Baaghi TV

Tag: بھارت

  • برکس اجلاس میں اجیت ڈوول اوررندھیر جیسوال کی ڈرائی فروٹ اڑاتے ویڈیوز وائرل

    بھارت میں ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کے اعلیٰ افسران سوشل میڈیا پر اپنے ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن گئے۔

    اجلاس کے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں جن میں وہ ندیدوں کی طرح اپنے آس پاس سے بے نیاز سفارتی میز پر بیٹھے خشک میوہ جات اور دیگر اسنیکس پر ہاتھ صاف کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں،زیادہ توجہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے کھانے کے انداز نے کھینچی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان تقریر کر رہے جبکہ ان کے پیچھے تیسری قطار میں بیٹھے جیسوال ڈرائی فروٹ کا پیکٹ خالی کرنے میں مصروف ہیں،جیسوال تیزی سے کھائے جا رہے تھے جیسے کئی دنوں سے کھانے کو کچھ نہ ملا ہو اسی دوران ویڈیو میں ایک ہاتھ نظر آتا ہے جو ان کے آگے سے پیکٹ اٹھا لیتا ہے جبکہ اپنے سامنے موجود ڈرائی فروٹس کا خاتمہ کرنے کے بعد جیسول مزے سے اپنی انگلیاں بھی چاٹتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

    ایک اور ویڈیو میں روسی صدر کے پیچھے بیٹھے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی ڈرائی فروٹس پر ہاتھ صاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے،واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے ’اسنیک ڈپلومیسی‘ اور ’برکس بوفے‘ جیسے دلچسپ نام دیے، جبکہ بعض صارفین نے اجلاس میں پیش کیے جانے والے کھانوں پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے-

    تاہم بھارتی صحافی رویش کمار سمیت بعض افراد نے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طویل اجلاسوں کے دوران کھانے کا وقت نہ ملنے کی صورت میں بھوک لگنا ایک فطری انسانی ضرورت ہے اور ایسے مواقع پر انسانی تقاضوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ایسے مواقع پر کھانے پینے کی چیزیں کھانے پینے کے لیے ہی رکھی جاتی ہیں۔ “یہ شرمناک حرکت ہے، دوسروں کے وقار کا خیال رکھا جانا چاہیے۔”

    یہ دلچسپ واقعہ نئی دہلی میں 12 اور 13 ستمبر کو ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران پیش آیا، جس میں عالمی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی-

  • بھارت میں ہندومذہبی اکثریت کی بالادستی،اقلیتوں کے وجود پرسنگین سوالات

    بھارت میں ہندومذہبی اکثریت کی بالادستی،اقلیتوں کے وجود پرسنگین سوالات

    بھارت میں ہندومذہبی اکثریت کی بالادستی،اقلیتوں کے وجود پرسنگین سوالات،انتہا پسند جماعتوں بی جے پی اورآرایس ایس کے ایجنڈے کے تحت بھارت میں غیرہندو ہونا جرم بن گیا.

    ہندوتوا کے نظریہ پرقائم مودی حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئےاقلیتوں کےوجود کےدرپےہوگئی انتہا پسند جماعتوں بی جے پی اورآرایس ایس کے ایجنڈ ے کے تحت بھارت میں غیرہندو ہونا جرم بن گیا-

    ہندوتوا سے متعلق حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق آرایس ایس کا متعصب ہندوتوا نظریہ ایک ایسی مذہبی شناخت کو بڑھاوا دیتا ہے، جو اس سے پہلے موجود نہیں تھی،اکھنڈ بھارت ہندوتوا نظریہ کا خواب ہے جس کے مطابق ہندو ہی دنیا پرحکمرانی کریں گے،آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ ہندو ختم ہوگئے تودنیا بھی ختم ہو جائے گی-

    مسیحی سیاسی ورکرڈاکٹرجان دیال کے مطابق ہٹلرکی طرح ہندوتوا کے بانیوں نے بھی ایسے وطن کا تصورپیش کیا جس میں صرف ایک گروہ کوتمام اختیارات حاصل ہوں ،ہندوتوا کے تحت بھارت میں ہندو مذہب، نسل اور قومیت کے علاوہ اسلام یا عیسائیت کیلئے کوئی جگہ نہیں-

    ماہرین کے مطابق بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی سیاست مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیکراقلیتوں کے حقوق کو سنگین خطرات سے دوچارکررہی ہےہندو قوم پرستی کے سنگین ہوتے اثرات نے بھارت کے نام نہاد سیکولرازم اورجمہوریت کے کھوکھلے دعووں کا پول کھول دیا ہے

  • خاتون نے 20 روپے کا وڑا پاؤ کھانے کیلئے  15 ہزار روپےخرچ کر دئیے

    خاتون نے 20 روپے کا وڑا پاؤ کھانے کیلئے 15 ہزار روپےخرچ کر دئیے

    نئی دہلی کی ایک خاتون نے ممبئی کا مشہور وڑا پاؤ کھانے کے لیے قریباً 15 ہزار بھارتی روپے (قریباً 43 ہزار 800 پاکستانی روپے) خرچ کردیے، جس کے بعد ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق ’وِٹی اسپیس‘ نامی مواد تخلیق کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ نے دہلی میں وڑا پاؤ کھاتے ہوئے سوچا کہ یہ کوئی وڑا پاؤ ہے وڑا پاؤ تو سپنوں کی نگری ممبئی میں ملتا ہے پھر میں نے اچانک فیصلہ کیا کہ اگر اصل ذائقہ چکھنا ہے تو ممبئی جانا ہوگا، انہوں نے دہلی سے ممبئی کی پرواز کے لیے قریباً 5 ہزار روپے ادا کیے، راستے میں ہوائی اڈے پر چائے اور کھانے کے اخراجات بھی ہوئے-

    خاتون کے مطابق ممبئی پہنچ کر قریباً 4 ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ہوٹل کا کمرہ لیا،اور اگلی صبح وہ ممبئی کی گلیوں میں اصل وڑا پاؤ کی تلاش میں نکلیں اور بالآخر ایک خوانچہ فروش سے صرف 20 روپے میں وڑا پاؤ خرید لیا۔ اس وقت تک اس ایک وڑا پاؤ کے لیے ان کا مجموعی خرچ قریباً 15 ہزار روپے ہوچکا تھا۔ پہلا نوالہ لیتے ہی انہوں نے سفر کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی کا وڑا پاؤ واقعی ’خوابوں کی نگری‘ میں ہی ملتا ہے۔

  • دہلی کے سابق چیف سیکریٹری راکیش مہتا کی خودکشی، نوٹ بھی برآمد

    دہلی کے سابق چیف سیکریٹری راکیش مہتا کی خودکشی، نوٹ بھی برآمد

    سابق دہلی چیف سیکریٹری راکیش مہتا نے نوئیڈا میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سالہ راکیش مہتا کی لاش 6 ستمبر کو نوئیڈا میں واقع ان کے گھر سے ملی، جبکہ ان کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی گئیں، پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں مبینہ طور پر انہوں نے اپنی صحت اور ذہنی مسائل کو اس انتہائی اقدام کی وجہ قرار دیا ہے۔

    راکیش مہتا 1975 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر تھے اور سابق دہلی وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ کے دور میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے، وہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھی رہے۔

    راکیش مہتا 2007 میں دہلی کے چیف سیکریٹری مقرر ہوئے اور 3 سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر فائز رہے ان کے دور میں دہلی میں ٹرانسپور ٹ، بجلی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے کئی اہم منصوبے مکمل ہوئے، جبکہ 2010 میں دہلی میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں کا انعقاد بھی ان کے چیف سیکریٹری کے دور میں ہوا۔

  • ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ:  بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2026 کے نویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو فیلڈنک کی دعوت دی۔

    قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 55 رنز بنائے اور روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا جبکہ پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 14 جبکہ وکٹ کیپر منیبہ علی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ بھارتی ٹیم کی جانب سے پریمہ روات اور شریں چرانی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    کپتان فاطمہ ثنا سمیت پاکستان کی 4 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئیں جبکہ 9 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے باعث پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 55 رنز کم ترین ٹوٹل ہے۔بھارت کی جانب سے پریما راوت اور شری چرنی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں –

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز ٹیم نے 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی شفالی ورما 12، اسمرتی مندھانا 9 اور پراتیکا راول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ کپتان ہرمن پریت کور 12 اور دپتی شرما 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں،پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    ہائی وولٹیج مقابلے میں جہاں بھارت سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، وہیں قومی ٹیم آج اپنا مسلسل دوسرا میچ جیت کر پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک 17 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکی ہیں۔

    بھارتی ٹیم کا پلڑا واضح طور پر بھاری ہے، جس نے 14 میچوں میں کامیابی سمیٹی ہے، جبکہ گرین شرٹس کو اب تک محض 3 بار ہی فتح نصیب ہو سکی ہے۔ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم پر اس پرانے ریکارڈ کو بہتر بنانے کا چیلنج ہوگا۔

    پاکستانی اسکواڈ

    فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، ایمن فاطمہ، طوبہٰ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور ام ہانی شامل ہیں۔

    بھارتی اسکواڈ

    ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، پراتیکا راول، بھارتی فلمالی، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پریما راوت، شری چرنی، کرانتی گوڈ اور نندنی شرما شامل ہیں-

  • بھارت: کنویں میں گرکر زخمی ہونے والے ہاتھی کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا

    بھارت: کنویں میں گرکر زخمی ہونے والے ہاتھی کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا

    بھارت: کنویں میں گرکر زخمی ہونے والے ہاتھی کے بچےکو بچالیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع ڈھین کینال کے جنگل میں موجود ایک ویران کھلے کنویں میں ہاتھی کا بچہ گرگیا کنویں میں ہاتھی کے بچے کے گرنے کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی گئی جس کے بعد حکام کی جانب سے مقامی افرادکے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، محکمہ جنگلات، فائر فائٹرز اور مقامی افرادکی سخت محنت کے بعد ہاتھی کے بچے کو کنویں سے نکالنے میں کامیابی ملی۔

    حکام کی جانب سے ہاتھی کے بچے کو ریسکیو کرنے کے آپریشن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی شیئر کی گئی ہے،حکام نے بتایا کہ یہ 3 سے 4 سال کا نر ہاتھی ہے اورکنویں میں گرنے کے بعد کمزورہوگیا جب کہ ہاتھی کا بچہ زخمی بھی ہوا جس فوری طبی امداد کے لیے اینیمل ریسکیو سینٹر بھیج دیا گیا،بچے کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے اور اس کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔

  • پولیس چوکی پر اہلکار کی فائرنگ سے افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی

    پولیس چوکی پر اہلکار کی فائرنگ سے افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی

    بھارتی ریاست آسام میں ایک پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکاروں پر اے کے 47 سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ایک پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے واقعہ ریاست کے ضلع کامرو پ کے علاقے بوکو میں گیمرِمورا پولیس چوکی پر پیش آیا، جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت والی ریاست آسام میں واقع ہے۔

    فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فضل الر علی اور گیمرِمورا پولیس چوکی کے انچارج انسپکٹر اندرجیت بورا کے نام سے ہوئی ہے پولیس اہلکار چرنجیب چودھری نے مبینہ طور پر اے کے 47 رائفل سے چوکی میں موجود ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔

    حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اصل وجوہات اور ملزم اہلکار کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے واقعہ بوکو پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا زخمی اہلکاروں کی حالت اور فائرنگ کرنے والے اہلکار کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

    یہ واقعہ بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ساتھی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے حالیہ واقعات کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے ایسے واقعات نے بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس میں اہلکاروں کے ذہنی دباؤ، نظم و ضبط، کمانڈ کے نظام، کام کے حالات اور نفسیاتی معاونت سے متعلق سوالات کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔

  • بھارت کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کوشامبی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ18 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    حکام کے مطابق دھماکا پیر کی سہ پہر ضلع کوشامبی کے گاؤں منوری میں تھانہ پیپری کی حدود میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں ہوا،واقعے کے بعد 11 زخمیوں کو علاج کے لیے پریاگ راج کے ایس آر این اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے، جبکہ 5 شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے،تمام ہلاک شدگان فیکٹری کے قریبی علاقے کے رہائشی تھے، جبکہ واقعے میں 18 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کے علاوہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور فیکٹری سے متصل 5 سے 6 مکانات بھی منہدم ہوگئے،دھماکے کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے،دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں ہائی وولٹیج بجلی کا کھمبا اور بجلی کی تاریں بھی متاثر ہوئیں،بجلی کے محکمے کا عملہ متاثرہ تنصیب کی مرمت اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں مصروف ہے۔

    دھماکے کی شدت کے باعث جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے والی دہلی-ہاوڑہ ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت تقریباً ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئی،اجمیر-سیالدہ ایکسپریس کو منوری ریلوے اسٹیشن واپس بھیج دیا گیا، جبکہ دہلی سے وارانسی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو جائے وقوعہ سے ایک اسٹیشن پہلے سید سرواں ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

    ریسکیو کارروائیوں میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ایک درجن سے زائد فائر ٹینڈرز اور تقریباً 2 درجن ایمبولینسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں، جبکہ بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں معاونت کر رہے ہیں،فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے، تاہم ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے بھاری مشینری اور تقریباً 10 بلڈوزروں کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔

    اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے فی خاندان 2 لاکھ بھارتی روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار بھارتی روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

  • بھارت:سوشل میڈیا انفلوئنسر کااغوا، تشدد کے بعد زندہ جلا دی گئی

    بھارت:سوشل میڈیا انفلوئنسر کااغوا، تشدد کے بعد زندہ جلا دی گئی

    چندی گڑھ میں 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر منجیت کور مبینہ طور پر اغوا، تشدد اور زندہ جلائے جانے کے تقریباً 8 ہفتے بعد دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منجیت کور نے 26 اگست کو چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر) میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہاری۔

    رپورٹ کے مطابق منجیت کو 3 جولائی کی رات چندی گڑھ کے سیکٹر 34 میں ایک شراب کی دکان کے قریب ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا اہل خانہ کی شکایت کے مطابق شبھی اور پنڈا نامی 2 جاننے والوں نے اسے مبینہ طور پر زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور پنجاب کے شہر مورِندا لے گئے، وہاں منجیت کور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں اسے شہتوت کے درخت سے باندھ کر آگ لگا دی گئی، ایک شخص نے اسے آگ کی لپیٹ میں دیکھا اور کمبل کی مدد سے آگ بجھانے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا۔

    اہل خانہ کے مطابق منجیت کو پہلے موہالی کے اسپتال لے جایا گیا، تاہم حالت تشویش ناک ہونے کے باعث 9 جولائی کو پی جی آئی ایم ای آر چندی گڑھ منتقل کردیا گیا، جہاں وہ کئی ہفتوں تک بے ہوش رہی 5 اگست کو منجیت کو مختصر طور پر ہوش آیا اور اس نے مبینہ حملے سے متعلق اہل خانہ کو بتایا، تاہم بعد میں اس کی حالت دوبارہ بگڑ گئی اور وہ شدید جھلسنے کے باعث 26 اگست کو دم توڑ گئی۔

    منجیت کی موت کے بعد چندی گڑھ پولیس نے سیکٹر 34 تھانے میں مقدمہ درج کرکے 2 مشتبہ افراد کو نامزد کیا ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبکہ اہل خانہ اور دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • بھارتی جیلوں میں قید 25 پاکستانی  وطن واپس پہنچ گئے

    بھارتی جیلوں میں قید 25 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    بھارتی جیلوں میں قید 25 پاکستانی شہری رہائی کے بعد واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے وطن پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو واہگہ اٹاری بارڈر پر لایا، جہاں انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا رہائی پانے والے شہریوں کی وطن واپسی کے بعد ضروری کارروائی مکمل کی گئی،بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کا عمل دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں سے متعلق معاملات میں جاری رابطوں کا حصہ ہے-