Baaghi TV

Tag: بھارتی میڈیا

  • آن لائن کمائی کے جھانسے میں 1 لاکھ روپے کا نقصان، خاتون نے خودکشی کرلی

    آن لائن کمائی کے جھانسے میں 1 لاکھ روپے کا نقصان، خاتون نے خودکشی کرلی

    سوشل میڈیا پر آن لائن کمائی کے جھانسے میں آ کر ایک خاتون مبینہ فراڈ کا شکار ہو گئیں اور ایک لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گنگا انوشہ نامی خاتون کو سوشل میڈیا پر گھر بیٹھے کام کا ایک اشتہار نظر آیا، جس میں آسان آمدنی کا وعدہ کیا گیا تھا۔فراڈ کرنے والوں نے پہلے ایک ہزار روپے بطور ابتدائی سرمایہ طلب کیا، جس کے بعد انوشہ کو جعلی طور پر 7 ہزار روپے کی "کمائی” دکھائی گئی، تاہم یہ رقم حقیقت میں ان کے بینک اکاؤنٹ میں کبھی نہیں پہنچی۔بعد ازاں جب خاتون نے رقم نکالنے کی کوشش کی تو فراڈیوں نے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا۔

    اپنی رقم واپس پانے کی امید میں انوشہ نے اپنا سونا بیچ کر مزید رقم ادا کی، جس سے مجموعی طور پر ان کا نقصان تقریباً ایک لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔فراڈ کرنے والوں سے بار بار رابطے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد انوشہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں اور بالآخر خودکشی کر لی۔خاتون نے خودکشی سے قبل ایک خط چھوڑا جس میں انہوں نے دوسروں کو سوشل میڈیا پر ایسے دھوکوں سے بچنے کی تلقین کی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سائبر فراڈ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات دینے کی تقریب

    کراچی: پولیس اور رینجرز اہلکاروں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، ایک زخمی

    ژوب میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج

    ایف آئی اے کے 2 اہلکار کرپشن کیس میں گرفتار

    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

  • بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نئے سربراہ پراگ جین مقرر، روی سنہا کو توسیع نہ ملی

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نئے سربراہ پراگ جین مقرر، روی سنہا کو توسیع نہ ملی

    بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے سربراہ روی سنہا کو مدتِ ملازمت میں توسیع نہ ملنے کے بعد پراگ جین کو نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پراگ جین یکم جولائی سے را کے نئے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، جبکہ موجودہ سربراہ روی سنہا کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔نئے چیف پراگ جین بھارتی پولیس سروس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل ایوی ایشن ریسرچ سینٹر (ARC) کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں بھارت کے آپریشن سندور کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والا افسر قرار دیا جاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پراگ جین کو پاکستان میں انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کرنے اور بعض اہم آپریشنز میں شرکت کا بھی کریڈٹ دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو (IB) کے سربراہ تپن کمار کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے بعد روی سنہا کے لیے بھی توسیع کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم حکومت نے نئے چہرے کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا۔پراگ جین کی تقرری سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بھارت کی خفیہ پالیسی میں مزید جارحانہ رجحان اپنایا جا سکتا ہے، خاص طور پر علاقائی سلامتی اور پڑوسی ممالک کے تناظر میں۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، 13 جوان شہید، 14 دہشتگرد ہلاک

    وزیرستان خود کش حملہ،دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین،خالد مسعود سندھو

    ژوب ، پکنک منانے آئی فیملی کی دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

  • گودی میڈیا کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بے نقاب، بھارتی عوام بھی سراپا سوال

    گودی میڈیا کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بے نقاب، بھارتی عوام بھی سراپا سوال

    حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا، بالخصوص نام نہاد "گودی میڈیا”، نے بغیر کسی تحقیق، ثبوت یا تصدیق کے جس انداز سے جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلائیں، وہ نہ صرف عالمی سطح پر بھارت کی جگ ہنسائی کا سبب بنی بلکہ خود بھارت کے اندر بھی میڈیا کے کردار پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارتی ٹی وی چینل ‘آج تک’ کے ایک پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان نے میزبان سے بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سوال کیا تو میزبان نے اس سے مائیک چھین لیا، جس پر صارفین نے سخت ردعمل دیا اور اسے "اظہارِ رائے کا گلا گھونٹنے” کی ایک اور مثال قرار دیا۔

