Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • ڈیرہ بگٹی میں نایاب نسل کے چیتے کی اہل علاقہ نے جان لے لی،ویڈیو وائرل

    ڈیرہ بگٹی میں نایاب نسل کے چیتے کی اہل علاقہ نے جان لے لی،ویڈیو وائرل

    بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نایاب نسل کے چیتے کو اہل علاقہ نے جان سے مار دیا

    واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیتے کی لاش پڑی ہے اور کچھ افراد اسلحہ اٹھائے ساتھ بیٹھے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی کے پہاڑی علاقے میں چرواہوں کو ایک نایاب نسل کا چیتا نظر آیا جس پر انہوں نے اہل علاقہ کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر مقامی افراد اسلحہ لے کر موقع پر پہنچے اورچیتے کا پیچھا کرتے ہوئے اسکے غار تک پہنچے اور گولیاں مار کر اسے قتل کر دیا

    چرواہوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے سوئی کے نواحی علاقے میں چیتا نظر آرہا تھا اور ان کی بھیڑ بکریوں کو بھی نقصان پہنچا جارہا تھا،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق انتظامیہ کو اس واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہی ملی جس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی اور سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صنم جمالی کہتی ہیں کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں چیتے کا شکار کردیا گیا یہ چیتے کے شکار کا دوسرا کیس ہے جبکہ بلوچستان میں اب تک 6 کیسز سامنے آئے ہیں لیکن کوئی انکوائری نظر نہیں آرہی۔

    https://twitter.com/sana_J2/status/1804959925262766546

  • ہرنائی،سیر کیلئے جانیوالے دس افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر کیا گیا اغوا

    ہرنائی،سیر کیلئے جانیوالے دس افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر کیا گیا اغوا

    بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،ہرنائی کے علاقے شعبان میں اغوا کاروں نے سیر کیلئے جانے والے 14 افراد کو اغوا کرلیا بعد ازاں چار مغویوں کو چھوڑ دیا گیا تاہم 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 35 کلومیٹر دور ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں مسلح افراد نے سیر کے لئے جانیوالے 14 افراد کو اغوا کیا،تاہم اغوا کاروں نے 14 میں سے 4 افراد کو چھوڑ دیا، دس تاحال لاپتہ ہیں،

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق 10 افراد کے اغوا کی اطلاعات ملنے کے بعد لیویز فورس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں،ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب اللہ کاکڑ کا کہنا تھا کہ نواحی علاقے شعبان سے 10 افراد کے اغوا کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابھی تک کسی شخص نے اپنے رشتہ داروں کے اغوا کی رپورٹ درج نہیں کرائی

    دوسری جانب سیر کے لئے جانے والے افراد کے اغوا کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے،اور کہا ہے اس حوالہ سے جلد بیان جاری کیا جائے گا

    کمشنر سبّی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مغوی افراد گزشتہ روز پکنک کی غرض سے ہرنائی میں زرغون غر کے علاقے شعبان گئے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کو علی الصبح انھیں اغوا کیا، مسلح افراد نے مختلف مقامات سے لوگوں کے شناختی کارڈزدیکھے اور پھر انہیں ساتھ لے گئے،اغوا کار مسلح تھے اور بڑی تعداد میں تھے انہوں نے مختلف مقامات سے شہریوں کواغوا کیا.

    پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ

  • بلوچستان کا  22 جون کو پیش کیا جانے والا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس رہنے کا امکان

    بلوچستان کا 22 جون کو پیش کیا جانے والا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس رہنے کا امکان

    کوئٹہ: بلوچستان کا 870 ارب روپے سے زائد کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ میں تعلیم ، صحت، بلدیات اور امن وامان پر خصوصی توجہ دی گئی ہے 3 ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی، ارکان اسمبلی کے لئے بھی ترقیاتی فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے 22 جون کو پیش کیا جانے والا آئندہ مالی سال کا بجٹ سر پلس رہنے کا امکان ہے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 220 ارب سے زائد مختص کئے جائیں گےتعلیمی بجٹ میں ریکارڈ 52 فیصد کا اضافہ کرکے اسے 115 ارب کر دیا گیا ہے، جب کہ صحت کے لیے 68 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

    محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پولیس، لیویز میں 3000 نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی، بلدیات کے بجٹ میں 110 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 16 سے بڑھا کر 35 ارب کیا جائے گا، جب کہ سولرآئزیشن اور گرین پاکستان کے لیے پچاس پچاس ارب مختص کئے جائیں گے۔

    جاپان میں48 گھنٹوں کے اندر موت کا سبب بننے والے ”گوشت خور …

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

  • بلوچستان،مطلوب کمانڈر سمیت متعدد دہشت گرد گرفتار

    بلوچستان،مطلوب کمانڈر سمیت متعدد دہشت گرد گرفتار

    ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکورٹی اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں، بلوچستان میں سیکورٹی اداروں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے

    انٹیلیجنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے،سیکورٹی اداروں نے بلوچستان میں کاروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ٹی ٹی پی خوارج کی شوریٰ کا انتہائی اہم رکن اور مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے، گرفتار دہشت گردوں سے ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشت گردوں سے ملتے ہیں، کاروائی کے دوران گرفتار ٹی ٹی پی کمانڈر پاکستان کے علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا،گرفتار دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہے،پاکستان میں موجود مختلف دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی توقع ہے.

    ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

  • گندم کی خریداری کیلیے مختص باقی ماندہ رقم فلاحی کاموں میں خرچ کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    گندم کی خریداری کیلیے مختص باقی ماندہ رقم فلاحی کاموں میں خرچ کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی عدالت کے طلب کرنے پر بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے ہیں

    بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے گندم خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،محکمہ خوراک کی جانب سے ملازمین کے اخراجات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،

    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ” ایک لاکھ 50 ہزار بوری کسانوں کو دے چکے ہیں، باردانہ کی خریداری پر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں، حکومت کو 1 لاکھ 50 ہزار بوری گندم کی خریداری کی اجازت دی جائے، گندم کی خریداری کے لیے مختص باقی ماندہ رقم فلاحی کاموں میں خرچ کریں گے”۔بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بار دانہ دے چکے اسے چھوڑ دیں زیادہ نقصان نہیں ہے، اس مد میں مختص باقی رقم بچا لیں، محکمہٗ خوراک کی جانب سے خریدی گئی گندم افغانستان اسمگل ہو جاتی ہے یا گوداموں میں سڑ جاتی ہے، محکمہ خوراک والے اتنے ظالم ہیں کہ ایک بوری وزیرِ اعلیٰ کو بھی نہیں دیتے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عدالت میں کہا کہ” جعفر آباد اور نصیر آباد میں گندم کی باقی ماندہ رقم سے فلاحی کام کریں گے، رقم سے نصیر آباد اور جعفر آبادمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر ٹیکنیکل کالج قائم کیا جائے گا، نصیر آباد اور جعفرآباد میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے”۔

    بلوچستان ہائیکورٹ چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی تجاویز قابل تعریف ہیں، سرکاری گاڑی کی الاٹمنٹ گریڈ پر کی جائے، ٹرانسفر پوسٹنگ تک وہی گاڑی افسران کے ساتھ رہے، مشاہدے میں آیا ہے سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال کیا جا رہا ہے، گندم کی نقل و حمل پر دفعہ 144 ختم کی جائے، نصیر آباد ڈویژن میں سالانہ 1 کروڑ 20 لاکھ گندم کی پیداوار ہوتی ہے، حکومت دفعہ 144 نافذ کر کے صرف 5 لاکھ بوری گندم کی خریداری کرتی ہے، 95 لاکھ بوری لوگوں کے گھروں میں پڑی خراب ہو جاتی ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان سے متعلق بہت سی شکایات ہیں، چیف سیکریٹری کی جو کارکردگی خیبر پختونخوا میں تھی وہ یہاں نہیں رہی، وزیرِ اعلیٰ کی تجاویز اچھی ہیں لیکن فیصلے میں عدالت بھی تجاویز دے گی.

