Baaghi TV

Tag: بلدیاتی الیکشن

  • بلدیاتی انتخابات: تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم

    بلدیاتی انتخابات: تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم

    کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمشنر کراچی نے تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی۔

    باغی ٹی وی: کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی ہے،کمشنر کراچی کے دفتر میں کام کرنے والے افسران کو آج اور کل دفاتر میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کے باعث کمشنر آفس 14 اور 15 جنوری کھلا رہے گا۔

    موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں،گورنر سندھ کی خالد مقبول صدیقی سے درخواست

    حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے لیے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق حیدرآباد میں 15 جنوری کو پرامن پولنگ کے لیے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس کیلئے حیدرآباد کو چار زون میں تشکیل دیا گیا ہے اور ہر زون کا انچارج ایس ایس پی ہوگا۔

    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا

    ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق حیدرآباد کے 9 ٹاؤن میں 732 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے جن میں 232 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس اور 500 کو حساس قرار دیا گیا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے بھی لگائے جائیں گے جب کہ انتہائی حساس اسٹیشن پر 8 اور حساس پولنگ اسٹیشنوں پر4 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں دہشگردی اوربم دھماکے کے حوالے سے تھریٹ کی اطلاعات ہیں تاہم یہ جنرل تھریٹ ہیں، حیدرآباد میں پرامن ماحول میں پولنگ کے لیے بہتر انتظامات کیے ہیں تاہم پرامن انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

    جبکہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی سامان منتقل کرنے والی گاڑیاں ڈسپیج سینٹر پہنچ گئیں ہیں، بلدیاتی الیکشن میں انتخابی سامان کو ڈسپیج سینٹر سے پولنگ اسٹیشنز منتقل کرنے والی گاڑیاں اضلاع کے مختلف مراکز پہنچ گئیں تاہم عملہ موقع پر موجود نہیں تھا۔

    ریٹرننگ افسران کا کہنا ہے کہ 11 بجے کا وقت دیا گیا ہے جبکہ 12 بجے تک انتخابی سامان کی تقسیم شروع کردی جائے گی کراچی کے ساتوں اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے مختلف مراکز بنائے گئے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس حوالے سے پولیس حکام نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آچکا ہے، اب کوئی وجہ نہیں کہ بلدیاتی الیکشن التوا کا شکار ہوں۔

    ایم کیو ایم کاحکومت سےعلیحدگی پرغور،2 وزراء ایک معاون خصوصی نےاستعفے جمع کرادیے

  • سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا

    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا

    کراچی: سندھ حکومت نے کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کل 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    تھانہ بی ڈویژن قصور کی کاروائی،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    سندھ حکومت کے خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتاہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نےکراچی ڈویژن میں یونین کمیٹیزکی تعداد کا نوٹس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا،کابینہ نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں بھی یونین کمیٹیزکی تعدادکا نوٹس واپس لینے کا فیصلہ کیاتھا، سندھ کابینہ نے سکیورٹی اہلکاروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے لیے عدم دستیابی پربھی اظہارتشویش کیا تھا۔

    خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے سکیورٹی اہلکاروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے لیے عدم دستیابی پرتشویش کاجواب نہیں دیا۔

    اس سے قبل قومی سلامتی کے اداروں نےبھی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے شدید سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 15 جنوری کا انتخابی مرحلہ ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔

    پشاور:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

    دوسری جانب وزارت داخلہ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کے دوران ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کردی جی ایچ کیو کی جانب سے اسٹیٹک تعیناتی سے انکار کے بعد الیکشن کمیشن نےانتہائی حساس اورحساس پولنگ اسٹیشنز پر فرنٹیر کانسٹیبلری کی اسٹیٹک تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کےلیے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی ہدایت جاری کردی گئی ہےوزارت داخلہ نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ایف سی کی تعیناتی کی تاریخ اورعلاقہ، سندھ حکومت، الیکشن کمیشن اور فرنٹیرکانسٹیبلری سےمشاورت سےطےکریں۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کا اجلاس جمعہ کی شام منعقد ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار

  • کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر مختصرفیصلہ جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے معاملے میں عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔

    حتمی فیصلہ ہونے تک بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق ایم کیو ایم کی حکم امتناعی درخواست کی سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، ایم کیو ایم وکیل طارق منصورعدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ایم کیو ایم نے دلائل دیے کہ نامکمل الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جوغیر قانونی ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق ایک درخواست پہلے مسترد ہوچکی ہے۔ ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق درخواست میں بھی بلدیاتی الیکشن رکوانے کی استدعا کی تھی۔

    سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی اورایم کیو ایم کی درخواستیں ملتوی کردیں جبکہ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی جماعت اسلامی اورایم کیو ایم درخواستیں 24جنوری تک ملتوی کردیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملے میں جماعت اسلامی اورایم کیو ایم کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    سندھ حکومت نے تحریری جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا کہ اختیارات نچلی سطح منتقلی کا عمل جاری ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جواب کیوں جمع نہیں کرایا گیا؟ جماعت اسلامی کے وکیل صلاح الدین احمد نے عدالت کو بتایا کہ بلدیاتی اختیارات منتقلی کا معاملہ صوبائی حکومت کے پاس ہے،وفاق کا کوئی عمل دخل نہیں۔ ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ سلیکٹ کمیٹی کے درمیان اب بھی ڈیڈ لاک برقرارہے،صوبائی حکومت نے جو پہلے جواب جمع کرایا تھا آج بھی وہی پیش کیا ہے، یہ معاملہ فوری نوعیت ہے۔

    عدالت نے ایم کیو ایم کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر مقدمے میں آپ کہتے ہیں مجھے ایمرجنسی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ایم کیو ایم کے وکیل کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت نے جو بھی جواب جمع کرایا ہے اس پر جواب الجواب جمع کرائیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو بھی ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس کیا گیا تھا آپ بھی تحریری جواب جمع کرائیں۔ عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔عدالت نے بلدیاتی اختیارات سے متعلق درخواستوں کو یکجا کررکھا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
    وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
    طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم یہاں سپریم کورٹ فیصلے پرعمل درآمد کے لئے آئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے قبل سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں کرسکتی، کراچی میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ وکیل ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوتے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکا جائے، بہت اہم مسئلہ ہے سپریم کورٹ نے بھی فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سعید غنی پیش،دستاویزی شواہد فراہم کر دیئے

    الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سعید غنی پیش،دستاویزی شواہد فراہم کر دیئے

    سندھ کے صوبائی وزیرِ محنت و افرادی قوت سعید غنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس سائوتھ، الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سائوتھ کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ سعید غنی نے اتوار 8 جنوری کو بلاول چورنگی تا اسٹار گیٹ ریلی نکالی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ریلی الیکشن کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی متعلقہ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوگئے۔ سعید غنی نے الیکشن کمیشن کو دستاویزی شواہد فراہم کردئیے۔

    صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریلی انتخابی نہیں بلکہ پارٹی کی سیاسی ریلی تھی۔ الیکشن کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت کوئی بھی وزیر الیکشن مہم نہیں چلا سکتا، اس میں پارٹی کی سیاسی سرگرمی کی کوئی پابندی نہیں ۔ ریلی کے لئے باقاعدہ کمشنر کراچی، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تحریری طور پر اجازت نامے کی درخواست دی گئی تھی، درخواست میں واضح طور پر یہ گزارش کی گئی تھی کہ ایک سیاسی سرگرمی ہوگی۔متعلقہ تمام کمیشنر و ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری اجازت نامے بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ ریلی بلدیاتی انتخابات کے لئے نہیں تھی۔پوری ریلی کے دوران ایک بھی بینرز ایسا نہیں تھا جس سے یہ تاثر مل سکے کہ یہ ریلی کسی امیدوار یا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نکالی گئی ہو۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں جو کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی عائد کی گئی ہے اس کا تعلق کسی صورت مزکورہ ریلی پر نہیں ہوتا۔ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے کوڈ آف کنڈیکٹ میں کسی وزیر کو انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے ، البتہ کسی سیاسی سرگرمی کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔ مانیٹرنگ آفیسر سائوتھ نے سعید غنی کو اپنے تمام تحفظات تحریری طور پر جمع کروانے کی ہدایات دی ہیں۔

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

     سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری اچھا قدم ہے

  • کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں،حیدرآباد کی 4 تحصیلیں اور 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں تقسیم ہو گئے-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حیدرآباد میں ڈھائی ہزار سے زائد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جس کے لیے 733 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ

    حیدرآباد ضلع کی 4 تحصیلیں اور 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں تقسیم کردیئے گئے ہیں جبکہ 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں 160 یونین کمیٹیز اور 640 وارڈز بنائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی تھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا تھا جس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کی تھی-

    ایبٹ اور پی آئی اے کے درمیان بہتر غذائیت کے ذریعے بچوں کی نشوونما میں معاونت کے…

    الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے الیکشن کمیشن میں ایم کیوایم کا مؤقف تھا کہ الیکشن میں دوہری ووٹر فہرستیں استعمال ہورہی ہیں اس لیے بلدیاتی الیکشن نئی ووٹر فہرست پر کرائے جائیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا 15 جنوری کو انعقاد یقنیی بنایا جائے۔

    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

  • بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کرینگے، علی زیدی

    بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کرینگے، علی زیدی

    تحریک انصاف سندھ کے صدر،سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اللہ کا شکر ہے ٹھیک آیا ہے 15 جنوری کو انتخابات ہوں گے

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ جنہوں امیدوار پورے کھڑے نہیں کیے وہ چاہتے تھے الیکشن نہ ہوں کراچی کے عوام کا مشکور ہوں تین دن تک ممبر سازی کیمپ لگائے تھے کارڈ کی فیس 50 روپے ہے کوئی جماعت ایسی نہیں ہے جہاں وہ ممبر شپ کیمپ لگائے اور اتنی بڑی تعداد میں آکر لوگ ممبر شپ لیں رات 12 بجے خواتین آئی ہوئی تھی خواتین کہتی ہیں ہم عمران خان کی ممبر بن کر دن رات کام کرنا چاہتے ہیں،پورے شہر میں جذبہ تھا ہر جگہ لوگوں کا جمع غفیر تھا جو حالات کراچی کے ہیں ،اس کے ذمہ دار کوئی اور جماعت نہیں زرداری مافیا ہے یہ صبح سے شام تک عمران خان کی تصویر دیکھ کر ڈر جاتے ہیں۔ سندھ میں پرائمری ایجوکیشن پورے پاکستان سے کم ہے ۔کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ ہے۔صحافیوں کا سندھ میں قتل عام ہوتا رہا ۔سندھ میں کیا پولیس عمران خان کے انڈر ہے ؟

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ عزیز بلوچ ، لاڈلہ کیا یہ عمران خان نے نکالے تھے ۔کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو انتخاب ہے ۔ان کو معلوم ہے کہ یہ ہار رہے ہیں۔ یہ پوری کوشش کررہے ہیں دھاندلی کرنے کی۔یہ پولیس کو استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ ہنگامہ آرائی کریں گے پاکستان کے تمام اداروں سے التماس ہےیہ شہر پورے پاکستان کو پالتا ہے ۔اس کے ساتھ بہت ظلم ہوا۔ ہم اپنی ماں بیٹیوں اور بیویوں کے ساتھ سکون سے آتے جاتے تھے۔ امن و امان یہ ذمہ داری رینجرز کی ہے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے لوگ اس وقت بہت فرسٹریشن کا شکار ہیں ۔ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے ہم یہ دھاندلی برداشت نہیں کریں گے ۔عوام بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے نکلے گی

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

  • ٹھٹھہ: بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی

    ٹھٹھہ: بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حلقہ میں ریلی نکالی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے بلدیاتی الیکشن اسلام پور محلہ وارڈ نمبر 3 پر نامزد امیدوار محمد یوسف میمن نے شہر میں ریلی نکالی جس میں شہریوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ریلی کا اختتام سی ایم سندھ سید مرادعلی شاہ کے اسپیشل اسسٹنٹ صادق میمن کے ہاؤس پر ختم ہوئی، امیدوار ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا میں جیت کر غریب عوام کی خدمت کروں گا.

  • کراچی اور حیدار آباد میں  بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے،تیاریاں مکمل

    کراچی اور حیدار آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے،تیاریاں مکمل

    الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔

    باغی ٹی وی :ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ کا محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جائے گا اورکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن کی تیاری مکمل کرلی ہے اور الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی جانب سے دوہری لسٹوں کا الزام رد کر دیا ہے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن کا شیڈول تبدیل نہیں ہوا صرف تاریخ ملتوی ہوئی، 29 اپریل کو بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پرکوئی نئی لسٹ نہیں تھی، نئی یونین کونسل اور وارڈ بنانا صوبائی حکومت کی اتھارٹی ہے، نئے وارڈ اور یونین کونسل بننے کے بعد حلقہ بندیاں ہوتی ہیں۔

    بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں،چئیرمین نیپرا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات مزید التوا کا شکار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

  • عمران خان نیا شیخ رشید اورغیرسنجیدہ  شخص ہے،سعید غنی

    عمران خان نیا شیخ رشید اورغیرسنجیدہ شخص ہے،سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 8جنوری کو کراچی میں ریلی نکالے گی

    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شہلا رضا، وقار مہدی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے امید کرتا ہوں پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا میئر لانے میں کامیاب ہوگی 15جنوری کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں ،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیول پر کام کا جائزہ لیا جا رہا ہے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ سے گہما گہمی ماند پڑ گئی تھی ہر یوسی میں انتخابی مہم کے حوالے سے پروگرامز ہو رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے حالیہ دنوں میں بڑے جلسے کیے، کراچی میں الیکشن کے لیے ماحول سازگار ہے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے وہ احتجاج کرے، ہمیں الیکشن وقت پر ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،الیکشن ہو رہے ہیں تو احتجاج بھی ہوں گے ریلیاں بھی ہوں گی،عمران خان نیا شیخ رشید اور غیر سنجیدہ شخص ہے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں دوبارہ نہیں کی جا سکتیں نہ ہمارا اختیار ہے ، الیکشن کی تاریخ قریب ہے ، حلقہ بندیاں کرنا ممکن نہیں ، حلقہ بندیوں پر عدالت سے فیصلہ آتا ہے تو آجائے ،اتوار کو بڑی ریلی نکالی جائے گی ، ریلی میں پیپلزپارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ، ریلی میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا

    قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، مرزا مقبول، سردار شاہ، نجمی عالم، شہلا رضا، محمد شکیل چوہدری،دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں 15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کراچی اور حیدرآباد میں ہر صورت ہوں گے۔ ہمیں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور مہم کا آغاز ایک بار پھر زور و شور سے شروع کر دینا چاہیے

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ،سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں پر سماعت ہوئی

    سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے میاں روف ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن روسٹرم پر آ گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ڈی جی صاحب پہلے آپکے وکیل کو سن لیں پھرآپکو بھی سن لینگے ، وفاقی حکومت کی جانب سے قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ، الیکشن کمیشن کا الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سنگل بینچ نے کلعدم قرار دیا ، سنگل بینچ نے کہا اگلے روز ہی الیکشن کروائیں ،

    میاں عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 27 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات موخر کیے،الیکشن کمیشن کا 28 دسمبر کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا گیا، ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ اٹھائیس دسمبر کو یونین کونسل سے متعلق فیصلہ دیا گیا، اٹھائیس دسمبر کا فیصلے کا انحصار 27 دسمبر کے فیصلے پر تھا ،الیکشن کمیشن کے وکیل میاں عبد الرؤف اور ڈی جی لا کا آپس میں تضاد دیکھنے میں آیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے اپنے آپ کو کو کلیئر کرلیں ،ہم پھر اندر چلے جاتے ہیں ، الیکشن کمیشن نے ایک فیصلہ کیا اُسے کالعدم قرار دیا گیا ، ہم نے فیصلے کو میرٹ پر دیکھنا ہے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا 27 دسمبر کو صدر نے بل پر دستخط کر دیے تھے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نے بل بغیر دستخط واپس کردیا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی نے بھی 19 دسمبر کا نوٹیفیکیشن چیلنج نہیں کیا؟سنگل بنچ نے 19 دسمبر کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے، نوٹیفیکیشن چیلنج ہوا ہے، الیکشن کمیشن اور وفاق کیس کے لیے تیار نہیں ہیں،آپ دونوں کیس کی تیاری کر کے آئیں، میں وقت دیتاہوں،حکومت نے آخری وقت میں بل لایا اور یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کیا،حکومت یہ سب پہلے بھی کرسکتی تھی، منور دنگل نے کہا کہ یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج نہیں کیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے ، پٹیشن ہمارے سامنے ہے ، جو مدعا ہے اُس پر آپ دلائل دے ہی نہیں رہے ، تیاری کرکے آئیں،جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بے بنیاد قسم کی باتیں کررہے ہیں ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے تیس دن میں سماعت مکمل کرنے کا کہا تھا،دو رکنی بینچ نے ابزرویشن دی ہوئی ہے کہ باڈی کو ڈائریکشن نہیں دی جاسکتی ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارلیمنٹ سے یونین کونسل بڑھانے کا بل پاس ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل تو ابھی تک ایکٹ بنا ہی نہیں ہے،کیا الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل یہ بل پاس ہو چکا تھا، سوال یہ ہے کہ ایک بل کی بنیاد پر تو الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتا، الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ ہدایات جاری نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں یہ اصول طے ہوا تھا،

    الیکشن کمیشن ووفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے ایک بات تو ٹھیک ہی لکھی ہے، الیکشن کمیشن کو معاملہ جس نکتے پر ہم نے بھیجا تھا اسے نہیں دیکھا گیا،الیکشن کمیشن نے قانون سازی کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کر دیئے،
    کیا 101 یونین کونسلز پر الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے؟ڈی جی الیکشن کمیشن کچھ آدھے دل سے بات کر رہے ہیں،
    ہم کل صبح الیکشن کا نہیں کہتے، ایک پریکٹیکل وقت میں تیار ہیں؟