    فالس فلیگ آپریشن اور بے نقاب جھوٹ
    بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے دوران بھارتی میڈیا کا کردار شرمناک حد تک جانبدار رہا۔ 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان پر بغیر تحقیق کے الزامات کی بھرمار کر دی گئی۔ بھارتی نیوز چینلز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ پوسٹس کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈا شروع کر دیا، جس میں زندہ افراد کو ہلاک شدہ اور پاکستانی ایجنٹ قرار دیا گیا۔

    ان ہی میں سے ایک جوڑے نے اپنی ویڈیو پیغام کے ذریعے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کیا۔ یہاں تک کہ جس شخص کو ایک بھارتی افسر قرار دے کر ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا، اس نے بھی زندہ ہونے کی ویڈیو جاری کر دی۔ اس کے باوجود بھارتی میڈیا نے نہ کوئی تردیدی خبر چلائی اور نہ ہی معافی کا ایک لفظ کہا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا نے سنجیدہ قومی یا بین الاقوامی تنازع کو بالی ووڈ اسکرپٹ میں تبدیل کر کے پیش کیا ہو۔ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھی بھارتی نیوز چینلز نے نہ صرف جھوٹا پروپیگنڈا کیا بلکہ سنسنی خیز مناظر اور جذباتی بیانیوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتے رہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گودی میڈیا نے صحافت کے بنیادی اصولوں کو پسِ پشت ڈال کر ریاستی بیانیے کا آلہ کار بننے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس رجحان نے نہ صرف بھارتی صحافت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ عالمی میڈیا میں بھارت کی اخلاقی ساکھ کو بھی شدید دھچکا دیا۔

    بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف سفارتی محاذ ، بلاول بھٹو کو وفد کی قیادت مل گئی

    امریکہ، بھارتی شہریوں کو ملک بدری اور سفری پابندی کا سامنا

    پی ایس ایل 10، پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین، آرمی چیف اسٹیڈیم میں موجود

    کانگریس کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے استعفے کا مطالبہ، سوشل میڈیا پر تنقید

  • بھارت کے سینئر صحافی بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑے

    بھارت کے سینئر صحافی بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑے

    بی بی سی کو انٹر ویو میں بھارت کے سینئر صحافی راجیش بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑے

    انڈیا میں مین اسٹریم میڈیا میں یعنی چینلز میں پاک بھارت کشیدگی کو ویسے کور کیا جیسے کرنا چاہئیے تھا کے سوال پہ انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں صاف صاف کہہ دینی چاہئیے 8 او 9 مئی کو انڈین میڈیا کی رپورٹنگ نے صحافت کو شرمسار کرنے صحافیوں کی ناک کاٹنے کی مثال قائم کی جسے دنیا بھر کی یونیورسٹیز میں جرنلزم کے طلبا کو پڑھایا جائے گا اور پڑھایا جانا چاہئیے یہ نا تو حب الوطنی کا جذبہ تھا نا انسانی غلطی نا error of judgement یہ جنگ اور خونریزی کو بیچ کر پیسہ کمانے کی وار تھی-

    انہوں نے کہا بھارت کے بڑے بڑے چینلز چھوٹے نہیں بڑے نام ور چینلز انہوں نے بڑی غیر ذمو دارانہ رپورٹنگ کی ایک نے کہا بھارتی افواج نے پاکستان کے کیپٹل اسلام آباد پر قبضہ کر لیا ہے ایک بڑے چینل نے کہا کہ پاک فو کے صدر جنرل عاصم منیر کو گرفتار کر لیا ہے ، کسی نے خبر چلائی کہ پاکستان کے وزیراعظم خندق میں چھپ گئے ہیں-

