، جن میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود، نوید قمر، سید مراد علی شاہ، سردار سلیم حیدر، فیصل کریم کنڈی، میر سرفراز بگٹی اور علی حیدر گیلانی نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کے اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔پی پی پی کی کمیٹی برائے قومی ایشوز کے اجلاس میں ملکی سیاسی، اقتصادی اور سماجی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور تمام ارکان نے ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ یہ اجلاس پی پی پی کی طرف سے قومی سطح پر اہم فیصلوں میں مشاورت کی ایک کڑی ہے، جو پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کے مطابق کی گئی۔

    مریم نواز چین پہنچ گئیں، پرتپاک استقبال

  • بلاول بھٹوسے چینی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    بلاول بھٹوسے چینی سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر نے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی،ملاقار میں دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتےحکومت کو معاملات ٹھیک کرنے پڑیں گے،علی خورشیدی

    منفی پروپیگنڈے، بنگلہ دیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر

  • ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں ہر فرد ترقی کر سکے، بلاول بھٹو زرداری

    ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں ہر فرد ترقی کر سکے، بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ پسماندہ طبقات، بشمول معذور افراد کے حقوق کے تحفظ میں پیش پیش رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو نے کہا کہ روزگار کے لیے کوٹہ کو یقینی بنانے سے لے کر شمولیتی تعلیمی پالیسیوں کے نفاذ تک، ہم نے ہمیشہ معذور افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے میں مساوی شراکت دار کے طور پر شامل کرنے کے لیے کام کیا ہے، معذور افراد کو مساوی مواقع فراہم کرنا اور عوامی بنیادی ڈھانچے، صحت اور تعلیم تک رسائی دینا صرف قانونی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک ترقی پسند معاشرے کا اخلاقی فرض بھی ہے ہمیں ان سماجی تعصبات اور دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جو عدم مساوات کو بڑھاتے ہیں اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں ہر فرد ترقی کر سکے۔

    انہوں نے 2024 کے موضوع کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو نہ صرف فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے بلکہ پائیدار مستقبل کے لیے قیادت کے لیے بھی بااختیار بنایا جائےمعذور افراد کا قائدانہ کرادر ایک حقیقی جامع پاکستان کے حصول کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ معذور افراد کے حقوق سے متعلق قوانین کے نفاذ کو مضبوط بنائیں اور سندھ کی مثال سے سیکھیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام شہریوں کے لیے شمولیت، مساوا ت اور وقار کے فروغ کے اپنے مشن پر قائم ہے تاکہ کوئی شہری پائیدار ترقی کے حصول سے محروم نہ رہ جائے۔

  • میرے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے،بلاول

    میرے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے،بلاول

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف کے دباؤ کے باوجود نگراں حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں کرے گی اور امید ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی-

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کے حق میں جانبدار ہے، پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے اتحاد مشکل ہے، میرے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہےیہ مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی،یہ ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے،یہ امیر المومنین بننے کے خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری شہباز شریف نے راجہ ریاض کے ساتھ مل کر کی اور راجہ ریاض اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں امید ہے نواز شریف کے دباؤ کے باوجود نگراں حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں کرے گی اور امید ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی،ایف آئی اے سندھ میں ہمارے حامیوں کو گرفتار کر رہی ہے، امید ہے مسلم لیگ ن کی سیاسی تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش ناکام رہے گی۔

    جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار کم کرنے کا پہلا قدم سیاست دانوں کو اٹھانا ہوگا، سیاسی رہنما اختلافات کو سیاست تک محدود رکھیں، سیاست دانوں کو سیاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے نہیں تو دوسرے سے بھی توقع نہ رکھیں کہ وہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں گے۔

    علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعہ بالکل سیاست کے دائرے میں تو نہیں تھا، سیاست دانوں کو قواعد طے کرنا ہوں گے سیاست کو سیاست ہی رکھیں، الیکشن کی شفافیت پر پہلے سے سوالات ہیں، چاہتے ہیں انتخابی عمل پر اس سے زیادہ تنقید نہ ہو، جتنا ممکن ہو صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں تاکہ الیکشن کی ساکھ بحال ہو، ملک میں سیاسی افہام و تفہیم چاہتے ہیں تاکہ پاکستان آگے چلے۔

    بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ

  • نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

    نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

    چھاچھرو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنے آپ کو چوتھی بار وزیراعطم مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ شخص غلط بیانی کررہا ہے، کہتا ہے تھرکول کا معاہدہ اس نے کرایا۔

