Baaghi TV

Tag: بھارت

  • ایک اور بھارتی  پنجابی گلوکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

    ایک اور بھارتی پنجابی گلوکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

    نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریپ اسٹار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک اور بھارتی گلوکار و اداکار منکرت اولکھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی قتل کی دھمیکاں دی گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق 31 سالہ پنجابی گلوکار و اداکار منکرت اولکھ نے کہا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے لہذا ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو اتوار کے دن قتل کیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں 30 گولیاں لگی تھیں جو ایک آٹو میٹک رائفل سےفائرکی گئی تھیں سدھو موسےوالا کی ایک دن قبل ہی حکومت کی جانب سےدی جانے والی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ انہیں پنجاب کے ڈسٹرکٹ مان سا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا آنجہانی نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

    آنجہانی سدھو موسے والا کی عمر صرف 28 سال تھی اور وہ ایک کنسرٹ کے لیے 28 لاکھ روپے بھارتی وصول کرتے تھے، وہ عوام میں بے پناہ مقبول تھے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی بے پناہ فینز تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپ اسٹار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کی ذمہ داری گینگسٹر گولڈی برار نے قبول کی ہےعالمی شہرت یافتہ ریپ اسٹار کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برار جس نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔ لارنس بشنوئی پنجاب یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (SOPU) کا سابق صدر ہے اور اس وقت راجستھان کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہا ہے۔

    بھارت میں خیال کیا جا رہا ہے کہ لارنس بشنوئی ہی سدھو موسے والا کے قتل کا مرکزی ملزم بھی ہے جب کہ اس تاثر کی یکسر نفی کرتے ہوئے لارنس بشنوئی کے وکیل نے سوال کیا ہے کہ جیل سے قتل کی اتنی بڑی سازش کیسے تیار کی جا سکتی ہے؟ انہوں نے اس تاثر کی سختی سے نفی کی ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق سدھو موسے والا قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم کو پانچ دن کے لیے پولیس کسٹڈی میں دیا گیا ہے جسے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے گرفتار ملزم مان پریت کو اتر کھنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے مان پریت ان 6 مشبہ ملزمان میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ منکرت اولکھ کو اپریل میں دیویندر بمبیہا گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد گلوکار و اداکار نے اپنی سکیورٹی میں اضافہ کرنے کو کہا تھا۔

  • ڈرون سے خط،پارسل پہنچانے کا کامیاب تجربہ

    ڈرون سے خط،پارسل پہنچانے کا کامیاب تجربہ

    ڈرون سے خط،پارسل پہنچانے کا کامیاب تجربہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں محکمہ ڈاک نے خط اور پارسل پہنچانے کے لئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا ہے

    بھارتی وزیراعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات میں محکمہ ڈاک نے ڈرون کے ذریعے خط اور پارسل پہنچانے کا کام شروع کیا ہے اس ضمن میں گجرات کے ضلع کچھ میں ایک پارسل ایک گاؤں سے تقریبا 46 کلو میٹر ڈرون کے ذریعے پہنچایا گیا ہے، پارسل ڈرون کے ذریعے بھجوانے میں 46 کلو میٹر کا سفر طے کرنے میں 25 منٹ لگے، پارسل مقام پر پہنچا تو حکام نے ایک بڑی پارٹی کا اہتمام کیا اور جشن منایا، وزارت مواصلات کے حکام نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں

    پاکستان کے قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خالد محمود خالد کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں ڈرون کے ذریعے خط اور پارسل پہنچانے کے کامیاب تجربے کے بعد اب یہ سلسلہ مزید وسیع کیا جائے گا اور دیگر ریاستوں میں بھی خطوط پہنچانے کے لئے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا،

    بھارتی وزیراعظم مودی نے ڈرون کے ذریعے پارسل پہنچانے پر محکمہ مواصلات کو مبارکباد دی ہے اور اسے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مواصلات کی دنیا میں بھارت مزید ایک قدم اور آگے جا رہا ہے

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

    ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

  • قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری،مزید 2 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری،مزید 2 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ،فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیرمیڈیاسروس( کے ایم ایس) کے مطابق ضلع پلوامہ میں قابض فورسزنے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا،نوجوانوں کوراجپورہ گاؤں میں گھرگھرتلاشی کےدوران شہید کیا گیا-

    بھارت سے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے،مشعال ملک

    گزشتہ روز بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی-

    قبل ازیں موں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے فاروق عبداللہ نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے اورمقبوضہ علاقے کا بڑا حصہ بھارتی فوجی دستوں سے بھرا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے دل جیتے بغیر مقبوضہ علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ فاروق عبدعبداللہ نے کہاکہ لاکھوں کی تعداد میں قابض فوجیوں کی جموں وکشمیر کی موجودگی میں کبھی بھی کشمیری عوام کا دل نہیں جیتا جاسکتا ۔

    بھارتی عدالت کا حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف معتصبا نہ فیصلہ،مجرم قرار دے دیا

    قبل ازیں پاکستان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حریت رہنما محمد یاسین ملک کو ایک متنازعہ اور یکطرفہ مقدمے میں سزا سنانے کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز شروع کئے گئے فوجی آپریشن میں 2اور کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، گزشتہ چار دنوں میں ضلع اسلام آباد میں 2، ضلع بارہمولہ میں3 اور ضلع پلوامہ میں4 نوجوانوں سمیت 9 کشمیریوں کی شہادت انتہائی قابل مذمت اور کشمیریوں کے خلاف ظلم و جبر کی بھارت کی جاری مہم کا حصہ ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد اب تک 609سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا سلسلہ بھارت کا کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا واضح مظہر ہے۔

    یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ محمد یاسین ملک کو ایک انتہائی مشکوک اور متنازعہ مقدمے میں سزا سنانے کے بعد بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ بھارتی قابض افواج پبلک سیفٹی ایکٹ، آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت حاصل مکمل استثنیٰ کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کررہی ہیں۔

    ترجمان وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ بھارت کو اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کو آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینی چاہیے جو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اپنی 2018 اور 2019 کی کشمیر سے متعلق رپورٹوں میں تجویز کی تھی۔

    پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل میں سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے،شاہد آفریدی

  • حضوراکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالی بی جے پی لیڈر نپور شرما اور ٹائمز ناؤ کےخلاف مقدمہ درج

    حضوراکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالی بی جے پی لیڈر نپور شرما اور ٹائمز ناؤ کےخلاف مقدمہ درج

    عمرکھیڑ: گزشتہ دنوں ٹی وی چینل ٹائمزناو کے ایک پروگرام میں بی جے پی کی ترجمان نپور شرما نے ڈیبیٹ میں آپ صلی اللہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی اور اماں عائشہ صدیقہ کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ اس کے بعد مسلمانوں میں شدید برہمی اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔

    گزشتہ روز بھیونڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مہاراشٹر کے مجلس کے ذمہ داران کو ہدایت دی تھی کہ وہ گستاخ رسول صلی علیہ وآلہ وسلم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔ جس کے بعد مہاراشٹر کے مجلس کے جنرل سیکرٹری جناب سید معین نے ناندیڑ ۔پربھنی۔ہنگولی۔ ایوت محل کے مجلس کے صدور کو ایف أئی آر کا فارمیٹ اور ٹی وی ڈیبیٹ کا ویڈیو روانہ کئے۔

     

    اس کے بعد آج عمر کھیڑ کے مجلس کے صدر سید عرفان نے آج مقامی پولیس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے انھیں معاملے سے واقف کروایا ۔جس کے بعد پولس نے بی جے پی کی لیڈر نپور شرما اور ٹائمز ناؤ چینل کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 295اے اور 153اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔اس طرح مہاراشٹر میں گستاخ رسولِ اکرم کے خلاف پہلی ایف أئی آر درج ہوئی ہے۔

  • بھارتی گلوکار کو پولیس کی جانب سےسیکیورٹی واپس لینےکےبعد گولی مارکر قتل کردیا گیا

    بھارتی گلوکار کو پولیس کی جانب سےسیکیورٹی واپس لینےکےبعد گولی مارکر قتل کردیا گیا

    نئی دہلی :بھارتی گلوکار کو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی واپس لینے کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔،اطلاعات ہیں کہ پنجابی گلوکار اور کانگریس پارٹی کے رکن سدھو موسی والا کو آج نئی دہلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مانسا ضلع میں سدھو موسی والا کو ایک پراسرار شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اور اس کے 2 دوست زخمی ہو گئے۔

    یہ قتل سدھو موسی والا اور اس کے دو دوستوں کے ساتھ اپنے گاؤں جاتے ہوئے ہوا موس والا جائے وقوعہ پر خون میں لت پت پڑا ہے۔ وہ جس کار میں سفر کر رہا تھا وہ گولیوں سے بھری ہوئی تھی۔ جب اسے زخمی حالت میں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی مر چکا تھا۔