    معرکہ بنیان مرصوص،بھارت کیخلاف سائبر جوابی حملہ کی تفصیلات

    انہوں نے کہا کہ ایک اور صاحب جن کا نام میجر گورو بھاٹیہ لگتا تھا جیسے وہ خود میزائل کندھے پہ لے کے چڑھ دوڑیں گےاس نے کہا مزا آجائے گا براہموس میزائل سے کراچی پورٹ کو اڑا دو پوری کراچی کو اڑا دو آگ لگا دو کراچی میں یہ کیسی صحافت ہے کیسی رپورٹنگ ہے ہمارے زمانے میں جب ہم نے صحافت شروع کی تھی ایک لفظ کی بھی غلطی ہو جاتی تھی تو منہ چھپانے کے لیے جکہ نہیں ملتی تھی کہیں ساکھ نا ڈوب جائے اپنی ساکھ کی اتنی فکر ہوتی تھی کہ کہیں خبر غلط نانکل آئے یہ غلط خبر دینے میں اینکرز کا اورمائیک لے کر جگہ جگہ جا کر کوریج کرنے والوں کی غلطی نہیں ہے یہ نوکری بابنے کے لئے ہوتا ہےیہ سب بڑے بڑے چینلز کے مالکان کے کہنے پر ہوتا ہے یہ حکمرانوں کے ساتھ بگلغیر ہوتے ہیں ان کے حکم پر کرتے ہیں بن کی گڈ بک میں رہنے کے لئے ان کے فائدے کی خبریں چلواکر اپنا بزنس چلاتے ہیں-

    سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے،بیرسٹر گوہر

  • جنگ کوئی بالی وڈ فلم نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف  کی میڈیا پر کڑی تنقید

    جنگ کوئی بالی وڈ فلم نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف کی میڈیا پر کڑی تنقید

    بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) منوج نروانے نے حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور عوامی جذبات کو اشتعال دلانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    ایک انٹرویو میں جنرل نروانے نے دو ٹوک الفاظ میں کہا: "جنگ کوئی بالی وڈ فلم نہیں ہوتی جس میں سب کچھ ہیرو کی جیت پر ختم ہو جائے، جنگ ایک ہولناک تجربہ ہے جس کے اثرات نسلوں تک قائم رہتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ میڈیا اور بعض سیاسی عناصر کی جانب سے جنگی ماحول پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات کو جنگ کے لیے ابھارنے کی کوششیں نہایت افسوسناک ہیں۔اُنہوں نے جنگ کو ایک "سنگین حقیقت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے سنسنی خیزی اور تفریح کے انداز میں پیش کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ انتہائی خطرناک نتائج کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    جنرل نروانے نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کا سب سے زیادہ نقصان سرحدی علاقوں میں رہنے والے عام شہریوں کو ہوتا ہے، خاص طور پر بچوں اور کمزور طبقات کو، جنہیں نفسیاتی صدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمے دار ریاست کی حیثیت سے بھارت کو ہمیشہ سفارتکاری، بات چیت اور امن کے راستے کو ترجیح دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ قوم کی سلامتی اولین ترجیح ہونی چاہیے، لیکن ہر مسئلے کا حل بندوق نہیں ہوتا۔ "جتنا ممکن ہو، ہمیں جنگ سے گریز کرتے ہوئے پرامن حل تلاش کرنے چاہئیں، کیونکہ جنگ کی اصل قیمت وہ لوگ چکاتے ہیں جو محاذ پر نہیں بلکہ گھروں میں ہوتے ہیں۔”

    آئی پی ایل میں سیکیورٹی خدشات برقرار، ، بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں پر واپسی کے لیے دباؤ

    امارات میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق

    پاکستان کے لیےجاسوسی کےالزام میں بھارتی پنجاب سے دو افراد گرفتار

    ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ، 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

  • بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، جس میں پاکستان کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بے بنیاد دعوے شامل ہیں۔

    اس حوالے سےسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے نہ تو سرحد پار کی ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی یہ خبریں مکمل طور پر من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے اور تمام سرحدی حدود میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی ڈرونز خود لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

    سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس قسم کے بے بنیاد الزامات دراصل اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

    سیالکوٹ: کور کمانڈر و اعلیٰ حکام کا سی ایم ایچ دورہ، بھارتی جارحیت و آپریشن کے زخمیوں کی عیادت

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا، بھارتی میڈیا

    جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا، بھارتی میڈیا

    بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور مشیر سلامتی اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا تھا،اس سے پہلے بھارتی میڈیا دعوی کر رہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔

    انڈیا ٹوڈے نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جے شنکر اور اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا اور انہیں بریفنگ دی بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے بریفنگ میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو حرکت میں لا رہا ہے اور یہ کہ اس نے سویلین طیاروں کی آڑ میں بھارت پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے انکشافات نے ہمیں مداخلت پر مجبور کیا ٹرمپ کے اس مبینہ بیان کی کسی دوسرے ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی تاہم امریکی ٹی وی سی این این نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ ایک بڑی انٹیلیجنس اطلاع کی وجہ سے امریکہ مداخلت پر مجبور ہوا۔

    بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی،وزیر مملکت ریلوے

    جنگ بندی کے لیے امریکا کی مداخلت بہت سے بھارتیوں کے لیے غیر معمولی تھی اور شروع میں ان کا یہی خیال تھا کہ امریکا نے اپنے طور پر یا پاکستان کے کہنے پر جنگ بندی کے لیے زور دیا ہے، تاہم ارنب گوسوامی جیسے یہ لوگ جلد ہی حقیقت جان گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے لائیو شو میں ٹرمپ پر شدید تنقید شروع کر دی تھی لیکن پھر فون پر اسے ایک پیغام موصول ہوا اور اس نے بریک لے لی جب وہ واپس آیا اس کا لہجہ تبدیل ہو چکا تھا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خوف سے جنگ بندی کی بھیک ما نگنے پر مودی حکومت کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ مودی کے حامی ذرائع ابلاغ نے تاثر بنا رکھا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلا ف جو مرضی ہے کر سکتا ہے اور یہ کہ پاکستان کو ایٹمی کارروائی کا موقع نہیں ملے گا۔

    پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

  • بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب،بھارتی عوام آگ بگولہ

    بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب،بھارتی عوام آگ بگولہ

    پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد سے بھارتی میڈیا پر پاکستان پر حملہ کرنے کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں جسے پاکستانی میڈیا کی جانب سے بے نقاب کیا گیا-

    معروف بھارتی شخصیات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا بھارتی نیوز چینلز، جھوٹی رپورٹنگ کرنے لگے اور مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتے نظر آرہے ہیں، جس کے خلاف بھارتی عوام بھی بول پڑے۔

    بھارتی مصنف اور معروف شخصیت بسنت مہیشوری نے ایکس پر لکھا کہ میں نے کبھی ٹویٹس کو ڈیلیٹ نہیں کیا لیکن آج میں اپنے انڈین میڈیا چینلز کے دعووں کی تصدیق کیے بغیر کی گئی تمام ٹویٹس کو ڈیلیٹ کر رہا ہوں مجھے ٹویٹ کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ دکھ اس لیے ہوتا ہے کہ میں نے جو دیکھا اس پر میں نے (غلطی سے) یقین کیا!

    معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا،دھروو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بھارتی نیوز چینلز کی خبروں سے متلعق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ساری خبریں جھوٹ تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 90 فیصد خبریں جو بھارتی ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہیں، وہ جھوٹی خبریں تھیں، بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یوٹیوبر نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کے گھر والوں میں ابھی بھی کوئی ان چینلز کو دیکھ رہا ہے تو میری یہ ویڈیو ان لوگوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ انہیں بھی حقیقت کا پتا چل سکے۔

    دھروو راٹھی نے کہا کہ بھارت کے عوام کے ساتھ اتنا بڑا مذاق کیا جارہا ہے اتنے حساس موقع پر اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلاکر مسلسل خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے، آپ لوگ فوری طور پر ان چینلز کو دیکھنا بند کردیں۔

    بھارتی شہری اور وکیل سنجے ہیگ نے 9 مئی کو کہا کہ کل رات جس چیز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے وہ میڈیا کی ساکھ ہے۔ ہمارے پاس اب صحافی نہیں ہیں ہمارے پاس صرف مواد تخلیق کار اور کیوریٹر ہیں۔

    ایک اور پھارتی شہری بھیوش کمار مہیشوری نے انڈین میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ نا تو انڈیا کی جانب سے کراچی پورٹ پر حملہ کیا گیا پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا گھر محفوظ ہے پاکستانی آرمی چیف کی گرفتاری انڈین میڈیا کا غلیظ جھوٹ ہے پاکستان کی جانب سے کوئی میزائل فائر نہیں کیا گیا اور نا ہی سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا گیا بھارتی میڈیا کے جھٹوں پر یقین نا کیا جائے گودی میڈیا پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے-

    ایک اور شہری روہت راج نے 9 مئی کو کہا کہ ایک ہندوستانی کے طور پر میں غصے میں ہوں۔ کل رات ہمارے نیوز چینلز نے ہمیں کراچی کے خیالی حملوں پر جھوٹی سٹرائیک کی ویڈیو بنائی کوئی حقیقت نہیں بس ڈرامہ ہے جب شہری سوئے فخر محسوس کرتے ہیں دنیا نے ہمیں مذاق بنتے دیکھا یہ حب الوطنی نہیں دھوکہ ہے، شرمناک

  • ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

    ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔

    پاکستان کے حوالے سے مخالفانہ باتیں کرنے کے حوالے سے معروف بھارتی اینکر پرسن نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے تجاوز کیا گیا ہےجب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامندی ظاہر ہی نہیں کی تو ٹرمپ نے کیسے جنگ بندی کا دعویٰ کردیا۔

    ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا، کچھ دن قبل تک تو وہ کہہ رہے تھے کہ ان کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں انہیں امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر سخت اعتراض ہےان کا چینل ٹرمپ کے بیان ے بجائے اس بیان ک نشر کرے گا جو بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

    وضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

  • آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو عوام کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال

    آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو عوام کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال

    پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرنے پر جوبھارتی میڈیا 2 دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور افواج کے گُن گارہا تھا اب پاکستان کی انتقامی کارروائی سےحکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ائیر بیسز تباہ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، آگ کے گولوں میں بدلتے نظر آرہے ہیں، سب سے زیادہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ جب آپ اپنے ائیر بیسز کو نہیں بچا سکے تو عوام کی حفاظت کیسے کریں گے؟

    https://x.com/HamidMirPAK/status/1921085006920712668

    بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان پر کاری ضربیں لگائیں، تاہم بھارتی عوام نے ان دعووں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی فوج اور میڈیا کی جھوٹی رپورٹس پر شدید تنقید کی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی میں پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے جے10 سی طیارے کا استعمال

    سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے "گودی میڈیا” کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اصل میں بھارتی افواج خود پاکستان کی جوابی کارروائی کا نشانہ بنی ہیں عوامی ردعمل سے یہ واضح ہو گیا کہ بھارتی فوج اور میڈیا کا بیانیہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔

    دوسری جانب بھارتی عوام پاکستانی میڈیا کی سچائی اور بروقت رپورٹنگ کے معترف نظر آ رہے ہیں بھارتی میڈیا کی وہ خبریں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ "پاکستان پر قہر برسا دیا گیا”، اب جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہو رہی ہیں۔

    سیالکوٹ: اجتماعی زیادتی کے کیس میں دو ملزمان کو عمر قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ

    صورتحال یہ بتا رہی ہے کہ اب بھارتی عوام خود اپنی حکومت اور میڈیا پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف دفاعی محاذ پر سبقت حاصل کی بلکہ سچائی کے میدان میں بھی بازی مار لی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا،اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔

    پاک فوج کی بڑی کارروائی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا