Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • فراڈ کے الزامات: شیخ حسینہ کی بیٹی عالمی ادارۂ صحت کے عہدے سے مستعفٰی

    فراڈ کے الزامات: شیخ حسینہ کی بیٹی عالمی ادارۂ صحت کے عہدے سے مستعفٰی

    بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جنوب مشرقی ایشیا کی ریجنل ڈائریکٹر صائمہ واجد نے فراڈ کے الزامات کی تحقیقات کے دوران اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئیں-

    رائٹرز کے مطابق صائمہ واجد نے بدھ کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس کو استعفیٰ بھیجا، جس میں انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال سے بغیر تنخواہ انتظامی رخصت پر رہنے کے باعث ان کی مالی صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی ہے،صائمہ واجد نے 2024 کے آغاز میں ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا ریجن کی ریجنل ڈائریکٹر کا منصب سنبھالا تھا اور ان کی مدت 5 سال کے لیے تھی۔

    ڈبلیو ایچ او نے گزشتہ سال کے آخر میں انہیں بغیر تنخواہ انتظامی رخصت پر بھیج دیا تھا انہیں پہلی مرتبہ جولائی 2025 میں اس وقت رخصت پر بھیجا گیا جب بنگلہ دیش کے اینٹی کرپشن کمیشن نے مارچ 2025 میں ان کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے الزامات میں مقدمات قائم کیے تھے۔

    رائٹرز کے مطابق ڈبلیو ایچ او نےصائمہ واجد پر چین کے سفر سے متعلق مالی فراڈ کرنے اور اپنی تعلیمی اسناد کے بارے میں غلط بیانی کا الزام عائد کیاصائمہ واجد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او نے ان پر بنگلہ دیش میں غیر قانونی طور پر ایک پلاٹ حاصل کرنے کا الزام بھی عائد کیا تاہم صائمہ واجد نے اپنے استعفے میں کہا کہ انہوں نے یہ زمین ڈبلیو ایچ او میں شمولیت سے قبل حاصل کی تھی اور بنگلہ دیش کے اس قانون کے تحت اس کی حقدار تھیں جو ملک کے بانی رہنما شیخ مجیب الر حمن کے خاندانوں پر لاگو ہوتا ہے۔

    صائمہ واجد نے اپنے استعفے میں کہا کہ انہیں اپنے خطے کے ممالک کی خدمت کے لیے ریجنل ڈائریکٹر منتخب کیا گیا تھا اور انہوں نے یہ ذمہ داری پوری دیانت داری سے انجام دی،انہوں نے ڈبلیو ایچ او کی قیادت پر اعتماد کھونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دینے سے روکا جا رہا ہے،تقریباً ایک سال تک بغیر معاوضے کے رہنے کے بعد ان کی مالی صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی ہے، اس لیے انہوں نے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

    جولائی میں اپنے وکلا کے ذریعے ڈبلیو ایچ او کو بھیجے گئے خط میں صائمہ واجد نے چین کے سفر سے متعلق مالی فراڈ کے الزام کی بھی تردید کی تھی ان کا کہنا تھا کہ سفری اخراجات کی معمول کی واپسی کی درخواستوں پر کارروائی کرنے والے ایک معاون کی انتظامی غلطی کے باعث معاملہ پیدا ہوا اور رقم صرف 901 ڈالر تھی۔

    تعلیمی اسناد سے متعلق الزام پر ان کا مؤقف تھا کہ انہیں بنگلہ دیش میں آٹزم کے شعبے میں کام کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ دی گئی تھی اور انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کو اپنی اس قابلیت سے متعلق مکمل آگاہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او صائمہ واجد کو باضابطہ طور پر عہدے سے ہٹانے کی تیاری بھی کر رہا تھا، ایک ذریعے نے بتایا کہ نئے ریجنل ڈائریکٹر کے لیے نامزدگیاں 12 اکتوبر کو طلب کیے جانے، دسمبر میں درخواستوں کی جانچ پڑتال اور 24 جنوری کو انتخابات کا امکان تھا۔

    ریجنل ڈائریکٹرز عالمی ادارہ صحت کے اہم ترین صحت پالیسی عہدیداروں میں شمار ہوتے ہیں ان کی ذمہ داریوں میں وباؤں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنا اور مقامی حالات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی پالیسیوں کو نافذ کرنا شامل ہے، ریجنل ڈائریکٹرز کا انتخاب رکن ممالک ہر 5 سال بعد کرتے ہیں-

  • بنگلہ دیشی وزیراعظم کا شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار

    بنگلہ دیشی وزیراعظم کا شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار

    بنگلہ دیشی وزیراعظم نے بھارتی پراکسی شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت جانے سے انکار کردیا۔

    بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان کا دورہ بھارت منسوخ کر دیا گیا ہے، بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر کہا کہ انڈیا کے سفر کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے،بنگلادیش کی حکومت نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم طارق رحمان اس وقت تک بھارت کا دورہ نہیں کریں گے جب تک بھارت سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور دیگر مفرور ملزمان کو بنگلادیش کے حوالے نہیں کرتا۔

    دوسری جانب بھارت کا اس معاملے پر مؤقف ہے کہ بنگلادیش کی جانب سے حوالگی کی درخواست کا قانونی طریقہ کار کے تحت جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ فی الحال زیرِ غور ہے-

    بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ بھارتی پراکسی حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے،ترجمان بنگلہ دیشی وزارت خارجہ اے کے ایم شاہد کریم نے کہا کہ وزیراعظم طارق رحمان کے دورے سے پہلے بھارت کوموزوں ماحول پیدا کرنا ہوگا، بھارت مجرمہ شیخ حسینہ اوردیگر مفرورملزمان کی حوالگی کے عمل کوتیز کرے۔

    بھارتی جریدے کے مطابق وزیراعظم طارق رحمان عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کا دورہ کرچکے ہیں، بنگلہ دیشی عدالت نے مفرور شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مجرم قرار دیکر سزائے موت سنائی تھی۔

    ماہرین کے مطابق خطے میں عدم استحکام کیلئے ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیز کی حمایت کیلئے بھارت کا مجرمان کو پناہ دینا عالمی قوانین اور اخلاقی اقدار سے عاری ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

  • شکیب الحسن کی شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت، بنگلہ دیشی حکومت کا بڑا فیصلہ

    شکیب الحسن کی شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت، بنگلہ دیشی حکومت کا بڑا فیصلہ

    شکیب الحسن کی شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت،پر بنگلہ دیشی حکومت نے سابق اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کی قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ واپسی کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن نے نئی دہلی میں معزول اور مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ منعقدہ ایک میڈیا پروگرام میں بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی تھی، جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے ان کی قومی ٹیم میں واپسی کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا۔

    بنگلہ دیش کے وزیر نوجوانان و کھیل امین الحق نے کہاکہ حکومت اب تک شکیب الحسن کے معاملے میں نسبتاً نرم اور لچکدار رویہ اختیار کیے ہوئے تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے بعد اب مزید گنجائش باقی نہیں رہی،جو شخص ایک آمر کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر کھڑا ہوچکا ہو، اس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کا اب کوئی امکان نہیں۔

    39 سالہ شکیب الحسن سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں، جس کی قیادت شیخ حسینہ کرتی تھیں،شکیب الحسن اس وقت سری لنکا میں موجود ہیں اور ان افراد میں شامل ہیں جن کے خلاف شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے سے قبل طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے مبینہ مہلک کریک ڈاؤن سے متعلق قتل کی تحقیقات جاری ہیں،شکیب الحسن نےکہاہے کہ اگر انہیں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کردی جائے تو وہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے بنگلہ دیش واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔

  • پاکستان کے  ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر

    پاکستان کے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر

    پاکستان نے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر عطیہ کر دیے-

    پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے قائم جدید کمپیوٹر لیبارٹری اور تزئین و آرائش شدہ کلاس رومز کا افتتاح کیا گیاتقریب میں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام نے مشترکہ طور پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا اس موقع پر دونوں رہنماؤ ں نے تعلیم، تحقیق، ثقافتی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

    ہائی کمشنر عمران حیدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا قیام صرف نئی سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم، ثقافتی ہم آہنگی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہےامید ہے کہ جدید لیبارٹری طلبہ اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے، تحقیق کے فروغ اور معیاری تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم باہمی اعتماد، تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے، اسی مقصد کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن مختلف تعلیمی اور علمی تعاون کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، سمسٹر ایکسچینج، مشترکہ ڈگری پروگرامز اور قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

    اس سے قبل ہائی کمشنر عمران حیدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام سے ملاقات کی، جس میں ڈھاکہ یونیورسٹی اور پاکستان کی مختلف جامعات کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وائس چانسلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شعبہ اردو کی ترقی کے لیے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1921 میں قائم ہونے والا شعبہ اردو یونیورسٹی کے قدیم اور ممتاز شعبوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس وقت بی ایس (آنرز)، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم دی جا رہی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    تقریب میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار، شعبہ اردو کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد غلام مولا، پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف سمیت اساتذہ، طلبہ اور دونوں ممالک کے حکام نے بھی شرکت کی۔

  • بنگلہ دیش:معزول وزیراعظم شیخ حسینہ اور خاندان سے منسلک 6.2 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط

    بنگلہ دیش:معزول وزیراعظم شیخ حسینہ اور خاندان سے منسلک 6.2 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط

    بنگلہ دیشی حکام نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ، ان کے خاندان اور 10 کاروباری گروپوں سے منسلک تقریباً 6.2 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ نے بتایا ہے کہ شیخ حسینہ، ان کے اہل خانہ اور 10 کاروباری گروپوں سے منسلک مجموعی طور پر 760 ارب ٹکا (تقریباً 6.2 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے اثاثے ضبط کیے گئے ہیں،جبکہ منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کی تحقیقا ت کے سلسلے میں 98 مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں۔

    ادارے کے سربراہ اختیار محمد مامون نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ضبط کیے گئے اثاثوں میں سے 570 ارب ٹکا کے اثاثے بنگلہ دیش میں جبکہ 190 ارب ٹکا کے اثاثے بیرون ملک موجود تھے شیخ حسینہ اور ان سے وابستہ افراد کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں اب تک 98 مقدما ت درج کیے جا چکے ہیں جبکہ بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں حکومت کو امید ہے کہ سال کے اختتام تک اس حوالے سے مثبت پیشرفت سامنے آئے گی۔

    اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد شیخ حسینہ بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ اب بھی مقیم ہیں،اقتدار سے معزولی کے بعد بنگلہ دیش کی مختلف عدالتیں انہیں متعدد مقدمات میں غیر موجودگی میں سزا سنا چکی ہیں، جن میں ڈھاکہ کے پوش علاقے میں سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق بدعنوانی کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ ایک عدالت انہیں انسانیت کے خلا ف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت بھی سنا چکی ہے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ حکومت شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ ملک وا پس آکر عدالتوں کا سامنا کریں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا اور اپیل سے متعلق فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

  • بنگلہ دیش کے خواتین، اطفال اور سماجی بہبود کے وزیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    بنگلہ دیش کے خواتین، اطفال اور سماجی بہبود کے وزیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    بنگلہ دیش کے خواتین، اطفال اور سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر زاہد حسین نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی-

    ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ڈاکٹر زاہد حسین کو اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9ویں وزارتی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور کانفرنس میں بنگلہ دیش کی شرکت کو سراہا۔

    اسحاق ڈار نے او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے گزشتہ سال اگست میں اپنے ڈھاکا کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کی آمادگی پر زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا-

  • وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور وسیع پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    بنگلہ دیش میں شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے قد رتی آفت کے باعث متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں، سیلابی پانی سے سڑکیں، مکانات اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہو نے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے بعد کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں،انہوں نے دعا کی کہ زخمی افراد جلد صحتیاب ہوں اور متاثرہ علاقوں میں موجود تمام افراد محفوظ رہیں، پاکستان اس قدرتی آفت کے باعث غمزدہ بنگلہ دیشی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور متاثرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

  • شیخ حسینہ کا بھارت میں دو سالہ قیام کے بعد رواں سال اپنے وطن واپسی کا اعلان

    شیخ حسینہ کا بھارت میں دو سالہ قیام کے بعد رواں سال اپنے وطن واپسی کا اعلان

    بنگلا دیش کی معزول اور مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے رواں سال اپنے وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا۔

    شیخ حسینہ جو اپنی حکومت کے خلاف طلبہ تحریک کے شدید احتجاج اور پابندیوں کے بعد مستعفی ہو کر اگست 2024 کو ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئی تھیں اور اب تک وہیں پناہ گزین ہیں اب کم و بیش دو سال بعد شیخ حسینہ واجد نے بنگلا دیش واپس آنے کا اعلان کیا ہے شیخ حسینہ واجد نے اپنی خود ساختہ جلا وطنی کے دوران ایک انٹرویو میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ہر رکاوٹ عبور کرتے ہوئے وطن واپس آئیں گی۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی بنگلا دیش کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ ملک میں ان کی جماعت عوامی لیگ اور موجودہ سیاسی قیادت کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں حکومت مخالف طلبہ تحریک، ملک گیر احتجاج اور سیاسی دباؤ کے بعد وزارتِ عظمیٰ سے مستعٰفی ہو کر بھارت چلی گئی تھیں اس کے بعد سے وہ بھارت میں مقیم ہیں اور تقریباً دو برس سے بنگلا دیش واپس نہیں آئیں۔

  • سابق  بنگلہ دیشی صدر ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی، وزیراعظم کا خراج عقیدت

    سابق بنگلہ دیشی صدر ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی، وزیراعظم کا خراج عقیدت

    سابق بنگلہ دیشی صدر ضیاء الرحمان کو دنیا سے رخصت ہوئے 45 برس ہو گئے-

    بنگلہ دیش کے وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان نے ہفتے کے روز اپنے والد، سابق صدر اور بی این پی کے بانی ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    طارق رحمان نےڈھاکا کے شیر بنگلہ نگر میں واقع ضیاء الرحمان کی قبر پر حاضری دی جہاں انہوں نے پہلے وزیراعظم اور بعد ازاں بی این پی چیئرمین کی حیثیت سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں، اس موقعے پر پارٹی کے سینیئر رہنما، کابینہ کے ارکان اور حکومتی مشیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے مختصر خاموشی اور دعا کے بعد طارق رحمان نے پارٹی کے مذہبی ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

    بعد ازاں انہوں نے ڈھاکا کے مانک میا ایونیو پر واقع راجدھانی ہائی اسکول میں مستحق خاندانوں میں کپڑوں کی تقسیم کے ذریعے ملک گیر فلاحی پروگرام کا آغاز کیا یہ اقدام ضیاء الرحمان کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کا حصہ ہے جن میں خوراک، امدادی سامان اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔

    اس موقعے پر کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ضیاء الرحمان کی سیاست عوامی خدمت، محروم طبقات کی مدد اور قومی تعمیر پر مبنی تھی، شہید صدر ضیاء الرحمان کی سیاست عوام کے ساتھ کھڑے ہونے، ان کی مدد کرنے اور قوم کی تعمیر کے لیے تھی ان کے نظریات سے رہنمائی لیتے ہوئے ملک کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کریں۔

  • سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

    سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

    بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    سلہٹ میں کھیلے جارہے میچ کے پانچویں روز پاکستان نے 316 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار تھےمحمد رضوان کے 94 ساجد خان کے 28 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے،437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 358 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی۔

    کپتان شان مسعود اور سلمان آغا 71، 71، بابر اعظم 47، اذان اویس 21، عبداللہ فضل اور سعود شکیل 6، 6 جبکہ حسن علی اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 6، ناہید رانا نے 2 جبکہ شورف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سلہٹ میں 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