Baaghi TV

Tag: بھارت

  • ریلوے پلیٹ فارم پر خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،ملزمان گرفتار

    ریلوے پلیٹ فارم پر خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،ملزمان گرفتار

    ریلوے پلیٹ فارم پر خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین غیر محفوظ ہو چکی ہیں، خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات نے خواتین کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے

    دہلی کے ریلوے سٹیشن میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں پلیٹ فارم پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، زیادتی ریلوے کے ملازمین نے کی، خاتون نے پولیس کو درخواست دی تو پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ریلوے کے چار ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، خاتون کے مطابق دو ملزمان نے زبردستی زیادتی کی اور دیگر دو ملزمان موقع پر موجود تھے، دو ملزمان نے باہر کھڑے ہو کر نگرانی کی تا کہ کوئی اس طرف نہ آئے، ملزمان نے دوران زیادتی ویڈیو بھی بنائی

    پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعہ ریلوے کے پلیٹ فارم نمبر آٹھ نو پر پیش آیا، زیادتی کرنیوالے ملزمان ریلوے کے الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون فرید آباد کی رہائشی ہے ،خاتون کو ریلوے ملازمین نے نوکری کے بہانے بلایا اور اجتماعی زیادتی کی گئی، خاتون کو کہا گیا تھا کہ اسے ریلوے میں نوکری دلوائی جائے گی،

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    بھارت میں ہزاروں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیاگیا۔ بھارت میں بچیوں، لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی وبا کی شکل اختیار کرگئی۔ ایک ارب بیس کروڑ کی آبادی کے بھارت میں کشمیری ہوں، دلت یا کوئی اور کسی ماں، بہن اور بیٹی کی عزت محفوظ نہیں ہے.

    بھارت میں آنے والے سیاحوں اور دیگر غیرملکی خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں جس کے بعد بھارت کو سیاحوں کے لئے غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے.،

    ایک رپورٹ کے مطابق 17 برس پہلے کے مقابلے میں بھارت میں زیادتی کی شرح دگنی ہوگئی ہے۔ 2001 سے 2017 تک بھارت میں چار لاکھ، پندرہ ہزار سات سو چھاسی لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی کی گئی۔ زیادتی کے واقعات میں ایک سو تین فیصد کا اضافہ ہوا۔

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    بھارت بھر میں 6 منٹ کے اندر کوئی نہ کوئی خاتون بدسلوکی، ہراسانی اور تشدد کا شکار بنتی ہے جب کہ ہر پانچ منٹ کسی نہ کسی خاتون کو شوہر، سسر یا دیگر اہل خانہ نشانہ بناتے ہیں، اسی طرح ہر ڈھائی دن بعد بھارت میں کسی نہ کسی خاتون پر تیزاب سے حملہ کردیا جاتا ہے جب کہ ہر 2 گھنٹے بعد کسی نہ کسی خاتون کا ریپ یاگینگ ریپ کیے جانے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔

  • منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی،پہلا کیس رپورٹ

    منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی،پہلا کیس رپورٹ

    منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ ہو گیا۔نئی دہلی کے 31 سالہ رہائشی منکی پاکس سے متاثر ہوئے متاثرہ شخص کی غیر ملکی ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے۔منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو اسپتال داخل کرلیا گیاہے۔

    اس سے قبل 74 ممالک میں منکی پاکس کے 16 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی بھی قرار دے دیا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق منکی پاکس کی وبا ایک ’’غیرمعمولی واقعہ‘‘ ہے اور یہ مزید ممالک میں پھیل سکتی ہے۔اس سے نمٹنے کے لیے مربوط عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔

    امریکا کے سنٹرفار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق مئی سے اب تک 74 ممالک میں منکی پاکس کے 16 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔البتہ اب تک صرف براعظم افریقا میں منکی پاکس سے اموات کی اطلاع ملی ہیں جہاں اس وائرس کی زیادہ خطرناک قسم پھیل رہی ہے۔

    ڈبلیوایچ او کے منکی پاکس کے سرکردہ ماہر ڈاکٹر روزمنڈ لیوس کا کہنا تھاکہ افریقا کے علاوہ دوسرے ممالک میں منکی پاکس کے تمام متاثرہ کیسوں میں سے 99 فی صد مرد تھے اور ان میں 98 فی صد ہم جنس پرست مرد شامل تھے۔

    واضح رہے کہ افریقا میں منکی پاکس بنیادی طور پر چوہوں جیسے متاثرہ جنگلی جانوروں سے لوگوں میں پھیلتا ہے۔اس نے ماضی میں کبھی وبائی شکل اختیار نہیں کی اور نہ یہ کسی متاثرہ ملک سے سرحدپارپھیلی ہے تاہم یورپ، شمالی امریکااور دیگر جگہوں پرمنکی پاکس کا وائرس ان لوگوں میں بھی پھیل رہا ہے جن کا جانوروں سے کوئی تعلق نہیں یا جنھوں نے حال ہی میں افریقا کا سفر بھی نہیں کیا ہے۔

  • بھارتی، بھارت سے اکتانے لگے،4 لاکھ باشندوں نے شہریت چھوڑ دی

    بھارتی، بھارت سے اکتانے لگے،4 لاکھ باشندوں نے شہریت چھوڑ دی

    بھارتی شہری، بھارت سے ناخوش، دوسرے ملکوں کی شہریت حاصل کرنے کے لیے بھارتی شہریت کو خیر آباد کہنے لگے-

    انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 48 بھارتی باشندوں نے پاکستانی شہریت کے لیے اپنی شہریت ترک کر دی جبکہ 1400 افراد اپنی بھارتی شہریت ترک کر کے چین چلے گئے ہیں۔

    بھارتی وزارت داخلہ نے پارلیمان کو بتایا کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران تقریبا 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد بھارتی شہری اپنی مقامی شہریت ترک کر کے بیرون ملک جا بسے ہیں-

    اعداد و شمار کے مطابق بھارتیوں نے سب سے زیادہ امریکی شہریت حاصل کی، جو بھارتی تارکین وطن کا سب سے پسندیدہ ملک ہےگزشتہ برس مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار لوگوں نے بھارتی شہریت ترک کی، ان میں سے 78 ہزار امریکی شہری بن گئے۔

    جبکہ آسٹریلین شہریت 23,533 افراد نے، کینیڈین شہریت 21,597 باشندوں نے اور برطانوی شہریت 14,637 بھارتی باشندوں نے حاصل کی۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ 2019 میں ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ افراد نے بھارتی شہریت ترک کی ، تاہم 2020 میں اس رجحان میں کچھ کمی آئی لیکن گزشتہ برس اس رجحان میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

    بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان کے ایک سوال کے جواب میں، مرکزی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستانی شہریوں نے "ان کی ذاتی وجوہات کی بناء پر” اپنی شہریت ترک کی-

    اعداد و شمار کے مطابق سنگاپور (7,046) اور سویڈن (3,754) جیسے ممالک کو منتخب کرنے کے علاوہ، بہت سے لوگوں نے بحرین (170)، انگولا (2)، ایران (21) اور عراق (1) کی شہریت بھی ترک کردی ہے۔ ایک شخص نے 2021 میں برکینا فاسو کی شہریت لی۔

  • بھارت میں بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا

    بھارت میں بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا

    اترپردیش: بھارت میں بندروں نے حملہ کر کے چار ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ایجنسی "این ڈی ٹی وی” کے مطابق بریلی کے دیہی علاقے میں بندروں کے ایک غول نے تین منزلہ رہائشی عمارت کی چھت پر دھاوا بول دیا، جہاں بھارتی جوڑا اپنے ننھے بچے کے ساتھ چھت پر چہل قدمی کر رہے تھے۔

    اتنی تعداد میں بندروں کو دیکھ کر جوڑے نے انہیں بھگانے کی کوشش کی، لیکن ناکام ہو گئے 25 سالہ والد نردیش کے ہاتھوں میں اس کا نومولود بیٹا تھا، اس کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کیلئے خطرہ محسوس کرنے پر وہ سیڑھیوں کی طرف بھاگا لیکن بچہ ہاتھ سے چھوٹ گیا۔

    نجومی خاتون بابا وانگا کی 2022 میں کی گئی پیشگوئیوں میں 2 پوری ہو گئیں

    والد کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کے وہ اٹھاتا ایک بندر نے تیزی سے بچے کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، اور وہ اسی وقت دم توڑ گیا۔

    بریلی کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ للت ورما کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ،4 افراد ہلاک 2 زخمی

  • بھارت کا اگلا صدر کون ہو گا؟ ووٹنگ جاری

    بھارت کا اگلا صدر کون ہو گا؟ ووٹنگ جاری

    بھارت کے 15واں صدر کا انتخاب کرنے کے لیے پارلیمینٹ ہاوس اور مختلف ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اور یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ اسمبلی میں ووٹ ڈالا۔ دوسری جانب بہار کےسیتامڑھی سے ایم ایل اے متھیلیش کمار اپنا ووٹ ڈالنے اسٹریچرپرپہنچےجبکہ بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے-

    ووٹوں کی گنتی اور اعلان 21 جولائی کو ہوگا، جبکہ نومنتخب صدر 25 جولائی کو حلف لیں گے صدارتی انتخاب میں تقریباً 4 ہزار سے زائد کونسل ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ملک میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ایوان کے اس اجلاس میں ہم نئے صدر اور نائب صدر کی رہنمائی حاصل کریں گے۔

    بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کی صدر جمہوریہ امید وار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے یشونت سنہا کے درمیان مقابلہ ہے، دروپدی مرمو کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی ضرورت ہے، رام ناتھ کوند کی بطور صدر 24 جولائی کو مدت پوری ہورہی ہے۔

    بی جے پی نے 21 جون کو دوروپی مرمو کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا، تب این ڈی اے کے کھاتے میں 5,63,825 یا 52 فیصد ووٹ تھے۔ سنہا کے 24 اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ہونے کی وجہ سے 4,80,748 یعنی 44 فیصد ووٹوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 27 دنوں میں، مرمو کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی کیونکہ کئی غیر این ڈی اے پارٹیاں حمایت میں آئیں۔ اگر تمام 10,86,431 ووٹ ڈالے جائیں تو مرمو کو 6.67 لاکھ (61 فیصد) سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ سنہا کے ووٹ کم ہو کر 4.19 لاکھ رہ گئے۔ جیت کے لیے 5,40,065 ووٹ درکار ہیں۔

  • پاکستان کی بڑی کامیابی، سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا بھارتی خواب چکنا چور

    پاکستان کی بڑی کامیابی، سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا بھارتی خواب چکنا چور

    اسلام آباد: سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا، سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی، اقوام متحدہ نے موقف تسلیم کر لیا۔

    اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کے حوالے سے پاکستان کا موقف تسلیم کرلیا گیا، پاکستان کے موقف کو عرب لیگ اور افریقی یونین کی حمایت حاصل ہوگئی، سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے دوتہائی اکثریت ضروری ہے۔

    مستقل رکن بننے کیلئے بھارت کے پاس نصف ارکان کی حمایت حاصل نہیں، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ہمیشہ خلاف ورزی کی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

    یاد رہے کہ 2020 میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں نئے مستقل ممبران کو شامل کرنے کے بارے میں اپنی مخالفت کی تصدیق کرتے ہوئےعالمی برادری پرواضح کردیا تھا کہ بھارت 15 رکنی ادارے میں کسی نشست کے لیے اہل نہیں ہے۔

    واضح رپے کہ بھارت، برازیل، جرمنی اور جاپان کے ہمراہ یو این ایس سی کی ممبرشپ کے لیے مہم سازی کررہا ہے۔

    ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے بھارت کے حوالے سے ایک واضح حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک نے آزادی کے بعد سے اب تک 20 جنگیں لڑی ہیں اور خطے خصوصا پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام کو ہوا دی ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے ایک بار پھر کشمیر کا مقدمہ پیش کر دیا

    بھارت جنوبی ایشیائی ممالک میں 20 سے زیادہ جنگوں میں ملوث رہا ہے اور وہ نہ صرف خطے میں بلکہ خصوصی طور پر پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام کی معاونت کررہا ہے۔

     

    انہوں نے کہا تھا کہ ‘ہمارے پاس بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید اور واضح ثبوت ہیں’۔

    پاکستانی مندوب نے 193 رکنی جنرل اسمبلی میں سیکیورٹی کونسل اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کو زیادہ جمہوری ذمہ دار اور شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔

     

    پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، منیر اکرم نے اقوام کوواضح پیغام…

    منیراکرم نے اس وقت برملا کہا تھا کہ ‘بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کی جائز جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے 9 لاکھ سے زیادہ فوجی تعینات کر رکھے ہیں، اس کے علاوہ وادی میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے اور ریاست کو ہندو اکثریتی ریاست بنانے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے باہر سے لوگوں کو لا کر وہاں بسایا جا رہا ہے’۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ‘بھارت، پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت کر رہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر ہماری طرف معصوم شہری آبادیوں کو آرٹلری، چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جارہا ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت جیسا ملک سلامتی کونسل کا مستقل یا عارضی رکن بننے کی صلاحیت یا اہلیت نہیں رکھتا’۔

     

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر ولکن بوزکیر کی پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر…

    پاکستانی مندوب نے کہا تھا کہ جنرل اسمبلی نے فروری 2009 میں سلامتی کونسل کی اصلاحات کے لیے بڑے پیمانے پر مذاکرات کا عمل شروع کیا تھا اور اراکین کی تعداد، ووٹ دینے کے طریقہ کار، علاقائی نمائندگی، سلامتی کونسل کے اراکین کی مجموعی تعداد اور کونسل کے کام کرنے کے طریقہ کار جیسے 5 بڑے شعبوں میں اصلاحات کے لیے مذاکرات شروع کئے گئے تھے۔

  • روس نے نئی منڈیاں تلاش کرلیں:بھارت اورچین کی چاندی ہوگئی

    روس نے نئی منڈیاں تلاش کرلیں:بھارت اورچین کی چاندی ہوگئی

    ماسکو:روس نے نئی منڈیاں تلاش کرلیں:بھارت اورچین کی چاندی ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق روسی کمپنیوں نے چین اور بھارت کو انتہائی ضروری اشیا جیسے خام مال کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ چارٹرڈ جہازوں کا اہتمام کیا۔ذرائع کے مطابق مغربی پابندیوں کی وجہ سے مسلسل رکاوٹوں کی وجہ سے روس نے یہ اقدام اٹھایا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روسی مال بردار جہاز انٹیکو اور چین میں مقیم سوئفٹ ٹرانسپورٹ گروپ نے روس کے مشرق بعید میں ووسٹوچنی اور چین کے بندرگاہی شہروں کے درمیان کنٹینر شپنگ خدمات پیش کرنے کے لیے لائنر آپریٹنگ ذیلی کمپنیاں مشترکہ طور پر بنائی ہیں۔

    بیجنگ اور نئی دہلی نے ماسکو پر مغربی پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ معمول کے مطابق اقتصادی اور تجارتی تعاون جاری رکھیں گے۔اس سال تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا، دونوں ممالک نے رعایتی روسی توانائی کی درآمدات میں اضافہ کیا۔

    کسٹمز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے مئی کے آخر تک تین مہینوں میں روسی تیل، گیس اور کوئلے پر تقریباً 19 بلین ڈالر خرچ کیے، جو ایک سال پہلے کی رقم سے تقریباً دوگنا ہے۔ ہندوستان نے اسی مدت میں 5.1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جو کہ ایک سال پہلے کی قیمت سے پانچ گنا زیادہ ہے۔

  • ایشیا کرکٹ کپ : پاکستان اور بھارت کا آئندہ ماہ  ٹاکرا

    ایشیا کرکٹ کپ : پاکستان اور بھارت کا آئندہ ماہ ٹاکرا

    شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر، پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا ایجنسیوں کےمطابق سری لنکا میں ہونے والےایشیا کپ میں اگلے ماہ دیرینہ حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے مد مقابل ہوں گے-

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے اجازت مل گئی مطابق ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں ہو گا اورایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے لیے روانہ

    رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریزکا انعقاد تین شہروں میں ہونے کا امکان

    اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021میں ہونے والے مقابلے میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے پہلی بار بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرا کر تاریخ ساز فتح اپنے نام کی تھی۔

    نیوزی لینڈ‌ کرکٹ بورڈ کا مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

  • بھارت میں  4 ٹانگوں اور 4 بازوؤں والی بچی کی پیدائش

    بھارت میں 4 ٹانگوں اور 4 بازوؤں والی بچی کی پیدائش

    بھارت میں ایک خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں اور 4 بازوؤں والی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے گاؤں شاہ باد میں ایک خاتون نے 4 ہاتھوں اور 4 پیروں والی بچی کو جنم دیا بچی پیٹ سے جڑے دو اضافی ہاتھ اور دو اضافی پیر کے ساتھ پیدا ہوئی ہے جس سے اسپتال کے عملے سمیت خاندان کے افراد ششدر رہ گئے اور بچی کو قدرت کا معجزہ قرار دیا بچی ملک کے شمال میں واقع ہردوئی میں ہفتے کے آخر میں پیدا ہوئی-

    مصر میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    بچی کا وزن پیدائش کے وقت 6.5 پونڈ تھا، کی پیدائش بھارت کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے ریاست اتر پردیش کے شاہ آباد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی۔

    تصاویر اور ویڈیوز میں بچے کو دکھایا گیا ہے کہ اس کے پیٹ کے ساتھ بازوؤں اور ٹانگوں کا ایک اضافی جوڑا جڑا ہوا ہے، جس میں پولیمیلیا کا امکان ہے، یہ پیدائشی نقص ہے جس کے نتیجے میں اعضاء کی تعداد معمول سے زیادہ ہوتی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اضافی اعضا کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی اور اس کی ماں دونوں صحت مند ہیں بچی کو علاج کے لیے لکھنؤ بھیج دیا گیا ہے-

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ز نے کہا کہ بچی کی اضافی اعضا کے ساتھ پیدائش در اصل جڑواں بچوں کی پیدائش کا کیس لگتا ہے کیونکہ دوسرے بچے کا سر بچی کے معدے سے جڑا ہوا ہے جو ابھی بننا باقی ہے۔

    یمن میں بلی اور بلے کی شادی،باقاعدہ نکاح بھی پڑھایا گیا،ویڈیو وائرل

    ماں نے کہا کہ ہفتے کے روز دردِ زہ کا سامنا کرنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اور اس کے فوراً بعد ہی اس نے جنم دیا۔

    مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بچے کی پیدائش کی خبر پورے علاقے میں پھیلنے کے بعد بچے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم ہو گیا، اس بچے کو "قدرت کا معجزہ” قرار دیا گیا۔

    دوسروں نے مشورہ دیا ہے کہ بچہ لکشمی کا اوتار ہو سکتا ہے، دولت، خوش قسمتی، طاقت، خوبصورتی، زرخیزی اور خوشحالی کی ہندو دیوی۔ اس سال کے شروع میں، چار بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہونے والے ایک اور بچے کو مقامی لوگوں نے بت بنایا تھا جو اس بچے کو خدا کا اوتار مانتے تھے۔

    جاپانی شخص نے کتا بننے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کر ڈالے

  • کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارت کی نجی ایئرلائن کا طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ ہوگیا۔

    دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے جناح ٹرمنل رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

    اجازت ملنے پرکپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا تھا، بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ تاہم ابتداء میں مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ہنگامی و تیکنیکی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے انجینئرز نے کاک پٹ میں جاکر انجن اور آلات کی خرابی کی نشاندہی کرنے والے آلات کا معائنہ کیا۔

    بھارتی اسپائیس جیٹ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپائس جیٹ B737 ہوائی جہاز آپریٹنگ فلائٹ SG-11 (دہلی – دبئی) کو انڈیکیٹر لائٹ کی خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایک متبادل طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جائے گا تاہم متبادل طیارہ وقت پر نہ پہنچ سکا اور طیارے کی مرمت میں بھی ممکنہ تاخیر ہوئی تو بھارتی مسافروں کو لاونج میں منتقل کیا گیا۔تمام مسافروں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو کھانا اور سہولتوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ شام 6 بجے ایک متبادل طیارے نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا تھا اور لگ بھگ 11 گھنٹے بعد بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