Baaghi TV

Tag: ’بنت مکہ‘ ویڈیو بنانے والی امریکی نژاد ریپر کی گرفتاری کا حکم

  • سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا پسندی نے ملک کوبدنام کروا دیا

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا پسندی نے ملک کوبدنام کروا دیا

    لاہور:سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال:مذہبی انتہا پسندی نے ملک کوبدنام کروا دیا ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی۔اس رپورٹ نے واقعہ میں مذہبی انتہا پسندی کووجہ قراردیا

    ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیکٹری کی مشین پر مذہبی حوالے سے ایک سٹکر لگا تھا، غیر ملکیوں کے وزٹ کی وجہ سے منیجر نے اسٹاف کو اسٹکر ہٹانے کا کہا، ملازمین کے انکار پر منیجر نے خود ہٹا دیا۔

    دوسری طرف اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مرکزی ملزمان سمیت اب تک 112 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، سیالکوٹ میں ایسے افراد جنہوں نے اشتعال دلایا، ان کو بھی گرفتار کر لیا، پولیس نے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں، فیکٹری مینیجرز کی معاونت سے واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔

    وزیراعظم کے ساتھ ساتھ سانخہ سیالکوٹ کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مار پیٹ کا واقعہ صبح گیارہ بجے شروع ہوا، گیارہ بج کر 25 منٹ پر 3 اہلکار موقع پر پہنچے، واقعے سے کچھ دیر قبل ورکرز کو ڈسپلن توڑنے پر فارغ کیا گیا، مینجر کے سخت ڈسپلن اور کام لینے پر ورکرز پہلے سے غصے میں تھے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چند غیر ملکیوں کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا، مینجر نے ورکرز کو کہا سب مشینیں صاف ہونی چاہیے، مینجر نے مشین پر لگے اسٹکیرز ہٹنانے کا کہا، مبینہ طور پر جب فیکٹری ملازمین نے اسٹکر نہیں ہٹایا تو منیجر نے خود ہٹا دیا، بادی النظر میں ورکرز نے اسٹیکرز کا بہانہ بنا کر تشدد کیا، اسٹیکرز پر مذہبی تحریر درج تھی، واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق بادی النظر میں ورکرز نے اسکٹیرز کا بہانہ بنا کر تشدد کیا سیالکوٹ:اسٹکیرز پر مزہبی تحریر درج تھی۔گرفتار ورکرز سیالکوٹ واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہو گے۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے، واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی گی، واقعہ کے محرکات میں توہین مذہب کے ساتھ انتظامی پہلاؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سیالکوٹ اور گردونواح میں گرجا گھروں اور غیر ملکی فیکٹری ورکرز کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔

    سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پرانتھا کمار کا پورسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔ سری لنکن شہری کے جسم کا زیادہ حصہ جھلس گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پری یانتھا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا۔ صرف پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا۔ آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئیں۔

  • ’بنت مکہ‘ ویڈیو بنانے والی امریکی نژاد ریپر کی گرفتاری کا حکم

    ’بنت مکہ‘ ویڈیو بنانے والی امریکی نژاد ریپر کی گرفتاری کا حکم

    مسلمانوں کے لیے مقدس شہر کی حثیت رکھنے والے شہر مکہ کی انتظامیہ نے ایک متنازع ویڈیو بنانے والی باحجاب ریپر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

    خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق مکہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل نے چند روز قبل سامنے آنے والی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد باحجاب افریقی نژاد ریپر و گلوکارہ اصایلی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

    افریقی نژاد لڑکی نے چند روز قبل ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ حجاب میں مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں اور چائے خانوں میں گلوکاری کرتی دکھائی دیں اصایلی کی جانب سے جاری کیا گیا بنت مکہ یعنی مکہ کی لڑکی ویڈیو میں لڑکیاں اور لڑکے ناچتے نظر آ رہے ہیں اس گانے کو جہاں کئی لوگوں نے پسند کیا تھا وہیں اس گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی

    گانے میں کہا گیا میں مکہ مکرمہ کی ایک اچھی نسل والی لڑکی ہوں جو سخت محنت اور مشکل وقت میں بھی پیچھے نہیں ہٹتی اس شہر کے لوگ دوسرے شہر کی لڑکیوں کی عزت کرتے ہیں

    یوٹیوب پر جاری ہونے کے بعد ویڈیو عرب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی تھی اور لوگوں نے مقدس شہر مکہ کی لڑکیوں کو یوں ڈانس کرتے ہوئے دکھانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مذکورہ گانے کو یوٹیوب سے ہٹادیا گیا تاہم گانے کی ویڈیو اب بھی دیگر یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا ایپس پر موجود ہے

    انتظامیہ نے ویڈیو پر سخت ناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سعودی خواتین کی نمائندہ نہیں ہے اور اسلام کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ کی مقدس حیثیت کو مجروح کرتی ہے انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے تم مکہ کی لڑکی نہیں ہو کے عنوان سے ایک ٹریڈنگ عربی ہیش ٹیگ بھی ترتیب دیا ہے

    اس کے جواب میں مکہ کے حکام نے بتایا کہ شہر کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے ویڈیو تیار کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے شہر کے حکام نے ایک بیان میں کہا اس ویڈیو سے مکہ مکرمہ کے لوگوں کے رسم و رواج اور روایات کو مجروح کیا گیا ہے اور ان کی عمدہ شناخت اور روایات کے منافی ہے

    کچھ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ریپر سعودی خاتون نہیں ہے بلکہ مکہ مکرمہ کی رہائشی ہے دوسرے آن لائن ےنقید نگاروں کا کہنا تھا کہ وہ افریقی نژاد سعودی شہری ہیں یہ ایسی رائے ہے جس نے انہیں دوسروں سے الگ کر دیا ہے جنھوں نے ان پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا

    واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں ، سعودی عرب نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ، جن میں ملک میں سماجی تبدیلیوں کے حصے کے طور پر ، خواتین کے ڈرائیونگ پر دہائیوں پرانی پابندی ختم کرنا بھی شامل ہے

    میانمار کے مذہبی مقام پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر عوام سراپا احتجاج