Baaghi TV

Tag: بھارت

  • بجلی کی ترسیل کیلئے سعودیہ اور بھارت کا زیر سمندر کیبلز بچھانے کے منصوبے پر غور

    بجلی کی ترسیل کیلئے سعودیہ اور بھارت کا زیر سمندر کیبلز بچھانے کے منصوبے پر غور

    سعودی عرب اور بھارت بجلی کی ترسیل کے لیے زیر سمندر تاریں بچھانے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : بزنس اسٹینڈرڈ اور اکنامک ٹائمز نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور ہندوستان بجلی کی ترسیل کے لیے زیر سمندر تاریں بچھانے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں جس سے ہندوستان کے مغربی ساحل کو سعودی عرب سے ملایا جا سکے گا گجرات کا ساحل جلد ہی گہرے سمندر کی تاروں سے مشرق وسطیٰ سے منسلک ہو سکتا ہے، جس سے گرین انرجی گرڈ بنایا جائے گا-

    سعودی عرب کے مستقبل کے شہر "دی لائن” کے تعمیراتی کام کا آغاز ہو گیا

    یہ منصوبہ اس ایجنڈے کا حصہ بننے والا ہے جس پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اگلے جمعہ کو نئی دہلی کے دورہ کے دوران بحث کی جائے گی ۔ اس دورہ کا مقصد نومبر میں سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہندوستان کے دورے کی تیاری کرنا ہے زیر سمندر کیبلز کا منصوبہ ہندوستان میں ان کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

    ذرائع نے بھارتی اخبار کو بتایا ہے کہ دونوں فریقوں میں ایک پاور نیٹ ورک کے لیے زیر سمندر کیبل پر بات چیت شروع کرنے کا امکان ہے۔ اس نیٹ ورک میں میں جنوبی ایشیا اور خلیجی ریاستیں شامل ہیں۔

    اس معاملے کی جانکاری والے عہدیداروں نے کہا کہ دونوں فریق ممکنہ طور پر جنوبی ایشیا اور خلیجی ممالک پر مشتمل الیکٹریکل گرڈ کے لیے زیر سمندر کیبلز پر بات چیت شروع کر سکتے ہیں، اس بات چیت کو تیل کی برآمدات سے آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک اس منصوبے کی کاروباری صلاحیت کی چھان بین کر رہے ہیں۔

    روسی صدرکومکمل طورپرتنہا کردینا خطرناک ہو سکتا ہے، فرانسیسی وزیرخارجہ

    صنعت کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق، ابوظہبی حکومت بھی 15 بلین سے 18 بلین ڈالر کے درمیان سرمایہ کی لاگت کے ساتھ اس منصوبے میں شامل ہو سکتی ہے۔

    سرکردہ کارپوریشنز جیسے ٹاٹا گروپ، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، جے ایس ڈبلیو، اور اڈانی، اور دیگر کو پہلے ہی بھارت میں سعودی سفیر کی طرف سے دعوت نامے موصول ہو چکے ہیں اور ان کی رائے طلب کی گئی ہے سعودی ولی عہد انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کے سفر سے پہلے پہلے بھارت کا دورہ کریں گے۔

    بحیرہ عرب گجرات کے ساحل (مندرا بندرگاہ) کو امارت فجیرہ سے 1,600 کلومیٹر کے فاصلے پر الگ کرتا ہے۔ یہ کیبل ممکنہ طور پر عمان کے راستے 1,200 کلومیٹر کا سفر کر سکتی ہے، جس کا گہرا نقطہ 3.5 کلومیٹر ہے۔

    ذرائع کے مطابق، تین سال قبل، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے حکام نے ایک فزیبلٹی اسٹڈی کی تھی لیکن ہندوستانی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل سولر الائنس کے لیے دباؤ کے نتیجے میں یہ منصوبہ ابھی آگے بڑھنا شروع ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ بہت سے ممالک توانائی کے لیے برقی تاروں کے ذریعے براعظموں کو جوڑ رہے ہیں تیل اور گیس کی اونچی قیمتوں کے تناظر میں یورپ کو بھی توانائی کے بحران کا سامنا ہے، روس 2021 میں تیل اور گیس کا سب سے بڑا سپلائر تھا جو یورپی یونین کی توانائی کی کل ضروریات کا تقریباً 40 فیصد فراہم کرتا تھا۔

    شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

    العربیہ کے مطابق برطانیہ اور ناروے بھی سمندر کے نیچے 800 کلومیٹر طویل کیبل کے ذریعے ہائیڈرو اور آف شور ونڈ پاور کا اشتراک کر رہے ہیں۔

    یونان یورپ میں توانائی کے سب سے زیادہ پرجوش منصوبوں میں سے ایک پر کام شروع کر رہا ہے۔ یونان اپنے الیکٹرک گرڈ کو مصر میں بجلی کے گرڈ سے جوڑ کر پانی کے اندر کیبل بچھا کر 3000 میگا واٹ بجلی منتقل کرے گا یہ بجلی 4.5 گھروں کو فراہم کرنے کیلئے کافی ہے۔

    یہ کیبل شمالی مصر سے براہ راست یونان کے اٹیکا تک جائے گی اس منصوبے کو کوپیلوزوس گروپ نے شروع کیا ہے۔

    3.5 ارب یورو کی لاگت سے انٹر کنیکشن منصوبے GREY کو یورپی یونین کی جانب سے شروع کیا گیا مشترکہ دلچسپی کا اہم منصوبہ سمجھا گیا ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ منصوبہ یورپی یونین کے توانائی کے نظام کے بنیادی ڈھانچے کو جوڑنے کے لئے ایک اہم ترجیح ہے۔

    مصر اور دیگر افریقی ممالک میں پیدا ہونے والی صاف بجلی کو ہوا اور شمسی فارموں کے ذریعے پانی کے اندر کیبلز کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔

    العربیہ کے مطابق مصر نے پہلے ہی لیبیا، سوڈان اور سعودی عرب کے ساتھ باہمی رابطے کے منصوبے مکمل کر لیے ہیں، مصر جنوب مشرقی یورپ میں توانائی کا ایک بڑا مرکز بننے کا خواہاں ہے۔

    دبئی میں ایک ارب درہم کی لاگت سے کتابی شکل کی سات منزلہ لائبریری

    اسی طرح4 ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ برقی کیبلز برطانیہ کے جنوبی ساحل سے 3800 کلومیٹر دور سمندر کے نیچے چلتی ہیں۔ یہ تاریں وسطی مراکش میں صحرا کے ایک حصے سے جوڑی جائیں گی۔

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک بھی بجلی پیدا کرنے کے لیے درکار توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت سعودی عرب کی بجلی قدرتی گیس سے 52 فیصد، تیل سے 40 فیصد اور بھاپ سے 8 فیصد پیدا ہوتی ہے۔

    بجلی کی شدید قلت کے باعث سعودی عرب کو 2032 تک اپنی 55 گیگا واٹ کی صلاحیت کو 120 گیگا واٹ تک بڑھانا ہوگا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بابر اعظم کی پلیئنگ الیون میں کون کون شامل؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بابر اعظم کی پلیئنگ الیون میں کون کون شامل؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بچے شروع ہو گا اور میلبرن کا موسم صاف ہونے کے بعد امید ہے کہ آج کا میچ پورا ہو گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 بیٹرز، دو اسپنرز اور 4 اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، آصف علی، افتخار احمد، حیدر علی، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف ایک بار پھر میلبرن گراونڈ میں نئی تاریخ لکھنے جا رہی ہے۔

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ جسے ایم سی جی بھی کہا جاتا ہے، آسٹریلیا کا سب سے بڑا کرکٹ گراونڈ ہے جس نے پانچویں ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کی اور جہاں پاکستان نے اپنا پہلا اور واحد ورلڈکپ عمران خان کی قیادت میں جیتا۔

    25 مارچ 1992 کو پاکستان نے میلبرن گراونڈ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، آج 2022 میں بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم اسی گراونڈ میں اسی جذبے کے ساتھ اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرے گی، جہاں اس کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہے۔

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کرکٹ کے پہلے ٹیسٹ میچ 1877ء کی میزبانی بھی کر چکا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلا ایک روزہ میچ بھی 1971ء میں اسی گراونڈ پر کھیلا گیا، ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی 2008 میں کھیلا گیا۔

    جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے جبکہ قومی ٹیم 2009 کا ٹی 20 ورلڈکپ بھی اپنے نام کر چکی ہے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 فارمیٹ کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو ایک بار ورلڈ چیمپیئن بننے، 2 بار فائنل کھیلنے اور 5 بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیل چکی ہےٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا فائنل 2007 میں کھیلا گیا تھا جس کے فائنل میں پاکستان ٹیم پہنچنے میں کامیاب رہی تاہم مدمقابل بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

    دوسرے ورلڈکپ میچ میں ایک بار پھر قومی ٹیم فائنل پہنچنے میں کامیاب ہوئی تاہم اس بار مدمقابل سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا اور قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔ اس میچ میں مین آف دی میچ کا سہرا شاہد آفریدی کے سر آیا تھا۔

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

    قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کی دوسری کامیاب ترین ٹیم نے جس نے 40 میچز کھیلے جن میں سے 24 میں کامیابی حاصل کی اور 16 میں شکست ہوئی۔ قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 60 فیصد رہا۔

    گزشتہ سال 2021 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

  • ہم اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ،ہربھجن سنگھ آپے سے باہر ہوگئے

    ہم اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ،ہربھجن سنگھ آپے سے باہر ہوگئے

    سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اپنی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بیان پر مشتعل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نجی شو کے پروگرام کے دوران میزبان نے سابق بھارتی کرکٹر سے ایشیا کپ 2023 میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بیان پر سوال کیا جس پر سابق بھارتی اسپنر آگ بگولہ ہو گئے۔

    ایشیاکپ کے حوالے سے پاکستان جانے کا فیصلہ بورڈ کرے گا،بھارتی کپتان

    ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ رمیز راجا نے ایک سال قبل بیان دیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ نہیں ہے اور ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، اگر اب بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بیان کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت نہیں آنا تو نہ آئے،کون کہہ رہا آپ میچ کھیلنے بھارت آئیں آپ کو نہیں آئی سی سی ایونٹ کھیلنا وہ آپ کی مرضی ہے ہماری مرضی نہیں ہے-


    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو ہم اپنی ٹیم وہاں نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ، پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت پر انحصار کرتا ہے جبکہ بھارت پاکستان پر نہیں کرتا۔

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    پروگرام میزبان نے کہا کہ وہ تو ہم نے بھی کہہ دیا کہ ہم بھی سوچیں گے نا آنے کا ،ہم نے تو ایک سادہ سا سوال پوچھا آپ جھگڑا کرنے لگ گئے ہیں-

    دوران پروگرام پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہو گا۔

    جس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو چیلنج دیا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں آپ ایسے ہی انکار کر کے دکھائیے گا پھر بات ہوگی جس پر ہربھجن سنگھ نے ہٹ دھرمی دکھائی اور کہا کہ آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔

    سابق بھارتی اسپنر کے بیان پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ہربھجن بھائی اتنے بڑے بیان نہ دیں، آپ نے پہلے بھی ایک بیان دیا تھا جس پر آپ مشکل میں پھنس گئے تھے نہ اتنے بڑے بڑے بول بولیں کہ آپ مشکل میں پھنس جائیں-

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

  • پلیٹلیٹس کی بجائے جوس کی ڈرپ لگانے سے ڈینگی کا مریض چل بسا

    پلیٹلیٹس کی بجائے جوس کی ڈرپ لگانے سے ڈینگی کا مریض چل بسا

    اترپردیش :بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں ڈینگی بخار کے مریض کو خون کے پلیٹ لیٹس کی بجائے مبینہ طور پر پھلوں کا جوس لگادیا گیا، جس کے نتیجے میں مریض چل بسا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ پرادیپ پانڈے کے خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی اسپتال میں مریض کو ڈرپ میں جوس اور کیمیکل دیئے گئے، طبیعت بگڑنے پر مریض کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے اسپتال کے ڈاکٹروں نے پرادیپ پانڈے کے رشتے داروں کو بتایا کہ پلیٹ لیٹس کا بیگ جعلی تھا اور اس کے اندر جوس بھرا ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ’پلیٹ لیٹس کے بیگ‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاتھک نے حکم دیا کہ پریاگ راج شہر میں واقعے گلوبل اسپتال اینڈ ٹراما سینٹر کو سیل کردیا جائے، جہاں مریض کو پلیٹ لیٹس کی جگہ جوس کی ڈرپ لگائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر اسپتال سیل کردیا گیا ہے اور پلیٹ لیٹس ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں، اسپتال کو قصوروار پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    اترپردیش کے اسپتال کے مالک سوربھ مشرا کا پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کہیں اور سے لائے گئے تھے، مریض کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 17 ہزار تک گر جانے کے بعد ان کے خاندان کو پلیٹ لیٹس کا انتظام کرنے کیلئے کہا گیا، جس پر وہ ایس آر این اسپتال سے 5 یونٹ پلیٹ لیٹس لائے، ’پلیٹ لیٹس‘ کے 3 یونٹس لگنے کے بعد پانڈے کو ری ایکشن ہوگیا، جس پر اسے پلیٹ لیٹس لگانا بند کردیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ لیٹس کہاں سے آئے اس بات کا پتہ لگالیا جائے گا کیونکہ بیگ پر ایس آر این کا اسٹیکر لگا ہوا ہے۔

  • بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    بھارت میں گوگل پر 16 ملین ڈالر جرمانہ

    نئی دہلی :بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161 ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

    بھارتی حکام کے مطابق گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی، گوگل اپنی ایپس کے غلبہ کو یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ ”یکطرفہ معاہدے“ کر رہا ہے۔

    اس نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بند کرے اور باز آجائے۔گوگل نے ابھی تک بھارت میں کیے گئے جرمانے یا الزامات کا جواب نہیں دیا۔

    سی سی آئی کا کہنا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا ”غلط استعمال” کر رہا ہے۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ گوگل بازار میں موجود بہت سی کمپنیوں کے ساتھ زبردستی ایسے معاہدے کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گوگل کروم، یوٹیوب، گوگل میپس اور اس جیسی اس کی دیگر ایپس کا استعمال کیا جائے۔

    بھارتی ادارے نے اس الزام کے تحت گوگل کو اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ ریونیو شیئرنگ کے بعض معاہدوں سے بھی روک دیا ہے کہ ان طریقوں سے، ”گوگل نے خاص طور پر اپنی سرچ سروس محفوظ بنانے میں مدد حاصل کی اور اس نے اس کے لیے مسابقتی بازار سے مکمل طور پر الگ ہو کر ایسا کیا۔”

    بیان میں مزید کہا گیا کہ گوگل کا یہ طرز عمل مسابقت کو روک رہا تھا، جس سے کمپنی کو صارفین کے ڈیٹا تک مسلسل رسائی ملنے کے ساتھ ہی منافع بخش اشتہارات کے مواقع بھی فراہم ہوتے رہے ہیں۔

    سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا، ”کمپنیوں کو صلاحیت کی بنیاد پر مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے اور یہ ذمہ داری غالب کھلاڑیوں (موجودہ صورت میں، گوگل) پر عائد ہوتی ہے کہ اس کا طرز عمل میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے مسابقتی عمل کو نہ روکے۔”

    گوگل بازار میں موجود بہت سی کمپنیوں کے ساتھ زبردستی ایسے معاہدے کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گوگل کروم، یوٹیوب، گوگل میپس اور اس جیسی اس کی دیگر ایپس کا استعمال کیا جائے

    سی سی آئی نے گوگل سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ڈیوائس مینوفیکچررز کو اپنی ایپس کو پہلے سے انسٹال کرنے پر مجبور نہ کرے اور اسے مینوفیکچررز اور صارفین کو ابتدائی ڈیوائس سیٹ اپ کے دوران اپنی پسند کی ایپس انسٹال کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

    امریکی کمپنی گوگل کو عدم اعتماد سے متعلق دنیا میں کئی دیگر کیسز کا بھی سامنا ہے اور اب بھارت میں بھی اسے ٹیک سیکٹر کے سخت ضوابط کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نگراں ادارہ اسمارٹ ٹی وی مارکیٹ میں گوگل کے کاروباری طرز عمل اور ادائیگیوں سے متعلق ‘گوگل پے’ جیسی ایپ کے نظام کی بھی چھان بین کر رہا ہے۔

    اینڈرائڈ سے متعلق اس تحقیقات کا عمل سن 2019 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب، دو بھارتی افراد اور لاء اسکول کے ایک طالب علم نے اس سے متعلق شکایت درج کی تھی۔

    بھارت میں بھی گوگل کو تقریباً وہی معاملہ در پیش ہے، جس کا اسے یورپ میں سامنا ہے۔ وہاں بھی ریگولیٹرز نے کمپنی پر مینوفیکچررز کو اینڈرائڈ ڈیوائسز پر اپنی ایپس کو پہلے سے انسٹال کرنے پر مجبور کرنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

  • بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    بس اب بہت ہوگیا:مکاربھارت سے بائیکاٹ کا اعلان کریں:مدثرنذر

    لاہور:سابق کرکٹر مدثر نذر نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا اور اب ہمیں اپنے فیصلوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارت کے خلاف کھیلنے کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کو لکھے گئے خط میں جو فیصلہ کیا ہے وہ انتہائی مناسب ہے۔ پی سی بی کو اب اس پر قائم رہنا چاہیے۔

    مدثر نذر، جنہیں ان کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی پر گولڈن آرم کا نام دیا گیا، نے کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا، "پاکستان کو بھارت کے ساتھ معاملات پر دوسرے بورڈز کی حمایت نہیں مل سکتی کیونکہ دوسرے بورڈز کا مقصد اپنی جیبیں بھرنا ہے۔”

    دونوں ممالک نے اے سی سی کے منصوبوں پر تعاون کیا جب ڈالمیا بھارتی کرکٹ بورڈ اور اے سی سی کے ساتھ منسلک تھے۔ اب یہ معاملہ نہیں رہا۔ ایشین کرکٹ کونسل پر صرف بھارت کا اثر دیکھا جا سکتا ہے۔ مدثر نذر سمجھتے ہیں کہ ہم ایک عرصے سے بھارت کے پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکار کی باتیں سن رہے ہیں۔

    "ہمیں اب مالی بلیک میلنگ کی پرواہ کیے بغیر اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔ میرا ماننا ہے کہ ہمیں اب بھارت سے کسی بھی سطح پر کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔”

    76 ٹیسٹ اور 122 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کوچ مدثر نذر نے ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا۔

    "حالیہ ہندوستانی بورڈ کے انتخابات میں گنگولی کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے دیکھتے ہوئے، یہ واضح ہے کہ بی جے پی ہندوستان اور ایشین کرکٹ کونسل کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔ ایشیا کپ کے حوالے سے اے سی سی کے صدر جے شاہ مسلسل حد سے تجاوز کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ رویہ بدل سکتا ہے۔” ایشین کرکٹ کونسل کے لیے نقصان دہ ہے۔”

    سب کے لیے یاد دہانی یہ ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی جس کی میزبانی پاکستان میں ہوگی۔

  • اگلا ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا ، پاکستان سے جوہوتا ہے کرلے:بھارتی وزیرکی دھمکی

    اگلا ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا ، پاکستان سے جوہوتا ہے کرلے:بھارتی وزیرکی دھمکی

    نئی دہلی:بھارت پاکستان کےساتھ اب کھیل کے میدان میں بھی دشمنی کرنے لگا ہے،ٹی 2 سیریزہویا ایشیا کپ بھارت نے پاکستان کوپریشان کرنے کی ہرممکن کوشش کی ،بھارت کی یہ دشمنی اب بھارتی سیاستدانوں اور حکومتی رہنماوں کے زبانوں سے جھلک رہی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشیاکپ 2023 میں پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے سخت ردعمل پر بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر طیش میں آگئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں بھارت کی شراکت داری بہت زیادہ ہے جیسے کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا، ون ڈے ورلڈکپ اگلے سال بھارت میں ہی ہوگا جس میں دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں میں شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی ٹیم کے جانے کے حوالے سے فیصلہ وزارت داخلہ کرے گا کیونکہ ہماری ٹیم کو وہاں سیکیورٹی خدشات ہیں۔

    پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال کے اختتام پر دورہ کرے گی، بھارت بلاوجہ سیکیورٹی کا بہانہ بنارہا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین سے میلبرن روانہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے سیکریٹری بی سی سی آئی اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا، بھارت سب کچھ نہیں ہم بھی بہت کچھ ہیں۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر غیریقینی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے فوری ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کررکھی ہے۔یاد رہے کہ دونوں روایتی حریف ٹی20 ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

  • سرکاری راشن کے لیے گاؤں والوں نے30 فٹ اونچا پہاڑ کاٹ کر راستہ بنالیا

    سرکاری راشن کے لیے گاؤں والوں نے30 فٹ اونچا پہاڑ کاٹ کر راستہ بنالیا

    چھتیس گڑھ کے کاوردھا (کبیردھام) میں سرکاری راشن کے لیے گاؤں والوں نے پہاڑ کو کاٹ کر راستہ بنالیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں والوں نے خود محنت کر کے 30 فٹ اونچا پہاڑ کاٹ کر یہ کچا راستہ بنایا ہے۔ اس کے بعد چار گاؤں کے مسائل حل ہو گئے ہیں گورنمنٹ فیئر پرائس شاپ ، گاؤں بہپانی میں چل رہی ہے۔ یہ گاؤں ڈونگر پہاڑ کی دوسری طرف ہے۔

    باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

    کنھاکھیرا، ڈھیپرپانی، مہارانی ٹولہ اور تھینگاٹولا گاؤں اس کے نچلے علاقے میں آباد ہیں یہاں کے لوگوں کو راشن کے لیے 12 کلومیٹر کا سفر کرنا پڑتا تھا گاؤں والے یہ فاصلہ پیدل طے کرتے تھے اور اپنے سروں پر راشن لے جاتے تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اب یہ فاصلہ صرف دو کلومیٹر رہ گیا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے چاروں دیہات کےلوگوں نےآپس میں میٹنگ کی پھر کنھاکھیرا گاؤں سے ملحق ڈونگری پہاڑ پر راستہ بنانے کا فیصلہ ہوا۔ اس میں چار گاؤں کے 70 دیہاتیوں نے کام کیا اور آٹھ دن کی محنت کے بعد پہاڑ کو توڑ کر دو کلومیٹر کچی سڑک بنائی۔

    بھارت کے خاتون صحافی کو امریکی سفر سے روکنے پر امریکا کا ردعمل

    تھینگاٹولا کے سابق نائب سربراہ دھرم سنگھ بیگا نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ راشن کے لیے بہپانی جاتےہیں بہپانی کا فاصلہ تقریباً 12 کلومیٹر ہے۔ نقل و حمل کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے پیدل چلنا پڑتا ہے۔ راشن سر پر اٹھانے کے بعد وہ پیدل ہی گاؤں لوٹتے ہیں۔

    بھارت میں انسانی حقوق کی بہت زیادہ پامالیاں ہورہی ہیں:سیکرٹری اقوام متحدہ کا بھارت…

  • گاؤں جہاں 32 ایکڑ اراضی بندروں کے نام

    گاؤں جہاں 32 ایکڑ اراضی بندروں کے نام

    اورنگ آباد: ایک ایسے وقت میں جب لوگوں کے درمیان زمینی تنازعات عام ہیں،مہاراشٹر کے عثمان آباد ضلع کے ایک گاؤں میں بندروں کو 32 ایکڑ اراضی اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونے کا نادر اعزاز دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست عثمان آباد میں ایک ایسا گاؤں ہے جہاں کے بندر زمیندار ہیں، اس گاؤں میں جہاں لوگوں کے پاس اپنے گھر نہیں ہیں وہاں 32 ایکڑ اراضی یہاں کے بندروں کے نام پر ہے۔

    دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا نمائش کےلیے پیش کردیا گیا

    گاؤں کے رہائشی بندروں کا خاص احترام کرتے ہیں جب بھی ان کی دہلیز پر بندر آتے ہیں تو وہ انہیں کچھ نہ کچھ ضرور کھلاتے پلاتے ہیں۔

    اپلا گرام پنچایت کے پاس ملے زمینی ریکارڈ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ 32 ایکڑ زمین گاؤں میں رہنے والے تمام بندروں کے نام ہے۔

    گاؤں کے سربراہ کے مطابق ماضی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب بندر گاؤں میں کی جانے والی تمام رسومات کا لازمی حصّہ ہوا کرتے تھے،جبکہ دستاویزات میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ زمین بندروں کی ہے، لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ جانوروں کے لیے یہ انتظام کس نے کیا اور کب کیا گیا-

    بھارت: زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر تباہ،پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

    جب بھی گاؤں میں شادیاں ہوتی تھیں، تو سب سے پہلے بندروں کو تحفہ دیا جاتا تھا جس کے بعد ہی تقریب شروع ہوا کرتی تھی تاہم اب ہر کوئی اس رواج کی پیروی نہیں کرتا،ماضی میں، بندر گاؤں میں کی جانے والی تمام رسومات کا حصہ تھے۔

    انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ زمین کے دستاویزات یہاں کے بندروں کے نام ہے لیکن دستاویزات میں یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے لیے یہ انتظام کس نے اور کب کیا ہے۔ یہاں ایک مکان ہوا کرتا تھا جسے محکمہ جنگلات نے منہدم کرکے زمین پر شجرکاری کا کام کیا ہے۔

    گاؤں میں اب بندروں کی تعداد برسوں سے کم ہو گئی ہے کیونکہ یہ زیادہ دیر تک ایک جگہ نہیں ٹھہرتے، اس وقت گاؤں میں تقریباً 100 بندروں کے گھر موجود ہیں۔

    مسٹر پڈوال نے کہا کہ گاؤں اب تقریباً 100 بندروں کا گھر ہے، اور ان کی تعداد برسوں سے کم ہو گئی ہے کیونکہ جانور زیادہ دیر تک ایک جگہ نہیں ٹھہرتے۔

    تین سال کا بچہ اپنی ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

    انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے زمین پر شجرکاری کا کام کیا ہے اور اس پلاٹ پر ایک لاوارث مکان بھی تھا جو اب منہدم ہو چکا ہے جب بھی بندر ان کی دہلیز پر آتے ہیں گاؤں والے بھی انہیں کھلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی انہیں کھانے سے انکار نہیں کرتا-

  • بھارت کاایشیاکپ کیلئےپاکستان کادورہ کرنےسےانکار

    بھارت کاایشیاکپ کیلئےپاکستان کادورہ کرنےسےانکار

    دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔

     

    بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے، قبل ازیں بھارتی بورڈ کے 36 ویں اجلاس میں ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بحث ہونی تھی۔

    حکومت پاکستان کا پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    بھارتی ٹیم نے سال 2008 میں آخری مرتبہ ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سے ممبئی حملوں کا الزام لگا کر بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

     

    ضمنی انتخابات پولنگ ختم ،گنتی جاری:پی ٹی آئی 8 پرآگے3 پرپیچھے پیچھے

    یاد رہے کہ اس سے پہلےبی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح حکومت پاکستان کے دورے کی منظوری کا فیصلہ حکومت کا ہوگا تاہم سری لنکا کے متبادل کے طور پر رواں سال متحدہ عرب امارات متبادل ہوگا، اس تاثر کےبعد اس وقت ہی یہ خیال کیا جانے لگا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے گریز کرسکتی ہے۔اور آج بھارت نے اپنی نیت کے مطابق انکار کردیا ہے

    پنجاب کے بعد ایک اور صوبے میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

     

    دوسری جانب قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ ایک سال میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین بار ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل آئیں ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جس نے دو میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2008 کے ایشیاکپ میں بھارت کو سری لنکا سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