    سدھو موسی والاجو گزشتہ کچھ سالوں سے مختلف شاندار گانے گا کر پنجاب کے لوگوں کے ذہنوں میں گھرے ہوئے ہیں، نے گزشتہ سال دسمبر میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے بعد، 2022 کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں، انہوں نے کانگریس کی جانب سے مانسا حلقہ سے انتخاب لڑا۔ تاہم وہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنہالا سے ہار گئے۔

    اس تناظر میں پنجاب کانگریس کے رہنما چرن سنگھ سبرا نے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ سے واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ سدھو موسی والا کو کس بنیاد پر تحفظ دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

    پنجاب میں حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت نے کل موس والا سمیت 424 لوگوں سے سیکورٹی واپس لے لی۔ ریاست کے وزیر اعلی بھگونت مان نے وی آئی پی تحفظ واپس لے لیا ہے، وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کا رجحان ختم ہو گیا ہے۔ اگلے دن جس واقعے میں سدھو موسی والا مارا گیا وہ صدمے کا باعث تھا۔

  • یاسین ملک کی عمر قید سزا کے فیصلے پر او آئی سی کی تنقید پر بھارت کا ردعمل

    یاسین ملک کی عمر قید سزا کے فیصلے پر او آئی سی کی تنقید پر بھارت کا ردعمل

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کےحریت رہنما یاسین ملک سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ تنظیم کو کسی بھی طرح کی دہشت گردی کا جواز پیش نہیں کرنا چاہیئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے او آئی سی کے موقف کو ناقابل قبول قرار ديا ہے ان کا کہنا تھا کہ این آئی اے کی عدالت نے یاسین ملک کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی ہے۔

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری.مزید 2 کشمیری شہید

    ارندم باغچی کا کہنا تھا کہ اس حوالےسے او آئی سی کے بیانات، واضح طور پر یاسین ملک کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں دنیا دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی خواہاں ہےاور ہم او آئی سی پرزور دیتے ہیں کہ وہ اسے کسی بھی طرح سے درست قرار نہ دے۔

    واضح رہے کہ او آئی سی نے بھارتی عدالت کے فیصلے کو مسلمانوں کے خلاف منظم بھارتی تعصب اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم قرار دیا تھا تنظیم نے بھارت کے اس اقدام کےخلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فیصلہ نہ صرف بھارتی نظام انصاف کی تضحیک ہے بلکہ یہ بھارتی جمہوریت کے دعووں کو بھی قلعی کھولتا ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم کی یاسین ملک کوعمرقید کی سزاسنائےجانے پرگہری تشویش،فوری رہائی کا مطالبہ

    اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکریٹریٹ عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیریوں کی ان کے حقوق کے حصول کے لیے جائز جدوجہد کو دہشت گردی کے مترادف نہ کیا جائے۔

    جنرل سیکریٹریٹ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غیر منصفانہ طور پر قید تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں اور کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے سنگین اورمنظم ظلم وستم کو فوری طورپرروکےاورکشمیرکےلوگوں کے حق کا احترام کریں کہ وہ آزادانہ اور غیرجانبدارجدوجہد کےذریعے اپنے مستقبل کا تعین کریں جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔

    واضح رہے کہ 4 روز قبل بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی دلی کی ایک عدالت کی طرف سے غیر قانونی طور پر نظربند محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں 2 بار عمر قید اور 10 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

    پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر

  • پاک بھارت آبی تنازعات،بات چیت کیلئے5 رکنی وفد بھارت روانہ

    پاک بھارت آبی تنازعات،بات چیت کیلئے5 رکنی وفد بھارت روانہ

    لاہور: پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد بھارت روانہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارت خارجہ کا نمائندہ شامل ہے آبی تنازعہ پر دو روزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں ہوں گے جس میں بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات ہوگی۔

    پاکستانی پانچ رکنی وفد آبی مذاکرات کےلیےاتوار کو بھارت جائےگا

    مارچ میں پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا اور اب یہ 118 واں اجلاس نئی دہلی میں ہو رہا ہے، اجلاس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔

    دریائے سندھ پر چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر انڈیا کے تین بڑے پراجیکٹ ہیں جن پر پاکستان کو اعتراض ہے، ان میں سے ایک پاکل دل اور کیرو ہائیڈور پاور ہیں۔ کیرو پر کام شروع کیا ہے، ہمارے اعتراض پر بھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرے گا۔

    یہ وفد صرف اجلاس کے لیے جا رہا ہے معائنہ کے لیے الگ وزٹ ہوں گے۔

    پاک چائنہ مشترکہ منصوبوں کو فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،شہباز شریف