    باغی ٹی وی : چھاچھرو تھر پارکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی سیاست دان دوسروں کی طرف دیکھ رہے ہیں، واحد لیڈر ہوں جو عوام سے ووٹ مانگ رہا ہے، میرے ساتھ کوئی اور نہیں صرف عوام کھڑے ہیں، آپ کی آمدنی دوگنی کر کے دکھاؤں گا، نوازشریف نے سندھ پر کبھی توجہ نہیں دی، یہ آپ سے ووٹ لے کر لاہور اور رائے ونڈ کی خدمت کریں گے، جب کہ میرے امیدوار کامیاب ہو کر اپنے علاقے کی خدمت کریں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے معاشی فائدے، روزگار کیلئے تھرکول منصوبہ شروع کیا تھا، ایک شخص خود کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ شخص غلط بیانی کررہا ہے کہ تھرکول کا منصوبہ اس نے دیا، اگر تھرکول کا منصوبہ نواز شریف کا ہوتا تو آج میں نہیں وہ یہاں جلسہ کررہے ہوتے 8 فروری کے بعد تھرکول منصوبے پر مزید کام کریں گےتھرپارکر سےکراچی تک ٹرین چلائیں گے انہوں نے کہا کہ شیر والے کارونجھر کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ حکومت بناکر آپ کے گرینائٹ کو بیچیں گے، بے نظیر بھٹو آج بھی موجود ہے، انہوں نے کارونجھر کی طرف ہاتھ بڑھایا تو ہم نے ان کے ہاتھ کاٹیں گے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کوشش ہے ان کے لیے کام کروایا جائے اور وہ پاکستان پر مسلط ہوں، ان کی کٹھ پتلی حکومت کراچی میں بیٹھ کر عوام کےحق پر ڈاکا ڈالے، نوازشریف اور سہولت کار سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، ستارے صرف رات میں اچھے لگتےہیں دن میں نہیں-

    بلاول نے کہا کہ آج بارش ہورہی ہے، اور 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی حکومت میں آکر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کروں گا، مزدوروں کیلئے بھی بےنظیرمزدور کارڈ لایا جائے گا موقع ملا تو سندھ کے ہاریوں کیلئے ہاری کارڈ لاؤں گا، کسانوں اور مزدوروں کو محنت کا صلہ دلوائیں گے، خواتین کو بلاسود قرض دیئے جائیں گےےروزگار نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ بنا کردوں گا، اقتدار ملا تو ہم بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، اور پاکستان میں 30 لاکھ گھر بنائیں گے۔

  • پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیراعظم جیالا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

    پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیراعظم جیالا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار جیالا وزیراعظم ہو گا، کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں،8 فروری کوعوام تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائے گی، عوام کی حمایت سے وفاق اور سندھ میں حکومت بنائیں گے، یہ پہلی بار ہوگا کہ وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور وزیراعظم جیالا ہوگا،مہنگائی، غربت اور بے روز گاری عروج پر ہے، ہم پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان کے عوام اس وقت مشکل میں ہیں، نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

     

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ،پہلی باربلند ترین سطح پر

    https://x.com/PPP_Org/status/1722249756842287263?s=20
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردراری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ملی، 2008 میں کارکنوں کی شہادتوں اور لیول پلئینگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود عوام کی طاقت سے الیکشن جیتا، لیول پلئینگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی،ن لیگ اور ایم کیوایم کے اتحاد پر ہمیں کوئی شکایت نہیں، امید ہے اب کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ سکے گا اس اتحاد کا نقصان ایم کیو ایم اور ن لیگ کو ہوگا،لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنا ہی بند کردیں 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو شہید کیا گیا، کارکنوں کی شہادتوں اور لیول پلئینگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود الیکشن جیتا۔

    اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے، لوگ دیکھیں گے ہم کس طرح پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پیپلز پارٹی کو کسی بھی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، پیپلز پارٹی ہی الیکشن جیتے گی، پیپلز پارٹی کا منشور ہی روٹی، کپڑا اور مکان ہے، لوگ دیکھیں گے ہم کس طرح پاکستان کی قسمت بدل دیں گے-

  • ہم سبز انقلاب لائیں گے. بلاول بھٹو زرداری

    ہم سبز انقلاب لائیں گے. بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو اکٹھا کریں گے اور کہیں گے جس ملک میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا مسئلہ ہے آئیں ملک کر اس کا حل نکالیں اور جسیے کہ ہمارا پیارا ملک پاکستان سیلاب کا شکار ہوتا اسے محفوظ بنائیں گے، جبکہ ہم پاکستان میں اپنا وینڈ پاور بنائیں گے جبکہ پاکستان نوجوان نسل کا مطالبہ ہے کہ یہ جو پرانی سیاست سے اسے رد کرتے ہیں جبکہ ایسے پرانی سیاست سے کوئی دل چسپی نہیں رکھتے.

    جبکہ کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر سانحہ کارساز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر پورا پاکستان متحدہ ہے اور اس کے علاوہ ہمارے اندر تقسیم ہے، جب تک ہمارے اندر قومی اتحاد قائم نہیں ہوگا اور نفرت تقسیم و گالی کی سیاست نہیں چھوڑیں گے تو ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے لیکن فلسطین کے لوگوں نے مشکل وقت میں پیپلزپارٹی کی مدد کی، ہم ہر مشکل میں اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم کسی صورت آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کے پاکستان کے لیے نئی سوچ، نئی سیاست اور نئے دور میں نئی قیادت کے ہمراہ داخل ہونے کی ضرورت ہے، اور ایسی قیادت جو ماضی میں نہ پھنسی ہوئی ہو جبکہ ہمیں 1990 یا 2017 کا پاکستان نہیں چاہیے بلکہ ہمیں 2023 کے مطابق جدید تقاضوں پر پاکستان کو چلانا ہوگا، جس کے لیے ہمیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے نہ میرا، نہ تیرا بلکہ ہم سب کا پاکستان کے تحت چلانا ہوگا۔

    جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان آج بہت سے مسائل سے گزر رہا ہے جبکہ سلیکشن کی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ان سب سے آگے بڑھ کر ہمیں پارلیمنٹ، جمہوریت اور سیاست کو جگہ دینا ہوگی اور پارلیمنٹ میں سب کی رائے سننے کے بعد مسئلے کا حل نکالا جاتا ہے، علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے 2013 سے 2018 کے دور میں خدمت کی سیاست کی اور ثابت کیا کہ اٹھارہویں ترمیم، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔ ہمیں عوام پر بھروسہ کر کے آئین و قانون کی سیاست کو موقع دینا ہوگا، عوام اس ملک کے وارث اور مالک ہیں، صرف ان کے ہی پاس حق ہے کہ ملک کا فیصلہ کریں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ حق صرف ووٹ کی صورت میں ہی مل سکتا، جس پر وہ اپنے نمائندے کو منتخب کریں گے۔ اور ہم ملک میں ذاتی پسند اور تقسیم کو ختم کر کے جمہوریت اور مفاہمت کی سیاست کر کے قومی، معاشی مسائل اور بدامنی سمیت تمام مسائل کو مل کر حل کرسکیں گے علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے کہا کہ ’معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام کے ساتھ معیشت کو عوام کے مفاد پر چلانا بہت ضروری ہے، جب عوام معیشت کا مرکز بن جاتے ہیں تو پورا ملک ترقی کرتا ہے لہذا جب تک ایک مخصوص طبقہ معیشت سے فائدہ اٹھائے گا تو عوام غریب ہوتے اور امیر ، مزید امیر ہوتے رہیں گے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ تاریخی مہنگائی اور غربت کا توڑ پاکستان پیپلزپارٹی کا راج ہے، آج بھی کسان، مزدور اور قوم کو پیپلزپارٹی سے ہی امیدیں لگائے بیٹھی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ایک ہی جماعت سارے مسائل کو حل کرسکتی ہے اور حکومت میں آکر ایک اور معاشی اقتصادی راہداری کا آغاز کریں گے، اس سے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے کیونکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا ہے، جس کے لیے سبز انقلاب لانا ہوگا۔

  • ہم واحد  جماعت ہیں جو فوری الیکشن چاہتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    ہم واحد جماعت ہیں جو فوری الیکشن چاہتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جبکہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام جارہا ہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت جو سرمایہ کاری کی بات کرتی ہے، عوامی نمائندے مسائل کا حل بتائیں۔


    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست جاری رکھے گی، پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے مکمل تیار ہے، کوئی لیڈر کہتا ہے ہم جنوری میں الیکشن کیسے لڑیں گے، کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے تو کوئی کہتا ہے ٹھنڈ بہت ہوگی، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے، عوام بے روزگاری کی وجہ سے تکلیف میں ہے، حلقہ بندیاں ہوگئیں اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا چاہیئے، سب محنت کریں گے تو پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں پر پابندی کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے اٹھائیں گے، اگر وہاں پر ہماری شنوائی نہ ہوئی تو پھر عدالتوں کا رخ کیا جائے گا اور اگر عدالتیں بھی انصاف نہ دے سکیں تو پھر پیپلزپارٹی جانتی ہے کہ اپنا حق کیسے لینا ہے جبکہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اس وقت تمام بلدیاتی نمائندے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ رہے ہیں، میں نے حکومت میں ہوتے ہوئے بڑی کوشش کر کے ترقیاتی اسکیمیں منظور کرائی تھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عالیہ رشید کو پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیا مقر ر کر لیا
    مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
    نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
    امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری

    تاہم خیال رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں کرتے، نفرت کی سیاست کی وجہ سے ملک تقسیم کا شکار ہے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے وقت پرہوں، اس وقت پاکستان کے عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہیں، سب کو روٹی کپڑے اور مکان کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ معاشرے میں تقسیم پیدا کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو سانحہ کار ساز کے موقع پر ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی پاور شو کرے گی، اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن: پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جاپان کل مکمل ہوا تھا جس کے بعد وہ امریکا پہنچے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا میں ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے، انہیں اس دورے کی دعوت امریکی تھنک ٹینک نے دی ہے وزیر خارجہ بلاول امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے ان کے اس دورے کے تناظر میں سفارتی سطح پر ملاقاتوں کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں-

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اس دوسرے پر پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات، چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔

    سارہ انعام قتل کیس کی سماعت بار پھر ملتوی

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم سے 4 جولائی تک جاپان کے 4 روزہ سرکاری دورے پر تھے جہاں انہوں نے جاپان کے وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ہایاشی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ بھی موجود تھے۔

    بچوں کو صرف تحفظ دینا مقصد نہیں بلکہ انہیں مضبوط بھی بنانا ہے، چیف جسٹس