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • گندم خریداری کیس، وزیراعلیٰ بلوچستان ذاتی حیثیت میں طلب

    گندم خریداری کیس، وزیراعلیٰ بلوچستان ذاتی حیثیت میں طلب

    بلوچستان ہائیکورٹ میں گندم کی خریداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی، عدالت نے وزیراعلی بلوچستان کو کیس میں ذاتی طور پر طلب کرلیا .ایڈوکیٹ جنرل آصف ریکی نے عدالت میں وضاحت کی کہ وزیراعلی بلوچستان آج کوئٹہ میں نہیں اسلئے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، وزیراعلی کی اسلام آباد سے واپسی کل ہوگی، عدالت نے درخواست کی سماعت 12جون بروز منگل تک ملتوی کردی،عدالت نے ڈی جی خوراک ظفر اللّٰہ کے تبادلے کےنوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم بھی دے دیا۔واضح رہے کہ گندم کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست اوستہ محمد کے ایک شہری محمد صادق نے دائر کر رکھی ہے۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک نے چیف جسٹس بلوچستان کے سامنے محکمے میں گندم کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا جس پر معزز عدالت نے محکمے کو گندم کی خریداری سے فوری طور پر روک دیا تھا ۔ دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے سیکرٹری خزانہ حکومت بلوچستان کو محکمہ خوراک کے حق میں 2.5 بلین روپے جاری کرنے سے بھی روکا تھا ۔ اسی طرح سیکرٹری محکمہ خوراک اور پروجیکٹ ڈائریکٹر گندم خریداری مہم 2024 کو مڈل مین یا کوئی اور شخص کو اگلی سماعت تک آگے کی ادائیگی سے بھی روک دیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر گندم خریداری مہم 2024 کو آئندہ سماعت تک باردانہ کی تقسیم فوری طور پر روکنے کی بھی ہدایت کی اور انہیں گندم کی خریداری کے سلسلے میں بڑے زمینداروں کے ساتھ ساتھ مڈل مین کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

    سماعت کے دوران محکمہ خوراک کے ڈائیریکٹر جنرل نے خریداری کے متعلق کرپشن کے انکشاف کے متعلق دستاویزات فراہم کئے ۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ محکمہ خوراک نے اسٹریٹجک ذخائر ہونے اور اندرون خانہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہ ہونے کے باوجود 50000 میٹرک ٹن اضافی گندم کی خریداری کا یہ اقدام صرف چھوٹے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لیے کیا تھا لیکن پروجیکٹ ڈائیریکٹر کی ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے نصیر آباد ڈویژن کے کاشتکار سراپا احتجاج ہیں اور چھوٹے حقیقی کاشتکاروں کے بجائے مڈل مینوں اور بروکرز سے غیر قانونی مطالبات، بدعنوانی اور باردانہ کی تقسیم غیر شفافیت کی اطلاعات ہیں جب ڈائریکٹر جنرل خوراک کو کیس کے اس پہلو کا سامنا ہوا تو انہوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا اور کہا کہ محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے، محکمے کی طرف سے کی جانے والی غیر قانونی اور بے قاعدگیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے، انہوں نے چیف سیکریٹری ، سیکریٹری محکمہ خوراک ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھے ۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک نے بتایا کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مبینہ طور پر گندم کی خریداری کا طریقہ کار ناقص اور غیر منصفانہ ہے۔ گندم غریب کسانوں کی بجائے درمیانی آدمی ، بیوپاریوں یا بڑے زمینداروں سے خریدی جارہی ہے اس نے کہا کہ ایک سادہ طریقہ کار وضع کیا جا سکتا ہے اور یہ عمل شفاف طریقے سے سر انجام دینا چاہیے۔ محکمہ خوراک نے چھ سال گزرنے کے باوجود کمرشل بینکوں کے قرض کی ادائیگی کی ذمہ داری ابھی تک صاف نہیں کی ہے جو کہ 2.5 بلین روپے ہے۔ اس کمرشل بینک کے قرض کی ادائیگی کو جلد از جلد کلیئر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ محکمہ کو 20 لاکھ روپے یومیہ سود 2018 کے بعد سے ادا کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ اسٹریٹجک ذخائر، ڈی جی، خوراک کی طرف سے حکومت بلوچستان کے پاس فراہم کردہ معلومات کے مطابق تقریبا 815,000 تھیلے ہیں، جب کہ گودام کی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش 01 ملین سے زیادہ نہیں ہے۔ ایسے حالات میں گندم خریدنے کی ضرورت نہیں ہے پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت بلوچستان کو 500,000 تھیلوں کی ضرورت کیوں ہے جب کہ 01 ملین سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہے

  • بلوچستان:واشک میں مسافر کوچ  کھائی میں جا گری،خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

    بلوچستان:واشک میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری،خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