    یاد رہے کہ اس سے پہلےمارچ میں بھارت کی طرف سے پاکستان میں آنیوالے دریائوں پرڈیمز بنانے کے حوالےسے پاکستان کےاعتراضا ت کو تسلیم کرنےسےانکار اور پانی کے بہائو کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان آبی وسائل کے تنازعات سے متعلق اسلام آباد میں ہونیوالے تین روزہ مذاکرات کسی فیصلہ پر پہنچے بغیر ختم ہو گئےتھےوزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے سندھ‘ چناب اور پونچھ پر دس بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھائے تھے-

    خواتین پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

    پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت 2019ء سے دریائوں پر پانی کےبہائو کا ڈیٹا شیئر نہیں کررہا جس کی وجہ سے پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم بھارتی وفد نے پاکستان کےساتھ پانی کے بہائو کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کی کوئی شق شامل نہیں ہے جس کے بعد یہ مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد ختم ہو گئے-

    نواز شریف نے 5 ارب ڈالرٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، کوئی خط نہیں…

  • 22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا پاکستانی اپنی رہائی کا منتظر

    22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا پاکستانی اپنی رہائی کا منتظر

    22 سال سے بھارتی قید میں پھنسا گوجرانوالا کا وارث راجا اپنی رہائی کا منتظر ہے-

    باغی ٹی وی : وزیرآباد کا رہائشی محمد وارث راجا 1999 میں دوست سے ملنے بھارت گیا تھاجہاں اتر پردیش کے شہر شاملی میں اسے بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

    پولیس نے وارث کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا، مقدمے کا ٹرائل 17 سال سے مقامی عدالت میں چلتا رہا، سال 2017 میں عدالت نے وارث کو عمر قیدکی سزا سنا دی۔

    وارث کے اپیل کرنے پر دسمبر 2019 میں ہائی کورٹ نے سزا کو کالعدم قرار دے دیا لیکن عدالتی فیصلےکے ڈھائی سال بعد بھی وارث کو رہائی نہیں مل سکی۔

    بھارتی جیل میں قید وارث کے بارے میں بھارت کے ایک اخبار میں خبر شائع ہوئی تو اہل خانہ کی دم توڑتی امید پھر سے جاگ گئی، وارث کے بیٹے اور بیٹیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے والد کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔

    پاک چائنہ مشترکہ منصوبوں کو فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،شہباز شریف

    قبل ایں رواں مارچ میں بھارت میں قید پڑی پاکستانی خاتون سمیرا اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان پہنچی تھی ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی جو سمیرا کی بھارتی قید سے رہائی کےلیے جدوجہد کرتے رہے ہیں، انہوں نے خاتون کی وطن واپسی کی خوشخبری سنائی تھی-

    اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سمیرا کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے پاکستانی وزارت خارجہ نے سمیرا رحمان اور ثنا فاطمہ کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کردی ہے۔

    مچھلی نے راتوں رات ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

  • انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت  کے پہلے وزیراعظم کے مجسمے کو توڑ دیا،ویڈیو وائرل

    انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت کے پہلے وزیراعظم کے مجسمے کو توڑ دیا،ویڈیو وائرل

    بھوپال: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو ہتھوڑے اور لاٹھیاں مار کر توڑ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے سنتا میں ایک مصروف مقام پر بھارت کے اولین رہنماؤں میں سے ایک اور ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمے پر ایک درجن کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا۔

    بھکاری نے بیوی کیلئے 90 ہزار روپے کی موٹرسائیکل خرید لی

    انتہا پسندوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مجسمے پر ہتھوڑے برسائے، پتھر مارے اور لاٹھیوں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا تاہم وہ گرنے سے بچ گیا۔


    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس متحرک ہوئی اور 6 افراد کو حراست میں لے لیا تاہم گرفتار ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ان کی سیاسی وابستگی سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے کہا تھا کہ بی جے پی حکومت ہٹلر، اسٹالن اور موسولینی سے بھی بدتر ہے۔انھوں نے کہا بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے تحت حالات اُس سے کہیں زیادہ بدتر ہیں، جو ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا بینیٹو مسولینی جیسے آمروں کے دور میں تھے۔

    ’مودی حکومت ہٹلر، اسٹالن، موسولینی سے بدتر ہے‘:ممتابینرجی

    حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے ممتا نے کہا تھا کہ حکومت ریاستی معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے، اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔

    ممتا بینر جی کا کہنا تھا کہ مرکزی ایجنسیوں کو جمہوریت کو بچانے کے لیے مکمل اختیارات دینے چاہئیں، ایجنسیاں با اختیار ہونی چاہئیں اور انھیں کسی سیاسی مداخلت کے بغیر غیر جانب دارانہ طور کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

    ترکی:استنبول میں داعش کا سربراہ گرفتار

  • کس ملک میں دس فیصد شوہر کھاتے ہیں اپنی بیویوں سے پیار کی بجائے مار؟

    کس ملک میں دس فیصد شوہر کھاتے ہیں اپنی بیویوں سے پیار کی بجائے مار؟

    کس ملک میں دس فیصد شوہر کھاتے ہیں اپنی بیویوں سے پیار کی بجائے مار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تقریبا دس فیصد شادی شدہ مرد حضرات اپنی بیویوں سے پٹائی کھاتے ہیں

    یہ انکشاف بھارتی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کیا، رپورٹ تب سامنے آئی جب راجھستان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر پر تشدد کر رہی ہے،شوہر کا نام اجیت سنگھ ہے اور وہ سرکاری ملازم ہے، اسکی بیوی نے اس پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو پر بحث بھی جاری ہے،

    اپنی بیوی سے تشدد کھانے والا اجیت سنگھ بھیواڑی کا رہائشی ہے اور اسکی نو برس قبل سمن سے شادی ہوئی، شادی کے ابتدائی ایام تو اچھے گزرے لیکن بعد میں تعلقات میں دراڑ آئی اور یہ خبر ملی کو اجیت کو اسکی بیوی مسلسل تشدد کا نشانہ بناتی ہے، اجیت بیوی کو چھوڑنے کا بھی کہے تو وہ نہ صرف خود تشدد کرتی بلکہ بھائیوں سے بھی تشدد کرواتی ہے

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اجیت اکیلا ایسا شوہر نہیں جو بیوی سے مار کھاتا ہے بلکہ بھارت میں کئی ایسے لوگ ہیں جو ہمیشہ بیویوں سے مار کھاتے ہیں، اس ضمن میں نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کی ایک رپورٹ کے مطابق 49 برس کی عمر تک دس فیصد خواتین ایسی ہیں جنہوں نے کبھی نہ کبھی اپنے شوہر پر ہاتھ اٹھایا، اور ایسے وقت میں ہاتھ اٹھایا جب شوہر نے ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد یا مار پیٹ نہیں کی ، دس فیصد خواتین نے بغیر کسی وجہ سے اپنے شوہروں پر ہاتھ اٹھایا، گیارہ فیصد خواتین نے مانا کہ انہوں نے گزشتہ ایک برس میں اپنے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے

    رپورٹ کے مطابق شادی کے دن گزرنے کے بعد عورتوں کی جانب سے شوہر پر تشدد سامنے آنے لگ جاتا ہے، عورت شوہر پر وقت نہ دینے، خیال نہ رکھنے، کسی اور عورت سے ملنے یا دیگرکئی وجوہات کی وجہ سے تشدد کرتی ہے، شہروں کی نسبت دیہات میں رہنے والی عورتیں شوہروں کے خلاف سخت مزاج پائی جاتی ہیں اور شوہر کو کبھی بھی کسی بھی وقت تشدد کا نشانہ بنا دیتی ہیں،

    گھریلو تشدد کے قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے گزشتہ سال جون میں میاں بیوی کے ایسے ہی ایک کیس کی سماعت کے دوران مدراس ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ شوہر کے پاس بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے گھریلو تشدد جیسا قانون نہیں ہے لہٰذا اگر بیوی اپنے شوہر کو مارتی ہے تو ایسے معاملات گھریلو تشدد کی زد میں نہیں آئیں گے ایسی صورت میں شوہر ہندو میرج ایکٹ کی دفعہ 13 کے تحت طلاق کی درخواست کر سکتا ہے۔ اس دفعہ میں کہا گیا ہے کہ اگر دوسرا فریق درخواست گزار کے ساتھ ظلم، جسمانی یا ذہنی تشدد کر رہا ہے تو وہ طلاق لے سکتا ہے اگر شوہر گھریلو تشدد کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو اسے آئی پی سی کی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔ کچھ کلیدی دفعات جو اس طرح کے معاملات میں کام آ سکتی ہیں

    عمران خان میرے وزیراعظم، الطاف حسین قائد، دونوں ملکر کیا کرینگے؟ عامر لیاقت کا بڑا دعویٰ

     عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے

    تیسری بیوی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے..عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل،صارفین برس پڑے

    عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

    عامر لیاقت کی تیسری نہیں چوتھی شادی،میرا بھی تعلق رہا،ہانیہ خان

    عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل

    لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

    حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف