Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • سیکیورٹی فورسز  کی  بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیاکارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔

    جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام، اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

  • فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے  امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

    فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 45 کے پریزائیڈنگ افسر (آر او) 16 جنوری کو فارم 45 طلب کر لیے۔الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے کامیاب امیدوار علی مدد کی معطلی کا فیصلہ جاری کیا۔جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے درخواست گزار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے ہیں۔ اور درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے جمع کرائے گئے فارم 45 پر انگوٹھوں کے نشانات واضح ہیں۔ اور درخواست گزار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آر او نے نوٹس نہیں دیا۔

    اسٹیج ایکٹر ماہ نور کا ڈی پی او سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام

    بنگلہ دیش کا پاکستان کیلئے ویزا کا اجرا مزید آسان

    باغی ٹی وی،ڈیجیٹل میڈیا کا معتبر اور بااثر پلیٹ فارم،سالگرہ مبارک،تحریر:حنا سرور

  • دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی

    دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم شہداء کو کسی صورت نہیں بھول سکتے اور ان کے خاندانوں کی کفالت کریں گے-

    باغی ٹی وی : سرفراز بگٹی نے اے ٹی ایف اسکول سے پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں عوام کی خدمت کرنی ہے اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، دہشت گردوں نے اسکولوں، کالجوں اور وکلاء کو نشانہ بنایا ہے، لیکن دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے غازیوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں چیلنج کریں۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم شہداء کو کسی صورت نہیں بھول سکتے اور ان کے خاندانوں کی کفالت کریں گے، کیونکہ شہداء ہمارے دلوں میں بستے ہیں اے ٹی ایف پر تنقید آج تک نہیں سنی، اور میرے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ میں غیرت مند غازیوں سے خطاب کر رہا ہوں۔

    سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی

    وزیراعلی بلوچستان نے دہشتگردی کے خلاف خون بہانے والوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ بزدل دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، انہوں نے اسکولوں، جامعات، پارکوں اور ہسپتالوں پر حملوں کو ناکام قرار دیا اور کہا کہ دشمنوں کی لا حاصل جنگ کو ختم کرنا ہے فورس کا حصہ بننے والے ایمان داری سے شہریوں اور اثاثوں کی حفاظت کریں پولیس کی ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا، اور اے ٹی ایف اسکول کو تھرمل کیمروں اور عمارت کی مرمت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    کوٹ چھٹہ: سعودی عرب میں غلام سرور دلشاد کے بھتیجے کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی

  • سرکاری   افسران اور ملازمین کا  ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف

    سرکاری افسران اور ملازمین کا ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف

    کوئٹہ :بلوچستان کے مختلف اضلاع میں محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین کا بیک وقت ایک سے زائد محکموں میں نوکری کرنے کا انکشاف ہوا ہے،جبکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے متعلقہ ملازمین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 42 افسران اور ملازمین محکمہ تعلیم کے ساتھ دیگر محکموں میں ملازمت کررہے ہیں، بیک وقت دہری ملازمت کرنے والوں میں کوئٹہ، تربت، بارکھان، ژوب، ڈیرہ بگٹی، شیرانی ، کچھی، لسبیلہ، مستونگ، پنجگور، واشک، لورالائی ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین کے محکمہ تعلیم کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں مجاز اتھارٹی نے سیکرٹری خزانہ کو متعلقہ افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور ملازمین کی تنخواہیں روکی جائیں، جن کے نام فہرست میں شامل ہیں تمام افسران اور ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    یوکرین کے روس پر ڈرونز حملے، تیل کے ڈپو کو آگ لگ گئی

    دہری ملازمت کرنے والوں سے متعلق ہدایت کی گئی ہے کہ دو ہفتے کے اندر افسران اور ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائےعلاوہ ازیں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تمام متعلقہ اضلاع کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے،سب سے زیادہ ضلع کوئٹہ کے افسران اور ملازمین دہری ملازمت کررہے ہیں-

    پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

  • حکومت پنجاب کا کے پی ،بلوچستان بارڈر پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

    حکومت پنجاب کا کے پی ،بلوچستان بارڈر پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں بڑھتی ہوئی سمگلنگ اور دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بارڈر ایریا پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری دستاویز میں کہا گیا کہ 50 کروڑ کی لاگت سے ٹرائی بارڈر ایریا کیلئے لاجسٹک، گاڑیاں اور اسلحہ خریدا جائے گا، اس کے علاوہ چیک پوسٹس کی اپ گریڈیشن پر 52 کروڑ 71 لاکھ کے اخراجات کئے جا رہے ہیں۔دستاویز کے مطابق اس حوالے سے پنجاب بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز سروسز رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی مرحلے میں سکیورٹی کی بہتری کیلئے 50 فیصد خالی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی، بھرتیوں کی حد عمر میں 5 سال کا اضافہ کیا گیا ہے۔جوائنٹ چیک پوسٹ پر بارڈر ملٹری پولیس، بلوچ لیویز اور کسٹمز کی ٹیمیں دہشتگردی اور سمگلنگ کو روکیں گی۔دستاویز کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کی ڈی جی خان اور راجن پور میں آخری بار 1998 میں بھرتیاں کی گئی تھیں۔

    جاسوسی سرگرمیاں، بھارت کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    دبئی: 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کرنے والا گروہ گرفتار

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

  • نیو  گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، وزیراعظم

    نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا

    اجلاس میں ائیرپورٹ کی تعمیر، اس کی فعالیت اور علاقے میں اقتصادی ترقی کے امکانات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ چین اور پاکستان کے مابین تاریخی اور مثالی دوستی کی ایک عظیم مثال ہے۔وزیراعظم نے اجلاس میں ائیرپورٹ کی تعمیر پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "گوادر کا نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ چین اور پاکستان کے درمیان اس شراکت داری کی علامت ہے جس نے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کیا بلکہ اقتصادی ترقی کی نئی راہیں بھی کھول دی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیار کی جدید سہولتوں سے آراستہ یہ ائیرپورٹ نہ صرف گوادر بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ "یہ ائیرپورٹ نہ صرف گوادر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا بلکہ پورے بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں کے لیے بھی اقتصادی فوائد کا سبب بنے گا۔”

    وزیراعظم نے اجلاس میں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ایک مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے لیے قابل عمل حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ "ائیرپورٹ کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے ہمیں ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ائیرپورٹ نہ صرف بین الاقوامی پروازوں کا مرکز بن سکے بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اہم کردار ادا کرے۔”وزیراعظم نے گوادر ائیرپورٹ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے کی ہدایت دی تاکہ ائیرپورٹ کی سہولت کا فائدہ پورے علاقے کو پہنچ سکے۔ "ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ گوادر ائیرپورٹ تک پہنچنے کے لیے سڑکوں کی صورتحال بھی بہترین ہو تاکہ وہاں کی معیشت کو مزید تقویت مل سکے۔”

    وزیراعظم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ "سکیورٹی ایک اہم پہلو ہے، اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ائیرپورٹ پر داخلی اور خارجی سکیورٹی کا ہر پہلو مضبوط ہو تاکہ عالمی سطح پر اعتماد اور اطمینان حاصل کیا جا سکے۔”وزیراعظم نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل اور اس کی کامیاب فعالیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر کا نیا ایئرپورٹ نہ صرف ملکی معیشت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت کو بھی مزید بڑھائے گا۔

    مریم نواز کے خوبصورت انداز،ایک بار پھر سوشل میڈیا کو ہائی جیک کر لیا

    ہم جنس پرست ٹورز کے آرگنائزر کی جیل میں پراسرار ہلاکت

  • ایف سی بلوچستان   کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی: خاران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بروز 20 دسمبر خاران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران آئی ای ڈی بنانےوالی فیکٹری قبضے میں لے لی جہاں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔ دوران آپریشن 30 کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیاگیا جو ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا، جسے خاران میں دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو خارجی زخمی ہوئے، جبکہ خارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سازوسامان بھی برآمد کر لیاگیا ہے۔

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) خاران رائفلز کی اس مستعد اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف خاران بلکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کو ممکنہ بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے میں اہم ثابت ہوئی ہے۔سیکورٹی فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق خارجیوں کو کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، اور ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

    نومئی کے مقدمے، بشریٰ بی بی عدالت پیش

    غم کی ماری انسانیت بولتی ہے

  • اسلام آباد،بلوچستان کے  اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد،بلوچستان کے اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

    وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکول اورکالجزمیں موسم سرماکی تعطیلات 21 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں 6 جنوری بروز پیر سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔دوسری جانب بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہوگئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب بھر کے پرائیویٹ و سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ڈیرہ غازی خان:پولیو فری پاکستان کے لیے حکومت، عوام اور میڈیا متحد ہیں: عظمیٰ کاردار

    ڈیرہ غازی خان:پولیو فری پاکستان کے لیے حکومت، عوام اور میڈیا متحد ہیں: عظمیٰ کاردار

    طلاق کیوں ضروری ہے ؟ تحریر:معظمہ تنویر

  • گوادر میں  پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا اعلان

    گوادر میں پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا اعلان

    گوادر پاکستان سپر لیگ پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا.

