Baaghi TV

Tag: بلوچستان

  • اب بلوچستان میں صرف باتیں نہیں،ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گے،سرفراز بگٹی

    بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز کے ساتھ ہی صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے-

    ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق، فنڈز کے بروقت اجرا سے ترقیاتی منصوبوں پر فوری طور پر کام کا آغاز ممکن ہوگا اور صوبے میں تیز رفتار ترقی کی نئی روایت قائم کی جائے گی، فنڈز کے اجرا کا مقصد زبانی وعدوں کی بجائے عملی خدمت کا آغاز ہے۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فنڈز کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بلوچستان میں صرف باتیں نہیں، زمین پر ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو فیصلے دنوں میں نہیں، بلکہ گھنٹوں میں ہوتے ہیں یہ اقدام بلوچستان کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پہلا عملی قدم ہے۔ ہم نے طویل انتظار نہیں کیا، بلکہ مالی سال کے پہلے ہی دن ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے تاکہ کوئی بہانہ نہ رہے اور کام فوراً شروع ہو سکے، انہوں نے مزید کہا۔

    حکومت بلوچستان کا مؤقف ہے کہ فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ سختی سے کی جائے گی تاکہ کرپشن یا بدانتظامی کا راستہ بند کیا جا سکے۔

  • :بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں زلزلہ،21 مکانات تباہ

    :بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں زلزلہ،21 مکانات تباہ

    کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا صوبائی آفاتِ ناگہانی سے نمٹنے کے ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 21 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ پانچ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے مکانات گرنے کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کام شروع کر دیا گیاترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصان کے اندازے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، زیادہ نقصان سے بچاؤ کے لیے خیمے روانہ کر دیے گئے ہیں،تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کوہِ سلیمان کے دامن سے متصل علاقوں رکھنی، چھپر، مہمہ، صمند خان اور رڑکن میں بھی اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • بلوچستان کابجٹ آج پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں اضافے کا امکان

    بلوچستان کابجٹ آج پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں اضافے کا امکان

    بلوچستان حکومت آج آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا اعلان کرے گی۔

    صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے بجٹ کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، جبکہ یہ بجٹ چالیس ارب روپے سرپلس ہوگا۔

    حکام کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 245 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 642 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ تعلیم کے شعبے میں 125 ارب اور صحت کے لیے 71 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے صحت، تعلیم اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے اضافی طور پر 30 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔

    پاکستان اور چین کے درمیان 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت کا تاریخی معاہدہ

    صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے بھی 97 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی محاصل سے بلوچستا ن کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 743 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے، جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 70 ارب روپے زیادہ ہے یہ رقم قا بل تقسیم محاصل اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے براہ راست منتقلیوں پر مشتمل ہوگی، صوبائی ٹیکسوں اور نان ٹیکس آمدن کی مد میں بلوچستان کو 150 ارب روپے سے زائد حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق اضافہ کیے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلیوں پر شدید تحفظات،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

  • سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

    سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

    بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید جبکہ ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔

  • بلوچستان میں دو آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں دو آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے 2 جون 2025 (پیر) کو بلوچستان میں بھارتی ایجنسیوں کے پروردہ دہشت گرد گروہ ”فتنہ الہندستان“ کے خلاف دو کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران سات دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچا دیئے گئے۔

    پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔

    دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندستان“ کا ایک اور خفیہ ٹھکانہ تباہ کیا گیا، کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے،آپریشنز کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور قوم کی یہ غیر متزلزل خواہش ہے کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کی شب بروری روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ مغربی بائی پاس کے قریب بروری روڈ کے آخری سٹاپ پر ہوا۔ بروری تھانے کے ایس ایچ او محمود خروٹی نے تصدیق کی کہ دھماکے میں ایک ہنڈا سوک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے قریب سے گزرنے والے تین راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ دھماکہ ایک مقناطیسی بم کے ذریعے کیا گیا، جو گاڑی کی ڈرائیور سائیڈ پر نصب کیا گیا تھا۔حکام نے جاں بحق شخص کی شناخت قلات سے تعلق رکھنے والے حسین علی محمد حسنی کے نام سے کی ہے جبکہ زخمی ہونے والے ان کے ساتھی کا نام نبیل بتایا گیا ہے۔

    پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    یوکرین کے ڈرون حملے: روس کے سائبیریا میں 40 سے زائد جنگی و جاسوس طیارے تباہ

    مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ برطانوی اے آئی اسٹارٹ اپ دیوالیہ ہو گیا

    پاکستان کی شاندار فتح، محمد حارث کی سنچری سے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ

    روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

  • پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرگے میں قبائلی عبائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ اور بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ یہ اب کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے دشمن کی ہر اندرو نی و بیرونی سازش کو ناکام بنائیں گے اور پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، بلوچستان میں امن ناقابل سودے بازی ہے اور پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔

    بھارتی وفد عالمی سطح پر مزاق بن گیا

    انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ ، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

    پاکستان و افغان وزرائے خارجہ کا رابطہ ، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • کوئٹہ ،  کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

    کوئٹہ ، کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

    کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ہنہ اوڑک کلی منگل میں مسلح افراد نے کوئلہ کان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما اپنے بھائی سمیت جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنہ اوڑک تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نوید اختر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے دو سگے بھائی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔حملہ آوروں نے کان میں موجود سامان کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ان کے مطابق حملے کا نشانہ قبائلی رہنما سردار عبدالسلام تھے، جو کوئلہ کان کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ انہیں مبینہ طور پر ایک کالعدم گروہ کی جانب سے بھتے کی دھمکیاں دی گئی تھیں، جس پر انہوں نے متعلقہ پولیس تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

    بھتہ نہ دینے کی صورت میں ان کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے۔ایس ایچ او نوید اختر کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد 100 سے زائد تھی اور وہ جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ قبائلی شخصیت کے پہنچنے پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جب کہ حملہ آوروں نے کوئلہ کان کے اردگرد بم بھی نصب کیے تھے، جن کے پھٹنے سے جانی نقصان ہوا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد

  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛موسیٰ خیل میں  کالعدم تنظیم کے 4  دہشتگرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛موسیٰ خیل میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہلاک دہشت گرد راڑہ شم میں ہائی وے پر بم نصب کررہے تھے ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے ہیں، ہلاک دہشت گرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث تھے ، سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چاروں ہلاک دہشت گرد مختلف واقعات میں ملوث تھے۔

  • خضدارحملے میں زخمی مزید دو طالبات دم توڑ گئیں

    خضدارحملے میں زخمی مزید دو طالبات دم توڑ گئیں

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی اسکول بس پر سفاکانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 سالہ شیما ابراہیم اور 15 سالہ مسکان، جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئی تھیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔

    ایک روز قبل حیدر نامی طالب علم جو شدید زخمی تھا، دورانِ علاج چل بسا تھا اسی طرح شدید زخمی ہونے والی طالبہ ملائکہ بھی بھارتی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئی اور اس نے اسی روز اسپتال میں جام شہادت نوش کرلیا۔

    دیگر شہدا میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر، آٹھویں جماعت کی سحر سلیم اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں، حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