Baaghi TV

Tag: بھارت

  • مجرمانہ سرگرمیاں:  گزشتہ پانچ برسوں میں سعودی عرب سے ہزاروں بھارتی ملک بدر

    مجرمانہ سرگرمیاں: گزشتہ پانچ برسوں میں سعودی عرب سے ہزاروں بھارتی ملک بدر

    سعودی عرب نے مجرمانہ سرگرمیوں اور ملکی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتیوں کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کردیا۔

    عالمی خبررساں ادارے کے مطابق تازہ سرکاری اعداد و شمار میں انکشاف ہوا کہ سعودی عرب نے گزشتہ پانچ برسوں میں ہزاروں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہےاس حوالے سے خود بھارتی وزارتِ خارجہ نے پارلیمنٹ میں ایک چشم کشا رپورٹ پیش کی ہے جس میں گزشتہ 5 برسوں کے اعداد و شمار جمع کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف سعودی عرب سے 2021 میں 8 ہزار 887، 2022 میں 10 ہزار 277، 2023 میں 11 ہزار 486، 2024 میں 9 ہزار 206 اور رواں برس تاحال 7 ہزار 19 بھاتیوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

    سال 2025 میں 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل کی گئیں

    یہ اعداد و شمار اس تلخ حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارتی شہری بار بار ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام، غیر قانونی ملازمت، لیبر قوانین کی خلاف ورزی، آجر سے فرار اور بعض اوقات فوجداری مقدمات میں ملوث پائے گئے۔

    بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کرتی وردھن سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ ملک بدری کی زیادہ تر وجوہات قانونی حیثیت کے بغیر کام کرنا اور رہائشی اجازت ناموں کی خلاف ورزی ہیں مبصرین کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف میزبان ممالک کے قوانین کی توہین ہے بلکہ بھارت کی عالمی ساکھ کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

    میجر عدیل شہید کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ سمیت سول و عسکری شخصیات کی شرکت

    بھارت سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ملک بدری کے یہ اعداد و شمار امریکا سمیت دیگر ممالک سے بھی کہیں زیادہ ہیں، جبکہ دیگر ممالک میں یہ تعداد نسبتاً کم رہی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غیر ہنر مند لیبر کی بیرونِ ملک منتقلی اور قانونی آگاہی کی کمی اس مسئلے کی بنیادی وجوہات ہیں،یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک سنجیدہ لمحۂ فکریہ ہے کہ صرف عالمی دعووں سے نہیں بلکہ عملی نظم و ضبط اور شہری ذمہ داری سے ہی کسی ملک کی عزت بنتی ہے۔

    یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائشگاہ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، روس کا الزام

  • بھارت میں ریپ کے ملزم بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ کی ضمانت پر احتجاج

    بھارت میں ریپ کے ملزم بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ کی ضمانت پر احتجاج

    بھارت میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ایک سابق حکمران جماعت کے قانون ساز کو مشروط ضمانت دیے جانے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں احتجاج ہوا۔

    کلدیپ سنگھ سینگر، جو وزیرِاعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق رکنِ اسمبلی ہیں، کو دسمبر 2019 میں ایک کم سن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، دہلی ہائی کورٹ نے حالیہ حکم میں ان کی سزا اس بنیاد پر معطل کر دی کہ وہ 7 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں، جبکہ ان کی اپیل تاحال زیرِ سماعت ہے۔

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں جنسی جرائم کے مقدمات، عدالتی عمل اور متاثرین کے تحفظ پر پہلے ہی وسیع بحث جاری ہے،اس فیصلے کے بعد جمعے کے روز دہلی ہائی کورٹ کے باہر بڑی تعداد میں افراد جمع ہوئے اور فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا احتجاج کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے اور علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

    تاہم، عدالتی حکم کے باوجود کلدیپ سنگھ سینگر فوری طور پر رہا نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ایک دوسرے مقدمے میں بھی سزا کاٹ رہے ہیں، جو متاثرہ لڑکی کے والد کی پولیس حراست میں ہلاکت سے متعلق ہے اس مقدمے میں انہیں اور دیگر ملزمان کو 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

    یہ کیس ماضی میں اس وقت قومی توجہ کا مرکز بنا جب متاثرہ لڑکی نے 2018 میں خودسوزی کی کوشش کی، جبکہ بعد ازاں 2019 میں ایک سڑک حادثے میں اس کے 2 رشتہ دار جاں بحق ہو گئے ان واقعات کے بعد سپریم کورٹ نے کیس دہلی منتقل کرنے اور متاثرہ کو سیکیورٹی اور مالی معاوضہ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

    جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

    دریں اثنا، مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے ضمانتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا، جس سے اس حساس مقدمے میں قانونی عمل کا نیا مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • بھارت کا سب سے بھاری  سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

    بھارت کا سب سے بھاری سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

    بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے بدھ کے روز اپنی تاریخ کا سب سے وزنی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے-

    وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ LVM3-M6 راکٹ کے ذریعے امریکا میں تیار کردہ AST SpaceMobile کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو لو ارتھ آربٹ میں بھیجا گیا یہ سیٹلائٹ 6 ہزار 100 کلوگرام وزنی ہے، جو اب تک بھارت کی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا سب سے بھاری پے لوڈ ہے، اس کامیاب مشن سے بھارت کی ہیوی لفٹ لانچ صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عالمی کمرشل سیٹلائٹ مارکیٹ میں بھارت کا کردار مزید مضبوط ہوگا یہ لانچ بھارت کے خلائی سفر میں ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے اور اس سے مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

    https://x.com/narendramodi/status/2003677923820335183?s=20

    اسرو نے رواں سال کے آغاز میں CMS-03 کمیونیکیشن سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیجا تھا، تاہم حالیہ سیٹلائٹ وزن کے اعتبار سے اس سے کہیں زیادہ بھاری ہے بھارت آنے والے برسوں میں بغیر انسان کے خلائی مشن، انسانی خلائی پرواز اور 2040 تک خلا میں خلاباز کو چاند پر بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

  • بھارتی وزارت دفاع کے لیفٹیننٹ کرنل رشوت اور کرپشن کیس میں گرفتار

    بھارتی وزارت دفاع کے لیفٹیننٹ کرنل رشوت اور کرپشن کیس میں گرفتار

    بھارتی تحقیقاتی ادارے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) نے وزارتِ دفاع کے شعبہ ڈیفنس پروڈکشنز میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما کو ایک بڑے رشوت اورکرپشن کے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔

    سی بی آئی نے اس کارروائی میں ایک نجی شخص ونود کمار کو بھی حراست میں لیا ہےگرفتاری 20 دسمبر 2025 کو عمل میں لائی گئی، سی بی آئی کے مطابق یہ مقدمہ 19 دسمبر 2025 کو خفیہ اور قابلِ اعتماد اطلاعات کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا مقدمے میں لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما، جو وزارتِ دفاع کے محکمہ ڈیفنس پروڈکشنز میں ڈپٹی پلاننگ آفیسر (انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ایکسپورٹس) کے عہدے پر تعینات تھے، ان کی اہلیہ کرنل کاجل بالی (کمانڈنگ آفیسر، 16 انفنٹری ڈویژن آرڈیننس یونٹ، سری گنگا نگر، راجستھان) اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے مقدمے میں دبئی میں قائم ایک نجی کمپنی کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔

    سی بی آئی کے مطابق یفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما معمول کے طور پر بدعنوان اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور دفاعی مصنوعات کی تیاری اور برآمدات سے وابستہ نجی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے رشوت وصول کرتے تھے رشوت کے بدلے وہ ان کمپنیوں کو مختلف سرکاری محکموں اور وزارتوں سے ناجائز سہولیات اور فوائد فراہم کرتے تھے۔

    ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے 40 افغان شہری شدید سردی سے جاں بحق

    تحقیقاتی ادارے کےمطابق راجیو یادو اور رویجیت سنگھ، جو مذکورہ کمپنی کےبھارت میں آپریشنز دیکھتے ہیں اور بنگلور میں مقیم ہیں، دیپک کمار شرما سے مسلسل رابطے میں تھے اور ان کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقوں سے اپنی کمپنی کے لیے سرکاری فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، 18 دسمبر 2025 کو ونود کمار نے کمپنی کی ہدایت پر لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما کو 3 لاکھ روپے رشوت دی۔

    سی بی آئی نے سری گنگا نگر، بنگلور، جموں اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے دہلی میں لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما کے گھر سے 3 لاکھ روپے کی رشوتی رقم کے علاوہ 2 کروڑ 23 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے، جبکہ سری گنگا نگر میں واقع رہائش گاہ سے 10 لاکھ روپے نقد اور دیگر اہم شواہد بھی قبضے میں لیے گئے اس کے علاوہ نئی دہلی میں ان کے سرکاری دفتر میں تلاشی کا عمل تاحال جاری ہے،گرفتار ملزمان لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور ونود کمار کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں 23 دسمبر 2025 تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے، اس مقدمے میں مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں-

    پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار احتجاجی ریلی کے دوران گرفتار

  • امریکی ارکان کانگریس کا بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ

    امریکی ارکان کانگریس کا بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی ارکان کانگریس نے بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن رکن کانگریس اور امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (USCIRF) کی چیئرپرسن وکی ہرزلر اور نائب چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی صور ت حال مسلسل بگڑ رہی ہے اور اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔

    امریکی اخبار میں شائع ہونے والے ایک مشترکہ آرٹیکل میں ان رہنماؤں نے لکھا کہ چین میں مذہبی پابندیوں سے دنیا واقف ہے مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت بھی اب مذہبی آزادی کے حوالے سے سنگین سوالات کی زد میں ہے بھارتی حکومت مختلف ریاستوں میں نافذ مذہب تبدیلی کے خلاف قوانین کو مذہبی اقلیتوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے جن کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور مذہبی رہنماؤں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔

    امریکی رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کی 12 ریاستوں میں مذہب تبدیلی کے خلاف قوانین موجود ہیں جنھیں مسیحی اور مسلم برادری کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ایسے کئی واقعات میں مذہبی کشیدگی اور تشدد بھی سامنے آیا جس میں حکومت اور مقامی انتظامیہ کا کردار مثبت نہیں تھا۔

    امریکی ارکان نے اپنے آرٹیکل میں گوا کی مثال دیتے ہوئے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ’لو جہاد‘ جیسے متنازع تصورات کو بنیاد بنا کر سخت قوانین کی بات کی گئی جوکہ محض ہندو قوم پرستانہ پروپیگنڈا ہے اتر پردیش میں بھی ایک مسیحی پادری اور ان کی اہلیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو زبردستی مذہب تبدیل کروانے کی کوشش کر رہے تھے جو کہ بے بنیاد الزام تھا۔

    امریکی ارکان اسمبلی نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ مسلم لڑکوں سے ہندو لڑکیوں سے شادی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، مدھیہ پردیش میں جبری مذہب تبدیلی کے الزام پر سزائے موت تجویز کی جا رہی ہے جو انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کے منافی ہےاگر بھارت واقعی امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے تو اسے چا ہیے کہ اقلیتوں کیخلاف قوانین کو ختم کرے اور عملی طور پر مذہبی آزادی کے عالمی اصولوں کی پاسداری کرے مذہبی حقوق کا احترام نہ صرف بھارت کے اندرونی استحکام بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

  • بھارت میں مسافر ٹرین نے 7 ہاتھیوں کو کچل ڈالا

    بھارت میں مسافر ٹرین نے 7 ہاتھیوں کو کچل ڈالا

    بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں ایک مسافر ٹرین ہاتھیوں کے ایک ریوڑ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 ہاتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

    آسام ریاست میں پیش آنے والے اس حادثے میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا آسام بھارت میں موجود تقریباً 22 ہزار جنگلی ہاتھیو ں میں سے 4 ہزار سے زائد کا مسکن ہے،آسام پولیس کے سینئر افسر وی وی راکیش ریڈی نے اے ایف پی کو بتایا کہ 7 ہاتھی ہلاک ہوئے جبکہ ایک ہاتھی زخمی ہوا۔

    حادثے کے باعث ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں یہ ٹرین دور دراز ریاست میزورم سے نئی دہلی جا رہی تھی،انڈین ریلوے کے ترجمان کپل کشن شرما کے مطابق ہاتھیوں کی آمد و رفت کے لیے مختص راہداریوں (ایلیفینٹ کوریڈورز) پر رفتار کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاہم تازہ حادثہ ان علاقوں سے باہر پیش آیا،لوکو پائلٹ نے ہاتھیوں کے ریوڑ کو دیکھتے ہی ایمرجنسی بریک لگائے، تاہم ہاتھی ٹرین سے ٹکرا گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ماہرین کے مطابق جنگلات کی کٹائی اور ہاتھیوں کے قدرتی مسکن کے قریب تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث یہ جانور خوراک کی تلاش میں مزید دور نکلنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس سے انسانوں کے ساتھ ان کے تصادم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

    پارلیمانی اعداد و شمار کے مطابق 2023-2024 کے دوران بھارت بھر میں ہاتھیوں کے حملوں کے نتیجے میں 629 افراد ہلاک ہوئے۔

    ایلون مسک کا معروف ہالی ووڈ اداکارہ کے جسم پر نامناسب تبصرہ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    دفاعی چیمپئن اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے شریک میزبان بھارت نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ کے مطابق اسٹار بیٹر سوریاکمار یادیو کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے،آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے،اسٹار اوپنر شبھمن گل اس اسکوا ڈ کا حصہ نہیں ہیں، جس پر شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

    ابھشیک شرما، تلک ورما اور رنکو سنگھ جیسے نوجوان بیٹرز ٹیم کو جارحانہ آغاز اور مڈل آرڈر میں استحکام فراہم کریں گے وکٹ کیپنگ کے لیے سنجو سیمسن اور ایشان کشن کو شامل کیا گیا ہے،آل راؤنڈرز میں ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے اور واشنگٹن سندر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت جسپریت بمراہ کریں گے ان کا ساتھ ارشدیپ سنگھ اور ہرشِت رانا دیں گے اسپن میں کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی شامل ہیں-

    wc

  • مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر انڈین ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،جبکہ پاکستان نے بھی خاتون کے حجاب اور نقاب کی بے حرمتی پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا، بھار ت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت ‘آیوش’ کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیراعلیٰ بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے،نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دے دیا جبکہ پاکستان نے بھی خاتون کے حجاب اور نقاب کی بے حرمتی پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خاں لغاری نے بھارت میں خاتون کے حجاب کی بے حرمتی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹر نصرت پروین کی سرِ عام تضحیک انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، ایک خاتون کا نقاب زبردستی ہٹانا ناقابلِ قبول اور افسوسناک عمل ہے اس واقعے کو مذاق سمجھنا قابل افسوس ہے، بھارت میں مسلم خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا تشویشناک رجحان سامنے آیا ہے، ڈاکٹر نصرت پروین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ غیر مشروط معافی مانگیں مذہبی آزادی کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیااپوزیشن پارٹی کانگریس نے کہا کہ نتیش کمار کی بے شرمی دیکھیں اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی خاتون ڈاکٹر کا حجاب اتار دیا، یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نتیش کمار کو فوری مستعفی ہونا چاہیے،سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادیو نے کہا کہ نتیش کمار کا یہ اقدام شرمناک ہے جبکہ بھارتی صحافی محمد زبیر نے کہا کہ حواسوں میں ہوتے تو نتیش کمار ایسا نہ کرتے، صحافی اشوک سوائن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مودی کے بھار ت میں بدتمیزی اور اسلامو فوبیا کو سرکاری منظوری حاصل ہوگئی ہے۔،اس کےعلاوہ انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ریاست تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود اظہر الدین کا کہنا تھا کہ یہ بہت بری اور جاہلانہ حرکت ہے، اس کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیںایک وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے انہیں سوچنا چاہیے تھا اور اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف اس معاملے میں سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

  • بھارتی وزیر  نے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ دیا

    بھارتی وزیر نے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچ دیا

    مودی دورِ حکومت میں بھارت میں مسلمان خواتین کے لیے حجاب پہننا دن بہ دن مشکل بنایا جا رہا ہے بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی اور بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ایک سرکاری تقریب کے دوران مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت ’آیوش‘ کے تحت آیوش ڈاکٹروں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار خود ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹر دے رہے تھے،تقریب کے دوران جب مسلمان خاتون ڈاکٹر نصرت پروین کی باری آئی، جو مکمل برقعے اور نقاب میں ملبوس تھیں، تو تقرر نامہ دیتے ہوئے نتیش کمار نے ناگواری کا اظہار کیا اور پوچھا کہ یہ کیا ہے، پھر ان کا نقاب زبردستی کھینچ دیا، اس موقع پر ان کے ساتھ موجود نائب وزیرِ اعلیٰ سمراٹ چوہدری نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی۔

    https://x.com/SiilentOutlaw/status/2000569450660348096?s=20

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل نے واقعے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا نتیش کمار اپنی ذہنی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں؟-

    کانگریس نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب ریاست کا وزیرِ اعلیٰ خود ایسی حرکت کرے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں خواتین کس حد تک غیر محفوظ ہوں گی، کانگریس نے نتیش کمار سے اس شرمناک عمل پر فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • سڈنی  واقعہ :  آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    سڈنی واقعہ : آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ سڈنی دہشتگردی واقعے میں ملوث ایک دہشتگرد کے قریبی دوست نے بیان دیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے دوست کے مطابق دہشتگرد نوید کے والد بھارتی جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان معلومات اور بیانات سے یہ بات مزید واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے روابط موجود ہیں آسٹریلوی حکام واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے۔