Baaghi TV

Tag: بورڈ آف پیس

  • بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں ،پاکستان

    بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں ،پاکستان

    پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے ہونیوالی تنقید پر کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوجی بھیجے گا اپنا موقف واضح کر دیا-

    پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں کسی فوجی مشن میں حصہ لینا نہیں بلکہ صرف غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے ایک منصفانہ و پائیدار حل کو آگے بڑھانا ہے بورڈ آف پیس کے 19 فروری 2026 کو منعقدہ اجلاس میں پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں تھا جو بین الاقوامی اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے فوجی دستے فراہم کر رہے ہیں۔

    پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کی حمایت کرتا ہے، جو 2 ریاستی حل پر مبنی ہو، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدیں اور القدس شریف آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہو بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر رہا ہے-

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان نے بار بار واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ ایک خودمختار، مستحکم اور قابل عمل فلسطینی ریاست قائم نہ ہو، جس کی سرحدیں 1967 کی طے شدہ ہوں اور القدس شریف اس کا دارالحکومت ہو پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے حوالے سے اپنا موقف شفاف، مستقل اور اصولی رکھا ہے، جس کی بار بار سرکاری بیانات میں تصدیق کی گئی اور یہ موقف بین الاقوامی قانونی جواز پر مبنی ہے۔

    سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

  • نیتن یاہو بھی ٹرمپ کے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شامل

    نیتن یاہو بھی ٹرمپ کے ’غزہ بورڈ آف پیس‘ میں شامل

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

    بدھ کو جاری بیان میں نیتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کی کہ اسرائیلی وزیراعظم اس عالمی فورم کے رکن کی حیثیت سے شامل ہوں گے’بورڈ آف پیس‘ عالمی رہنماؤں پر مشتمل ہوگا اور اس کا مقصد بین الاقوامی تنازعات کے حل اور امن سے متعلق امور پر کردار ادا کرنا ہے۔

    یہ بورڈ ابتدا میں جنگ کے بعد غزہ کی تعمیرِ نو کی نگرانی کے لیے تجویز کیا گیا تھا، تاہم خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کے چارٹر میں اس کے دائرہ کار کو صرف فلسطینی علاقوں تک محدود نہیں کیا گیا اس بورڈ میں مستقل رکنیت کے لیے ممالک یا رہنماؤں کو ایک ارب ڈالر تک کی مالی شراکت بھی کرنا ہوگی۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس فورم کو عالمی امن کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف خطوں کے رہنماؤں کو شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

  • ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ کی رکنیت فروخت کرنے کا منصوبہ

    ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ کی رکنیت فروخت کرنے کا منصوبہ

    امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے مجوزہ “بورڈ آف پیس” کی رکنیت فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

    امریکی جریدے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مختلف ممالک سے اس بورڈ کی مستقل رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر کا مطالبہ کر رہی ہے تجویز میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود اس بورڈ آف پیس کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ بورڈ کی رکنیت، فیصلوں کی حتمی منظوری اور مالی وسائل کے استعمال کا اختیار بھی انہی کے پاس ہوگا، جو ممالک پہلے سال ایک ارب ڈالر ادا کریں گے، انہیں رکنیت کی مدت کی کسی حد سے استثنیٰ حاصل ہوگا اس اقدام کا مقصد غزہ سے متعلق فیصلوں اور مالی معاملات کے لیے ایک مرکزی بین الاقوامی فورم قائم کرنا بتایا جا رہا ہے اس مجوزہ منصوبے نے عالمی سفارتی حلقوں میں بحث کو جنم دے دیا ہے، جبکہ اس پر مختلف ممالک کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    کراچی: آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان

    بھارت اور بنگلا دیشی کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ،بی سی بی نے وضاحت جاری کر دی

    ملک میں مغربی ہوائیں داخل، بارش اور برفباری کی پیشگوئی