    کلغلی: واشک کے علاقے بیسمہ میں گوادر سے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے کلغلی میں مسافر کوچ کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے سے کوچ بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    لیویز حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو بسیمہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 22 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    ایم کیو ایم کو نیب ترامیم پر اعتراضات

    محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا …

    ٹویٹ ہمارا ہی ہے، لیکن ’خان صاحب ہر ٹوئٹ کے ہر لفظ کو نہیں دیکھ …

  • بلوچستان پولیس کی کرپشن کہانی ،تحریر: آغاز نیاز مگسی

    بلوچستان پولیس کی کرپشن کہانی ،تحریر: آغاز نیاز مگسی

    قصے اور کہانیاں \ آغا نیاز مگسی

    بلوچستان کے محکمہ پولیس میں کرپشن کے انداز ہی نرالے ہیں ۔ ویسے اگر اس کا دیگر صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو اخلاقیات کے لحاظ سے سندھ اور پنجاب پولیس کی نسبت بلوچستان پولیس بہت بہتر بلکہ قابل ستائش فورس ہے ۔ سندھ اور پنجاب پولیس کا عام شہریوں کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب ہوتا ہے جبکہ گرفتار یا زیر حراست ملزمان کے ساتھ ان کا رویہ غیر اخلاقی بلکہ غیر انسانی سلوک ہوتا ہے گالی گلوچ اور کرپشن تو ان کے منشور کا حصہ ہوتا ہے زیر حراست یا گرفتار ملزمان کو بدترین تشدد کے علاوہ” ہاف فرائی اور فل فرائی “کی اصطلاح کے تحت زخمی اور ہلاک کرنے کے عمل کو پولیس کے ساتھ مقابلہ قرار دینا ان کے معمول کا حصہ ہے لیکن اس کی نسبت بلوچستان پولیس کا عام شہریوں خواہ ملزمان دونوں کے ساتھ دوستانہ رویہ ہوتا ہے ہاف فرائی اور فل فرائی کا یہاں تصور ہی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود کرپشن کے حوالے سے بلوچستان پولیس بھی کسی سے کم نہیں ہے ۔ چیک پوسٹ ، قومی شاہراہ ، اسمگلنگ اور تھانوں ، منشیات و قماربازی اور فحاشی کے اڈوں سے روزانہ یا ماہانہ بھتہ وغیرہ ان کے روز و شب کے معمولات کا حصہ ہیں ۔ قومی شاہراہ پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کی چاندی ہوتی ہے وہ دن رات پیسہ بٹورنے میں مشغول رہتے ہیں منشیات ، ایرانی پیٹرول و دیگر اشیاء اور گاڑیوں کے اسمگلرز سے ان کا لین دین ہوتا ہے ایک اندازے کے مطابق بلوچستان بھر کی قومی شاہراہوں اور چیک پوسٹوں سے پولیس کو مجوعی طور پر روزانہ کروڑوں روپے کی آمدن ہوتی ہے اور یہی صورتحال صوبے کے شہروں اور قصبات میں قائم منشیات اور قمار بازی کے اڈوں کی ہے جہاں پولیس اور مذکورہ اڈہ مالکان کے درمیان معاملات طے شدہ ہوتے ہیں جن کے خاموش معاہدے کے نتیجے میں معاشرے میں مختلف قسم کی برائیاں جنم لیتی ہیں جن کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے ۔ مشیات کے کاروبار اور استعمال سے ہماری نئی نسل بری طرح متاثر ہو کر اپنے خاندان اور ملک و قوم پر بوجھ بن جاتا ہے جس سے وہ اخلاقی پستی میں داخل ہو جاتی ہے جس سے بےشمار برائیوں کو فروغ مل رہا ہوتا ہے ۔

    بلوچستان کا صوبہ کافی عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے جس میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد نشانہ بنتی ہے جس کے نتیجے میں وہ شہید اور زخمی بن جاتے ہیں اور دہشت گردی کے اکثر واقعات سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث پیش آتے ہیں ۔ ایک اطلاع کے مطابق بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ ، گوادر ، حب اور لسبیلہ 2020 سے 2600 پولیس اہلکار سرکاری ڈیوٹی دینے کے بجائے بااثر سیاسی و قبائلی شخصیات گن مین یا سیکورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور تنخواہ سرکار سے وصول کر رہے ہیں ان کی تخواہوں کی مد میں سالانہ ڈھائی ارب روپے کی رقم قومی خزانے سے جاری ہوتی ہے یہ وہ اہلکار ہیں جو پہلے لیویز فورس میں تھے 2020 میں بلوچستان پولیس میں ضم کر دیئے گئے اور اس وقت سے اب تک کھاتے پہ چل رہے ہیں جن کی تنخواہوں کا بڑا حصہ ان کے افسران کی جیب میں چلا جاتا ہے لیکن اس کا نقصان بلوچستان پولیس میں نفری کی کمی کے باعث چوری ،ڈکیتی اور دہشت گردی کے واقعات کی صورت میں بلوچستان کے شہریوں کا ہوتا ہے۔ یہ تو صرف چار اضلاع کے 2600 پولیس اہلکار ہیں جو کھاتے پر چل رہے ہیں صوبے کے باقی اضلاع کی کھاتے پر چلنے والے پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جن میں سے نصف تعداد سیاسی و قبائلی شخصیات کے ذاتی محافظ بنے ہوئے ہیں اور نصف تعداد اپنے ذاتی کاروبار میں مشغول رہتی ہے ۔ یہ وہ صورتحال ہے جس کی وجہ سے بلوچستان پولیس کا محکمہ نفری کی کمی کا سامنا کر رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی جان و مال اور قومی املاک کا مناسب تحفظ نہیں ہو رہا ہے چناں چہ بلوچستان کو ایک ایسے چیف ایگزیکٹو کی ضروت ہے جو حقیقی معنوں میں بااختیار اور اپنے صوبے اور مخلص و دیانتدار ہو تب ہی بلوچستان پولیس میں اصلاحات ممکن ہو سکیں جس سے کرپشن میں کمی اور سیکورٹی کی صورتحال بھی بہتر ہو سکے گی ۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر   میں کارروائی، 273کلو  منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، 273کلو منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں سرچ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔

    علاقہ کمانڈرنے موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دے کر مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی،دوران سرچ جھنڈا پوسٹ(میرین ڈرائیو) میں کاروائی کرتے ہوئے مشکوک بوٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 273 کلو گرام اعلی کوالٹی کی میتھ آئس برآمد کر لی گئی ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 54.3 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور چائنہ کوسٹ گارڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • مردان میں چوری ختم ،اب 24گھنٹے بجلی ملتی ہے،وزیر توانائی کا سینیٹ میں انکشاف

    مردان میں چوری ختم ،اب 24گھنٹے بجلی ملتی ہے،وزیر توانائی کا سینیٹ میں انکشاف

    سینیٹ کا اجلاس قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آڈٹ مالی سال 2021-22کی آڈٹ رپورٹ سینیٹ میں پیش کی۔وزیر خزانہ نے مالی سال 2022-23کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کی ،وزیر خزانہ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ برائے سال 2023-24ایوان میں پیش کی ۔

    واپڈا بلوچستان میں دہشتگردی کررہی ہے ۔سینیٹر دنیش کمار
    سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو کیسکو کی جانب سے بجلی کی یومیہ تین گھنٹوں کے لیے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل عام ہورہاہے واپڈا بلوچستان میں دہشتگردی کررہی ہے ۔ بلوچستان کو صرف 700میگاواٹ بجلی ملتی ہے جبکہ کل بجلی کی استعداد کار 40ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے ۔بلوچستان میں نئے سی ای او کے آنے کی وجہ سے کرپشن بڑھ گئی ہے ۔بلوچستان میں معمولی لائن مین کروڑپتی بن گیا ہے ۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ سی پیک کی جے سی سی میٹنگ صرف ایوان میں آنے کی وجہ سے ابھی تک نہیں گیا ہوں ۔ اس وقت بلوچستان میں 27400سے زائد ٹیوب ویل 404فیڈرز پر کام کررہے ہیں اس کے ساتھ غیر قانونی 12ہزار ٹرانسفارمر لگے ہوئے ہیں ۔یہ فیڈرز 96فیصدخسارے پر چل رہے ہیں ہمارے لوگ صارفین کو چوری کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں کمپنیوں کو کمپنیوں کے طور پر چلایا ہی نہیں جارہاہے ہمارے افسران ان چیزوں میں ملوث ہیں 80ارب روپے 6 گھنٹے بجلی دینے کی وجہ سے ہورہاہے ہمارے پاس اضافی بجلی ہے 641 ارب روپے کے واجبات بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جہاں غیر قانونی ٹرانسفارمر لگے ہیں ان کو ہٹایا جائے گا ۔ مردان میں چوری ختم ہوئی تو اب 24گھنٹے بجلی ملتی ہے. میرے اپنے حلقے میں بھی 2گھنٹے بجلی ملتی ہے میں ان کو بھی 24گھنٹے بجلی نہیں دے سکتا ۔ گردشی قرضے کا مسئلہ کون حل کرئے گا ۔ پنجاب میں 3ہزار ارب بجلی دیتے ہیں اور سو ارب کا نقصان ہوتا ہے جبکہ بلوچستان میں 7سو ارب کی بجلی دیتے ہیں اور 641سو ارب کا نقصان ہوتا ہے ۔ سولر سسٹم پر سرمایہ کاری کرنے کو ہم تیار ہیں بلوچستان حکومت فیصلہ کرے، بلوچستان حکومت طریقہ کار بنا کر لائے۔بلوچستان پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے ۔بورڈ میں جمعیت علماء اسلام کے لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں کمپنی کو چلانا بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ نہیں ۔ کامران مرتضیٰ نے کہاکہ پہلے ہم دہشت گرد تھے اب چور بھی ہوگئے ہیں ۔ بجلی سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹر کے نام بھی کئی اور سے آتے ہیں ۔

    تحریک انصاف سیکرٹریٹ کیخلاف کاروائی، شبلی فراز نے معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا
    قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سینیٹ فنانس کمیٹی بنانے میں میری کوئی رائے شامل نہیں تھی مگر جھوٹ بولا گیا کہ مجھ سے مشورہ لیا گیا ۔ایوان کے اندر اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے اس کی وضاحت شیری رحمان اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ دیں گے ۔فسطائیت کی ایک لہر پاکستان میں چل رہی ہے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا کل ایک اور شرم ناک واقع ہوا ہے رات کے اندھیرے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی آفس کو گرایا گیا ہمارے اسلام آباد کے رہنما کو گرفتار کیا گیا طاقت سے آپ سیاست نہیں کرسکتے ہیں عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت ختم نہیں کرسکتے ہیں جو ظلم کررہے ہیں اس کو لکھا جارہاہے جو کچھ ہورہاہے یہ حکومت کی ایما پر ہورہاہے اس لیے یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی ہے ۔ یہ فارم 47 کا معاملہ نہ ہوتا تو آپ کو اپنی اصلیت پتہ چل جاتی آپ کی اصل سیٹیں 27 ہیں ۔ اس سے ملک میں جمہوریت ووٹ کا تقدس اور روادای پنپ رہی ہے ۔ ایشیا ئی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہے ۔سیاسی عدم استحکام آپ نے پیدا کیا ہوا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ یہ بیساکھیوں کی حکومت ہے سر نیچا کرکے چلو اس طرح ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا ۔ ہمارے انفارمیشن سیکرٹری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اس پر نہیں بتایا گیا ۔ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے دفتر پر حملہ ہوا ہے ۔ اگر یہ سیاست ہے تو ہم یہ سیاست چھوڑنے کو تیار ہیں ۔ جو ہمارے رہنماء اور کارکنان گرفتار ہوئے ان کو رہا کیا جائے ۔

    تجاوزات ختم نہ کرنے پر سی ڈی اے نے قانون کے مطابق آپریشن کیا، وزیر قانون
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ تحریک انصاف کے دفتر کامعاملہ سی ڈی اے کا اپنا فیصلہ ہے ۔ سی ڈی اے نے تجاوزات ختم کرنے کے نوٹس دیئے ہیں انہوں نے نہیں ہٹائے تو سی ڈی اے نے آپریشن کیا ۔ قانون کے مطابق آپریشن کیا گیا ہے ۔ ٹی وی کے ٹکر سے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے. تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہم سیاسی قیدیوں کے لیے عدالتوں میں پیش ہوتے تھے ۔

    ہاؤس فنائنس کمیٹی بنانے کی تحریک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کی ۔8 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ مسلم لیگ ق نے کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ۔ ہاوس فنائنس کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کرلی گئی۔سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا

    موجودہ کابینہ کے تمام اراکین تنخواہ نہیں لے رہے،وزیر قانون کا سینیٹ میں انکشاف

    سینیٹ اجلاس،ایرانی صدر کی شہادت،قرارداد منظور

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار