Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • ڈھاکا میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کا آج آخری دن

    ڈھاکا میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کا آج آخری دن

    ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج آخری دن ہے۔

    باغی ٹی وی : بنگلادیش آج اپنی اننگز 76 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرےگا ہوم ٹیم کے آخری چار کھلاڑیوں کے لیے پہلا ہدف اپنی ٹیم کو فالو آن سے بچانے کے لیے مزید 25 رن بنانا ہوگا۔

    ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 7 وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنالئے تھے پاکستان کے ساجد خان نے 12 اوورز میں 6 وکٹ حاصل کرلی ہیں۔

    ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول آئندہ ماہ جا ری کرنے کا اعلان

    کپتان بابر اعظم کے ڈیکلیریشن کے فیصلے اور اسپنر ساجد خان کی تباہ کن بولنگ نے آج ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے لیے جیت کی امید پیدا کردی ہے۔

    ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا پاکستان نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 300 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیر کردی تھی عابد علی 39، عبداللّٰہ شفیق 25، اظہر علی 56 اور بابر اعظم نے 76 رنزبنائے تھےپاکستان کی جانب سے اننگ ڈیکلیر کرتے وقت فواد عالم 50 اور محمد رضوان 53 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

  • وفاقی قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سےتجاوز، حکومت کا ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف

    وفاقی قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سےتجاوز، حکومت کا ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف

    اسلام آباد:حکومت نے رواں سال ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف کیا ہے جبکہ ترکی ، ایران اور کرغیزستان میں مہنگائی پاکستان سے زیادہ ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے مہیا کی گئیں دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی ہے سال 2021 کے پہلے 10 ماہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے مہنگائی زیادہ رہی جنوری تا ستمبر ہر مہینے بھارت اور بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم ریکارڈ کی گئی-

    سرکاری قیمتوں کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء کی فروخت

    دستاویزات کے مطابق جنوری 2021 میں پاکستان میں مہنگائی 5.7، بھارت 4.1، بنگلہ دیش میں 5 فیصد تھی فروری میں پاکستان میں مہنگائی 8.7 بڑھی جبکہ بھارت میں 5 اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی مارچ میں پاکستان میں مہنگائی 9.1 فیصد تک بڑھ گئی اپریل میں یہ شرح 11.1 ریکارڈ کی گئی مئی میں 10.9 فیصد جبکہ بھارت میں 6.3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی۔

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

    جون میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.7 تک پہنچ گئی۔ جولائی اور اگست میں 8.4 رہی تاہم ستمبر میں پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہوگئی اور بھارت میں 4.4 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہی اکتوبر 2021 میں پاکستان میں یہ شرح 9.2 تک پہنچ گئی جبکہ بھارت میں 4.4 تک برقرار رہی۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت کے قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سے بڑھ گئے جب کہ موجودہ حکومت کے 38 ماہ میں 15 ہزار 547 ارب روپے اضافہ ہوا۔

    گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق حکومت کے ملکی قرضے 26 ہزار467 ارب 70 کروڑ روپے ہو گئے۔موجودہ دور میں اندرونی قرضے9ہزار 677 ارب، غیر ملکی قرضے 13ہزار811 ارب روپے سے بڑھ گئے۔

    موجودہ دور میں بیرونی قرضہ 5 ہزار 869 ارب روپے بڑھا۔ اگست 2018 ء میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے، جس میں اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب اور بیرونی قرضے7 ہزار 942 ارب روپے تھے۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز نہیں ہوسکا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق بارش رک چکی ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں گراؤنڈ پہنچ چکی ہیں لیکن گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ شروع ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، ڈھاکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8:30 پر شروع ہونا تھا۔

    ڈھاکہ ٹیسٹ میں تیسرے روز ایک گیند تک پھینکی نہیں جا سکی تھی، سارا دن بارش کی نظر ہو گیا تھا جبکہ کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے تین دن میں صرف 63 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، جس میں پاکستان کے2 وکٹوں پر 188 رنز ہیں۔

    بارش کے باعث میچ کے پہلے روز 57 اور دوسرے روز صرف 6 اوورز کا کھیل ہو سکا پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا رکھے ہیں اظہر علی باون اور بابر اعظم 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں پہلے روز عابد علی انتالیس اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

    یاد ہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث متاثر ہوا تھا خراب روشنی کے باعث میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روزصرف 57 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

    صحت ہو یاعالمی خبریں، لوگ معلومات کا انتخاب اپنے ذاتی احساسات کی بنا پر کرتے ہیں تحقیق

    واضح رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا۔

  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پاکستان الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں پاکستان ٹیم 6 بیٹر، 2 اسپنر، 2 فاسٹ بولر اور 1 آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    د وسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فِٹ ہوکر پاکستا ن کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
    گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

    واضح رہے کہ اسی دورہ کے ابتدا میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کی تھی۔

    آیف آئی ایچ میگا ایونٹ کا آغاز کل ،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم پرامید

  • گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے، رمیز راجا  ،ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے  عابد علی

    گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے، رمیز راجا ،ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے عابد علی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیزراجا نے بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے پرکرکٹ ٹیم کومبارکبا د دی ہے۔

    باغی ٹی وی : چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ٹیم کومبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ ٹرننگ پچ پر200 رنزکے ہدف کا تعاقب کرنا ایک طرح کا امتحان تھا زبردست بات یہ ہے کہ ہدف کا تعاقب عمدہ طریقے سے کیا گیا گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔


    دوسری جانب قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنرعابد علی کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیت لیا ہے اب دوسرے ٹیسٹ کودیکھ رہے ہیں ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے۔کوشش ہے کہ ٹیسٹ چمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اوپرجائیں یہ پرفارمنس ماضی کا حصہ بن چکی ہے ڈھاکا میں بھی مثبت ذہن کے ساتھ کھیلنا ہےکوشش ہوگی کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی مومنٹم کولے کرچلوں۔

    بھارت کو نرمی دکھانا کشمیر سے غداری کے مترادف ہے ،شاہ محمود قریشی

    عابدعلی نے کہا کہ عبداللہ شفیق بہت اعتماد سے کھیلے ہم دونوں کا پلان یہی تھا کہ وکٹ پرٹھہرنا ہے بیٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی غلطیاں بتاتے رہے۔ مین آف دا میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے۔مین آف دا میچ بننے کا کریڈٹ ڈومیسٹک میں کھیلنے کوجاتا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے اعتماد ملا ہے۔پہلی اننگز میں سنچری مکمل کی دوسری میں نہ کرسکا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔

    پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی ہےبنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی ہے بنگلہ دیش کی طرف سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا آخری اننگز میں پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق اور عابد علی کے درمیان ایک اور سنچری شراکت قائم ہوئی عبداللہ شفیق 73 مہیدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے اور پاکستان کی دوسری وکٹ 171 رنز پر گری اور عابد علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

    ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

    اوپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے میچ کو آگے بڑھایا اور میچ جتوایا بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شرو ع ہوگا۔

    اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 330 رنز بنائے تھے لٹن داس نے 114 رنز کی اننگز کھیلی حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکی عابد علی نے 133 اور عبداللہ شفیق نے 52 رنز بنائے۔

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    تیج الاسلام نے 7 وکٹیں حاصل کی بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو 202 رنز کا ہدف ملا پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا-

    عالمی جونیئر ہاکی کپ،جرمنی پہلے میچ میں فاتح

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹا گانگ ٹیسٹ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی،اور کہا کہ عابد علی نے دونو ں اننگز میں شاندار بلے بازی کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا- بہترین بیٹنگ پر عابد علی کو خصوصی طورپر مبارکباد دیتا ہوں -عبداللہ شفیق نے بھی دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کی-پاکستانی بالرز شاہین آفریدی اورحسن علی نے بھی چٹا گانگ ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کی -بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی بہترین ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فتوحات کا یہ سلسلہ برقرار رکھے گی-

  • بنگلادیش:گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پرپاکستان ٹیم کیخلاف دائردرخواست مسترد:پاکستان زندہ بادکےنعرے گونج اٹھے

    بنگلادیش:گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پرپاکستان ٹیم کیخلاف دائردرخواست مسترد:پاکستان زندہ بادکےنعرے گونج اٹھے

    ڈھاکہ :بنگلادیش: گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد:پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے،اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش کی عدالت نے میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پر ٹیم کے ارکان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔

    بنگلا دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کیا۔

    مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ بنگلا دیش مکتیودھ منچا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے اسی عدالت میں پاکستان ٹیم کے خلاف حکومتی اجازت کے بغیر پریکٹس سیشن میں جھنڈا لہرانے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

    درخواست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ اور مینیجر سمیت تمام اسکواڈ ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے اکیڈمی گراؤنڈ میں حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستانی پرچم لہرانے کی مشق کی گئی۔

    عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کی طرف سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اورسوشل میڈیا پرپاکستان سے محبت کرنے والے اپنے اپنے انداز سے خراج تحسین پیش کررہے ہیں اور پاکستانی پرچم کو ٹیگ کررہےہیں

  • بیٹنگ کوچ پاکستانی ٹیم کوچھوڑ گئے:بابراعظم سوچنے پرمجبورہوگئے

    بیٹنگ کوچ پاکستانی ٹیم کوچھوڑ گئے:بابراعظم سوچنے پرمجبورہوگئے

    ڈھاکہ :بیٹنگ کوچ پاکستانی ٹیم کو چھوڑ گئے:بابراعظم سوچنے پرمجبورہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ واپس چلے گئےہیں‌ تو دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بنگلاد دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ساتھ نہیں ہے جس کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بنگلا دیش کے دورے میں پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہیں کیونکہ میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کو دستیاب نہیں رہے۔جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے چٹاگانگ میں شروع ہو رہا ہے۔

    ادھر ڈھاکہ سے ملنےوالی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سیریز میں بیٹنگ کوچ نہیں ہے اور بیٹنگ کوچ کی کمی بھی محسوس کر رہے ہیں لیکن یہ میرا نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے۔

    بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا پرفارم کرتی آ رہی ہے، بیٹنگ لائن میں سینئیر کھلاڑی شامل ہیں جو اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہوئے آئے ہیں جس کا فائدہ ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ سیریز بھی اہم ہے، ہم تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، مجھے ٹیم پر اعتماد ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کرے گی۔

    کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے، اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا تاثر قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے، ہوم گراونڈز پر زیادہ میچز ہیں لہذا اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھا کھیلیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی ٹیم سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی اچھی ہے، انہیں آسان نہیں لیا جا سکتا، بنگلا دیش میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، یہاں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، فوکس ہوکر تحمل کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے، ہماری بھی یہی کوشش ہو گی کہ وکٹ پر ٹھہر کر کھیلیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل وقت کم ملا ہے لیکن ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں جلد سوئچ ہونا ہے، ہم کئی ماہ سے وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب ہمیں ریڈ بال کرکٹ کے لیے جلد از جلد خود کو ڈھالنا ہے، ہمارے پاس ٹاپ اسپنر ہیں ہمیں ان سے فائدہ ہو گا۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے رنز نہ کرنے کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر سیریز میں میں نے ہی رنز کرنے ہیں، دوسرے بھی ساتھ آئے ہیں اچھی بات یہ ہے دوسرے بیٹسمینوں نے ذمہ داری لی اور رنز کیے۔

     

  • بنگلادیش کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی

    لاہور :بنگلادیش کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی ، بنگلہ دیش بھی کرکٹ کے میدان میں آگے بڑھنے لگا ، اطلاعات کےمطابق کرکٹ کی تاریخ کے ہزارویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو بنگلا دیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔

    دوسری طرف بنگلہ دیش میں خوشیاں منائی جارہی  ہیں ، نئی دلی میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو ہرا کر 20 اوورز کے میچ میں حریف ٹیم کے خلاف پہلی فتح حاصل کی۔

    کھیل کی دنیا سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق بنگلا دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں روہت شرما کی وکٹ کی صورت میں حاصل ہوئی۔

    بھارت کی طرف سے کوئی کھلاڑی خاطرخواہ کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکا ،دوسرے اوپنر شیکھر دھون 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر بلے بازوں میں رشبھ پنت 27 اور شریاس آئیر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بنانے میں کامیاب رہی جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے شفیع الاسلام اور امین الاسلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کے اوپنر لٹن داس صرف 8 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ پر محمد نعیم اور سومیا سرکار نے 48 رنز جوڑے تاہم محمد نعیم 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سومیا سرکار نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کی، اُنہوں نے19ویں اوورمیں کفیل احمد کو مسلسل   4 چوکے بھی رسید کیے اور ناقابل شکست 60 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان محمود اللہ بھی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں بنگال ٹائیگرز نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور بھارت کو پہلی شکست سے دوچار کیا۔

  • بنگلہ دیشی فوج کابھارت کو کرارا جواب

    بنگلہ دیشی فوج کابھارت کو کرارا جواب

    ڈھاکہ :بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ، دوسری طرف بنگالی فوج نے تنگ آکر بھارتی افواج کو سبق سکھانا شروع کردیا ہے، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان یہ بڑھتے ہوئے فاصلے بھارت کے لیے اچھے خیال نہیں کیے جارہے،اطلاعات ہیں کہ بنگلہ دیش کی جانب سے بھارتی ماہی گیر کو گرفتار کرنے کے معاملے پر دونوں ممالک کی سرحدی فورسز میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بھارت کا ایک گارڈ ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش بارڈر گارڈ (بی جی بی) کا کہنا تھا کہ بھارت کے بارڈر گارڈز نے زیر حراست ماہی گیر کو ہمارے قبضے سے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، جس پر ہم نے اپنے دفاع میں فائر کیا۔بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے بھارت کا ایک گارڈ زخمی بھی ہوگیا ہے۔

    بنگالی حکام کے مطابق بھارتی ماہی گیر کو اس لیے گرفتار کیا گیا تھا کہ کیونکہ وہ سرحد کے قریب دریائے پدما میں شکار کررہے تھے جہاں بنگلہ دیش نے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کررکھی ہے۔بنگلہ دیشی فورسز کے ترجمان شریف الاسلام کا کہنا تھا کہ ‘سرحد پر جمعہ کو صورت حال معمول کے مطابق تھی اور ہمارے اہلکاروں کو کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے’۔

    بنگلہ دیشی عہدیداروں کا کہنا تھا دونوں فریقین معاملے پر تفتیش کے لیے متفق ہوچکی ہیں اور زیرحراست ماہی گیر کو ملاقات کے دوران رہا کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور حال ہی میں جب بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نئی دہلی کے دورے پر آئی تھیں تو کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