Baaghi TV

Tag: بلاول

  • بلاول زرداری کی ہولی مناتے ہوئے تصویر وائرل

    بلاول زرداری کی ہولی مناتے ہوئے تصویر وائرل

    بلاول زرداری کی ہولی مناتے ہوئے تصویر وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی ہولی مناتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول نے خود اپنی تصویر شیئر کی ہے، اور ہندو برادری کو ہولی کی مبارکبادی دی ہے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ میرے تمام ہندو پاکستانی بھائیوں، بہنوں کو ہولی مبارک ہو۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھی ہولی پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ ہندو برادری کو پرُرنگ تہوار ”ہولی“ بہت مبارک!

    سابق صدر آصف علی زرداری نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہولی کا تہوار امن ،محبت اور خوشیوں کا تہوار ہے،شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں غیر مسلم شہریوں کو برابری کا حق دیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مذہبی آزادیوں کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، پاکستان پیپلز پارٹی غیر مسلم شہریوں کے حقوق کا دفاع کرتی رہے گی ،ہندو برادری کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ہولی کے تہوار پر تمام ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہوں،

    قبل ازیں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ہولی پر پنجاب پولیس کے ہندو ملازمین سے ملاقات/ انعام بھی دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے دو کانسٹیبلان کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا۔ کانسٹیبل ہنس راج اور کانسٹیبل نانو رام سے ملاقات کے بعد انہیں مذہبی تہوار کے موقع پر کیش انعام دیا۔کانسٹیبل ہنس راج کا تعلق ضلع رحیم یار خان جبکہ کانسٹیبل نانو رام بہاولپور کا رہائشی ہے۔ دونوں کانسٹیبلان سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا تھا کہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا حسن اور قیمتی سرمایہ ہیں۔خوشیوں کے تہوار دوسروں کے مذہب کے احترام اور خیر سگالی کا پیغام دیتے ہیں ۔پنجاب پولیس فورس میں شامل تمام افسران و اہلکار ایک فیملی کی طرح ہیں۔پنجاب پولیس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہیں۔

    وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے ہولی کے تہوار پر ہندو بہن بھاٸیوں کے لیے خیر سگالی کا پیغام میں کہا ہے کہ سرزمین پاک پر بسنے والی تمام ہندو برادری کو ہولی کا رنگین تہوار مبارک ہو۔ ہولی کا رنگوں بھرا تہوار ہندو برادری کے مذہب اور ثقافت کا اہم حصہ ہے۔ہولی کے رنگ محبت اور امن کا درس دیتے ہیں۔ نٸے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، محبت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے آج کے دن محبت، تحمل، برداشت اور روادار ی کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے۔

    آرڈر پر عمل نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پیش ہوں،عدالت

    میرا کچرا،میری ذمہ داری،برطانوی ہائی کمشنر ایک بار پھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر پہنچ گئے

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

    اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم

  • سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اورگورنر   راج کاامکان:زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری

    سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اورگورنر راج کاامکان:زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری

    اسلام آباد:سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اورگورنرراج کا امکان:زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری،اطلاعات کےمطابق صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہےجس میں سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت کے پیش نظروفاقی حکومت کی طرف سے گورنرراج لگانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے

    ذرائع کا کہنا ہےکہ زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاست سے جڑے اہم فیصلوں پر مشاورت جاری ہے اور یہ بھی امکان ہے کہ پی پی عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی اہم فیصلہ کردے

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، رضا ربانی، نوید قمر،سید مراد علی شاہ، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، شازیہ مری، رخسانہ بنگش، مصطفی نواز کھوکھر، چوہدری منظور و دیگر بھی کور کمیٹی اجلاس میں موجود ہیں

    پاکستان پیپلزپارٹی کے کورکمیٹی اجلاس میں پی پی پی کے تمام صوبائی صدور بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہیں اور یہ امکان ہےکہ وہ گورنرراج کی مخالفت میں اہم کردار ادا کریں

    یاد رہےکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ میں گورنرراج لگانے کے بہت زیادہ امکان ہیں اوراس سلسلے میں مشاورت کے بعد سمری بھی تیار کرلی گئی ہے اور امکان ہےکہ اگلے ایک دو روز تک اس پر عمل ہوجائے

    ادھر اسی سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑے گا۔

    انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھ میں گورنر راج نافذ کردینا چاہئے، سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، سندھ کے پیسوں کو اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آج قوم اور ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک طرف چور، اچکے اور لوٹ مار کرنے والے اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے ایک ہوگئے ہیں، کبھی وہ قومی حکومت اور کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، 27 تاریخ کو عوام کا سمندر ڈی چوک آئے گا، عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے، یہ جمہوریت کیخلاف سازش ہے، جو اپنے ضمیر سے ووٹ دینے آنا چاہتا ہے وہ بے شک آئے

  • بلاول نے’کانپیں ٹانگنا‘کو’ٹانگنیں کانپنے‘کی superlative  ڈگری قراردیا

    بلاول نے’کانپیں ٹانگنا‘کو’ٹانگنیں کانپنے‘کی superlative ڈگری قراردیا

    اسلام آباد:بلاول نے ’کانپیں ٹانگنا‘ کو’ٹانگنیں کانپنے‘ کی superlative ڈگری قراردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ‘کانپیں ٹانگ رہی ہیں’ کی وضاحت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا میں سمجھا مجھ سے کوئی سلپ آف ٹنگ (باتوں کے دوران زبان پھسلنا) ہوئی ہے، لیکن میں نے جب گھر جا کر دیکھا تو ایسا کچھ نہیں تھا، پی ٹی آئی نے ویڈیو میں جوڑ توڑ کی ہے۔

    بلاول نے گفتگو میں دل چسپ طریقے سے ‘ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہی ہیں’ میں فرق بھی بتایا، انھوں نے کہا وزیر اعظم کی پہلے ٹانگیں کانپ رہی تھیں اب کانپیں ٹانگ رہی ہیں، کانپیں ٹانگنا، ٹانگیں کانپنے سے اوپر کا درجہ ہے۔

    انھوں نے مزید وضاحت کی کہ جب ہم نے عوامی مارچ شروع کیا تو وزیر اعظم کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوئیں، اور انھوں نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی، لیکن جب ہم اسلام آباد پہنچے تو کانپیں ٹانگنے والا سین شروع ہوگیا، اس لیے انھوں نے گالیاں دینا شروع کر دیں۔

    بلاول نے کہا عمران خان دھمکی دیتے ہیں کہ بندوق کی نوک پر ہوں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے، عمراں خان مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ان کو سوچنا چاہیے کہ کس کو دھمکی دے رہے ہیں، سابق صدر کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے سے قبل سوچنا چاہیے، انھیں پتا ہے کہ گن کیسے استعمال کی جاتی ہے؟پی پی چیئرمین نے کہا کہ دنیا میں اب وزیر اعظم عمران خان کی پہچان سلیکٹڈ کی ہو چکی ہے۔

  • وزیراعظم ہمیں بندوق کی دھمکی نہ دیں،ترجمان بلاول بھٹوذوالفقار بدر

    وزیراعظم ہمیں بندوق کی دھمکی نہ دیں،ترجمان بلاول بھٹوذوالفقار بدر

    وزیراعظم ہمیں بندوق کی دھمکی نہ دیں،ترجمان بلاول بھٹوذوالفقار بدر
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر٬ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ٬ پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک نے پریس کانفرنس کی ہے

    ترجمان بلاول بھٹوذوالفقار بدر کا کہنا ہے کہ حکومت میں آنے سے پہلے کہتے تھے کہ ملک میں ایک قانون ہوگا ،اقتدار میں آنے کے بعد تمام قوانین روند ڈالے گئے، وزیراعظم الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود جلسے کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کرے،وزیراعظم کے بیان پر پیپلز پارٹی کے جیالوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے،سیاسی رواداری پر یقین رکھتے ہیں،نظریاتی اختلاف ہوسکتا ہے ،پیپلز پارٹی جیالے قیادت سے عدم اعتماد کے دن ڈی چوک آنے کی اجازت چاہ رہے ہیں ہم اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہتے، ہمیں اس طرف نہ دھکیلا جائے

    ترجمان بلاول بھٹوذوالفقار بدر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اقدامات سے جمہوریت کو خطرات لا احق ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن حکام وزیراعظم کو نااہل کریں ،وزیراعظم ہمیں بندوق کی دھمکی نہ دیں،ہماری اخلاقیات کو کمزوری نہ سمجھ جائے،حکومتی وزرا نقلیں اتارتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ تھیٹر میں کام کریں،ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹم بم کا تحفہ دیا٬ محترمہ بینظیر بھٹو نے اس ملک کو میزائیل ٹیکنالوجی دی٬ عمران خان پہلے اپنے بچوں کو اردو سیکھائیں پھر کسی پر بات کریں انکے وزراء میں نہ تو قابلیت ہے اور نہ ہی اہلیت انہیں اتنا پتہ نہیں ہوتا کہ انہوں نے بولنا کیا ہے٬ انکے اپنے ممبرز ان سے تنگ ہیں کیونکہ انہوں پچھلے ساڑھے تین سال سے انہیں کچھ نہیں دیا٬ایک ادارہ کہتا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں دوسرے دن خان صاحب کہتے ہیں کہ نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں٬ دراصل وزیراعظم نے ادارے کو ٹارگٹ کیا ہے٬ جس شخص کو اس ملک کی عدالتوں نے باعزت بری کیا ہے یہ انکے بارے بھی گھٹیا زبان استعمال کرتے ہیں٬ جو ہاتھ یا آنکھ ہمارے لیڈر کے خلاف اُٹھے گی ہم اسے نہیں چھوڑینگے٬بندوق کی نشت کا ہم نے کبھی نہیں سنا یہ کونسی نشست ہے؟ ہم سیاست کے اندر اخلاقیات٬ رواداری اور عزت و احترام پر زور دیتے ہیں٬ کیونکہ سیاست میں ذاتی مخالفت نہیں ہوتی٬

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں پورے ملک سے عوام نے شرکت کی گلگت بلتستان سے کشمیر تک ہر صوبے کی عوام نے لانگ مارچ میں شرکت کی،عوام نے عمران خان کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی میں قومی اسمبلی کے ممبران کا کردار ہوگا قومی اسمبلی کے ممبران کو عوام کی آواز سننی ہےسینیٹ کے انتخابات میں نثار کھوڑو 100 فیصد ووٹ لیکر کامیاب ہوئےعمران نیازی مایوس آدمی ہیں، عمران خان دھمکی نہ دیں ، جو کرنا ہے ابھی کریں ، بعد میں وقت نہیں ملے گا،

    پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنماء اور کن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے جو تقریر کی اسے ان کی پریشانی صاف نظرآ رہی تھی ابھی تو پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی چند وکٹیں گرائی ہیں ابھی مزید وکٹیں گرنی ہیں وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں وزیراعظم کی جلسوں میں اپوزیشن کو دھمکیاں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہے سلیکٹڈ وزیراعظم نے جو تقریر کی اسے ان کی پریشانی صاف نظر آ رہی تھی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت عام پاکستانی پریشان ہیں،عدم اعتماد پر یہ گھبرا گئے ہیں،پی ٹی آئی کے دن گنے جاچکے ہیں،عمران خان کو خود سمجھ نہیں آرہا ہے،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور فواد چودھری کو یقین ہو گیا ہے عمران خان جا رہا ہے،ایم کیو ایم کا شہری علاقوں میں ووٹ بینک ہے ،عمران خان کو یقین ہے کہ وہ جانے والا ہے،ایم کیو ایم سے ملاقات میں دفاتر کھولنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،ایم کیو ایم کی منفی سیاست کی بھرپور مخالفت کی،ایم کیو ایم کا ووٹ شہری علاقوں میں ہے اسے تسلیم کرتے ہیں محترمہ نے بھی کہا تھا کہ متحدہ کے سیاسی لوگوں سے بات کرنا چاہیے،لندن اے پی سی میں بھی ایم کیوایم کی حمایت کی تھی لوئیر دیر جلسے میں عمران خان کس سے مخاطب تھے معلوم نہیں ترجمان پاک فوج کہہ چکے ہیں کہ فوج نیوٹرل ہے پھر عمران خان فوج کی بات کیوں کررہے ہیں

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

    پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

    ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

    آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کی تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ

  • آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کی تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ

    آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کی تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ

    آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کی تحقیقات کی جائیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سے اسلام آباد تک تاریخی مارچ کیا جس شہر اور صوبے سے گزرے لوگوں نے استقبال کیا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں،حکو مت ہر معاملے میں ناکام ہوچکی ہے عوامی مارچ کے شرکا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اس ملک کی خاطر،جمہوریت کی بحالی کی خاطر،عوام کے حقوق کی خاطر ہم نکلے، کارکنان نکلے، اگر ہم دھرنے کا کہتے تو مارچ میں شامل لاکھوں لوگ بیٹھ جاتے،ہم نے تصادم کی کوئی بات نہیں کیعوام نااہل حکومت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں،پارلیمان سے 2018میں غلطی کرائی گئی وہ اب درست ہوگی،جو سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے ایسا نہیں ہے،ہم خون دیتے آ رہے ہیں، شہداء کا خاندان ہے،ہم ڈریں گے نہیں، دبیں گے نہیں،بھٹو خاندان نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دی ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مارچ میں 2 واقعات ہوئے وہ میرے لیے برداشت سے باہر ہے جنوبی پنجاب سے نکلے تو آصفہ بھٹو پر حملہ ہوا، آصفہ پر جو ڈرون حملہ آصفہ پے ہوا ناقابل برداشت ہے ،ڈرون ہمارے ساتھ ساتھ رہا،اچانک نہیں آہستہ آہستہ آیا،یہ میرے خاندان کے لیے پیغام تھا،ڈرون کا آصفہ بھٹو کی طرف بڑھنا میرے اور میرے والد کیلئے پیغام تھا، آئی ایس آئی اور ایجینسیوں سے درخواست ہے کہ بی بی آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کی تحقیقات کروائی جائیں۔ وزیر اعظم نے قوم کے سامنے آصف زرداری کو بندوق کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی،ہمارا حق ہے کہ آواز بلند کریں، ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی مگر استعمال جانتے ہیں، ہمیں دھمکیوں سے ڈرانا نہیں اگر کچھ ہوا تو وہ حال کرونگا جو نسلیں نہیں بھولینگی۔ بندوق سے مجھے نہ ڈرائو بندوق چلانا ہمیں بھی آتی ہے۔ آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکیاں دیں گے یہ مذاق نہیں ہے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈرنے والے نہیں مجھ میں زرداری کا خون ہے مجھ میں شہید بینظیر کا خون ہے مجھ میں میر مرتضیٰ بھٹو کا خون ہے مجھ میں قائد جہموریت بھٹو کا خون ہے خان صاحب ہم بچے نہیں، اگر زندگی موت کی دھمکی دیں گے تو نتائج خود برداشت کریں گے بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کے لئے نکلے تھے، بھر پور احتجاج کیا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپوزیشن کو اکٹھا کیا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بات کی،اب گالی دینے سے وزیراعظم کی کرسی نہیں بچے گی، یہ جتنا بوکھلاہٹ کا شکار ہوں گے اتنی گالیاں دیں گے،پرامن آدمی ہوں پرامن رہوں گا، جتنا دباؤ آئے گا عمران خان اتنی زیادہ گالیاں دیں گے، پیپلزپارٹی ہر دور میں ظالم سے ٹکرائی، اگر پھر کوئی سلیکٹڈ آیا تو اس کے خلاف بھی پیپلز پارٹی ایسے ہی ڈٹ کر کھڑی ہوگی ،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میں خاتون اول کا بہت احترام کرتا ہوں،میں نے انکے خلاف کبھی غلط زبان استعمال نہیں کی،جو پنجاب کی بیوروکریسی اور ادارے خاتون اول کی کرپشن کا بتاتے ہیں اس پر آپ کیا کہتے ہو،ہمیں تو بتایا گیا ہےکہ کوئی پوسٹنگ خاتون اول کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتی پنجاب میں پوسٹنگ ٹرانسفر کے لئے خاتونِ اوّل کو پیسہ دیا جاتا ہے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ملکرعمرا ن خان کو اقتدار سے ہٹائیں گے ،عمران خان نے جو کرنا ہے وہ آج کریں پھر انہیں وقت نہیں ملےگا،عمران خان جس طرح سے آئے تھے ہم اب انہیں گھر بھیج دیں گے شہبازشریف سے درخواست کریں گے اچھے وزارت داخلہ رکھیں گزشتہ روز وزیراعظم کے بیان پر قانونی مشاورت کی نامناسب زبان میں بھی استعمال کرسکتا ہوں،عمران خان تو ہے کون؟؟ میں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اور ہمیشہ اسکی لاج رکھوں گا،والدہ کے نام پر اسپتال کے چندے سے کچن اور پارٹی چلاتے ہیں ہمارا کام صرف عمران خان کو ہٹانا نہیں انتخابی اصلاحات بھی ہے حکومت نے اپنے ممبران اوراتحادیوں کو جیسے چلایا ایسا تو آمر نے بھی نہیں چلایا، ہمارا عمران خان سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے سیاسی بیان کا ردعمل سیاسی ہوگا،امریکہ کی عدالت میں عمران خان کو سزا ہوچکی ہے ،ملکی مسائل کا حل عوامی طاقت اور مہوری ہتھیار ہی ہے،صاف شفاف الیکشن لڑ کے آؤ ، کچھ نہیں کریں گے،فتح یاب ہونے کے بعد نمازشکرانہ ادا کریں گے،عمران خان کے تمام ووٹرزاورسپورٹرزتحریک عدم اعتماد کے دن گرین ایریا میں جمع ہوں،ماضی میں اسٹیبلشمٹ کا جوکردار تھا اس پر تحفظات تھے،مریم نواز ہماری شہبازشریف سےملاقات کےدوران موجود تھیں،اپوزیشن کا الیٹکورل اتحاد نہیں ،حکومت کو نکالنے کے ون پوائنٹ ایجنڈا پر ساتھ ہیں،مولانافضل الرحمان کو گالی دینے والے تم ہوتے کون ہو؟ عمران خان تمہیں اپنے لیے بس اب دعا کرنی چاہیے بالکہ خاتون اول سے بھی دعا کروانی چاہیے کیونکہ تم جانتے ہی نہیں کہ تم پر کس کس قسم کے کیس بننے والے ہیں ،جھوٹ ایسے بولو کہ سچ محسوس ہو، آج تک کرکٹ کے کھلونے بیچتے بیچتے اپنا کچن چلا رہے ہو؟ جو کیسز بننے والے ہیں آپ پر اسکا اندازہ ہی نہیں،آپ دعا کرواؤ کوئی اور نہیں صدر زرداری کا حکومت آئے،ہمارے نمبر پورے ہیں، اتحادی بھی ساتھ دیں تو بہتر ہوگا، پراعتماد ہیں کہ تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے،ہم جو حملہ کرنے جا رہے ہیں وہ تاریخی حملہ ہوگا،عمران خان کسی قسم کی دھاندلی سے نہیں بچ سکیں گے

    صحافی نے سوال کیا کہ ندیم افضل چن کو آپ نے قبول کرلیا،فواد چوہدری بھی آپ کو چھوڑ کر گئے تھے،وہ واپس آئے تو انہیں قبول کرینگے؟ جس پر بلاول زرداری نے جواب دیا کہ پورے پاکستان میں ایک ہی ندیم افضل چن ہے،جو دوسرا نام آپ نے لیا یہ تو ہر کسی بازار میں ملتا ہے،

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران آصفہ کو ڈرون لگا تھا جو سما ٹی وی کا تھا، اس دوران ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا گیا تھا بعد ازاں چھوڑ دیا گیا،بلاول زرداری نے واقعہ سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید رانی کی بیٹی آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے،پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ان کے سر پر ڈرون کیمرا لگا،ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے مگر وہ بولیں بینڈیج لگا کر واپس آؤں گی، میں نے انہیں خود ٹانکے لگوانے کیلئے بھیجا ہے،آصفہ پٹی لگوا کر دوبارہ لانگ مارچ میں پہنچ گئی تھیں،

    بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آیا ہے، وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ سیاسی شکست اور مستقبل پر چھائی تاریکی سے زرداریوں کو پاگل پن کے دورے پڑ رہے ہیں، فرزندِ زرداری کی گیدڑ بھبھکیاں بتا رہی ہیں کہ نشانہ ٹھیک جگہ پر لگا ہے،فرزندِ زرداری کی اکھڑی سانسوں، بکھرے لفظوں نے تحریک عدم اعتماد کا انجام واضح کردیا ہے، مظلومیت اور سازش کے ڈراموں کو وقت بیت چکا، عوام نے علی الاعلان اس چور ٹبر کو مسترد کیا ہے،

    وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر کہتے ہیں ”زرداری“ نشانہ ہے، اسکی بدبودار سیاست کے کینسر کو جڑ سے اکھاڑیں گے، ڈرامہ مارچ کے تازہ ترین عبرتناک انجام نے باطن کی سفاکیت کو بے نقاب کیا ہے،اب سندھ کی آزادی کا وقت آیا ہے تو اہل و عیال سمیت زرداری کی “کانپیں ٹانگ“ رہی ہیں،زرداریوں کا ظالم اور سفاک چہرہ اہلِ سندھ برسوں سے دیکھ رہے ہیں، امن کمیٹیوں کے ذریعے کراچی میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والی پیپلز پارٹی کو پورا ملک پہچانتا ہے،جمہوریت کا راگ الاپنے والے ٹبر کے ہاتھ کراچی میں پختونوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، زرداریوں نے پورے سندھ میں راؤ انوار جیسے ”بہادر بچوں“ کے ذریعے ظلم کی سیاہ رات طاری کررکھی ہے،سارے چور ملکر اب پاکستان کے کسی حصے میں چوری و ظلم کا بازار گرم نہیں کرسکتے، چوروں کو بھاگنے دیں گے نہ ہی ملکی ترقی و خوشحالی کو ان کی سازشوں کا یرغمال بننے دیں گے،

    پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا تھا کہ بلاول کی میڈیا ٹاک بغض عمران پر مبنی اور جھوٹ کا پلندہ ہے ,بلاول صاحب یہ پنجاب ہے سندھ نہیں جہاں ٹرانسفر پوسٹنگ کے پیسے لیے جاتے ہیں مسٹر ٹین پرسنٹ کا فرزند جھوٹے الزامات سے گریز کرے ,پنجاب کی ترقی اور میرٹ کا بول بالا ہو رہا ہے,بلاول صاحب آپ کے والد صاحب کی کرپشن کی غضب کہانیاں بچہ بچہ جانتا ہے,آصف پرسنٹ برسوں سے ٹین پرسنٹ کا تمغہ سینے پر سجائے ہوئے ہیں,آج بھی سندھ اٹھارویں صدی کا بدحالی کا منظر پیش کرتا ہے سندھ کو کھنڈر میں تبدیل والے مافیا کو پنجاب کی بات زیب نہیں دیتی ,پاپڑ والے فالودے والے کے اکاؤنٹ بھرنے والے چوروں کو تھوڑی سی شرم محسوس کرنی چاہیےیہ پیپلزپارٹی کا سندھ ہے جہاں اربوں کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں بزدار حکومت شفافیت کی اعلی مثال قائم کر رہی ہےبزدار حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا سندھ حکومت کی کرپشن کی غضب کہانیاں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہی ہیں,سندھ میں بچے بے یارومددگار موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں انسان اور جانور ایک تالاب سے پانی پینے پر مجبور ہیںپی پی مافیا نے سندھ کی عوام کا برا حال اور بدحال کردیا ہے,پی پی نے سندھ کی عوام کو ظلم زبردستی دھونس دھمکی سے یرغمال بنایا ہوا ہے,ناکام مارچ کا غصہ بلاول جھوٹ اور بہتان کی صورت میں نکال رہے ہیں خاتون اول پر الزامات لگا کر بلاول نے یہ ظاہر کردیا کہ اپوزیشن سیاسی انتقام کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے بلاول کی فرسٹریشن سے ثابت ہو رہا ہے شکست انکی مقدر بن رہی ہے,کپتان سسلین مافیا کے پیروکاروں کو آخری دھکا دینے جا رہے ہیں ,2028 تک کرپٹ مافیا کا دور دور تک کوئی وجود نہیں رہے گا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

    پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

    ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

    آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

  • وزیراعلیٰ یا بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہونےکوہے:پی پی کا کرپٹ زدہ دورختم ہونے والا ہے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ یا بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہونےکوہے:پی پی کا کرپٹ زدہ دورختم ہونے والا ہے:اہم شخصیت کا دعویٰ

    میرپور خاص: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کو منڈی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قائد اعظم کا پاکستان تھا، اب اس کو بھٹو کا پاکستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق انہوں ںے میر پور خاص حقوق ریلی کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت بنانے اور گرانے اس ملک میں نہیں آئے ہیں لیکن سب کو پتہ چل چکا ہے کہ پاکستان وہی بچا سکتا ہے جس نے اس ملک کو بنایا ہے۔

    سابق وفاقی وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے اپنے حصے سے بہت زیادہ قربانی دی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے، ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم وارننگ دیتے ہیں کہ مردم شماری کو درست کریں اور صحیح ووٹر لسٹیں بنائی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایمانداری سے اپنا ٹیکس دے رہے ہیں، ہمیں کسی کی بھیک کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور شریف فیملی بتائے کہ کیا وہ کراچی کے کسی ایک تاجر سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں؟

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپنے کارکنان کو تیار کرنے آئے ہیں، بہت جلد وزیراعلیٰ یا بلاول ہاؤس کا گھیراؤ ہونے کو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مارنے والے اور راستہ روکنے والے ہاتھ اب تھک چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی کو سندھ میں شامل کیا گیا وگرنہ کراچی سندھ کا حصہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔

    کنورنوید جمیل نے کہا کہ کراچی اور میرپورخاص کے لوگوں کا حق جعلی ڈومیسائل بنا کر مارا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کو توڑنے کی بھی سازش کرتی آئی ہے۔

    ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرکنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی کے بعد اندون سندھ سے بھی اپنے صوبے کی آوازیں اٹھنے لگیں گی۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان قربانی کے لیے تیاررہیں۔

  • واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا

    واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا

    لاہور:واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اس ملک کا لیڈر بننا چاہتے ہیں جس کی انہیں زبان تک نہیں آتی۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دو سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں عمران حکومت گرانے جا رہے ہیں، کہا جا رہا ہےکہ عمران حکومت اب 2 سے تین روز میں جانے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے یہ لوگ چھپ کر خریدو فروخت کرتے تھے اب سینہ تان کر کہتے ہیں کہ ہم نے اتنے بندے خرید لیے، بھٹو صاحب نے آئین دیا لیکن دوسرے ہی دن کہا کہ یہ استعمال نہیں کرنا۔

    شہبازگل نے کہا ہے کہ ماضی میں چھپ کر چھانگامانگا میں خرید وفروخت کی سیاست کی گئی، بلاول بھٹو اس ملک کا لیڈر بننا چاہتے ہیں جس ملک کی انہیں زبان تک نہیں آتی، یہ کس قدر نالائق بچہ ہے جو 10سال سے اردو سیکھ رہا ہے اور آج تک نہیں سیکھ سکا۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ ہم نے 5ویں چھٹی جماعت میں انگریزی سیدھی کرلی تھی اور یہ آج تک اردو نہیں سیکھ سکا، بلاول کو لیڈر بعد میں بنا لیجیے گا پہلے اسے اردو سکھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کوغیروں کی جنگ میں جھونک دیا گیا، ماضی کی حکومتوں میں غریب عوام ڈرون حملوں میں مارے جاتے تھے، عمران خان نے آپ کو وہ کچھ دیا ہے جو گزشتہ 13 سالوں میں نہیں ملا۔

    شہبازگل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور اقتدار میں مسئلہ کشمیر پر کبھی بات نہیں کی گئی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 150ارب ڈالر کا معیشت کو نقصان ہوا، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق گزشتہ 4 ماہ سے کام کررہے تھے۔

    معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ 70 سال بعد ایسا وزیراعظم آیا ہے جو کہتا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ پاکستان میں ہوگا، پی ٹی آئی کا سندھ میں مارچ نکالنے کا مقصد سندھ حکومت کے کارنامے بتانا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے عوام کو جوابدہ ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی بتائے ٹرانسپورٹ اور پانی کے کون سے منصوبے دیئے؟

    چرچا ہر ایک آن ہے اردو زبان کا​
    گرویدہ کل جہان ہے اردو زبان کا

    اس لشکری زبان کی عظمت نہ پوچھیے
    عظمت تو خود نشان ہے اردو زبان کا

    گم نامیوں کی دھوپ میں جلتا نہیں کبھی
    جس سر پہ سائبان ہے اردو زبان کا

    مشرق کا گلستاں ہو کہ مغرب کا آشیاں
    ویران کب یہ مکان ہے اردو زبان کا

    سوداؔ و میرؔ و غالبؔ و اقبالؔ دیکھ لو
    ہر ایک پاسبان ہے اردو زبان کا

    اردو زبان میں ہے گھلی شہد کی مٹھاس
    لہجہ بھی مہربان ہے اردو زبان کا

    ترویج دے رہا ہے جو اردو زبان کو
    بے شک وہ باغبان ہے اردو زبان کا

    مہمان کہہ رہا ہے بڑا خوش نصیب ہے
    جو شخص میزبان ہے اردو زبان کا

    یہ ارضِ پاک صورتِ کشتی ہے دوستو!
    اور اس میں بادبان ہے اردو زبان کا

    لوگو! کہیں بھی اس میں پس و پیش کچھ نہیں
    اک معترف جہان ہے اردو زبان کا

    بولی ہے رابطے کی یہی جوڑتی ہے دل
    ہر دل میں ایسا مان ہے اردو زبان کا

    روشن ہے حرف حرف مفہوم اس کا آفریں
    شیریں سخن بیان ہے اردو زبان کا

    وسعت پذیر دامنِ اردو ہے اآج بھی
    ہر گوشہ اک جہان ہے اردو زبان کا

    کرتا ہے آبیاری لہو سے ادیب جو
    وہ دل ہے ، جسم و جان ہے اردو زبان کا

    آئیں رکاوٹیں جو ترقی میں اس کی کچھ
    سمجھو یہ امتحان ہے اردو زبان کا

    پائے گا جلد منزلِ مقصود بالیقیں
    جاری جو کاروان ہے اردو زبان کا

    عزت سخنورانِ ادب کی اسی سے ہے
    شاعرؔ بھی ترجمان ہے اردو زبان کا

  • پیپلز پارٹی لانگ مارچ میں شرکا نے ڈرون کیمرہ توڑ دیا

    پیپلز پارٹی لانگ مارچ میں شرکا نے ڈرون کیمرہ توڑ دیا

    اوکاڑہ:پیپلز پارٹیلانگ مارچ میں شرکا نے ڈرون کیمرہ توڑ دیا

    ،اطلاعات کے مطابق پی پی کے آج کے لانگ مارچ میں شرکا نے بجی نیوز چینل کا ڈرون کیمرہ پکڑ کر توڑ دیا۔

    لانگ مارچ اوکاڑہ پہنچا تو کوریج کرنے والے نجی نیوز چینل کے ڈرون کیمرے کو پارٹی کارکنان نے پکڑ کر لیا۔ کارکنان نے ڈرون کیمرہ توڑ کر رپورٹر کے حوالے کر دیا۔ کارکنوں نے کنٹینر کے پاس جانے پر ڈرون کیمرہ پکڑا۔

    یہ واقعہ اوکاڑہ بائی پاس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوئیں تھیں۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ٹانکے آئے۔

    شرکا سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کی بیٹی بہت ہی بہادر ہے، غلطی سے یا پتہ نہیں جان بوجھ کر ایک نجی چینل کا ڈرون کیمرا آصفہ بھٹو کو لگا۔

    ادھر آصفہ بھٹو نے نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

     

    آصفہ بھٹو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، مس زنیرہ اور مسٹر بابر کی جانب سے بروقت طبی امداد فراہم کرنے پر ان کی شکر گزار ہوں، ڈرون لگنے کے بعد فوری طور پر اسپتال پہنچانے کے لیے مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

  • سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں

    سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں

    کراچی :بلاول بھٹو اسلام آباد کے متلاشی:پیچھے سے سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں،طلاعات کے مطابق سندھ کی جیلوں میں درجنوں افراد جرمانے اور ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    نجی سماجی تنظیم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی جیلوں میں درجنوں ایسے افراد قید ہیں جو جرمانے اور ضمانت کی رقم نہ کرسکنے کی وجہ سے قید ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی جیلوں میں جرمانے اور ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے کم از کم 75 ملزمان ہیں۔

    سینٹرل جیل کراچی میں 16 ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 39، نوشہرو فیروز ڈسٹرکٹ جیل میں 4 اور شکار پور جیل میں 15 یاسے قیدی موجود ہیں جن کی درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہیں لیکن وہ ضمانت کی رقم ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے تاحال قید ہیں۔

    سندھ کی جیلوں میں آزادی کے منتظر ان ملزمان کی اکثریت منشیات اور گٹکا ماوا ایکٹ سمیت دیگر چھوٹے جرائم میں بند ہیں۔سماجی تنظیم کے جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے لیے 26 لاکھ 90 ہزار روپے کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔

    ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کی جیلوں سے قیدیوں کو رہائی دلوائی جائے گی، دوسرے مرحلے میں دیگر صوبوں کے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

  • آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ خانیوال پہنچا ہے

    شہر قائد کراچی سے شروع ہونے والا مارچ جس کی قیادت بلاول اور آصفہ کر رہے ہیں کل ہفتہ کو لاہور پہنچے گا تا ہم اب خبر آئی ہے کہ خانیوال میں بینظیر کی بیٹی اور بلاول کی بہن آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئی ہیں ڈرون کیمرا لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے بلاول بھٹو نے اپنی اجرک اتار کر آصفہ بھٹو کے زخم پر رکھی ، آصفہ کو ڈرون لگا تو وہ نیچے بیٹھ گئیں، بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ڈرون کیمرہ آصفہ بھٹوکے سر پرلگا ہے،

    آصفہ بھٹو کو ڈرون کیمرہ لگنے وجہ سے زخمی ہو گئی ہیں اس وقت قافلہ رک گیا ہے،آصفہ کو ہسپتال لے کر جایا گیا جہاں انکی پٹی کی گئی

    بلاول زرداری نے واقعہ سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید رانی کی بیٹی آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے،پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ان کے سر پر ڈرون کیمرا لگا،ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے مگر وہ بولیں بینڈیج لگا کر واپس آؤں گی، میں نے انہیں خود ٹانکے لگوانے کیلئے بھیجا ہے،

    علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کو مختیار شیخ اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے،آصفہ بھٹو کے چہرے پر چوٹ لگی ہے،آصفہ بھٹو کو ابتدائی طور پر طبی امداد کنٹینر پر دی گئی،

    آصفہ کی بہن بختاور زرداری نے ڈرون لگنے کے بعد آصفہ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں‌ آصفہ کو ماتھے پر پٹی لگائی گئی ہے

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آصفہ بھٹو کے لئے دعا کی ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے آصفہ بھٹو کو زیادہ چوٹ نہیں لگی ہوگی،آصفہ بھٹو اورمارچ میں شریک تمام شرکا کی سلامتی کیلئے دعا گو ہوں،

    ایک صارف نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون کیمرا پی ٹی آئی کے علیم خان کے چینل سماء ٹی وی کا تھا۔
    اس کے پیچھے ضرور کوئی سازش کار فرما ہے۔اللہ پاک بیبی آصفہ کو صحت عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔

    ایک صارف امبر مغل کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ابھی فوٹیج دیکھی فوٹیج دیکھ کر لگتا ہے کہ آصفہ بھٹو کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا

    https://twitter.com/ambermughal60/status/1499736598426050563

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سماء ٹی وی کا ڈرون تھا جس کا مالک حلیم خان ہے اور جس سپیڈ سے ڈرون نے بی بی آصفہ بھٹو کو ہٹ کیا ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہوسکتی ہے

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ یااللہ خیربی بی آصفہ سما ٹی وی کا ڈرون لگنے سے زخمی ،میرے نزدیک ڈرون کیمرے سے زیادہ ایک ہتھیار ہے اور حملہ کرنے کیلئے سب سے سستا جنگی ہتھیار۔آپ اسے خودکش بھی بناسکتے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو جلسوں میں ان بے ہنگم ڈرونز بارے سوچنا ہوگا۔

    بلاول زرداری نے خانیوال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں،انہوں نے سمجھا تھا کہ نیب کو استعمال کرکےمخالفین کو خوفزدہ کریں گے، ہمارے عوامی قافلے میں روز اضافہ ہورہا ہے،ہم مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں،سب کو چور کہنے والےخود سب سے بڑے چور نکلے،یہ کہتے تھے پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو تو سمجھو وزیراعظم چور ہے،وزیراعظم قوم کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں، کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، کسانوں کو ان کی فصل کی قیمت نہیں مل رہی، قائد عوام نے اس ملک کے غریب کسانوں کو زمین کا مالک بنایا تھا، آج ہر طبقہ پریشان ہے، ہر شہری مشکل میں ہے، وسیب کے کسانوں سے پوچھیں، ان کا معاشی قتل ہو رہا ہے،کھاد اور یوریا بحران پیدا کر کے کسانوں کا معاشی قتل کیا جاتا ہے،ہم نے اس ملک کی ترقی کا بندوبست کرنا ہے، خانیوال کے عوام نے شہید بی بی کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی تھی،بھٹو اور بے نظیر کا پاکستان بنا کر رہیں گے، تبدیلی کے نام پر ملک میں جو تباہی پھیلی ہوئی ہے اس کا خاتمہ کریں گے،

    دوسری جانب چیٸرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو 4بجے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لاکھوں لوگوں کا مجمع ڈی چوک اسلام آباد میں ساتھ ہوگا. پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اختتامی جلسہ ڈی چوک مین کرنے کے درخواست دیدی۔ دوسری جانب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ایک دن جلسے کی اجازت، لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے، فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم جلسے کی اجازت کہان دی جائے گی اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو تکلیف سے دوچار نہیں کرنا چاہتے ،عمران خان کے خلاف تو ملک کے لوگ عدم اعتماد کرچکے ہیں ہم غیر آئینی طریقے سے حکومت نہیں ہٹانا چاہتے عدم اعتماد کی تحریک جمہوری اورآئینی طریقہ ہے،عمرا ن خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک طے بات ہے عدم اعتماد تحریک پر پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں عدم اعتماد تحریک پر مولانافضل الرحمان پہلے راضی نہیں تھے اب وہ بھی متفق ہیں عدم اعتماد تحریک کی کامیابی کے بعد ہم الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے عدم اعتماد تحریک کی کامیابی کے بعد الیکشن فوری کرانا ممکن نہیں کیونکہ یہ ذمہ داری بڑی ہے،پیپلز پارٹی نے پنجاب کو گزشتہ سالو ں میں وہ توجہ نہیں دی جو دینی چاہیے تھی،ملتان جلسہ تاخیرسے ہوا،ہمیں لوگوں کو نکالنا ہوگا،

    سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کارکنوں کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں،گزشتہ روز میڈیاوالوں سے غیر مناسب سلوک کیا گیا ،میڈیا والوں سے غیر مناسب سلوک کی تحقیقات کر رہے ہیں ،پیکا آرڈیننس کو پاس نہیں ہونے دیں گے ،بلاول بھٹو کو پنجاب میں بھرپور ریسپانس مل رہا ہے،سندھ میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا جا رہا ہے،ہم عدم اعتماد عوام کا لا رہے ہیں اور یہ پرامن احتجاج ہے،ہم اپنے ایم این ایز کو تحریک عدم اعتماد کے لیے کالز کر رہے ہیں،

    لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں

    پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا

    اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

    پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

    ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

    https://login.baaghitv.com/dchok-ppp-ka-march-rawan-dwaan-awam-ka-jam-ghafeer/