    گوادر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا مقصد شہر کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ اقدام ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔پی سی بی نے تمام چھ فرنچائزز کے لیے ٹریڈ ونڈو کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول دی تھی۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کو 10ویں ایڈیشن کی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی دی جائے گی۔ یہ تقریب لیگ کے آغاز کی علامت ہوگی اور 11 جنوری 2025 کو ہوگی۔ تقریب کے آغاز کا وقت بعد میں اعلان کیا جائے گا۔گوادر کو پلیئر ڈرافٹ کے لیے منتخب کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ اس علاقے میں کرکٹ کے کھیل کو مزید فروغ دیا جا سکے اور نوجوان نسل کو کرکٹ کو پیشہ ورانہ کھیل کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔

    پی سی بی کے چیئرمین، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ "گوادر، اپنی خوبصورت ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی مستقبل کا دل ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ یہاں منعقد کر کے ہم اس کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی کرکٹ کے ذریعے ہماری قوم میں اتحاد کو جشن منانا چاہتے ہیں۔””میں 11 جنوری کو گوادر کی خوبصورت شہر میں تمام فرنچائزز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہوں، جب ہم پاکستان کے سب سے بڑے کھیل کے ایونٹ کے آغاز کے لیے ایک دلچسپ قدم اٹھائیں گے۔”

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلمان نصیر کاکہنا ہے کہ "گوادر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کے لیے منتخب کرنے پر مجھے انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے۔ یہ اقدام ہماری اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کو پاکستان کے ہر کونے تک پہنچانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں دکھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔””ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ لیگ نہیں ہے، یہ پاکستان کے جوش، تنوع اور ٹیلنٹ کا جشن ہے۔ گوادر میں پلیئر ڈرافٹ کا انعقاد بلوچستان اور پورے ملک کے نوجوان کرکٹرز کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے گا۔”

    گوادر میں پلیئر ڈرافٹ کا انعقاد نہ صرف اس شہر کی اہمیت کو اجاگر کرے گا، بلکہ پورے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔

    پاکستانی میزائل پروگرام سے امریکہ بھی محفوظ نہیں، نائب مشیر قومی سلامتی امریکہ

    خالد سومرو قتل کیس،فیصلہ آ گیا،ملزمان کو عمر قید کی سزا

  • نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل

    نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل

    وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو فعال کرنے کے لیے تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق 30 دسمبر 2024 کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو باقاعدہ طور پر آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس کا افتتاحی کمرشل پرواز قومی ائیرلائن پی آئی اے کی طرف سے چلائی جائے گی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو فعال کرنے کے لیے پی آئی اے کی انتظامیہ اور ائیرپورٹس اتھارٹی کے درمیان ایک پانچ گھنٹے تک طویل اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن سے متعلق تمام تکنیکی اور انتظامی معاملات کو طے کر لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پی آئی اے آئندہ چند دنوں میں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے عملے کو تعینات کرے گا اور ائیرپورٹ پر چیک ان کے لیے کمپیوٹرز سمیت دیگر اہم سامان بھی نصب کرے گا۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ایک اہم فیصلہ یہ بھی کیا گیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک سال تک قومی ائیرلائن پی آئی اے سے کوئی ائیرپورٹ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ ائیرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ قومی ائیرلائن کو ائیرپورٹ چارجز کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور انہیں اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے گی۔

    گوادر میں ڈیپ سی پورٹ کے قریب چین کی 246 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کی گئی ہے۔ اس ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ گوادر کا یہ جدید ائیرپورٹ نہ صرف عالمی تجارت کے لیے اہم ہے بلکہ سی پیک (CPEC) کے تحت چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرے گا۔

    نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی فعالیت سے نہ صرف بلوچستان میں سیاحت اور کاروبار کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کی مجموعی ترقی کے لیے بھی یہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کی جانب سے اس ائیرپورٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ، اور پی آئی اے کی طرف سے اس میں اہم کردار، پاکستان کے اسٹریٹجک تجارتی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

    مل جل کر تلخیوں کا خاتمہ، مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے،ایاز صادق

    سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    بیرسٹر سیف کا مذاکرات کا مشورہ،حکومت دلچسپی نہیں دکھا رہی،عمر ایوب